#اشیائے ضروریہ
Explore tagged Tumblr posts
Text
بجٹ کے بعد کون سے اشیائے ضروریہ کتنی مہنگی ہوئیں؟
حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ٹیکس وصولی کے ہدف میں 40 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ یعنی 13 کھرب روپے رکھا ہے، جس کے بعد ٹیکس میں اضافے سے مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی جیبوں پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ حکومت نے مختلف اشیاء پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس جبکہ دیگر پر 10 سے 50 فیصد تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے، جس کی زد میں…
0 notes
Text
با تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصور
محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حید رخان کا مصطفی آباد کا اچانک دورہ‘
عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی دستیابی‘رورل ہیلتھ سینٹر میں طبی سہولیات‘تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا
قصور(24جنوری 2025ء)ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن (ر) اورنگزیب حید رخان کا مصطفی آباد کا اچانک دورہ‘عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی دستیابی‘رورل ہیلتھ سینٹر میں طبی سہولیات‘‘تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مصطفی آباد کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیسن کی دستیابی اور مریضوں سے فراہم کر دہ سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ یہاں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی نہ برتی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے خریداروں سے بھی قیمتوں بارے دریافت کیا اور دوکانداروں کو واضح کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کر دہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائینگی۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کا بھی جائزہ لیااور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں۔ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشنز تیز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس مہم کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور شہرکو خوبصورت اور قابل رہائش بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے وزیر اعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ذمہ داران کو صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنا معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت ضلع کو خوبصورت بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ میں مزید متحرک ہو کر کام کریں اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔
٭٭٭٭٭
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/2b5ced419d64b87e0a312e0b5504e4f9/6af2483b5592022c-eb/s540x810/73555bcebe6796a6e3af52865ec1ee5eb3be8a2d.jpg)
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/9db4a82baf1108610372c986de884ed6/6af2483b5592022c-13/s540x810/a87f402b6a4a3d06d965db1ed2b061dbbcb5262e.jpg)
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/97d9e550fb718b5940ed0a53f3908b1e/6af2483b5592022c-98/s540x810/1c50e79de7a26ed92eed7957a20815b1182d13a6.jpg)
0 notes
Text
معاشی بہتری یا طفل تسلیاں
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/626d2e617892328595d49b126ffd1fa4/f755223e6626a879-d8/s400x600/f8edc6fbc6c2a4ce9578d0e3047725f7d74c7852.jpg)
موجودہ حکومت کو معرض وجود میں آئے ہوئے تقریباً نو ماہ ہونے کو ہیں اور کوئی شک نہیں کہ اس نے اِن نو مہینوں میں معاشی بہتری کے لیے بہت سے کام کیے ہیں لیکن کیا اُن کے نتیجے میں ہم اس خطرنا�� صورتحال سے باہر نکل آئے ہیں اور ڈیفالٹ ہو جانے کا خطرہ یقیناً ٹ�� چکا ہے۔ اس کا جواب یقیناً نہ اور نفی میں ہوگا۔ ابھی ہمارے ڈیفالٹ ہوجانے کا خطرہ صرف دو تین مہینوں کے لیے ٹلا ہے۔ 2021 برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے انتہائی برے وقت میں ہمارا ہاتھ پکڑا اور تین ارب ڈالر ہمارے خزانے میں صرف اس مقصد سے ڈیپازٹ کر دیے کہ ہم کہیں حقیقی طور پر دیوالیہ ظاہر نہ ہو جائیں۔ دنیا کی نظروں میں ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کی خاطر سعودی عرب نے ایک حقیقی دوست اور بھائی کا کردار ادا کیا۔ حالانکہ اسے معلوم تھا کہ یہ تین ارب ڈالر اسے ایک سال میں واپس بھی نہیں ملیں گے اور ہوا بھی ایسا ہی ہم ہر سال ایک درخواست لے کر اُن کے دربار میں پہنچ جاتے ہیں اور مزید ادھار مانگنے کے بجائے یہی تین ارب ڈالرزکی واپسی کے لیے مزید مہلت مانگ لیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر سعودی ارب یہ مہلت دینے سے انکار کر دے تو ہم کہاں کھڑے ہونگے؟ معاشی طور پر دیوالیہ ہوجانے سے بچ جانے کے ہمارے دعوے کتنے درست اور حقیقی ثابت ہوں گے۔
کیا ہم دھڑام سے زمین بوس نہیں ہوجائیں گے۔ یہی حال UAE سے لیے تین ارب ڈالروں کا بھی ہے اور چین سے ادھار پیسوں کا بھی۔ ہم کب تک اسی طرح کام چلاتے رہیں گے اور اپنے آپ اور قوم سے جھوٹ بولتے رہیں گے۔ IMF اگر ہمیں نئے قرض کی منظوری نہیں دیتا تو بھی ہمیں ڈیفالٹ ہوجانے سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا تھا۔ پھر یہ ادھار کے ڈالرز بھی کام نہیں آتے۔ IMF کی مہربانی سے ہمیں کچھ دنوں کے لیے سانس لینے کا موقع ضرور مل گیا ہے لیکن دیوالیہ ہوجانے کے خطروں سے ابھی ہم باہر نہیں نکل پائے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ابھی ہمیں IMF کے قرض سے صرف ایک قسط ملی ہے اورہم نے اپنے شاہانہ خرچ یک دم بڑھا دیے ہیں۔ ایک ماہ قبل ججوں کی تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافہ کر دیا اور اب اپنے پیٹی بھائیوں یعنی پارلیمنٹرین کی مشاہرے میں بڑا اضافہ کر دیا۔ حکومت ایک طرف ٹیکس جمع کرنے کے مطلوبہ ہدف کو پورا بھی نہیں کر پا رہی ہے اور دوسری طرف اپنے اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ بھی کر رہی ہے، حالانکہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے ایک بار نہیں کئی بار قوم کو یقین دہانیاں کروائی ہیں کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے والی ہے اور آنے والے دنوں میں ہم واضح طور پر اس کمی کو دیکھ پائیں گے، مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت نے اپنے اس وعدے کی ایک شق پر بھی عمل نہیں کیا۔
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/29937420f55080b9329bdf431d3e8413/f755223e6626a879-2b/s400x600/7c28ca5b8af2e1054f79b1c7c4511b3c7a38f530.jpg)
حکمرانوں اور پارلیمنٹرین میں سے ایک شخص بھی ایسا نہیں سامنے آیا جس نے اس غیر ضروری اضافے کو مسترد کیا ہو یا اس کی مخالفت کی ہو۔ عوام سے تو توقع کی جاتی ہے کہ وہ ملک کے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے اخراجات کم کر دے اور قربانیوں پر قربانیاں دیتی رہے لیکن اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے یہ تمام کے تمام افراد اپنے اخراجات ایک فیصد بھی کم کرنے کو تیار نہیں، بلکہ وہ اس اضافے کے ثمرات سمیٹ لینے کے لیے مکمل طور پر متفق اور متحد ہیں۔ اپوزیشن میں سے بھی کسی ایک شخص نے اس اضافے کے خلاف ایک آواز بھی بلند نہیں کی۔ ویسے وہ حکومت کے ہر کام پر تنقید اور تنقیص کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر ذاتی مفاد کے اس فیصلے پر وہ بھی خاموشی طاری کیے ہوئے ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے دس مہینوں میں بڑھتی مہنگائی کی شرح چھ فیصد تک لے آئی ہے۔ یہ کہتے ہوئے وہ سمجھتی ہے کہ اس نے عام عوام کے لیے مہنگائی بہت کم کر دی ہے۔ حالانکہ دیکھا جائے تو سوائے ایک آدھ چیز کے مہنگائی کسی اور شہ میں کم نہیں ہوئی ہے، بلکہ اس میں کچھ اضافہ ہی ہوا ہے۔ مہنگائی میں کمی کے دعوے کرتے ہوئے یہ بھول جاتی ہے کہ مہنگائی کی روز افزوں شرح جو ایک سال پہلے تک تیس فیصد تک پہنچ چکی ہے وہ اب چھ سات فیصد تک آگئی ہے۔
یعنی مہنگائی تو پھر بھی ہو رہی ہے۔ بے تحاشہ کے بجائے چھ سات فیصد ماہانہ کی شرح پر۔ اب ہمیں بتایا جائے کہ عوام کو اس طرح کیا ریلیف ملا۔ اسے تو آج بھی اپنی اسی آمدنی سے چھ فیصد مزید مہنگی چیزیں خریدنی پڑ رہی ہے۔ بات تو جب تھی کہ جن اشیائے ضروریہ کے دام پہلے ہی بڑھ چکے تھے انھیں کم کیا جاتا۔ نہ کہ مزید چھ سات فیصد اضافہ کر کے عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کے دعوے کیے جاتے۔ دنیا کے ہر ملک میں جو چیزیں پیدا ہوتی ہیں یا بنائی جاتی ہیں وہ وہاں کے عوام کو ہمیشہ سستی اور ارزاں قیمتوں پر ملا کرتی ہیں لیکن ہمارے یہاں کا معاملہ عجیب و غریب ہے۔ یہاں ہر چیز چاہے وہ امپورٹ کی گئی ہو یا خود ہمارے یہاں پیدا ہوتی ہوں، بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق دستیاب ہونگی۔ گندم ، چاول اور چینی وافر مقدار میں ہمارے اپنے یہاں پیدا ہوتی ہے لیکن عوام کو وہ بھی ڈالرکی قیمت یا دوسرے ملکوں میں ملنے والی قیمت کے حساب سے مہیا کی جاتی ہیں۔ اس کے لیے بہانہ یہ بنایا جاتا ہے کہ اگر سستی ہونگی تو پھر ان اشیاء کی اسمگلنگ شروع ہو جائے گی۔ ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ معاش�� حوالے سے حکومت کی ترجیحات کیا ہیں۔
لانگ ٹرم منصوبے کیا ہیں۔ صرف وقتی علاج اور قرض حاصل کر کے خزانے کا وزن بڑھا دیا گیا ہے۔ پی آئی اے اور مالی بحران کے شکار کئی ادارے آج بھی قوم کے خون پسینے کی کمائی کھا رہے ہیں۔ انھیں فروخت کرنے یا پرائیوٹائز کرنے میں سست روی دکھائی جا رہی ہے۔ دو تین برسوں سے سنتے آئے ہیں کہ کئی ادارے نجی تحویل میں دیے جانے کا پروگرام ہے لیکن ایک ادارہ بھی آج تک فروخت نہیں کیا گیا۔ خسارے میں چلنے والے ادارے اب اس حال میں پہنچ چکے ہیں کہ کوئی بھی انھیں خریدنے والا نہیں۔ ملک میں پائی جانے والی معدنیات کے حوالے سے بھی کوئی ٹھوس پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔ انھیں نکالنے کے منصوبے ابھی تک محض کاغذوں پر موجود ہیں۔ ہمارے پڑوسی ممالک بھی ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور ہم چند مہینوں کے زرمبادلہ کے ذخائر جمع کر لینے پر اطمینان کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ ذخائر جو دوست ممالک کی مہربانیوں کی وجہ سے قائم ہیں، وہ اگر قائم نہ رہیں تو پھر ہمارا کیا ہو گا؟ سوچنے اور غور کرنے کی بات ہے صرف تسلیاں دینے سے اب کام نہیں چلے گا۔
ڈاکٹر منصور نورانی
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
Text
مہنگائی کی شرح میں اضافہ24 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
(ویب ڈیسک)مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ،سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں 4.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور6 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ 21اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی…
0 notes
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 12 November-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱/ نومبر ۴۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور کانگریس قائد راہل گاندھی کے آج ریاست کے مختلف مقامات پر تشہیری اجتماعات۔
٭ رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ”سویپ“ پروگرام کے تحت ریاست بھر میں چتررَتھ روانہ؛ ووٹنگ کے فیصد میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات۔
٭ کارتِکی ایکادشی کے سلسلے میں پنڈھرپور میں مرکزی سرکاری پوجا کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ خواتین کے ایشیائی ہاکی چمپئن شپ میں بھارت کی افتتاحی مقابلے میں ملیشیاء کے خلاف چار- صفر سے فتح۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
بی جے پی کے رہنماء‘ وزیرِ اعظم نریندرمودی آج ریاست کے چیمبور‘ شولاپور اور پونہ میں ہونے والے تشہیری جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ اور بی جے پی رہنماء امیت شاہ آج ممبئی میں پارٹی کے دو انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے‘ جبکہ کانگریس رہنماء راہل گاندھی چکھلی اور گوندیا اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی تشہیر کیلئے ہونے والے جلسوں سے خطاب کریں گے۔
***** ***** *****
انتخابی تشہیر کیلئے شیوسینا رہنماء وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے کنڑ حلقہئ انتخاب سے مہایوتی کی امیدوار سنجنا جادھو اور ویجاپور میں مہایوتی کے امیدوار رمیش بورنارے کی حمایت میں تشہیری مہم میں حصہ لیا۔ ویجاپور کے جلسہئ عام میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں شیوسینا نے اپنی طاقت دکھادی ہے اور اسمبلی انتخابات میں بھی ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے کا اعتماد انھوں نے ظاہر کیا۔ انھو ں نے کہا کہ اُن کی شیوسینا نے لوک سبھا انتخابات میں مخالف محاذ سے دو لاکھ سات ہزار ووٹ زیادہ حاصل کیے تھے اور اب اسمبلی میں نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کے حوالے سے چھترپتی سمبھاجی نگر میں کل بی جے پی کی جانب سے اخباری کانفرنس منعقد کی گئی‘ جس میں رُکنِ پارلیمان ڈاکٹر بھاگوت کراڑ اور اورنگ آباد مشرق حلقے کے امیدوار اتل ساوے نے مہایوتی کے دورِ اقتدار میں شہر میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کیں۔ بھاگوت کراڑ نے بتایا کہ 14 تاریخ کو وزیرِ اعظم نریندر مودی چکل تھانہ میں ایک انتخابی جلسے میں شرکت کریں گے۔ اورنگ آباد وسط حلقے کے مہایوتی کے امیدوار پردیپ جیسوال کی تشہیر کیلئے کل نکالی گئی پدیاترا میں فلمی اداکار گووندا نے شرکت کی۔ اورنگ آباد مغرب حلقہئ انتخاب میں مہاوِکاس آگھاڑی کے امیدوار راجو شندے نے کل ویدانت نگر‘ کبیر نگر‘ ایکناتھ نگر، حمال واڑی‘ بالانگر اور راہل نگر میں پدیاترا نکالی۔
***** ***** *****
شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سربراہ اُدّھو ٹھاکرے نے کل ایوت محل ضلع کے وانی میں انتخابی اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں انھوں نے سابقہ پنشن اسکیم اور عام مفت تعلیم کے اپنے وعدوں کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ریاست میں ہر جگہ ایک علیحدہ پولس اسٹیشن قائم کیا جائیگا‘ جس میں ایک خاتون پولس افسر اور خاتون پولس کانسٹیبل ہوں گے۔ کسانوں کو نقصان سے بچانے کیلئے پانچ اشیائے ضروریہ گندم‘ چاول، شکر، تیل اور دالوں کی قیمتیں پانچ برسوں کیلئے مستحکم رکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کی مفت تعلیم کے خطوط پر مہاراشٹر میں پیدا ہونے والے لڑکوں کو بھی مفت تعلیم دی جائیگی۔
***** ***** *****
دھاراشیو میں تلجاپور حلقہئ انتخاب کے مہایوتی کے امیدوار رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے کل ایک اخباری کانفرنس میں مہایوتی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کی تفصیلات پیش کیں۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کیلئے مہاراشٹر او بی سی سینا نے شیوسینا کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تنظیم کے سربراہ شرد بھوور نے کل ممبئی میں منعقدہ ایک اطلاعی کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔
***** ***** *****
مرکزی مواصلات بیورو کی جانب سے ریاست کے 14 اضلاع میں کل سے رائے دہندگان بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔ رائے دہندگان کو اپنے حق کا استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے شہر اور دیہی علاقوں میں آئندہ 10 دِنوں تک یہ تشہیری رتھ گردش کریں گے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں ضلع کلکٹر دلیپ سوامی کے ہاتھوں سبز جھنڈی دکھاکر اس طرح کا ایک رَتھ روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ رائے دہی کا فیصد 75 سے 80 فیصد تک بڑھانے کیلئے یہ چتررَتھ معاون ثابت ہوگا اور ایک بھی ووٹر اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال سے محروم نہ رہے اس کیلئے یہ مہم چلائی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع میں اور بالخصوص شہر میں رائے دہی کا تناسب قابلِ تشویش ہے۔ بھارتی شہری کی حیثیت سے ہر ایک کو اس بات کی تشویش ہونا چاہیے کہ رائے دہی کا تناسب اسی طرح کم ہوتا رہا تو جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔
***** ***** *****
انتخابات میں خواتین رائے دہندگان کے تناسب میں اضافے کیلئے لاتور کے ضلع کلکٹر اور ضلع انتخابی افسر دفتر‘ سویپ اور دَیانند کالج کے اشتراک سے منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ”اس کی آواز اور اس کی رائے قیمتی ہے“ اس عنوان سے منعقدہ پروگرام میں ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے نے خواتین سے بات چیت کی۔ پروگرام میں موجود خواتین نے رائے دہی بیداری کا حلف بھی لیا۔
***** ***** *****
سامعین! اسمبلی انتخابات کے حوالے سے پروگرام ”آڑھاوا وِدھان سبھا متدار سنگھاچا“ روزانہ شام سات بجکر دس منٹ پر آکاشوانی سے نشر کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں آج پونا ضلع کے حلقہئ انتخاب کا جائزہ آپ سماعت کرسکیں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
کارتکی ایکادشی آج منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں پنڈھرپور میں شری وِٹھل رُکمنی کی سرکاری مہاپوجا ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر چندر کانت پُل کُنڈوار کے ہاتھوں کی گئی۔ ہر سال یہ سرکاری مہا پوجا ریاست کے نائب وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں کی جاتی ہے۔ تاہم اس برس انتخابی ضابطہئ اخلاق کے پیشِ نظر یہ پوجا انتظامی افسران نے انجام دی۔ اس موقع پر شولاپور کے ضلع کلکٹر کمار آشیرواد‘ شولاپور ضلع پریشد کے سی ای او کلدیپ جنگم موجود تھے۔ کارتکی ایکادشی کے سلسلے میں پیٹھن میں درشن کیلئے جانے والے زائرین کیلئے ایس ٹی کارپوریشن نے مختلف ڈپو سے اضافی بسیں چلانے کا اہتمام کیا ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میں پیٹھن اسمبلی حلقے کیلئے گھر سے رائے دہی کے پروگرام کا آغازہوگیا ہے۔ اس کے پہلے دِن کل 900 افراد نے اپنے ووٹ ڈالے۔ ضلع میں کُل 27 ہزار 964 معذوروں اور 577‘ 85 برس سے زائد عمر کے بزرگوں نے گھر ہی سے ووٹ ڈالنے کے متبادل کیلئے اندراج کروایا ہے۔
ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب اور اسمبلی عام انتخاب کیلئے گھر سے ووٹ ڈالنے کے مرحلے کا کل آغاز ہوا۔
ہنگولی ضلع کے بسمت‘ کلمنوری اور ہنگولی حلقوں میں کل 1700 ملازمین نے بذریعہئ ڈاک اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔
***** ***** *****
لاتور میں انتخابی کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے کل ضلع پریشد کے داخلی دروازے سے قریب 25 لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کرلی۔ انتخابی ریٹرننگ افسر روہنی نرہے- وِروڑے کی رہنمائی میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔
ہنگولی میں واشم روڈ پر واقع پیپلز بینک کے احاطے سے ٹووہیلر پر بیگ میں ساڑھے 14 لاکھ روپئے لیکر جانے والے دو افراد کو مقامی کرائم برانچ کے دستے نے حراست میں لے لیا۔
***** ***** *****
خواتین کے ایشیائی ہاکی چمپئن شپ میں کل بھارت نے اپنے افتتاحی میچ میں ملیشیاء کو چار- صفر سے شکست دے دی۔ دوسرے میچوں میں چین نے تھائی لینڈ کو 15 صفر سے شکست دی اور جنوبی کوریا اور جاپان کے مابین مقابلہ دو- دو گول سے برابر رہا۔ بہار کے نالندہ کے راج گیر میں یہ ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے۔ کل بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں چمپئن شپ کے باقاعدہ افتتاح کا پروگرام منعقد ہوا۔
***** ***** *****
جموں یونیورسٹی میں جاری کُل ہند انٹریونیورسٹی تلوار بازی مقابلوں میں چھترپتی سمبھاجی نگر کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے ابھئے شندے سیبر انفرادی زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی زمرے میں نکھل واگھ نے نقرئی تمغہ جیتا۔ ایپّی زمرے میں یونیورسٹی کے انیل دیوکر‘ مہیش کورڈے‘ یش واگھ‘ آشیش ڈانگرے‘ اور فائل زمرے میں گورو گوٹے‘ شاکر سیّد‘ رِتوک شندے اور سیّم نروڑے کی کھیلو انڈیا انٹریونیورسٹی مقابلے 2025 کیلئے انتخاب عمل میں آیا ہے۔
***** ***** *****
گرونانک جینتی کے سلسلے میں جنوب وسطی ریلوے نے حضور صاحب ناندیڑ تا بیدر کے درمیان مکمل طور پر نان ریزرویشن خصوصی ٹرین چلانے کا اہتمام کیا ہے۔ ناندیڑ تا بیدر یہ گاڑی 14 نومبر کو ناندیڑ سے صبح ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوکر پربھنی‘ پرلی، لاتور‘ اودگیر‘ بھالکی کے راستے دوپہر چار بجے بیدر پہنچے گی۔ واپسی کے سفر میں یہ گاڑی بیدر سے 16 نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوکر شب ساڑھے گیارہ بجے ناندیڑ پہنچے گی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور کانگریس قائد راہل گاندھی کے آج ریاست کے مختلف مقامات پر تشہیری اجتماعات۔
٭ رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ”سویپ“ پروگرام کے تحت ریاست بھر میں چتررَتھ روانہ؛ ووٹنگ کے فیصد میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات۔
٭ کارتِکی ایکادشی کے سلسلے میں پنڈھرپور میں مرکزی سرکاری پوجا کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ خواتین کے ایشیائی ہاکی چمپئن شپ میں بھارت کی افتتاحی مقابلے میں ملیشیاء کے خلاف چار- صفر سے فتح۔
***** ***** *****
0 notes
Text
پنجاب میں اشیا ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا آرڈیننس نافذ، خلاف ورزی پر تین سال قید، 45 ہزار جرمانہ
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنسیشل کموڈٹیز آرڈیننس 2023 نافذ کر دیا ہے۔ آرڈیننس پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین، قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور منافع خوری پر قابو پانے کے لیے موثر طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔ آرڈیننس کے مطابق پرائس کنٹرول کونسل اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔…
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/0ca0bbac998fd932a29412639fb25341/98c6dc41c1571e37-b4/s540x810/8c37faabc54a5e476cb34ad6ed5eb914224da746.jpg)
View On WordPress
0 notes
Text
مہنگائی 42.27 فیصد پر پہنچ گئی
اسلام آباد: مہنگائی تیزی سے رفتار پکڑ رہی ہے کیونکہ اس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.37 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر اس میں 42.27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 8 سستی ہوئیں جب کہ 14 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار افراط زر کی رپورٹ کے مطابق 9 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے…
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/da6784f33791caebd1e967bb3905f08f/2e7e7405cc42d2f4-d3/s540x810/50f2b7b4a2bc566b8daecf0ddf75b44ca4575b5d.jpg)
View On WordPress
0 notes
Text
رواں ہفتے 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41.54 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد پر ریکارڈ کی گئی تھی جو حالیہ ہفتے بڑھ کر 41.54 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے…
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/977994d2e1c496433fb0dbba08cab94e/64a72b0b86d22fe1-dd/s540x810/5bd14050c8f3875a21cfe9535d647a0244c62482.jpg)
View On WordPress
0 notes
Text
رواں ہفتے 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41.54 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد پر ریکارڈ کی گئی تھی جو حالیہ ہفتے بڑھ کر 41.54 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے…
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/a239706876bd78f31abf63ad27841682/a7c6f55e588d0655-d9/s540x810/003bdeaa4c018129204a7ba44401544e117e3f11.jpg)
View On WordPress
0 notes
Text
پاڑہ چنار میں شیعہ سنی فساد کے بعد پیناڈول کی گولی بھی دستیاب نہیں
خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں حالیہ فرقہ وارنہ فسادات میں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد سے نہ ختم ہونے والی کشیدگی کے باعث کُرم کے صدر مقام پاڑہ چنار جانے والی رابطہ سڑکیں مسلسل بند ہیں۔ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ علاقے میں خوراک اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور پیناڈول سمیت بنیادی ادویات بھی سرے سے میسر ہی نہیں۔ بی بی سی کی ایک خصوصی ٹیم نے حال ہی ضلع کرم کا دورہ کیا اور…
0 notes
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر1280
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش
اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش،تمام بڑے شہروں میں انڈر پاس کے اطراف اور اوورہیڈ برج کے نیچے گرین بیلٹ بنانے کا حکم
تمام شہروں میں اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت، تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پرزبیراکراسنگ کیساتھ کیٹ آئیز بھی لگانے کا حکم
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا مین ہول پر پلاسٹک سے بنے ڈھکن لگانے کا حکم،صفائی اور اشیائے ضروریہ کے نرخ کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت
عوام کو گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہیے،عوامی امور میں ہر روز بہتری لائیں، شہر کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے: مریم نوازشریف
راولپنڈی شہرمیں بیوٹیفکیشن کیلئے نمایاں اقدامات کیے جائیں،راولپنڈی، جہلم،مری اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے کے پی آئیز کے مطابق رپورٹس پیش کیں
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی چکوال کے ڈی پی ایس میں عمدہ لائبریری کے قیام کو سراہا،مری کے سپیشل ایجوکیشن سکول میں آٹزم کلاس رومز بنانے پر ڈپٹی کمشنر کو شاباش
لاہور20دسمبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی اوراچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش دی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس کے دوران تمام بڑے شہروں میں انڈر پاس کے اطراف اور اوورہیڈ برج کے نیچے گرین بیلٹ بنانے کا حکم دیا اور لاہور،راولپنڈی سمیت تمام شہروں میں اوور ہیڈ برج اور انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت کی- تعلیمی اداروں کے سامنے سڑک پرزبیراکراسنگ کے ساتھ کیٹ آئیز بھی لگانے کا حکم دیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مین ہول پر پلاسٹک سے بنے ڈھکن لگانے کا حکم دیا اورصفائی اور اشیائے ضروریہ کے نرخ کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم دیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کو گورننس میں بہتری کا واضح فرق نظر آنا چاہیے۔ عوامی امور میں ہر روز بہتری لائیں، شہر کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بڑے شہروں میں ماڈل ریڑھی بازاروں کی تعدادبڑھائی جائے۔ گلی محلوں کے روڈز پر گڑھے نظر نہیں آنے چاہیے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مری میں ڈرین کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔ مری کے داخلی راستوں پر ویلکم ٹو مری کے سائن بورڈ لگائے جائیں۔ راولپنڈی شہرمیں بیوٹیفکیشن کے لئے نمایاں اقدامات کیے جائیں۔ راولپنڈی، جہلم، مری اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے کے پی آئیز کے مطابق رپورٹس پیش کیں -وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چکوال کے ڈی پی ایس میں عمدہ لائبریری کے قیام کو سراہااور چکوال میں جنگ عظیم اول کی تاریخی یادر گار بنانے پر تحسین پیش کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے مری کے سپیشل ایجوکیشن سکول میں آٹزم کلاس رومز بنانے پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کو شاباش دی ہے-
٭٭٭٭
0 notes
Text
رواں ہفتے 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 41.54 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد پر ریکارڈ کی گئی تھی جو حالیہ ہفتے بڑھ کر 41.54 فیصد پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے…
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/a239706876bd78f31abf63ad27841682/845aa2c2da45fefd-cf/s540x810/6fbd1efbcaaa1901adad887b55690c088d889adc.jpg)
View On WordPress
0 notes
Text
ٹول ٹیکس اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال
(24 نیوز )منی مزدا ٹرانسپورٹرز نے محکمہ ایکسائز کی طرف سے گاڑیوں کی بندش اور ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف ملک گیر پیہہ جام ہڑتال کر دی ۔ منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی جانب سے گاڑیوں کی بندش اور ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف بابو صابو چوک میں کیمپ لگا کر دھرنا دے دیا گیا ہے دوسرے جانب روہی نالہ گجومتہ کے قریب بھی سڑک کو بلاک کر دیا گیا ہے ، ہڑتال کے باعث اشیائے ضروریہ کی منڈیوں میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے…
0 notes
Text
آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 07 جون 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ رواں برس کیلئے پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے تور‘ ماش اور مسور دالوں کی خریداری کی حد ختم۔
٭ ابتدائی زرعی کریڈٹ اداروں کو ملک بھر میں دو ہزار وزیرِ اعظم عوامی ادویہ مراکز کھولنے کی اجازت۔
٭ چھترپتی شیواجی مہاراج کے 350 ویں یومِ تاجپوشی کی تقاریب کل ریاست بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
٭ ریاست ِ مہاراشٹر غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں ایک بار پھر سرِفہرست۔
٭ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی کی فہرست میں مہاراشٹر کے67 تعلیمی ادارے شامل۔
٭ جالنہ میں چار افراد کی تالاب میں ڈوب کر موت۔
اور۔۔ ٭ بھارت اور آسٹریلیاء کے مابین آج سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کا آغاز۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی حکومت نے رواں سال کیلئے پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت تور‘ ماش اور مسور کی دالوں کی خریداری پر عائد 40 فیصد کی حد ختم کردی ہے۔ اس فیصلے کے باعث کسانوں سے بغیر کسی حد کے کم از کم بنیادی نرخ پر دالیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو ان فصلوں کی خریداری کی یقین دہانی کے ساتھ ہی ان دالوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے آئندہ خریف اور ربیع ہنگام میں کسانوں کو دالِ مسور، ماش اور تور کے زیرِ کاشت رقبے میں اضافے کیلئے ترغیب ملے گی۔ دالوں کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلّت کے ذریعے قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے مرکزی حکومت نے 2 جون کو اشیائے ضروریہ قانون 1955 کے تحت تور اور ماش ذخیرہ اندوزی کی حد مقرر کی تھی۔
***** ***** *****
ابتدائی زرعی کریڈٹ اداروں کو ملک بھر میں دو ہزار وزیرِ اعظم ادویہ مراکز کھولنے کی اجازت مرکزی حکومت کی جانب سے دی جائیگی۔ مرکزی وزیرِ داخلہ و امدادِ باہمی امیت شاہ نے کل نئی دہلی میں وزیر برائے کیمیاوی اشیاء و کھاد‘ من سکھ مانڈویہ کے ساتھ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا۔ ان میں سے ایک ہزار ادویہ مراکز اسی برس اگست تک اور بقیہ ایک ہزار مراکز دسمبر تک شروع کردئیے جائیں گے۔
***** ***** *****
چھترپتی شیواجی مہاراج کا 350 واں یومِ تاجپوشی کل ریاست بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ رائے گڑھ قلعے میں رائے گڑھ اتھاریٹی کے چیئرمن اور سابق رکنِ پارلیمان سنبھاجی راجے چھترپتی کی موجودگی میں یومِ تاجپوشی منایا گیا۔ اس موقع پر سنبھاجی راجے نے کہا کہ یہ فیسٹیول اب ایک عوامی فیسٹیول بن چکا ہے۔ انھوں نے تجویز دی کہ اگر حکومت‘ ریاست کے 50 قلعے ان کے حوالے کرتی ہے تو حکومت سے کسی بھی قسم کی مالی اعانت کے بغیر ہی اپنے اخراجات سے ان قلعوں کی دیکھ بھال کی جائیگی۔ پاچاڑ میں شیواجی میوزیم کے قیام کیلئے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی جانب سے حال ہی میں 50 کروڑ روپئے جاری کیے جانے پر انھوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بذریعہئ ٹویٹ اس یومِ تاجپوشی کی عوام کو مبارکباد دی۔ ممبئی میں گورنر رمیش بئیس کے ہاتھوں اس ضمن میں ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔ اورنگ آباد میں کرانتی چوک میں شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی جانب سے یومِ تاجپوشی منایا گیا۔ اس خصوص میں سابق رکنِ پارلیمان چندر کانت کھیرے نے شیواجی مہاراج کے مج��ّمے کی پوجا کی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ”شاسن آپلیا داری“ مہم پورے مہاراشٹر میں انقلاب لائے گی۔ وہ کل سندھو دُرگ کڈاڑ میں اس مہم کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ اس تقریب میں مختلف اسکیموں سے فیضیاب ہونے والے پانچ افراد کو متعلقہ فوائد تفویض کیے گئے۔ وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں کل ساونت واڑی اور دوڈا مارگ تعلقوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کی سنگ ِ بنیاد بھی رکھا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نارائن رانے بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
ریزرو بینک آف انڈیا کی اقتصادی پالیسی ساز کمیٹی کا سہ روزہ اجلاس کل سے ممبئی میں شروع ہوا۔ کمیٹی کی جانب سے کل دو ماہی اقتصادی پالیسی کے اعلان کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق خوردہ افراطِ زر کی شرح گذشتہ دیڑھ برس میں پہلی بار پانچ فیصد سے کم یعنی 4.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے‘ اس لیے امکان ہے کہ کمیٹی اہم شرحِ سود کی موجودہ سطح میں کوئی تبدیلی نہیں کریگی۔ RBI کی جانب سے دو ہزار روپئے کے کرنسی نوٹ واپس لیے جانے کے فیصلے کے بعد اقتصادی پالیسی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ریاست کے توانائی شعبے کو مزید بااختیار بنانے کیلئے اُدنچن آبی توانائی منصوبے پر زیادہ زور دیا جارہا ہے۔ یہ منصوبہ بجلی کی ذخیرہ کاری کے پہلو سے نہایت اہم ہے۔ کل ممبئی میں ریاستی حکومت کے نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن لمیٹڈ اور ٹورینٹ پاور لمیٹڈ کے مابین اُدنچن آبی توانائی منصوبے کی تیاری کی مفاہمت کی گئی۔ پھڑنویس نے کہا کہ غیر روایتی توانائی کے شعبے میں یہ منصوبہ نہایت اہم ہے۔
***** ***** *****
غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں ریاست ِ مہاراشٹر ایک بار پھر پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ کل ممبئی میں ایک اخباری کانفرنس میں نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یہ اعلان کیا۔ اس ضمن میں نئی فہرست کل جاری کی گئی۔ جس میں مہاراشٹر تین برس بعد دوبارہ سرِفہرست آگیا۔ پھڑنویس نے کہا کہ جو لوگ یہ الزام لگاتے تھے کہ اہم پروجیکٹس مہاراشٹر سے باہر منتقل ہورہے ہیں اُن کیلئے یہ ایک نہایت معقول جواب ہے۔
***** ***** *****
قومی ادارہ جاتی درجہ بندی فہرست میں مہاراشٹر کے 67 ادارے شامل کیے گئے ہیں۔ مجموعی اداروں کے زمرے میں منتخب کیے گئے ملک بھر کے 100 اداروں میں مہاراشٹر کے 11 ادارے‘ 100بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں 10 یونیورسٹیز شامل ہیں۔ بہترین 100 تحقیقاتی اداروں کی فہرست میں ریاست کے پانچ اور انجینئرنگ اداروں کی فہرست میں آٹھ اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ریاست کے تین کالجوں اور نو انتظامی اداروں کو بھی فہرست میں جگہ ملی۔ ملک کے 100 بہترین فارمیسی اداروں میں ریاست کے 18 ادارے شامل گیا جن میں اورنگ آباد کا وائی بی چوہان کالج آف فارمیسی شامل ہے۔
***** ***** *****
دلت پینتھر تنظیم کی گولڈن جوبلی کل ناگپور میں منائی گئی۔ مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف اور ریپبلکن پارٹی کے سربراہ رام داس آٹھولے نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی کابینہ کی توسیع میں ریپبلکن پارٹی آٹھولے گروپ کو کم از کم ایک وزارت ملنا چاہیے۔ اس سلسلے میں وہ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے گفتگو کریں گے۔
***** ***** *****
جالنہ تعلقے کے سامن گاؤں میں زرعی تالاب میں تیراکی کرنے والے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ کل دوپہر پیش آیا۔ مہلوکین میں بھاگوت اِنگڑے، ان کا نو برس کا بیٹا اور دو حقیقی بھائی شامل ہیں۔
***** ***** *****
گجرات کے پوربندر کی جنوب میں بحیرہئ عرب میں تیار ہونے والا کم دباؤ کے پٹے میں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور امکان ہے کہ موسمی برسات کی آمد میں تاخیر کا یہ سبب بن سکتا ہے۔ کیرالہ میں مانسون کی آمد میں تاخیر ہونے کا امکان ہے تاہم ملک بھر میں مجموعی بارش پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ دریں اثناء نو اور دس جون کو مراٹھواڑہ میں گھن گرج کے ساتھ ہلکی تا درمیانی درجے کی بارش کا امکان ممبئی علاقائی محکمہئ موسمیات نے جاری کیا ہے۔
***** ***** *****
کرکٹ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل آج سے لندن کے اوول میدان پر بھارت اور آسٹریلیاء کے مابین کھیلا جائیگا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم مسلسل دوسری بار ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔ 2021 تا 2023 کے درمیان ٹیسٹ چمپئن شپ کے مختلف میچوں میں آسٹریلیاء 66 نشانات کے ساتھ پہلے اور بھارت 58 اعشاریہ آٹھ نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ رواں برس کیلئے پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے تور‘ ماش اور مسور دالوں کی خریداری کی حد ختم۔
٭ ابتدائی زرعی کریڈٹ اداروں کو ملک بھر میں دو ہزار وزیرِ اعظم عوامی ادویہ مراکز کھولنے کی اجازت۔
٭ چھترپتی شیواجی مہاراج کے 350 ویں یومِ تاجپوشی کی تقاریب کل ریاست بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
٭ ریاست ِ مہاراشٹر غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں ایک بار پھر سرِفہرست۔
٭ قومی ادارہ جاتی درجہ بندی کی فہرست میں مہاراشٹر کے67 تعلیمی ادارے شامل۔
٭ جالنہ میں چار افراد کی تالاب میں ڈوب کر موت۔
اور۔۔ ٭ بھارت اور آسٹریلیاء کے مابین آج سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کا آغاز۔
***** ***** *****
0 notes
Text
چینی، دالوں اور گیس سلنڈر سمیت 20 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 24.39 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات
ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی میں 0.54 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا۔ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 24.39 فیصد ہوگئی۔۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیے۔۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔رپورٹ کے مطابق چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ5 روپے اوردال مسور5 فی…
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/1f9d8033545cf985231b01896b2034c5/251feff0e704884f-b0/s540x810/4d5663559bdf46c7a58a0530689b916cb20de7bf.jpg)
View On WordPress
0 notes
Text
ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔۔۔؟
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، ماہ اگست میں صارفین کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں جولائی کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہر گزرتے ماہ اضافے کا رجحان جاری ہے۔ اگست میں جولائی کی نسبت مہنگائی میں 0 اعشاریہ 58 فیصد اضافہ ہوا۔ جب کہ گزشتہ مالی…
![Tumblr media](https://64.media.tumblr.com/36d20727760191f83292fad87907dc64/51743b1f8dfb2619-c7/s540x810/3f68416f055ffc717cda95b9c741dd38f452d09f.jpg)
View On WordPress
0 notes