Tumgik
#حادثات
urduchronicle · 8 months
Text
کراچیَ: سیوریج نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی
کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر سیون میں گزشتہ روز نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی۔ گزشتہ روز پانچ سالہ معصوم عثمان کھیلتے ہوئے گندے نالے میں جا گرا تھا ، اطلاع ملنے پر ایدھی امدادی رضاکاروں کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور بچے کی تلاش کا کام شروع کیا۔  گندے نالے سے تلاش کے لیے ایدھی کے غوطہ خوروں اور ہیوی مشینری کو بھی جائے حادثہ پر طلب کیا گیا تاہم سات گھنٹے تلاش کے بعد اندھیرا ہونے پر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 2 months
Text
چین میں ٹرکوں کے حادثات روکنے کیلئےانوکھا طریقہ ایجاد
چین میں ڈرائیوروں کو رات میں ڈرائیونگ کے دوران بیدار رکھنے کےلیے انوکھا طریقہ  ایجاد کرلیا۔  چینی حکام نے بتایا کہ ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران نیند آنے کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے بچانے کےلیے موٹرویز پر طاقتور لیزر لائٹس نصب ہوں گی۔ سوشل میڈیاپر ایسی ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں سائن بورڈز سے رنگ برنگی روشنیوں کی شعاعیں نکلتی دکھائی دیتی ہیں۔  نظارہ کسی میوزک فیسٹیول کی روشنیوں کا لگ رہا…
0 notes
urdu-poetry-lover · 1 month
Text
یہ حادثات نہ سمجھے ابھی کہ پست ہوں میں
شکستہ ہوکہ بھی ناقابلِ شکست ہوں میں
متاعِ درد سے دل مالامال ہے میرا
زمانہ کیوں یہ سمجھتا ہے تنگ دست ہوں میں..!!
5 notes · View notes
m2000rady · 2 years
Text
يا نفس توبي فإن الموت قد حانا ... واعصي الهوى فالهوى ما زال فتانا
أمــا ترين المــنايا كيف تلقـــطنا ... لقــــطاً وتلحــق أخــرانا بأولانا
في كل يوم لــنا ميـت نشـــيعه ... نــرى بمصــرعه آثــــار موتــانا
يا نفس ما لي وللأموال أتــركها ... خلفي وأخرج من دنياي عريانا
أبعد خمسين قــد قضّيْتها لعـــباً ... قد آن أن تقصـري قد آن قد آنا
ما بالنا نتعامى عن مصـــائرنا ... ننسى بغفلتنا من ليس ينسانا
نزداد حــرصاً وهذا الدهر يزجرنا ... كأن زاجـــرنا بالحــــرص أغــرانا
أين الملوك وأبنــاء الملوك ومـن ... كانت تخـــر له الأذقــان إذعـانا
صاحت بهم حادثات الدهر فانقلبوا..مستبدلين من الأوطان أوطانا
خـلوا مدائن كان العــــز مفرشـها ... واستفرشوا حفراً غبراً وقيعانا
يا راكضاً في ميادين الهوى مرحـاً ... ورافــلاً في ثياب الغيِّ نشوانا
مضى الزمان وولى العمر في لعب ... يكفيك ما قد مضى قد كان ما كانا
11 notes · View notes
comforttobeunknown · 1 year
Text
یہ حادثات نہ سمجھیں ابھی کہ پست ہوں میں
شکستہ ہو کے بھی ناقابلِ شکست ہوں میں
متاعِ درد سے دل مالا مال ہے میرا
زمانہ کیوں یہ سمجھتا ہے کہ تنگ دست ہوں میں
4 notes · View notes
hasnain-90 · 1 year
Text
‏جب کبھی آپ اپنی زندگی کے حادثات پر نظر دوڑائیں گے آپ پر انکشاف ہو گا کہ جس انسان کے آپ سب سے زیادہ معذرت کے مقروض ہیں وہ شخص آپ خود ہیں 🥀
6 notes · View notes
mona117 · 2 years
Text
‏أستودع الله أحبابا لنا سلفوا
‏أفناهم حادثات الدهر والأبـدُ
‏نمـدّهم كـل يـوم مـن بقيتنــا
‏ولا يــؤوب إلينــا منهـم أحــدُ
2 notes · View notes
kokchapress · 25 days
Text
حادثات ترافیکی در دو روز گذشته در کشور؛ شانزده تن کشته و زخمی شدند
در دو روز گذشته در چندین رویداد ترافیکی در کشور 6 تن جاند باخته و 10 تن دیگر زخم برداشتند. مسوولان امنیتی در غور می‌گویند که در دو رویداد ترافیکی جداگانه در ولسوالی‌های فیروزکوه و دولینه این ولایت دوتن جان باخته و یک‌نفر دیگر زخمی شده‌است. مولوی عبدالرحمن بدری سخن‌گوی فرماندهی امنیهٔ غور می‌گوید،« یک‌جوان ۲۱ ساله که باشندهٔ روستای زیرتنگی نورک ولسوالی پسابند است، در نتیجهٔ واژگون شدن موترسایکل‌اش…
0 notes
airnews-arngbad · 2 months
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 26 July-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶؍ جولائی  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             پیاز کے ذخیرےکیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر سمیت ناسک اور شولاپور میں جوہری توانائی پرمبنی پیاز کے مہابینک منصوبے قائم کیے جائیں گے۔
                ٭                دودھ اور دودھ کی مصنوعات میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے علیحدہ قانون وضع کرنے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان۔
                ٭             ریاست کے بیشتر حصوں میں بارش سے نظام زندگی مفلوج؛ سرکاری مشنریوں کو تال میل کے ساتھ حالات سے نمٹنے کی ہد ایات۔
اور۔۔۔٭     پیرس اولمپک مقابلوں میںبھارت کی خواتین اور مرد تیر انداز کوارٹر فائنل میں داخل، اولمپک مقابلوں کا آج باقاعدہ افتتاح۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                 وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست کے چھترپتی سمبھاجی نگر سمیت ناسک اور شولاپور میں فوری طور پر پیاز کے مہا بینک پروجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاست میں پیاز کے نقصان کی رو ک تھام اور پیاز کا ذخیرہ کرنے کیلئےجوہری توانائی پر چلنے والا پیاز بینک پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے ۔ کل اس خصوص میں منعقدہ جائزاتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ نےیہ ہدایات دیں۔ ان بینکوں کے قیام کیلئے صنعتی ترقیاتی کارپوریشن، شعبۂ مارکیٹنگ اور ریاستی شاہراہ ترقیات کارپوریشن کی دستیاب جگہوں کا استعمال کرنے کی ہد ایات بھی وزیرِ اعلیٰ نے دیں۔
***** ***** *****
                وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی اشیا‘ میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئےریاستی حکومت کی جانب سے ایک علیحدہ سخت قانون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کل‘ اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کے بعد وزیرِ اعلیٰ نے یہ جانکاری دی۔ نیا قانون‘ موجودہ ریاستی قانون ‘مہاراشٹر پروہیبیشن آف ڈینجرس ایکٹیویٹیز،( (MPDA سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف غیر ضمانتی مقدمہ درج کرنے کےسلسلے میں بھی مرکزی حکومت سے سفارش کی جائیگی۔
                دریں اثنا، وزیر اعلیٰ نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک کارپوریشن قائم کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔ اسی طرح ریاست کے سبھی سرکاری دفاتر میں اہل امیدواروں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کی ہد ایت بھی  وزیر اعلیٰ نے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت گڈچرولی ضلع کی سونالی گیڈام کو ریاست میں پہلی تقرری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
                 ریاست کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز ہوئی موسلادھار بارش سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے۔ پونے میںاس بارش کا سب سے زیادہ اثر رہا۔ کھڑک واسلہ ڈیم سے مُٹھا ندی میں پانی چھوڑنے کے سبب شہر کی کئی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا۔ سنہہ گڑھ روڈ پر واقع ایکتا نگر میں نیشنل ڈیزاسٹر رِسپانس دستے اور فوج کے جوانوں نے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ جبکہ پونے ضلعے میں کل کی بارش کے سبب مختلف حادثات میں چار افراد کی موت اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔
                ممبئی، پنویل، پال گھر، کلیان ۔ڈومبیولی، رائے گڑھ، رتناگیری اور ستارااضلاع میں بھی کل شدید بارش ہوئی۔ ممبئی کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے راستوں سمیت ٹرینوں کی آمدورفت پر اثر پڑا۔ تھانے ضلع کی الہاس ندی خطرے کے نشان کو عبور کر چکی ہے اور بیشتر راستوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔ رائے گڑھ ضلع کی ساوتری اور امبا ندیوں نے بھی خطرے کا نشان پار کرلیا ہے۔
                کولہاپور ضلعے کے رادھا نگری آبی پشتے سے پانی کا اخراج کیے جانے سے پنچ گنگا ندی نے خطرے کے نشان کو عبور کر لیا ہے۔ ندی کے اطرا ف کے دیہاتوں کے ساکنان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
                دھاراشیو ضلع میں اب تک اوسطاً 395 ملی میٹر بارش کا اندراج کیا گیا ہے اور یہ بارش خریف کی فصلوں کیلئے مفید ہونے سمیت ضلع میں آبی سطح کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
                لاتور ضلعے میں اب تک تقریباً 432 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ ضلع کے کئی ندیوں اورنالوںمیں طغیانی آنے کی وجہ سے ضلع کے مانجرا، ماکنی، نمن تیرنا آبی پشتوں میں پانی کی مسلسل آمد جاری ہے۔ ضلع میں کئی مقامات پر پل زیرِ آب آگئے ہیں‘ جس کے سبب متعلقہ راستے ٹریفک کیلئے بند ہوگئے ہیں۔
                ناندیڑ ضلعے کا وشنو پوری آبی منصوبہ 83 فیصد بھر چکا ہے۔ ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نےبتایا کہ ڈیم کے دروازے کسی بھی وقت کھولےجاسکتے ہیں، لہٰذا ساحلی علاقوں پر آباددیہاتوں کو چوکنا رہنے کی ہد ایات جاری کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
                 محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے چاروں ڈویژنوں میں بیشتر مقامات پر بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران کوکن اور وسطی مہاراشٹر کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
***** ***** *****
                 ریاست میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں جنگی پیمانے پر راحت رسانی کے کام کیے جارہے ہیں۔ لہٰذ ا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے شہریوں سے ضرو رت کے مطابق ہی گھرو ں سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے قومی اور ریاستی انسدادِ آفاتِ سماوی دستوں، فوج، بحریہ، پولس، آتش فرو دستے سمیت شعبۂ صحت کے ذمہ دارا ن کو آپسی تال میل کے ذریعے ضرورت کے مطابق شہریوں کا تعاون کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
***** ***** *****
                قانون ساز اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف وجے وڑیٹیوار نے کہا ہے کہ ریاست میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے کسان طبقہ ایک بار پھر مشکلات سے دوچار ہوا ہے۔ لہٰذا نقصان سے متاثرہ کسانوں کو خاطر خواہ امداد فراہم کر نے کا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
                ریاست کے مختلف حصوں میں جار ی شدید بارش کے پیش نظر آج معلّنہ دسویں اور بارہویں کے سپلیمنٹری امتحانات کے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ آج،دہم جماعت کا سائنس اور ٹیکنالوجی حصہ دوم، مضمون کا پرچہ آئندہ 31 جولائی بروز بدھ صبح گیارہ بجے سے دوپہرایک بجے کے درمیان منعقد ہوگا۔ جبکہ بارہویں جماعت کے کامرس آرگنا��زیشن اینڈ مینجمنٹ، علمِ اغذیات سمیت ایم سی وی سی حصہ دوم کا پرچہ آئندہ9 اگست برو زِ جمعہ کو صبح گیارہ تا دوپہر دو بجے کے درمیان لیا جائےگا۔ ان پرچہ جات کے علاوہ سپلیمنٹری امتحانات کے نظام الاوقات میں دیگر کوئی تبدیلی نہ کرنے کی اطلاع تعلیمی بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔
***** ***** *****
                آج کارگل جنگ میں فتح کا 25 واں یومِ تاسیس منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے وزیر اعظم نریندر مودی کارگل جنگ کی یادگار پر شہیدوں کے اعزاز میں گلہائے عقیدت نچھاور کریں گے۔ ساتھ ہی وزیراعظم ٹیلی کانفرنسنگ سسٹم کے ذریعے شِنکون لا نامی زیرِ زمین منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ جبکہ کارگل فتح دِن کے موقع پر آج ستارا میں وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
                پیرس اولمپک کھیلوں میں بھارت نےشاندار کارکرد گی سے حصولِ تمغہ جات مہم کا آغاز کیا ہے۔ تیر اندا زی میں بھارتی خواتین اور مرد کھلاڑیوںنے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ تیر اند از ترون دیپ رائے اورپروین جادھوسمیت دیپیکا کماری‘ اَنکیتا بھگت‘ بھجن کور اور بی دھیرج نے سنگل رینکنگ ر ائونڈ میں حصہ لیا۔
                ٹورنامنٹ کے باقی مرحلے 28  جولائی تا 4  اگست کے درمیان ہوں گے۔ جبکہ پیرس اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب ا ٓج بھارتی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شرو ع ہوگی۔ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل کو بھارت کے پرچم بردار ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے۔
                ٹوکیو اولمپکس میں ایک گولڈ میڈل سمیت سات تمغے جیتنے والے 117 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی دستہ پیرس میں داخل ہوچکا ہے۔ ایتھلیٹکس میں سب سے زیادہ 29، نشانے بازی میں 21، بیڈمنٹن 7 اور تیر اندازی اور کشتی زمرے میں فی کس چھ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ان میں، سبھی کی نظریں  اسٹیپل چیس میں بیڑ کے اویناش سابڑے، تیر اندازی میں پروین جادھو، بیڈمنٹن میں چراغ شیٹی، نشانے بازی میں سوپنیل کُسڑے اور ہائی جمپ میں سرویش کشارے پر ٹکی ہوئی ہیں، ۔ ٹوکیو اولمپکس میں شاندارکارکردگی کے بعد اویناش سابڑے سے تمغے کی بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہوئی ہیں۔
***** ***** *****
                34ویں ریاستی جونیئر تائیکواندو ٹورنامنٹ کا آج سے بیڑ میں آغاز ہورہا ہے۔ ریاست بھر سے تقریباً ساڑھے چار سو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بیڑ پہنچ چکے ہیں۔ 27جولائی تک یہ مقابلے جا ری رہیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل شام پُومسے زمرے کے مقابلے ہونے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے۔
***** ***** *****
                پربھنی پولس محکمے کے موٹر شعبے کی جانب سے ’’شی وَین‘‘ تیار کی گئی ہے۔ اس جدید گاڑی میں خواتین پولس ملازمین کیلئے درکا ر ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پولس سپرنٹنڈنٹ رو یندر سنگھ پردیشی نے کل اس وَین کا افتتاح کرتے ہوئے بتایاکہ یہ وَین بندوبست پر تعینات خواتین پولس ملازمین کیلئے تیار کی گئی ہے۔
***** ***** *****
                چھترپتی سمبھاجی نگر کے زرعی سائنس مرکز میں ’’آم ؛بہتر زرعی طریقہ‘‘کے موضوع پر کل ایک ر وزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ پربھنی کی وسنت رائو نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اِندر مَنی کے ہاتھوں پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس کیمپ میں سو سے زائد کسانوں نے شرکت کی۔
***** ***** *****
                وسطی ر یلوے کے دَونڈ ریلوے اسٹیشن پر درستی کے کاموں کے پیشِ نظر آئندہ اتوار سے کچھ ریلوے گاڑیوں کی خدمات آئندہ چند دِنوں تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ ان میں ناندیڑ۔ پنویل۔ ناندیڑ‘ پونے۔ نظام آباد۔ پونے‘ او ر نظام آباد۔ پنڈھر پور گاڑیاں شامل ہیں۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ زون دفتر نے مسافروں سے اس منسوخی کو نوٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             پیاز کے ذخیرےکیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر سمیت ناسک اور شولاپور میں جوہری توانائی پرمبنی پیاز کے مہابینک منصوبے قائم کیے جائیں گے۔
                ٭                دودھ اور دودھ کی مصنوعات میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے علیحدہ قانون وضع کرنے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان۔
                ٭             ریاست کے بیشتر حصوں میں بارش سے نظام زندگی مفلوج؛ سرکاری مشنریوں کو تال میل کے ساتھ حالات سے نمٹنے کی ہد ایات۔
اور۔۔۔٭     پیرس اولمپک مقابلوں میںبھارت کی خواتین اور مرد تیر انداز کوارٹر فائنل میں داخل، اولمپک مقابلوں کا آج باقاعدہ افتتاح۔
***** ***** *****
0 notes
umeednews · 7 months
Text
مظفرگڑھ: ریسکیو 1122 نے ماہ فروری کی رپورٹ جاری کردی
مظفرگڑھ:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر حسین میاں نے گزشتہ ماہ (فروری 2024) میں پیش آنیوالے حادثات کے بارے رپورٹ جاری کر دی. انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ میں 20774 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 4567 حقیقی ایمرجنسی کالز جبکہ 12885 ڈسٹربنگ کالز تھیں، ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے اپنے اوسط رسپانس ٹائیم کو برقرار رکھتے ہوئے 4567 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا جن میں سے 754 روڈ ٹریفک…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 8 months
Text
کراچی : کورنگی میں تیز رفتار ٹرالر نے ماں،بیٹی کو کچل کر ماردیا
کراچی کے علاقے کورنگی میں تیزرفتار ٹرالر نے ماں اور بیٹی کو کچل ڈالا،جاں بحق ہونے والی ماں کی شناخت 43 سالہ نازیہ اور بیٹی کی شناخت 15 سالہ سمیرا کے ناموں سے ہوئی۔ واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا،حادثے میں باپ سمیت دو بچےمعجزانہ طور پر محفوظ رہےْ حادثے میں  بچ جانے والے شخص نیاز نے بتایا کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی  بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر  گھر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 14 days
Text
نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو1کروڑ جرمانہ کردیا
سال 2022,23میں کرنٹ لگنے کے واقعات،جان لیوا حادثات پر ��یپرا کا ایکشن۔نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ نیپرا تھارٹی کے فیصلے کے مطابق حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث 33 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔نیپرا نے حفاظتی اقدامات بارے کے الیکٹرک کے جواب کو بھی مسترد کر دیا۔کے الیکٹرک کو نیپرا کی جانب سے 30 اگست 2023 شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ نیپرا نے حفاظتی اقدامات بارے 19…
0 notes
korankarim54 · 9 months
Text
youtube
کتاب حديث الصباح هو كتاب للكاتب الشاب
أدهم الشرقاوي، وهو يحتوي على مجموعة
الأفكار والموضوعات المختلفة، تتناول
الحياة والحب والإيمان والحكمة
الكاتب يستخدم أسلوباً سهلاً ومباشراً،
ويعرض حادثات وقصص وحكم من تجاربه
الشخصية ومن تراث قس بن ساعدة، الذي
يحب أن يلقب نفسه به . الكتاب يهدف
إلى تحفيز القارئ وتشجيعه على الإيجابية
والتفاؤل والتقرب من الله
0 notes
risingpakistan · 10 months
Text
میاں صاحب اور اتفاقیہ سیاست
Tumblr media
ہماری پوری سیاست ’اتفاقیہ‘، ’حادثات‘ اور ’ردعمل‘ سے بھری پڑی ہے ایک کو گرانے کیلئے دوسرے کو لایا جاتا ہے اور پھر یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک معاملات لانے والوں کے کنٹرول میں رہتے ہیں۔ اس ’نظریہ سیاست‘ میں تیزی 70 کی دہائی کے بعد آئی نواز شریف اور عمران خان، اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ کل کے غدار آج کے محب وطن اور کل کے محب وطن آج غدار ٹھہرائے جارہے ہیں۔ بظاہر یہ سلسلہ رکتا نظر نہیں آرہا اور اسی لئے آنے والا وقت نہ سیاست اور نہ ہی جمہوریت کیلئے کوئی بڑی ’خوشخبری‘ لارہا ہے۔ پاکستان کی سیاست ’سانپ سیڑھی‘ کی مانند ہے کب کوئی کہاں پہنچ جائے پتا ہی نہیں چلتا۔ 1977 کے مارشل لا کے بعد محض ایک مقبول رہنما کو راستے سے ہٹانے کی خاطر اس ملک کی سیاست، صحافت اور عدلیہ کو ہی نہیں پورے معاشرے کو تباہ و برباد کر دیا گیا کیونکہ ایک فوجی آمر ایک منتخب وزیراعظم کو ہر صورت ’پھانسی‘ دینا چاہتا تھا اور وہ کامیاب ہوا۔ اس کی مقبولیت پھر بھی کم نہ ہوئی تو اسکی جماعت کو ختم کرنے کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال ہوئے جعلی ریفرنڈم، غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات اور اس طرز سیاست نے جنم لیا۔ 
ایک ’اتفاقیہ‘ سیاستدان کو، جن کے پورے خاندان کو نہ سیاست میں آنے کا شوق تھا نہ لگن مگر چونکہ اس ملک کے آمر کو ضرورت تھی پنجاب کی اشرافیہ میں سے کسی کی، تو جب سندھ کا محمد خان جونیجو بھی آزاد خیال اور جمہوری مزاج کا نکلا تو سیاست کی یہ ’لاٹری‘ میاں صاحب کے حصہ میں آئی۔ ان 40 برسوں میں ہماری سیاست میں کئی ایسے مراحل آئے جب اسی ’اتفاق‘ سے جنم لینے والے میاں محمد نوازشریف نے ’ڈکٹیشن نہ لینے کا فیصلہ‘ کیا تو انکے متبادل کی تلاش شروع ہو گئی۔ اس وقت تک بھٹو کی بیٹی بے نظیر بھٹو بھی ناقابل قبول ہو گئی تھی اس لئے ایک سازش کے تحت جس کا حصہ میاں صاحب خود بھی تھے اسے 1990 میں ہٹا کر، ایک جعلی الیکشن میں ہرا کر میاں صاحب کو وزیراعظم بنا دیا گیا (یقین نہ آئے تو اصغر خان کیس پڑھ لیں)۔ 1993 میں کراچی میں ایک غیر سیاسی ریلی 14؍ اگست کو نکالی گئی جس میں مولانا ایدھی کو زبردستی لایا گیا اس میں کئی سماجی رہنما، ہاکی اور کرکٹ کے کھلاڑیوں سمیت عمران خان بھی شامل تھے۔ پھر جنرل حمید گل نے، عمران خان اور ایدھی کو ملا کر جماعت بنانے کی کوشش کی۔ ایدھی صاحب لندن چلے گئے اور بیان دیا میری جان کو خطرہ ہے وصیت بھی لکھوا دی۔
Tumblr media
ایک بار عمران سے میں نے پوچھا تو اس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’میں شروع میں حمید گل صاحب کے خیالات سے متاثر تھا، قریب گیا پھر اندازہ ہوا معاملہ کچھ اور ہے تو الگ ہو گیا‘‘۔ موصوف گل صاحب نے میاں صاحب کی بھی سیاسی تربیت کی پھر 1988 میں IJI بنائی تاکہ بی بی کی دو تہائی اکثریت کو روکا جائے۔ لہٰذا ہماری سیاست میں ایک پروجیکٹ لایا جاتا اس سے ’دل‘ بھر جاتا ہے تو دوسرا لے آتے ہیں جب تک یہ پروجیکٹ بنانے کی انڈسٹری بند نہیں ہوتی اس ملک کی درست سمت کا تعین نہیں ہو پائے گا۔ رہ گئی بات صحافت کی وہ پہلے بھی بہت معیاری نہ تھی مگر کچھ ضابطے ضرور تھے اب تو ’صحافی اور صحافت‘ دونوں ہی ’برائے فروخت‘ ہیں۔ میاں صاحب 3 بار وزیراعظم بنے مگر ہر بار ان کی اننگ نامکمل رہی۔ سب سے اچھا موقع ان کے پاس 1997 اور 2013 میں تھا۔ جب دو تہائی اکثریت ملی 1997 میں تو وہ سنبھال نہ پائے اور غیرضروری تنازعات کا شکار ہو گئے جنرل جہانگیر کرامت کا ہٹانا یا استعفیٰ جنرل مشرف کو لانا، صدر فاروق لغاری کی جگہ رفیق تارڑ کا آنا اور پھر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ سے معاملات بگڑنا رہی سہی کسر انہوں نےآئین میں ترامیم لا کر کر دی اور امیر المومنین بننے کا خواب دیکھنے لگے۔ 
2013 کے الیکشن تک عمران خان سیاسی افق پر ابھر چکے تھے جس کی بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کا میاں صاحب پر سے اعتماد اٹھنا اور مسلسل پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) حکومت کی خراب کارکردگی تھی ،جس میں خراب گورننس، کرپشن کے ساتھ ساتھ ایجنسیوں کی مسلسل مداخلت بھی رہی۔ مگر میری نظر میں سب سے بڑی وجہ بے نظیر بھٹو کی شہادت تھی جس کے بعد آصف زرداری پی پی پی کو اس انداز میں نہ سنبھال پائے کیونکہ وہ عوامی سیاست میں کمزور ثابت ہوئے۔ 2008 سے 2013 تک پنجاب میں پی پی پی کا ووٹر پی ٹی آئی میں چلا گیا اور اب تک وہ واپس نہیں آیا۔ لہٰذا جو ’سیاسی پروجیکٹ‘ عوام کے اندر سے آتا ہے اسے راستے سے ہٹا دیا جاتا ہے بھٹو اور بے نظیر اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کے بعد گویہ پی پی پی سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ میاں صاحب کی تیسری اننگز کی ناکامی کی وجہ ان کا عمران کے مطالبے پر چار حلقے نہ کھول کر غیرضروری طور پر ان قوتوں کو موقع دینا تھا جو پہلے ہی ان سے ناخوش تھیں دوسری بات 2016 میں پانامہ لیک کے بعد جس میں ان کا نہیں مگر بیٹوں کا نام ضرور تھا اگر وہ اخلاقی طور پر استعفیٰ دے کر نئے انتخابات کی طرف جاتے یا خود کسی دوسرے کو وزیراعظم نامزد کرتے تو وہ زیادہ طاقتور بن کر سامنے آتے۔ 
تیسری بڑی غلطی پارلیمنٹ میں جانے کے بجائے سپریم کورٹ جانا اور پھر JIT کا بائیکاٹ نہ کرنا تھا۔ رہ گئی بات مینار پاکستان پر تقریر میں کہنے کی کہ 23 سال آپ یا تو جیل میں رہے یا جلاوطن یا مقدمات تو 2000 میں بھی آپ نے خود جلاوطنی کا آپشن لیا اور 2020 میں بھی ورنہ اگر ملک میں رہتے جیل ہو یا نظربندی تو آج آپ کو اپنے ہی ہوم گرائونڈ لاہور میں سیاسی طور پر ان مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔میاں صاحب اب اپنی چوتھی اور غالباً سیاسی طور پر آخری اننگز کا آغاز کر رہے ہیں اس بار وہ مقدمات اور نا اہلی کو ختم کروا کر ہی اس کا آغاز کرسکتے ہیں۔ اس ملک میں تباہی کی جتنی ذمہ دار عدلیہ ہے شاید ہی کوئی دوسرا ادارہ ہو۔ میاں صاحب کے خلاف 2017 کا فیصلہ غلط ہو سکتا ہے مگر تاحال یہ دو تلواریں تو موجود ہیں۔ ایک آخری درخواست یہ سارے پروجیکٹ بنانے والوں سے، خدارا خود ہی غور کریں اگر کوئی پروجیکٹ لاتے ہیں تو اسے چلنے تو دیا کریں، یہ چھوٹے بڑے پروجیکٹ ہر چند سال بعد لاکر ملک کی سیاست کو کہاں لاکھڑا کیا؟ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ یہی طریقہ ہے سمت کے تعین کا تو آپ تاریخی غلطی کر رہے ہیں۔ غلطی کو سدھارنے کا درست طریقہ یہی ہے کہ جمہوری نظام کو آگے بڑھنے دیں سب اپنے اپنے حصے کا کام کریں۔ اس ’سانپ سیڑھی‘ کے کھیل کو ختم کریں ورنہ نہ معیشت آگے جائیگی نہ سیاست، ایسے میں ریاست ہو گی بھی تو کیسی؟۔
مظہر عباس
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
apnabannu · 11 months
Text
سمگلروں کے درمیان فائرنگ اور وہ مہلک حادثات جو یورپ پہنچنے کے راستوں کو مزید پُرخطر بنا رہے ہیں
http://dlvr.it/SyKj5V
0 notes
versesnmoon · 1 year
Text
یہ حادثات نا سمجھیں ابھی کہ پست ہوں میں
شکستہ ہو کے بھی نا قابل شکست ہوں میں
متاع درد سے دل مالا مال ہے میرا
زمانہ کیوں سمجھتا ہے تنگ دست ہوں میں
0 notes