#zainjameel
Explore tagged Tumblr posts
poetzainjameel · 7 months ago
Text
Tumblr media
میں نے کب چاہا مجھے تا عمر چاہتے رہو
رسمِ دنیا نبھاؤ بس وقت گزارتے رہو
سب رشتے ناتے اخلاص و خون کے بھلا دو
فقط اتنا یاد رکھو کہ نام پکارتے رہو
نا سنوریں ہیں نا سنوریں گے نا سنور سکتے ہیں
بخت عشق میں بگڑے چاہے جتنے سنوارتے رہو
سیکھی ہے مکتبِ عشق سے یہ رنجش میں نے
جو تمھیں بھولنا چاہے اُسے ہر دم یاد آتے رہو
یہ دل معصوم ہے خوفِ ہجر سے مر جائے گا
حل یہ ہے کہ اِسے عکسِ محبوب دیکھاتے رہو
ہمارے افکار کر کے استعمال تم اندازِ بیاں والو
ہمارے ہی سامنے آ کر اتراتے ہو تو اتراتے رہو
سخنوروں کی سُخنوری کو چُرا کر تم لوگ گر
دوکاںِ زات پر بیچ کر کچھ کماتے ہو تو کماتے رہو
زین جمیل
14 notes · View notes
poetzainjameel · 6 months ago
Text
آپ سے ملاقات کی آس لگائے بیٹھے ہیں
شمعِ وصالِ دلِ قرار کو جلائے بیٹھے ہیں
آمدِ راحتِ دل و جاں ہونے کو ہے اس لیے
دروازہِ دہلیز کے سب قُفل ہٹائے بیٹھے ہیں
دل شدت سے تڑپ رہا ہے آپ سے ملنے کو
آپ ہیں کہ یونہی فاصلے بڑھائے بیٹھے ہیں
نہی ہو رہا انتظار مرے قرار آ کے گلے لگا
بادل بے صبری کے اب سر پر آئے بیٹھے ہیں
قسمت لاکھ مخالف ہماری قربت کے لیکن
ہم بھی ملاقات کی قسم اُٹھائے بیٹھے ہیں
اپنی زندگی کی محدود سی ندی کے حصار میں
ہم تری محبت کا سارا سمندر سمائے بیٹھے ہیں
عشق جاوِدانی ہے آپ سے تا حیات رہے گا
ہم تو فقط خوفِ فراق سے گھبرائے بیٹھے ہیں
یہ وفا ہے ہماری جو تری فرقتِ سے بیزار نہی ہوئے
زین وگرنہ تو لوگ یہاں خدا کو بھلائے بیٹھے ہیں
زین جمیل ✍️
8 notes · View notes
poetzainjameel · 8 months ago
Text
7 notes · View notes
poetzainjameel · 8 months ago
Text
Tumblr media
6 notes · View notes
poetzainjameel · 6 months ago
Text
راہِ عشق متوازن نہی ہوتا سراسر خم بھی ہوتے ہیں
کہیں ہریالی کہیں دشت کہیں راستے نم بھی ہوتے ہیں
سُنا ہے جب وہ تنہا بیٹھتا ہے اپنی خیالی دنیا میں
تب وہ ، چاند اور تیسرے وہاں ہم بھی ہوتے ہیں
جو سنوری زیست ترے ہجر میں تو میں نے جانا
کہ کچھ حادثے دردوں کا مرہم بھی ہوتے ہیں
چوس لیتی ہیں سانسیں محبوب کی عدم رفاقتیں
ضروری نہی ہر زندہ جان میں دم بھی ہوتے ہیں
ہم نے تو عشق کیا تھا استراحتِ دل کی خاطر مگر
معلوم نا تھا محبت میں ایسے ستم بھی ہوتے ہیں
یہ ہے نظامِ قدرت اِس سے کون بچ سکا ہے زین
جہاں ہو مقامِ خوشی وہیں بسر غم بھی ہوتے ہیں
زین جمیل ✍️
Tumblr media
5 notes · View notes
poetzainjameel · 4 months ago
Text
Tumblr media
کـہیں بـادل کـہیں تـارے کـہیں چانـد و ستـارے ہیں
تری آنکھوں میں تو سب کہکشاں کے ہی نظارے ہیں
تری آنکھیں ہیں دلکش جیسے جنّت کا حسیں ٹکڑا
جہاں قدرت کے رنگ و بُو مری جاں اتنے سارے ہیں
زین جمیل ✍️
3 notes · View notes
poetzainjameel · 4 months ago
Text
Tumblr media
شب کی کالک کے صد منتظر رہتے ہیں
رات کـے ہـم بــے حـد منتظر رہتے ہیں
کھوج سی رہتی ہے اب ہمیں زخموں کی
زخـمـوں کـے ہـم اشـد منتظر رہتے ہیں
ہم وہ راحت پرست آدمی ہیں جـِگـر
جن کـے ہر نیـک و بـد منتظر رہتے ہیں
یـہ نـگـر ہـے دَرِنـدوں کـا جــانـم یہـاں
دل چَـبـانـے کـو گِـدھ منتـظر رہتے ہیں
یہ کتـابِ ستـم جـو لکـھی دل پـے ہـے
کـب ہـو گـی جـانے رد ، منتظر رہتے ہیں
زین جمیل
3 notes · View notes
poetzainjameel · 4 months ago
Text
Tumblr media
2 notes · View notes
poetzainjameel · 5 months ago
Text
مجھے سُنا نا گیا میری بات کے مطابق
مجھے سُنایا نا گیا میری سماعت کے مطابق
میرے تبسم سے کیے گئے مرے حال کے فیصلے
مجھے سمجھا نا گیا میرے جزبات کے مطابق
زین جمیل
3 notes · View notes
poetzainjameel · 3 months ago
Text
رحمتِ دو جہاں و عالم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
قرباں اے میرے سکوںِ چشم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
آپٌ ہی جـانوں کـے ہیں جانم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
آپٌ سـا کــوئی نہیں ارخـم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
پڑھے یہ ارض و سماں ہر دم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
آپٌ کـے ہـوتـے بھلا کـیا غـم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
زین جمیل✍️
1 note · View note
poetzainjameel · 8 months ago
Text
Tumblr media
4 notes · View notes
poetzainjameel · 8 months ago
Text
When Zain jameel Wrote
میری ہر خوشی یونہی ادھوری رہے گی
جاناں جب تک ہم میں یہ دوری رہے گی
تیری قربت کے بغیر میں جینا نہی چاہتا
البتہ سانس لینا میری مجبوری رہے گی
کوئی منتظر ہے تمہارا اور ہمیشہ رہے گا
حرزِ جاں یہ بات سمجھ لو، ضروری رہے گی
خواہشیں دل کی نا مکمل ہی سہی مگر
تم سے محبت پوری تھی پوری رہے گی
ٹھیک ہے قیدِ دل سے بری کرتے ہیں تمکو
مگر یاد رکھو یہ ضمانت ہمیشہ عبوری رہے گی
زین جمیل✍️
2 notes · View notes
poetzainjameel · 8 months ago
Text
ہے اک عجب داستاں کہ روداد سُنائی نا جائے گی
کہانیِ عشق رہے گی پُراسرار تاعمر بتائی نا جائے گی
ضبط کر لیں گے غمِ جاناں اپنے اندر اور پھر
تہوارِ ہجرِ جاناں کے سوا کوئی خوشی منائی نا جائے گی
زین جمیل ✍️
2 notes · View notes
poetzainjameel · 1 day ago
Text
Tumblr media
تُو خود روٹھ پھر مجھکو خود ہی منا
میں محبوب ہوں تیرا سب کو بتا
نہیں مانگتا بھیک میں پیار کی
تجھے گر ہے چاہت تو نخرے اُٹھا
محبت جو لینی ہے مجھ سے مری
تو پھر وار دے مجھ پہ تیری انا
زین جمیل
0 notes
poetzainjameel · 23 days ago
Text
Tumblr media
دیکھو تو ذرا خلق کی تم کار گزاری
اندھے کریں گے تبصرہ صورت پہ ہماری
قاصر ہیں جو پاؤں پہ کھڑے ہونے سے بھی وہ
مفلوج کریں گے ابھی گھوڑوں پہ سواری
زین جمیل ✍️
0 notes
poetzainjameel · 1 month ago
Text
نہ ہو گی ایسی ویسی بات خیر ہے
وہ ہوں گے مصرفِ حیات خیر ہے
تجھے وہ یاد کر ہی لیں گے صبر کر
ابھی کٹی ہے اِک ہی رات خیر ہے
وہ مسکرا کے دیکھ لے یہی بہت
نہیں اگر وہ میرے ساتھ خیر ہے
یہ اضطرابِ دل یہ دکھ یہ دردِ دل
یہ عشق کے ہیں حادثات خیر ہے
بڑھا جو لی ہیں رنجشیں یہ کافی ہیں
نہ بڑھ سکے جو التفات خیر ہے
زین جمیل
1 note · View note