#اسپورٹس
Explore tagged Tumblr posts
Text
ثانیہ مرزا نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈرمقرر کر دیا ۔ ثانیہ مرزا کودبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔ 2005میں میں قائم ہونےوالی دبئی اسپورٹس کونسل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کا سرکاری ادارہ ہے۔ یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرتی سطح پر…
0 notes
Text
سعودی ویمن ٹیم سے دوستانہ فٹبال میچ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تاحال این او سی نہ مل سکا
لاہور(آئی این پی)پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو سعودی عرب کیخلاف قطر میں فرینڈلی ویمن فٹبال میچ کیلئے این او سی کے اجرا سے قبل ضروری دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے 7 نومبر کو این او سی کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو خط لکھا تھا لیکن اس خط میں فرینڈلی میچ سے متعلق مکمل تفصیلات شامل نہیں کی گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی…
0 notes
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 07 March 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۷ ؍مارچ ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ کسی کو بر سر روزگار کرنا نیکی کا کام ہے ‘ سنت گاڑ گے بابا صاف بھارت اسکل اکیڈ می کی
افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ کا اظہار خیال
٭ آنے والے 5؍ برسوں میں ملک کے آئندہ50؍ برسوں مستقبل کا تعین ہوگا ‘مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ
٭ چھترپتی شیواجی مہاراج کی ساڑھے تین سو سالہ جشن تاج پوشی کی مناسبت سے ریاستی حکو مت کے
متعدد پروگرامس کا اہتمام
اور
٭ کھیلو اِنڈیا اسپورٹس ٹور نا منٹ میں تمغے جیتے والے کھلاڑی اب سرکاری ملازمتوں کے بھی اہل ہوںگے
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ گھر کے ایک فرد کو روزگار ملنے سے تمام افراد کو سہارا مل جاتا ہے ۔ اِس لیے کسی کو روزگار کا موقع فراہم کرنا نیکی کا کام ہے ۔ وہ کل تھانہ شہر کے کو پری میں سنت گاڑ گے بابا صاف بھارت اسکل اکیڈ می کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ یہ اکیڈ می مہاراشٹر اسٹیٹ اسکل ڈیو لپمنٹ یو نیور سٹی کی معرفت شروع کی گئی ہے ۔ اِس موقعے اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شعبہ فروغ ہنر مندی نہایت اطمینان بخش کام کر رہا ہے ۔ اِس شعبے کی جانب سے اب تک ایک لاکھ ملازمتیں دی گئی ہیں اور ایک لاکھ نوجوانوں کو اپنا کاروبار کر نے کا اہل بنا یا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضرورت کے وقت نوکری کرنا چاہیے لیکن نو کری دینے والابننے کی کوشش بھی کرنا چاہیے ۔وزیر اعلیٰ نے توقع ظاہر کی کہ اِس کام میں سنت گاڑ گے بابا صاف بھارت اسکل اکیڈ می نہایت گرانقدر کر دار ادا کرے گی ۔
***** ***** *****
عالمی درجے کی سوامی وویکانند انٹر نیشنل اسکل ڈیو لپمنٹ پروبودھنی کا افتتاح بھی کل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں کیاگیا ۔ اِس پربودھنی کے توسل سے جاپان ‘ جر منی ‘ اسرائیل اور فرانس اِن 4؍ ممالک کے مختلف شعبہ جات میںبھارت کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دستیاب کر وائے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
آنے والے 5؍ برسوں میں ملک کے آئندہ 50؍ برسوں کا مستقبل طئے ہوگا ۔ مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں منعقدہ انڈیا گلو بل فائونڈیشن کی سالانہ سر مایہ کاری کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انھوں نےبتایا کہ ہماری حکو مت کے پاس گزشتہ 10؍ برسوں کی شاندار کار کر دگی ہے اور آئندہ 25؍ برسوں کے لیے تر قیاتی لائحہ عمل بھی تیار ہے ۔
***** ***** *****
آئندہ لوک سبھا چُنائو کے پیش نظر کل مہا وِکاس آگھاڑی کے رہنمائوں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔ اِس میں ونچت بہو جن آگھاڑی کے رہنما پر کاش امبیڈکر بھی موجود تھے ۔ شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرے گروپ کے رکن پارلیمان سنجئے رائوت نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتا یا کہ مہا وکاس آگھاڑی کے رہنمائوں کے ساتھ مثبت تبادلہ خیال کیاگیاہے ۔جناب سنجئے رائوت نے مزیدبتا یا کہ کونسی جماعت کتنی نشستوں پر چُنائو لڑے گی اِس کافیصلہ بھی جلد ہی کر لیا جائے گا ۔
***** ***** *****
مہا تما پھُلے زرعی یونیور سٹی میں دیسی گائے تحقیقی مرکز کےشعبہ مویشیان اور شعبہ ڈیری سائنس کے ذریعے میویشوں سے متعلق صلاح و مشورہ دینے کےمقصد سے تیار کر دہ ’’ پھُلے امرُت کال ‘‘ نامی موبائل ایپ کا افتتاح کل وزیر برائے زراعت دھننجئے منڈے کے ہاتھوں کیا گیا ۔ بدلتے موسم کے باعث جانوروں کو لاحق ہونی والی بیماریوں اور تکا لیف کا علاج تجویزکرنے کے مقصد سے یہ موبائل ایپ تیار کیا گیا ہے ۔
اپنی نوعیت کا یہ ملک بھر میں پہلا موبائل ایپ ہے ۔
***** ***** *****
واشم زرعی پیداوار بازار کمیٹی میں کل تور دال کی قیمت فی کوئنٹل 10؍ ہزار 325؍ روپئے رہی ۔ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ سویا بین کی قیمت میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے کل کی نیلا می میں تور دال کو اِس سیزن کی اب تک کی سب سے اچھی قیمت ملی ہے ۔ جس کی وجہ سے تور دال کے کاشتکار وں میں خوشی کا ماحول ہے ۔
***** ***** *****
نئے رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی اور رائے دہی کی ترغیب دینے کے مقصد سے حکو مت نے ’’ میرا پہلا ووٹ ملک کے لیے ‘‘ نامی مہم شروع کی ہے ۔ لہذا دھا را شیو کے تیر نا انجینئرنگ کالج کی جانب سے اِس سلسلے میں کیے گئے اقدام سے متعلق پروفیسر وکرم سنگھ مانے نے بتا یا کہ ضلع کلکٹر دفتر اور دھارا شیو دفتربرائے انتخابات کی رہنمائی میں ہم نے نوجوان طلباء کے نام فہرست رائے دہندگان میں درج کروائے ہیں ۔
انھوں نے بتا یا کہ انجینئرنگ کالج دھارا شیو کی جانب سے نوجوانوں کو ووٹ دینے کی حوصلہ افزائی بھی کی جار ہی ہے۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
چھتر پتی شیوا جی مہاراج کی ساڑھے تین سو سالہ جشن تاج پوشی کی منا سبت سے ریاستی حکو مت نے متعدد پروگرامس کا اہتمام کیا ہے ۔ اِسی سلسلے میں آج ثقافتی امور کے وزیر سُدھیر مُنگٹی وار کے ہاتھوں چندر پور میں ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی چھترپتی شیواجی مہاراج کے نا یاب خطوط کی نقاب کشائی اور اُن پر مبنی کتابوں کا اجراء بھی کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے آیوروید معالج ویدیہ سنتوش نیو پور کر کو رتن ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ہے ۔دِلّی میں واقع قومی آیوروید یو نیور سٹی کے 27؍ ویں جلسہ تقسیم اسناد میں یو نیور سٹی کے سیکریٹری پدم شری ویدیہ راجیش کوٹے چا کے ہاتھوں یہ ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ نیو پور کر گزشتہ 33؍ برسوں سے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بطور آیور وید معالج خد مات انجام دے رہے ہیں۔
***** ***** *****
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر کی علاقائی نیوز اکائی میں کانٹریکٹ کی بنیاد پر جز وقتی رپورٹر کا تقرر کرنے کے لیے در خواستیں طلب کی جا رہی ہیں ۔ تعلیمی قابلیت ‘ تجربہ اور عمر وغیرہ کی تفصیلات newsonair.gov.in/vacancies اِس ویب سائٹ پر
درج ہیں ۔ امید وار اپنی در خواست آئندہ 12؍ مارچ تک c s n r n u [email protected] اِس ای میل آئی ڈی پر یا
ہیڈ آف آفس ‘ ریجنل نیوز یونٹ ‘ آکاشوانی ‘ جالنہ روڈ ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر ۔ اِس پتے پر اِرسال کر سکتے ہیں ۔
***** ***** *****
کھیلو انڈیا ٹور نا منٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی اب سرکاری ملازمتوں کے لیے بھی اہل ہوں گے ۔ مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کل ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس خصوص میں انتظامیہ اور وزارت ِ کھیل کے دفتری قواعد و ضوابط میں بھی ترمیم کی گئی ہے ۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بتا یا کہ کھیل کے میدانوںمیں ملک کو آگے بڑھانے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے مذکورہ فیصلہ کیا گیاہے۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں اسپورٹس کامپلیکس کی 89؍ تجاویز کو انتظامی اور تکنیکی منظوری دیدی گئی ہے ۔ اِس خصوص میں کل اسپورٹس ڈیو لپمنٹ کمیٹی کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس موقعے پر وزیر برائے کھیل سنجئے بنسوڑے نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس میں 7؍ ضلع اسپورٹس کامپلیکس اور 82؍ تعلقہ اسپورٹس کامپلیکس کا شمار ہے ۔ جناب سنجئے بنسوڑے نے مزید بتا یا کہ5؍ تعلقوں میں نئے اسپورٹس کامپلیکس قائم کرنے کے لیے تخمینہ اور خاکے کو بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔
***** ***** *****
بھارت اور انگلینڈ کے مابین 5؍واں ٹیسٹ کرکٹ مقابلہ آج دھرم شالا میں کھیلا جائے گا ۔یہ مقابلہ اب سے ٹھیک آدھے گھنٹے بعد یعنی ساڑھے نو بجے سے شروع ہو گا ۔ خیال رہے کہ اِس سیریز میں بھارت کو 1 - 3 ؍ سے بر تری حاصل ہے ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں ممکنہ پانی کی قلت کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاتور ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھو گے نے تمام متعلقہ شعبوں کوبہترین منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی انھوںنے ذخیرہ شدہ پانی کی غیر قا نو نی نکاسی کو روکنے کے لیے اقدام کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ گزشتہ روز اِس خصوص میں منعقدہ میٹنگ میں وہ اظہار خیال کر رہی تھیں ۔ اِس موقعے پر محتر مہ ور شا ٹھا کر گھو گے نے لاتور کے باسیوں سے پانی کا استعمال نہایت کفایت شعاری سے کرنے کی اپیل بھی کی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ ��ھر سن لیجیے ...
٭ کسی کو بر سر روزگار کرنا نیکی کا کام ہے ‘ سنت گاڑ گے بابا صاف بھارت اسکل اکیڈ می کی
افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ کا اظہار خیال
٭ آنے والے 5؍ برسوں میں ملک کے آئندہ50؍ برسوں مستقبل کا تعین ہوگا ‘مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ
٭ چھترپتی شیواجی مہاراج کی ساڑھے تین سو سالہ جشن تاج پوشی کی مناسبت سے ریاستی حکو مت کے
متعدد پروگرامس کا اہتمام
اور
٭ کھیلو اِنڈیا اسپورٹس ٹور نا منٹ میں تمغے جیتے والے کھلاڑی اب سرکاری ملازمتوں کے بھی اہل ہوںگے
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
Text
مثبت سوچ کا کامیابی میں کردار
معاشرہ انفرادی اور اجتماعی رویوں سے تشکیل پاتا ہے، مثبت رویے اور سوچ ہی اچھی، بہترین اور مثالی زندگی کے ضامن ہوتے ہیں۔ منفی سوچ اندھیرے کی مانند معاشرے کی ترقی کی راہیں محدود و مسدود کر دیتی ہے۔ جبکہ مثبت سوچ روشنی کے دیئے جلا کر کامیابی کے سفر کو آسان بنا دیتی ہے۔ مثبت سوچ مثبت زندگی کی ترجمان ہوتی ہے، یہ ہم میں آگے بڑھنے کا حوصلہ اور ہمت پیدا کرتی ہے۔ دکھ، تکلیفیں، رنج و الم کس کی زندگی میں نہیں ہوتے لیکن ان سب کیفیات میں کیسے اور کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا ہے یہ ہمارا مثبت رویہ ہی ہمیں سکھاتا ہے۔ کامیابی اور مثبت سوچ کا گہرا تعلق ہے، جب بھی ہم اچھا سوچتے ہیں، ہمارا ذہن اسے قبول کرنے لگتا ہے۔ موڈ اچھا اور خوشگوار ہو تو ہم کسی بھی کام یا ذمے داری کو خوشدلی سے نبھانے کےلیے ہر ممکن کوشش یا جتن کرتے ہیں اور جب کوئی کام ہمت اور حوصلے کے ساتھ مثبت انداز میں کیا جائے تو کامیابی کا امکان بڑھ جاتا ہے، کیونکہ ہمارا ذہن ہماری جیت کو پہلے ہی قبول کرچکا ہوتا ہے اور اس جیت کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا ہے۔
اس کی مثال ایک گھریلو خاتون کی لے لیجئے کہ وہ پوری ذمے داری سے گھر کا کام سرانجام دیتی ہے، حتیٰ کہ کھانا پکاتے وقت بھی مثبت سوچ اور خیالات کھانا بنانے کے عمل پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ بددلی سے پکائی گئی ہنڈیا کا بدذائقہ ہونا بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اسی طرح سے بچے جب امتحانات کے لیے دل لگا کر پڑھائی کرتے ہیں تو رزلٹ میں بھی وہ چیز دکھائی دیتی ہے۔ مثبت سوچ کی تابانی فرد واحد کو ہی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرتی بلکہ پورے معاشرے کو ترقی یافتہ بنا دیتی ہے۔ جب کسی بھی قوم میں مثبت رویے پرورش پاتے ہیں تو پھر اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت کامیابی حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی۔ کسی قوم کی حالت تب تک نہیں بدلتی جب تک کہ وہ خود کوشش اور محنت نہ کرے۔ محنت، کوشش اور مستقل مزاجی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، گویا یہ لازم و ملزوم ہیں۔ محنت، کوشش اور مستقل مزاجی ہمیشہ مثبت سوچ رکھنے والے افراد کا خاصہ ہوتی ہے، جن میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے تو انھیں راستے میں آنے والے تمام تر مصائب معمولی دکھائی دیتے ہیں۔
وہ یہ یقین رکھتے ہیں کہ روشنی کی ایک ہلکی سی لکیر بھی گھٹا ٹوپ اندھیرے کو مٹانے کے لیے کافی ہے۔ جبکہ ایک ناامید شخص، جو یقیناً منفی سوچ کا حامل ہوتا ہے، اس کےلیے ذرا سی مصیبت ایک پہاڑ کی مانند ہوتی ہے۔ کیونکہ اس کی سوچ ہمیشہ سے ہی محدود ہوتی ہے۔ وہ کنویں کے مینڈک کی طرح ڈرپوک، سست اور کاہل بن جاتا ہے۔ گویا وہ بند گلی کا مسافر ہوتا ہے جو اپنی ناکامیوں اور غلطیوں کو سدھارنے کے بجائے اپنی ہٹ دھرمی اور ضد پر ہی ڈٹا رہتا ہے۔ نہ صرف وہ خود منفی رویوں کو جنم دیتا ہے بلکہ دیگر لوگوں کی سوچ بھی منفی بنا دیتا ہے۔ منفی سوچ رکھنے والے افراد ہمیشہ حالات کی ستم ظریفی، بری قسمت اور ناکامی کا ہی رونا روتے رہتے ہیں۔ مجال ہے جو کبھی شکر گزاری اور رحم دلی کے جذبات ان کے چہرے اور رویوں سے عیاں ہوں، ہر وقت مردم بیزار اور منہ بسورے ہی رہتے ہیں۔ ایسے افراد بہت بڑے نقاد ہوتے ہیں، وہ ہمیشہ نکتہ چینی کرتے اور لوگوں کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں۔
کوئی بھی شخص اچھا کام کر لیتا ہے تو بجائے یہ کہ وہ اس کی حوصلہ افزائی کریں، یہ لوگ تنقید برائے تنقید کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ لوگوں کی زندگیوں کو مایوسی سے بھر دیتے ہیں۔ اگرچہ مثبت سوچ کا مطلب ہر مرتبہ جیتنا نہیں ہوتا، بلکہ تمام تر بشری کمزوریوں کو مدنظر رکھنا بھی ہوتا ہے کہ اگر کبھی کہیں اونچ نیچ ہو گئی، شکست ہو گئی یا توقع کے برخلاف نتائج سامنے آگئے تو اسپورٹس مین اسپرٹ پیدا کی جائے اور ناکامی کو کھلے دل سے قبول کیا جائے۔ مثبت سوچ اپنے آپ سے محبت کرنا سکھاتی ہے اور اپنے آپ سے محبت کرنے والا انسان مخلوق خدا سے بھی محبت کرتا اور دلی طور پر مطمئن بھی ہوتا ہے۔ مثبت سوچ رکھنے والے افراد خوش رہتے ہیں۔ وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کے لیے شکر گزار ہوتے ہیں۔ خدا پر کامل ایمان، خودشناسی اور اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ نہ صرف انھیں خوداعتماد بناتا ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک قابل تقلید مثال بنا دیتا ہے دنیا کو آج ایسے ہی پُرامید لوگوں کی ضرورت ہے۔
راضیہ سید
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
Text
شکیب الحسن کی سیاست میں انٹری، عمران خان کے نقش قدم پر وزارت عظمیٰ تک پہنچنا مستقبل کا ہدف
اپنی اسٹار اسپورٹس پاور کو سیاست کی طرف موڑتے ہوئے، بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کی اتوار کو ہونے والے عام انتخابات میں حکمران پارٹی کی ٹکٹ پر جیت یقینی ہے کیونکہ اپوزیشن نے الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ اپنے دور کے معروف آل راؤنڈر کے طور پر جانے جانے والے، 36 سالہ کپتان وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکمران جماعت کے لیے ایک طوفانی مہم چلا رہے ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتیں ووٹ سے دستبردار ہوگئی ہیں جن کا…
View On WordPress
0 notes
Text
سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات
آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی کے بغیر رہنا شاید ناممکن ہے اور اس میں سوشل میڈیا نے جو کردار ادا کیا ہے، وہ کسی سے بعید نہیں۔ تاہم سوشل میڈیا کے جہاں نقصانات ہیں، وہیں اس کے فوائد بھی ہیں۔ درج ذیل تحریر میں ہم سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات، دونوں کے بارے میں گفتگو کریں گے:
مثبت اثرات سماجی روابط: یہ لوگوں کو ہمہ وقت کہیں بھی ہو، اپنے عزیزوں، خاندان اور برادریوں کے ساتھ جڑے رہنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ سماجی تعلقات کے ذریعے تنہائی کے احساسات کو دور کرتا ہے۔
معلومات کا اشتراک: یہ کسی بھی موضوع پر بروقت معلومات جیسے صحت، اسپورٹس اور دیگر موضوعات تک اپ-ڈیٹس فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا تعلیم میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
ہیلتھ کمیونٹیز: سوشل میڈیا پلیٹ فارم مختلف کمیونٹیز کی خدمات کو عام کرتا ہے جہاں ایک جیسے تجربات اور معلومات رکھنے والے افراد ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔
منفی اثرات دماغی صحت: ضرورت سے زیادہ استعمال اور سوشل میڈیا پر نظر آنے والے ��وسروں ک�� بظاہر کامل زندگی سے موازنہ کرنے کی وجہ سے صارف میں بے چینی، ڈپریشن یا کم خود اعتمادی پیدا ہوسکتی ہے جو خطرناک صورت بھی اختیار کر سکتی ہے۔
نیند میں خلل سونے سے پہلے سوشل میڈیا پر وقت گزارنا معمول کی نیند میں خلل پیدا کر دیتا ہے جس سے مجموعی صحت متاثر ہوتی ہے۔
سائبر بدمعاشی (cyber bullying): سوشل میڈیا غنڈہ گردی یا ہراساں کرنے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے جس کا شکار کوئی بھی ہوسکتا ہے اور جذباتی پریشانی اور دماغی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں توازن برقرار رکھنا، اس کے اثرات کو ذہن نشین رکھنا اور مثبت تعاملات اپنانا اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
Text
کانپور اسمارٹ سٹی ملک میں تیسرے نمبر پر
میں سوا الی کا اسٹیڈیم میں اسپورٹس کمپلیکس ہا مال پارک کی خوبصورتی، تا را پارک سوئمنگ پول گرین پارک میں در گیلری میوکیل کارپوریشن کی عمارت کی خوبصورتی پر پینگ پارتی سیکیوں سے کاموں کی ایپ سٹ��ون
نصف آبادی کے لیے انصاف ضروری: دیکھو
مرکزی وزیر نے اندور میں کا پور میئر اور میونسپل کمشنر کو ایوارڈز سو نے 50 شہروں سے میئر آئے
0 notes
Text
پاکستان کرکٹ کے معروف کھلاڑیوں کی چیلنج دی لیجنڈ سگمنٹ میں شرکت
پاکستان کرکٹ کے معروف کھلاڑیوں سعید اجمل ، محمد حفیظ اور یاسر حمید نے چائنا میڈیا گروپ کے سلسلے #LikeAChamp”چیلنج دی لیجنڈ سگمنٹ میں شریک ہوتے ہوئے ایشین گیمز کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کی ہیں ۔ یہ عالمی آن لائن انٹرایکٹو ایونٹ اس وقت جاری ہے جس میں 14 ستمبر سے دنیا بھر کے معروف کھلاڑی اور نیٹیزنز ، ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اسپورٹس کلاسک ایکشن چیلنج چیک ان سرگرمیوں…
youtube
View On WordPress
1 note
·
View note
Text
واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے
کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔ چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے علیحدہ ہوتا ہوگا۔ میسجنگ ایپ نے جون کے ا��تداء میں سب سے پہلے یہ فیچر…
View On WordPress
0 notes
Text
سلورٹن کیسینو - بلاگ تعارف: سلورٹن کیسینو دریافت کریں۔ میں خوش آمدید سلورٹن کیسینوجوئے، کھانے اور تفریح کی دیگر اقسام کے لیے ایک عالمی شہرت یافتہ ہاٹ سپاٹ۔ سین سٹی کے قلب میں واقع، ہمارا کیسینو ریزورٹ لاس ویگاس میں آپ کے قیام کے لیے پرعزم ہے جسے آپ جلد بھول نہیں پائیں گے۔ سلورٹن کیسینو ہماری شاندار رہائشوں، زندہ دل گیمنگ فلور اور دلچسپ سرگرمیوں کی بدولت ایک اہم تفریحی اور تفریحی مقام کے طور پر مشہور ہے۔ کے لیے یہاں کلک کریں۔ کیسینو کی خبریں۔. گیمنگ اور تفریح کے اختیارات جن کو شکست نہیں دی جا سکتی سلورٹن کیسینو سلورٹن کیسینو جوئے کے سنسنی خیز مواقع کی آماجگاہ ہے۔ ہماری بڑی جوئے بازی کے اڈوں کی جگہ کئی مختلف قسم کی سلاٹ مشینوں، روایتی ٹیبل گیمز، اور ایک جدید اسپورٹس بک کا گھر ہے۔ چاہے آپ تجربہ کار ہو یا صرف پہلی بار اپنی قسمت آزما رہے ہوں، ہمارا مددگار عملہ آپ کے ساتھ اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ سلوک کرے گا چاہے آپ کسی بھی زمرے میں کیوں نہ ہوں۔ ہمارے پاس Mermaid لاؤنج ہے، جہاں شاندار mermaids پانی کے اندر اندر شاندار شوز کرتی ہیں جبکہ مہمان گیمز کھیلتے ہیں۔ حیرت سے دیکھیں جب یہ افسانوی جانور ہمارے 117,000 گیلن ایکویریم میں آپ کی آنکھوں کے سامنے تیرتے اور غوطہ لگاتے ہیں۔ ہمارے ہوٹل میں اعلیٰ ترین سطح کی سہولت اور خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔ سلورٹن کیسینو میں پرتعیش سوئٹ آپ کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں۔ ہر کمرہ ذائقہ کے ساتھ سجایا گیا ہے اور رات کی پرسکون نیند فراہم کرنے کے لیے عصری سہولیات سے آراستہ ہے۔ ہمارا ریزورٹ مختلف قسم کے کشادہ سوئٹ بھی پیش کرتا ہے، جو اسراف کی تلاش میں لوگوں کے لیے مثالی ہے۔ ہمارا ہر کمرہ، انتہائی بنیادی سے لے کر انتہائی پرتعیش تک، لاس ویگاس کے جوش و خروش سے دور ایک پرامن پناہ گاہ بننے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سلورٹن کیسینو سوادج کھانے کے اختیارات پیش کرتا ہے۔ Silverton Casino آپ کی بھوک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وسیع اقسام کے ریستوراں کا گھر ہے۔ ہمارے پاس مختلف قسم کے ریستوراں ہیں، فاسٹ فوڈ جوائنٹس سے لے کر عمدہ کھانے کے اداروں ��ک، کسی بھی بجٹ یا ذائقے کے مطابق۔ ٹوئن کریکس اسٹیک ہاؤس کلاسک امریکی کھانے کی ایک بہترین مثال ہے، جس کی توجہ اعلیٰ قسم کے گوشت اور مچھلی پر ہے۔ Mi Casa Grill Cantina پر اصلی میکسیکن کرایہ ایک بہترین انتخاب ہے اگر آپ امریکی کرایہ کے علاوہ کسی اور چیز کے خواہاں ہیں۔ سیزن بفے میں بین الاقوامی پکوان کی وسیع اقسام ہیں جو فوری ناشتے یا مکمل رات کے کھانے کے لیے بہترین ہیں۔ ہماری دنیا کی مشہور سنڈینس گرل کو ہماری مزیدار میٹھیوں میں سے کسی کو آزمائے بغیر مت چھوڑیں۔ [embed]https://www.youtube.com/watch?v=23_w4hzhnZs[/embed] دنیا کے سمندروں میں غوطہ لگانے کے لیے ایکویریم کا دورہ کریں۔ ہمارے جدید ترین ایکویریم میں سمندر کی گہرائیوں میں سفر کرتے ہوئے حیران ہونے کے لیے تیار ہو جائیں۔ سلورٹن ایکویریم سمندری دنیا کا ایک دلکش نظارہ فراہم کرتا ہے، جس میں مچھلیوں کی 4,000 سے زیادہ اقسام، ڈنک اور رنگین مرجان کی چٹانیں موجود ہیں۔ کھانا کھلانے کے مظاہروں میں حصہ لیں، معلوماتی بات چیت کے ذریعے سمندری زندگی کے بارے میں جانیں، اور یہاں تک کہ غیر ملکی سمندری مخلوق کے ساتھ سکوبا ڈائیونگ کریں۔ تمام عمر کے زائرین ایکویریم میں ایک ناقابل فراموش مہم جوئی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور سمندری زندگی کے لیے ایک نیا احترام حاصل کر سکتے ہیں۔ دلچسپ واقعات اور پرفارمنگ آرٹس سلورٹن کیسینو جوئے کے مکہ کے طور پر اپنی ساکھ کے علاوہ دلچسپ واقعات اور پرفارمنس کا گھر ہے۔ ہمارے تفریحی شیڈول میں دنیا کے مشہور موسیقاروں کے کنسرٹس سے لے کر دلکش جادوئی شوز اور مزاحیہ اسٹینڈ اپ کامیڈی پرفارمنس تک سب کچھ شامل ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کسی بھی دلچسپ کارروائی سے محروم نہ ہوں، ہمارے ایونٹ کیلنڈر کو باقاعدگی سے دیکھنا یقینی بنائیں۔ دلچسپ لائیو پرفارمنس کے ساتھ قریب اور ذاتی طور پر اٹھیں، ایسے تجربات تخلیق کریں جو زندگی بھر رہیں۔ سلورٹن ولیج، ایک شاپہولک کا خواب سلورٹن کیسینو سلورٹن ولیج، سلورٹن کیسینو کے بالکل ساتھ واقع ہے، ایک ہلچل مچانے والا شاپنگ سینٹر ہے جس میں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔ لباس اور لوازمات سے لے کر گھریلو فرنشننگ اور ہاتھ سے بنی تخلیقات تک کچھ بھی فروخت کرنے والے ایک قسم کے خوردہ فروشوں کی ایک صف دریافت کریں۔ اپنا وقت نکالیں اور سلورٹن ولیج میں آرام سے ٹہلنے سے لطف اندوز ہوں، دلکش مناظر کو دیکھیں اور چھپے ہوئے جواہرات کی تلاش کریں۔ یہ شاپنگ پیراڈائز، اپنی وسیع اقسام کے اسٹورز کے ساتھ، آپ کے سفر کی منفرد یادگار خریدنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ فائدے اور نقصانات
پیشہ Cons کے خوبصورت مقام: ایک دلکش ماحول میں واقع ہے۔ گیمنگ کے اختیارات کی محدود قسمیں: بڑے اداروں کے مقابلے میں کم گیم کے انتخاب کے ساتھ چھوٹے کیسینو۔ دلکش ماحول: گرم اور مدعو کرنے والا ماحول پیش کرتا ہے۔ پِیک آورز کے دوران بھیڑ: ہجو�� ہو سکتا ہے، خاص طور پر مصروف اوقات میں، مجموعی تجربے کو متاثر کر سکتا ہے۔ منفرد متسیستری شو: ایک دلکش متسیانگنا شو پیش کرتا ہے۔ محدود تفریح: تفریحی اختیارات بڑے ریزورٹ طرز کے کیسینو کے مقابلے میں محدود ہوسکتے ہیں۔ ماہی گیری کے شوقین افراد کے لیے بہترین: سلورٹن کے اپنے ذخیرہ شدہ ایکویریم کے ساتھ، ماہی گیری کے مواقع کے قریب۔ پٹی سے فاصلہ: لاس ویگاس کی پٹی سے تھوڑا دور واقع ہے، جو مرکزی مقام کی تلاش میں رہنے والوں کے لیے آسان نہیں ہو سکتا۔ پیسے کی قدر: مسابقتی قیمتیں اور سودے پیش کرتا ہے۔ کم اونچے درجے کی سہولیات: کچھ پرتعیش سہولیات اور اعلیٰ درجے کے کھانے کے اختیارات کی کمی ہو سکتی ہے۔ بیرونی سرگرمیاں: بیرونی تفریحی مواقع تک رسائی جیسے ہائیکنگ اور آس پاس کیمپنگ۔ چھوٹا پول ایریا: بڑے ریزورٹ کیسینو کے مقابلے پول کا علاقہ چھوٹا ہو سکتا ہے۔ مفت پارکنگ: مہمانوں کے لیے مفت پارکنگ فراہم کرتا ہے۔ خریداری کے محدود اختیارات: سائٹ پر دکانوں اور بوتیکوں کا ایک چھوٹا انتخاب ہو سکتا ہے۔ فیملی فرینڈلی: فیملی کے لیے پرکشش مقامات اور سرگرمیاں پیش کرتا ہے، بشمول ایک بڑا ایکویریم۔ نائٹ لائف کے کم اختیارات: کیسینو میں بڑے کیسینو کے مقابلے رات کی زندگی کے لیے کم اختیارات ہو سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر، سلورٹن کیسینو وہ جگہ ہے جہاں جادو ہوتا ہے۔ آخر میں، Silverton Casino Sin City میں زندگی بھر کی چھٹیوں کی تلاش میں مہمانوں کے لیے واقعی کچھ خاص پیش کرتا ہے۔ ہمارا پورا ریزورٹ ہمارے مہمانوں کو جوش و خروش، عیش و عشرت اور مہمان نوازی کے اعلیٰ ترین معیاروں کے ساتھ پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، سنسنی خیز گیمز اور رہائش سے لے کر عالمی معیار کے ایکویریم اور کھانے کے بہت سے اختیارات۔ آؤ سلورٹن کیسینو کے سنسنی اور جوش کا تجربہ کریں، جہاں شاندار یادیں بس بننے کی منتظر ہیں۔ لاس ویگاس کی پیش کردہ تمام چیزوں کا تجربہ کرنے کے لیے ابھی اپنی بکنگ کروائیں۔ ہمیشہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ سلورٹن کیسینو صرف ایک جوئے کا ادارہ نہیں ہے۔ دیگر گیمز کے لیے، رجوع کریں۔ کیسینو پیشن گوئی سافٹ ویئر. اکثر پوچھے گئے سوالات Silverton Casino میں 3:00 PM کا چیک ان ٹائم اور 11:00 AM چیک آؤٹ کا وقت ہوتا ہے۔ جی ہاں، ہمارے ریزورٹ میں رہنے والے ہر شخص کے لیے پارکنگ مفت ہے۔ سلورٹن کیسینو کے اندر پالتو جانوروں کی، خدمت کرنے والے جانوروں کے علاوہ، اجازت نہیں ہے۔ ہاں، ہمارے ریزورٹ میں تمام عوامی مقامات اور رہائشیں مفت وائی فائی سے لیس ہیں۔ ہمارے پاس سائٹ پر سپا نہیں ہے، لیکن ہمارے پاس ایک فٹنس سینٹر اور پول ہے جو آپ کو اپنے دورے کے دوران آرام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ https://blog.myfinancemoney.com/silverton-casino/?rand=725 https://blog.myfinancemoney.com/silverton-casino/
0 notes
Text
باکسنگ فیڈریشن کےعہدیداروں پرتاحیات پابندی عائد
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بیرون ملک پاکستانی باکسرزکےسلپ ہونےپرپاکستان باکسنگ فیڈریشن کےصدراورسیکریٹری پرتاحیات پابندی عائد کردی۔ دو سال میں پاکستان کے3باکسرز بیرون ملک سلپ ہوچکےہیں۔2022 میں انگلینڈ میں ہونےوالےکامن ویلتھ گیمز میں دو اوراٹلی میں ہونےوال کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایک باکسر ٹیم کےہمراہ وطن واپس نہیں آئے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈنےاس حوالے سےانکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نےاپنی رپورٹ میں باکسنگ…
0 notes
Text
انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکسست دیدی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے نام کرلیے، بھارتی فائٹرز پاکستان فائٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ہال میں آئی ٹی ایف تھری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ینٹم ویٹ ٹائٹل مقابلے میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے پردیپ کو شکست سے دو چار کیا جبکہ فیدر ویٹ ٹائٹل مقابلے میں پاکستان کے رضا نے بھارت…
0 notes
Text
عمران خان حاضر ہوں
کراچی میں اس روز شہید ملت روڈ سے کشمیر روڈ تک تمام راستے سیل کر دیئے گئے تھے تمام اخبار نویسوں کو اسپورٹس کمپلیکس میں جانے کی اجازت نہیں تھی پھر بھی بی بی سی سے وابستہ اقبال جعفری مرحوم نے کوئی ’ٹاکرہ‘ لگایا اور صبح سویرے ہی اندر پہنچ گئے۔ وہاں ایک ’فوجی عدالت‘ میں سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کو بطور گواہ لے کر آنا تھا جہاں کمیونسٹ لیڈر جام ساقی اور ان کے ساتھیوں پر ’بغاوت‘ کا مقدمہ چل رہا تھا۔ شاید ہی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی مقدمہ میں اتنے سیاسی رہنما بطور گواہ پیش ہوئے ہوں خان عبدالولی خان سے لے کر غوث بخش بزنجو تک۔ ’خبر‘ کی اصل اہمیت نظر بندی کے بعد پہلی بار بےنظیر بھٹو کا کسی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہو چکی تھی، میں نیا نیا اس شعبہ میں آیا تھا اور اس مقدمہ کو پہلے روز سے کور کر رہا تھا، مگر دوبار فوجی عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کو دیکھ چکا تھا۔ ایک بار خود گواہ کے طور پر بلایا گیا، پی پی پی کے سیاسی کارکن ایاز سموں کے کیس میں کیونکہ اس کی گرفتاری کی تاریخ پر اور میری دی ہوئی خبر میں فرق تھا۔
مگر وہ کورٹ کراچی سینٹرل جیل کے پہلے فلور پر تھی جبکہ یہ عدالت اس کمپلیکس میں تھی جس کو ڈپٹی مارشل لا کے ہیڈ کوارٹر میں تبد��ل کر دیا گیا تھا۔ بہرحال سخت ترین سیکورٹی میں ان کو پیش کیا گیا اور بی بی سی ریڈیو سے ان کے اور عدالت کے درمیان مختصر مکالمہ سنایا گیا۔ جعفری صاحب بھی کمال کے صحافی تھے ’خبر‘ کیا ہوتی ہے اور کیسے نکالی جاتی ہے، نئے آنے والے اور بہت سے ’سینئر صحافیوں‘ کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔ بےنظیر نے طویل بیان ریکارڈ کرایا اور جام ساقی اور دیگر کامریڈ کا دفاع کیا ’بغاوت‘ کے مقدمہ کو مسترد کیا اور مارشل لا کو ملک کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔ انہیں خود کئی بار سویلین کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا کراچی اور سکھر جیل کا بھی تجربہ رہا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پر 12 اکتوبر 1999 کو سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے جہاز کے اغوا کا مقدمہ کراچی ہی کی ایک خصوصی عدالت میں چلایا گیا ملزمان کو ، جن میں شہباز شریف، سعید مہدی (پرنسپل سیکرٹری) اور کئی دیگر رہنما شامل تھے، APC میں لانڈھی جیل سے لایا جاتا۔
جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری جج تھے۔ راقم نے یہ مقدمہ بھی تفصیل سے کور کیا۔ اس سے پہلے 1998 میں کراچی میں گورنر راج لگا تو فوجی عدالتیں بھی قائم ہوئیں اور گو کہ کچھ ماہ بعد سپریم کورٹ نے گورنر راج کو ہی غیر آئینی قرار دے دیا، عدالتیں بھی ختم کر دی گئیں مگر اس دوران غالباً دو ڈکیتی کے ملزمان کو سزائے موت ہو گئی جس میں ایک بنگالی کا مقدمہ انتہائی متنازع تھا۔ اہم بات یہ تھی کہ صحافیوں کو سماعت دیکھنے کی اجازت تھی۔ ہمیں صبح سویرے ملیر کینٹ جانا پڑتا تھا۔ کمرہ انتہائی مختصر سا تھا جس میں بمشکل 10 سے 12 لوگ آ سکتے تھے لہٰذا جو پہلے پہنچ گیا اس کو جگہ مل گئی۔ ویسے تو ہماری تاریخ میں راولپنڈی سازش کیس سے اگرتلہ سازش، حیدرآباد ٹرائل میں نیشنل عوامی پارٹی کیس تک، فیض احمد فیض سے لے کر مولانا مودودی اور شیخ مجیب الرحمان سے ذوالفقار علی بھٹو تک کسی کو اسپیشل کورٹ تو کسی کو ملٹری کورٹ اور کسی کو نام نہاد سویلین عدالتوں سے سزائے موت تک سنائی گئی اور بھٹو کا تو ’جوڈیشل مرڈر‘ تک ہوا مگر اس بار شاید کچھ مختلف ہونے جا رہا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم شاید جمہوریت کو مزید کمزور یا شاید مفلوج کر دیں۔
پاکستان کی پارلیمنٹ اگر جمہوری سیٹ اپ میں ایک معزول وزیراعظم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنے کے حق میں فیصلہ کر دے تو مستقبل میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی طرح ایک نظیر قائم ہو جائے گی۔ ابھی تو خود آرمی ایکٹ نافذ کرنے والوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ 9 مئی کے قابل ِمذمت واقعات کی سازش اور بغاوت کا مقدمہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قائم کیا جائے یا نہیں اور ہو تو کس عدالت میں چلایا جائے مگر قومی اسمبلی نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ اگر خان صاحب پر مقدمہ ’ملٹری کورٹ‘ میں چلتا ہے تو یہ ہماری سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ کسی سابق وزیراعظم کو ’ملٹری کورٹ‘ کا سامنا بطور ملزم کرنا پڑے وہ بھی ’بغاوت اور سازش‘ میں جس کی سزا عمر قید یا موت بھی ہو سکتی ہے۔ اس وقت تک 9 مئی کے واقعات میں لاہور میں واقع کور کمانڈر ہائوس یا جناح ہائوس، GHQ راولپنڈی، ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے اور شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی پر 70 سے زائد افراد کا کیسز سویلین عدالتوں سے ملٹری کورٹس منتقل ہو چکے ہیں، جن میں بہرحال تحریک انصاف کا کوئی مرکزی لیڈر شامل نہیں مگر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور سرکردہ کارکنوں کے ساتھ اس وقت وہی ہو رہا ہے جو 22 اگست 2016 کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ہوا۔
وہ دن ہے اور آج کا دن ایک ’تلوار‘ہے جو لٹکا دی گئی ہے۔ ہم شاید آگے بڑھنے کو تیار ہی نہیں۔ اس شہر قائد کی سیاست تو برسہا برس سے ’فارم ہائوس‘ یا مخصوص بنگلوں سے کی جا رہی ہے کبھی کوئی ملزم بن کر حاضر ہوتا ہے تو کبھی گواہ ،’معافی‘ ہو گئی تو آپ مشیر بھی بن سکتے ہیں اور وزیر بھی۔ یہاں تو وزیر اعلیٰ بغیر اکثریت بنے ہیں ہم ایک میئر کے الیکشن کا رونا رو رہے ہیں۔ مجھے تو ان 30 یوسی چیئرمین کی فکر ہے کیونکہ ابھی ’عشق کہ امتحاں اور بھی ہیں۔‘‘ اس پس منظر میں پاکستان کا سیاسی منظر نامہ خود ان سیاست دانوں، دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور سول سوسائٹی کو دعوت فکر دیتا ہے کہ کیا اس ملک میں کبھی جمہوری کلچر فروغ پا بھی سکے گا جہاں کالعدم تنظیموں کو، انتہا پسندوں کو اسپیس دی جا رہی ہے، بات چیت ہو رہی ہے اور یہ عمل خود ہمارے سابق وزیر اعظم نے شروع کیا۔
وہ بھی اپنے مخالف سیاست دانوں سے بات کرنا پسند نہیں کرتے تھے علی وزیر، ادریس بٹ اور نہ جانے کتنے سیاسی لوگوں کی غیر قانونی حراست کا دفاع کرتے تھے آج خود ان کی پارٹی کے لوگوں پر مشکل وقت ہے وہ خود سو سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے آج کے حکمران بھی اسی ڈگر پر ہیں۔ اگر جمہوریت میں بھی اظہار رائے پر پابندی ہو، سیاسی کارکن اور صحافی غائب ہوں۔ کسی جماعت یا لیڈر پر غیر علانیہ پابندی ہو، الیکشن میں بھی مثبت نتائج کا انتظار ہو، ورنہ انتخابات ملتوی کرنے کی باتیں ہورہی ہوں۔ اب اگر اس میں ملٹری کورٹس کا بھی اضافہ ہو جائے اور وہ بھی سابق وزیراعظم پر جس کو ’جمہوری پارلیمنٹ‘ کی بھی حمایت حاصل ہو تو پھر کون سا بہترین انتقام اور کون سا بہترین نظام۔
مظہر عباس
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
Text
فیراری کی لگژری سپورٹس کاریں اب کرپٹو کرنسی میں دستیاب
فیراری نے امریکہ میں اپنی لگژری اسپورٹس کاروں کے لیے کرپٹو کرنسی میں پیمنٹس قبول کرنا شروع کر دی ہیں اور اپنے امیر صارفین کی درخواستوں کے بعد اس سکیم کو یورپ تک توسیع دے گی، فیراری کے مارکیٹنگ اور کمرشل چیف نے رائٹرز کو بتایا۔ ان میں الیکٹرک کار ساز کمپنی بھی شامل ہے، جس نے 2021 میں سب سے بڑے کرپٹو کوائن بٹ کوائن میں ادائیگی قبول کرنا شروع کی۔ فیراری کے چیف مارکیٹنگ اور کمرشل آفیسر اینریکو…
View On WordPress
0 notes