#مارگلہ
Explore tagged Tumblr posts
Text
مارگلہ ہلز مونال سے کنکریٹ کا جنگل ختم لیکن ایک اور منصوبہ تیار
سکون، ہنسی، خوشی، پر لطف لمحات ان سب کے لیے مونال جانا ہر کوئی پسند کرتا تھا اور بیشتر افراد جو تنہا وقت گزارنا زیادہ پسند کرتے تھے وہ بھی مارگلہ ہلز کی اونچائیوں پر جا کے چپکے چپکے مونال کے دامن میں اپنی تنہائی کو خود اپنی ذات کے ساتھ سیلیبریٹ کرتے تھے، کیا ملکی اور کیا غیر ملکی سیاح یہ مقام ہر ایک کا پسندیدہ تھا دل میں بستا تھا مگر جہاں جیتے جاگتے ہنستے مسکراتے انسان ادھر آکے خوش ہوتے تھے بے…
0 notes
Text
وال چاکنگ کرنے پر کتنے افراد کو حراست میں لے لیاگیا؟شہر اقتدار سے بڑی خبر آ گئی
(طیب سیف)اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے وال چاکنگ پر لگی پابندی کے خلاف ورزی کرنے والے 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خلاف ورزی پر کاروائیاں تیز کی گئی ہے،پابندی کے باوجود وال چاکنگ کرنے پر 11 افراد گرفتارکو حراست میں لے لیا گیاہے،7 افراد کو اے سی سیکرٹریٹ نے بارہ کہو سے گرفتار کیا،4 افراد کو اے سی صدر نے مارگلہ ایونیو سے حراست میں لیا،تمام گرفتار افراد…
0 notes
Text
کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اورمیڈیا میں گینگسٹر ازم سےفیصلےہونگے؟چیف جسٹس
چیف جسٹس نےریمارکس دیےہیں کہ کیاپارلیمنٹ، عدلیہ اورمیڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلے ہوں گے؟ سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلزنیشنل پارک ایریامیں رہائشی سرگرمیوں اورتوہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نےنجی ریسٹورنٹ کےمالک لقمان علی افضل کیخلاف توہین عدالت نوٹس واپس لےلیا۔سپریم کورٹ نےمارگلہ ہلزمیں غیرعمارتیں گرانےکیخلاف حکم امتناع دینےوالےجج کامعاملہ اسلام آبادہائیکورٹ کوبھجواتےہوئے ہدایت کی کہ اسلام…
0 notes
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر1005
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا ساڑھے 6گھنٹے طویل اجلاس،تعلیم، صحت، زراعت، لائیو سٹاک، روڈز اوردیگر شعبوں میں اہم فیصلے
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ستھراپنجاب پروگرام،وسط نومبر سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے صفائی کے جامع نظام کا نفاذ
پنجاب کی 100 تحصیلوں میں 15اکتوبر تک ستھرا پنجاب کی لانچنگ، دو ہفتے میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی کے عمل کا آغاز
پنجاب میں سولر پینل کی مقامی طور پر تیاری کیلئے چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن ومینوفیکچرنگ کی منظوری، نومبر میں سولر پینل ملنا شروع ہوجائیں گے
لاہور میں پاکستان کاپہلا سرکاری آٹزم سکول پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنیکی ہدایت، پنجاب میں 11ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کی 482 سکیموں کا جائزہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سرگودھا اور نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر کی فوری اقدامات کی ہدایت
ہر شہر میں کارڈیالوجی علاج معالجے کی سہولیات یقینی بنانے کا حکم، جنوبی پنجاب کے 581 بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ شروع اگلے جنوری تک تکمیل کا ہدف
17 اضلاع کے دیہات میں خواتین کو2-ارب کی لاگت سے 11000 مویشی پالنے کے لئے دئیے جائینگے
فارمرز کیلئے پنجاب کا پہلا لائیو سٹاک کارڈ اگلے ماہ لانچ ہوگا، 0 2 ہزار فارمرخوراک، ادویات اور آلات وغیرہ حاصل کر سکیں گے
وائلڈ لائف تحفظ کیلئے پنجاب میں پہلی مرتبہ جنگلی حیات شماری کرانے کا فیصلہ، سرکاری ویسٹ لینڈ پر ایگرو فارسٹری پراجیکٹ کی منظوری
لاہور اور ڈی جی خان میں Pangasius اور دیگر فش کیلئے ہیچری قائم کرنیکی منظوری، شریمپ فارمنگ کیلئے مخصوص ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری
باڈی کیم پائلٹ پراجیکٹ شیخوپورہ میں شروع، 30 کیمروں سے آغاز، سمارٹ سیف سٹی کے دوسرا فیز کی تکمیل کی ڈیڈ لائن اگلا مارچ مقرر
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تمام شہروں میں ضرورت کے تحت کیمروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت، مزید 9اضلاع میں دستک سروسز شروع کرنیکی منظوری
پنجاب میں پہلی بار کاربن کریڈٹ سکیم کے اجرا کی منظوری، جیو گرافک انفارمیشن سسٹم میپنگ کے ذریعے سموگ ایریا کی نشاندھی کا پر اجیکٹ بھی شروع
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہونہار بچوں کی فیس کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت،پنجا ب کا پہلا فلم فنڈ قائم کر نے کی منظوری
سی ایم سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کا پہلا بیج مکمل، وزیر اعلی مریم نواز کی روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا تمام شہریوں میں میٹرو ٹریک کی جلد تکمیل کا حکم، مارگلہ تا جھیکا گلی ٹورسٹ گلاس ٹرین پروجیکٹ پر بریفنگ
پنجاب میں 35 ہزار سے زائد کسان کارڈز کاشتکاروں کو مل گئے،پہلے فیز میں 7500 ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا فیصلہ،اگلے جون کی تکمیل پر اتفاق
ایگریکلچر گریجویٹ پروگرام کو متعلقہ یونین کونسل میں ہی تعینات کرنیکا فیصلہ،پہلے فیز کے 9500گرین ٹریکٹرکے ڈیزائن اور دیگر امور کی منظوری،31مارچ ڈیڈ لائن
ائیر ایمبولینس کی لینڈ نگ کیلئے ائیر سٹرپ بنانے اور ریسکیو سروسز کی ضرورت کے تعین کیلئے میپنگ کا حکم، ہر شہر میں ریسکیو ایمبولینس فراہم کرنیکی ہدایت
پانچ سال عوام کی خدمت کیلئے دئیے گئے،جلسے جلوس کیلئے نہیں،الحمدللہ، پنجاب ہر شعبے میں لیڈ لے رہا ہے۔ مریم نواز
لاہور19 ستمبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں ساڑھے 6گھنٹے طویل جائزہ اجلاس منعقدا ہوا جس میں تعلیم، صحت، زراعت، لائیو سٹاک روڈز سمیت دیگر شعبوں کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے۔ مریم نواز شریف کے ستھرا……پنجاب پروگرام کے تحت وسط نومبر سے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے صفائی کے جامع نظام نفاذ کیا جائے گا۔ پنجاب کی 100 تحصیلوں میں 15-اکتوبر تک ستھرا پنجاب کی لانچنگ شروع کر دی جائے گی۔ دو ہفتے میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی کے عمل کا آغازکر دیا جائے گا۔ ستھرا پنجاب کے دوسرے فیز میں 15-نومبرسے مزید 34 تحصیلوں میں بھی آغاز کر دیا جائے گا۔ پنجاب میں سولر پینل کی مقامی طور پر تیاری کے لئے چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن اورمینوفیکچرنگ کی منظوری دی گئی۔ نومبر میں عوام کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت سولر پینل ملنا شروع ہو جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں پاکستان کاپہلا سرکاری آٹزم سکول کا پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں 11ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کی 482 سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے 581 بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ شروع ہوچکی ہے اور اگلے جنوری تک تکمیل کا ہدف مقررہ کیا گیا ہے۔ طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ اور تھلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سرگودھا اور نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیرکے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر شہر میں کارڈیالوجی علاج معالجے کی سہولیات یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس باڈی کیم پروگرام ک�� ڈیڈ لائن طلب کرلی۔ 17 -اضلاع کے دیہات میں خواتین کو2-ارب کی لاگت سے 11000 مویشی پالنے کے لئے دئیے جائینگے۔ فارمرز کے لئے پنجاب کا پہلا لائیو سٹاک کارڈ اگلے ماہ لانچ ہوگا۔ 0 2 ہزار فارمرلائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے خوراک، ادویات اور آلات وغیرہ حاصل کر سکیں گے۔ اجلاس میں سرکاری ویسٹ لینڈ پر ایگرو فارسٹری پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جس کے تحت پیاز،آلو اور زیتون وغیرہ کاشت کیا جائے گا۔ وائلڈ لائف تحفظ کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ جنگلی حیات شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چھانگا مانگا میں ”ایکو ٹورزم“ پراجیکٹ کی لانچنگ اور لاہور میں صوبہ کی پہلی ماڈل فش مارکیٹ بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شرمپ فارمنگ ایکسپورٹ کی کمپنی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مظفرگڑھ میں 100 ایکڑ پر شریمپ پائلٹ تجرباتی فارم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں شریمپ فارمنگ کے لئے مخصوص ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ شریمپ فارمنگ کے لئے ایریا 50 ہزار ایکڑ تک بڑھانے اور فارمر ٹرینگ کرانے، ویلیو ایڈڈ چین قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ لاہور اور ڈی جی خان میں Pangasiusاور دیگر فش کیلئے ہیچری قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلانٹ فار پاکستان کی ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ باڈی کیم پائلٹ پراجیکٹ شیخوپورہ میں شروع کر دی گئی ہے جس کا 30 کیمروں سے آغاز کیا گیا۔ سمارٹ سیف سٹی کے دوسرا فیز کی تکمیل کی ڈیڈ لائن اگلے مارچ تک مقررکر دی گئی۔ شیخوپورہ میں داخلی خارجی راستوں کی نگرانی،فری وائی فائی،پینک بٹن بھی فنکشنل ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام شہروں میں ضرورت کے تحت کیمروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے مزید 9اضلاع میں دستک سروسز شروع کرنے اور پنجاب میں پہلی بار کاربن کریڈٹ سکیم کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ جیو گرافک انفارمیشن سسٹم میپنگ کے ذریعے سموگ ایریا کی نشاندھی کا پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔ لیپ ٹاپ سکیم، انڈر گریجویٹ سکالر شپ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ہونہار بچوں کی فیس کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجا ب کا پہلا فلم فنڈ قائم کر نے کی منظوری دے دی۔ سی ایم سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مکمل ہونے والے پہلے بیج کے لئے وزیر اعلی مریم نواز نے روزگار کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے تمام شہریوں میں میٹرو ٹریک کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔ مارگلہ تا جھیکا گلی ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ ماڈل ایگریکلچر مال کی تھری ڈی فوٹیج پیش کی گئی، ملتان بہاولپور سرگودھا ساہیوال کے یونیفارم ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 35 ہزار سے زائد کسان کارڈزکاشتکاروں کو مل چکے ہیں۔ پنجاب میں پہلے فیز میں 7500 ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں اگلے جون تک تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔ چیف منسٹر ایگریکلچر گریجویٹ پروگرام کو متعلقہ یونین کونسل
0 notes
Text
سوشل فٹ نیس
میں نے ہاتھ جیب میں ڈالا اور پھر پورا منظربدل گیا‘ بارش کے بعد سارا پارک نکھر گیا‘ درخت‘ پتے اور پھول پورے رنگوں کے ساتھ کھل کر سامنے آ گئے‘ کبوتروں کی ایک ڈار کسی طرف سے اڑتی ہوئی گھاس پر بیٹھی‘ دائیں بائیں دیکھ کر چونچیں مٹی پر رگڑیں‘ ہلکی سی ٹھک کی آواز آئی‘ ایک کبوتر اڑا اور پوری ڈار ہوا میں جوف بناتی تیرنے لگی۔ کبوتروں کی فارمیشن میں کوئی ایسا جادو تھا جس نے مجھے پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیا اور میں ڈار کے معدوم ہونے تک فضا پر نظریں جما کر کھڑا رہا‘ سامنے درخت کے نیچے دو پولیس اہلکار گھاس پر لیٹے ہوئے تھے‘ ان کی موٹر سائیکل‘ ہیلمٹ اور لمبے شوز سائیڈ پر پڑے تھے اور وہ آنکھوں پر ہاتھو کا چھجا رکھ کر سستا رہے تھے‘ یہ یقینا طویل ڈیوٹی کے بعد تھک گئے ہوں گے‘ واکنگ ٹریک پر صبح کی بارش کے آثار ابھی تک باقی تھے‘ پائوں ریت میں دھنستے تھے اور ریت کے ذرے تلوے کے ساتھ چپک جاتے تھے۔ گھاس سبز تھی لیکن نہیں ٹھہریے کچھ زیادہ ہی سبز تھی‘ میں نے یہ رنگ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا‘ مارگلہ کی پہاڑیوں کے سرمئی سائے دور سے نظر آ رہے تھے‘ وہ سفید غبار میں لپٹی ہوئی تھی‘ ہوا کے ساتھ ساتھ غبار کبھی دائیں اور کبھی بائیں سرک جاتا تھا اور ہوا میں بھی ایک طراوت‘ ایک تازگی تھی‘ میں نے لمبی سانس لی اور میرے پورے وجود میں توانائی کا دریا بہنے لگا اور میں سرشاری میں ڈولنے لگا‘ وہ زندگی کا ایک شان دار لمحہ تھا اور اس لمحے کو ابدی بنانے کے لیے چنار کے درخت سے ایک گلہری نیچے اتری اور حیرت سے میری طرف دیکھنے لگی۔
اس کی آنکھوں کے بنٹے تیزی سے دائیں بائیں لرز رہے تھے‘ جانوروں کی بے چینی کا مرکز ان کی آنکھیں ہوتی ہیں‘ یہ آنکھوں کی پتلیوں اور ڈھیلوں سے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہیں اور وہ بھی آنکھوں کے ڈھیلے گھما گھما کر مجھے بتا رہی تھی میں تم سے گھبرا رہی ہوں‘ میں کھڑے ہو کر اسے دیکھنے لگا اور وہ کینگرو کی طرح اگلی ٹانگیں اوپر اٹھا کر مجھے گھورنے لگی اور میں اسے پیار سے دیکھنے لگا‘ کائنات میں اس وقت صرف ہم دو تھے۔ میں نے وہاں کھڑے کھڑے محسوس کیا ہم انسان اگر کسی جانور کو پیار سے دیکھیں تو ہمارے درمیان اجنبیت کی دیواریں گر جاتی ہیں‘ ہم ایک دوسرے کے دوست بن جاتے ہیں اور ہم بھی بن گئے‘ اس کی آنکھوں کا خوف آہستہ آہستہ معدوم ہو گیا اور وہ اطمینان سے اپنے ہونٹوں پر زبان پھیرنے لگی‘ میں آگے چل پڑا‘ پارک کی دو سائیڈز پر ٹریفک بہہ رہی تھی‘ لوگ ہارن بھی بجا رہے تھے اور افراتفری میں ایک دوسرے کا راستہ بھی کاٹ رہے تھے لیکن اس لمحے مجھے یہ افراتفری اور آپادھاپی بھی اچھی لگ رہی تھی۔
میں بیزاری محسوس نہیں کر رہا تھا‘ ماحول کے تمام اجزاء اپنی اپنی جگہ پر تھے اور ان کے تمام رنگ بھی سلامت تھے لیکن پھر میں نے عادتاً وہی غلطی دہرا دی‘ میں نے جیب میں ہاتھ ڈالا اور سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں یہ سارا منظر غائب ہو گیا اور میں بارش سے دھلی جنت سے سلگتے تڑپتے جہنم میں آ گرا‘ میرے تن من میں آگ لگ گئی اور میں پائوں کی انگلیوں سے لے کر سر کے بالوں تک جلنے لگا۔ میں کہاں تھا اور میرے ہاتھ اور میری جیب میں کون سا ایسا پش بٹن تھا جس نے پورا منظربدل دیا‘ میں اپنے گھر کے قریب گرین بیلٹ کے واکنگ ٹریک پر تھا‘ میں ٹینشن کے خوف ناک فیز سے گزر رہا تھا‘ اوپر نیچے چار پانچ بری خبریں سنی تھیں لہٰذا چپ چاپ اٹھ کر واک شروع کر دی تھی‘ انسان کی فطرت ہے یہ ٹینشن میں کندھے جھکا لیتا ہے اور آنکھیں زمین کے ساتھ چپکا کر لڑکھڑا کر چلنے لگتا ہے‘ میں بھی اس وقت لڑکھڑا کر چل رہا تھا‘ اچانک موبائل فون کی اسکرین چمکنے لگی‘ کوئی اجنبی مسلسل فون کر رہا تھا۔
میں نے شدت جذبات میں فون آف کیا اور اسے جیکٹ کی جیب میں ڈال لیا اور بس اس کے ساتھ ہی سارا منظر بدل گیا‘ مجھے پوری کائنات دکھائی دینے لگی اور یوں محسوس ہونے لگا جیسے میں جنت میں پھر رہا ہوں‘ یہ صورت حال آدھ گھنٹے تک قائم رہی لیکن میں نے پھر غیر ارادی طور پر جیب میں ہاتھ ڈال کر موبائل فون باہر نکال لیا اور اس کی اسکرین آن ہونے کی دیر تھی اور میری نظروں سے یہ سارا منظر غائب ہو گیا اور اس کی جگہ سلگتے تڑپتے جہنم نے لے لی‘ مجھے پتا چلا ڈالر نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں‘ اسٹاک ایکس چینج زمین پر آ گری ہے‘ سپریم کورٹ نے پانچ رکنی بینچ بنا دیا ہے۔ عمران خان سر پر سیاہ باکس اوڑھ کر عدالت جا پہنچے ہیں‘ آٹے کی بھگدڑ نے مزید دو لوگوں کی جان لے لی اور میں چند سیکنڈ میں دوبارہ اسی صورت حال کا شکار تھا جس سے جان چھڑانے کے لیے میں نے واک شروع کی تھی‘ مجھے اس وقت معلوم ہوا میرا ایشو حالات نہیں ہیں میرا مسئلہ موبائل فون ہے‘ یہ حالات کی شدت میں ہزار گنا اضافہ کر دیتا ہے۔
آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے فون کی ہر کال اور سوشل میڈیا کی ہر جھلکی کے بعد آپ کے اسٹریس میں ہزار گنا اضافہ ہو گیا تھا اور آپ شام تک خودکشی‘ ہارٹ اٹیک یا قتل تک پہنچ چکے تھے اور یہ حالت صرف آپ یا میری نہیں ہو گی بلکہ اسمارٹ فون ایجاد کرنے والا مارٹن کوپر بھی آج کل اسی صورت حال کا شکار ہے‘ مارٹن نے آج سے ٹھیک پچاس سال پہلے (1973 میں) اسمارٹ فون ایجاد کیا تھا‘ یہ خود بھی اس وقت آئی فون استعمال کرتا ہے اور روز اپنے اور اپنی ایجاد پر لعنت بھیجتا ہے‘ مارٹن کوپر نے چند دن قبل ایک نوجوان کو موبائل فون میں گھسے ہوئے سڑک پار کرتے دیکھا تو اس کا کلیجہ منہ کو آ گیا اور اسے محسوس ہوا یہ نوجوان حادثے کا شکار ہو جائے گا۔ مارٹن خود کہتا ہے میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا میری ایجاد اس طرح استعمال ہو گی جس طرح میرے پوتے‘ پوتیاں اور نواسے نواسیاں کر رہے ہیں‘ مارٹن کوپر کی عمر اس وقت 94 سال ہے‘ یہ امریکا کے شہر سین ڈیاگو کے ٹائون ڈیل مار (Del Mar) میں رہتا ہے اور روز صبح شام اپنی حماقت پر افسوس کرتا ہے‘ آپ بھی اگر کسی دن ریسرچ کرینگے تو آپ بھی خود کو مارٹن کوپر سمجھیں گے۔
ہم انسان خود کو فٹ رکھنے کے خبط میں مبتلا ہیں‘ ہم خود کو جسمانی‘ ذہنی اور روحانی لحاظ سے بھی فٹ رکھنا چاہتے ہیں اور معاشی‘ سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے بھی لیکن سوشل فٹ نیس ان شعبوں سے کہیں زیادہ اہم ہے‘ ہم اگر سوشلی (سماجی) فٹ ہوں گے تو ہی ہم اخلاقی‘ سیاسی‘ معاشی‘ روحانی‘ ذہنی اور جسمانی لحاظ سے فٹ ہوں گے‘ انسان سوشل اینمل ہے‘ ہم سے اگر سوسائٹی یا سماج کو الگ کر دیا جائے تو ہم میں اور کھوتے میں کوئی فرق نہیں رہے گا لہٰذا ہم انسانوں کو سوشل فٹ نیس انسان ��ناتی ہے اور سوشل فٹ نیس کیا ہوتی ہے؟ یہ ہوتی ہے دوسروں کو سپیس دینا‘ دوسروں کو بھی انسان سمجھنا‘ ان کے جذبات‘ ان کے احساسات اور ان کی روایات کا احترام کرنا لیکن بدقسمتی سے موبائل فون نے ہماری سوشل ہیلتھ مکمل طور پر برباد کر دی ہے اور ہم جانور بن کر رہ گئے ہیں‘ آپ کسی روز اپنے نام آنے والے تمام پیغام یا فارورڈ میسجز پڑھ لیں آپ کا دماغ خراب ہو جائے گا اور آپ اس کے بعد اگلے تین دن تک کسی کام کے قابل نہیں رہیں گے اور آپ نے اگر ایک بار سوشل میڈیا کے گٹڑ میں جھانکنے کی غلطی کر لی تو پھر آپ سیدھے سائیکالوجسٹ کے پاس جائیں گے اور نیند کی گولیاں کھائیں گے لیکن ٹھہریے‘ اب تو سائیکالوجسٹ بھی موبائل فون کے اثرات سے محفوظ نہیں ہیں۔
ان کے خیالات اور اللہ دتہ اداس کے خیالات میں اب کوئی فرق نہیں رہا‘ یہ بھی مریضوں سے پہلے پوچھتے ہیں آپ کس پارٹی سے ہیں اور پھر علاج شروع کرتے ہیں۔ میں اپنی ٹینشن‘ ڈپریشن اور فرسٹریشن کا ڈیٹا بنا رہا ہوں‘ میں 13 سال کے تجربے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں میرے آج تک جتنے بھی لوگوں سے تعلقات خراب ہوئے اس کی وجہ موبائل فون تھا‘ مارٹن کوپر کے اس بدبخت آلے نے میرے کان میں موتا‘ میں بھڑکا اور دوسری طرف موجود شخص سے بھڑ گیا‘ میں جب بھی ڈپریشن‘ ٹینشن اور اینگزائٹی کا شکار ہوا اس کی وجہ موبائل فون تھا چناں چہ میں اب سوشل فٹ نیس کے لیے موبائل فون کا استعمال کم سے کم کرتا چلا جا رہا ہوں‘ میں دو سال سے سوشل میڈیا کے میسجز نہیں پڑھتا چناں چہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں مجھے پتا نہیں ہوتا‘ میں نے نئے نمبر سیو کرنا بھی بند کر دیے ہیں۔ مجھ سے کوئی اختلاف کرے یا اعتراض کرے تو میں کسی چیز کی وضاحت نہیں کرتا‘ سیدھی سادی معافی مانگ لیتا ہوں‘ گو 95 فیصد لوگ اس کے باوجود مجھے معاف نہیں کرتے لہٰذا میں پر مارٹن کوپر پر لعنت بھیج کر خاموش ہو جاتا ہوں‘ میں 2024ء میں ان شاء اللہ موبائل سے مکمل جان چھڑا لوں گا اور بل گیٹس اور وارن بفٹ کی طرح موبائل فری زندگی گزاروں گا اور اگر میں ایسا نہ کر سکا تو پھر آپ یقین کریں مجھ میں اور شیخ رشید میں کوئی فرق نہیں رہے گا‘ ہم دونوں گلیوں میں کاغذ اکٹھے کر رہے ہوں گے۔
جاوید چوہدری
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
Text
مارگلہ میں ایئر بلیو پرواز کی تباہی،152 مسافروں کو موت نگل گئی، حادثہ کیسے ہوا؟ 13 سال بعد بھی حقیقت سامنے نہ آسکی
اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر گرکرتباہ ہونے والے ملکی نجی ائیرلائن ائیربلیو کے بدقسمت طیارہ حادثے کو13برس بیت گئے۔ پرواز28جولائی سن 2010کی صبح جناح ٹرمینل سے روانہ ہوئی تھی،تحقیقاتی رپورٹ میں جہاز کے کپتان کوحادثے کا ذمہ دارقراردیا گیا تھا۔ 28 جولائی سن 2010 کی صبح 7بجکر45منٹ پروہ ایک عام صبح تھی،کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح ٹرمینل سے نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیو کی پرواز ای ڈی 202 نے…
View On WordPress
0 notes
Text
بجٹ آ گیا : حزب اختلاف کہاں تھی؟
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا، لیکن سوال یہ ہے کہ حزب اختلاف اور قائد حزب اختلاف کہاں تھے؟ روایت تو یہ ہے کہ قومی اسمبلی میں ایک عدد قائد حزب اختلاف تشریف فرما ہوتے ہیں، جنہیں تفنن طبع میں ساتھی پارلیمنٹیرین وفاقی وزیر برائے حزب اختلاف کہتے ہیں۔ کیا ہم جان سکتے ہیں اس بجٹ پر ان کا موقف کیا ہے؟ راجہ ریاض صاحب کے پاس اس بجٹ پر تنقید کرنے کے لیے یا اصلاح احوال کے لیے کچھ تجاویز ہیں؟ یا وہ بھی وزیر خزانہ کو دیکھ کر دل ہی دل میں گنگنا لیتے ہیں: ’ڈار تیرے جانثار بے شمار بے شمار۔‘ نیز یہ کہ ڈار صاحب جواب میں التفات فرماتے ہیں یا وہ اردو کے مسکین اور عزت نفس سے محروم شاعروں کے سنگدل محبوب کی طرح ہیں، جو اپنے چاہنے والوں کو ’پشانتے‘ ہی نہیں۔پارلیمانی جمہوریت صرف حزب اقتدار کا نام نہیں، حزب اختلاف کی بھی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے جو بجٹ جیسے مواقع پر دوچند ہو جاتی ہے۔ ایسے موقع پر اگر حزب اختلاف نام کی کوئی چیز ہی موجود نہ ہو تو یہ نیک شگون نہیں ہوتا۔ بجٹ صرف حکومت کی جانب سے پیش کردہ الفاظ کا گورکھ دھندا نہیں ہوتا، اس میں حزب اختلاف کی مشاورت بھی شامل ہوتی ہے، اس مشاورت کو حکومت سنجیدگی سے نہ لے تو پھر وہ تنقید کر کے عوام کو بتاتی ہے کہ بجٹ میں کیا خامی ہے اور اسے کیسے دور کیا جا سکتا ہے۔
میں کسی اَن دیکھی دنیا کی بات نہیں کر رہا۔ خود سندھ اسمبلی میں حکومت کی حالیہ بجٹ کے حوالے سے یہ قرارداد منظور ہو چکی ہے کہ حزب اختلاف کی سفارشات کا جائزہ لے کر بجٹ بنایا جائے۔ سوال یہ ہے کہ وفاقی بجٹ میں حزب اختلاف کہاں ہے؟ اس کی مشاورت کیا ہوئی؟ اس کا بنایا ہوا متبادل یعنی شیڈو بجٹ کدھر ہے؟ یہ سوالات اصل میں پاکستان تحریک انصاف کے فکری بحران کا اعلانِ عام ہیں۔ کیسی مقبولیت تھی، کاش تھوڑی سی بصیرت بھی منی بس کے روٹ کی طرح ہمراہ ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ تحریک عدم اعتماد آتی رہتی ہے، پارلیمانی سیاست کا یہ لازمی جزو ہے۔ عمران پارلیمان میں رہتے تو دھوپ چھاؤں کا آنا جانا لگا رہتا، لیکن یہ سیاسی جماعت تھی ہی کب۔ یہ تو ایک ’کلٹ‘ تھا، جہاں ریڈ لائن ہی نہیں، عقل کا گھنٹہ گھر بھی فرد واحد تھا۔ اس جماعت میں مشاورت کا عالم وہی تھا جو انور مسعود اپنی نظم میں بیان کر چکے۔ کپتان خان انور مسعود کے چوہدری کی طرح پوچھتے تھے: ’اج کیہہ پکائیے؟‘ جواب میں ڈھیر سارے رحمے ایک دوسرے کی طرف دیکھتے اور پھر پکار اٹھتے: ’بجھ لیا کپتان جی چھولیاں دی دال اے۔‘ چھولیاں دی دال یوں کھائی گئی کہ اب بد ہضمی کا شکار انقلابی نونہال پریس کانفرنسوں کے لیے قطاروں میں لگے ہیں۔
یکے بعد دیگرے غلط فیصلے کیے گئے، جیسے کہیں طے کر لیا کہ عقل و شعور کو تو میں نے چھوڑنا نہیں۔ عقل اور سنجیدگی کو دلیپ دوشی سمجھ کر باؤنسر مارے گئے۔ اب ساری پارٹی کا ’مسل پُل‘ ہوا پڑا ہے۔ طنطنے سے استعفے دے کر ایوان کے جو دروازے خود پر بند کیے گئے وہ منتوں ترلوں سے بھی نہیں کھل سکے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں حکومت تھی اپنے ہاتھوں ختم کر دی۔ باقی پارٹی بچی تھی، جو غیر سیاسی اور غیر دانشمندانہ افتاد طبع کی نذر ہو گئی۔ خیر خواہانہ تنقید کرنے والوں کو جن کے اشاروں پر گالیوں سے نوازا جاتا تھا وہ خود اب ترین فارم کے آم کھا رہے ہیں۔ سوچنے کی بات ہے کہ اس سارے عمل میں جمہوریت کو کیا ملا؟ سونامی نے آتے وقت بھی جمہوریت اور اہل سیاست کے لیے گنجائش کو محدود سے محدود تر کیا اور اپنی بے بصیرتی سے جاتے ہوئے بھی یہی کام کیا۔ اب ایسا خلا ہے کہ بجٹ دستاویز ایوان میں رکھے ہیں اور حزب اختلاف کا کہیں وجود ہی نہیں کہ اس ڈاکیومنٹ پر کوئی با مقصد گفتگو ہو سکے اور اس میں اصلاح احوال کی کوئی تجویز سامنے آ سکے۔ اور نہیں تو کم از کم اتنا تو ہوتا کہ بجٹ کے دوران تھوڑی رونق ہی لگ جاتی۔
پارلیمان میں کوئی نعرہ بازی ہوتی، کوئی شور مچایا جاتا، پلے کارڈ لے کر وزیر خزانہ کا گھیراؤ ہوتا، ان کی تقریر کے دوران ڈیسک بجائے جاتے۔ کچھ تو ہوتا۔ ایسا ہومیوپیتھک بجٹ بھی بھلا کوئی بجٹ ہوتا ہے۔ پارلیمان سے باہر نکلا تو سامنے ٹریل فائیو تھی۔ ایک دوست ملے۔ ہم نے اکٹھے چائے پی۔ پھر میں نے یہی دکھڑا ان کے سامنے رکھا کہ کہ بجٹ تو آ گیا ہے حزب اختلاف نظر نہیں آ رہی۔ وہ کہاں ہے؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا: ’کیا تمہیں حزب اقتدار کہیں نظر آ رہی ہے؟ کیا تم بتا سکتے ہو وہ کہاں ہے؟‘ میں نے گھبرا کر ادھر ادھر دیکھا۔ ��امنے مارگلہ کا جنگل تھا۔ جنگل میں ہُو کا عالم تھا۔
آصف محمود
بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
0 notes
Text
F9 پارک میں خاتون کے جنسی زیادتی؛ پولیس کا ملزم کو گرفتارکرنے کا دعویٰ
اسلام آباد ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او نعیم الحسن نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اقبال جرم بھی کر لیا، ملزمان نے اسلح کے زور پر حوا کی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ…
View On WordPress
0 notes
Text
مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
اسلام آباد انتظامیہ نے مارگلہ ہلز جانے والوں پر سگریٹ نوشی اور کچرے یا پلاسٹک بیگز لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلیے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے آئندہ دو ماہ کیلیے ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی،کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ درختوں…
View On WordPress
0 notes
Text
مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
اسلام آباد انتظامیہ نے مارگلہ ہلز جانے والوں پر سگریٹ نوشی اور کچرے یا پلاسٹک بیگز لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلیے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے آئندہ دو ماہ کیلیے ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی،کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ درختوں…
View On WordPress
0 notes
Text
مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
اسلام آباد انتظامیہ نے مارگلہ ہلز جانے والوں پر سگریٹ نوشی اور کچرے یا پلاسٹک بیگز لے جانے پر پابندی عائد کردی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلیے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے آئندہ دو ماہ کیلیے ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی،کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ درختوں…
View On WordPress
0 notes
Text
سیاحت میں پاکستان کا 101 نمبر سیروتفریح کیلئے امن اور سازگار ماحول ضروری
گھومنے پھرنے سیاحت کے دلدادہ افراد کیا جانتے ہیں کہ 27 ستمبر کو سیاحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، پاکستان کا کونا کونا اتنا خوبصورت ہے ایسے سحر انگیز مناظر ہیں کہ دلکش مقامات کی سیر کرنے کو دل کرتا ہے ملکی سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کی بھی بڑی تعداد پاکستان کا رخ کرتی ہے، غیر ملکی سیاح پاکستان آئیں تو اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں کچھ لمحے گزار کر شمالی علاقہ جات کی طرف چل پڑتے ہیں، اونچے…
0 notes
Text
تحریک انصاف کا اسلام آباد میں پاور شو،جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل
تحریک انصاف کا اسلام آباد میں بڑا پاور شو،کارکن پہنچا شروع،تیاریاں بھی مکمل کرلی گیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کررہی ہے ۔جلسہ گاہ کے اطراف بڑی سکرینیں لگادی گیں ہیں۔ سنگجانی جلسہ کی جانب جانے والے راستے کنٹینرز لگاکر بند کردئیے گئے۔ اسلام آباد کے 29 مقامات سیل،میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی ۔ جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کے 29 مقامات کو سیل کیا گیا ہے۔مارگلہ روڈ، زیرو…
0 notes
Text
تیندوے کو بظاہر کسی انسان نے نہیں مارا: سربراہ وائلڈ لائف
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دلکش مارگلہ کے پہاڑوں میں حکام نے بدھ کو تصدیق کی ایک تیندوے کی لاش ملی ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی سربراہ رائنہ سعید خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ تیندوے کی لاش گذشتہ جمعرات کو ملی تھی اور بظاہر اس کی موت لاش ملنے سے دو تین روز قبل ہوئی تھی۔ رائنہ نے واضح کیا کہ تیندوے کے جسم پر گولیاں لگنے کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔ ’ہمیں نہیں معلوم کہ جنگل…
View On WordPress
0 notes
Text
مارگلہ میں ایئربلیو پرواز کیسے کریش ہوئی، 13 سال بعد بھی حقیقت سامنے نہ آسکی
اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر گرکرتباہ ہونے والے ملکی نجی ائیرلائن ائیربلیو کے بدقسمت طیارہ حادثے کو13برس بیت گئے۔ پرواز28جولائی سن 2010کی صبح جناح ٹرمینل سے روانہ ہوئی تھی،تحقیقاتی رپورٹ میں جہاز کے کپتان کوحادثے کا ذمہ دارقراردیا گیا تھا۔ 28 جولائی سن 2010 کی صبح 7بجکر45منٹ پروہ ایک عام صبح تھی،کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح ٹرمینل سے نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیو کی پرواز ای ڈی 202 نے…
View On WordPress
0 notes
Text
اسلام آباد مارگلہ ہلز میں تیندوا ہلاک
اسلام آباد مارگلہ ہلز میں تیندوا ہلاک
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دلکش مارگلہ کے پہاڑوں میں حکام کے مطابق ایک تیندوے کی لاش ملی ہے۔ اسلام آباد کے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ایک مختصر بیان کے مطابق تیندوا مارگلہ ہلز کے علاقے سنہیاری میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی۔ ’بلندی سے گرنے کے باعث چوٹ تیندوے کے سر پر لگی۔‘ ترجمان کا کہنا تھا کہ تیندوے…
View On WordPress
0 notes