#احتجاج کااعلان
Explore tagged Tumblr posts
googlynewstv · 5 months ago
Text
فلور ملز کا ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج کااعلان
پیٹرولیم ڈیلرز کے بعد فلور ملز نے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے فلور ملز مالکان کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے نئے ٹیکس کے نفاذ کو ظالمانہ قرار دیا۔ملک بھر کی فلارملز نے ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا۔ شرکاء نئے ٹیکس کو بلاجواز قرار دیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں مقررین نے  حکومت کے ٹیکس نفاز کے…
0 notes
maqsoodyamani · 4 years ago
Text
احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے پریوم سیاہ منانے کااعلان،کسانوں کاہجوم سنگھوبارڈرروانہ
احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے پریوم سیاہ منانے کااعلان،کسانوں کاہجوم سنگھوبارڈرروانہ
احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے پریوم سیاہ منانے کااعلان،کسانوں کاہجوم سنگھوبارڈرروانہ چنڈی گڑھ23مئی(آئی این ایس انڈیا) مرکزکے تین زرعی قوانین کے خلاف کسان ایک بار پھر ایک بڑا احتجاج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے 6 ماہ مکمل ہونے پر کسان 26 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ اس کے تحت اتوار کے روزہریانہ کے کرنال سے ہزاروں کسان دہلی کے قریب سنگھو بارڈرکے لیے روانہ…
Tumblr media
View On WordPress
1 note · View note
airnews-arngbad · 3 years ago
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad. Date : 21 December 2021 Time:  09 : 00 to 09: 10 AM آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ:  ۲۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  دسمبر  ۲۰۲۱ء؁ وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے
کورونا تدارک ٹیکہ کاری مہم میں ملک دیڑھ سو کروڑ کا ہدف حاصل کرنے کی سمت گامزن ہے۔تاہم کورونا وائرس کا اومائیکرون ویرئنٹ پائے جانے کی وجہ سے تشویش لاحق ہے۔ اس لیے سامعین سے گذارش ہے کہ کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں انتظامیہ سے تعاون کریں اور دوسروں کی بھی مدد کریں۔ کورونا وائرس کا خطرہ ہنوز باقی ہے۔ ماسک کا استعمال کریں۔ محفوظ سماجی فاصلہ برقراررکھیں۔ ہاتھ، چہرہ بار بار دھوئیں۔ کووِڈ 19- سے متعلق مزید معلومات اور مدد کیلئے
 011-23 97 80 46  اور    1075  اس قومی امدادی مرکز سے یا  020- 26 12 73 94  اس ریاستی امدادی مرکز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چند اہم  خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ گفت و شنید کے بعد ہڑ تال واپس لینے کا ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے
ہڑ تالی ملازمین کی نمائندگی کر نے والے مہاراشٹر ریاستی جو نیئر تنخواہ گریڈ  ایس  ٹی  کامگار تنظیم کا فیصلہ
٭
ریاست میں دیگر پچھڑے طبقات ریزر ویشن کے بغیر ہونے والے 106؍ نگر پنچا یتوں کے
  انتخا بات کے لیے آج رائے دہی
٭
الیکشن کارڈ کو آ دھار کارڈ سے منسلک کر نے کی گنجائش والا انتخا بی تر میمی بل2021؁
لوک سبھا میں منظور
٭ اساتذہ اہلیتی ٹیسٹ بد عنوا نی کے ضمن میں ریا ستی ایگزامینیشن کونسل کے کمشنر تُکا رام سُوپے معطّل‘
  جانچ کے لیے اپّر چیف سیکریٹری کی صدارت میں کمیٹی تشکیل
٭ ریاست میں544؍ تا ہم مراٹھواڑہ میں21؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا
اندراج
اور
٭ اورنگ آ باد شہر میںسِڈ کو کے پر یہ در شنی گارڈن میں کُھدائی کے دوران رٹِش دور کے
ایک ہزار689؍ سِکّے پائے گئے
اب خبریں تفصیل سے....
ریاستی ٹرانسپوٹر کار پوریشن  ST   کو ریاستی حکو مت میں ضم کرنے کے مطالبےکے لیے  ایس ٹی ملازمین کی تقریباً2؍ ماہ سے جاری ہڑ تال ختم ہوگئی ہے۔ ہڑ تالی ملازمین کی نمائندگی کر نے والی ریاستی جو نیئر تنخواہ گریڈ  ایس ٹی کامگار تنظیم کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد تنظیم کے رہنما اَجئے کُمار گُجر  اور  وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرَب نے کَل مشتر کہ پریس کانفرنس لے کر ہڑ تال ختم ہونے کااعلان کیا ۔ ممبئی ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد ایس ٹی ملازمین تنظیم نے ضم کرنے کا مسئلہ قائم ہے کہتے ہوئے ہڑ تال واپس لینے کا فیصلہ کیا ۔54؍ یوم ہڑ تال کی گئی تاہم عدالتی لڑائی میں کِتنا وقت در کار ہے یہ بات طئے نہیں ہے ۔ اِس لیے یہ فیصلہ لیا جا رہا ہے ۔ یہ بات گُجر نے کہی ہے ۔ تر میمی تنخواہ میں اضا فہ ‘ ملازمت پر رجوع ہونے والے ملازمین کی معطلّی اِسی طرح خد مات ختم کرنے کی کار وائیاں واپس لینے کو منظوری دینے کے بعدہڑ تال ختم ہونے کا اعلان کیاگیا ۔ ضم کرنے کی لڑ ائی جاری رہے گی ۔ ہائی کورٹ کافیصلہ مخالفت میں سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے ۔یہ بات گُجر نے کہی ہے ۔
اِسی بیچ ممبئی کے آزاد میدان پر احتجاج کر رہے ملازمین نے گُجر کے فیصلےکو نا قابل قبول کہا ہے اور ضم ہونے تک ہڑ تال جا ری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا ایس ٹی ملازمین کی ہڑتال کے مسئلے پر کَل بھی ہائی کورٹ میں حل نہیں نکلا۔ ممبئی ہائیکورٹ نے کَل تک سماعت ملتوی کر دی ہے ۔ کَل ہوئی سماعت میں ریاستی حکو مت نے تنخواہ میں اضا فہ ظاہر کیا ۔ تاہم اِس پر ایس ٹی ملازمین کے وکیل گُنونت سدا ورتے  نے کہا کہ یہ تنخواہ میں اضا فہ ناانصا فی ہے ۔
اِسی طرح تنخواہ میں اضا فہ یہ اہم مطا لبہ نہیں ہے ۔ ضم کر نے کا مطالبہ اہم مطالبہ ہے ۔ ایس ٹی کو ضم کرنے کے مطالبے پر غور کر نے کے لیے عدالت نے اس سے قبل ہی 3؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اِس کمیٹی کو 12؍ ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں دیگر پچھڑے طبقات OBC    کے ریزر ویشن کے بغیر ہونے والے106؍ نگر پنچایتوں کے انتخا بات کے لیے آج رائے دہی ہو رہی ہے۔
اورنگ آباد ضلعے کے سوئے گائوں ‘ ناندیڑ ضلعے کے نائے گائوں‘ اَردھا پور  اور  ماہور ‘  جالنہ ضلعے کے بد ناپور‘ منٹھا‘ جعفر آ باد ‘ گھن سائونگی  اور  تِرتھ پوری‘ عثمان آباد ضلعے میں واشی اور لو ہا را‘ پر بھنی ضلعے میں پا لم ‘ بیڑ ضلعے میں کیج ‘ آشٹی ‘ پاٹو دا‘ شِرور‘ کاسرا  اور  وڑ ونی ‘ ہنگولی ضلعے میں اَونڈھا ناگناتھ  اور  سین گائوں  تاہم   لاتور ضلعے میں چاکور‘ شِرور اننت پاڑ‘ دیو نی  اور  جڑ کوٹ اِن نگر پنچایتوں اِسی طرح گرام پنچایتوں میں181؍ نشستوں کے لیے آج رائے دہی ہو رہی ہے۔
پر بھنی ضلعے کے پور نا تعلقے کے 4؍ نگرپنچایتوں کی خالی نشستوں کے لیے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر3؍ میں اِسی طرح اورنگ آ باد ضلعے کے پھلمبری نگر پنچایت کی2؍ نشستوں کے لیے بھی آج رائے دہی ہو رہی ہے۔
صبح ساڑھے سات بجے سے رائے دہی شروع ہو گئی ہے ۔ یہ رائے دہی شام ساڑھے پانچ بجے تک جا ری رہے گی۔ اِس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مکمل
انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
الیکشن کارڈ سے آ دھار کارڈ منسلک کرنے کی گنجائش والا انتخا بی تر میمی بِل2021؁  کَل لوک سبھا میں
منظور کر لیا گیا ۔ حزب مخالف اراکین کی نعرے بازی میںقا نون اور انصاف وزیر کِرن رِجیجو نے یہ بِل ایوان میں پیش کیا ۔ بوگس اور جعلی رائے دہی پر قا بو پانے کے لیے یہ قانون کی تجویز ہے ۔ یہ بات رِجیجو نے کہی ۔
***** ***** *****
اسا تذہ اہلیتی ٹیسٹ TET  کے نتائج میں ردّ و بدل کر نے کے سلسلے میں حراست میںلیے گئے ریاستی ایکزامِنیشن کونسل کے کمشنر تُکا رام سُوپے کو معطّل کر دیا گیا ہے۔ اسکو لی تعلیمی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کَل اِس کی طلاع دی ۔ اِس سلسلے میں مزید جانچ کرنے کے بعد سُوپے سمیت اُس کی دختر کے مکان سے بڑے پیما نے پر رقم  اور  زیورات حاصل ہوئے ۔
اِسی بیچ TET  امتحانات میں ہوئی بد عنوا نی کی جانچ کر نے کے لیے اسکولی تعلیمی اور کھیل شعبے کے اَپّر سیکریٹری کی صدارت میں جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اِس سلسلے میں سر کاری حکم نا مہ کَل جاری کیا گیا ۔ یہ کمیٹی پرائمری جانچ رپورٹ 7؍ یوم میں اور تفصیلی جا نچ رپورٹ 15؍ یوم میں اسکو لی تعلیمی وزیر کو پیش کرے گی ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل544؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متا ثرین کی جملہ تعداد66؍ لاکھ50؍ ہزار140؍ ہو گئی ہے ۔ کَل4؍ مریض دوران علاج چل بسے۔ ریاست میں اِس وبائ سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ41؍ ہزار353؍ ہو گئی ہے ۔ شر ح اموات 2؍ اعشاریہ ایک دو فیصد پر بر قرار ہے ۔ ریاست میں اب تک64؍ لاکھ98؍ ہزار15؍ مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ کووِڈ نجات کی شرح97؍ اعشا ریہ سات ایک فیصد ہو گئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 7؍ ہزار93؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں۔
دریں اثنا ریاست میں کَل او مائی کرون وبائ کا ایک بھی نیا مریض نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 21؍ نئے کورونا وائرس متاثرین کاانکشاف ہوا۔ اورنگ آباد ضلعے میں8؍ بیڑ 4؍ جالنہ اور لاتور فی کس3؍ پر بھنی 2؍  اور  ناندیڑ ضلعے میں ایک نئے کورونا وائرس مریض کی تصدیق ہوئی ۔ عثمان آ باد  اور  ہنگولی اضلاع میں کَل ایک بھی نئے مریض کی شناخت نہیں ہوئی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میں معیار اوّل سے ہفتم کی کلاسیس کَل شروع ہو ئی ۔ گزشتہ تقریباً دیڑھ سال سے آ ن لائن اسکول کر نے والے طلبا کے خیر مقدم کے لیے اسکولوں میں سجا وٹ کی گئی تھی ۔ کووِڈ اوصولوں کی پا بندی کرتے ہوئے طلبا کو گلدستے دے کر استقبال کیا گیا ۔ عملی طور پر اسکولس شروع ہونے پر طلبا کے چہروں پر خوشی نظر آ ئی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میں سِڈ کو کے پر یہ در شنی گارڈن میں جاری شیو سینا چیف باڑا صاحیب ٹھاکرے یاد گار کی حفاظتی دیوار کے کھُدائی میں کَل بر ٹِش دور کے ایک ہزار689؍ سِکّے پائے گئے ۔ یہ سِکّے برانس کے ہے۔ اور اُس پر سو نے کی ملمہ کاری کی گئی ہے ۔ تحصیلدار نے پنچنا مہ کر کے  یہ سِکّے پولس کے تابع کر دیئے ہیں۔
***** ***** *****
شما ل مشرقی بھارت سے آ نے والی سرد ہوائوں کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں سردی میں اضا فہ ہو گیا ہے۔ مراٹھواڑہ اور وِدربھ میں کئی مقا مات پر درجہ حرارت کے اوسط میں کمی واقع ہو ئی ہے ۔ آئندہ 2؍ یو م میں ریاست میں مو سم خشک رہے گا ۔ اِس کی اطلا ع محکمہ مو سمیات نے دی ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ گفت و شنید کے بعد ہڑ تال واپس لینے کا ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے
  ہڑ تالی ملازمین کی نمائندگی کر نے والے مہاراشٹر ریاستی جو نیئر تنخواہ گریڈ  ایس  ٹی  کامگار تنظیم کا فیصلہ
٭  
ریاست میں دیگر پچھڑے طبقات ریزر ویشن کے بغیر ہونے والے 106؍ نگر پنچا یتوں کے انتخا بات کے لیے آج رائے دہی
٭
الیکشن کارڈ کو آ دھار کارڈ سے منسلک کر نے کی گنجائش والا انتخا بی تر میمی بل2021؁
لوک سبھا میں منظور
٭
اساتذہ اہلیتی ٹیسٹ بد عنوا نی کے ضمن میں ریا ستی ایگزامینیشن کونسل کے کمشنر تُکا رام سُوپے معطّل‘
جانچ کے لیے اپّر چیف سیکریٹری کی صدارت میں کمیٹی تشکیل
٭ ریاست میں544؍ تا ہم مراٹھواڑہ میں21؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا
اندراج
اور
٭ اورنگ آ باد شہر میںسِڈ کو کے پر یہ در شنی گارڈن میں کُھدائی کے دوران برٹِش دور کے
ایک ہزار689؍ سِکّے پائے گئے
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
0 notes
swstarone · 4 years ago
Text
سندھ میں اٹھنی والی آواز کو دبایاجارہا ہے،مراد سعید - Pakistan
سندھ میں اٹھنی والی آواز کو دبایاجارہا ہے،مراد سعید – Pakistan
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ میں اٹھنےوالی آوازکودبایاجارہاہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کےکمرےمیں سانپ چھوڑاگیا، جیل میں غنڈوں سےحلیم عادل پرتشددکرایاگیا۔ مرادسعید کا کہنا تھا کہ حلیم عادل نےسندھ حکومت کی کرپشن بےنقاب کی۔ مرادسعید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کےارکان کاکل احتجاج کااعلان کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام لیاتومزاحمت کرینگے، اپوزیشن…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
healthzigzag · 6 years ago
Photo
Tumblr media
ٹرمپ کا وینزوویلا کے اپوزیشن لیڈرکوصدرتسلیم کرنے کااعلان، نکلولس ماڈورو نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑدئیے،مختلف شہروں میں تصادم متعدد ہلاک واشنگٹن /کراکس(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینز ویلا کے اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرنے کے اعلان کردیاگیا، اپوزیشن لیڈر گوایڈو کو جنوبی امریکا کے بعض دوسرے ممالک نے بھی وینز ویلا کا صدر تسلیم کرلیا جس کے جواب میں وینزوویلا کے صدرر نکلولس ماڈورو نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑدئیے،ادھر صدارتی منصب کے لیے اپنے اپنے احتجاج میں ملک کے مختلف شہروں میں صدر نکولس ماڈورو اور اپوزیشن لیڈر کے حامیوں کے درمیان تصادم میں 13 افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے ،دوسری جانب وینز ویلا میں سامنے آنے والے تازہ سیاسی بحران
0 notes
emergingkarachi · 8 years ago
Text
کراچی کے امن کو پائیدار کیسے بنایا جائے؟
موجودہ حکومت اور رینجرزکی مشترکہ کوششوں سے شہرکراچی میں جو امن وامان قائم کیا گیا ہے کیا وہ آیندہ آنے والے دنوں میں بھی بہتراور مستحکم ہو پائیگا۔یہ سوال ہر محب وطن اور فکر مند پاکستانی کے ذہن میں بار بار اُٹھتا رہتا ہے۔ ہر شخص کو یہ فکر اور پریشانی لاحق ہے کہ کہیں کراچی پھر اُسی طرح کے خلفشاراورانتشار کا شکار تو نہیں ہو جائے گا جیسے وہ آج سے تین سال قبل ہواکرتا تھا۔ بڑے پیمانے پر بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ،اغوا براے تاوان اورآئے دن کی ہڑتالیں اور خونریز احتجاج ایک بارپھرکہیں اِس شہرکے باسیوں کا مقدرتونہیں بن جائیں گے۔
ایم کیوایم نے بظاہر اپنے قائد سے جوعلیحدگی اورلاتعلقی ظاہرکی ہے وہ کہیں عارضی اورجزوقتی تو نہیں ہے۔ مستقبل قریب میں وہ اپنے اُس بانی اور قائدِ محترم سے جسے وہ اپنا رہبرو رہنما مانتی رہی ہے اور جس کی ہر بات پرلبیک کہتے ہوئے مارنے اورمرنے پر تل جاتی رہی ہے کہیں پھر سے تعلق جوڑکر عہدو پیمان نبھانا تو شروع نہیں کردے گی۔ متحدہ کو اپنی اِس لاتعلقی کوکس طرح معتبر اور قابل یقین بنانا ہوگا۔ یہ اُس کی موجودہ قیادت کے لیے بہت اہم سوال ہے۔ وہ یہ تسلیم کرچکی ہے کہ متحدہ کے اندر ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اُسے ایک عسکریت پسند جماعت کی حیثیت سے بدنام کروانے میں اہم رول ادا کرتے رہے ہیں۔
یہ ضروری نہیں کہ متحدہ کے سارے کے سارے لوگ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہوں لیکن یہ اِس نئی قیادت کا فرض ہے کہ وہ اپنے ایسے کارکنوں کو بچانے اور چھپانے کی بجائے اُنہیں قوم کے سامنے لائے یا لاء فورس ایجنسیوں کے سپرد کرے اور ایک صاف ستھری سیاسی اور جمہوری جماعت کے طور پر اپنے نئے سفر کا آغاز کرے ، وہ اگر اپنے جرائم پیشہ کارکنوں کو تحفظ دینے کی کوششیں بدستورکرے گی تو پھر اُس کا امیج کوبہتر بنانا قطعاً ممکن نہ ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستارکی قیادت میں اِس نئی ایم کیو ایم نے ویسے تو دہشت گرد سرگرمیوں سے اپنی جماعت کو دور رکھنے کا عندیہ دیا ہے لیکن اِس جانب ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا ہے اور وہ مسلسل اپنی سابقہ پالیسیوں اورحکمتِ عملیوں کا دفاع کرتے رہے ہیں۔ مزید برآں اُنہوں نے ابھی تک اپنے کسی مطلوب ملزم کو قانون کے حوالے کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
پچھلے دنوں ایم کیوایم کے ایک مبینہ دہشتگرد اورخطرناک ملزم رئیس ماما کی گرفتاری کے لیے جب ہماری پولیس نے کارروائی کرنا چاہی توساری کی ساری قیادت قانون نافذ کرنیوالوں اداروں سے مزاحمت کرنے کھل کر سامنے آگئی۔ اِسی دوران ملیرکے ایک ایس ایس پی راؤ انور نے سندھ اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن خواجہ اظہار الحسن کوکچھ نئے اور پرانے الزامات کے تحت گرفتارکر لیا۔ یہ گرفتاری چونکہ کسی عدالتی وارنٹ اور ایف آئی آر کے بغیر ہوئی تھی لہٰذا چند گھنٹوں بعد اُنہیں مجبوراً چھوڑنا ہی پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ متحدہ کی جس قیادت نے اپنے قائد اور لندن رابطہ کمیٹی سے خود کو الگ کرلیا تھا۔ آج وہی لندن والی رابطہ کمیٹی کے متعدد ارکان واسع جلیل، ندیم نصرت اورمصطفیٰ عزیزآبادی مسلسل خواجہ اظہار الحسن کی حمایت میں بیانات دیے جارہے تھے۔ یہ بات ہماری سمجھ سے بالاتر ہے کہ اگر ایم کیو ایم کی پاکستان والی رابطہ کمیٹی نے خود کو لندن والی رابطہ کمیٹی سے مکمل طور پر علیحدہ کرلیا ہے تو پھر لندن رابطہ کمیٹی کے یہ ارکان آج بھی متحدہ کے اِن لوگوں کی حمایت میں اتنے متحرک اورسرگرم کیوں ہیں۔ اِن تمام باتوں سے تو یہی نتیجہ اُخذ کیا جاسکتا ہے کہ متحدہ کا اپنے لندن سیکریٹریٹ سے علیحدگی اور لاتعلقی کااعلان دراصل وقت اور حالات کی مجبوری کے تحت ہے۔ اندرونِ خانہ آج بھی ایم کیوایم الطاف حسین کی طلسماتی شخصیت ہی کواپنا لیڈراور رہنما مانتی ہے۔
فاروق ستارکی لیڈر شپ میں بننے والی اِس نئی ایم کیو ایم کی کوئی قانونی اور دستوری حیثیت ہے ہی نہیں۔ اُسے جب سازگار حالات میسر ہونگے وہ ایک بار پھر اپنی اصل شکل میں دوبارہ متحرک اور فعال ہوجائے گی۔ اُس کے روپوش کارکن پہلے کی طرح اپنے قائدکے ہر حکم کے تعمیل بجا لارہے ہونگے۔ جو لیڈرآج خود ساختہ جلا وطنی اختیارکیے ہوئے ہیں وہ واپس آکر الطاف حسین کو پھر اپنی محبت و یگانت اور وفاداری کا یقین دلا رہے ہونگے۔ متحدہ کا موجودہ سیٹ اپ ایک عارضی انتظام ہے جو حالات وواقعات اور جبروکراہ کے تحت بنایا گیا ہے۔
اب یہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمے داری ہے کہ کراچی شہرکے امن کے لیے جس کام کا بیڑہ اُنہوں نے اُٹھایا ہے وہ اُسے مکمل کرکے ہی دم لیں۔ اگر اِس مشن کا نامکمل اور ادھورا چھوڑ دیا گیا تو پھراِس شہرکی اِس سے بڑی بدقسمتی کوئی اور نہیں ہوگی۔ دورِ ماضی میں بھی کئی بار آپریشن کیے گئے لیکن پھر سیاسی مصلحتوں اور مجبوریوں کی وجہ سے اُنہیں معطل یا منسوخ ہی کردیا گیاجس کا خمیازہ اِس شہر نے اپنے پچیس تیس سالوں کی تباہی و بربادی کی صورت میں برداشت کیا ہے۔ اب اگر خدا خدا کرکے یہاں کچھ امن وامان قائم ہوا ہے تو اِسے دوام اور استحکام بخشنے کے لیے ابھی اور بھی جتن کرنے ہوں گے۔ شہر میں جب تک دہشت پسند عناصر کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے یہ آپریشن جاری رہنا چاہیے۔
کراچی میں امن کے قیام کی ذمے داری جتنی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہے اُتنی ہی یہاں کی اُن سیاسی جماعتوں کی بھی ہے جنھیں کراچی کے لوگ اپنا مینڈیٹ تفویض کرتے ہیں۔ کراچی کے لوگ امن وامان سے رہنا پسند کرتے ہیں۔ وہ ترقی وخوشحالی کے اُتنے ہی خواہاں ہیں جتنے اِس ملک کے دیگر علاقے کے لوگ۔ کوئی نہیں چاہے گا کہ یہاں آئے دن فساد اورہنگامے ہوتے رہیں۔ گاڑ��اں اور املاک نذرِ آتش ہوتی رہے، معصوم اور بے گناہ لوگ قتل ہوتے رہیں۔ بزنس اورکاروبار تباہ ہوتا رہے۔ پیسوں کے لیے بچے اور لوگ اغواء ہوتے رہیں۔ لہذا یہ ہم سب کا قومی اور ملی فریضہ ہے کہ سب مل جل کر اِس شہر کو امن کاگہوارہ بنادیں۔ رینجرز اوردیگر فورسز اپنا کام بطریقِ احسن سرانجام دے رہے ہیں۔
اُنہیں ہماری مدد اور تعاون درکار ہے۔ اُنہیں یہ مشن پورا کرکے واپس چلے جانا ہے۔ اُن سے زیادہ ہمیں اپنے اِس شہرکی فکر کرنا ہوگی۔ ہمیں یہاں جینا اورمرنا ہے۔ ہماری روٹی روزی اِسی شہر سے وابستہ ہے۔ یہ ہمارے بچوں کی آماجگاہ ہے۔ اِس کی حفاظت ہم نہیں کریں گے توکون کرے گا۔ یہ شہر جلتا رہے اور ہم سکون سے بیٹھے رہیں یہ ممکن نہیں ہے۔ ہمیں اپنے شہر کو اُس کی شناخت واپس لوٹانا ہوگی۔ یہ شہر کبھی سارے پاکستان کی’’ ماں‘‘ کہلایاکرتا تھا۔ سب کو اپنی آ غوش میں لے کرامن وآشتی اور روزگار فراہم کرتا تھا۔ یہاں کوئی لسانی وعلاقائی تعصب اور منافرت نہ تھی ۔ پنجابی، پٹھان، بلوچی اورسندھی سب مل جل کررہا کرتے تھے۔ ہمیں اِسے اِس کا ماضی لوٹانا ہوگا۔ اِسے پھر سے محبت وامن کا شہر بنانا ہوگا۔
جس دن ہم نے یہ تہیہ کرلیا یہ شہر جنت بن جائے گا۔ پھر ہمیں کسی آپریشن کی ضرورت باقی نہ رہے گی۔ ہمارا ازلی دشمن ہمیں گروہوں اور ٹکڑیوں میں تقسیم کردینا چاہتا ہے۔ وہ ایک سازش کے تحت ہمیں تباہ وبرباد کردینا چاہتا ہے۔ ہمیں اپنے اندر سے دشمن کے اُن ایجنٹوں کو باہر نکالنا ہوگاجو دوست بن کر ہم سے دشمنی کررہے ہیں۔ جو پاکستان کے وجود کو مٹانے کے ہی درپے ہیں۔ ہمیں ایسے دوست نما دشمنوں کو پہچاننا ہوگا۔ یہ متحدہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی صفوں سے ایسے لوگوں کو نکال کر قانون کے حوالے کریں اور خلوصِ نیت سے ایک صاف ستھری سیاست کاآغازکریں۔
ڈاکٹر منصور نورانی
0 notes
millatonline · 6 years ago
Link
پیرس:(ملت آن لائن) فرانس کی حکومت نے فیول پرعائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم ٹیکس واپس لینے کااعلان کریں گے، فیول پراضافی ٹیکس واپس لینے کے لئے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں پیڑول پراضافی ٹیکس اورمہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے ، …
0 notes
googlynewstv · 1 month ago
Text
 پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،پنجاب میں دفعہ 144نافذ،کالجز میں چھٹی کااعلان
حکومت  پنجاب نےپی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کےبعد پنجاب میں2دن کیلئے دفعہ 144نافذ کردی،پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیوٹ کالجز،یونیورسٹی میں بھی کل چھٹی کااعلان کردیا۔ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ144نافذ کرتے ہوئے صوبےمیں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس…
0 notes
maqsoodyamani · 3 years ago
Text
زرعی قوانین کی واپسی کااعلان منظم جہدمسلسل کی فتح :مولانااحمدولی فیصل رحمانی
زرعی قوانین کی واپسی کااعلان منظم جہدمسلسل کی فتح :مولانااحمدولی فیصل رحمانی
زرعی قوانین کی واپسی کااعلان منظم جہدمسلسل کی فتح :مولانااحمدولی فیصل رحمانی امیرشریعت نے پارلیمانی سیشن میں سی اے اے کی واپسی کامطالبہ کیا، عدالت عظمیٰ سے جلدازجلدفیصلہ کی اپیل کی   پٹنہ 19نومبر(پریس ریلیز)   اگرمنظم اورمتحدہوکر،صبرواستقامت کے ساتھ جہدمسلسل ہو توکامیابی مل سکتی ہے۔کسانوں کے پرامن احتجاج اوران کے اتحادوتنظیم اورصبرکاپھل آج مل گیا۔زرعی قوانین کی واپسی کااعلان درحقیقت اسی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 6 years ago
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad. Date: 30 October 2018 Time:  8:40 to 8:45 am آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ  :  ۳�� ؍اکتوبر  ۲۰۱۸؁ وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ناسک اور احمد نگر ضلعے سے، جائیکواڑی ڈیم کے لیے پانی چھوڑ نے کا فیصلہ، آئندہ جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔پانی چھوڑ نے سے متعلق ایک در خواست سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے، اِس در خواست پر سماعت مکمل ہو نے تک انتظا میہ نے پانی نہ چھوڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِسکی وجہ سے گنگا پور ،دار نا اور پال کھیڑ ڈیم سے، آج سے پانی چھوڑ نے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ۔ اِسی دوران احمد نگر ضلعے کے مُڑا ڈیم سے، جائیکواڑی ڈیم کے لیے پانی چھوڑ نے کا فیصلہ بھی کسا نوں کی مخالفت کی وجہ سے انتظا میہ نے ملتوی کر دیا ہے۔اِس ڈیم سے کل جائیکواڑی ڈیم کے لیے ایک ہزار 900؍ ملین گھن فٹ ،پانی چھوڑ نے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب نِل ونڈے ڈیم سے جائیکواڑی ڈیم کے لیے پانی چھوڑ نے کی مخالفت میں، اکو لے تعلقے کے کسان پر ورا ندی کے پل پر  پر سوں رات سے دھر نا احتجاج کر رہے ہیں۔ ***** ***** ***** وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ اگر شیو سینا-بی جے پی اتحاد ٹوٹتا ہے تو ووٹ تقسیم ہو جائیں گے۔اور اِس حقیقت کو مد نظر رکھاجائے تو اتحاد قائم رہے گا۔ وہ کل ایک نیوز چینل کو دیئے گئے اِنٹر ویو میں مخا طب تھے ۔اُنھوں نے مزید کہا کہ حکو مت مثبت فکر کے ساتھ سب کو اعتماد میں لے کرکام کر رہی ہے۔تاہم حکو مت کو درکار مہلت دیئے بغیر محض سیاسی مقاصد کے تحت احتجاج کر نا درست نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ شیواجی مہاراج کی مجوزہ یادگارطئے شدہ مقام پر ہی تعمیر کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ اپنے دورِ حکو مت میں کام نہ کر نے والی حزب اختلاف کی ،موجودہ حکو مت کے کام کاج میں رکا وٹ پیدا کرنے ��ی پالیسی غلط ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھنگر سماج کو ریزر ویشن دینے کے اختیارات  ریاستی حکو مت کو نہیں بلکہ مرکزی حکو مت کو ہے ، اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت اِس سلسلے میں مرکزی حکو مت سے مناسب سفا رش کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکو مت مراٹھواڑے کے لیے ناسک اور احمد نگر ضلعے کے ڈیموںسے پانے چھوڑ نے کے اپنے عہد کی پا بند ہے۔ ***** ***** ***** پانی فراہمی اور صفائی کے وزیر ببن رائو لو نیکر نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام ضلع کلکٹر دفا تر میں، سوکھے پر قابو پانے، اور  روک تھام کے لیے ایک الگ کمرہ مختص کیا جائے گا۔وہ کل ممبئی میں مخاطب تھے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس سال ریاست کے کچھ اضلاع میں پانی کی شدید قلت ہونے کا خدشہ ہے۔فی الحال کچھ اضلاع میں، ٹینکروں کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔اُنھوں نے بتا یا کہ پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کی غرض سے متعلقہ انتظا میہ کوتفصیلی معلومات بھیج دی گئی ہے۔ ***** ***** ***** ریاست میں پیدا ہوئی قحط کی سی صورتحال کے پیش نظر، ریاستی ٹرانسپورٹ کار پو ریشن نے، دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے اسکول اور کالج کے طلباء کی سہو لت کے لیے ،بقیہ تعلیمی سال کے لیے مُفت سفر کا پاس جاری کرنے کااعلان کیا ہے۔ اِس موقعے پر وزیر حمل و نقل دیوا کر رائو تے نے کہاکہ یہ سہو لت خشک سالی سے متا ثرہ معلنہ تعلقوں کے طلباء کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِسکے سبب ایس ٹی کار پو ریشن پر 85؍ کروڑروپئے کا اضا فی بوجھ پڑے گا۔اور  ریاست کے تقریبا35؍ لاکھ طلباء اِس رعا یت مستفید ہوں گے۔ ***** ***** ***** مراٹھی کے معروف موسیقار یشونت دیو کا آج صبح ممبئی میں انتقال ہو گیا ۔ وہ92؍ برس کے تھے۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے ممبئی کے ایک خانگی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ***** ***** ***** کانگریس پارٹی کی جانب سے نکا لی گئی ،جن سنگھرش یاترا کل جالنہ پہنچی۔ اِس موقعے پر منٹھا میں منعقدہ جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چو ہان نے مرکز اور ریاستی حکومت کی کار کر دگی پر شدید نکتہ چینی کی۔اُنھوں نے الزام لگا یا کہ گذشتہ ساڑھے چار بر سوں میںحکو مت کی جانب سے کیئے گئے وعدوں پر عمل در آمد نہیں کیا گیا۔ جالنہ ضلعے میں داخل ہو نے پہلے جن سنگھرش یاترا نے پر بھنی ضلعے کا دورہ کیا۔ اورصبح پر بھنی میں اور دوپہر میں پاتھری میں، عوامی جسلے منعقد کیئے گئے۔ ***** ***** ***** علاقائی کمشنر ڈاکٹر پُرشوتم بھاپکر نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں اورنگ آباد ضلعے میں 5؍ہزار چھوٹے زرعی تا لاب تعمیر کر نے کے مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے سبھی کو بڑے پیما نے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔قحط کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ،کل منعقدہ جائزہ اجلاس میں وہ مخا طب تھے۔ اُنھوں نے زیر زمین سطح آب میں اضا فہ کر نے کی غرض سے تحصیلدار ، تعلقے سطح پر زر عی آفیسر اور ذیلی ڈویژنل آفیسر کو مشتر کہ طور پر منا سب اقدا مات کرنے کی بھی ہدا یت دی۔ ***** ***** ***** بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے مابین کل ممبئی میں کھیلا گیا چو تھا ایک روزہ کرکٹ مقابلہ، بھارت نے 224؍ رنوں سے جیت لیا ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارت نے ویسٹ انڈ یزکی ٹیم کے سامنے378؍ رنوں کا نشانہ رکھا تھا۔جوابی بلّے بازی میں ویسٹ اِنڈیز کی پو ری ٹیم 37؍ ویں اوور میں153؍ رن بنا کر آئو ٹ ہو گئی۔ ***** ***** *****
0 notes
healthzigzag · 6 years ago
Text
مسلم لیگ (ن) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حکومتی اعلان کے جواب میں بڑے اقدام کا اعلان کردیا
مسلم لیگ (ن) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حکومتی اعلان کے جواب میں بڑے اقدام کا اعلان کردیا
[ad_1]
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماء مرتضی جاوید عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے اعلان پر احتجاج کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سیاسی انتقام ہے،اگر حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کو پارلیمنٹ میں لے کر آئی تو مسلم لیگ ن بھرپور مخالفت کرے گی ۔اتوار کو ایک بیان میں…
View On WordPress
0 notes
newestbalance · 6 years ago
Text
اسٹریٹ کرائمز: خاتمہ کیلئے سندھ حکومت کو ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے
انتخابات کے بعد سندھ میں سیاسی جماعتیں قدرے خاموش ہیں اور موقع کی تاک میں ہیں کہ حکومت غلطی کرے اور اپوزیشن کی جماعتوں کو پوائنٹ اسکورنگ کا موقع ملے انتخابات میں شکست کے بعد جی ڈی اے، ایم ایم اے، مسلم لیگ(ن) نے چپ سادھ رکھی ہے تاہم ایم ایم اے میں شامل جماعت اسلامی قدرے فعال ہے قوم پرست جماعتیں ڈیم کے مسئلے پر سراپا احتجاج ہیں گزشتہ ہفتے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمودشاہ نے ڈیمز کی تعمیر سمیت افغانیوں اور بنگالیوں کو شہریت دینے کے حوالے سے حکومتی موقف کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا دوسری جانب ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم، پی ایس پی، پی پی پی اور پی ٹی آئی شہر میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے قائدین اور امیدوار این اے 247-246 پی ایس 87 اور پی ایس 111 کا معرکہ سر کرنے کے لیے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم گزشتہ ہفتے سندھ اسمبلی کااجلاس سیاسی افق پر چھایا رہا آئندہ نوماہ کے بجٹ پر بحث کے لیے طلب کردہ سندھ اسمبلی کااجلاس انتہائی ہنگامہ خیز رہا سندھ اسمبلی میں کئی ار کان نے متنازع تقاریر بھی کی جو لسانی کشیدگی کا بھی سبب بنی اجلاس جو کئی روز جاری رہا حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں بھی کیں، کئی موقعوں پر ارکان کے شورشرابے کے سبب سندھ اسمبلی مچھلی بازار کا منظرپیش کرتی نظرآئی ایک موقع پر اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما تیمورتالپور جوش خطابت میں ووٹ خریدنے کا اعتراف کربیٹھے انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں جس ممبر نے پیپلزپارٹی کو ووٹ بیچا وہ آج بھی ایوان میں بیٹھا ہے ان کے اس بیان پراپوزیشن نے ویڈیوالیکشن کمیشن کو دینے کااعلان کیا اپوزیشن ارکان نے چیف جسٹس سے تیمورتالپور کے اعترافی بیان پر نوٹس لینے کی درخواست کی۔فاضل رکن کے مبینہ اعترافی بیان پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ایک دوسرے موقع پر ایم کیو ایم اور پی پی پی کے درمیان اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمدحسین نے کہاکہ کراچی والوں کے پیسوں پر پورا پاکستان پلتا ہے جس کے جواب میں پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال نے کہاکہ اندرون سندھ والوں نے متحدہ والوں کوپالاہے ان کے اس بیان کی پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم ،پی ایس پی سمیت دیگرجماعتوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور اسمبلی کے فلور پر پی پی پی سے معافی کا مطالبہ کیا گیا متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی کے فلور پر سہیل انورسیال نے اپنی تقریر میں بانیان پاکستان اور مہاجروں کی بے عزتی کی ہے، ہم زندہ لوگ ہیں، پیپلزپارٹی بتائے کہ ان کے رہنما کا بیان سہیل انورسیال کا ذاتی ہے یا پارٹی پالیسی، سہیل انورسیال کل شام تک اپنے بیان پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف پیر کو کراچی اور صوبے کے دیگر اضلاع میں احتجاج کریں گے، پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کررہی ہے، اب ہمیں جنوبی صوبہ سندھ کی تحریک کاآغاز کرناہوگا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر بے نظیر بھٹو کے ویژن پر کام ہوتا تو آج ملک میںتوانائی کی کمی نہ ہوتی رواں سال کے آخر تک تھر کے کوئلے سے بجلی پیدہونا شروع ہوجائے گی ،ہم نے وہ منصوبہ چنا جس سے پورے ملک کو فائدہ پہنچے گا،تھر کو 24 اسکول دیئے جس میں 5000 بچے پڑھتے ہیں۔تھر میں پیپلز پارٹی نے کام کیا ہے ، جسے نظرانداز نہ کیا جائے ۔ کراچی کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں،تنقیدہوتی ہے تو ہوتی رہے ، کراچی میں مسائل ہیں انکو حل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغوا کے مسائل ہیں، 146کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر اچی دنیا کا سب سے بڑا چھٹا خطرناک شہر تھا۔ 2012میں کراچی میں 513 ٹارگیٹ کلنگ ہوتی تھیں آج زیرو ہے ۔تحریک انصاف کو سب سے زیادہ شکر گذار ہونا چاہیے آج الیکشن جیت کرآئے اس سے قبل پولنگ اسٹیشن میں جانا ناممکن تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بدامنی کی لہر کے اسباب نگراں دور کے باعث بڑھے ہیں۔صوبے میںہم نے بیٹھ کر ایسے افسران لگائے جو امن پر کام کریں،آئی جی بیٹھے ہیں ان سے بھی مشاورت کرکے اچھے افسران لگارہے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے ہیں کیونکہ انکو امن چاہیے پیپلز پارٹی کوپہلے سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، ہم کراچی کی ایک بچی امل کے واقعے کے بعد ریفارمز پر کام کررہے ہیں،صرف میٹنگ کرکے فوٹو نہیں نکال رہے بلکہ باقاعدہ کام کیا جارہا ہے۔کہاجارہا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں نوزائیدہ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے حکومتی بینچ کو ٹف ٹائم دیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ کے اجلاس میںاسمبلی کا ماحول کیسا رہتاہے۔بہرحال سندھ حکومت کو اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرانا ہونگے ۔
The post اسٹریٹ کرائمز: خاتمہ کیلئے سندھ حکومت کو ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain https://ift.tt/2E1LBAH via Urdu News
0 notes
katarinadreams92 · 6 years ago

from Urdu Khabrain https://ift.tt/2E1LBAH via Hindi Khabrain
0 notes
googlynewstv · 2 months ago
Text
 عمران خان کی بہنیں علیمہ خان،عظمیٰ خان ڈی چوک سےگرفتار
پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو اسلام آبادکےڈی چوک سےگرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےڈی چوک میں احتجاج کااعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پرپولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کوڈی چوک سےگرفتار کرلیا۔پولیس ��لیمہ خان اور عظمیٰ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی۔ اس دوران…
0 notes
maqsoodyamani · 3 years ago
Text
کسان یونینوں کااعلان،احتجاج کوایک سال پوراہونے پروسیع اجلاس کافیصلہ
کسان یونینوں کااعلان،احتجاج کوایک سال پوراہونے پروسیع اجلاس کافیصلہ
کسان یونینوں کااعلان،احتجاج کوایک سال پوراہونے پروسیع اجلاس کافیصلہ نئی دہلی9نومبر(آئی این ایس انڈیا) یونائیٹڈ کسان مورچہ (ایس کے ایم)کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ایس کے ایم کی میٹنگ میں 26 نومبر کو ہندوستان میں کسانوں کی تاریخی جدوجہد کا ایک سال بڑے پیمانے پرمنانے کافیصلہ کیاگیاہے۔ 26 نومبر کو یوم دستور بھی ہے، جب 1949 میں دستور ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو اپنایا تھا۔ 26 نومبر کو پنجاب،…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
party-hard-or-die · 6 years ago
Text
اسٹریٹ کرائمز: خاتمہ کیلئے سندھ حکومت کو ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے
انتخابات کے بعد سندھ میں سیاسی جماعتیں قدرے خاموش ہیں اور موقع کی تاک میں ہیں کہ حکومت غلطی کرے اور اپوزیشن کی جماعتوں کو پوائنٹ اسکورنگ کا موقع ملے انتخابات میں شکست کے بعد جی ڈی اے، ایم ایم اے، مسلم لیگ(ن) نے چپ سادھ رکھی ہے تاہم ایم ایم اے میں شامل جماعت اسلامی قدرے فعال ہے قوم پرست جماعتیں ڈیم کے مسئلے پر سراپا احتجاج ہیں گزشتہ ہفتے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمودشاہ نے ڈیمز کی تعمیر سمیت افغانیوں اور بنگالیوں کو شہریت دینے کے حوالے سے حکومتی موقف کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا دوسری جانب ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم، پی ایس پی، پی پی پی اور پی ٹی آئی شہر میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے قائدین اور امیدوار این اے 247-246 پی ایس 87 اور پی ایس 111 کا معرکہ سر کرنے کے لیے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم گزشتہ ہفتے سندھ اسمبلی کااجلاس سیاسی افق پر چھایا رہا آئندہ نوما�� کے بجٹ پر بحث کے لیے طلب کردہ سندھ اسمبلی کااجلاس انتہائی ہنگامہ خیز رہا سندھ اسمبلی میں کئی ار کان نے متنازع تقاریر بھی کی جو لسانی کشیدگی کا بھی سبب بنی اجلاس جو کئی روز جاری رہا حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں بھی کیں، کئی موقعوں پر ارکان کے شورشرابے کے سبب سندھ اسمبلی مچھلی بازار کا منظرپیش کرتی نظرآئی ایک موقع پر اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما تیمورتالپور جوش خطابت میں ووٹ خریدنے کا اعتراف کربیٹھے انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں جس ممبر نے پیپلزپارٹی کو ووٹ بیچا وہ آج بھی ایوان میں بیٹھا ہے ان کے اس بیان پراپوزیشن نے ویڈیوالیکشن کمیشن کو دینے کااعلان کیا اپوزیشن ارکان نے چیف جسٹس سے تیمورتالپور کے اعترافی بیان پر نوٹس لینے کی درخواست کی۔فاضل رکن کے مبینہ اعترافی بیان پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے ایک دوسرے موقع پر ایم کیو ایم اور پی پی پی کے درمیان اس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی جب ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمدحسین نے کہاکہ کراچی والوں کے پیسوں پر پورا پاکستان پلتا ہے جس کے جواب میں پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال نے کہاکہ اندرون سندھ والوں نے متحدہ والوں کوپالاہے ان کے اس بیان کی پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم ،پی ایس پی سمیت دیگرجماعتوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور اسمبلی کے فلور پر پی پی پی سے معافی کا مطالبہ کیا گیا متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی کے فلور پر سہیل انورسیال نے اپنی تقریر میں بانیان پاکستان اور مہاجروں کی بے عزتی کی ہے، ہم زندہ لوگ ہیں، پیپلزپارٹی بتائے کہ ان کے رہنما کا بیان سہیل انورسیال کا ذاتی ہے یا پارٹی پالیسی، سہیل انورسیال کل شام تک اپنے بیان پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف پیر کو کراچی اور صوبے کے دیگر اضلاع میں احتجاج کریں گے، پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کررہی ہے، اب ہمیں جنوبی صوبہ سندھ کی تحریک کاآغاز کرناہوگا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر بے نظیر بھٹو کے ویژن پر کام ہوتا تو آج ملک میںتوانائی کی کمی نہ ہوتی رواں سال کے آخر تک تھر کے کوئلے سے بجلی پیدہونا شروع ہوجائے گی ،ہم نے وہ منصوبہ چنا جس سے پورے ملک کو فائدہ پہنچے گا،تھر کو 24 اسکول دیئے جس میں 5000 بچے پڑھتے ہیں۔تھر میں پیپلز پارٹی نے کام کیا ہے ، جسے نظرانداز نہ کیا جائے ۔ کراچی کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں،تنقیدہوتی ہے تو ہوتی رہے ، کراچی میں مسائل ہیں انکو حل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغوا کے مسائل ہیں، 146کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر اچی دنیا کا سب سے بڑا چھٹا خطرناک شہر تھا۔ 2012میں کراچی میں 513 ٹارگیٹ کلنگ ہوتی تھیں آج زیرو ہے ۔تحریک انصاف کو سب سے زیادہ شکر گذار ہونا چاہیے آج الیکشن جیت کرآئے اس سے قبل پولنگ اسٹیشن میں جانا ناممکن تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بدامنی کی لہر کے اسباب نگراں دور کے باعث بڑھے ہیں۔صوبے میںہم نے بیٹھ کر ایسے افسران لگائے جو امن پر کام کریں،آئی جی بیٹھے ہیں ان سے بھی مشاورت کرکے اچھے افسران لگارہے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے ہیں کیونکہ انکو امن چاہیے پیپلز پارٹی کوپہلے سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، ہم کراچی کی ایک بچی امل کے واقعے کے بعد ریفارمز پر کام کررہے ہیں،صرف میٹنگ کرکے فوٹو نہیں نکال رہے بلکہ باقاعدہ کام کیا جارہا ہے۔کہاجارہا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں نوزائیدہ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے حکومتی بینچ کو ٹف ٹائم دیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ کے اجلاس میںاسمبلی کا ماحول کیسا رہتاہے۔بہرحال سندھ حکومت کو اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرانا ہونگے ۔
The post اسٹریٹ کرائمز: خاتمہ کیلئے سندھ حکومت کو ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے appeared first on Urdu Khabrain.
from Urdu Khabrain https://ift.tt/2E1LBAH via Daily Khabrain
0 notes