Tumgik
#ضروریہ
googlynewstv · 3 months
Text
بجٹ کے بعد کون سے اشیائے ضروریہ کتنی مہنگی ہوئیں؟ 
حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ٹیکس وصولی کے ہدف میں 40 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ یعنی 13 کھرب روپے رکھا ہے، جس کے بعد ٹیکس میں اضافے سے مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی جیبوں پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ حکومت نے مختلف اشیاء پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس جبکہ دیگر پر 10 سے 50 فیصد تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے، جس کی زد میں…
0 notes
Text
با تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصور
محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب
٭٭٭٭٭
وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری‘
ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے
قصور(20ستمبر 2024ء)وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع قصور میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری‘ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے سیوریج، ریونیو، صفائی ستھرائی اور دیگر عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ صبح 10بجے سے ساڑھے 11بجے تک تمام ضلعی افسران عوامی مسائل سنا کرینگے۔تمام افسران مختص اوقات کے دوران اپنے دفاتر میں بیٹھیں گے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرینگے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل اور شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ سائلین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔اوپن ڈور پالیسی کے مطابق میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران کو لوگوں کے مسائل کو میرٹ اور قانونی تقاضوں کے مطابق فوری حل کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا۔ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے سرکاری دفاتر میں تشریف لائیں تاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
٭٭٭٭٭
اسسٹنٹ کمشنر کے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹروں کے دورے‘خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا
قصور(20ستمبر 2024ء)ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر زقصور عطیہ عنایت مدنی اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید کے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹرز کے دورے‘مستحقین خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے گھنیکے میں قائم قائم بی آئی ایس پی سینٹروں کادورہ کر کے وہاں پر مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سینٹر ز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سینٹرز پر مستحقین میں منظم و شفاف انداز میں رقوم کی تقسیم کا عمل جاری رکھیں اور سینٹر پر پینے کے ٹھنڈے پانی، سائے اور بیٹھنے کیلئے مناسب انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت‘اسسٹنٹ کمشنرز کے عام مارکیٹوں کے دورے‘روٹی کا وزن کم ہونے پر قصور میں ایک تندور سیل‘پیمانہ کم ہونے پر ایک پٹرول پمپ کو بھاری جرمانہ عائد
قصور(20ستمبر 2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے عام مارکیٹوں کے دورے‘اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور پٹرول پمپس کے پیمانوں کی چیکنگ‘ایک تندور سیل۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ز قصور عطیہ عنایت مدنی نے عام مارکیٹ کا دورہ کر کے پھلوں، سبزیوں، روٹی و نان، بریڈ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو چیک کیا تا ہم روٹی کا وزن کم ہونے پر ایک تندور کو سیل کر دیا جبکہ پیمانہ کم ہونے پر ایک پٹرول پمپ کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے عام مارکیٹ کا دورہ کر کے پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی تا ہم ناجائز منافع خوری پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے۔
٭٭٭٭
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام جاری‘
ضلعی انتظامیہ قصور کے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی، پارکس، گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات جاری
قصور(20ستمبر 2024ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری، شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں، گرین بیلٹس، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ میں متحرک۔ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور محمد جعفر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک،اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹیز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی رانا امجد محمود اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ نالہ جات اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی، پارکس، گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہروں کی سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صاف ستھرا اور اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔
٭٭٭٭٭
0 notes
urduchronicle · 9 months
Text
مہنگائی کی رفتار تیز، انڈے،دال چنا، ماش، مسور، چاول اور گوشت سمیت 11 اشیائیے ضروریہ کی قیمت میں اضافہ
ملک میں مہنگائی کی رفتار تیزہو گئی۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 44 فیصد سے تجاو کرگئی۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 21 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی اوسطا قیمت 20 روپے اضافے سے 144 روپے ہوگئی۔ دال چنا، ماش، مسور، گوشت، چاول، انرجی سیور، گڑ، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پیاز 17 روپے اضافے سے 211 روپے فی کلو تک پہنچ گیا،…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 1 year
Text
آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 07 جون 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ رواں برس کیلئے پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے تور‘ ماش اور مسور دالوں کی خریداری کی حد ختم۔
٭ ابتدائی زرعی کریڈٹ اداروں کو ملک بھر میں دو ہزار وزیرِ اعظم عوامی ادویہ مراکز کھولنے کی اجازت۔
٭ چھترپتی شیواجی مہاراج کے 350 ویں یومِ تاجپوشی کی تقاریب کل ریاست بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
٭ ریاست ِ مہاراشٹر غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں ایک بار پھر سرِفہرست۔
٭ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی کی فہرست میں مہاراشٹر کے67 تعلیمی ادارے شامل۔
٭ جالنہ میں چار افراد کی تالاب میں ڈوب کر موت۔
اور۔۔ ٭ بھارت اور آسٹریلیاء کے مابین آج سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کا آغاز۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی حکومت نے رواں سال کیلئے پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت تور‘ ماش اور مسور کی دالوں کی خریداری پر عائد 40 فیصد کی حد ختم کردی ہے۔ اس فیصلے کے باعث کسانوں سے بغیر کسی حد کے کم از کم بنیادی نرخ پر دالیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو ان فصلوں کی خریداری کی یقین دہانی کے ساتھ ہی ان دالوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے آئندہ خریف اور ربیع ہنگام میں کسانوں کو دالِ مسور، ماش اور تور کے زیرِ کاشت رقبے میں اضافے کیلئے ترغیب ملے گی۔ دالوں کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلّت کے ذریعے قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے مرکزی حکومت نے 2 جون کو اشیائے ضروریہ قانون 1955 کے تحت تور اور ماش ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر کی تھی۔
***** ***** *****
ابتدائی زرعی کریڈٹ اداروں کو ملک بھر میں دو ہزار وزیرِ اعظم ادویہ مراکز کھولنے کی اجازت مرکزی حکومت کی جانب سے دی جائیگی۔ مرکزی وزیرِ داخلہ و امدادِ باہمی امیت شاہ نے کل نئی دہلی میں وزیر برائے کیمیاوی اشیاء و کھاد‘ من سکھ مانڈویہ کے ساتھ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا۔ ان میں سے ایک ہزار ادویہ مراکز اسی برس اگست تک اور بقیہ ایک ہزار مراکز دسمبر تک شروع کردئیے جائیں گے۔
***** ***** *****
چھترپتی شیواجی مہاراج کا 350 واں یومِ تاجپوشی کل ریاست بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ رائے گڑھ قلعے میں رائے گڑھ اتھاریٹی کے چیئرمن اور سابق رکنِ پارلیمان سنبھاجی راجے چھترپتی کی موجودگی میں یومِ تاجپوشی منایا گیا۔ اس موقع پر سنبھاجی راجے نے کہا کہ یہ فیسٹیول اب ایک عوامی فیسٹیول بن چکا ہے۔ انھوں نے تجویز دی کہ اگر حکومت‘ ریاست کے 50 قلعے ان کے حوالے کرتی ہے تو حکومت سے کسی بھی قسم کی مالی اعانت کے بغیر ہی اپنے اخراجات سے ان قلعوں کی دیکھ بھال کی جائیگی۔ پاچاڑ میں شیواجی میوزیم کے قیام کیلئے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی جانب سے حال ہی میں 50 کروڑ روپئے جاری کیے جانے پر انھوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ 
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بذریعہئ ٹویٹ اس یومِ تاجپوشی کی عوام کو مبارکباد دی۔ ممبئی میں گورنر رمیش بئیس کے ہاتھوں اس ضمن میں ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اورنگ آباد میں کرانتی چوک میں شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی جانب سے یومِ تاجپوشی منایا گیا۔ اس خصوص میں سابق رکنِ پارلیمان چندر کانت کھیرے نے شیواجی مہاراج کے مجسّمے کی پوجا کی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ”شاسن آپلیا داری“ مہم پورے مہاراشٹر میں انقلاب لائے گی۔ وہ کل سندھو دُرگ کڈاڑ میں اس مہم کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ اس تقریب میں مختلف اسکیموں سے فیضیاب ہونے ��الے پانچ افراد کو متعلقہ فوائد تفویض کیے گئے۔ وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں کل ساونت واڑی اور دوڈا مارگ تعلقوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کی سنگ ِ بنیاد بھی رکھا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نارائن رانے بھی موجود تھے۔ 
***** ***** *****
ریزرو بینک آف انڈیا کی اقتصادی پالیسی ساز کمیٹی کا سہ روزہ اجلاس کل سے ممبئی میں شروع ہوا۔ کمیٹی کی جانب سے کل دو ماہی اقتصادی پالیسی کے اعلان کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق خوردہ افراطِ زر کی شرح گذشتہ دیڑھ برس میں پہلی بار پانچ فیصد سے کم یعنی 4.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے‘ اس لیے امکان ہے کہ کمیٹی اہم شرحِ سود کی موجودہ سطح میں کوئی تبدیلی نہیں کریگی۔ RBI کی جانب سے دو ہزار روپئے کے کرنسی نوٹ واپس لیے جانے کے فیصلے کے بعد اقتصادی پالیسی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ریاست کے توانائی شعبے کو مزید بااختیار بنانے کیلئے اُدنچن آبی توانائی منصوبے پر زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ بجلی کی ذخیرہ کاری کے پہلو سے نہایت اہم ہے۔ کل ممبئی میں ریاستی حکومت کے نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن لمیٹڈ اور ٹورینٹ پاور لمیٹڈ کے مابین اُدنچن آبی توانائی منصوبے کی تیاری کی مفاہمت کی گئی۔ پھڑنویس نے کہا کہ غیر روایتی توانائی کے شعبے میں یہ منصوبہ نہایت اہم ہے۔
***** ***** *****
غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں ریاست ِ مہاراشٹر ایک بار پھر پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ کل ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس میں نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یہ اعلان کیا۔ اس ضمن میں نئی فہرست کل جاری کی گئی۔ جس میں مہاراشٹر تین برس بعد دوبارہ سرِفہرست آگیا۔ پھڑنویس نے کہا کہ جو لوگ یہ الزام لگاتے تھے کہ اہم پروجیکٹس مہاراشٹر سے باہر منتقل ہورہے ہیں اُن کیلئے یہ ایک نہایت معقول جواب ہے۔
***** ***** *****
قومی ادارہ جاتی درجہ بندی فہرست میں مہاراشٹر کے 67 ادارے شامل کیے گئے ہیں۔ مجموعی اداروں کے زمرے میں منتخب کیے گئے ملک بھر کے 100 اداروں میں مہاراشٹر کے 11 ادارے‘ 100بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں 10 یونیورسٹیز شامل ہیں۔ بہترین 100 تحقیقاتی اداروں کی فہرست میں ریاست کے پانچ اور انجینئرنگ اداروں کی فہرست میں آٹھ اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ریاست کے تین کالجوں اور نو انتظامی اداروں کو بھی فہرست میں جگہ ملی۔ ملک کے 100 بہترین فارمیسی اداروں میں ریاست کے 18 ادارے شامل گیا جن میں اورنگ آباد کا وائی بی چوہان کالج آف فارمیسی شامل ہے۔
***** ***** *****
دلت پینتھر تنظیم کی گولڈن جوبلی کل ناگپور میں منائی گئی۔ مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف اور ریپبلکن پارٹی کے سربراہ رام داس آٹھولے نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی کابینہ کی توسیع میں ریپبلکن پارٹی آٹھولے گروپ کو کم از کم ایک وزارت ملنا چاہیے۔ اس سلسلے میں وہ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے گفتگو کریں گے۔
***** ***** *****
جالنہ تعلقے کے سامن گاؤں میں زرعی تالاب میں تیراکی کرنے والے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ کل دوپہر پیش آیا۔ مہلوکین میں بھاگوت اِنگڑے، ان کا نو برس کا بیٹا اور دو حقیقی بھائی شامل ہیں۔
***** ***** *****
گجرات کے پوربندر کی جنوب میں بحیرہئ عرب میں تیار ہونے والا کم دباؤ کے پٹے میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور امکان ہے کہ موسمی برسات کی آمد میں تاخیر کا یہ سبب بن سکتا ہے۔ کیرالہ میں مانسون کی آمد میں تاخیر ہونے کا امکان ہے تاہم ملک بھر میں مجموعی بارش پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ دریں اثناء نو اور دس جون کو مراٹھواڑہ میں گھن گرج کے ساتھ ہلکی تا درمیانی درجے کی بارش کا امکان ممبئی علاقائی محکمہئ موسمیات نے جاری کیا ہے۔
***** ***** *****
کرکٹ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل آج سے لندن کے اوول میدان پر بھارت اور آسٹریلیاء کے مابین کھیلا جائیگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم مسلسل دوسری بار ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔ 2021 تا 2023 کے درمیان ٹیسٹ چمپئن شپ کے مختلف میچوں میں آسٹریلیاء 66 نشانات کے ساتھ پہلے اور بھارت 58 اعشاریہ آٹھ نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ رواں برس کیلئے پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے تور‘ ماش اور مسور دالوں کی خریداری کی حد ختم۔
٭ ابتدائی زرعی کریڈٹ اداروں کو ملک بھر میں دو ہزار وزیرِ اعظم عوامی ادویہ مراکز کھولنے کی اجازت۔
٭ چھترپتی شیواجی مہاراج کے 350 ویں یومِ تاجپوشی کی تقاریب کل ریاست بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
٭ ریاست ِ مہاراشٹر غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں ایک بار پھر سرِفہرست۔
٭ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی کی فہرست میں مہاراشٹر کے67 تعلیمی ادارے شامل۔
٭ جالنہ میں چار افراد کی تالاب میں ڈوب کر موت۔
اور۔۔ ٭ بھارت اور آسٹریلیاء کے مابین آج سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کا آغاز۔
***** ***** *****
0 notes
apnibaattv · 2 years
Text
مہنگائی 42.27 فیصد پر پہنچ گئی
اسلام آباد: مہنگائی تیزی سے رفتار پکڑ رہی ہے کیونکہ اس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.37 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر اس میں 42.27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 8 سستی ہوئیں جب کہ 14 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار افراط زر کی رپورٹ کے مطابق 9 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 2 years
Text
رواں ہفتے 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41.54 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔  وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد پر ریکارڈ کی گئی تھی جو حالیہ ہفتے بڑھ کر 41.54 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoking009 · 2 years
Text
رواں ہفتے 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41.54 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔  وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد پر ریکارڈ کی گئی تھی جو حالیہ ہفتے بڑھ کر 41.54 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
762175 · 2 years
Text
رواں ہفتے 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41.54 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔  وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد پر ریکارڈ کی گئی تھی جو حالیہ ہفتے بڑھ کر 41.54 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptosecrets · 2 years
Text
پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ پہنچ گیا
اسلام آباد : پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ پہنچ گیا، امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کادوسراسی130طیارہ امدادی سامان لیکرترکیہ پہنچ گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پردوسراسی 130طیارہ لاہورسےروانہ ہواتھا،امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر اشیائے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years
Text
چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے، بیرکس کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم
دورے کے دوران بچوں و اسیران میں گرم کپڑے اور اشیائے ضروریہ پر مشتمل گفٹ پیک تقسیم کیے گئے  راولپنڈی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیرکوں کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال دیگر معزز جسٹس صاحبان کے ہمراہ سینٹرل جیل راولپنڈی  پہنچے ، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان اور…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 30 days
Text
مریم نوازکاروٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانےکاحکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کاحکم دیدیا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری سے لاہور پہنچتے ہی پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس طلب کیا۔اشیاء ضروریہ کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضروری اشیاء خورد و نوش کے نرخ تمام دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہے۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے میں پرائس…
0 notes
dpr-lahore-division · 2 months
Text
بہ تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حکومت پنجاب ننکانہ صاحب
ننکانہ صاحب: 30 جولائی 2024
ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کا سیدوالہ میں مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والوں کے خلاف کریک ڈاون
کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے والے 02 پٹرول پمپس کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
کم وزن اور مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر تندور مالکان کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد
اشیاء ضروریہ کی مہنگے داموں فروختگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر وجیہہ ثمرین
دوکانداروں کو انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کرنا ہونگی۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ
خلاف ورزی کرنے والے کاروباری حضرات کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل بھی جانا پڑے گا۔اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ ثمرین
ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے عین مطابق پرائس چیکنگ کا دائرہ کار قصبوں اور دیہاتوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔وجیہہ ثمرین
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ
0 notes
urduchronicle · 10 months
Text
پنجاب میں اشیا ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا آرڈیننس نافذ، خلاف ورزی پر تین سال قید، 45 ہزار جرمانہ
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنسیشل کموڈٹیز آرڈیننس 2023 نافذ کر دیا ہے۔ آرڈیننس پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین، قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور منافع خوری پر قابو پانے کے لیے موثر طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔ آرڈیننس کے مطابق پرائس کنٹرول کونسل اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 2 years
Text
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ، عوام نے سر پکڑ لئے
اسلام آباد: مخدوش معاشی حالات کے باعث دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردئیے جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 2.82 اضافہ ہوا ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی 34.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کےدوران 32…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
omega-news · 2 years
Text
مہنگائی سے کہرام برپا، 20 اشیا کے ریٹ بڑھ گئے
مہنگائی سے کہرام برپا، 20 اشیا کے ریٹ بڑھ گئے
منہ زور مہنگائی نے لوگوں کی سیٹی گم کردی . پیاز، ٹماٹر، چائے کی پتی، ڈبل روٹی، دالیں، مرغی، ، دودھ ، دہی ، مٹن ، انڈے، چاول اور صابن سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ آٹا، دالیں، آلو، چنا، انڈے، چینی اور مرغی مزید مہنگی ہو گئی یہ بات وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ جائزہ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
apnibaattv · 3 years
Text
یوکرین کی جنگ کی وجہ سے قیمتیں بڑھنے پر ہندوستانیوں نے اشیائے ضروریہ میں کمی کردی روس یوکرین جنگ کی خبریں۔
یوکرین کی جنگ کی وجہ سے قیمتیں بڑھنے پر ہندوستانیوں نے اشیائے ضروریہ میں کمی کردی روس یوکرین جنگ کی خبریں۔
بہت سے ہندوستانی تلے ہوئے کھانے اور یہاں تک کہ سبزیوں کو بھی کم کر رہے ہیں۔ یوکرائن کی جنگ خوردنی تیل سے لے کر ایندھن تک اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے، جس سے COVID-19 سے دو سال لڑنے کے بعد کھپت پر مبنی معیشت میں تیزی سے بحالی کا خطرہ ہے۔ ایشیا کی تیسری بڑی معیشت میں صارفین ہیں۔ کاٹنے کا احساس چونکہ کمپنیاں حملے کے بعد سے زیادہ لاگت سے گزر رہی ہیں، اس ہفتے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes