#Benefits of Hajj
Explore tagged Tumblr posts
Text
حج بیت اللہ کی فضیلت واہمیت

اسلام کے بنیادی ارکان میں سے چوتھا رکن حج ہے، حج 9ھ میں فرض ہوا، اس کی فرضیت قطعی ہے، جو اس کی فرضیت کا انکار کرے کافر ہے مگرعمر بھر میں صرف ایک بار فرض ہے۔ جو صاحب استطاعت ہو۔ حج، اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ایک ایسا رکن ہے جو اجتماعیت اور اتحاد و یگانگت کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کریم میں حج کی فرضیت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ فِیْهِ اٰیٰتٌۢ بَیِّنٰتٌ مَّقَ��مُ اِبْرٰهِیْمَ وَمَنْ دَخَلَهٗ كَانَ اٰمِنًاؕ-وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًا° وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ۔ (آل عمران) ترجمہ : بے شک پہلا گھر جو لوگوں کے لیے بنایا گیا وہ ہے جو مکہ میں ہے، برکت والا اور ہدایت تمام جہان کے لیے، اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں، مقام ابراہیم اور جو شخص اس میں داخل ہو با امن ہے اور ﷲ کے لیے لوگوں پر بیت ﷲ کا حج ہے، جو شخص باعتبار راستہ کے اس کی طاقت رکھے اور جو کفر کرے تو ﷲ سارے جہان سے بے نیاز ہے۔ اور دوسری جگہ ارشاد فرماتا ہے:{وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَةَ لِلّٰهِؕ}(البقرۃ) حج و عمرہ کو ﷲ کے لیے پورا کرو۔ کتب احادیث میں سے ایسی کثیر روایات ہیں جن میں حج کی اہمیت و فضیلت بیان کی گئی ہے۔ ان میں سے چند ایک روایات ذیل میں درج کی جارہی ہیں:
حج مبرور کی فضیلت ٭ حج مبرور وہ حج ہے جس میں شہوانی باتیں فسق وفجور اور لڑائی جھگڑا اور معصیت نہ ہو۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ربانی ہے {الْحَجُّ أَشْہُرٌ مَّعْلُومَاتٌ فَمَن فَرَضَ فِیْہِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَلاَ فُسُوقَ وَلاَ جِدَالَ فِیْ الْحَجِّ}(البقرہ) ترجمہ کنزالایمان: حج چند معلوم مہینے ہیں تو جو ان میں حج کی نیت کرے توحج میں نہ عورتوں کے سامنے صحبت کا تذکرہ ہو اور نہ کوئی گناہ ہو اور نہ کسی سے جھگڑا ہو۔ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک ان (گناہوں) کا کفارہ ہے، جو ان دونوں کے درمیان ہوئے ہوں، اور حج مبرور کا بدلہ صرف جنت ہے۔ (بخاری)

احرام کی فضیلت ٭ ام المومنین ام سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے رسول ﷲﷺ کو فرماتے سنا کہ: جو مسجد اقصیٰ سے مسجد الحرام تک حج یا عمرہ کا احرام باندھ کر آیا اس کے اگلے اور پچھلے گناہ بخش دیے جائیں گے یا اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔ (ابو داؤد) رسول ﷲﷺ ارشاد فرماتے ہیں: محرم جب آفتاب ڈوبنے تک لبیک کہتا ہے تو آفتاب ڈوبنے کے ساتھ اس کے گناہ غائب ہو جاتے ہیں اور ایسا ہو جاتا ہے جیسا اس دن کہ پ��دا ہوا۔ (ابن ماجہ)
آب زمزم کی فضیلت ٭ رسول اللہﷺ نے فرمایا: زمزم کا پانی جس نیت سے پیا جائے وہی فائدہ اس سے حاصل ہوتا ہے۔ (ابن ماجہ) نبی کریمﷺ نے فرمایا: روئے زمین پر سب سے بہتر پانی زمزم ہے جو بھوکے کے لیے کھانا اور بیمار کے لیے شفا ہے۔ (طبرانی) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زمزم کا پانی (مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ) لے جایا کرتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ رسول اللہﷺ بھی لے جایا کرتے تھے۔ (ترمذی)
حج پرخرچ کرنے کی فضیلت ٭ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: حج پر خرچ کرنا اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی طرح ہے، (جس کا ثواب) سات سو گنا تک ہے۔ (مسند احمد) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تیرے عمرے کا ثواب تیری خرچ کے بقدر ہے یعنی جتنا زیادہ اس پر خرچ کیا جائے گا اتنہا ہی ثواب ہو گا۔ (الحاکم)
غربت اور گناہوں کو مٹانے والا عمل ٭ رسول اللہﷺ ارشاد فرماتے ہیں: حج و عمرہ محتاجی اور گناہوں کو ایسے دور کرتے ہیں، جیسے بھٹّی لوہے اور چاندی اور سونے کے میل کو دور کرتی ہے اور حج مبرور کا ثواب جنت ہی ہے۔ (ترمذی) رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے اللہ کے لیے حج کیا اور (اس دوران) فحش کلامی یا جماع اور گناہ نہیں کیا تو وہ (حج کے بعد گناہوں سے پاک ہو کر اپنے گھر اس طرح) لوٹا جیسا کہ اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو۔ (بخاری)
حج کرنے پر نیکیوں کی تعداد ٭ رسول اللہﷺ ارشاد فرماتے ہیں: جو حاجی سوار ہو کر حج کرتا ہے اس کی سواری کے ہر قدم پر ستر نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جو حج پیدل کرتا ہے اس کے ہر قدم پر سات سو نیکیاں حرم کی نیکیوں میں سے لکھی جاتی ہیں۔ آپﷺ سے دریافت کیا گیا کہ حرم کی نیکیاں کتنی ہوتی ہیں تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ایک نیکی ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ہوتی ہے۔ (بزاز، کبیر، اوسط)
حج کی نیکی کیا ہے؟ ٭ آپﷺ سے پوچھا گیا کہ حج کی نیکی کیا ہے تو آپﷺ نے فرمایا: ”حج کی نیکی لوگوں کو کھانا کھلانا اور نرم گفتگو کرنا ہے۔ (رواہ احمد و الطبرانی فی الاوسط و ابن خزیمۃ فی صحیحہ)۔ مسند احمد اور بیہقی کی روایت میں ہے کہ حضور اکرمﷺ نے فرمایا: حج کی نیکی، کھانا کھلانا اور لوگوں کو کثرت سے سلام کرنا ہے۔
حج کی تلبیہ ٭ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جب حاجی لبیک کہتا ہے تو اس کے ساتھ اس کے دائیں اور بائیں جانب جو پتھر، درخت اور ڈھیلے وغیرہ ہوتے ہیں وہ بھی لبیک کہتے ہیں اور اسی طرح زمین کی انتہا تک یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے (یعنی ہر چیز ساتھ میں لبیک کہتی ہے)۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
بیت اللہ پر رحمتوں کا نزول ٭ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ جل شانہ کی ایک سو بیس رحمتیں روزانہ اس گھر (خانہ کعبہ) پر نازل ہوتی ہیں جن میں سے ساٹھ طواف کرنے والوں پر، چالیس وہاں نماز پڑھنے والوں پر اور بیس خانہ کعبہ کو دیکھنے والوں کو حاصل ہوتی ہیں ۔ (طبرانی) رسول اللہﷺ ارشاد فرماتے ہیں: جس نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور دو رکعات ادا کیں گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا۔ (ابن ماجہ)
حجر اسود، مقام ابراہیم اور رکن یمانی ٭ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: حجر اسود اور مقام ابراہیم قیمتی پتھروں میں سے دو پتھر ہیں، اللہ تعالی نے دونوں پتھروں کی روشنی ختم کر دی ہے، اگر اللہ تعالی ایسا نہ کرتا تو یہ دونوں پتھر مشرق اور مغرب کے درمیان ہر چیز کو روشن کر دیتے۔ (ابن خزیمہ) حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: حجر اسود جنت سے اترا ہوا پتھر ہے جو کہ دودھ سے زیادہ سفید تھا لیکن لوگوں کے گناہوں نے اسے سیاہ کر دیا ہے۔ (ترمذی) نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: حجر اسود کو اللہ جل شانہ قیامت کے دن ایسی حالت میں اٹھائے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور زبان ہو گی جن سے وہ بولے گا اور گواہی دے گا اس شخص کے حق میں جس نے اس کا حق کے ساتھ بوسہ لیا ہو۔ (ترمذی، ابن ماجہ) رسول اللہﷺ فرماتے ہیں ان دونوں پتھروں (حجر اسود اور رکن یمانی) کو چھونا گناہوں کو مٹاتا ہے۔ (ترمذی) حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: رکن یمانی پر ستر فرشتے مقرر ہیں جو شخص وہاں جا کر یہ دعا پڑھے "اللھم انی اسئلک العفو و العافیۃ فی الدنیا و الاخرۃ ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الاخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار ”تو وہ سب فرشتے آمین کہتے ہیں۔ (ابن ماجہ)
حطیم بیت اللہ کا حصہ ہے ٭ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں کعبہ شریف میں داخل ہو کر نماز پڑھنا چاہتی تھی۔ رسول اللہﷺ میرا ہاتھ پکڑ کر حطیم میں لے گئے اور فرمایا: جب تم بیت اللہ (کعبہ) کے اندر نماز پڑھنا چاہو تو یہاں (حطیم میں) کھڑے ہو کر نماز پڑھ لو۔ یہ بھی بیت اللہ شریف کا حصہ ہے۔ تیری قوم نے بیت اللہ (کعبہ) کی تعمیر کے وقت (حلال کمائی میسر نہ ہونے کی وجہ سے) اسے (چھت کے بغیر) تھوڑا سا تعمیر کرا دیا تھا۔ (نسائی)
سفر حج میں انتقال ٭ رسول اﷲﷺ نے فرمایا: جو حج کے لیے نکلا اور مر گیا۔ قیامت تک اُس کے لیے حج کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا اور جو عمرہ کے لیے نکلا اور مر گیا اس کے لیے قیامت تک عمرہ کرنے والے کا ثواب لکھا جائے گا اور جو جہاد میں گیا اور مر گیا اس کے لیے قیامت تک غازی کا ثواب لکھا جائے گا۔ (مسند أبي یعلی) ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول ﷲﷺ فرماتے ہیں: جو اس راہ میں حج یا عمرہ کے لیے نکلا اور مر گیا اس کی پیشی نہیں ہو گی، نہ حساب ہو گا اور اس سے کہا جائے گا تو جنت میں داخل ہو جا۔ (المعجم الأوسط) اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حبیب پاکﷺ کے روضہ کی زیارت نصیب فرما آمین
قاری عبدالرحیم حنفی خطیب مرکزی عیدگاہ مسجد پنوعاقل
0 notes
Text
The Effects of Hajj in Purifying One's Aqidah | Shaykh Abdurrazzaq al-Badr حفظه الله [Video| Ar-En Subtitles]
Subscribe to Scholarly Subtitles Youtube Channel:https://www.youtube.com/@Scholarly_Subtitles
youtube
View On WordPress
#Abdurrazzaq al-Badr#Aqidah#Aqidah lecture#Aqidah purification#Ar-En subtitles#Arabic subtitles#English subtitles#Faith in Islam#Hajj#Hajj 2025#Hajj and Aqidah#Hajj benefits#Hajj lecture#Hajj spirituality#Hajj video#Islam#Islamic creed#Islamic lectures#Islamic purification#Islamic scholars#Islamic video#Monotheism#Pilgrimage in Islam#Purification of belief#Shaykh Abdurrazzaq al-Badr#Tawheed#Tawheed in Hajj#فوائد الحج#فيديو إسلامي#فيديو الحج
2 notes
·
View notes
Text
Ilm Kin Se Hasil Karein? || by Shaykh Abu Zaid Zameer
#knowledge#quran#hadith#sunnah#manhaj salaf#sayings of the salaf#salafiyyah#salaf#islamic#namaz#allah#holy quran#prophet muhammad#zakat#islam#deenoverdunya#muhammad#makkah#muslim ummah#muslim#hajj and umrah#islamic charity#islamislove#islamicquotes#deenislam#good deeds#self reminder#benefits#believer#freepalastine🇵🇸
3 notes
·
View notes
Text
Zamzam Water During Hajj: 4,000 Years of Sacred Nourishment
Introduction As Hajj 2025 begins, more than 1.8 million Muslims are converging on Mecca. One of the most spiritually significant aspects of this journey is the consumption of Zamzam water—a spring believed to have flowed miraculously for over 4,000 years. But what is Zamzam water, where does it come from, and why is it central to the pilgrimage experience? What is Zamzam Water? Zamzam water…
#Hagar and Ishmael#Hajj 2025#Hajj guide#holy spring#Islamic rituals#Islamic tradition#Kaaba water#King Abdullah Zamzam Water Project#Mecca pilgrimage#sacred water#Saudi Arabia#Umrah 2025#Zamzam benefits#Zamzam water#Zamzam well history
0 notes
Text
Surah Al Hajj Benefits in Urdu
سُوۡرَةُ الحَجّ کی فضیلت اور فوائد سورہ الحج قرآن مجید کی 22ویں سورت ہے جو مدنی اور مکی آیات پر مشتمل ہے۔ یہ سورت انسان کی زندگی، آخرت، قربانی، حج، اور مختلف شرعی احکام پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس میں اللہ کی قدرت، قیامت کے احوال، اور عبادات کی اہمیت کو نہایت ہی خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ سُوۡرَةُ الحَجّ کی فضیلت سورہ الحج کی فضیلت کے بارے میں نبی اکرم ﷺ اور مختلف مفسرین نے نہایت اہم نکات…
#Benefits#Holy Quran#Quran#quran majeed#Quran Pak#Quran Sharif#Surah#Surah Al Hajj#Surah Al Hajj Benefits in Urdu#Surah No 22
0 notes
Text

Eid ul Adha isn’t just a day of celebration. It’s a day of sacrifice, submission, and spiritual strength.
Here’s a breakdown of what to do on Eid al-Adha AND the ITS massive rewards:-
What is Eid al-Adha?
Date: 10th of Dhul Hijjah
Commemorates: Prophet Ibrahim (A.S.)’s willingness to sacrifice his son for Allah — and Allah replaced it with a ram.
Also marks: The end of Hajj for the pilgrims.
---->>
✅ Things To Do On Eid al-Adha:-
1. Perform Ghusl (Full Body Purification)
> Start clean. Body clean, mind sharp, soul ready.
📖 Hadith (Ibn Majah 1315)
> "The Messenger of Allah used to take a bath on the day of Eid al-Fitr and the day of Eid al-Adha."
✅ Benefit: Boosts mental clarity, alertness, and enhances feelings of spiritual renewal.
2. Wear Your Best Clothes (Modestly)
> Look sharp. This is a blessed celebration, not a lazy day.
📖 Hadith (Tirmidhi 530)
> “The Prophet ﷺ used to wear his best clothes on the two Eids.”
✅ Psychological Benefit: Looking good improves confidence, mood, and creates a sense of occasion. You feel powerful — you act powerful.
3. Avoid Eating Before Eid Prayer (Sunnah)
> Fast from food till after prayer — reminds you of obedience.
📖 Hadith (Tirmidhi 542)
> “The Prophet ﷺ would not eat on the day of Eid al-Adha until he returned and ate from his sacrifice.”
4. Attend Eid Salah and Khutbah
> This is non-negotiable. Massive reward for showing up united in worship.
📖 Hadith (Bukhari 976, Muslim 889)
> “The Prophet ﷺ went out and offered a two rak‘ah Eid prayer and did not pray anything before or after it.”
5. Recite Takbeer (From Fajr of 9th till Asr of 13th Dhul Hijjah)
“Allahu Akbar, Allahu Akbar, La ilaha illa Allah, wa Allahu Akbar, Allahu Akbar wa lillahil-hamd”
Let your voice echo the greatness of Allah.
📖 Surah Al-Hajj 22:37
> “...that you may magnify Allah for having guided you.”
6. Offer Qurbani (Animal Sacrifice)
> This is the core of Eid al-Adha. Sacrifice is a symbol of devotion — not a ritual.
📖 Surah Al-Kawthar 108:2
> “So pray to your Lord and sacrifice.”
📖 Hadith (Tirmidhi 1493)
> “There is nothing dearer to Allah during the days of Udhiyah than the sacrificing of animals...”
> Blood doesn’t reach Allah — your taqwa does. (Surah Al-Hajj 22:37)
✅ Massive Reward: Each hair of the animal = a reward. (Tirmidhi 1493)
7. Distribute the Meat
> 1/3 for yourself, 1/3 for family/friends, 1/3 for the poor.
📖 Surah Al-Hajj 22:28
> “…then eat from them and feed the poor and the needy.”
✅ Spiritual Value: Charity purifies wealth.
8. Make Du’a for Acceptance & Gratitude
> Eid is not just fun — it’s a reminder that Allah accepts sincere effort.
📖 Surah Ibrahim 14:7
> “If you are grateful, I will surely increase you…”
9. Visit Family, Greet with Salaam, Spread Joy
> Strengthen ties — it's a Sunnah and a social investment.
📖 Hadith (Muslim 2554)
> “He who severs the ties of kinship will not enter Paradise.”
10. Avoid Sin, Arrogance, and Waste
> Don’t turn a sacred day into a show-off fest. Stay humble. Stay clean.
📖 Surah Luqman 31:18
> “Do not turn your face away from people in arrogance, nor walk proudly on the earth.”
Eid al-Adha isn’t about flexing clothes and BBQ selfies. It’s about:
Obeying Allah like Prophet Ibrahim (Peace be upon him)
Giving like a leader
Celebrating like a believer
Wake up early, show up for Eid prayer, give your Qurbani, spread joy — and walk like a servant of the Most High.
#eid #eiduladha #eid #arafah #Muslim #Islam #reminders #peace #eidmubarak #EidAlAdha #EidAlAdha2025 #islam #islamic #muslim #alquran #quran #Allah #peace #happiness #fyp #explore #reminders
#islam#islamic#muslim#muslims#islamic reminders#muslim reminders#reminders#Allah#eid#eidaladha#eiduladha2025#eid mubarak#al quran#alquran#quranic#holy quran#islamicquotes#islamdaily#quran#hadithoftheday#education#hijab#muslimah#muslim reminder#revert to islam#dawah#trending#foryoupage#forypu
12 notes
·
View notes
Text
Anytime the Prophets, peace be upon them all, asked Allah subhanahu wa ta’ala for something, they would ask Allah for the sake of their akhirah. They never asked Allah for the mere sake of dunya.
Even when Prophet Suleiman alayhi as-salaam asked Allah for a kingdom that no one else would ever have, that too was for Allah. It wasn’t to benefit himself.
This mindset is reflected in Rasulullah’s salla Allahu alayhi wa sallam most frequent du’a. Anas radiya Allahu anhu narrated that the most frequent invocation of Rasulullah ﷺ was:
🌺 ❛𝗔𝗹𝗹𝗮𝗵𝘂𝗺𝗺𝗮, 𝗥𝗮𝗯𝗯𝗮𝗻𝗮, 𝗴𝗶𝘃𝗲 𝘁𝗼 𝘂𝘀 𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝘄𝗼𝗿𝗹𝗱 𝘁𝗵𝗮𝘁 𝘄𝗵𝗶𝗰𝗵 𝗶𝘀 𝗴𝗼𝗼𝗱, 𝗮𝗻𝗱 𝗶𝗻 𝘁𝗵𝗲 𝗵𝗲𝗿𝗲𝗮𝗳𝘁𝗲𝗿 𝘁𝗵𝗮𝘁 𝘄𝗵𝗶𝗰𝗵 𝗶𝘀 𝗴𝗼𝗼𝗱, 𝗮𝗻𝗱 𝘀𝗮𝘃𝗲 𝘂𝘀 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝘁𝗵𝗲 𝘁𝗼𝗿𝗺𝗲𝗻𝘁 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗙𝗶𝗿𝗲.❜ 【𝗦𝗮𝗵𝗶𝗵 𝗮𝗹-𝗕𝘂𝗸𝗵𝗮𝗿𝗶 𝟲𝟯𝟴𝟵 & 𝗦𝗮𝗵𝗶𝗵 𝗠𝘂𝘀𝗹𝗶𝗺 𝟮𝟲𝟵𝟬𝗮】
In this du’a, notice that the proportion for akhirah is two-thirds, and dunya only one-third. Even when he asked for that which is good for his dunya, Rasulullah ﷺ focused more on the welfare of his akhirah. And this is something we should keep in mind when we make ad’iyah (plural for du’a) to Allah.
When we ask Allah for dunya, ask Allah dunya for the sake of our akhirah. For example:
🌿 “O Allah, grant me strength, so I can go for Hajj.”
🌿 “O Allah, grant me health, so I can continue to worship You in an excellent manner.”
🌿 “O Allah, grant me wealth, so I can contribute in matters that are pleasing to You.”
And so on. Ask Allah for blessings that we can reap its khayr not only in this dunya, but especially in the akhirah.
Your sister in Deen, Aida Msr ©
8 notes
·
View notes
Text
HIGHLY REWARDING GOOD DEEDS ✨
1️⃣ Would You Like To Be Close To Allah?
The Messenger of Allah (ﷺ) said:
"The closest that a person is to his Lord is when he is prostrating, so say a great deal of supplication (in this state)."
📚: Sahih Muslim 482 (1083)
2️⃣ Would You Like The Reward of Hajj?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"Perform Umrah in the month of Ramadan as it is equivalent to Hajj or Hajj with me (in reward)."
📚: Sahih Bukhari 1863
3️⃣ Would You Like A Home In Paradise?
The Messenger of Allah (ﷺ) said:
"Whoever builds a mosque in which the Name of Allah is mentioned, Allah will build a house for him in Paradise."
📚: Sunan Ibn Majah 735 | Sahih
4️⃣ Would You Like To Achieve The Pleasure of Allah (سبحانه و تعالى)?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"Allah is pleased with His servant who eats some food and then praises Him for it (says Alhamdulillah - Praise be to Allah) or who drinks some drink and then praises Him for it (says Alhamdulillah)."
📚: Sahih Muslim 2734 (6932)
5️⃣ Would You Like Your Duaa To Be Answered?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"The supplication made between the adhan and the iqamah is not rejected."
📚: Sunan Abi Dawud 521 | Sahih
6️⃣ Would You Like The Reward For Fasting A Complete Month Written For You?
The Messenger of Allah (ﷺ) said:
"Fasting for three days during the month is like fasting, the whole of the month."
📚: Sahih Muslim 1159 (2736)
7️⃣ Would You Like To Have Good Deeds The Size of Mountains?
Allah's Messenger (ﷺ) said:
"(A believer) who accompanies the funeral procession of a Muslim out of sincere faith and hoping to attain Allah's reward and remains with it till the funeral prayer is offered and the burial ceremonies are over, he will return with a reward of two Qirats. Each Qirat is like the size of the (Mount) Uhud. He who offers the funeral prayer only and returns before the burial will return with the reward of one Qirat only."
📚: Sahih Bukhari 47
8️⃣ Would You Like To Accompany The Prophet Muhammad (ﷺ) In Paradise?
Allah's Messenger (ﷺ) said:
"I and the one who looks after an orphan will be like this in Paradise." showing his middle and index fingers and separating them.
📚: Sahih Bukhari 5304
9️⃣ Would You Like That Your Actions Continue After Your Death?
The Messenger of Allah (ﷺ) said:
"When a person dies, his deeds are cut off except for three: Continuing charity, knowledge that others benefited from, and a righteous son (child) who supplicates for him."
📚: Jami at-Tirmidhi 1376 | Sahih
1️⃣0️⃣ Would You Like A Gem From The Gems of Paradise?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"Shall I not tell you of a treasure which is one of the treasures of Paradise?"
He (ﷺ) said: "La hawla wa la quwwata illa billah (There is no power and no strength except with Allah)."
📚: Sunan Ibn Majah 3825 | Sahih
1️⃣1️⃣ Would You Like The Reward of Praying The Whole Night?
The Messenger of Allah (ﷺ) said:
"Whoever prays Isha in congregation, it is as if he spent half the night in prayer, and whoever prays Subh (Fajr) in congregation, it is as if he spent the whole night in prayer."
📚: Sahih Muslim 656 (1491)
1️⃣2️⃣ Would You Like The Reward of Reciting One-Third of The Qur’an?
The Prophet (ﷺ) said to his companions: "Is it difficult for any of you to recite one-third of the Qur'an in one night?"
This suggestion was difficult for them so they said: "Who among us has the power to do so, O Allah's Messenger (ﷺ)?"
Allah’s Messenger (ﷺ) replied: "Allah (the) One, the Self-Sufficient Master, Whom all creatures need.' (Surat Al-Ikhlas 112:1-4) is equal to one-third of the Qur'an."
📚: Sahih Bukhari 5015
1️⃣3️⃣ Would You Like That Your Scale Is Very Heavy With Reward?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"(The following are) two words (sentences or utterances) that are very easy for the tongue to say, and very heavy in the balance (of reward), and most beloved to the Gracious Almighty (Allah):
« سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ »
(Glory and praise is to Allah, Glory is to Allah The Most Great)."
📚: Sahih Bukhari 6682
1️⃣4️⃣ Would You Like That Allah Increases Your Provisions?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"Whoever would like his rizq (provision) to be increased and his life to be extended, should uphold the ties of kinship."
📚: Sahih Bukhari 5986
1️⃣5️⃣ Would You Like To Have A House In Paradise?
Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"Whoever is regular with twelve Rak'ah of Sunnah (prayer), Allah will build a house for him in Paradise.
Four Rak'ah before Zuhr (and) two Rak'ah after it, two Rak'ah after Maghrib, two Rak'ah after Isha and two Rak'ah before Fajr."
📚: Jami at-Tirmidhi 414 | Hasan
1️⃣6️⃣ Would You Like That Allah Protects You?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"Whoever prays the Fajr prayer then he is under the protection of Allah.."
📚: Sahih Muslim 657 (1494)
1️⃣7️⃣ Would You Like Allah To Send Salat (Blessings) Upon You?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"Whoever sends Salah (Graces, Honours, Blessings and Mercy, etc.) upon me once, Allah will send Salah upon him tenfold, and will erase ten sins from him, and will raise him ten degrees in status."
📚: Sunan an-Nasa'i 1298 | Sahih
1️⃣8️⃣ Would You Like Allah To Increase Your Honor And Raise Your Status?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"Charity does not decrease wealth, no one forgives another except that Allah increases his honour, and no one humbles himself for the sake of Allah except that Allah raises his status."
📚: Sahih Muslim 2588 (6592)
1️⃣9️⃣ Would You Like To Be Distant From The HellFire By Seventy Years?
The Prophet Muhammad (ﷺ) said:
"Whosoever observes fast for one day in Allah's Cause (to seek His good pleasure), Allah will keep his face away from the (Hell) Fire (a distance covered by a journey of) seventy years."
📚: Sahih Bukhari 2840
2️⃣0️⃣ Would You Like To Enter Paradise?
Allah's Messenger (ﷺ) said:
"Whoever offers the two cool prayers ('Asr and Fajr) will enter Paradise."
📚: Sahih Bukhari 574
61 notes
·
View notes
Text
by Colin Shindler
Twenty years ago, Pyongyang supervised the construction of Hezbollah’s underground facilities in a labyrinth of tunnels. This allowed for the storage of food and medical equipment – and missile and arms dumps. North Korean guidance was based on its extensive technological expertise in tunnelling below the Demilitarised Zone (DMZ) between the two Koreas.
During Israel’s 33-day incursion into Lebanon in 2006, the IDF could not understand how the firing of Hezbollah’s missiles could continue unabated, without cessation. The constant cascade of Katyushas essentially forced a depopulation of northern Israel - 43 Israelis were killed and more than 4,000 were injured. The Arab media produced an explanation shortly afterwards.
With the assistance of several Iranian engineers and technicians, as well as North Korean experts, who travelled to Lebanon disguised as servants for the Iranian embassy and its officers, Hezbollah has successfully built a 25km-long underground belt, with 12-metre openings along it. Every four openings are connected to one another through an easily accessible passageway. (Asharq Ali-Awsat July 29, 2006)
North Korea continued to deliver arms to Hezbollah after its perceived success in the Lebanon war. A ship named Grigorio 1 was detained in Cyprus and found to be carrying arms, bound for Syria and probably for delivery to Hezbollah. The 18 truck-mounted mobile radar systems were officially listed as “weather observation equipment”. A UN report in 2010 suggested that North Korea had become remarkably adept at masking its intentions and operated through “multiple layers of intermediaries”. In 2021, the Alma Research Center in Israel revealed that a larger tunnel in southern Lebanon, 45 km in length, had been discovered. It had been completed with the assistance of KOMID, a North Korean front company, at a cost of US$13 million. Alma’s report detailed underground command centres, field clinics and camouflaged vertical shafts to fire missiles from underground.
It allowed the movement of Hezbollah forces from one zone of conflict to another, as well as the quick transportation of surface-to-surface missiles to underground firing sites.
Hezbollah had long ago established front companies such as Jihad Construction and the Mustafa Commercial and Contracting Company. They were ostensibly there for the benefit of the Shi’ite community – but in reality it was to build a sophisticated network of tunnels.
According to Tal Beeri, the director of Alma’s Research Department, much of the information about Hezbollah’s network of tunnels was discoverable as open-source intelligence. (This included a 2007 video in which Imad Mughniyeh, the then Hezbollah second-in-command, was seen inside an attack tunnel. Mughniyeh, who had been charged in Argentina for the attack on the Israeli Embassy in Buenos Aires in 1992, was killed by a car bomb in Damascus in 2008.)
According to the IDF, Hezbollah planned to enter a tunnel on the Lebanese side of the border and emerge near Metula on the Israeli side and replicate October 7.
There were different types of tunnels, designed for different purposes including those which were specifically boobytrapped to kill Israeli soldiers in a repeat of the Hamas attack in 2023. Unlike Palestinian nationalists, Palestinian Islamists have never wished to compromise with Israel over a shared land. The killings at the Nova festival were not an exception to the rule but the rule itself. Nasrallah and his minions in Hezbollah would have gladly repeated the mass murder.
According to the IDF, the highly mobile Hezbollah Radwan force – named after Mughniyeh (al-Hajj Radwan) – had planned to enter the tunnel via a shaft in the main street of Kafr Kila on the Lebanese side of the border and emerge near Metula on the Israeli side. On motorbikes, they would have proceeded to replicate the events of October 7 but this time in Metula.
Hamas, too, acquired the expertise of tunnel construction and warfare. Reports in the media have suggested that some tunnels found in Gaza were wide enough for vehicles to drive through.
This may explain why Israeli spotters noticed little before October 7. Hamas forces could be transported underground in tunnels to then suddenly appear just a few metres away from the border with Israel.
17 notes
·
View notes
Text
To All the Muslim Women
In today's world, we see a rising trend among many women, including Muslim women, who seek education and career opportunities driven by fear:
What if my husband dies?
What if my husband abuses me?
What if he cheats on me?
While these fears may stem from real societal issues, centering one's entire purpose of education and career on such "what ifs" is problematic from an Islamic perspective. Tawakkul, or placing our complete trust in Allah, is an essential part of our faith. Muslims are encouraged to plan and strive for the best, but at the same time, we must believe that everything is ultimately in Allah's control.
The story of Hajar (alaihi as-salam) is an excellent example of this level of trust. When Prophet Ibrahim (alaihi as-salam) left her in the barren desert of Makkah with her infant son Isma’il, she asked him, "Has Allah commanded you to do this?" When he affirmed, she did not question or complain but instead said, “Then Allah will not abandon us.” She placed her trust entirely in Allah, despite the harshness of her situation.
Allah recounts how, through Hajar's steadfast faith and patience, her efforts in seeking water for her child were not only rewarded but immortalized. Her running between the hills of Safa and Marwa became an essential ritual of Hajj and Umrah, known as Sa’i.
"فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا" "For indeed, with hardship [will be] ease. Indeed, with hardship [will be] ease." Quran 94:5-6
This powerful story teaches us that no trial is meaningless, and our struggles are seen by Allah, who is Al-Latif (The Subtle, The Kind). When we endure trials with patience and trust in Him, He not only alleviates our difficulties but elevates us, as He did with Hajar.
Hajar (alaihi as-salam) was not a prophet but a regular person like you and me. Yet, through her Tawakkul, Allah honored her immensely. Allah mentions in the Qur'an that those who are patient and trust Him will be greatly rewarded:
"وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا. وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ" "And whoever fears Allah – He will make for him a way out. And will provide for him from where he does not expect." Quran 65:2-3
This verse reminds us that our provision and our safety do not come from our efforts alone, nor from our spouses or jobs. Rather, they come from Allah, who can provide from sources we never imagined. So, while it is good to be educated and seek lawful work, we should remember that our sustenance and protection are not in the hands of anyone but Allah.
Now, let us consider the flip side of the "what ifs" that often drive people into a false sense of security through worldly means.
What if you get a high-paying job but meet a toxic or corrupt work environment?
What if, God forbid, you get into an accident and are unable to work?
What if you face severe health challenges and are unable to continue?
These scenarios remind us that life is uncertain, and no amount of planning can shield us from Allah's decree. The Prophet Muhammad (peace be upon him) said: “If you were to place your trust in Allah truly, He would provide for you as He provides for the birds; they go out in the morning hungry and return full.” (Tirmidhi)
The lesson is clear: We must strive, but ultimately place our reliance on Allah, not our means, education, or jobs. As Allah says:
"إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ" "Indeed, it is Allah who is the [continual] Provider, the firm possessor of strength." Quran 51:58
Yes, planning for our future is wise, but it should not be driven by fear of hypothetical situations, nor should it be rooted in distrust of Allah's plan. The most important step is to shift our intention (niyyah). Our pursuit of education or career should be for the sake of pleasing Allah, benefiting society, and fulfilling our roles as Muslims, not out of anxiety over possible future difficulties.
May Allah strengthen our hearts, increase our trust in Him, and grant us the strength to face life's challenges with faith.
10 notes
·
View notes
Text
Music❌ Qur'an ✅🫀
#quran recitation#allahﷻ#haram#prohibition#music#❌#muslim ummah#prophet muhammad#islam#namaz#holy quran#islamic#deenoverdunya#salah#masjid#reminder#benefits#zakat#hajj and umrah#hadith#islamicquotes#free palestine
2 notes
·
View notes
Text
El-Hajj Malik El-Shabazz 1965 interview with CBC [Speaker]: El-Hajj Malik El-Shabazz The struggle for the so-called “black” people in America is one of an identity crisis, the lack of a lawful education, nationality, and full autonomy of self-governance as sovereignty due to their stateless status. “Black”, “Brown”, “White”, etc. are misnomers that socially engineer division and enforce sociopolitical statuses. They are based on systems of benefit and privilege and do not provide any pedigree, nationality, or birthright. The word ‘Black’ can be traced back to its proto-Indo-European origins through the word ‘black’ which meant pale, wan, colourless, or albino. May the hungry be fed, the sick nourished, the naked clothed, the infant cared for, and the aged protected. Right understanding of life and death, right emotions, right speech, right actions, right livelihood, right effort, right awareness, and right meditation, right food, right company. In the mystic traditions of the different religions, we have a remarkable unity of spirit. Whatever religion they may profess, they are spiritual kinsmen. While the different religions in their historic forms bind us to limited groups and militate against the development of loyalty to the world community, the mystics have already stood for the fellowship of humanity in harmony with the spirit of the mystics of ages gone by. …. Imagination, devotion, and perseverance, together with divine grace, will assure your success. Knowing that material & spiritual progress are essential to man, we must ceaselessly work for the equal attainment of both. It is only when a people strike an even balance between scientific progress & spiritual & moral advancement that it can be said to possess a wholly perfect and complete personality and not a lopsided one.” - Haile Selassie …. #whoisprakasaka #UpliftHumanity #elhajjmalikelshabazz #malcomx #humanrights #history
30 notes
·
View notes
Text
Ten Points for the First Ten Days of Dhul-Hijjah.
1. The first ten days are actually nine days with the addition of the day of Eid.
•They are called the first ten days of Dhul-Hijjah, but fasting is only for nine days of it as the tenth day is the beginning of Eid.
•It is impermissible to fast on the day of Eid, this is a consensus amongst the people of knowledge.
2. It is recommended to fast the first nine days of Dhul-Hijjah with the last day of fasting being the day of Arafah for those not doing Hajj.
• “There are not any days that good deeds are more beloved to Allah than those done in these ten days.”
3. In these ten days, it is recommended that there is a lot of remembrance of Allah سبحانه و تعالى
4. In these ten days, it is recommended that one says takbeerat in abundance.
5. In these ten days, it is recommended to read the Qur’an as much as possible and give charity and do other good deeds.
6. The ninth day, The Day of Arafah. •Fasting on The Day of Arafah Expiates the Sins of Two Years
•Abu Qatadah (may Allah be pleased with him) narrated that Messenger of Allah was asked concerning fasting on the day of ‘Arafah so he said: It expiates sins of the previous year as well as the following year. (Muslim no.1250) So it is especially recommended to fast that day for those NOT performing Hajj.
7. SACRIFICE.
Allah said:” That they may witness things that are of benefit to them (i.e. reward of Hajj in the Hereafter, and also some worldly gain from trade), and mention the name of Allah on appointed days (10th, 11th, 12th, and 13th of Dhul-Hijjah), over the beast of cattle that He has provided for them (for sacrifice). (Surah al-Hajj: 28).
8. Whoever wishes to slaughter in these days it is not allowed to cut or remove any hair from his body or his nails, but this does NOT apply to his family, only to the head of the family who is doing the slaughtering.
9. The ruling regards to slaughtering.. •An individual who slaughters from his own wealth on behalf of himself and his family - It is NOT permissible for this individual to shave any hair from his body, remove any part of his skin or cut his nails.
• An individual who slaughters from his own wealth for others e.g. he wishes to slaughter for his father or his mother He too must NOT cut his hair, take from his skin or cut his nails.
• Anybody who wishes to slaughter with someone else’s wealth, for somebody else .e.g. He has been entrusted by someone else to slaughter cattle for him This individual is allowed to cut his hair, nails and skin etc.
10 EID.
Eid Al-Adha is four days in total..
•The tenth day (the day of Eid) and the three days of tashreeq... (the 11th, 12th and 13th days of Dhul-Hijjah).
It is impermissible to fast in these days for those not performing the Hajj.
#islam#muslim#deen#islamicquotes#islamicreminder#islamicreminders#allahﷻ#muhammadﷺ#bismillah#explore
15 notes
·
View notes
Text
When we think of Hajj, the Prophet that comes to mind is Ibrahim alayhi as-salaam, who left behind some of the greatest legacy and lessons we all benefit til today. One of those incredible life lessons was his lack of need of people’s validation.
🌺 ❛𝗔𝗻𝗱 [𝗿𝗲𝗺𝗲𝗺𝗯𝗲𝗿] 𝘄𝗵𝗲𝗻 𝗜𝗯𝗿𝗮𝗵𝗶𝗺 𝗮𝗻𝗱 [𝗵𝗶𝘀 𝘀𝗼𝗻] 𝗜𝘀𝗺𝗮’𝗶𝗹 𝘄𝗲𝗿𝗲 𝗿𝗮𝗶𝘀𝗶𝗻𝗴 𝘁𝗵𝗲 𝗳𝗼𝘂𝗻𝗱𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝘀 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗛𝗼𝘂𝘀𝗲 [𝘁𝗵𝗲 𝗞𝗮’𝗯𝗮𝗵, 𝘄𝗵𝗶𝗹𝗲 𝘀𝗮𝘆𝗶𝗻𝗴]: 𝗢𝘂𝗿 𝗥𝗮𝗯𝗯, 𝗮𝗰𝗰𝗲𝗽𝘁 [𝘁𝗵𝗶𝘀 𝘀𝗲𝗿𝘃𝗶𝗰𝗲] 𝗳𝗿𝗼𝗺 𝘂𝘀. 𝗩𝗲𝗿𝗶𝗹𝘆, 𝗬𝗼𝘂 𝗮𝗿𝗲 𝘁𝗵𝗲 𝗔𝗹𝗹-𝗛𝗲𝗮𝗿𝗲𝗿, 𝘁𝗵𝗲 𝗔𝗹𝗹-𝗞𝗻𝗼𝘄𝗲𝗿.❜ 【𝗦𝘂𝗿𝗮𝗵 𝗮𝗹-𝗕𝗮𝗾𝗮𝗿𝗮𝗵 𝟮:𝟭𝟮𝟳】
Prophet Ibrahim was so purely motivated by Allah’s Command that he never needed validation from anyone.
He didn’t need to see the numbers of people coming to the Ka’bah afterwards. Didn’t need someone patting him on the back.
His heart was pure — qalbun saleem.
And this is something that we need to check for ourselves. Riyaa (showing off), which is basically doing deeds for the sight of people rather than the Sight of Allah, is a spiritual disease. The opposite of riyaa is ikhlaas. And a person can start transitioning from ikhlaas to riyaa when he starts seeking people’s approval for actions that he did for Allah:
— that ‘maa shaa Allah, good job!’ — that ‘like’ on social media
So now when he starts doing good deeds, the first thing he’s conscious of is: “Who’s watching me, and who’s going to tell me I’m doing a good job.” Instead of: “Allah is watching me, and I’m hoping for His Reward.”
From the seerah of Prophet Ibrahim is that we learn to cut all these things off from the roots.
Remember that Allah’s Reward is infinitely greater, His acceptance of good deeds is infinitely more honourable, and qalbun saleem paves our way to His Jannah, bi idhnillah.
Your sister in Deen, Aida Msr ©
#qur'an reflections#salafiyyah#islamic reminders#islamic advice#islamic quotes#islamic knowledge#dhulhijjah
2 notes
·
View notes
Text
8 Types Of Nafil Salaahs Have Greater Reward
Importance of praying Nafil Salah
1. Ishraaq Salah
2. Salat ul Taubah
3. Salaat ul Istikhaarah
4. Salaat ul Hajaat
5. Tahajjud Salaah
6. Salaat ul Chaasht
7. Tahiyyat ul Wudhu
8. Tahiyyat ul Masjid
We often miss this salah by just labeling them as “optional” but these are something we should consider as a gift from almighty Allah.
Importance of praying Nafil Salah
The hadith below tells the importance of Nafil Salaahs which we often neglect just by considering as the “OPTIONAL” prayers.
"Rabi'ah ibn Malik al-Aslami reported that the Prophet said: "Ask [anything]."
Rabi'ah said: "I ask of you to be your companion in paradise." The Prophet said: "Or anything else?" Rabi'ah said: "That is it." The Prophet said to him: "Then help me by making many prostrations [i.e. nafl prayers]"." (Sahih)
ربیعہ بن مالک اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” [کچھ بھی] پوچھو۔
ربیعہ نے کہا: میں آپ سے جنت میں آپ کے ساتھی ہونے کا سوال کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا کچھ اور؟ ربیعہ نے کہا: "وہی ہے۔" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: "تو پھر کثرت سے سجدے کر کے میری مدد کرو۔" (صحیح)
We at The Islamic Information gathered the 8 very important Nafl Salaahs together;
1. Ishraaq Salah
Ishraaq should be Performed 15 minutes after sunrise.
It usually has 2 or 4 rakaats.
Benefit: This can give you a reward of one Hajj and one Umrah.
2. Salat ul Taubah
It should be performed when the need arises.
Usually, has 2 Rakaats.
Benefit: If you will pray it with all of your heart and with a truthful heart and sincerity then ALLAH (SWT) will forgive the sins, INSHALLAH.
3. Salaat ul Istikhaarah
Should be performed at any permissible time.
Usually, has 2 Rakaats.
Benefit: This Nafl is best when you are asking for Allah’s decision for yourself.
4. Salaat ul Hajaat
One should pray Salaat ul hajaat only in the time of need.
Usually, has 2 Rakaats.
Benefit: It is best for seeking help from ALLAH when you are in need or in any kind of difficulty.
5. Tahajjud Salaah
Tahajjud should be prayed after Esha, the latter part of the night.
It usually has a minimum of 2 Rakaats and a maximum of 12 Rakaats.
Benefit: This is best for Glorifying Allah (SWT)
6. Salaat ul Chaasht
The best time for this Nafl is Some part of the day (10:00 am) has passed until Zawaal.
Can be 2, 4, 6, 8, 10, or 12 Rakaats.
Benefit: You will be counted among Allah’s loving people.
7. Tahiyyat ul Wudhu
Pray if after Wudhu
It has 2 Rakaats
Benefit: You are entitled to enter Jannah.
8. Tahiyyat ul Masjid
Pray it upon entering the masjid (Mosque) and before sitting down.
Tahiyyat ul Masjid has 2 Rakaats.
Benefit: This nafl is to honor ALLAH (SWT)
#islam#quran#islamic#muslim#islamicquotes#pakistan#islamic group#muslim community#muslim countries#istanbul#hadith#muslim ummah#allah#makkah#jannah#salah#prayer#arabic dua#deen#dua
23 notes
·
View notes
Text
When the Majority Rules, But Truth Remains Silent: Unveiling the Deception of Consensus

In the journey of faith, reminders serve as both guidance and a safeguard. They keep us grounded, reminding us of the fundamental truths that govern our beliefs, not only in the seen world but in the unseen as well. For the followers of Ahlul Bayt, among the most significant of these truths is the Wilayat of Imam Ali (عليه السلام). It is a principle so integral to our faith that its acceptance is non-negotiable. Yet, despite its monumental importance, many stray from the path, either unknowingly or willfully.
The Foundation of Faith: The Wilayat of Imam Ali (عليه السلام)
Imam Ja'far al-Sadiq (عليه السلام) said:
"إِنَّ إِكْمَالَ الدِّينِ فِي وِلَايَتِنَا وَالتَّبَرُّؤُ مِنْ أَعْدَائِنَا"
"The completion of faith lies in accepting our Wilayat and disassociating from our enemies."
(Source: Al-Kafi, Vol. 2, Hadith 23)
This hadith is not just a passing statement—it is the foundation of every believer’s relationship with Allah. Wilayat isn’t just a doctrine; it is the very essence that completes one’s faith. Without it, the foundation of one’s submission to Allah remains fractured, unable to bear the weight of true piety.
The Wilayat of Imam Ali (عليه السلام) is not merely a title or a symbolic gesture; it is a divine command, and to reject it is to reject the very fabric of Islam itself.
The Spiritual Peril of Rejecting Wilayat
Imam Ali (عليه السلام) himself warned:
"مَن جَحَدَ وِلَايَتِي بَعْدَ أَنْ يَعْرِفَهَا فَكَأَنَّهُ عَابَدٌ لِلْأَصْنَامِ وَمُشْرِكٌ بِاللَّهِ"
"He who rejects my Wilayat after recognizing it is like the one who has worshipped idols and associated partners with Allah."
(Source: Nahjul Balagha, Saying 108)
The weight of these words cannot be overstated. Rejecting the Wilayat of Imam Ali (عليه السلام) is not a mere intellectual disagreement; it is akin to the gravest form of spiritual rebellion. To deny him is to step outside the circle of those who truly adhere to Allah's will. This rejection is not just an act of ignorance but one of willful ignorance—an act that Allah does not take lightly.
Accountability on the Day of Judgment
The consequences of this rejection are not only felt in this world but also in the Hereafter. Imam Ja'far al-Sadiq (عليه السلام) said:
"يُسْأَلُ النَّاسُ فِي يَوْمِ الْقِيَامَةِ عَنْ ثَلاثَةٍ: عَنْ الصَّلاةِ وَالزَّكَاةِ وَالْوِلَايَةِ، فَمَنْ قَبِلَ الْوِلَايَةَ وَفَاتَتْهُ الْأُخْرَيَيْنِ غُفِرَ لَهُ، وَمَنْ جَحَدَ الْوِلَايَةَ فَإِنَّ شَيْئًا لَا يَنْفَعُهُ"
"On the Day of Judgment, people will be asked about three things: prayer, zakat, and Wilayat. If they accept Wilayat but fall short in the other two, their shortcomings will be forgiven. But if they reject Wilayat, nothing else will benefit them."
(Source: Bihar al-Anwar, Vol. 27, Hadith 65)
This narration poignantly underscores the irreplaceable value of Wilayat. The Day of Judgment will be a moment where all deeds will be scrutinized, and it is the acceptance of Wilayat that will determine whether other deeds can bear fruit. To reject the guardianship of Imam Ali (عليه السلام) is to negate the very foundation of one’s faith, rendering all other acts of worship meaningless.
Wilayat: The Pillar of Islam
As Imam Muhammad al-Baqir (عليه السلام) emphasized,
"الإِسْلَامُ بُنِيَ عَلَى خَمْسَةٍ: عَلَى الصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ وَالصَّوْمِ وَالْحَجِّ وَالْوِلَايَةِ، وَلَمْ يُؤَكَّدْ شَيْءٌ مِّثْلَ الَّذِي فِي الْوِلَايَةِ"
"Islam is built on five pillars: prayer, fasting, zakat, Hajj, and Wilayat. None were emphasized as much as Wilayat."
(Source: Al-Kafi, Vol. 2, Hadith 18)
While prayer and fasting are undoubtedly essential, it is Wilayat that holds the foundation together. Without it, the pillars of Islam are like a structure built on shifting sands. Wilayat gives meaning to every act of worship, for it is only through the love and allegiance to the rightful successors of the Prophet (صلى الله عليه وآله) that our deeds can be validated in the eyes of Allah.
The Ark of Salvation: A Call to Hold Firm to the Right Path
The Prophet Muhammad (صلى الله عليه وآله) famously stated:
"مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ كَمَثَلِ فُؤَادِ نُوحٍ، مَن رَكِبَهَا نَجَا وَمَن تَخَلَّفَ عَنْهَا هَلَكَ"
"The example of my Ahlul Bayt among you is like the Ark of Noah: whoever embarks upon it is saved, and whoever turns away from it is drowned."
(Source: Bihar al-Anwar, Vol. 2, Page 275)
This profound analogy likens the Wilayat of Ahlul Bayt to the Ark of Noah—a vessel of salvation. Rejecting the guidance of the Ahlul Bayt, and specifically the Wilayat of Imam Ali (عليه السلام), is akin to abandoning the Ark, exposing oneself to spiritual peril and eternal loss.
The Harsh Reality of Denying Wilayat: A Sin Equivalent to Zina
Finally, the words of Imam Ali (عليه السلام) himself strike a chilling reminder of the importance of Wilayat in our prayers.
"مَن جَحَدَ وِلَايَتِي حَتَّى إِنْ صَلَّى صَلَاةَ الْأَنْبِيَاءِ وَصَامَ صِيَامَ الْمَلَائِكَةِ لَمْ يَتَقَبَّلْ اللَّهُ صَلَاتَهُ وَصِيَامَهُ، فَإِنَّهُ كَالَّذِي أَتَى الْكَعْبَةَ فَزَنَى فِي حَجَرِهَا"
"Whoever denies the Wilayat of Ali (عليه السلام), even if they perform prayers like the Prophets and fast like the angels, their prayers and fasting will not be accepted by Allah. Such a person is like the one who has committed zina (adultery) in the presence of the Kaaba."
(Source: Bihar al-Anwar, Vol. 27, Page 65)
This narration holds an undeniable gravity. The act of rejecting Imam Ali's (عليه السلام) Wilayat, even while performing the most essential acts of worship, is equated with one of the gravest sins: zina. In the context of the Kaaba—the most sacred site in Islam—this equivalence serves as a wake-up call. How can we stand before Allah with our hearts divided, denying His chosen leader, Imam Ali (عليه السلام), and still expect our worship to be accepted?
Conclusion: A Reminder to Stay True to the Right Path
This article is not simply a reminder for others but a reminder for myself above all. The Wilayat of Imam Ali (عليه السلام) is not a peripheral belief; it is the essence of our faith. We cannot claim allegiance to Allah while turning away from His chosen representative. As we navigate our lives, let us remain firmly anchored in the guidance of Wilayat. Let these reminders serve as beacons to keep us on the right path, ensuring that our faith is complete and our actions are accepted in the eyes of Allah.
---
Sources and Further Reading:
1. Al-Kafi, Vol. 2 (Hadith 23, 18)
2. Nahjul Balagha (Saying 108)
3. Bihar al-Anwar, Vol. 27 (Hadith 65, Page 275)
For further study, you may explore reliable online sources such as Al-Islam.org or ShiaBooks.org. These platforms provide access to various Shia texts and scholarly resources on the teachings of Ahlul Bayt.
#Ahlul Bayt#Wilayat of Imam Ali#Islamic Teachings#Shia Islam#Spiritual Reflection#Faith and Belief#Islamic Philosophy#Nahjul Balagha#Bihar al-Anwar#Al-Kafi#Importance of Wilayat#Quranic Guidance#Spiritual Growth#Ark of Salvation#imam ali#maula ali#shia#ya ali maddad#artists on tumblr#literature#pandora#pandora's box#pandora's vault
2 notes
·
View notes