#رنز
Explore tagged Tumblr posts
Text
جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی
ڈربن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 172 رنز ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 40 گیندوں پر 82 رنز بنائے اور ٹیم کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ان کے…
0 notes
Text
دوسرا ٹیسٹ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 366رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں ڈیبو کرنے والے کامران غلام کا اہم کردار رہاجنہوں نے پہلی سینچری سکور کی ۔ تفصیلات کے مطاب�� پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق صرف 7 رنز بنا کر پولین لوٹ…
0 notes
Text
شان مسعود کپتانی سے متعلق سوال پر ناراض ہوگئے
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراض ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟ شان مسعود نے پہلے کہا نیکسٹ کوئسچن (اگلا سوال)، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ…
0 notes
Text
0 notes
Text
ٹیسٹ میچ سے پہلے سدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز میں آسٹریلیا کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ اس نے نہ صرف دو وکٹیں حاصل کیں بلکہ اہم رنز بھی بنائے۔ اینابیل سدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹیسٹ میچ دونوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے آل راؤنڈر کے طور پر اپنی استعداد اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے بازی اور گیند بازی دونوں کے ساتھ نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ناقابل یقین بیٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا، تیز رفتار ڈبل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے صرف 248 گیندوں میں 200 رنز کا ذاتی اسکور مکمل کر کے خواتین کی کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس نے ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی کیرن رولٹن کے پاس موجود سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا جس نے یہ کارنامہ 306 گیندوں میں حاصل کیا۔
اس کے علاوہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے یو اے ای کی ایگوڈج کو بھی نامزد کیا گیا ۔ کوشا ایگوڈج نے ٹورنامنٹ میں، چھ میچوں میں 218 رنز بنائے اور آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ چین کے خلاف افتتاحی میچ میں ایگوڈیج نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں ایگوڈج کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے یو اے ای کو ٹورنامنٹ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس نے 61 گیندوں پر ناقابل شکست 69 رنز بنائے، متحدہ عرب امارات کو مضبوط ٹوٹل میں مدد فراہم کی، اور اپنی آف اسپن بولنگ سے تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔ فائنل میچ میں ایگوڈج نے 30 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کپتان کے ساتھ ایک اہم اوپننگ شراکت قائم کی۔ اس نے ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
Views: 3
0 notes
Text
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میں 281 رنز سے شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن بدھ کو جنوبی افریقہ کی ناتجربہ کار ٹیم پر 281 رنز سے زبردست فتح حاصل کر لی اور دو میچوں کی سیریز م��ں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بلیک کیپس نے اپنی دوسری اننگز چار وکٹوں پر 179 رنز پر ڈکلیئر کر دی اور ماؤنٹ مونگانوئی کے بے اوول میں پروٹیز کو فتح کے لیے 529 رنز کا ہدف دیا۔ ہوم سیمرز نے ابتدائی 20 منٹ کے اندر ہی اوپنرز نیل برانڈ اور ایڈورڈ مور کو آؤٹ کردیا لیکن اس…
View On WordPress
0 notes
Text
انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہراکر تیسرا میچ بھی جیت لیا - ایکسپریس اردو
ایسٹ لندن: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ہفتہ کو جنوبی افریقا کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے نیوزی لینڈ انڈر نائنٹین ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی سمیٹ لی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 141 رنز کا آسان ہدف دیا تھا جو اوپنرز شاہ زیب خان اور شمائل حسین نے 25.2 اوورز میں بڑی آسانی سے حاصل…
View On WordPress
0 notes
Text
کرکٹ کو ’سیاست‘ کی نظر لگ گئی
آسڑیلیا نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کیوں وہ برسہا برس سے کرکٹ کا بے تاج بادشاہ ہے اور چھٹی بار ورلڈکپ چیمپئن بنا۔ وہاں کھلاڑی نہیں ٹیم کی اہمیت ہے کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی وقت ٹیم کو فتح دلاسکتا ہے۔ ایک سسٹم ہے جو ہر چند سال بعد چیمپئن ٹیم تیار کر دیتا ہے ورنہ تو ’آن پیپر‘ بھارت کی ٹیم ہر شعبہ میں بہترین تھی اور فائنل سے پہلے کے تمام می��ز جیتی تھی۔ بہر کیف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نصیب میں نہ تھا کہ وہ ’مودی اسٹیڈیم‘ میں ایک لاکھ چالیس ہزار پُرجوش تماشائیوں کی موجودگی میں بھارت کے کپتان کو ورلڈکپ کی ٹرافی دے کر اپنی انتہاپسندانہ اور جنونی سیاست کو آگے بڑھاتے۔ مگر آخر ہم کیوں خوش تھے اور آسڑیلیا کی جیت سے زیادہ بھارت کی ہار پر جشن منارہے تھے، یہ بھی جنون کی ایک شکل ہے اور اسکا ایک سیاسی پس منظر بھی ہے۔ عین ممکن تھا کہ اگر بھارت کی جگہ فائنل میں ہمیں شکست ہوئی ہوتی تو بھارت میں اسی طرح کا جشن ہوتا جیسا کہ 1999ء میں ہوا تھا جب آسڑیلیا کے ہاتھوں ہمیں شکست ہوئی تھی۔ آج سے چند ماہ پہلے پاکستان میں ’ایشیا کپ‘ ہوا تھا مگر بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا جس کی کوئی معقول وجہ ماسوائے تنگ نظر سیاست کے کچھ نہ تھی۔ اس کے برخلاف حکومت پاکستان نے اپنی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی اور وہاں کے لوگوں نے بھی کئی جگہ ہماری ٹیم کو ویلکم کیا۔
ایسا ہی کچھ ہمارے یہاں بھی ہوتا ہے جب بھی بھارتی ٹیم یہاں آئی تو عوام نے ان کے کھلاڑیوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ دونوں طرف کے عوام کے اسی جنون کو دیکھ کر اسے سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ورنہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کے روابط قائم ہوتے، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی-20 سیریز ہورہی ہوتیں تو دونوں طرف کی ’سیاسی آلودگی‘ بھی کم ہو جاتی۔ اب چونکہ یہ خبر کئی سال پہلے میں نے ہی ایک بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے نمائندے کو بریک کی تھی تو آج بھی یاد ہے کہ جب سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی انتہاپسند گروپ شیوسینا کی دھمکیوں کے باوجود پاکستان کی ٹیم کو بھارت جانے کیلئے گرین سگنل دیا تو بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے تاریخی جملہ کہا ’’کرکٹ کو سیاست کی نذر نہ کریں دونوں کو الگ رکھیں‘۔ ٹیم گئی تو وہاں کے عوام نے شاندار استقبال کیا۔ عمران خان وزیراعظم بنے تو انہوں نے بھارت کے اپنے زمانے کے مایہ ناز کرکٹر، سنیل گواسکر، کپل دیو، سدھو سمیت کئی کرکٹرز کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گواسکر اور کپل مصروفیت کی بنا پر نہ آئے پوری بھارتی ٹیم نے دستخط شدہ بیٹ بھیجا اور سدھو نے شرکت کی جس کا خمیازہ اسے بی جے پی کے ہاتھوں بھگتنا پڑا۔
ایک وقت تھا جب ’کرکٹ ڈپلومیسی‘ کے ذریعے دونوں ملک تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرتے تھے مگر پھر سیاسی معاملات نے لوگوں کے درمیان تعلقات بھی ختم کروا دیئے اور اب ہم بس ایک دوسرے کی شکست پر خوش ہوتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ کے زوال کے کئی اسباب ہیں مگر ان میں سے ایک مسلسل ’سیاسی مداخلت‘ ہے۔ جس تیزی سے ہمارے یہاں وزرائے اعظم تبدیل ہوتے ہیں اسی تیزی سے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین۔ ہر وزیراعظم اپنی پسند کا چیئرمین لاتا ہے اور وہ اپنی ٹیم نیا کپتان، نیا کوچ ’نتائج‘ ہمارے سامنے ہیں۔ تصور کریں پچھلے چار یا پانچ ورلڈکپ میں ہم کبھی فائنل تک نہیں پہنچ پارہے مگر کوئی احتساب نہیں۔ یہی حال رہا تو ہماری کرکٹ کا حال بھی قومی کھیل ہاکی جیسا نہ ہو جائے۔ ہماری کرکٹ کے زوال میں یہ عنصر بھی نمایاں رہا کہ کئی نامور کرکٹرز اور نوجوان کھلاڑی ’تنگ نظر‘ سیاست کی نذر ہو گئے۔ اگر کرکٹ کو بچانا ہے تو بے جا مداخلت ختم کرنا ہو گی، سیاست کو تو ہم جمہوری نہ کر سکے کم از کم کرکٹ بورڈ کو تو جمہوری کر دیں۔ کیوں کوئی صدر یا وزیراعظم کرکٹ بورڈ کا پیٹرن انچیف ہو۔
بورڈ کو اپنا چیئرمین خود منتخب کرنے دیں، گورننگ باڈی بھی منتخب ہو۔ ’کپتان‘ سے توقع تھی کیونکہ وہ اکثر آسڑیلین ماڈل کا ذکر کرتے تھے مگر وزیراعظم بنے تو یہاں بھی یوٹرن لے لیا ورنہ وہ خود کہتے تھے کہ صدر یا وزیراعظم کو پیٹرن نہیں ہونا چاہئے۔ ہمارے یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر ٹیم پر نظر ڈالیں تو لگتا ہے ملک میں ٹیلنٹ ہے ہی نہیں۔ آج تک ہم سعید انور اور عامر سہیل کے بعد اوپنرز کی جوڑی نہ تلاش کر پائے۔ ایک سال پہلے تک اسی بائولنگ اٹیک کو دنیا کا بہترین اٹیک کہا جارہا تھا مگر ہمارے ان ’نامور بولرز‘ نے ریکارڈ قائم کیا تو سب سے زیادہ رنز دینے کا۔ کسی نے 10 اوورز میں 100 رنز دیئے تو کسی نے 90۔ اسپنرز تو لگتا ہے ختم ہی ہو گئے ہیں جو ایک تھا وہ باہر بٹھا دیا گیا، ابرار۔ جب ہماری سیاست کا لیول یہ ہو جائے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات میں معاملہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کا ہو تو نہ کرکٹ بچے گی نہ سیاست۔ حکومتوں کی طرح کرکٹ میں بھی تسلسل چاہئے جو بھی چیئرمین منتخب ہو اسے مدت ملازمت پوری کرنی چاہئے۔
ایسا نہیں کہ ٹیم ورلڈ چیمپئن نہیں رہی آج بھی ہم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہیں اگر کمی ہے تو ’تسلسل‘ کی۔ جب بھی ٹیم متحد نظر آتی ہے تو اچانک ایک دو ��راب پرفارمنس پر تبدیل کر دی جاتی ہے اور تسلسل ٹوٹ جاتا ہے۔ اب ہم ایک اور خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں جس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور وہ ہے PSL کا مستقبل۔ نجم سیٹھی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے نہ صرف اس لیگ کو پاکستان میں متعارف کرایا بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان میں واپس بھی لائے۔ اب ذکا اشرف صاحب کے دور میں یہ خبریں کہ اسے اس سال ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے اور سیکورٹی کے نام پر واپس دبئی لے جایا جارہا ہے ، باعث تشویش ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو دراصل ہم خود ہی دنیا کو پیغام دیں گے کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں۔ رمیز راجہ جب کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے تو انہوں نے بھی بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر بات الیکشن کی ہے تو PSL کو ایک ماہ آگے لے جائیں فروری کے بجائے مارچ میں۔ خدارا اس کو ’جلاوطن‘ نہ کریں ورنہ واپس لانا مشکل ہو گا۔
مظہر عباس
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
Text
کرکٹ ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف
http://dlvr.it/SyMwvN
0 notes
Text
عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
کراچی: سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان آسٹریلیا کو 252 رنز سے شکست دیکر ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ویٹرنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ عبدالرزاق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 112 گیندوں پر 195 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 22 چوکے اور 11 چھکے…
View On WordPress
0 notes
Text
ورلڈکپ؛ کیوی بیٹرز نے پاکستانی اسپنرز کی درگت بناڈالی - ایکسپریس اردو
اسپنرز نے 25 اوورز میں 183 رنز لٹا دیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب) نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچ میں پاکستانی اسپنرز کی درگت بناڈالی۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 100 اوورز کے مقابلے میں تقریباً 700 کے قریب رنز کے انبار لگے جبکہ 11 وکٹیں دونوں ٹیموں کے بالرز کے ہاتھ لگیں۔ ابتدا میں پاکستانی بیٹرز مشکلات کا شکار نظر آئے تاہم کپتان بابراعظم اور رضوان نے بڑے اسکور کی…
View On WordPress
0 notes
Text
20 اوورز میں 349 رنز اور 37 چھکےٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا۔ سید مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کی ٹیم نے ٹیم سیمین کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا سکور بنا دیا، اس میچ میں بروڈا نے 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنا کر نیا ریکارڈقائم کیا۔بروڈا کی اننگز میں مجموعی طور پر ریکارڈ 37 چھکے لگے جبکہ اس سے قبل ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ…
0 notes
Text
انگلینڈ کیخلاف پاکستانی سپنر نعمان علی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سپنر نعمان علی چوتھی اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باولر بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی جس میں نعمان علی اور ساجد خان کا اہم کردار رہا ۔ ساجد خان نے چوتھی اننگز میں انگلینڈ کے 8 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جو کہ انہوں نے صرف 46 رنز دیتے ہوئے کیا ، یہ کارنانہ سرانجام…
0 notes
Text
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کے 113 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں 113 رنز پر پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کےتیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کےنمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ ملتان ٹیسٹ:ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کو202 رنز کی برتری مل گئی نئے…
0 notes
Text
0 notes
Text
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کا میچ آج راولپنڈی میں مسلسل بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد اسٹیڈیم میں کور لگائے گئے تھے اس سے پہلےبارش تھوڑی دیر رکنے کے بعد انہیں ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ عملہ گراونڈ کو خشک کرنے کا کام کر رہا تھا۔
میچ ختم ہونے کا مقامی وقت شام 4:47 بجے تھا لیکن امپائرز نے فیصلہ کیا کہ اس وقت سے پہلے کارروائی شروع کرنا ممکن نہیں ہے۔
ابتدائی طور پر ہوٹل سے روانگی میں تاخیر کے بعد دونوں ٹیمیں بھی اسٹیڈیم پہنچی تھیں۔
واضح رہے کہ بارش کھیل کو خراب کرسکتی ہے کیونکہ راولپنڈی آج ڈبل ہیڈر کے لیے تیار ہے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی۔
بین الاقوامی میچوں یا پی ایس ایل کی مصروفیات کی بات ہو تو پنڈی اسٹیڈیم ہمیشہ شائیقین سے بھرا ہوتا ہے یہاں ہجوم کی موجودگی اس موقع کو ہمیشہ تہوار اور پنڈال میں یاد رکھنے کے قابل بناتی ہے اسٹیڈیم میں 9 میچوں کے لیے لگ بھگ دس ہزار عارضی کرسیاں لگائی گئی ہیں جن کی میزبانی اسٹیڈیم اگلے دس دنوں میں کرے گا۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پنڈی میں بنائے گئے دو سب سے زیادہ سکور ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 262 اور کوئٹہ نے ملتان کے خلاف اسی میچ میں 253 رنز بنائے ۔
0 notes