#تھائی
Explore tagged Tumblr posts
Text
احتجاجی گرفتاریوں کے بعد تھائی بچوں کو 'جیل کا سامنا': ایمنسٹی | بچوں کے حقوق کی خبریں۔
ایک 14 سالہ نوجوان پر بادشاہ کی توہین کا الزام۔ ایک 13 سالہ بچے کو پولیس اہلکاروں نے ریستوران سے جسمانی طور پر گھسیٹ لیا۔ ایک 17 سالہ لڑکے کو ربڑ کی گولیوں سے گولی مار کر مارا گیا۔ یہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آنے والی کہانیوں میں شامل ہیں، جس میں تھائی لینڈ کے طویل عرصے سے جاری احتجاج میں حصہ لینے والے بچوں کے حوالے سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی دستاویز کی گئی تھی اور…
View On WordPress
0 notes
Text
تھائی لینڈ کی نئی ویزا پالیسی جاری کردی گئی
تھائی لینڈ کی نئی ویزا پالیسی جاری کردی گئی اب سیاح تھائی لینڈ میں زیادہ وقت تک رک کر کام بھی کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی ویزا سکیم کا مقصد آن لائن گھروں میں کام کرنے والوں کیلئے آسانی پیدا کرنا تھا۔جولوگ آن لائن گھر میں رہ کر کام کرتے ہیں یا فری لانسرز سے پیسے کماتے ہیں۔ انہیں اب ملک میں 180دن تک رہنے کی اجازت دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر قونصلرامور نے کہا کہ 41200ڈی ٹی وی ویزا پہلے…
0 notes
Text
تھائی لینڈ اور چین نے ایک دوسرے کے شہریوں کو ویزا سے مستثنیٰ قرار دے دیا
تھائی لینڈ اور چین مارچ سے ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط کو مستقل طور پر ختم کر دیں گے، تھائی وزیر اعظم Srettha Thavisin نے منگل کو کہا۔ جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت، جو سیاحت پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، نے ستمبر میں چینی سیاحوں کے لیے اس سال فروری تک داخلے کی شرائط معاف کر دیں۔ سریتھا نے نامہ نگاروں کو بتایا، “اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔” چین کی…
View On WordPress
0 notes
Text
تھکاوٹ میں مبتلا عمر رسیدہ مرد مہلک بیماری کا شکار؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی
(ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھکاوٹ کی شکایت کرنے والے عمر رسیدہ مردوں میں کینسر چار بڑی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بہت سے لوگ تھکاوٹ کی نئی علامات کے ساتھ اپنے معالجین کے پاس جاتے ہیں، لیکن اس کی وجہ کیا ہے اس کا تعین کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اس مطالعے میں 237 بیماریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ ڈپریشن، سانس کی نالی میں انفیکشن، بے خوابی اور تھائی…
0 notes
Link
0 notes
Text
لاہور 2 ستمبر
سبزیوں کی قیمتوں میں گزشتہ 15 روز میں واضع کمی
لاہور: ٹماٹر کی قیمت میں 25 روپے کی کمی، 135 سے کم ہو کر 110 روپے ہوئی
لاہور: آلو کی قیمت میں 2 روپے کی کمی، 90 سے کم ہو کر 88 روپے مقرر
لاہور: لہسن دیسی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 390 سے کم ہو کر 385 روپے مقرر.
لاہور: لہسن ہارنی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 420 سے 410 روپے مقرر
لاہور: تھائی ادرک میں 15 روپے کی کمی، 600 سے کم ہو کر 585 روپے مقرر
لاہور: چائنہ ادرک کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 615 سے کم ہو کر 590 روپے ہوئی
لاہور: بینگن کی قیمت میں 155 روپے کی کمی، 220 سے کم ہو کر 65 روپے ہوئی
لاہور: بند گوبھی کی قیمت میں 70 روپے کی کمی، 200 سے کم ہو کر 130 روپے ہوئی.
لاہور: پھول گوبھی کی قیمت میں 40 روپے کی کمی، 160 سے کم ہو کر سے 120 روپے ہوئی.
لاہور: مرچ کی قیمت میں 70 روپے کی کمی، 175 سے کم ہو کر 105 روپے مقرر
لاہور: کریلا کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 140 سے کم ہو کر 130 روپے ہوئی
لاہور: اسفنج لوکی کی قیمت میں 70 روپے کی کمی، 140 سے کم ہو کر 70 روپے ہوئی
لاہور: چائنہ گاجر کی قیمت 90 روپے اور اروی کی قیمت 160 روپے برقرار
لاہور: پالک کی قیمت میں 15 روپے کی کمی، 80 سے کم ہو کر 65 روپے مقرر
لاہور: لوکی بوتل کی قیمت میں 130 روپے کی کمی، 200 سے کم ہو کر 70 روپے ہوئی
لاہور: سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند بات ہے. ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور
لاہور: شہریوں کو ریلیف فراہم کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں. ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور
0 notes
Text
چاند پر گیا پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ کیا ہے؟
ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 مئی کو پاکستانی سائنس دانوں اور سائنس کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چین کی جانب سے بھیجے گئے چاند مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ گیا تو بہت سارے لوگ اس بات پر پریشان دکھائی دیے کہ مذکورہ خلائی مشن میں پاکستان کا کیا کردار ہے اور یہ پاکستان کے لیے کس طرح تاریخی ہے؟ درج ذیل مضمون میں اسی بات کا جواب دیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کی ویب سائٹ کے مطابق ’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ کا وزن محض 7 کلو گرام ہے لیکن وہ چینی خلائی مشن کا سب سے اہم کام سر انجام دے گا۔ پاکستانی سیٹلائٹ چاند پر پہنچنے کے بعد وہاں کی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا زمین پر چینی ماہرین کو بھیجے گا۔ پاکستان کی جانب سے تیار کردہ سیٹلائٹ دو ہائی روزولیوشن آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو کہ چاند پر پہنچنے کے بعد وہاں کی تصاویر اور دیگر ڈیٹا زمین پر بھیجیں گی۔ ’آئی کیوب‘ دراصل ایک خلائی سائنس کی اصطلاح ہے، جس کا مقصد چھوٹے سیٹلائٹ ہوتا ہے اور پاکستان نے پہلی بار اس طرح کے سیٹلائٹ ایک دہائی قبل 2013 میں بنائے تھے اور اب پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار چھوٹے سیٹلائٹ کو چاند کے مشن پر روانہ کر دیا۔
’آئی کیوب قمر‘ کس طرح چینی خلائی مشن کا حصہ بنا؟ اسلام آباد میں موجود خلائی ادارے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق چین نے چاند پر اپنا مشن بھیجنے سے دو سال قبل ایشیائی خلائی ایجنسی ایشیا پیسفک اسپیس کو آپریشن آرگنائزیشن کے رکن ممالک کو دعوت دی کہ وہ اپنے خلائی سیٹ لائٹ چین کے مشن کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔ چینی خلائی ایجنسی نے 2022 میں ایشیائی خلائی ایجنسی کے رکن ممالک کو دعوت دی تھی، ایشیائی ایجنسی کے ترکی، منگولیا، پیرو، تھائی لینڈ، ایران، بنگلہ دیش اور پاکستان رکن ہیں۔ چینی درخواست کے بعد اگرچہ دیگر ممالک نے بھی اپنے خلائی سیٹس بھیجنے کی درخواست کی لیکن چینی سائنس دانوں نے پاکستانی سیٹلائٹ کا انتخاب کیا، جس کے بعد پاکستانی ماہرین اور طلبہ نے دو سال کے کم عرصے میں ’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ تیار کیا۔ ’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ کو سپارکو اور اسلام آباد کے ادارے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے ماہرین، اساتذہ اور طلبہ نے تیار کیا اور چین بھیجا۔ چینی سائنس دانوں نے پاکستانی سیٹلائٹ کو اپنے چینی خلائی مشن کا حصہ بنا کر تین مئی 2024 کو اسے چاند پر بھیجا جو کہ دونوں ممالک کے لیے تاریخی دن تھا اور یوں پاکستان پہلی بار چاند پر جانے والے مشن کا حصہ بنا۔
بشکریہ ڈان نیوز
0 notes
Text
آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 03 جون 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ اُڑیسہ میں تین ٹرینوں کے حادثے میں 207 مسافر ہلاک؛ سینکڑوں زخمی۔
٭ ریاست میں جماعت دہم کے 93 اعشاریہ آٹھ تین فیصد طلباء کامیاب؛ اورنگ آباد ڈویژن کا نتیجہ 93 اعشاریہ دو تین فیصد۔
٭ 350 ویں تاجپوشی میلے میں پرتاپ گڑھ اتھاریٹی کے قیام کا وزیرِ اعلیٰ کا اعلان۔
٭ لوک سبھا انتخابات سے قبل مقامی سطح پر صورتحال کا جائزہ لینا ضروری: سابق وزیرِ اعلیٰ اشوک چوہان کا عندیہ۔
٭ 500 روپئے کے جعلی کرنسی نوٹ لے جانے والے تین افراد ایوت محل پولس کی حراست میں۔
٭ اورنگ آباد میں جنسی تشخیص کرنے والا ڈاکٹر گرفتار۔
اور۔۔ ٭ تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ میں لکشیہ سین سیمی فائنل میں داخل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
اُڑیسہ میں تین ریل گاڑیوں کے حادثے میں 207 مسافر ہلاک اور دیگر سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ بالاسور ضلع کے بہناگا ریلوے اسٹیشن پر کل شام یہ حادثہ پیش آیا۔ اسٹیشن پر کھڑی ایک مال گاڑی سے شالیمار- ہاؤڑا- کورومنڈل ایکسپریس ٹرین ٹکراکر پٹری سے اُتر گئی۔ چند ہی ساعتوں بعد بنگلورو- ہاؤڑہ سپر ایکسپریس بھی اسی مقام پر ان گاڑیوں سے ٹکراکر پٹری سے اُتر گئی۔ دونوں ٹرینوں کے تقریباً 17 ڈبوں کو شدید نقصان پہنچا اور 207 مسافر ہلاک جبکہ تقریباً 900 مسافر شدید زخمی ہوئے۔ جائے حادثے پر امدادی کام بڑے پیمانے پر جاری ہیں اور مہلوکین کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو‘ وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ ریلوے کے وزیر اشوینی ویشنو اور اُڑیسہ کے وزیرِ اعلیٰ نوین پٹنائک نے اس حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپئے‘ شدید زخمیوں کو دو لاکھ روپئے اور معمولی زخمی مسافروں کو 50 ہزار روپئے امداد دینے کا اعلان محکمہئ ریل نے کیا ہے۔ وزیرِ اعظم امدادی فنڈ سے بھی مہلوکین کے ورثاء کو دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے امداد دی جائیگی۔
***** ***** *****
ریاست میں جماعت دہم کے امتحان کے نتائج میں طلباء کی کامیابی کا تناسب 93 اعشاریہ آٹھ تین فیصد رہا۔ ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین شرد گوساوی نے کل ایک اخباری کانفرنس میں ان نتائج کا اعلان کیا۔ طلباء ان نتائج کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ ریاست میں بہترین نتیجہ کوکن ڈویژن کا 98 اعشاریہ ایک ایک فیصد رہا۔ اورنگ آباد ڈویژن میں 93 اعشاریہ دو تین فیصد، جبکہ لاتور ڈویژن میں 92 اعشاریہ چھ سات فیصد طلباء کامیاب ہوئے۔ کولہاپور ڈویژن 96 اعشاریہ سات تین فیصد‘ پونا 95 اعشاریہ چھ چار فیصد‘ ممبئی 93 اعشاریہ چھ چھ‘ امراوتی 93 اعشاریہ دو۔دو اور ناسک میں کامیاب ہونے والے طلباء کا تناسب 92 اعشاریہ دو۔ دو فیصد رہا۔
جماعت دہم کے امتحانات میں اس برس بھی روایت کے مطابق طالبات نے مرد طلباء کی بہ نسبت بہتر کارکردگی پیش کی۔ مجموعی طور پر 95 اعشاریہ آٹھ سات فیصد طالبات کامیاب ہوئیں، جبکہ مرد طالب علموں میں یہ تناسب 92 اعشاریہ صفر پانچ فیصد رہا۔ بورڈ کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں تقریباً 10 ہزار اسکولوں کا نتیجہ صد فیصد رہا۔
مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ضلع کا نتیجہ 93 اعشاریہ پانچ آٹھ، جالنہ 90 اعشاریہ چار چار‘ بیڑ 96 اعشاریہ دو چار‘ پربھنی 90 اعشاریہ چار پانچ‘ ہنگولی 88 اعشاریہ سات ایک‘ ناندیڑ 90 اعشاریہ 39‘ عثمان آباد 93 اعشاریہ پانچ اور لاتور ضلع کا نتیجہ 94 اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصد رہا۔
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن طلباء کے حاصل کردہ نشانات کم ہیں وہ مایوس نہ ہوں اور نئے سرے سے تیاری کرکے دوبارہ امتحان دینے کے دستیاب مواقع استعمال کریں۔ اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے بھی جماعت دہم کے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی۔
***** ***** *****
دسویں جماعت میں کم نشانات حاصل کرنے والے طلباء منفی خیالات کے باعث نفسیاتی ہیجان میں مبتلاء ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ اس قسم کے طلباء کو مایوسی سے باہر نکالنے کیلئے تعلیمی بورڈ کی جانب سے آن لائن کونسلنگ خدمات شروع کی گئی ہیں۔ اس کے لیے 10 کونسلرز کو نامزد کیا گیا، جن کا فون نمبر بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور آئندہ ایک ہفتے تک صبح آٹھ تا رات آٹھ بجے تک یہ خدمات مفت دستیاب رہیں گی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے رائے گڑھ اتھاریٹی کے طرز پر پرتاپ گڑھ اتھاریٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ 350 ویں تاجپوشی میلے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کے خاندان سے تعلق رکھنے والے رکنِ پارلیمان اُدین راجے بھونسلے اس اتھاریٹی کے سربراہ ہوں گے۔ رائے گڑھ قلعے کے دامن میں شیو میوزیم کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپئے فنڈز دینے اور ممبئی کی ساحلی سڑک کو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا نام دینے کا اعلان بھی انھوں نے کیا۔ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ رکنِ پارلیمان اُدین راجے بھونسلے، وزیر برائے ثقافتی اُمور سدھیر منگنٹیوار اور ریاستی کابینہ کے بیشتر ارکان اس پروگرام میں موجود تھے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا۔ انھوں نے یومِ تاجپوشی کی مبارکباد بھی دی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مطالبہ کیا کہ شیواجی مہاراج کی یادگار دہلی میں بھی قائم کی جائے اور وہ اس کیلئے کوشش کریں گے۔
***** ***** *****
سابق وزیرِ اعلیٰ اشوک چوہان نے کہا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مقامی سطح پر موجودہ صورتحال سے آگاہی ضروری ہے۔ کانگریس پارٹی کے دو روزہ جائزہ اجلاس کے پیشِ نظر کل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقامی سطح پر انتخابات میں معقول رابطے اہمیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے وضاحت کی کہ نشستوں کی تقسیم کے اثرات مہاوِکاس آگھاڑی کے وجود پر مرتب نہیں ہوں گے‘ نیز تبادلہئ خیال کے بعد مہا وِکاس آگھاڑی کے طئے کردہ اُمیدوار کو منتخب کرنے کی ہرایک کو کوشش کرنا ضروری ہے۔
دریں اثناء مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ فی الحال صورتحال مہاوِکاس آگھاڑی کیلئے بہتر ہے اور کانگریس ریاست کے تمام لوک سبھا حلقوں کا جائزہ اس دو روزہ اجلاس میں لے گی۔ کل اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مہا وِکاس آگھاڑی کی تینوں رُکن جماعتیں متحدہ طور پر لوک سبھا الیکشن لڑیں گی اور عنقریب ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کیا جائیگا۔
***** ***** *****
پرسار بھارتی کی جانب سے آکاشوانی ممبئی مرکز کے علاقائی خبررساں شعبے کے تحت پربھنی‘ ناندیڑ، لاتور‘ بیڑ، ممبئی، رتناگیری اور سانگلی اضلاع کے کانٹریکٹ بنیاد پر جزوقتی نامہ نگاروں کے تقرر کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ 24 تا 45 سال عمر کے امیدوار اس آسامی کیلئے اپنی درخواست ارسال کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے تعلیمی قابلیت، درخواست فارم کا نمونہ اور دیگر معلومات ویب سائٹ پرسار بھارتی ڈاٹ جی او وی، ڈاٹ اِن، سلیش پی بی ویکینسیز پر دستیاب ہیں۔ درخواست گذار اپنی درخواستیں ایئر نیوز پینل ٹوئنٹی ٹوئنٹی @ جی میل ڈاٹ کام پر ای میل کرسکتے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے کانگریس پارٹی کے رہنماء چندر بھان پارکھے کل اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔ وہ 75 برس کے تھے۔ پارکھے نے 2009 میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر اورنگ آباد مغرب سے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ اُن کی آخری رسومات آج شام اورنگ آباد میں ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
جعلی کرنسی نوٹ لے جانے والے تین افراد کو ایوت محل پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ان ملزمان سے 500 روپئے کے 964 نوٹ ضبط کیے گئے۔ پولس کو موصول خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مارواڑی پھاٹے پر گاڑیوں کی جانچ کے دوران ایک شخص وشال پوار کو حراست میں لیا گیا۔ اس ملزم سے ��اصل کردہ معلومات کی بنیاد پر بیڑ سے ونود راٹھوڑ اور بالو کامبڑے نامی افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع کے والوج سے غیر قانونی طور پر جنسی تشخیص کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کا نام ڈاکٹر سنیل راجپوت بتایا جاتا ہے۔ والوج پولس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک بی ایچ ایم ایس ڈاکٹر اسقاطِ حمل کیلئے گھروں تک پہنچ کر خدمات پیش کررہا ہے۔ اس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر راجپوت اور نرس پوجا بھالے راؤ کو گرفتار کیا گیا۔
***** ***** *****
تھائی لینڈ اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں بھارت کے لکشیہ سین نے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیاہے۔ انھوں نے کوارٹر فائنل میں ملیشیاء کے جون ہاؤ لیانگ کو 21-11, 21-19 سے شکست دے دی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ اُڑیسہ میں تین ٹرینوں کے حادثے میں 207 مسافر ہلاک؛ سینکڑوں زخمی۔
٭ ریاست میں جماعت دہم کے 93 اعشاریہ آٹھ تین فیصد طلباء کامیاب؛ اورنگ آباد ڈویژن کا نتیجہ 93 اعشاریہ دو تین فیصد۔
٭ 350 ویں تاجپوشی میلے میں پرتاپ گڑھ اتھاریٹی کے قیام کا وزیرِ اعلیٰ کا اعلان۔
٭ لوک سبھا انتخابات سے قبل مقامی سطح پر صورتحال کا جائزہ لینا ضروری: سابق وزیرِ اعلیٰ اشوک چوہان کا عندیہ۔
٭ 500 روپئے کے جعلی کرنسی نوٹ لے جانے والے تین افراد ایوت محل پولس کی حراست میں۔
٭ اورنگ آباد میں جنسی تشخیص کرنے والا ڈاکٹر گرفتار۔
اور۔۔ ٭ تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ میں لکشیہ سین سیمی فائنل میں داخل۔
***** ***** *****
0 notes
Text
ترکیہ زلزلے کی تباہ کاریاں اور کرشمے
6 فروری کی صبح کو ترکیہ کے دس صوبوں میں اوپر تلے آنے والے دو زلزلوں نے پورے ملک میں قیامتِ صغریٰ برپا کر دی، ان زلزلوں کو ’’ صدی کی آفت‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان دونوں زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ دوپہر تک ترکیہ میں ہونے والی تباہی سے متعلق صورتِ حال غیر واضح رہی لیکن شام کو ترکیہ کے تمام ٹیلی ویژن چینلز کی براہ راست نشریات کے بعد سب کو اس تباہی کی شدت کا اندازہ ہوا، پورا ترکیہ سکتے میں آگیا۔ تادم تحریر اس زلزلے کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے اور مزید کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے 81 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین چو تھائی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ اسی لئے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسے تاریخ کا المناک ترین سانحہ قرار دیا ہے، ترکیہ اور شام کے ان علاقوں میں گزشتہ ایک صدی سے اتنا شدید زلزلہ نہیں آیا البتہ استنبول اور گردو نواح کے علاقوں میں سات اور آٹھ کی شدت کے زلزلے آنے کے بارے میں ماہرین کئی بار متنبہ کر چکے ہیں۔ ترکیہ کے ان دس صوبوں میں ترکیہ اور غیر ممالک کی ریسکیو ٹیمیں، جن میں پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں بھی پیش پیش ہیں، بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں بڑی تندہی سے صبح شام جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز، تھرمل کیمرہ اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے انسانوں کو ملبے سے بچانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
زلزلے کے بعد سے تادم تحریر بڑی تعداد میں کرشمے بھی رونما ہو رہے ہیں۔ 172 گھنٹے گزرنے کے بعد حطائے سے 42 سالہ حبیب کو اور اس سے قبل دیگر علاقوں سے 45 سالہ جینگیز پولات، 50 سالہ گیولر آرتمیش اور اس سے قبل بھی 20 کے قریب افراد کو زلزلے کے چھٹے اور ساتویں روز زندہ بچا لیا گیا۔ ترکیہ اور غیر ممالک کی ریسکیو ٹیمیں جدید ٹیکنالوجی سے ملبے تلے دبے ہوئے انسانوں کو تلاش کرتی ہیں اور پھر ان کو بچانے کی کارروائی کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ جیسے ہی کسی انسان کو زندہ نکالا جاتا ہے�� علاقے میں جمع تمام افراد ریسکیو ٹیم والوں سے خوشی کے آنسوئوں کے ساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے نہ صرف شکر گزار ہوتے ہیں بلکہ نعرہ تکبیر لگاتے ہوئے ایک ایسی فضا قائم کر دیتے ہیں جس سے متاثر نہ ہونا ممکن ہی نہیں۔ پاکستان آرمی کی ٹیم، جو ادیامان میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہے، نے 138 گھنٹے کے بعد ملبے سے 14 سالہ لڑکے کو زندہ بچایا، عالمی میڈیا بھی ترکیہ میں پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا معترف نظر آرہا ہے۔
میں اپنے قارئین کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ پاکستان اپنی خراب معاشی صورتحال کے باوجود اپنے برادر ملک ترکیہ کی قطر کے بعد سب سے زیادہ مدد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ کویت سعودی عرب اور یورپی یونین کا نمبر اس کے بعد آتا ہے، یہ ہوتی ہے محبت، اسے کہتے ہیں بھائی چارہ، یک جان دو قالب، دو ممالک ایک قوم کے الفاظ اسی لئے ان دونوں ممالک کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کو ’’صدی کا سب سے بڑا زلزلہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے فوری طور پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ ترکیہ سے اظہار یکجہتی کرنے کی غرض سے ترکیہ کے دورے کا پروگرام فائنل بھی کر لیا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر آخری وقت میں ان کو اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا جبکہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ، یونان کے وزیر خارجہ اور اب قطر کے امیر ترکیہ کے دورے پر آچکے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ ترکیہ کسی بھی وقت متوقع ہے، تاہم انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ترکیہ اور پاکستان دو ممالک ایک قوم ہیں‘‘ اور پاکستان ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اسے ہر ممکنہ امداد فراہم کرے گا۔
انہوں نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے شروع کی گئی قومی امدادی مہم میں حصہ لینے اور تعلیمی اداروں سے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس زلزلے کے دوران جس چیز نے مجھے متاثر کیا، وہ ترکوں میں انسانیت اور تعاون کا جذبہ ہے۔ ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور مدد کرنے کیلئے ترک آپس میں ایک دوسرے سے ریس لگائے ہوئے ہیں حکومت کی جانب سے جیسے ہی خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی لوگوں نے جوق در جوق ترک قزلائی (ترک ہلالِ احمر ) کا رخ کیا اور اتنی زیادہ مقدار میں ��ون کا عطیہ دیا کہ حکومت کو مزید خون کی ضرورت نہ ہونے کا اعلان کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں حکومت کو ریسکیو میں مہارت رکھنے والے افراد کی ضرورت محسوس ہونے اور ان ایکسپرٹس کو متعلقہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے پہنچانے کے اعلان کے بعد انقرہ، ازمیر اور استنبول کے ہوائی اڈوں پر رش دیکھنے والا تھا جو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کیلئے بے تاب تھے۔
ترکیہ میں زلزلے سے تباہی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب صدر رجب طیب ایردوان جو اپنے دو دہائیوں پر مشتمل اقتدار کے دوران 14 مئی کو مشکل ترین انتخابات لڑنے والے ہیں۔ اب یہ انتخابات صدر ایردوان کیلئے ایک بہت بڑے امتحان کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔ اگرچہ زلزلے کے پہلے ایک دو روز حکومت کی جانب سے امدادی کاموں میں کوتاہی کا اعتراف کیا گیا ہے لیکن صدر ایردوان نے متاثرہ افراد کو یقین دلایا ہے کہ ایک سال میں ان کو حکومت کی جانب سے تیار کردہ نئے گھروں میں منتقل کر دیا جائے گا جبکہ قابلِ استعمال گھروں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر فر قان حمید
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
Text
تھائی لینڈ: کام کے دوران ڈیسک پر موت، نیوز چینل کے خلاف تحقیقات
تھائی لینڈ میں وزارت محنت ایک نیوز چینل کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جس کے ایک ملازم کی ڈیسک پر کام کرتے ہوئے موت واقع ہو گئی تھی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنکاک میں تھائی نیوز نیٹ ورک (ٹی این این) کی عمارت کام کرنے والے 44 سالہ سراوت سری ساوت کو پیر کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ ڈیسک پر ڈھیر ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سری ساوت پروگرام شیڈول کے سینئیر مینیجر انچارج کے طور پر کام کرتے تھے…
View On WordPress
0 notes
Text
جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 176 افراد ہلاک
جنوبی کوریا میں مسافرطیارہ پھسلنےکےبعددیوار سےٹکرا کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 176 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ حکام کا کہناہے کہ حادثے میں زندہ بچنےوالےعملےکے2ارکان کےعلاوہ جہاز میں سوار تمام افرادکےبارےمیں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ مرچکے ہیں ۔ جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کےمطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کےبعداس وقت پیش آیاجب جیجو ایئر کی پرواز7 سی 2216 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک…
0 notes
Text
سابق فوجی نے شادی کے دن دلہن، ساس اور سالی سمیت 4 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا
تھائی لینڈ کے ایک پیرا ایتھلیٹ اور سابق فوجی نے اپنی دلہن اور تین دیگر افراد کو اپنی شادی کے دن گولی مار کر خود کشی کر لی۔ 29 سالہ چترونگ سکسوک اور 44 سالہ کنچنا پچونتھوک کی شادی ہفتے کے روز شمال مشرقی تھائی لینڈ میں ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، وہ شادی کی تقریب سے اچانک نکلا اور بندوق لے کر واپس آیا، اس نے اپنی بیوی، اس کی 62 سالہ ماں اور 38 سالہ بہن کو گولی مار دی۔ گولیاں دو مہمانوں کو بھی لگیں،…
View On WordPress
0 notes
Text
پولیس کا پارٹی پر چھاپہ، مختصر لباس میں ملبوس 124 ملزمان گرفتار، ایسی چیزیں برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
بینکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ پولیس نے ہوٹل روم میں ہونے والی ایک پارٹی پر چھاپہ مار کر 124 افراد کو گرفتار کرلیا. ملزمان کی اکثریت نشے میں دھت اور مختصر لباس ( انڈرویئرز) میں ملبوس تھی.خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ہوٹل میں پارٹی ہورہی ہے جس میں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے. پولیس نے چھاپہ مارا تو اہلکار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اکثریت مردوں کی ہے اور سبھی…
0 notes
Text
تھائی لینڈ: کام کے دوران ڈیسک پر موت، نیوز چینل کے خلاف تحقیقات
تھائی لینڈ میں وزارت محنت ایک نیوز چینل کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جس کے ایک ملازم کی ڈیسک پر کام کرتے ہوئے موت واقع ہو گئی تھی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنکاک میں تھائی نیوز نیٹ ورک (ٹی این این) کی عمارت کام کرنے والے 44 سالہ سراوت سری ساوت کو پیر کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ ڈیسک پر ڈھیر ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سری ساوت پروگرام شیڈول کے سینئیر مینیجر انچارج کے طور پر کام کرتے تھے…
View On WordPress
0 notes
Text
تھائی لینڈ: کام کے دوران ڈیسک پر موت، نیوز چینل کے خلاف تحقیقات
تھائی لینڈ میں وزارت محنت ایک نیوز چینل کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جس کے ایک ملازم کی ڈیسک پر کام کرتے ہوئے موت واقع ہو گئی تھی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنکاک میں تھائی نیوز نیٹ ورک (ٹی این این) کی عمارت کام کرنے والے 44 سالہ سراوت سری ساوت کو پیر کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ ڈیسک پر ڈھیر ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سری ساوت پروگرام شیڈول کے سینئیر مینیجر انچارج کے طور پر کام کرتے تھے…
View On WordPress
0 notes