#Aljazeera News
Explore tagged Tumblr posts
Text
الجزیرہ کا کامیاب تجربہ
غزہ کی لڑائی میں ٹی وی چینل الجزیرہ اسرائیل، امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے نیا چیلنج بن گیا ہے۔ امریکا کے وزیر خارجہ الجزیرہ کی حقائق سے بھرپور رپورٹنگ سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ انھوں نے قطر کی حکومت پر زور دیا ہے کہ الجزیرہ خطہ میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ اس بناء پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اسرائیل نے غزہ میں الجزیرہ کے بیورو آفس کو تباہ کر دیا ہے۔ غزہ میں الجزیرہ کے بیورو چیف کے گھر پر حملے میں اس کے خاندان کے افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ الجزیرہ کے قیام کی کہانی خاصی دلچسپ ہے۔ لندن میں بی بی سی کی عالمی سروس کے فیصلہ ساز ادارہ کے افسروں نے مشرق وسطیٰ کو خصوصی کوریج دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ سعودی عرب سے بی بی سی کا عربی چینل شروع کیا جائے، یوں اس چینل کے قیام کے لیے بی بی سی میں کام کرنے والے عربی صحافیوں کو منتخب کیا گیا مگر اس وقت سعودی عرب میں ایک شاہانہ نظام تھا۔ جدہ سے شایع ہونے والے اخبارات اور ٹیلی وژن چینل سعودی حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے پابند تھے۔ بی بی سی نے اپنی آزادانہ پالیسی کو تبدیل کرنے پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے انکار کیا، یوں یہ پروجیکٹ ابتدائی مرحلہ میں بند ہو گیا۔
اس زمانہ میں قطر کے ا��یر کے سعودی عرب سے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ قطر نے ایران سے تعلقات قائم کر لیے تھے اور سرکاری ملکیت میں 1996 میں الجزیرہ کے عرب چینل کا آغاز ہو گیا۔ جب بی بی سی کا عربی چینل کا پروجیکٹ بند ہوا تو 2006 میں حکومت نے الجزیرہ کا انگریزی ایڈیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا، یوں بی بی سی کے پروجیکٹ سے فارغ ہونے والوں کو الجزیرہ کے انگریزی چینل کو منظم کرنے کا موقع ملا اور دوحہ سے اس کی نشریات شروع ہوئیں۔ یوں مشرقِ وسطیٰ کا پہلا آزاد ٹی وی چینل وجود میں آیا۔ الجزیرہ نے یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک بشمول اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب، اسلام آباد نئی دہلی وغیرہ میں اپنے بیورو آفسز قائم کیے۔ الجزیرہ نے افغانستان اور مشرقِ وسطیٰ کے معاملات پر خصوصی توجہ دی۔ پاکستان کے ایبٹ آباد میں مقیم سعودی منحرف اسامہ بن لادن پر امریکی میرین دستوں کے آپریشن، اسامہ کی ہلاکت، کابل شہر پر امریکا اور اتحادیوں کے حملے جیسے اہم موضوعات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ القاعدہ کی سرگرمیوں، القاعدہ کے قائدین کی افغانستان اور پاکستان میں گرفتاریوں کے بارے میں سب سے پہلے الجزیرہ کے رپورٹرز نے دنیا کو آگاہ کیا اور افغانستان میں امریکا اور اتحادیوں کی بمباری نے مساجد اور گھروں میں مقیم افراد کو نشانہ بنایا۔
امریکا اور اتحادی فوج کے تعلقات عامہ کے افسروں نے مرنے والوں کو طالبان دہشت گرد قرار دیا مگر الجزیرہ کی نشریات سے پوری دنیا کو پتہ چلا کہ مرنے والے بے گناہ تھے، یوں امریکی حکومت کو الجزیرہ کی آزادانہ پالیسی پر اعتراضات ہونے لگے۔ الجزیرہ نے اپنے قیام کے بعد سے فلسطینیوں کی جدوجہد کو بہت زیادہ کوریج دی۔ لبنان، اردن، مغربی کنارہ اور غزہ میں حماس اور حزب ﷲ کی کارروائیوں اور اسرائیل میں ان کارروائیوں کے اثرات کے بارے میں الجزیرہ نے معروضی رپورٹنگ کر کے ایسے بہت سے حقائق کو آشکار کیا جن کو مغربی میڈیا Kill کر دیتا تھا، یوں سب سے پہلا اعتراض اسرائیل کو ہوا اور اسرائیل کی حکومت نے تل ابیب میں قائم الجزیرہ کے بیورو کو پہلے ہی بند کر دیا تھا۔ مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں 2010 میں ایک عوامی جدوجہد شروع ہوئی جس کو Arab Spring کا نام دیا گیا۔ یہ عوامی جدوجہد تیونس سے شروع ہوئی اور مصر اور لیبیا تک پھیل گئی۔ سعودی عرب بھی اس عوامی احتجاج سے محفوظ نہ رہ سکا۔ سعودی عرب میں 2011 میں حکومت مخالف احتجاج ہوئے۔ الجزیرہ نے ان تمام واقعات کو بہت تفصیل سے اپنے ناظرین کے لیے ٹیلی کاسٹ کیا۔
جب سعودی عرب کو بھی الجزیرہ کی نشریات پر اعتراض ہو گیا اور ��عودی عرب اور قطر کے درمیان دوبارہ مفاہمت کے لیے بات چیت ہوئی تو سعودی حکومت نے قطر کے سامنے جو مطالبات رکھے تھے ان میں سے ایک یہ تھا کہ الجزیرہ پر پابندی عائد کی جائے۔ قطر کی حکومت نے اس مطالبہ کو نہیں مانا البتہ الجزیرہ کی پالیسی میں کچھ تبدیلی کے رجحانات کی عکاسی نظر آنے لگی۔ جب حماس کے جہادیوں نے اسرائیل پر حملہ کیا اور پھر اسرائیل نے غزہ پر اندھا دھند بم باری شروع کر دی تو اسرائیل نے اس بمباری میں خاص طور پر بچوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں فرائض انجام دینے والے 16 کے قریب صحافیوں کو قتل کیا۔ گزشتہ ہفتے 17 اکتوبر کو اسرائیل کی فوج نے الحئی اسپتال پر براہِ راست حملہ کیا۔ الحئی اسپتال جس کو دار الشفاء بھی کہا جاتا ہے غزہ کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔ اسرائیل کے حملے میں 500 کے قریب مریض جاں بحق ہوئے جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ مرنے والوں میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ بھی شامل تھا۔
الجزیرہ نے اس اسپتال پر حملے کو تفصیلی طور پر کور کیا اور اس رپورٹنگ میں واضح شواہد سے ثابت کیا گیا کہ اسرائیل کے راکٹ نے الشفاء اسپتال کو تباہ کیا۔ یہ اسرائیل کی غزہ میں سب سے بڑی کارروائی تھی جس سے پوری دنیا میں اس واقعے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ سب سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے الزام لگایا تھا کہ یہ راکٹ اسرائیل کا نہیں تھا بلکہ یہ راکٹ حماس کے فدائین نے پھینکا تھا۔ مغربی میڈیا نے اس بیانیہ کو نشر کرنا اور شایع کرنا شروع کیا۔ امریکا کے معروف نشریاتی اداروں فوکس اور سی این این وغیرہ نے بھی یہ الزام لگایا کہ اسپتال پر گرنے والا راکٹ اسرائیلی فوج کا نہیں تھا، یہ حماس کا راکٹ تھا۔ امریکا کے صدر جوبائیڈن بھی اسرائیل کے اس پروپیگنڈے کا شکار ہوئے۔ انھوں نے دورہ اسرائیل کے دوران یہ سرٹیفکیٹ جاری کیا کہ الشفاء اسپتال پر حملے میں اسرائیل ملوث نہیں، یوں الجزیرہ کو ایک متعصب چینل قرار دینے کی دوڑ شروع ہو گئی۔
اس واقعے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات نیو یارک ٹائمز کے سامنے آنے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ان کے ماہرین نے تمام شہادتوں کے جائزے کے بعد حملے کے بارے میں وڈیوز کا بغور جائزہ لیا اور ماہرین نے اپنی رپورٹ میں اسرائیل کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا کہ حماس کے راکٹ سے اسپتال میں تباہی ہوئی۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ جو وڈیوز ٹیلی کاسٹ کی گئی ہے، اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ اسپتال پر گرنے والا میزائل حماس یا اسلامی جہادی گروپوں نے پھینکا تھا۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان وڈیوز کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ یہ راکٹ اسرائیل نے نہیں پھینکا۔ برطانیہ کے نشریاتی ادارے، بی بی سی نے جو تحقیقات کی تھیں ان سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے۔ آزادانہ ذرایع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ اسرائیل نے الشفاء اسپتال پر حملہ کے بارے میں وڈیوز پیش کی ہیں ان کی تصدیق نہیں ہوتی۔ الجزیرہ مسلسل دباؤ میں ہے۔ مشرقِ وسطیٰ جہاں بیشتر ممالک میں اس وقت بادشاہ��یں ہیں، کچھ ممالک میں شخصی آمریتیں اور کچھ میں فوجی حکومتیں ہیں اس ماحول میں الجزیرہ کا ایک کامیاب تجربہ ہے۔ الجزیرہ کے اس آزادانہ کردار کو اگر باقی ممالک بھی اپنا لیں تو اسرائیل اور مغربی پروپیگنڈے کا جواب دیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر توصیف احمد خان
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
Text
On tradition and science and thinking about what's important to us.
0 notes
Text
youtube
Belfast's International Wall becomes the Palestinian Wall
Belfast mural artists put up powerful show of solidarity with Gaza | In Pictures | Al Jazeera
#غزة#فلسطين#ايرلندا#بلفاست#ireland#belfast#gaza#palestra#palestine#genocide#freedom#free palestine#Bobby Sands#hunger#UK#USA#israel apartheid#Youtube#formula 1#Israel#UNGA#محكمة العدل الدولية#International Court of Justice#ICJ#ICC#NEWS#current events#ALJAZEERA#TEL AVIV#jerusalem
90 notes
·
View notes
Text
At least 20 killed and 150 wounded as Israeli tanks fire shells and live rounds at people in northern Gaza City who lined up to receive much-needed humanitarian supplies, health officials say.
UN says heavy fighting has “encircled” two hospitals in Khan Younis – Nasser and Al-Amal – leaving thousands of “terrified staff, patients and displaced people trapped inside”.
The Israeli military demolished hundreds of buildings near its fence with Gaza as it seeks to create “a buffer zone” in clear defiance of US demands.
At least 25,700 people have been killed and 63,740 wounded in Israeli attacks on Gaza since October 7. The death toll in Israel from the October 7 Hamas attacks stands at 1,139.
#palestine#gaza#northern gaza#aljazeera#link#news#free palestine#free gaza#end the genocide#strike for palestine#global strike for palestine#ceasefire
14 notes
·
View notes
Text
how can people be blind?
if you witnessed a murder, would you stand with the killer because 'they were provoked' and 'the victim asked for it'? and yet now, Isr*el is planning on sending a nuclear bomb onto gaza. this isn't war, and there's no 'neutrality' in this. it's a genocide, and the Israelis want to kill until no human is left on the land of Gaza.
open your eyes a bit.
#palestine#free palestine#boost#palestine genocide#stop israel#free gaza#current events#fuck israel#palestine will be free#check aljazeera news if you don't believe me
17 notes
·
View notes
Text
significant setbacks
#it's the bbc btw from a few days ago#I hadn't read it yet#I'm mostly using aljazeera for news on Palestine Lebanon and Israel but it's good to know what westerns newspapers have to#say about it#bitterly disappointing every time but still important imho#tbd
2 notes
·
View notes
Text
#2023#twitter#tweet#world politics#world news#Palestine#israel#israeli palestinian conflict#free palestine#apartheid#terrorism#far right#far right extremism#aljazeera#itamar ben gvir#the serfs
42 notes
·
View notes
Text
And, like 90% of headlines, I've seen so far, were more or less: "Hostages finally free." "What do we know about the four recused Hostages?" "Israel rescues hostages with aid from US!" etc.
I've seen very few headlines that even mention the over 200 Palestinians that were murdered to "rescue" four people.
Aljazeera was the only outlet I could find that dared to plainly state that those over 200 people were killed by Israel, instead of pretending they just happened to die as Israel was carrying out the "rescue"
And not even Aljazeera mentioned the fact that Israel still has 9500 Palestinian in custody, over 3500 of whom were imprisoned without trial or charges.
I hope future generations will look with disgust at these news agencies who are spreading Israeli propaganda.
#just to clarify#by ''these news agencies'' I do not mean aljazeera#they are one of the last bastion of actual journalism
111K notes
·
View notes
Text
i think its interesting thst the internet was flooded with bots larping as bangledeshis with bangledesh flags in their usernames during the overthrow of hasina and the internet was also flooded with bots larping as venezuelans with venzuela flags in their usernames during the attempt to overthrow maduro. and once those were over they all just seemingly disappeared
both were insanely similar events in really close proximity and lrb reminded me of it. there was a lot of "listen to bangledeshis" and "listen to venezuelans" in response to any questioning of what was going on whatsoever to reaffirm that they were Democracy Protests Against Evil Dictators That America Has Nothing to Do With
#i swear these were like propaganda psyops coordinated with CIA / elon musk / and facebook guy or whatever#there were THOUSANDS of comments on every aljazeera post on facebook from profile-pictureless bangledeshis pleading for aljazeera to-#report on the protests in bangladesh#and they did. and then the neoliberal western-friendly guy magically became leader of bangledesh and then bangladesh disappeared from news#there was like 'Here's Whats Happening in Bangladesh/Venezuela' posted by checkmark accounts with flags in usernames getting 100k+ likes on#twitter#saying all the lines. you know#'Hasina/Maduro are slaughtering us and putting us in concentration camps!!!!!'#also not to sound insensitive or mean about legitimate grievances but the clearly US-involved online psyop propaganda was so insane
1 note
·
View note
Text
Aqsa University Central Library
حيث يحرقون الكتب ، سيحرقون الناس في النهاية أيضا ".
Younis Tirawi | يونس
Exclusive: Israeli soldiers set fire Aqsa University’s library in Gaza City and took pictures of themselves in front of the flames.
Jake Godin on X: "The same set of library shelves that are on fire in the background of the photo shared by Younis can be seen in an Instagram story saved by the IUG/Aqsa University Central Library in 2022. Instagram link: https://t.co/ywMmVV4vD8 https://t.co/tEfEK6WHVL" / X
An Israeli occupation soldier posted an image of himself posing in front of #AlAqsaUniversity library, which they had set on fire. Israel has targeted all universities in the Strip, with some being completely destroyed, aiming to force Palestinian youths to flee, thereby @QudsNen
#genocide#gaza#palestine#غزة#book#book covers#book review#books & libraries#boycott israel#israel#israeli war crimes#crimes against humanity#war crimes#criminal minds#israel is a war criminal#محكمة العدل الدولية#International Court of Justice#ICJ#ICC#NEWS#current events#ALJAZEERA#CNN#TEL AVIV#jerusalem
13 notes
·
View notes
Text
oh btw. randomly remembered this so reminder for anyone else: new york times writers are currently on strike and asking for a boycott, so if u want election coverage do not use theirs!!
#wordle and connections etc as well#as ive mentioned tho im only reading aljazeera and bbc on this lmao no american news for me#aljazeera is killing me bc they have an article with live updates and it's. like i need to just close the tab lmfao#but also it's kind of making me feel better?? to at least know that all world leaders are also kinda perturbed rn???#anyway!#bri babbles
0 notes
Text
!!!!!!!!
🚨 Dozens of Palestinians have been killed and wounded by the occupation forces as they stormed the complex at dawn today.
🚨 2 violent explosions happened inside the hospital complex.
🚨 Israeli forces assaulted Al Jazeera journalist Ismail Al-Ghoul and his crew then abducted all of them.
🚨 More than 30 thousand displaced people inside the complex.
🚨 Israeli forces have forcibly entered the hospital and have already abducted more than 150 civilians into custody.
🚨 Israeli forces have also forced many critically ill patients to vacate the hospital and relocate to the south under threat of gunfire and bombings.
🚨 Israeli forces are currently bulldozing the courtyard around the hospital.
🚨 The surrounding land is mostly graves of Palestinians who were killed when the Israeli forces attacked the hospital the first time.
🚨 Homes surrounding Al Shifa medical complex are now being targeted.
“Israeli occupation forces attacked Al Jazeera Arabic correspondent Ismail Alghoul in Gaza whilst he was performing his journalistic duties. Following the attack, he was arrested, and the broadcast vehicle along with cameras and equipment was destroyed.
Al Jazeera Media Network demands the immediate release of its correspondent and the other journalists who were detained alongside him, and holds the occupation forces fully responsible for their safety.”
#aljazeera#free palestine#palestine#free gaza#gaza#jerusalem#israel is evil#important#social justice#from the river to the sea palestine will be free#justice for palestine#gaza strip#palestinian genocide#end israel’s genocide#israel#endisraelsgenocide#end occupation#gaza genocide#end israeli occupation#end israeli apartheid#palestine news#current events#freepalastine🇵🇸#free palestine 🇵🇸#end israeli siege#end the genocide#news on gaza#israel war crimes#ethnic cleansing#hold israel accountable
6K notes
·
View notes
Text
youtube
News Updates Lebanon #lebanon #erikwarsaw #putin #shorts #hezbollah #lebanon #syria @AlphaSheesh https://youtube.com/shorts/6gmhufT9mms?feature=share
#youtube#Lebanon#isreal#israel hamas war#hamas#hezbollah#hezbollah war crimes#lebanon war#war#battle for dream island#idf terrorists#idf#idf war crimes#netanyahu#netanyahuwarcriminal#america#joe biden#aircraft#usa news#bbc#al jazeera#aljazeera#breaking news#breakingnews#putin#vladimir putin#russainz#social media#mixed media#social war
0 notes
Text
“United States Security Advisor And Liar To His Core John Kirby” Claims "Terrorist, Fascist, War Criminal, Genocidal, Apartheid Zionist 🐖 Isra-hell" Has Not Violated Any International Laws During Genocide In Gaza
A Press Conference held today by the U.S. National Security
Communications Advisor And Liar To His Core, Rear Admiral John Kirby, who tells reporters "we have not found any evidence that the "Terrorist, Fascist, War Criminal, Genocidal, Apartheid Zionist 🐖 🐷 🐗 Isra-hellis” have so far violated International Humanitarian law" during the Occupation's Siege, Bombardment, Blockade and Invasion of the Gaza Strip over the past 6-months.
This comes just one day after the Zionist Cunts admitted to killing 7 Foreign Aid Workers, including Citizens of Palestine, Poland, Australia, Britain and a Dual Citizen of the U.S. and Canada, in a targeted airstrike on three armored vehicles they were traveling in after delivering humanitarian aid to a warehouse in Deir al-Balah, in the central Gaza Strip.
The claim rings truly hollow as South Africa's case against "Terrorist, Fascist, War Criminal, Genocidal, Apartheid Zionist 🐖 Isra-hell" continues to move forward at the International Court of Justice (ICJ) at The Hague, in the Netherlands, which continues to order provisional measures against the Zionist Cunts.
For some 2.3 million Palestinians in Gaza this Eid, this will be the first Muslim religious holiday after more than 33,000 people have been killed in Israeli attacks. With little food aid, and very limited water, Gaza's Eid al-Fitr will be mired in destruction amid the continuing attacks.
#News 🗞️#Aljazeera English#Forever Palestine 🇵🇸#Gaza#Genocide in Gaza#The War Crimes of the Terrorist Zionist Cunts#Genocidal Joe Administration#Communications Advisor | Liar To His Core | Rear Admiral John Kirby
1 note
·
View note
Text
Guys. They have extended the cease fire, like it's still very much not the time to stop posting but also saying we have like 16 hours until carpet bombing starts again is not helpful rn
#PLEASE#I learned through a very silly source originally#but please check aljazeera and other news sites frequently for this shit
0 notes
Text
The thing with news sources and deciding what's trustworthy and what's not is that when you see criticism of Aljazeera (which to be clear is not a great news source about anything other than Palestine) is that they completely neglect to mention that each regional section of Al-Jazeera has different people in charge of it, different contributors, different sources.
By all means, analyze your sources and understand what information you're getting but to say outright that ALL of what AlJazeera reports EVER is wrong is inherently meant to discredit Palestinian journalists in a way that no other journalist who is not Palestinian and NOT directly experiencing the war in Gaza has been discredited. Surprisingly (not really but), a lot of Palestinians in Gaza are employed by AlJazeera because it's difficult for them to find employment elsewhere.
And again, I do not love AlJazeera. I think they do plenty of faulty journalism and reporting and I actively avoid them for most news sources. But RIGHT NOW with everything going on in Gaza, they're probably one of the most trustworthy ones because of their first hand accounts and willingness to publish Palestinian voices, which many, MANY news stations refuse to do. I especially encourage the Arabic version of AlJazeera!
Like Haartz has like... 4 Palestinians on their editorial team max, and they have EVEN LESS people on the ground in Gaza whereas we have dozens of reporters from Gaza on Al-Jazeera, many of which have died. The way to fact check your news is you find how many times they link factual evidence (like videos of experiences, primary accounts, primary quotes) and compare it with circumstance of publishing.
Here are some ways to fact check and questions to ask, even when looking at Al Jazeera:
Is this a first hand account? If not, does it name a person who experienced this first hand?
If they cite/name a person who experienced it first hand, are they a trustworthy person? What are their ties to the situation? Why would they report this, have they reported situations like this in the past?
What would the person reporting gain from reporting this? A Palestinian with an Instagram post about their life in Gaza has much less to gain than an Israeli soldier publishing their experience in Gaza, for example.
In the first hand account, are there actions or evidence that is corroborated? IE: There was a video of an Israeli soldier abducting a blonde Palestinian, and there was a Human Rights Org that reported child abductions from evidence gather by an on the ground reporter. There is less of a chance that this is false, therefore.
If you don't see other news sources reporting this (ie, you don't see CNN/NYT/BBC/Fox/any other western-led media outlet) then ask: Why would they not report it? Does that mean it's false? Maybe not. Many Euro-american sources spend MONTHS before they talk about an issue (think: Washington post article "questioning" the evidence of Hamas in Al-Shifaa hospital more than a month after the raid happened)
Defining "Trustworthy":
What is their history on reporting events? Are they someone who is well known in whatever community they represent?
Think: Ghassan Abu-Sitta, a world renowned doctor. When he reports something with his name attached, he is putting his entire reputation on the line. Therefore, it is more likely he is telling the truth.
Are they someone who has any real, structural power over the situation? Maha Hussaini, for example, cannot change her circumstances because a ceasefire relies on other people separate from her, a journalist. Therefore, she has less of a reason to lie about things happening to her.
For the news source: what are their ties to the situation? CNN, for example, has stated they have their content reviewed by the IDF. Wael Al-Dahdouh, before he was evacuated, was providing first hand accounts of situation, meaning its difficult for him to fake anything or misrepresent.
What else has this person/news source reported? What are their political leanings — not just left/right, but what are their general stances on a variety of issues?
How many people who are part of the community impacted are part of reporting on this (IE: How many Palestinian POVs are shared, how many Israeli POVs are shared, what are the POVs of the people shared in general?).
Can someone I personally trust vouch for this person? If not, can I ask someone I trust to look over this person/agency and tell me their opinion?
There's for sure more I'm forgetting but these are some ways I personally check my facts and information as a quick rundown. And I see this issue of not knowing how to fact check happen ALL OVER the place, on both sides. So I really, highly encourage everyone to engage with sources more honestly!
You'll make mistakes, everyone does! I do as well! But try to be vigilant about these things so we can ensure that we're spreading accurate information and try to correct information when possible! There's no 100% unbiased source so I encourage you to compare/contrast information and your understandings of the world to fully comprehend the situation!
Please use these questions when checking ANY news source, even Al-Jazeera!
5K notes
·
View notes