#کمیٹی
Explore tagged Tumblr posts
Text
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آج اجلاس شرح سود میں 2 فیصد تک کمی متوقع
(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوگا جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال سمیت بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے بعد شرح سود میں 2.5 فیصد تک کمی کا امکان ہے، اس وقت بنیادی…
0 notes
Text
قومی اسمبلی کا اجلاسعمیر نیازی کاگندم کی درآمد پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے رکن عمیر نیازی نے گندم کی درآمد پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی کےاجلاس سے خطاب میں کہا کہ آبادی کے لحاظ سے کل 32 ملین میٹرک ٹن کی ضرورت ہے، پاکستان میں 24-2023 میں 3.87 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی، 3900 روپے فی من گندم کی قیمت حکومت نے مقرر کی جو غیر منصفانہ ہے، فصل کی بوائی میں 65ہزارروپے فی ایکڑ خرچ آ…
0 notes
Text
اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے اسٹرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ
اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے قیام کیلئے اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے کیلئے ٹی او آراوز طے کرےگی،ممکنہ اتحاد کی صورت میں اسٹیرنگ کمیٹی احتجاجی تحریک سے متعلق حکمت عملی مرتب کرے گی۔اسٹیرنگ کمیٹی ہی جلسے،جلوس کے لئے جگہ اور وقت کا تعین کرے گی۔ اسٹیرنگ کمیٹی میں پانچ اراکین تحریک تحفظ آئین پاکستان جبکہ پانچ جے یو آئی ف سے ہوں…
View On WordPress
0 notes
Text
سندھ کے تمام پولنگ سٹیشنز پر فوج کی تعیناتی مکمل ہو گئی، کور کمانڈر کراچی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت امن امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا 30 واں اجلاس وزیراعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آگاہ کیا کہ سندھ کی تمام پولنگ اسٹیشنز پر آرمی کے تعیناتی مکمل ہوگئی ہے، ۔آئی جی سندھ کے مطابق عام انتخابات سے متعلق تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی وزرا، کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ…
View On WordPress
0 notes
Text
میونسپل کمیٹی بدین کا بجٹ پیش کردیا گیا
اردو ٹوڈے، بدین چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی نے میونسپل کمیٹی کا سال 2023 اور 24 کا 35 کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 106 روپے کا سالانہ بجٹ پیش کر دیا 24 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار 106 روپے تنخواہوں کے لئے مختص وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین علی اکبر میمن کی صدارت میں منعقد پہلے بجٹ اجلاس میں چئیرمین میونسپل کمیٹی بدین پیر محمد صالح قریشی نے میونسپل کمیٹی کا سال 2023 اور 24 کا 35 کروڑ 38…
View On WordPress
1 note
·
View note
Text
کاشغر' گوادر ریلوے لائن
28 اپریل 2023 کے اخبارات میں ایک بہت ہی اچھی خبر شایع ہوئی ہے‘ خبر کے مطابق ’’چین کے روڈ اور بیلٹ پروجیکٹ کے مہنگے ترین منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے‘ جس میں گوادر سے سنکیانگ تک 58 ارب ڈالر کے نئے ریل منصوبے کی تجویز دی گئی ہے‘ 1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہر کاشغر سے ملا دے گا‘‘۔ انگریز نے ہندوستان اور پاکستان کو جاتے ہوئے جو تحفے دیے‘ ان میں ریل سب سے بہترین ذریعہ سفر تھا۔ اب تو ہم ریلوے کے ساتھ ساتھ اس کی پٹڑیاں بھی کباڑ میں فروخت کر کے کھا چکے ہیں‘ معلوم نہیں ہمارا پیٹ کب بھرے گا؟ اب چین کے تعاون سے نئی ریلوے لائن اور موٹر وے کا چرچا ہے‘ جو چین کے مغربی صوبے سنکیانگ کے شہر کاشغر کو بحیرہ عرب کے دہانے پر واقع پاکستان کی بندر گاہ گوادر سے ملائے گی۔ چین سے آنے والی اس سڑک اور ریلوے لائن کا روٹ پاکستان میں کون سا ہونا چاہیے اس سلسلے میں مختلف فورموں پر بحث ہو رہی ہے‘ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی اس پر کافی بحث کی ہے اور مختلف تجاویز پیش کی ہیں، اس سلسلے میں سب سے بہترین حل نواز شریف کے دور حکومت میں اس وقت کے چیئرمین ریلوے و چیئرمین واپڈا محترم شکیل درانی نے پیش کیا تھا، قارئین کی دلچسپی کے لیے یہ تجاویز پیش خدمت ہیں‘ وہ لکھتے ہیں کہ ’’ کاشغر سے گوادر تک ریلوے لائن اور شاہراہ‘ کی بہت زیادہ اسٹرٹیجک اور اقتصادی اہمیت ہو گی۔
کوہاٹ‘ بنوں‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ ڈیرہ غازی خان اور اندرون بلوچستان کے علاقوں کی دوسرے علاقوں کی بہ نسبت پسماندگی کی بڑی وجہ ریلوے لائن کا نہ ہونا بھی ہے۔ ضروری ہے کہ کاشغر سے گوادر تک ریلوے لائن اور سڑک کے روٹ کے لیے وہ علاقے منتخب کیے جائیں جو پسماندہ اور دور دراز واقع ہوں تاکہ ان علاقوں کو بھی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکے۔ سنکیانگ کے شہر کاشغر سے آنے والا راستہ دو اطراف سے پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے‘ یہ کاشغر کے نزدیک درہ کلیک ور درہ منٹاکا سے گزرے گی چونکہ یہ درے کاشغر کے نزدیک ہیں یا پھر یہ درہ خنجراب سے ہوکر آ سکتی ہے‘ اول ذکر درّے پرانے قافلوں کے راستے ہیں اور شاید ان کے ذریعے گلگت تک ایک متبادل راستہ بذریعہ غذر مل جائے گا‘ یہ راستہ آگے ملک کے باقی علاقوں کے ساتھ مل جائے گا اور یہ موجودہ قراقرم ہائی وے کے علاوہ ہو گا۔ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر انڈس ہائی وے نے پہلے سے ہی کراچی اور پشاور کے درمیان فاصلہ 300 میل کم کر دیا ہے‘ اس طرح نئی ریلوے لائن بھی پرانی کی نسبت چھوٹی ہو گی پرانی لائن کی مرمت اور سگنلنگ کے نظام کو بہتر کر کے اسپیڈ بڑھائی جا سکتی ہے‘ بجائے اس کے کہ نئی لائن بچھائی جائے‘ پرانی لائن کو لاہور سے پنڈی تک ڈبل کیا جائے اس سے اخراجات بھی کم ہوں گے‘ نئی ریلوے لائن کو کشمور سے آگے بلوچستان کے اندرونی علاقوں خضدار اور تربت وغیرہ سے گزار کر گوادر تک لایا جائے۔
کوئٹہ کے لیے موجودہ لائن بہتر رہے گی اور اس کو گوادر تک توسیع دی جائے تاکہ سیندک‘ریکوڈیک اور دوسرے علاقوں کی معدنیات کو برآمد کے لیے گوادر بندرگاہ تک لانے میں آسانی ہو ۔ تربت‘ پنچ گور‘ آواران‘ خاران اور خضدار کی پسماندگی کا اندازہ ان لوگوں کو ہو سکتا ہے جنھوں نے یہ علاقے خود دیکھے ہوں یہ علاقے پاکستان کا حصہ ہیں اور ریاست کی طرف سے بہتر سلوک کے مستحق ہیں، دریائے سندھ کے داہنے کنارے پر واقع انڈس ہائی وے آج کل افغانستان کی درآمدی اور برآمدی تجارت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ بنوں میرعلی روڈ آگے سرحد پر واقع غلام خان کسٹم پوسٹ سے جا ملتی ہے۔ 2005 میں کی گئی انڈس ہائی وے کے ساتھ نئی ریلوے لائن کی فیزیبلٹی رپورٹ موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، اس ریلوے لائن کو افغانستان تک توسیع دی جا سکتی ہے‘ کوئٹہ چمن لائن بھی بہت مناسب ہے‘ دادو سے گوادر تک ریلوے لائن صرف پیسوں کا ضیاع ہو گا، گوادر سے کراچی تک کوسٹل ہائی وے اس بندرگاہ کی فوری ضروریات کے لیے کافی ہے۔ پاکستان میں بہت سے علاقے حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پسماندہ رہ گئے ہیں ’اس لیے مستقبل میں جو بھی منصوبہ بنے اس کا ہدف پسماندہ علاقوں کی ترقی ہونا چائے‘‘۔
جمیل مرغز
بشکریہ ایکپریس نیوز
2 notes
·
View notes
Text
بہ تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حکومت پنجاب ننکانہ صاحب فون نمبر056-9201028
ہینڈ آوٹ نمبر512
ننکانہ صاحب:( )07 نومبر 2024۔۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام الناس کو معیاری اور مقررہ کرد�� نرخوں پر اشیاءکی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر سمیت تمام ضلعی پرائس مجسٹریٹس اجلاس میں شریک تھے۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خاور حفیظ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ کے پہلے ہفتے کی کارکردگی بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں 07 ہزار 500 مقامات کو چیک کیا۔ دوران انسپکشن 352 افراد خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جن کو 10 لاکھ 19 ہزار 500 سو روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔روٹی و نان کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لینے کے لیے 116 مقامات کو چیک کیا گیا ، خلاف ورزی پر 03 لاکھ 19 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر 35 مقامات کی کڑی چیکنگ یقینی بنائیں اور ماہانہ ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروائیاں عمل میں لائیں ، چیکنگ مکمل نہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کریں اور اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پرائس چیکنگ کے لیے خود بھی فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی سی کاونٹرز اور تمام دوکانوں پر شہریوں کی سہولت کے لئے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیں اور انتظامی افسران مہنگی اشیاءفروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں، گراں فروشی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے موثر کاروائیاں جاری رکھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ل��ے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ، ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب سبزی و فروٹ منڈیوں میں رسد و طلب کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
0 notes
Text
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 22 ؍ اکتوبر 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ اسمبلی انتخابات کا نوٹِفِکیشن آج جاری ہو گا ‘ ریاست بھر میں پرچہ نامزدگی ادخال کا آج سے آغاز ‘
مہا یوتی اور مہا وِکاس آ گھاڑی نشستوں کی تقسیم ہنوز غیر واضح
٭ پریورتن مہا شکتی ‘ منسے اور وِنچت بہو جن آ گھاڑی کی جانب سے مرحلہ وار امید واروں کا اعلان
٭ ’’ بھارت جوڑو ابھیان ‘‘ کے کنوینر یو گیندر یادو کے اکو لہ میں منعقدہ پروگرام میں ہنگا مہ آ رائی
٭ سیاسی پارٹیوں سے ’’ قحط سے پاک مراٹھواڑہ ‘‘ کا تحریری تیقین دینے کا مرا ٹھواڑہ پانی پریشد کا مطالبہ
اور
٭ بھامر اگڑھ تعلقہ میں پولس کے ساتھ ہوئی مد بھیڑ میں 5؍ نکسلائٹس ہلاک
اب خبریں تفصیل سے...
وِدھان سبھا الیکشن کے لیے آج نوٹِفِکیشن جاری ہو رہاہے ۔ اِس ضمن میں ریاست بھر میں نامزدگی کی کارروائیاں شروع ہو جائیں گی ۔ آئندہ29؍ تاریخ تک امید واری عریضے بھرے جا سکیں گے اور 30؍ تاریخ کو عرضیوں کی چھان بین ہو گی ۔ 4؍ نو مبر تک عریضے واپس لیے جا سکیں گے اور اُسی دن تمام حلقوں کی تصویر صاف ہو گی ۔ ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے اِسی نظام الاوقات کے مطا بق پرچہ نامزدگی کا عمل ہو گا ۔
***** ***** *****
ریاست میں288؍ میں سے 25�� حلقے درج فہرست ذاتوں کے لیے مختص ہیں ۔ فہرستِ رائے دہندگان میں اب تک 9؍ کروڑ 63؍ لاکھ سے زیادہ افراد کا اندراج ہو چکا ہے ۔ اِس کے مطا بق 5؍ کروڑ مرد اور 4؍ کروڑ 66؍ لاکھ سے زائد خواتین ہیں۔ تقریباً ایک کروڑ 85؍ لاکھ 20؍ تا 29؍ سال کے در میان ہیں ۔ 20؍ لاکھ 93؍ ہزار سے زائد نے پہلی مر تبہ ووٹنگ کے لیے اندراج کیا ہے ۔
کات کری ‘ کو لم ‘ مار یا گونڈ اِن خصوصی آدیواسی جماعتوں کے تمام 2؍ لاکھ 77؍ ہزار افراد کے ناموں کے اندراج کی اطلاع الیکشن کمیشن نے دی ہے ۔
ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لیے تقریباً ایک لاکھ 186؍ رائے دہی مراکز ہوں گے ۔ جن میں 42؍ ہزار 604؍ شہری اور 57؍ ہزار 582؍ دیہی علاقوں میں ہوں گے ۔سب سے زیادہ 8؍ ہزار 417؍ رائے دہی مراکز پونے ضلع میں جبکہ سب سے کم 921؍ مراکز سندھو درگ ضلعے میں ہیں ۔
***** ***** *****
دریں اثناء الیکشن کے وقت کے بعد ریاست میں صدر راج نافذ ہو نے کی بات غیر یقینی ہو نے کا سیا سی تجزیہ کاروں نے کہا ہے ۔ موجودہ وِدھان سبھا کی مدت ختم ہونے سے قبل 26؍ نومبر سے پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کا عمل پورا ہو کر نو منتخب شدہ ارکان اسمبلی کی فہرست گورنر کے سپرد کی جائے گی ۔ اُس کے بعد آئین کی دفعہ 164؍ کے مطا بق حکو مت سازی کے لیے گور نر مد عو کر سکتے ہیں اور اس کے لیے 26؍ نومبر تاریخ حتمی نہیں ہے بلکہ 26؍ نومبر کی مدت صرف الیکشن کے عمل کو مکمل کرنے کی بات سیاسی تجزیہ کاروں نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں امید واری عرضی بھر نے کی شروعات آج ہو رہی ہے لیکن مہا یو تی اور مہا وِکاس آ گھاری کو پار ٹیوں کی جانب سے نشستوں کی تقسیم مکمل نہیں ہو ئی ہے۔ مہایو تی میں بی جے پی کے 99؍ امید وار اور راشٹر وادی کانگریس کے کچھ امید واروں کو چھوڑ کر دیگر امید وار ظاہر نہیں کیےگئے ہیں۔
دریں اثناء ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر نا نا پٹو لے نے کہا ہے کہ مہا وِکاس آ گھاڑی میںکسی بھی طرح کی نا اتفاقی نہیں ہے وہ کل دِلّی میں نامہ نگاروں سے مخاطب تھے ۔ نشستوں کی تقسیم کے ضمن میں کانگریس کی 96؍ نشستوں کے لیے بات اب تک مکمل ہو چکی ہے اور بقیہ نشستوں پر آج بات ہو گی ۔اُس کے بعد امید وار ظاہر کیے جانے کی اطلاع پٹو لے نے دی ۔ انھوں نے کہا کہ مہا وِکاس آ گھاری سے شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے گروپ کے باہر نکلنے کی بات بے بنیاد ہے ۔ مخالف پارٹیوں کی جانب سے جان بو جھ کر افواہ پھیلائی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
ری پبلیکن پارٹی کے صدر و مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف رامداس آٹھولے نے اپنے وفد کے ساتھ بی جے پی لیڈر و نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ممبئی میں ملا قات کی ۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ری پبلیکن پارٹی کے لیے کچھ نشستیں دینے کے لیے بات چیت ہونے کی اطلاع آٹھو لے نے دی ۔ اِس ضمن میں مہا یو تی کی تین بڑی پارٹیوں سے بات چیت کے بعد فیصلہ لیے جانے کا تیقن پھڑ نویس نے دیے جانے کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
مہا راشٹر نو نِر مان سینا نے اسمبلی انتخابات کے لیے امید واروں کی پہلی فہرست کل ظاہر کی ۔ کلیان مضا فات حلقہ سے راجو پاٹل اور ٹھا نہ سے اویناش جا دھو کو امید واری دی گئی ہے ۔ منسے صدر راج ٹھاکرے نے ڈومبیولی میں راجو پاٹل کے تشہیری دفتر کے افتتاح کے بعد یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
ریاست میں نو قیام شدہ ’’ پر یو َرتن مہا شکتی ‘‘ اِس تیسرے محاذ نے 10؍ امید واروں کی پہلی فہرست کل جاری کی ۔ اِن 10؍ میں سے 8؍ نشستیں پر ہار جن شکتی پارٹی کو ‘ 2؍ راجو شیٹی کے سوا بھیما نی شیتکری سنگھٹنا کو دی گئی ہے۔ راجو شیٹی نے کل پونا میں صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ اِس صحافتی کانفرنس میں مہاراشٹر سوراجیہ پارٹی کے صدر چھتر پتی سنبھا جی راجے اور پر ہار جن شکتی کے صدر بچو کڑو موجود تھے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
بھارت جوڑو مہم کے کو نوینر یوگیندر یادو نے کل اکو لہ میں ہوئے اجلاس میں ونچت بہو جن آ گھاڑی کے کار کنان نے ہنگا مہ کیا ۔
مہا راشٹر ڈیمو کریٹک فورم کی جانب سے منعقدہ اِس اجلاس میں یو گیندر یادو کی تقریر شروع ہوتے ہی ونچت بہو جن آ گھاڑی کے کار کنان نے کچھ مسائل پیش کیے جس پر بڑا ہنگا مہ ہو گیا ۔
دریں اثناء ہا تھا پائی ہونے پر پولس نے ونچت کے کچھ کار کنان کو حراست میں لینے کی اطلاع ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ پانی پریشد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن لڑ نے والی تمام سیاسی پارٹیاں اپنے منشور میں تحریری وعدہ کر یں کہ مراٹھواڑہ کو خشک سالی سے پاک کیا جا ئے گا ۔ اپنی پریس ریلیز میں مراٹھواڑہ پانی پریشد نے یہ توقع بھی ظاہر کی ہے کہ مراٹھواڑہ کی آبپا شی کی صلاحیت کو 50؍فیصد تک بڑ ھا نے کےلیے م�� بوط واٹر پالیسی اسکیم کے تحت تمام اختیا رات پر غور کرتے ہوئے ایک وقتی پروگرام کو نافذ کیا جا نا چاہیے ۔
***** ***** *****
سامعین اسمبلی انتخابات کے موقع پر پروگرام آڈھا وا وِدھا ن سبھا متدار سنگھا چا ‘‘ روز آ نہ شام 7؍ بج کر 10؍ منٹ پر آ کاشوانی سے نشر کیا جا رہ اہے ۔ اِس پروگرام میں آج ٹھا نے ضلعے کا جائزہ پیش کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
قو می پانی ایوارڈ آج نئی دِلّی میں صدر جمہوریہ دروپدی مر مو کے ہاتھوں دیا جائے گا ۔ مرکزی جل شکتی وزارت نے 9؍ زمروں میں 38؍ فاتحین کا اعلان کیا ہے ۔ جن میں بہترین ریاست ‘ ضلع ‘ گرام پنچایت ‘ شہری مقامی خود مختار حکو مت واٹر یو ٹی لائزیشن گروپ اور بہترین شہری ‘ سو سائٹی شامل ہیں ۔ یہ اِس ایوارڈ کا پانچواں سال ہے ۔
***** ***** *****
گڑھ چِرولی ضلعے کے بھامرا گڑھ تعلقہ میں پولس کے ساتھ تصا دم میں 5؍ نکسلی مارے گئے ہیں ۔ اِس تصا دم میں ایک پولس اہلکار زخمی ہوا ہے اور اِس کا علاج جاری ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے در میان قاتلا نہ حملہ کرنے کے لیے کو پر شی کے جنگولوں میں آنے کی اطلاع ملی تھی اُس کے مطا بق اِس علاقہ میں C-60؍ دستہ کے 22؍ جبکہ سینٹرل ریزر و فورس دستہ کے 2؍ ٹکڑیوں نے نکسل مخالف کارروائی انجام دی ۔ اِس تصا دم میں 5؍ نکسلی ہلاک ہوئے او ر اُن کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے سو ئے گائوں تعلقہ میں کل 2 ؍ مختلف حادثات میں 2؍ افراد کے اوپر بجلی گر نے سے وہ ہلاک ہو گئے ۔ جنگلی کوٹہ کے اجی ناتھ نتھو راٹھوڑ اور ہنو منت کھیڑا کی اشوینی مچھندر ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری ‘ بسمت اور اونڈھا تعلقہ جات سمیت ناندیڑ ضلعے کے حد گائوں تحصیل میں آج صبح 6؍ بج کر 52؍ منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما پر اِن جھٹکوں کی شدت 3؍ اعشاریہ 8؍ ریختر اسکیل درج ہوئی ۔ ہمارے نمائندے نے ضلع ڈیزاسٹر منجمنٹ شعبے کے افسر کنجے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اِس زلزلے کا مرکز ناندیڑ تھا تاہم اِس کے اثرات ہنگولی ضلع میں محسوس کیے گئے ۔
ناندیڑ شہر اور علاقے کے کئی ایک گائوں میں اِس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے گھروں کی ٹین کی چھتوں سے پتھر نکا لنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں اسمبلی انتخابات کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے بعد سے سی وِجول ایپ پر تقریباً 776؍ شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن میں 773؍ شکایتوں کا ازالہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جا چکا ہے ۔ ریاستی ایڈیشنل چیف الیکشن افسر ڈاکٹر کرن کلکر نی نے یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے اساتذہ و معلمین سے ووٹر بیداری مہم میں سر گر م کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ بیداری رائے دہندگان کے لیے سویپ تصور کے تحت وہ کل اساتذہ کےایک اجلاس میں خطاب کر رہے تھے ۔ اِسی طرح کلکٹر دلیپ سوامی نے کل ایم آئی ٹی میں منعقدہ طلبہ کے ایک اجلاس سے بھی خطاب کیا اور انھیں رائے دہی کرنے کی تر غیب دی ۔ اِس موقع پر ووٹر بیداری پر مبنی گیت پیش کر کے حاضرین کو ووٹ کی اہمیت سے آ گاہ کیاگیا ۔
دریں اثناء انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاد کے پیش نظر چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں ہر مہینے منعقد ہونے والا علاقائی لوک شاہی دن منسوخ کر دیاگیا ہے ۔
***** ***** *****
بھارت اور نیوزی لینڈ کے ما بین کھیلیا جارہی 3؍ ٹیسٹ کرکٹ میچیز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آئندہ جمعرات سے پونا میں کھیلا جا ئے گا ۔ بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں نیوز ی لینڈ نے جیت حاصل کر کے سیریزمیں ایک صفر کی بر تری حاصل کی ہے ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ مقابلہ ممبئی میں یکم نومبر سے کھیلا جائے گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ اسمبلی انتخابات کا نوٹِفِکیشن آج جاری ہو گا ‘ ریاست بھر میں پرچہ نامزدگی ادخال کا آج سے آغاز ‘
مہا یوتی اور مہا وِکاس آ گھاڑی نشستوں کی تقسیم ہنوز غیر واضح
٭ پریورتن مہا شکتی ‘ منسے اور وِنچت بہو جن آ گھاڑی کی جانب سے مرحلہ وار امید واروں کا اعلان
٭ ’’ بھارت جوڑو ابھیان ‘‘ کے کنوینر یو گیندر یادو کے اکو لہ میں منعقدہ پروگرام میں ہنگا مہ آ رائی
٭ سیاسی پارٹیوں سے ’’ قحط سے پاک مراٹھواڑہ ‘‘ کا تحریری تیقین دینے کا مرا ٹھواڑہ پانی پریشد کا مطالبہ
اور
٭ بھامر اگڑھ تعلقہ میں پولس کے ساتھ ہوئی مد بھیڑ میں 5؍ نکسلائٹس ہلاک
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
Text
یکم جمادی الاول کب ہو گی ؟رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا
(عثمان خان)جمادی الاول 1446 ہجری کے چاند کی رویت نہیں ہوئی اس لیے یکم جمادی الاول 4 نومبر پیر کو ہو گی ۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کے زیر قیادت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، دیگر زونل اجلاس صوبائی دارالخلافوں میں بیک وقت منعقد ہوئے،اجلاس کے بعد چیئر مین نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی رویت نہیں ہوئی، آج جمادی الاول 1446ہجری کا چاند نظر نہیں آیا…
0 notes
Text
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ کی منظوری دے دی
(روزینہ علی) آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 نکاتی ایجنڈا خصوصی کمیٹی نے منظور کر لیا26 نکاتی ایجنڈے میں زیادہ تر تجاویز عدالتی اصلاحات کے متعلق تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے آئینی ترامیم کو دو حصوں میں پیش کرنے پر غورکا فیصلہ کرلیا ہے،پہلے مرحلے میں عدالتی اصلاحات پر…
0 notes
Text
وکلا ایکشن کمیٹی کاملک گیر تحریک شروع کرنے کا عندیہ
وکلا ایکشن کمیٹی نےسپریم کورٹ باراورپاکستان بار کونسل نے26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ملک بھرمیں ریفرنڈم کروانےکا مطالبہ کرتےہوئے وکلا تحریک شروع کرنےکاعندیہ دےدیا۔ وکلا کےاجلاس کےبعد ایڈووکیٹ منیر اےملک کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا تحریک چلے گی نہیں چلے گی اس پرہم وکلا سرجوڑ کر بیٹھے ہیں، تحریک کی رفتارکیا ہوگی سلوہوگی تیز ہوگی اس پرغور کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ…
0 notes
Text
پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی
پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان جارحیت پر یقین نہیں رکھتا۔ پاکستان پر امن ملک ہے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ورکنگ ریلشن رکھنا چاہتاہے، اگر کسی نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی میں پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی…
View On WordPress
0 notes
Text
فوج پی ٹی آئی مذاکرات ممکن…کیسے؟
ن لیگ اور محمود خان اچکزئی کے درمیان رابطوں کی تو تصدیق ہو چکی۔ ان رابطوں میں میرے ذرائع کے مطابق ن لیگ نے زور دیا کہ تحریک انصاف سے آمنے سامنے بیٹھ کر ہی بات ہو سکتی ہے اور ایسا نہیں ہو سکتا کہ محمود خان اچکزئی کیساتھ حکومتی جماعت اُن معاملات پر بات کرے جن کا تعلق خالصتاً تحریک انصاف اور اسکے طرز سیاست سے ہے۔ یہ بھی تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر تحریک انصاف اپنے بیانیہ کی وجہ سے ن لیگ یا حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کیساتھ کھل کر مذاکرات نہیں کرنا چاہتی تو یہ مذاکرات خفیہ بھی رکھے جا سکتے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ محمود خان اچکزئی تحریک انصاف کی قیادت کو مذاکرات کیلئے ایک کمیٹی بنانے پر راضی کریں جو حکومت کی کمیٹی سے بات جیت کرے۔ جب اس سلسلے میں میں نے خبر دی محمود خان کی ن لیگ کیساتھ رابطوں کی تصدیق کی۔ ن لیگ کی طرف سے ان رابطوں کی تصدیق تو ہوئی لیکن حکمران جماعت کے کچھ دوسرے رہنمائوں بشمول احسن اقبال اور خواجہ آصف نے تحریک انصاف سے بات چیت کی مخالفت کر دی۔
احسن اقبال نے بات چیت کیلئے 9 مئی کے واقعات پر تحریک انصاف کی طرف سے معافی مانگنے کی شرط رکھ دی جبکہ اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے ایک خطاب میں تحریک انصاف کو غیر مشرو�� مذاکرات کی دعوت دی تھی جس کو اُسی وقت وہاں موجود اپوزیشن لیڈر نے رد کر دیا اور کہا کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے پہلے تحریک انصاف کی شرائط کو تسلیم کیا جائے جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو جیلوں سے رہا کیا جائے، فروری 8 کے انتخابات میں چوری شدہ مینڈیٹ تحریک انصاف کو واپس کیا جائے۔ 9 مئی کے حوالے سے تحریک انصاف معافی مانگنے کی بجائے بضد ہے کہ یہ تو اُن کے خلاف سازش تھی جس پر وہ 9 مئی پر تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جو شرائط تحریک انصاف کی طرف سے سامنے آ رہی ہیں اگر اُنکی موجودگی میں مذاکرات نہیں ہو سکتے تو دوسری طرف ن لیگ اگر واقعی مذاکرات چاہتی ہے تو اُسے بھی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت درکار ہو گی۔
9 مئی اور تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے فوج اور فوجی قیادت پر حملوں کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو ایک انتشاری ٹولے کے طور پر دیکھتی ہے۔ جس سیاسی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ انتشاری ٹولہ کے طور پر دیکھ رہی ہو اُس سے اُس کی مرضی کی شرائط کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ حکومتی جماعت ن لیگ کیسے مذاکرات کر سکتی ہے؟ ہاں اگر تحریک انصاف غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہو جاتی ہے تو پھر بات چیت کا کوئی رستہ نکل سکتا ہے۔ جب حکومت سے تحریک انصاف کے مذاکرات ہونگے تو ایسی صورت میں اسٹیبلشمنٹ بھی ایک نہ نظر آنے والے فریق کے طور پر ان مذاکرات میں شامل ہو گی کیوں کہ حکومت 9 مئی اور کچھ دوسرے اہم معاملات میں وہی موقف مذاکرات کی ٹیبل پر رکھے گی جو موقف اسٹیبلشمنٹ کا ہو گا۔ عمران خان ویسے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہی مذاکرات چاہتے ہیں۔ اگرچہ براہ راست ایسے مذاکرات فی الحال ممکن نظر نہیں آ رہے لیکن بالواسطہ یہ مذاکرات ہو سکتے ہیں جس کیلئے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ تحریک انصاف کو غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہو نا ہو گا جبکہ ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ کو اس سارے معاملے میں لوپ پر رکھنا ہو گا۔
انصار عباسی
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
Text
پارلیمنٹ کی حرمت کیلئے ایکا کرنیوالوں سے سوال؟
گزشتہ دنوں نقاب پوش پارلیمنٹ بلڈنگ میں داخل ہوئے اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کئی ممبران قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا۔ اس پر قومی اسمبلی اور سینٹ میں تمام ممبران پارلیمنٹ ایک ہو گئے، واقعہ کو پارلیمنٹ کی حرمت پر حملہ قرار دیا، خوب احتجاج کیا، مذمتی قراردار پاس کی، متفقہ کمیٹی بنا دی تا کہ ایسا واقعہ دوبارہ کبھی رونما نہ ہو۔ انکوائری بھی شروع کر دی گئی اور پہلے مرحلہ میں قومی اسمبلی کے کچھ افسران کو معطل بھی کر دیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کی حرمت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے ممبران نے اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے ایک کمیٹی بنا دی گئی۔ پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے ممبران اسمبلی کا اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر پارلیمنٹ کی حرمت کیلئے ایک ہونے پر ایک بہت خوب صورت تبصرہ کیا گیا۔ یہ تبصرہ جمعہ کی نماز پڑھنے گیا تو ہماری مسجد کے مفتی صاحب نے کیا۔ مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی حرمت کیلئے ایک ہونے والے ہمارے سیاستدان پاکستان کی سلامتی اور اس کو معاشی اور دوسری مشکلات سے نکالنے کیلئے ایک کیوں نہیں ہوتے؟۔
مفتی صاحب نے زبردست بات کی۔ کیا پارلیمنٹ کی حرمت پاکستان کی حرمت اور اس کی سلامتی سے زیادہ ہے۔ پارلیمنٹ کی حرمت کیلئے ضرور ایکا کریں لیکن سیاستدانوں کے اس ایکے کی پاکستان کو کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ پاکستان کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے اور ان مشکلات میں اضافے کی وجہ سیاستدانوں کی آپس کی نہ ختم ہونے والی لڑائیاں اور اختلافات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ پاکستان کو میثاق معیشت کی ضرورت ہے، پاکستان کے عوام کو بہترین سہولتیں دینے کیلئے بہتر گورننس کی ضرورت ہے، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے اور یہ سب کچھ اُسی وقت ممکن ہو گا جب سیاستدان آپس میں مل بیٹھیں گے، جب سیاستدان اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کے بارے میں سوچیں گے، جب پاکستان کی سلامتی اور اس کی خوشحالی کی سوچ لے کر آگے چلیں گے۔
پارلیمنٹ کی حرمت کیلئے ایک ساتھ بیٹھنے والے پاکستان کیلئے ایک ساتھ بیٹھنے سے کیوں انکاری ہیں؟۔ پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، فوج، ایجنسیاں، وزیر، مشیر، اقتدار، حکمرانی یہ سب کچھ پاکستان کے ہی ساتھ ہے۔ کسی سیاستدان، کسی ممبر پارلیمنٹ کی عزت پاکستان کی عزت سے زیادہ نہیں۔ پاکستان کی خاطرایک ساتھ نہیں بیٹھنا لیکن اپنے اپنے استحقاق اور پارلیمنٹ کے استحقاق کیلئے سب ایک ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ سب مانتے ہیں کہ میثاق معیشت پاکستان کی ضرورت ہے، سب مانتے ہیں کہ اس ملک کو بہترین گورننس کی ضرورت ہے، سب مانتے ہیں کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہر ادارے کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا پڑے گا۔ یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ یہ سب اُسی وقت ممکن ہو گا جب سیاستدان مل کر بیٹھیں گے۔ لیکن پاکستان کی خاطر، پاکستان کی معیشت کی خاطر، پاکستان کے عوام کی فلاح اور خوشحالی کی خاطر یہی سیاستدان جو پارلیمنٹ کی حرمت کیلئے ایک ساتھ بیٹھ گئے، پاکستان کی خاطر کیوں ایک ساتھ مل کر بیٹھنے کیلئے تیار نہیں۔
انصار عباسی
بشکریہ روزنامہ جنگ
1 note
·
View note
Text
بہ تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حکومت پنجاب ننکانہ صاحب فون نمبر056-9201028
ہینڈ آوٹ نمبر513
پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں یہاں پر مکمل محفوظ اور آزاد ہیں ، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے مہمان یاتری ہماری پرخلوص میزبانی کی خوشگوار یادیں لے کر جائیں اور بار بار یاترا کے لیے پاکستان آئیں گے ، پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور یہاں رہنے والی تمام غیر مسلم اقلیتیں اور ان کی عبادت گاہیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو
ننکانہ صاحب: ( )07 نومبر 2024۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت بابا گورونانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ضلعی افسران نے بابا گورونانک کے جنم دن کے انتظامات بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اکرم پنوار ، ڈی ایس پی ٹریفک ، سول ڈیفنس ، میونسپل کمیٹیز سمیت تمام ضلعی افسران اجلاس میں شریک تھے۔ضلعی افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ننکانہ صاحب کے ساتوں گردواروں میں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔شہر کی تزئین و آرائش اور پیچ ورک کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ سکھ یاتریوں کے لیے رہائش اور لنگر کے انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں اندرون و بیرون ممالک سے 60 ہزار سکھ یاتری ننکانہ صاحب تشریف لائیں گے۔جن کی فول پروف سیکورٹی کے لیے 3188 پولیس کے افسران و جوان حفاظت پر مامور ہونگے اور ضلعی انتظامیہ اور اوقاف کے 1800 سے زائد افسران و ملازمین گوردوارہ جات میں انتظامات کی دیکھ بھال کے لیے تعینات ہونگے۔ جبکہ 200 سے زائد سکھ کمیونٹی کے رضاکاران بھی تعینات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی ، فول پروف سیکیورٹی ، طبی سہولیات ، قیام و طعام سمیت دیگر بہترین انتظامات کرنے پر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تقریبات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی محکمہ جات اور پولیس کے جوانوں کی بدولت دنیا بھر سے آنے والے یاتری اپنی مذہبی رسومات بغیر کسی رکاوٹ کے ادا کر سکتے ہیں ، اندورن وبیرون ممالک سے آنیوالے یاتریوں کی حفاظت اور بہترین انتظامات ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں یہاں پر مکمل محفوظ اور آزاد ہیں،بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے دنیا بھر سے مہمان یاتری ہماری پر خلوص میزبانی کی خوشگوار یادیں لے کر جائیں اور بار بار یاترا کے لیے پاکستان آئیں۔انہوں نے کہا کہ باباگورونانک کا پیغام امن و محبت،صلح و آشتی اور نیکی کا پیغام ہے جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان سکھوں سمیت دنیا بھر کے مذاہب اور عقائد کے پیروکاروں کے لیے محبت اور احترام کے جذبات رکھتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ، بابا جی کے جنم دن کی تقریبات میں شمولیت کرنے والے یاتری ہماری مہمان نوازی اور محبتوں کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔
0 notes