#بسکٹس
Explore tagged Tumblr posts
emergingpakistan · 2 years ago
Text
ہم اور ہمارے بچے کیا کھا رہے ہیں ؟
Tumblr media
حالانکہ کھانا زندہ رہنے کے لیے کھایا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی کھانا زندگی چھین بھی لیتا ہے۔ یہی بات سمجھانے کے لیے ہر برس کی طرح کل محفوظ خوراک کے فروغ کا عالمی دن ( سات جون ) منایا جا رہا ہے۔ یہ درست ہے کہ رزق کا وعدہ اوپر والے نے کیا ہے۔ یہ بھی بجا کہ غذا وہ کھانی چاہیے جو حلال اور صحت بخش ہو۔اس کے باوجود خوراک پاک و صاف ماحول میں تیار نہ کی جائے تو حلال خوراک کو مضرِ صحت یا حرام بننے میں بھی وقت نہیں لگے گا۔ اپنی اولاد کو سونے کا نوالہ بے شک کھلائیں مگر وہ سونا اور اسے کھلانے والے ہاتھ اور برتن اگر صاف نہ ہوں تو پھر سونے کو بھی بیمار نوالہ بنتے دیر نہیں لگتی۔ یہ بھی قابلِ غور ہے کہ خوراک کی شکل میں زہر خورانی (فوڈ پوائزننگ) کے جتنے بھی واقعات سامنے آتے ہیں وہ باورچی خانے سے زیادہ گھر کے باہر ہوتے ہیں۔ جوں جوں آؤٹ ڈور ڈائیننگ کا رواج بڑھ رہا ہے توں توں ہمارے معدوں میں غیر معیاری خوراک بھی جا رہی ہے اور ہم یہ خوراک پیسے دے کے خرید رہے ہیں اور اپنے گھروں میں اس کی ڈلیوری بھی کروا رہے ہیں۔ باسی خوراک یا صحت دشمن بکٹیریاز، وائرس، انسانی خون پر پلنے والے پیراسائٹس اور ملاوٹ زدہ نیم پکی کچی خوراک کے سبب روزانہ دنیا میں لگ بھگ سولہ لاکھ انسان زہر خورانی اور دیگر جسمانی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔
ان میں سے لگ بھگ چار لاکھ بیس ہزار انسان بیماری کے سبب مر بھی جاتے ہیں۔ان میں پانچ برس یا اس سے کم کے لگ بھگ سوا لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔ کیونکہ ان کے نازک اور نمو پذیر جسمانی نظام پر غیرمعیاری خوراک سب سے پہلے حملہ کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے ناقص خوراک میں شامل بکٹیریاز ، وائرس، پیراسائٹس، مضرِ کیمیاوی مادے مل ملا کے ڈائریا سے کینسر تک مختلف اقسام کی لگ بھگ دو سو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ نتیجہ اوسطاً ایک سو دس ارب ڈالر سالانہ کے معاشی نقصان کی شکل میں نکل رہا ہے۔ یعنی پچانوے ارب ڈالر صاحبِ روزگار انسانوں کے بیمار ہونے کے سبب لاکھوں پیداواری گھنٹوں کی شکل میں ضایع ہوتے ہیں اور پندرہ ارب ڈالر علاج معالجے پر صرف ہو جاتے ہیں۔ جب تک زندگی سادہ تھی تب تک مسائل بھی سادہ تھے۔ اب چونکہ خوراک سمیت ہر شے ڈسپوزایبل ہے اور صارف کے منہ تک پہنچتے پہنچتے ایک طویل اور گنجلک سپلائی چین سے گذرتی ہے لہٰذا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کس مقام پر کون سی خوراک کے ساتھ کیا ہاتھ ہو گیا۔
Tumblr media
غیر معیاری خوراک کی ترسیل اور اس کی روک تھام کے راستے میں کئی رکاوٹیں ہیں۔ ان میں سے بیشتر لالچ اور بدنئیتی کی پیداوار ہیں۔ مثلاً کھانے پینے کی اشیا کی ایک مدتِ استعمال ہوتی ہے جس کے بعد اسے برتنے سے بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یار لوگوں نے اس کا حل یہ نکالا ہے کہ ایکسپائری ڈیٹ یا تو مٹا دی جاتی ہے یا جعلی طریقے سے بڑھا دی جاتی ہے، اور یہ کام نہ صرف خوراک بلکہ ادویات کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ آپ بڑے بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں بھی شیلف پر پڑی درآمد کردہ اشیائے خور و نوش دھیان سے دیکھیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں ایسی اشیا جن کی ایکسپائری چھ ماہ سے کم ہو انھیں شیلف سے ہٹانا شروع کر دیا جاتا ہے یا پھر ��ن کے نرخ گھٹا دیے جاتے ہیں تاکہ ان کا اسٹاک تیزی سے بک جائے۔ ہمارے تاجر باہر سے منگواتے ہی وہ خوردنی اشیا ہیں جن کی ایکسپائری ڈیٹ چھ ماہ یا اس سے کم رہ گئی ہو۔ یہ اشیا ان تاجروں کو نصف یا چوتھائی قیمت پر مل جاتی ہیں جنھیں وہ ہمیں اور آپ کو پوری قیمت پر فروخت کر کے بھاری منافع کماتے ہیں۔ مثلاً آپ کسی بھی قابِل ذکر معروف دکان پر چلے جائیں، اگر کہیں درآمدی چاکلیٹ ، بسکٹس اور دودھ سے تیار اشیا کی ایکسپائری چھ ماہ سے زیادہ کی ہو تو مجھے بھی مطلع کیجیے گا تاکہ میں اس دکان دار کے لیے فراخیِ رزق کی دعا کر سکوں۔
غیر معیاری و غیر صحت بخش کھانے کا ایک بڑا مرکز ریستوران کا کچن ہے۔پاکستان میں شاید درجن بھر ہی ایسے ریسٹورنٹ ہوں گے جہاں کچن کی صفائی ستھرائی کا معیار بین الاقوامی سطح کا ہو۔ باقی دنیا میں کچن ریسٹورنٹ کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں نوے فیصد ریسٹورنٹس کی پکوائی سڑک کے رخ کھلے آسمان تلے ہوتی ہے۔ بار بی کیو کا گوشت فضا میں جھول رہا ہوتا ہے۔ کڑاھی گوشت سامنے بن رہا ہوتا ہے اور اس میں سڑک سے آنے والے دھواں اور گرد کی لہر کھانے کا ذائقہ دوبالا کر دیتی ہے۔ جو باورچی یہ کھانا تیار کر رہے ہوتے ہیں انھوں نے کام پر کھڑا ہونے سے پہلے کب اور کس طرح ہاتھ دھوئے ہوں گے یہ وہی جانتے ہیں۔ ان کی انگلیاں بار بار پسینہ زدہ بالوں اور چہرے اور جسم کے مختلف حصوں میں گھومتی کھجلاتی پھرتی ہیں۔ اور پھر یہ متحرک ہاتھ لذیز پکوان ، روٹی اور مشروبات گاہک کو پیش کرتے ہیں۔ بہت کم باورچی اور وہ بھی مہنگے ریسٹورنٹس میں شاید ایسے ہوتے ہوں جو ہاتھوں میں پلاسٹک کے دستانے، کوٹ یا سر پر کوئی ٹوپی نما شے پہنتے ہوں تاکہ جسم کے بال یا ذرات و پسینہ کھانے میں شامل نہ ہوں۔
اور پھر ہم خوشی خوشی یہ کھانا گھر لے جا کے اس فریج میں رکھ دیتے ہیں جسے قاعدے سے کم از کم ہر ماہ صاف ہونا چاہیے۔ مگر فریج کے اندر کی باقاعدہ صفائی ترجیحاتی فہرست میں اگر ہوتی بھی ہے تو کہیں بہت نیچے۔ گویا ہم گھر کے اندر ہی بیماریوں کی میزبانی کے لیے ایک ٹھنڈا گھر کھول لیتے ہیں۔ ہم بازار سے جو گوشت اور تیار شدہ مصالحے خریدتے ہیں یا ریسٹورنٹس میں جا کے جو کباب یا قیمہ فرائی کھاتے ہیں۔ اس میں کون جانے کہ کتنا گوشت ، کتنی آنتیں اور دیگر کتنی آلائشیں کوٹ دی جاتی ہیں۔ اور یہ جو سامنے بار بی کیو چکن بن رہا ہے یہ یہاں آنے سے پہلے ، زندہ تھا ، ذبح شدہ تھا یا پھر لاش تھا ؟ ہم میں سے کتنے بزرگ ، جوان ، خواتین اور بچے دن میں کتنی بار ہاتھ دھوتے یا دھلواتے ہیں۔ کھانے یا پکانے سے پہلے گوشت یا سبزی کس طرح صاف کرتے ہیں۔ پھل دھو کے کھاتے ہیں یا بس کھا لیتے ہیں۔ اس بابت ہم ذا��ی صحت و صفائی کے سلسلے میں نئی نسل کی تربیت پر گھر اور اسکول میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔ حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ وہ صارف تک معیاری خوراک کی یقینی ترسیل کے قوانین پر سختی سے عمل کروائے۔ 
ہمیں ریستوران و دکان سر بہ مہر ہونے، امپورٹر ایکسپورٹرز کے گوداموں اور گلی سڑی اشیا بیچنے والوں پر چھاپوں اور جرمانوں کی بھی اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔پھر بھی کیا سبب ہے کہ غیر معیاری خوراک کی ترسیل و تقسیم و استعمال کا حجم اور دائرہ کم نہیں ہو پا رہا۔ خلیجی ریاستوں و صنعتی ترقی یافتہ ممالک میں غیر معیاری خوراک سے متاثر افراد کیوں کم ہیں اور ہم جیسے ملک کیوں ڈمپنگ گراؤنڈز بنے ہوئے ہے۔ کیا وہ آسمان سے اترے ہیں یا ہم پاتال سے ابھرے ہیں؟ کل کا دن اسی بارے میں سوچ بچار کے لیے ہی ہے۔ اگر اپنے یا اپنے بچوں کے لیے وقت ملے؟
وسعت اللہ خان 
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
45newshd · 5 years ago
Text
کورونا سے نمٹنے والے فرنٹ لائن فائٹرز کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی کیلئے امریکی صدر نے اہم اعلان کردیا
کورونا سے نمٹنے والے فرنٹ لائن فائٹرز کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لڑکی کیلئے امریکی صدر نے اہم اعلان کردیا
واشنگٹن (این این آئی)عالمی وبا کورونا سے نمٹنے والے فرنٹ لائن فائٹرز کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اعزاز سے نوازا۔امریکا میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ہیروز کو سراہنے کے لیے سرکاری طور پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نڑاد امریکی نوعمر لڑکی…
View On WordPress
0 notes
weaajkal · 6 years ago
Text
پیکٹ والے بسکٹس میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں ؟
پیکٹ والے بسکٹس میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں ۔۔۔؟ #biscuit #biscuitHoles #aajkalpk
لاہور: بسکٹس تو آپ سب بڑے مزے سے کھاتے ہوں گے، کسی کو نمکین بسکٹ پسند ہوں گے تو کوئی میٹھے، کریم والے شوق سے کھاتا ہوگا۔
لیکن کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ بسکٹ چاہے میٹھا ہو، کریم والا ہو یا نمکین، سب میں گول گول چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں،
بالخصوص کریم والے بسکٹوں میں، یہ سوراخ کیوں ہوتے ہیں اور یہ سوراخ صرف ڈبے والے بسکٹ میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟ آئیے ہم آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔
بسکٹ میں یہ…
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 4 years ago
Text
بسکٹ، چاکلیٹ، جیلی بنانے میں استعمال اشیا پر ڈیوٹی ڈرابیک میں اضافہ - اردو نیوز پیڈیا
بسکٹ، چاکلیٹ، جیلی بنانے میں استعمال اشیا پر ڈیوٹی ڈرابیک میں اضافہ – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین  اسلام آباد: ایف بی آر نے برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے بسکٹ، چاکلیٹ، جیلی بنانے میں استعمال ہونے والی مصنوعات سمیت مختلف اشیا پر ڈیوٹی ڈرابیک کے شرح میں اضافہ کر دیا۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق بسکٹس بنانے کیلئے سویا بین آئل، خشک دودھ، فوڈ کلر پر ڈیوٹی ڈرا بیک میں اضافہ جبکہ سویا بین آئل، پام آئل، خشک دودھ پر ڈیوٹی ڈرابیک بڑھا کر 0.54 فیصد کر دی گئی۔ مصنوعی فلیور،…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
asraghauri · 4 years ago
Text
مہمان اللہ کی رحمت - بنت شیروانی
مہمان اللہ کی رحمت – بنت شیروانی
میں اکیلی ک��رے میں موجود کافی دیر سے چھت پر لگے پنکھے کو ٹکٹکی باندھے دیکھے چلی جارہی تھی۔جو تیز تیز چل رہا تھا اور ہوا دے رہا تھا ۔اس کی تیز رفتار کو دیکھ کر دماغ ماضی کی یادوں میں چلاگیاتھا۔کہ ہاں کچھ ہی سال پہلے کی تو بات تھی۔جب میں بسکٹس ،چپس وغیرہ منگوا کر رکھتی تھی۔ اس موقع پر کہ جب گھر کا کوئی فرد بیمار پڑتا تھا۔تو اس فرد کی عیادت کرنے کے لۓ آنے والوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا۔اور ایسے میں شربت…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
informationtv · 4 years ago
Photo
Tumblr media
فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم LU بسکٹ کمپنی بھی میدان میں آگئی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم، LU بسکٹ کمپنی بھی میدان میں آگئی کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) LU بسکٹس بنانے والی کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ان کا فرانس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
0 notes
swstarone · 4 years ago
Photo
Tumblr media
’ فرانس یا فرانسیسی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں‘ اسلام آباد: لُو بسکٹ بنانے والی کمپنی کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کا فرانس یا فرانسیسی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔
0 notes
Text
جاپان میں تیزی سے مقبول ہوتی پاکستانی خاتون شیف
جاپان میں تیزی سے مقبول ہوتی پاکستانی خاتون شیف
Tumblr media
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں رہائش پذیر پاکستان کی واحد خاتون شیف شہربانو اپنے بہترین کھانوں کی بدولت جاپانی عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔
ٹوکیو کے معروف تجارتی علاقے کایاباچو Kayabacho میں موجود معروف پاکستانی ریستوران میں شہربانو کے تیار کردہ بہترین کھانوں جن میں بریانی، چکن تکے ، سیخ کباب اور کڑاہی سمیت لذیز کیک ، بسکٹس اور پیٹیز نے جاپانی عوام کو ان کا گرویدہ بنادیا ہے۔
ریستوران…
View On WordPress
0 notes
mwhwajahat · 5 years ago
Photo
Tumblr media
خلا میں ایک اور کامیاب تجربہ خلا میں ایک اور کامی��ب تجربہ ناسا کے خلا بازوں نے خلا میں پہلی بار چاکلیٹ بسکٹ تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کر کے سائنسی ماہرین کو حیران کردیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلابازوں نے خلا میں پہلی بارچاکلیٹ چپ کوکی‘ تیار کرکے پہلی بار کچھ پکانے کا تجربہ کیا رپورٹ کے مطابق اطالوی خلا باز اور آئی ایس ایس کمانڈر لوسا پرمیٹانو نے کئی روز تجربات کرنے کے بعد چاکلیٹ بسکٹس کو تیار کیا آئی ایس ایس کمانڈر کے مطابق انہوں نے کوکیز کو بہترین اور ذائقہ دار بنانے کے لیے کئی روز محنت کی
0 notes
risingpakistan · 5 years ago
Text
پاکستان میں ”بریانی“ چاروں صوبوں کے باسیوں کی محبوب ترین ڈش
بریانی پاکستانی نوجوانوں میں بھی نہایت مقبول ہے، 47 فیصد نے بریانی کو اپنی پسند قرار دیا، 13 فیصد پلاؤ، 10 فیصد پائے کے شوقین، حلیم، نہاری کی چوتھی اور پانچویں پوزیشن۔ بریانی کو چاروں صوبوں کے باسیوں کی محبوب ترین ڈش کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ انکشاف گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں ہوا ہے۔ گیلپ پاکستان نے ایک سروے میں ملک بھر سے 12 سو سے زائد افراد سے ان کی پسندیدہ ڈش اور ناشتے کے بارے میں معلوم کیا تو ثابت ہو گیا کہ بریانی ہی وہ ڈش ہے جسے پاکستانی قوم کا من بھاتا کھانا کہا جا سکتا ہے۔ سروے میں شامل 1200 میں سے 47 فیصد افراد نے بریانی کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیا۔ بریانی کے بعد عوام کی مقبول ترین غذا کی فہرست میں پلاؤ کا دوسرا نمبر تھا جسے 13 فیصد افراد نے منتخب کیا۔
کڑاہی اور پائے کو 10، 10 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر دیکھا گیا۔ 5 فیصد مقبولیت کے ساتھ حلیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ نہاری نے پاکستانیوں کی مرغوب غذا میں پانچواں نمبر حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 8 فیصد کھانے کے شوقین افراد نے دیگر نام لیے تاہم چار فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ جہاں تک مردوں اور خواتین میں پسندیدہ ڈش کا تعلق ہے تو 57 فیصد خواتین نے بریانی کو پسندیدہ ڈش قرار دیا جبکہ مردوں میں 41 فیصد نے بریانی کو مرغوب غذا قرار دیا۔ بریانی نوجوانوں میں بھی نہایت مقبول ہے۔ 30 سال تک کی عمر کے افراد میں بھی بریانی نے دیگر کھانوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا اور 56 فیصد نوجوانوں نے بریانی کو پسندیدہ کہا۔
تیس سے 50 سال کی عمر کے لوگوں میں سے 42 فیصد کی زبان پر بریانی کا نام تھا جبکہ 50 سے زائد عمر کے 29 فیصد افراد نے بھی بریانی کو پسندیدہ قرار دیا۔ صوبوں کے حوالے سے بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 60 فیصد افراد نے بریانی کو سب سے زیادہ پسند یدہ قرار دیا۔ اس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کی 48 فیصد آبادی کو بھی بریانی ہی پسند ہے۔ سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی بریانی ہی سب سے زیادہ محبوب ڈش قرار دی گئی اور پنجاب کی 43 فیصد آبادی کو بریانی کا دلدادہ پایا گیا جبکہ صوبہ بلوچستان کے 28 فیصد افراد میں بریانی پسندیدہ غذا تھی۔ 
سروے میں عوام سے یہ بھی معلوم کیا گیا کہ وہ عام طور پر ناشتے میں کیا کھاتے ہیں؟ تو 44 فیصد افراد نے کہا کہ وہ ناشتے میں روٹی سالن کھاتے ہیں لیکن چائے پراٹھا بھی مقبولیت میں کسی سے کم نہیں جسے 38 فیصد عوام نے اپنا پسندیدہ قرار دیا۔ عوامی ناشتے میں ڈبل روٹی اور بسکٹس 6 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پاپے یا رس 3 فیصد اور حلوہ پوری کو صرف ایک فیصد افراد نے پسند کیا جبکہ ایک فیصد ہی نے دیگر نام لیے۔
بشکریہ دنیا نیوز
0 notes
ranasaadnoorani · 5 years ago
Text
بادام خشک میوہ جات میں سرفہرست
Tumblr media
بادام خشک میوہ جات میں سرفہرست
بادام ایک بہت ہی مشہور پھل ہے، خشک میوہ جات میں پہلا نمبر اسی کا آتاہے، عموماً سردیوں کے آتے ہی بادام کا استعمال شروع ہو جاتا ہے۔ بادام کی افادیت مسلمہ ہے اسی لئے یہ مختلف کھانوں، سوئیٹ ڈش، بسکٹس اور آئسکریم وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بادام کا سب سے اہم فائدہ دماغ سے متعلق ہے، دماغی کمزوری اور حافظہ کی کمزوری میں بادام کھانا بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔ چکر آنے پر…
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 4 years ago
Text
کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد - اردو نیوز پیڈیا
کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافر کی جیب سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز جناح ٹرمینل انعام وزیر کے مطابق قطر سے آنے والے پاکستانی مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد کرلئے گئے ہیں، مسافر قطرائیر کی پرواز کیوآر 604 سے کراچی پہنچا تھا۔ انعام وزیر نے بتایا کہ مسافر نے سونےکے بسکٹس پتلون کے جیبوں میں چھپائے ہوئے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
queima-em-mim · 5 years ago
Text
انتہائی مشکل حالات میں غریب کا جینا محال---!!!یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا
انتہائی مشکل حالات میں غریب کا جینا محال—!!!یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا
لاہور(ویب ڈیسک)یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن آف پاکستان نے مختلف اشیا ء کی قیمتوں میں 2سے 45 روپے تک اضافہ کر دیا-مختلف برانڈ زکے مشروبات، مصالحہ جات، بسکٹس، سویاں، نوڈلز سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا-سب سے زیادہ اضافہ مختلف برانڈز کی لال مرچ کی قیمت میں 45 روپے تک کا کیا گیا ہے،
مختلف برانڈز کے مشروبات کی قیمت میں 2روپے سے 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا-یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے…
View On WordPress
0 notes
recdies · 5 years ago
Video
youtube
Double Chocolate Chip Cookies Recipe -  چاکلیٹ چپ بسکٹس These chocolate chip cookies are a delight for any chocoholic. These cookies are great. You get a double dose of chocolate. The coco powder in the cookies dough adds a rich deep chocolate flavor. If you are a chocolate lover like i am, you are going to love these double chocolate chip cookies. Cookies are just easy to make, store, gift and eat. It is easy if you follow my directions. These cookies are so good everyone loves making them.
For Full video: https://youtu.be/ISUdfAxsKiw
Instagram: https://www.instagram.com/recdies
0 notes
urdubbcus-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
5 منٹ میں وزن گھٹانے کی 8 ترکیبیں‎ اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنا انتہائی سست مرحلہ ہے مگر اس کی جدو جہد میں کچھ اضافی کام کرنے یا اپنی غذا کے متبادل ڈھونڈ کر آپ اس میں بڑی تبدیلیاں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ وزن میں کمی کا کوئی جادوئی حل نہیں بلکہ طرز زندگی میں تبدیلی ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں مگر یہاں آپ کو چند ایسے حیرت انگیز طریقے بتائے جارہے ہیں۔ جو آپ کے وزن کو کم کرنے کی خواہش میں بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ چہل قدمی کسرت کرنا آپ کے جسم میں اضافی چربی کو ختم کرنے میں مفید ہوتا ہے تاہم اس کے لیے وقت نکالنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ کو جم جانے کا وقت ملے تو کم از کم 5 منٹ کی واک ضرور کریں، آپ کے اس طرح کے چھوٹے اقدام بھی آپ کے جسم میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔ پھلوں کو نظروں میں رکھیں اسنیکس کے پیالے کی جگہ پھلوں کے پیالوں سے تبدیل کردیں، پھل آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دیں گے۔ تحقیق سے پتہ لگا ہے کہ جو اسنیکس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں دوسروں کے مقابلے میں وزن بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس ہی لیے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنے گھر میں بسکٹس کو پھلوں سے تبدیل کردیں۔ فرج میں آئینہ رکھ لیں فرج میں آئینہ رکھنا جس قدر عجیب لگتا ہے، اس ہی طرح یہ آپ کو کچھ بھی کھانے سے پہلے آپ کے جسامت کے حوالے سے بھی یاد دہانی کراتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آئینے کے سامنے کھانے سے آپ خود کی پرواہ کرتے ہوئے غذا کا استعمال کرتے ہیں اور آپ خود کے لیے بہتر غذا کا ہی انتخاب کرتے ہیں۔ جلد سونا وقت پر سونا وزن کم کرنے میں نہایت مفید ہوتا ہے تاہم 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند سے آپ اپنی بھوک کو کم کرسکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ اپنے مقررہ وقت سے 5 منٹ پہلے سوجائیں تاکہ آپ اگلے دن زیادہ بہتر کام کر سکیں۔ غذا کا سوچنا آپ اپنے دماغ کو استعمال کرتے ہوئے بھی وزن کم کرسکتے ہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق کھانے کا سوچنے سے آپ کے دماغ میں پیٹ بھرنے کے جذبات پیدا ہوتے ہین جو آپ کو کم کھانے میں مدد دیتے ہیں اور آپ جب کھانے بیٹھتے ہیں تو آپ کم کھاتے ہیں۔ کیلا سونگنا یہ بھی انتہائی عجیب لگتا ہے لیکن اس پر ایک تھیوری جو بتاتی ہے کہ نیوٹرل خوشبو والے پھل جیسے کیلا یا ہرے رنگ کا سیب آپ کے دماغ میں بھوک کے جذبات کو کم کرتا ہے۔ ونیلا اور پیپرمنٹ کی خوشبو سے بھی اس ہی طرح کے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ الارم کلاک کو اپنے پاس نہ رکھیں جب آپ الارم کلاک کو اپنے پاس رکھتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ اس کے ذریعے آپ جلدی اٹھ سکیں گے تاہم الارم کلاک کو ��ور رکھنے سے آپ کو اٹھ کر اسے بند کرنا پڑتا ہے جس سے آپ اٹھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اس ترکیب کے ذریعے بھی آپ کو صبح کو اٹھنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ کام کرنے سے قبل کافی کا استعمال آپ کو صبح کی کافی آپ کے جسم میں اتنا کیفین پیدا کردیتی ہے جو آپ کے دن کے لیے بہترین آغاز ثابت ہوں۔ کوئی بھی کام کرنے سے قبل کافی پینے کے بھی ایسے ہی اثرات ہوتے ہیں۔ مزید بہتر نتئاج کے لیے اپنی کافی مین آپ چینی کی جگہ دار چینی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ The post 5 منٹ میں وزن گھٹانے کی 8 ترکیبیں‎ appeared first on Zeropoint. Get More News
0 notes
pakistan24 · 6 years ago
Text
لوٹ کے وہ گھر کو آئے
لوٹ کے وہ گھر کو آئے
ٹی وی اینکر اور صحافی حامد میر نے دوبارہ جیو نیوز سے رجوع کر لیا ہے ۔ وہ دو ماہ قبل صف اول کے میڈیا گروپ کو چھوڑ کر گورمے ب��کری والوں کے نئے چینل جی این این میں چلے گئے تھے ۔
گورمے بیکری والوں نے جی ٹی روڈ پر حامد میر کی تصاویر والے بل بورڈز نصب کئے تھے جن پر اپنے بسکٹس اور مٹھائیوں کے نرخ بھی درج کئے تھے ۔ ٹوئٹر پر ان تصاویر کو شیئر کر کے کافی طنز و مزاح بھی کیا گیا تھا ۔
حامد میر کو جیو نیوز سے…
View On WordPress
0 notes