#دورہ ملتوی
Explore tagged Tumblr posts
googlynewstv · 1 month ago
Text
وزیراعظم کابیرو ن ملک کا دورہ ملتوی،بلاول آج دبئی روانہ ہوں گے
آئینی ترمیم اورسیاسی صورتحال کےپیش نظروزیراعظم شہبازشریف کابیرون ملک جانےکاپروگرام ملتوی ہو گیاجبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج دبئی کےلیےروانہ ہوں گے۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نےسمووا کےلیےروانہ ہوناتھاجہاں دولت مشترکہ کےسربراہان حکومت کا اجلاس24اور25 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ آئینی ترامیم اورملکی سیاسی صورتحال کےپشی نظروزیراعظم کا بیرون ملک جانےکاپروگرام ملتوی ہو…
0 notes
airnews-arngbad · 6 months ago
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 30 May-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰؍مئی  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             ریاستی تعلیمی‘ تحقیقی و تربیتی کونسل کی جانب سے تیسری تا بارہویں جماعت کا نصابی مسودہ شائع۔
                ٭             مرکزی انتخابی افسر راجیو کمار کی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں رائے دہندگان سے غلط معلومات اور افواہوں پر یقین نہ کرنے کی  اپیل۔
                ٭             کانگریس پارٹی کاریاست میں خشک سالی کے حالات کا معا ئنہ کرنے کیلئے خصوصی د ورہ کا اعلان؛ 31مئی سے چھترپتی سمبھاجی نگر میں ہوگا دورہ کا آغاز۔
                ٭             لاتور میں گٹکے کے کارخانے پر پولس کا چھاپہ، تقریباً تین کروڑ روپئے مالیت سے زیادہ کا سامان ضبط۔
اور۔۔۔٭     وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کی کاشتکاری کیلئے ڈرون کے ذریعے ادویات چھڑکائوکی مہم۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                ریاستی تعلیمی ‘تحقیقی و تربیتی کونسل نے ریاست میں جماعت ِ سوّم تا بارہویںکے نصاب کا مسودہ شائع کیا ہے۔ اس مسودے میں قومی تعلیمی مسودہ 2023 کی دفعات کو مدنظر رکھا گیا ہے اور ریاست کے مطابق جزوی طور پر ترمیم کی گئی ہے۔ پہلی سے دسویں تک مراٹھی اور انگریزی زبانیں لازمی کی گئی ہیں، جبکہ جماعت ِ ششم سے ہندی، سنسکرت اور دیگر ملکی یا غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا اختیار دیا گیاہے، جبکہ گیارہویں اور بارہویں کے نصاب میں دو زبانیں شامل ہوں گی۔ تیسری جماعت سے آٹھویں جماعت تک پری ووکیشنل اسکل ایجوکیشن ‘جبکہ جماعتِ نہم سے خصوصی ووکیشنل تعلیم کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ریاضی اور سائنس کے مضامین میں دو سطحی کورسیز فراہم کرنے کا تصور ا ور بین الضابطہ تعلیم کے تحت ماحولیاتی تعلیم کو شامل کرنے کی تجویز اس مسودے میں شامل کی گئی ہے۔اسی طرح قدیم بھارتیہ تعلیم، اور اخلاقی اقدار کا علم، جسمانی اور ذہنی صحت، تعلیمی اور پیشہ وارانہ رہنمائی، ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم وغیرہ بھی مسودے میں شامل ہیں۔ ریاستی تعلیمی و تحقیقی کونسل کی ویب سائٹ پر موجود اس مسودے پر تمام سماجی حلقوں، اساتذہ، والدین، ماہرین تعلیم، تعلیمی ادارے اور دیگر تمام متعلقہ شعبوں سے آئندہ تین جون تک اپنی رائے دینےکی درخواست کونسل نے کی ہے۔
***** ***** *****
                پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی تشہیری مہم کا آج آخری دن ہے۔ اس مرحلے میں سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے   57انتخابی حلقوں میں آئندہ یکم جون کو چنائو ہوگا۔
                دریں اثنا، گزشتہ سنیچر کو ہوئے لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 58 انتخابی حلقوں میں 63 اعشا ریہ 37 فیصد رائے دہی کا اندراج کیا گیا۔
***** ***** *****
                پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں، مرکزی انتخابی افسر راجیو کمار نے رائے دہندگان سے غلط معلومات اور افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ رائے دہندگان کے مختلف شبہات کے ازالےکیلئے انتخابی ��عبےکی ویب سائٹ پر تمام سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔ویب سائٹ پر موجود تمام معلومات او ر کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ تفصیلات و اعلامیہ کا جائزہ لینے کے بعد رائے دہندگان کو شکوک و شبہات سے گریز کرنے کی درخواست مرکزی انتخابی افسر نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کی ہے۔
***** ***** *****
                وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے روزنامہ سامنا کے نائب مدیر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پا رلیمان سنجے رائوت کو ہتک ِعزت کا قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں پیسوںکا استعمال کرنے کا الزام لگانے کی پاداش میں یہ نوٹس بھیجا گیا ہے اوررائوت کی جا نب سے آئندہ تین دنوں میں عوامی سطح پر معافی نہ مانگنے پرر وزنامہ سامنا کیخلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
                پونے کے پورشے کار حادثے کے معاملے میں سسون اسپتال کے دو ڈاکٹروں اور ایک ملازم کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روزپولس انتظامیہ نے ان تینوں کو معطل کرنے کی تجویز محکمہ صحت کو بھیجی تھی۔ دریں اثنا، عدالت نے اس معاملے میں نابالغ ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشو انی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
                کانگریس پارٹی نے ریاست میں خشک سالی کی صورتحال کا معائنہ کرنے کیلئے دورے کا اعلان کیا ہے ۔اس معا ئنہ دورے کا آغاز کل 31 مئی سے ہوگا۔ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کل ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ کل چھترپتی سمبھاجی نگر سے اس دو رے کی شر وعات ہوگی۔
                دریں اثنا، پونے کے پورشے کار حادثے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے مقررہ کردہ خصوصی تفتیشی افسر ڈاکٹرپلوی ساپڑے پر بدعنوانی کے کئی الزامات ہونے کی تنقید نانا پٹولے نے کی ہے۔
***** ***** *****
                لاتور پولس نے جعلی گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر تقریباً تین کروڑ روپئے مالیت سے زائد کاسامان ضبط کرلیا۔ صنعتی علاقے کی کومبڑے ایگرو ایجنسی کے گودام پر چھاپہ مارکر یہ کاررو ائی کی گئی۔ اس معاملے میں مرکزی ملزم وجے کیندرےاور دو بیرون ر یاستی شہریوں سمیت جملہ سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
                چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے نابالغ بچوں کی ڈرائیونگ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ گزشتہ روز ضلع اور پولس انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ کلکٹر سوامی نے نابالغ بچوں کی شراب نوشی اور گاڑی چلانے کے معاملات پر قدغن لگانے کیلئے مشترکہ دستے تشکیل دیکر پرمٹ رومز، بیئر بار، شراب کی دکانوں اور گاڑیوں کی جانچ کرنے سمیت والدین اور بچوں کی ذہن سازی کر نے کی ہدایت بھی دی ۔
***** ***** *****
                پربھنی کی وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی اور واو گو گرین کمپنی کے اشتراک سے ’’ڈرون ٹیکنالوجی آپ کے دروازے پر‘‘تصو ر کے تحت کاشتکاری کیلئے ڈرون سے چھڑکاؤ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت کاشتکاروں کو ��دو یات چھڑکائو کیلئے انتہائی کم کر ائے پر ڈرون دستیاب کرائے جارہے ہیں اور کئی دیہاتوں میں ڈرون کے ذریعے چھڑکائو کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
                دھاراشیو ضلع پریشد میںای-آفس نظام کے ذریعے کام کاج شروع کر دیا گیاہے۔ جس کے بعد یہ ضلع پریشد بغیر کاغذ کے دفتری کام کرنے والی مراٹھواڑہ کی اوّلین ضلع پریشد بن گئی ہے۔
***** ***** *****
                لاتور ضلعے میں خریف ہنگام کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے او ر ضلع میں بیج کی فرو خت کی نگرانی کیلئے تعلقہ اور ضلعی سطح پر فلائنگ دستے تیار کیے گئے ہیں۔ ضلع زرعی سپرنٹنڈنٹ افسر آر ٹی جادھو نے مخصوص بیجوں کے مطالبے کی بجائے دستیاب اعلیٰ معیاری بیجوں کا ہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
                بیڑ ضلعے میں زراعت سے متعلق شکایتوں کے ازالے کیلئے خصوصی کنٹرو ل رو م قا ئم کیا گیا ہے۔ کسا نوں کو اعلیٰ درجے کے زرعی بیج‘ کھاد او ر کیڑے مار ادویات بر موقع او ر مناسب نرخوں میں فراہم کرنے کیلئے او ر ان اشیا کی تعلقہ وار تقسیم کو بہتر بنانے کیلئے یہ کنٹرو ل رو م کام کرے گا۔
***** ***** *****
                دھاراشیو تعلقے کے پولس پاٹل تجدید معاملہ میں افسر‘ منڈل افسر او ر تلاٹھی کیخلاف غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کرنےکی مخا لفت میں مختلف تنظیموں کی جانب سے دھاراشیو تحصیل دفتر کے سا منے کل احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ضلع کلکٹر کو دئیے گئے محضر نامے میں کہا گیا کہ بغیر کسی تحقیق تلاٹھی اور منڈل افسران کی گرفتاری غلط ہے ا ور متعلقہ پولس افسران کے خلاف فو ر اً مقدمہ درج کیا جائے۔
***** ***** *****
                پر بھنی میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے شخص کو پولس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اب تک بیڑ، پرلی، لاتور، مروڑ، بارشی اور شو لاپور سے سرقہ کی گئیں 20 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں او ر عد الت نے ملزم کو چار دِن کی پولس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
***** ***** *****
                چھترپتی سمبھاجی نگر میں عظیم الشان دھمّ میلہ اور مشہور گلوکار اجئے دیہاڑے کے بدّھ اور بھیم گیتوں کا پروگر ام منعقد ہوا۔ گوتم بدھ کی کردار نگاری کرنے والے دھمّ پدیاترا کے مجسمہ ساز گگن ملِک سمیت دیگر معززین اس موقعے پر موجود تھے۔
***** ***** *****
                نارو ے میں جاری شطرنج مقابلوں میں بھارت کے آر پرگیانند نے اوّل درجہ کے نارو ے کے میگرس کارلسن کو تیسرے رائونڈ میں شکست سے دوچار کیا۔ پرگیانند اب پانچ اعشار یہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سرفہرست ہیں۔
***** ***** *****
                سنگاپور اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں خو اتین اور مردوں کے سنگلس مقابلوں میں بھا رتی کھلاڑیوں نےفاتحانہ آغاز کیا ہے۔ خواتین سنگلس کے پہلے رائونڈ میں پی وی سِندھو نے ڈینمارک کی کھلاڑی کو21-12, 22-20  سے، جبکہ مردوں کے سنگلس مقابلے میں ایچ ایس پرنائے نے جرمنی کے کھلاڑی کو 21-9, 18-21, 21-9 سے شکست دی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             ریاستی تعلیمی‘ تحقیقی و تربیتی کونسل کی جانب سے تیسری تا بارہویں جماعت کا نصابی مسودہ شائع۔
                ٭             مرکزی انتخابی افسر راجیو کمار کی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں رائے دہندگان سے غلط معلومات اور افو اہوں پر یقین نہ کرنے کی  اپیل۔
                ٭             کانگریس پارٹی کاریاست میں خشک سالی کے حالات کا معا ئنہ کرنے کیلئے خصوصی د ورہ کا اعلان؛ 31مئی سے چھترپتی سمبھاجی نگر سےہوگا دورہ کا آغاز۔
                ٭             لاتور میں گٹکے کے کارخانے پر پولس کا چھاپہ، تقریباً تین کروڑ روپئے مالیت سے زیادہ کا سامان ضبط۔
اور۔۔۔٭     وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کی کاشتکاری کیلئے ڈرون کے ذریعے ادویات چھڑکائوکی مہم۔
***** ***** *****
0 notes
mediazanewshd · 7 months ago
Link
0 notes
762175 · 2 years ago
Text
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ ترکی کے لیے روانہ
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو ترکی کا دورہ کر کے زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ دورہ امدادی کارروائیوں کے پیش نظر ملتوی کیا تھا، تاہم پاکستان کی جانب سے ترکی کے لیے امداد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ چھ فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکی میں 40 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔ زلزلے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے دورے کا اعلان کیا تھا، تاہم اندرونی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoguys657 · 2 years ago
Text
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ ترکی کے لیے روانہ
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو ترکی کا دورہ کر کے زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ دورہ امدادی کارروائیوں کے پیش نظر ملتوی کیا تھا، تاہم پاکستان کی جانب سے ترکی کے لیے امداد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ چھ فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکی میں 40 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔ زلزلے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے دورے کا اعلان کیا تھا، تاہم اندرونی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 2 years ago
Text
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ ترکی کے لیے روانہ
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو ترکی کا دورہ کر کے زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ دورہ امدادی کارروائیوں کے پیش نظر ملتوی کیا تھا، تاہم پاکستان کی جانب سے ترکی کے لیے امداد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ چھ فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکی میں 40 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔ زلزلے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے دورے کا اعلان کیا تھا، تاہم اندرونی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoking009 · 2 years ago
Text
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ ترکی کے لیے روانہ
وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو ترکی کا دورہ کر کے زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے یہ دورہ امدادی کارروائیوں کے پیش نظر ملتوی کیا تھا، تاہم پاکستان کی جانب سے ترکی کے لیے امداد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ چھ فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکی میں 40 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔ زلزلے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے دورے کا اعلان کیا تھا، تاہم اندرونی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
emergingpakistan · 2 years ago
Text
ترکیہ زلزلے کی تباہ کاریاں اور کرشمے
Tumblr media
6 فروری کی صبح کو ترکیہ کے دس صوبوں میں اوپر تلے آنے والے دو زلزلوں نے پورے ملک میں قیامتِ صغریٰ برپا کر دی، ان زلزلوں کو ’’ صدی کی آفت‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان دونوں زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ دوپہر تک ترکیہ میں ہونے والی تباہی سے متعلق صورتِ حال غیر واضح رہی لیکن شام کو ترکیہ کے تمام ٹیلی ویژن چینلز کی براہ راست نشریات کے بعد سب کو اس تباہی کی شدت کا اندازہ ہوا، پورا ترکیہ سکتے میں آگیا۔ تادم تحریر اس زلزلے کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے اور مزید کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے 81 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین چو تھائی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ اسی لئے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسے تاریخ کا المناک ترین سانحہ قرار دیا ہے، ترکیہ اور شام کے ان علاقوں میں گزشتہ ایک صدی سے اتنا شدید زلزلہ نہیں آیا البتہ استنبول اور گردو نواح کے علاقوں میں سات اور آٹھ کی شدت کے زلزلے آنے کے بارے میں ماہرین کئی بار متنبہ کر چکے ہیں۔ ترکیہ کے ان دس صوبوں میں ترکیہ اور غیر ممالک کی ریسکیو ٹیمیں، جن میں پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں بھی پیش پیش ہیں، بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں بڑی تندہی سے صبح شام جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز، تھرمل کیمرہ اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے انسانوں کو ملبے سے بچانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
زلزلے کے بعد سے تادم تحریر بڑی تعداد میں کرشمے بھی رونما ہو رہے ہیں۔ 172 گھنٹے گزرنے کے بعد حطائے سے 42 سالہ حبیب کو اور اس سے قبل دیگر علاقوں سے 45 سالہ جینگیز پولات، 50 سالہ گیولر آرتمیش اور اس سے قبل بھی 20 کے قریب افراد کو زلزلے کے چھٹے اور ساتویں روز زندہ بچا لیا گیا۔ ترکیہ اور غیر ممالک کی ریسکیو ٹیمیں جدید ٹیکنالوجی سے ملبے تلے دبے ہوئے انسانوں کو تلاش کرتی ہیں اور پھر ان کو بچانے کی کارروائی کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ جیسے ہی کسی انسان کو زندہ نکالا جاتا ہے، علاقے میں جمع تمام افراد ریسکیو ٹیم والوں سے خوشی کے آنسوئوں کے ساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے نہ صرف شکر گزار ہوتے ہیں بلکہ نعرہ تکبیر لگاتے ہوئے ایک ایسی فضا قائم کر دیتے ہیں جس سے متاثر نہ ہونا ممکن ہی نہیں۔ پاکستان آرمی کی ٹیم، جو ادیامان میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہے، نے 138 گھنٹے کے بعد ملبے سے 14 سالہ لڑکے کو زندہ بچایا، عالمی میڈیا بھی ترکیہ میں پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا معترف نظر آرہا ہے۔ 
Tumblr media
میں اپنے قارئین کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ پاکستان اپنی خراب معاشی صورتحال کے باوجود اپنے برادر ملک ترکیہ کی قطر کے بعد سب سے زیادہ مدد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ کویت سعودی عرب اور یورپی یونین کا نمبر اس کے بعد آتا ہے، یہ ہوتی ہے محبت، اسے کہتے ہیں بھائی چارہ، یک جان دو قالب، دو ممالک ایک قوم کے الفاظ اسی لئے ان دونوں ممالک کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کو ’’صدی کا سب سے بڑا زلزلہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے فوری طور پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ ترکیہ سے اظہار یکجہتی کرنے کی غرض سے ترکیہ کے دورے کا پروگرام فائنل بھی کر لیا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر آخری وقت میں ان کو اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا جبکہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ، یونان کے وزیر خارجہ اور اب قطر کے امیر ترکیہ کے دورے پر آچکے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ ترکیہ کسی بھی وقت متوقع ہے، تاہم انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ترکیہ اور پاکستان دو ممالک ایک قوم ہیں‘‘ اور پاکستان ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اسے ہر ممکنہ امداد فراہم کرے گا۔ 
انہوں نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے شروع کی گئی ق��می امدادی مہم میں حصہ لینے اور تعلیمی اداروں سے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس زلزلے کے دوران جس چیز نے مجھے متاثر کیا، وہ ترکوں میں انسانیت اور تعاون کا جذبہ ہے۔ ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور مدد کرنے کیلئے ترک آپس میں ایک دوسرے سے ریس لگائے ہوئے ہیں حکومت کی جانب سے جیسے ہی خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی گئی لوگوں نے جوق در جوق ترک قزلائی (ترک ہلالِ احمر ) کا رخ کیا اور اتنی زیادہ مقدار میں خون کا عطیہ دیا کہ حکومت کو مزید خون کی ضرورت نہ ہونے کا اعلان کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں حکومت کو ریسکیو میں مہارت رکھنے والے افراد کی ضرورت محسوس ہونے اور ان ایکسپرٹس کو متعلقہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے پہنچانے کے اعلان کے بعد انقرہ، ازمیر اور استنبول کے ہوائی اڈوں پر رش دیکھنے والا تھا جو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کیلئے بے تاب تھے۔ 
ترکیہ میں زلزلے سے تباہی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب صدر رجب طیب ایردوان جو اپنے دو دہائیوں پر مشتمل اقتدار کے دوران 14 مئی کو مشکل ترین انتخابات لڑنے والے ہیں۔ اب یہ انتخابات صدر ایردوان کیلئے ایک بہت بڑے امتحان کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔ اگرچہ زلزلے کے پہلے ایک دو روز حکومت کی جانب سے امدادی کاموں میں کوتاہی کا اعتراف کیا گیا ہے لیکن صدر ایردوان نے متاثرہ افراد کو یقین دلایا ہے کہ ایک سال میں ان کو حکومت کی جانب سے تیار کردہ نئے گھروں میں منتقل کر دیا جائے گا جبکہ قابلِ استعمال گھروں کو پہنچنے ��الے نقصان کی مرمت کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر فر قان حمید
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years ago
Text
جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
انٹونی بلنکن اتوار کو چین کے دورے پر مدعو تھے، فوٹو: فائل  واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاسوسی غباروں کو واشنگٹن کی فضاؤں میں بھیجنے پر احتجاجاً چین کا دورہ ملتوی کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار سے شروع ہونے والا چین کا دورہ احتجاجاً ملتوی کر رہے ہیں۔ انٹونی بلنکن کو مشرق وسطیٰ کے اہم دورے کے بعد چین جان��…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptosecrets · 2 years ago
Text
چینی غبارے نے امریکی وزیرِ خارجہ کا دورہ چین ملتوی کروا دیا
واشنگٹن: مشتبہ چینی غبارے نے امریکی وزیرِ خارجہ کا دورہ چین ملتوی کروا دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لاطینی امریکا کی فضا میں مشتبہ چینی غبارہ دیکھے جانے کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین ملتوی کر دیا ہے۔ انٹونی بلنکن کا دورہ گزشتہ روز جمعہ کو شروع ہونے کی توقع تھی، تاہم امریکی دعوے کے مطابق بدھ کو لاطینی امریکا میں ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو اڑتا ٹریک کیا گیا، جسے واشنگٹن نے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
apnibaattv · 2 years ago
Text
ایف ایم بلاول نے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث چار یورپی ممالک کا دورہ ملتوی کردیا۔
ایف ایم بلاول نے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث چار یورپی ممالک کا دورہ ملتوی کردیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ — اے ایف پی/فائل اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو جرمنی، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کے اپنے آئندہ سرکاری دورے ملتوی کر دیے۔ یہ فیصلہ پاکستان بھر میں مسلسل طوفانی بارشوں اور سیلاب اور اس کے تباہ کن نتائج کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف ایم بلاول کے دوروں کا شیڈول بعد میں میزبان حکومتوں کے ساتھ مشاورت اور باہمی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoguys657 · 2 years ago
Text
ترکی: امدادی کارروائیوں کے باعث وزیراعظم نے دورہ ملتوی کردیا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بدھ کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے بعد جاری امدادی کارروائیاں کے تناظر میں دورہ ترکی ملتوی کردیا ہے۔  ترکی اور اس کے پڑوسی ملک شام میں پیر کو سات اعشاریہ آٹھ  شدت کے زلزلے کے بعد اب تک سات ہزار سے زائد اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہیں۔ ہزاروں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے ممکنہ طور پر دبے افراد کی تلاش…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 2 years ago
Text
ترکی: امدادی کارروائیوں کے باعث وزیراعظم نے دورہ ملتوی کردیا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بدھ کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے بعد جاری امدادی کارروائیاں کے تناظر میں دورہ ترکی ملتوی کردیا ہے۔  ترکی اور اس کے پڑوسی ملک شام میں پیر کو سات اعشاریہ آٹھ  شدت کے زلزلے کے بعد اب تک سات ہزار سے زائد اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہیں۔ ہزاروں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے ممکنہ طور پر دبے افراد کی تلاش…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoking009 · 2 years ago
Text
ترکی: امدادی کارروائیوں کے باعث وزیراعظم نے دورہ ملتوی کردیا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بدھ کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے بعد جاری امدادی کارروائیاں کے تناظر میں دورہ ترکی ملتوی کردیا ہے۔  ترکی اور اس کے پڑوسی ملک شام میں پیر کو سات اعشاریہ آٹھ  شدت کے زلزلے کے بعد اب تک سات ہزار سے زائد اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے جب کہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہیں۔ ہزاروں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے ممکنہ طور پر دبے افراد کی تلاش…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 3 years ago
Text
افغان کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا
افغان کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے سیریز ملتوی ہونے کا اعلا�� کر دیا ہے ۔سیریز کا انعقاد اب 2022 میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے کروڑوں شائقین کرکٹ کی تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں۔ افغان کرکٹ بورڈ اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان شیڈول ایک روزہ سیریز ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین ون ڈے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years ago
Text
امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
بدھ کو امریکا کے حساس علاقے میں چینی غبارے کی کی موجودگی کا پتا چلا تھا:فوٹو:فائل   واشنگٹن: امریکا میں چین کے غبارے کی موجودگی پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین منسوخ کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضاؤں میں چین کے مبینہ جاسوس غبارے کی موجودگی کے واقعے کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے امریکی وزیردفاع کا چین کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ وزیردفاع کا دورہ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes