#سول ایوارڈز
Explore tagged Tumblr posts
airnews-arngbad · 4 months ago
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 23 August-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳؍ اگست  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             ملک بھر میں آج پہلا قومی خلائی دن منایا جائے گا، نئی ​​دہلی میںصدر جمہوریہ کی موجودگی میں مرکزی تقریب کا انعقاد۔
                ٭             اقا متی ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وزیراعلیٰ کے تیقن کے بعد مارڈ تنظیم کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ۔
                ٭             بدلاپور جنسی زیادتی معاملے میں ٹال مٹول پر ممبئی عدالت ِ عالیہ نےکی پولس انتظامیہ کی سرزنش ، متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کی حکومت کی یقین دہانی۔
                ٭               اسکولی طلباء کے حفاظتی اقدامات پر موثرعمل آوری کیلئے نئے اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے سرکاری حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭     ریاستی پبلک سروس کمیشن کا گزیٹیڈ سول  سروسز  جوائنٹ  پریلمس امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                پہلا قومی خلائی دن آج ��لک بھر میں منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہونے والے ایک خصوصی پروگرام کا صدر ِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرموافتتاح کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ خلائی محکمے کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے یہ جانکاری دی۔ گزشتہ سال 23  اگست کو چندریان تین مشن کے تحت وکرم لینڈر چاند کی سطح پر بحفاظت اُترنے کی کامیابی کی یاد میں اس دن کو خلائی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ مرکزی حکومت نے کیا ہے۔
***** ***** *****
                قومی سطح کے سائنس ایوارڈز کل صدر جمہوریہ کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ بایو کیمسٹ کے ماہر ڈاکٹر گووندراجن پدمنابھن کو پہلا سائنس رتن ایوارڈ، 10 افراد کو سائنس شری ایوارڈ، 11 کو یوتھ سائنس ایوارڈ، اور خلائی شعبہ میں کام کرنے والے چندریان تین مشن کے دستے کو،سائنس ٹیم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پونہ کےانڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے پرنسپل جینت اُدگاؤنکرکو حیاتیات کیلئے، جبکہ ممبئی کے ڈاکٹر بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹرکےڈاکٹر آویش کمار تیاگی کو جوہری توانائی کے شعبے میں ان کی خدمات کیلئےسائنس شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔
                اسی طرح اکولہ کے معروف سائنسداں ڈاکٹر پرشانت منگلے کو تحقیق کے میدان میں تعاون کیلئے، جبکہ ایوت محل کے ڈاکٹر یشونت گوٹے کو زرعی سائنس کے شعبے میں خصوصی خدمات کیلئے قومی سائنس اعزاز سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
                کولکتہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے کی کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ مرکزی تفتیشی محکمہ - سی بی آئی نے اس معاملے میں اب تک کی گئی تحقیقات کی معلومات عدالت کے سامنے پیش کیں۔ اس معاملے کی اگلی سنوائی آئندہ  5 ستمبر کو ہوگی۔
                دریں اثنا، عدالت نے اس واقعے کے خلاف ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرس سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز - ایمس اور رام منوہر لوہیا اسپتال کے رہائشی ڈاکٹرس نے اپنی ہڑتال واپس لے لی ہے۔
***** ***** *****
                اقامتی ڈاکٹرس کے مختلف مطالبات کے سلسلے میں،مارڈ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل کالجس کی تنظیم بی ایم سی مارڈ، نے کل وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہمراہ منعقدہ میٹنگ کے بعد اپنی ہڑتال ختم کردی۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے ریاست کے سبھی سرکاری میڈیکل کالجس اور اسپتالوں میں رہائشی ڈاکٹرس کے حفاظتی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کیلئے پولس افسران کے تقررات کرنے ‘ اقامتی ڈاکٹرس کی رہائش کیلئے ہاسٹل میں سہولیات اور مستقل تعلیمی وظیفے کی فراہمی کیلئے منظم منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات دیں ۔
***** ***** *****
                تھانے ضلعے کے بدلاپور میں دو اسکولی طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کرنے پرممبئی عدالت ِ عالیہ نے پولس انتظامیہ کو پھٹکار لگائی ہے۔ گزشتہ روز عدالت میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ریاستی حکومت نے عد الت کو بتایا کہ اس جرم کی پردہ پوشی کرنے والے متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔  اس معاملے کی اگلی سماعت آئندہ 27 اگست کو ہوگی۔
***** ***** *****
                اس دوران اس معاملے میں مہا وکاس اگھاڑی نےکل 24   اگست کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وضاحت کی ہے کہ اس بند کے پس ِ پشت کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، بلکہ خواتین کے تحفظ کے مسئلے پر اس بند کی اپیل کی گئی ہے۔
                دریں اثنا‘ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بند کے دو ر ان کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے ریاستی حکومت کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے اس معاملے میں حکومت پرسیاست کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ پٹولے گزشتہ روز نندوربار میں خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
                 اسکولی طلباء کیلئے حفاظتی اقدامات پر موثر عمل آوری کیلئے کچھ نئے اقدامات کے نفاذسے متعلق سرکاری حکمنامہ کل محکمہ تعلیم نے جاری کیا ۔ اس حکمنامے میںاسکول اور اسکول کے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، غیر تدریسی عملے کے تقررات میں احتیاط برتنے، سکھی ساوتری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں۔ اسکول میں طلباء کے ساتھ کوئی نامناسب معاملہ پیش آنے کےبعد اندرونِ 24 گھنٹے محکمہ تعلیم کو اس سے مطلع کرنے‘ بصورت دیگر متعلقہ شخص یا ادارے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہد ایت اس حکمنامے میں دی گئی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
                آئندہ 25 اگست اتوار کو ہونے والے مہاراشٹر گزیٹیڈ عوامی خدمات کے پریلم امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ریاستی پبلک سروس کمیشن کے کل منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس امتحان کی اگلی تاریخ کا اعلان جلد کرنے کی اطلاع متعلقہ خبر میں دی گئی ہے۔اسی دن یعنی 25 اگست کو IBPS کلرک بھرتی امتحان کے پیشِ نظر مذکورہ پری لمنری امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
                 وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے وعدے کی تکمیل اور اسکیم کے مستفیدین کے اعزاز میں کل کولہاپور میںایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سمیت نائب وزرائے اعلیٰ دیویندر پھڑنویس، اجیت پوار، رکن پارلیمان دھیریہ شیل مانے اور دیگر کابینی وزراموجود تھے۔
***** ***** *****
                 برہمن سماج کیلئے پرشورام مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن قائم کرنے کے مطالبے پر جالنہ شہر کے گاندھی چمن چوک پر بھوک ہڑتال کرنے والے دیپک رن نورے نے کل آٹھویں دن اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 3 ستمبر کو ممبئی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں برہمن سماج کے اہم مطالبات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
***** ***** *****
                دھاراشیو ضلعے میں وزیرِ اعلیٰ تربیت ِنوجواں اسکیم کے تحت تین ہزار 214 نوجوان‘ تربیت کیلئے مختلف اداروں سے رجوع ہوچکے ہیں۔ ضلعے میں زیرِ تربیت امیدو ارو ں کےلئے سرکاری دفاتر میں پانچ ہزار 564 اور نجی اداروں میں 457 ‘ اس طرح مجموعی طور پر چھ ہزار 22 جائیدا دیں فر اہم کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
                 جالنہ ضلعے میں کل دو مختلف حادثات میں تین افرادکی موت ہوگئی۔ سمردّھی شاہراہ پر واقع پانگری علاقے میں ایک تیز رفتار پِک اَپ گاڑ ی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آئے حادثے میں پِک اَپ گاڑی کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اسی طرح بھوکردن۔ اَنوا رو ڈ پر واقع واڑی علاقے میں کل صبح پیش آئے دیگر ایک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی، جبکہ ایک زخمی کو علاج کیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر میں منتقل کرنے کی اطلاع پولس ذرائع نے دی ہے۔
***** ***** *****
                لاتور تعلیمی دفتر کے تحت آنے والے طلبہ کو تعلیمی فو ائد سے متعلق تمام اسکیمات کا فائدہ بہم پہنچانے کی اپیل تعلیمی افسر ترپتی اندھارے نے کی ہے۔ اس ضمن میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے وہ مخاطب تھیں۔ اس اجلاس میں اُلہاس نو بھارت خو اند گی پروگرام کے فروغ ‘ تعلیمی وظائف‘ راجیو گاندھی طلبہ حادثاتی امدادی اسکیم‘ چھترپتی را جا رام مہاراج سارتھی اسکالر شپ جیسی اسکیمات کے فوائد طلبہ کو پہنچانے پر زور دیا گیا۔
***** ***** *****
                عالمی سطح پر متعدد ممالک میں ’’منکی پاکس‘‘ وائرس کا پھیلائو ہورہا ہے۔ اس کے پیشِ نظر چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے شعبۂ صحت کی جانب سے اس متعدی وائرس سے متعلق سروے مہم شروع کی گئی ہے۔ سروے مہم کے دو ران اس بیماری کی علامتیں اور رو ک تھام سے متعلق عو ام میں بیداری پھیلانے کی اطلاع ضلع طبّی افسر ڈاکٹر ابھئے دھانورکر نے دی ہے۔
***** ***** *****
                خواتین پر تشدد کیخلاف بیڑ میں کل مختلف تنظیموںکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو کیے گئے اس احتجاج میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI)‘ ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا او ر دیگر ہم خیال تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             ملک بھر میں آج پہلا قومی خلائی دن منایا جائے گا، نئی ​​دہلی میںصدر جمہوریہ کی موجودگی میں مرکزی تقریب کا انعقاد۔
                ٭             اقا متی ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وزیراعلیٰ کے تیقن کے بعد مارڈ تنظیم کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ۔
                ٭             بدلاپور جنسی زیادتی معاملے میں ٹال مٹول پر ممبئی عدالت ِ عالیہ نےکی پولس انتظامیہ کی سرزنش ، متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی کرنے کی حکومت کی یقین دہانی۔
                ٭               اسکولی طلباء کے حفاظتی اقدامات پر موثرعمل آوری کیلئے نئے اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے سرکاری حکمنامہ جاری۔
اور۔۔۔٭     ریاستی پبلک سروس کمیشن کا گزیٹیڈ سول  سروسز  جوائنٹ  پریلمس امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ۔
***** ***** *****
0 notes
urduinspire · 4 years ago
Text
پاکستان سول ایوارڈز: مولانا طارق جمیل اور جیک ما نامزد
Tumblr media
14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان نے اہم شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شہریوں اور غیر ملکی شخصیات کو ملک کا سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ، ایوارڈز کے لئے 184 شخصیات کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ، جو اگلے سال 23 مارچ کو پیش کیے جائیں گے۔ سول ایوارڈ کے لئے نامزد افراد میں میڈیکل فیلڈ کے ڈاکٹر شامل ہیں جو اس سال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پاکستان میں کورونا سے مرنے والے پہلے ڈاکٹر ، گلگت بلتستان سے اسامہ ریاض اور دیگر طبی شخصیات کو ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو میڈل آف ایکسی لینس کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ صادقین نقوی ، عابدہ پروین ، احمد فراز (مرحوم) اور ڈاکٹر جمیل جلیبی (مرحوم) کو امتیازی نمبر دیئے جائیں گے۔ معروف چینی تاجر جیک ما کو قائداعظم کریسنٹ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اداکار طلعت حسین ، اداکارہ بشریٰ انصاری اور نجی ٹی وی چینل کی مالک سلطانہ صدیقی کو اسٹار امتیاز دیا جائے گا۔ مشہور کارٹونسٹ اور مصنف فاروق قیصر ، جو انکل سرگم کے نام سے مشہور ہیں ، کو ستارہ امتیاز کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اینکر پرسن نعیم الطاف بخاری کو بھی ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ گلوکار محمد علی شہکی ، اداکارہ سکینہ سمو ، اداکارہ ریشمہ ، اداکار نعمت سرہدی ، پشتو گلوکار مہجابین قزلباش ، گلوکار علی ظفر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ Read the full article
0 notes
urduclassic · 4 years ago
Text
پہلے ناول کی کامیابی کے بعد بیشتر مصنف ناکام کیوں ہو جاتے ہیں؟
اپنے پہلے ہی ناول کی کامیابی کے بعد دوسری کتاب لکھنے کا دباؤ یا تو مصنفین کے لیے دہشت پیدا کرتا ہے یا پہلی کامیابی ان کو مکمل اعتماد فراہم کرتی ہے۔  کمپوٹر کی خالی سکرین اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ مصنف سے دوبارہ متاثر کن تحریر کی امید کی جا رہی ہے۔ اس کیفیت کو ’سیکنڈ ناول سنڈروم‘ کہا جاتا ہے اور اکثر ناول نگار اس کا شکار بن جاتے ہیں۔ برطانیہ کے سب سے معتبر ایوارڈز ��دی ڈیسمنڈ ایلیٹ پرائز‘ پہلی بار ناول نگاری کرنے والے بہترین مصنف کو دس ہزار پاونڈ کی انعامی رقم سے نوازتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ دوبارہ بھی اتنا ہی اچھا ناول تحریر کریں گے۔ 2004 میں اپنی کتاب ’دی لائن آف بیوٹی‘ کے لیے ’دی مین بُکر پرائز‘ جتنے والے مصنف اور ’دی ڈیسمنڈ ایلیٹ پرائز‘ ججنگ پینل کے رکن ایلن ہولنگ ہرسٹ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’حالانکہ ان مصنفین پر دوسری بار لکھنے کے لیے معاہدہ کی کوئی پابندی نہیں ہوتی تاہم انعامی رقم جتنے کے بعد ان سے امیدیں باندھ لی جاتی ہیں کہ یہ انعام و اکرام ان میں دوسرا ناول لکھنے کے لیے تحریک پیدا کرے گا اور یہ کہ آنے والی تحریر کے لیے پڑھنے والے پہلے سے ہی تیار بیٹھیں ہوں گے۔‘
’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے پہلے ناول ’دی سوئمنگ پول لائبریری‘ جو 1988 میں شائع ہوا تھا، نے برطانیہ اور امریکہ میں دھوم مچا دی تھی۔ میرا خیال ہے کہ دوسرا ناول لکھنے کے لیے حوصلہ افزائی پہلی تخلیق کی کامیابی سے ملتی ہے اور میں یہ جانتا ہوں کہ میں دوسری تحریر کے لیے اس کی ترتیب اور مزاج کو مختلف انداز سے پیش کرنا چاہتا تھا۔ میں جب یاد کرتا ہوں تو میں پاتا ہوں کہ اس کا آغاز کرنا کتنا مشکل تھا لیکن جب میں نے ایک بار اسے شروع کر دیا تو وہ تحریر میرے لیے اتنی پُرلطف اور دلچسپ ثابت ہوئی کہ وہ آج تک قائم ہے۔‘ ماضی میں جن مصنفین نے اپنے پہلے ناول کے باعث کامیابیاں سمٹی ان میں آئرش ناول نگار ایمیر میک برائڈ بھی شامل ہیں جن کو ان کے پہلے ناول ’اے گرل از آ ہاف تھنگ‘ کے لیے 2014 میں دی ڈیسمنڈ ایلیٹ پرائز دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں خواتین کے لیے افسانہ نگاری ’دی وومینز پرائز فار فِکشن‘ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
دی ڈیسمنڈ ایلیٹ پرائز کا آغاز 2007 میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے یہ انعام جتنے والے تمام مصنفین نے دوبارہ ناول تحریر کیے ہیں سوائے فرانسس سپافورڈ کے جن کو 2017 میں یہ اعزاز ان کے پہلے ناول ’گولڈن ہِل‘ کے لیے دیا گیا تھا۔ تاہم اب وہ نئے ناول پر کام کر رہے ہیں۔ اس فہرست میں رواں سال کا ایوارڈ جتنے والی مصنفہ کلیر ایڈم بھی شامل ہیں جن کو ان کی تصنیف ’گولڈن چائلڈ‘ کے لیے دی ڈیسمنڈ ایلیٹ پرائز دیا گیا۔ ہولنگ ہرسٹ کا کہنا ہے کہ ان تمام مصنفین کی تخلیقات نہایت عمدہ اور خوفناک حد تک حقیقت کے قریب تر تھیں لیکن اہم سوال یہ ہے کہ ایوارڈ یافتہ مصنفین دوبارہ ایسے شاندار ناول کیوں تحریرنہیں کر پائے۔ کیا یہ صرف ایک بار ہی قسمت کا کھیل تھا؟ تاہم مین بُکر پرائز کے لیے سالوں سے کام کرنے والے پیٹر سٹراس ایسا نہیں سوچتے۔ سٹراس کے مطابق : ’میرے خیال میں ایک غیرمعمولی افسانہ تحریر کرنا بذات خود ایک قابل قدر کارنامہ ہوتا ہے اور دوسرے ناول کی فکر میں گُھلنے کی بجائے پہلی کامیابی کا جشن منانا چاہیے۔‘
کچھ معاملات میں دوسری تصنیف کے مقابلے میں پہلی کتاب لکھنے کا خوف دل کو جھنجھوڑ دینے والا ہوتا ہے جیسا کہ امریکی مصنف ہارولڈ بروڈ کے کے ساتھ ہوا جہنوں نے اپنی پہلی کتاب کی تکمیل میں 27 برس لگا دیے۔ ہارولڈ کے ناول ’دی رن آوے سول‘ کو 1961 میں شائع ہونا تھا تاہم وہ اس کو 1991 میں مکمل کر پائے جبکہ ان کی دوسری تنصیف محض تین سال بعد منظرعام پر آ گئی تھی۔ پھر کچھ ایسے مصننفین ہوتے ہیں جو ایک ہی قابل ذکر کتاب تحریر کر کے ماضی کی دھول میں کھو جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر جے ڈی سیلنگر نے اپنے قلم سے’کیچر اِن دی رے‘ کے بعد کچھ تحریر نہیں کیا۔ اسی طرح میری شیلے نے بھی اپنے شہرہ آفاق ناول ’فرینکینسٹین‘ کے بعد مزید کچھ لکھنے سے اغماض ہی برتا۔ لیکن جب آپ ایملی برونٹے جیسا کلاسیک ناول ’وتھرنگ ہائیٹس‘ تحریر کرتے ہیں تو قارئین آپ کے قلم سے مزید پڑھنے کے لیے بے قرار رہتے ہیں۔
معروف شاعرہ سلویا پلاتھ کا اکلوتا ناول ’دی بیل جار‘ 1963 میں شائع ہوا۔ سلویا نے اس ناول کو اپنے اصل نام کی بجائے تخلص سے شائع کیا تھا جو حقیقت میں مصنفہ کی خود گزشت تھا جس میں انہوں نے اپنے ذہنی مرض کے بارے میں تفصیل سے ذکر کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے اس شہرہ آفاق ناول کو بڑے برطانوی اور امریکی ناشروں نے شائع کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے وکٹوریہ لوکاس کے فرضی نام سے اس کی اشاعت کا راستہ نکالا تھا۔ 2018 کا ایوارڈ جیتنے والی بھارتی نژاد برطانوی مصنفہ پریتی تانیجا جن کے ناول ’وی ڈیٹ آر ینگ‘ پر ٹی وی ڈرامہ بنایا جا رہا ہے، ابھی تک اپنا دوسرا ناول لکھنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جذبات باہر سے نہیں بلکہ آپ کے اندر سے آتے ہیں۔ ’یہ دباؤ ان کرداروں کا ہوتا ہے جو میرے ذہین میں بسے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کی آوازوں کو سننے اور ان کو دیکھنے کے لئے اظہار کی ضرورت ہے۔ 
یہ وہ کہانیاں ہیں جو میں سنانا چاہتی ہوں‘ پہلی بار لکھنے والے کامیاب ناول نگاروں کے لیے دوسرا ناول لکھنا ٹوپی سے دوبارہ خرگوش نکالنے کے متراف ہوتا ہے، مصنفین کے رائٹرز بلاک کا خوف اور حالیہ کامیابی کو کھو دینے کے ڈر سے ان کا مستقبل ہمیشہ غیر یقینی رہتا ہے۔ کوئی بھی نہیں بتا سکتا کہ آپ کی اگلی کتاب پہلی کی طرح کامیاب رہے گی۔ ایسا 10 ناولوں کے بعد بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ ہلیری مینٹل کے ساتھ ہوا تھا۔ ہلیری کو 1985 میں اپنے پہلے ناول ’ایوری ڈے از مادرز ڈے‘ کی کامیابی کے بعد سٹار بننے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا تھا جب 2009 میں ان کے ناول ’ولف ہال‘ اور 2013 میں ’برنگ اپ دی باڈیز‘ کے لیے ان کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ لیکن جیسا کہ کوئی بھی مصنف یا ایجنٹ آپ کو بتائے گا کہ کامیابی حاصل کرنے کا واحد طریقہ صرف ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ آپ کو لکھنا جاری رکھنا ہو گا۔
شارلیٹ کرپس
بشکریہ دی انڈپینڈنٹ
1 note · View note
bazmeurdu · 5 years ago
Text
پروین شاکر : عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی
اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری لینے کے بعد وہ سول سروس آف پاکستان میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں، انہوں نے کچھ عرصہ جامعہ کراچی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے۔ پروین شاکر کی شاعری اردو ادب میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا تھا ان کی منفرد شاعری کا موضوع عورت اور محبت ہے، ان کے مجموعہ کلام میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام قابل ذکر ہیں۔ 
پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہو گئی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اردو ادب کو مہکانے اور ادبی محفلوں میں شعر کی خوشبو بکھیرنے والی پروین شاکر دسمبر 1994ء کواسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں موت کی وادی میں چلی گئیں مگر اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردو میں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔
پروین شاکر کی مقبول غزل عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی اور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میں میرے چہرے پہ ترا نام نہ پڑھ لے کوئی
جس طرح خواب مرے ہو گئے ریزہ ریزہ اس طرح سے نہ کبھی ٹوٹ کے بکھرے کوئی
میں تو اس دن سے ہراساں ہوں کہ جب حکم ملے خشک پھولوں کو کتابوں میں نہ رکھے کوئی
اب تو اس راہ سے وہ شخص گزرتا بھی نہیں اب کس امید پہ دروازے سے جھانکے کوئی
کوئی آہٹ کوئی آواز کوئی چاپ نہیں دل کی گلیاں بڑی سنسان ہیں آئے کوئی
5 notes · View notes
risingpakistan · 6 years ago
Text
پاک فضائیہ کے ہیروز سے محترم تقی عثمانی تک
یومِ پاکستان کے موقع پر درجنوں افراد کو اپنے اپنے شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سول و فوجی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ایوارڈز حاصل کرنے والے کئی افراد کے متعلق بہت سے لوگوں کو اعتراضات بھی رہے جو ایک معمول کی بات ہے کیونکہ پاکستان میں ان ایوارڈز کو سیاسی بنیادوں کے ساتھ ساتھ سفارش پر دیئے جانے کا رواج بھی رہا ہے اور یہ ہر سال کی کہانی ہے۔ مجھے جہاں اس بات کی خوشی ہوئی کہ حکومت نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ میں نمازیوں کی جان بچانے کی کوشش میں شہید ہونے والے پاکستانی نعیم رشید کو نشانِ شجاعت کا اعلیٰ اعزاز دیا، وہیں یہ میرے لیے بہت حیرت کی بات تھی کہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں پاکستان کے دو ہیروز کے نام شامل نہ تھے۔
پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گزشتہ ماہ بھارت کے دو جنگی طیاروں کو مار گرا کر پاکستان کے لیے وہ خدمت انجام دی جس کی جتنی تعریف کی جائے، کم ہے۔ مجھے نہیں معلوم فوج اور حکومت کی جانب سے قوم کے ان دونوں ہیروز کو یومِ پاکستان کے موقع پر ایورڈز کیوں نہ دیئے گئے۔ ممکن ہے ان کو مستقبل میں قومی ایوارڈ سے نوازنے کا پروگرام ہو لیکن میری ذاتی رائے میں یہ بہترین وقت تھا کہ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے ان دونوں افسران کو بہترین طریقے سے خراجِ تحسین پیش کیا جاتا۔ 
ویسے تو آپ کسی سے بھی بات کر لیں، چاہے اُس کا تعلق حکومت سے ہو یا فوج سے، سب کا یہ ایمان ہے کہ جس طرح بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دو دن کے اندر اندر پاک فضائیہ نے دو بھارتی جنگی جہاز مار گرائے وہ اللہ تعالیٰ کی پاکستان پر خاص مہربانی کا نتیجہ تھا، ورنہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ اتنی جلدی پاکستان کی طرف سے بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو نہ صرف بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دے گا بلکہ دنیا بھر میں اُس کی فوج کا مذاق اُڑایا جائے گا اور پاکستان کی افواج کی برتری سب سے واضح ہو جائے گی۔ پاکستانیوں کے لیے وہ ایک دن جب بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب جابہ کے علاقے میں بمباری کر کے واپس لوٹ گئے، بہت بھاری گزرا۔ 
باوجود اس کے کہ ایک کوے اور چند درختوں کے علاوہ بھارتی حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا، ہر پاکستانی کو رنج اور دکھ تھا کہ چھ سات بھارتی جنگی طیارے پاکستان آئے اور بم گرا کر واپس چلے گئے اور کسی ایک جہاز کو بھی ہماری طرف سے نہیں مار گرایا گیا۔ لیکن میرے رب کے کرم سے اگلے دن ہی پاک فضائیہ نے وہ کر دکھایا جس نے دنیا بھر کو حیران و پریشان کر دیا جبکہ پاکستانیوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ تھا۔ یہ ایسی خوشی ہے جو کسی قوم کو دہائیوں تک نصیب نہیں ہوتی۔ اس تاریخی کامیابی پر اگر ایک طرف ہمیں اپنے رب کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے تو دوسری طرف اُن ہیروز کو اُس انداز میں سراہنا چاہئے جس کے وہ مستحق ہیں۔
یومِ پاکستان کے موقع پر ایوارڈز پانے والے افراد کی فہرست میں پاک فضائیہ کے ان افسران کے نام نہ پاکر مجھے افسوس ہوا۔ جب ہم بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے لاجواب ردعمل کے حوالے سے یہ کہتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ہم پر اور پاکستان پر خاص مہربانی کی وجہ سے ہوا تو دو روز قبل کراچی میں بین الاقوامی شہرت کے حامل اسلامی اسکالر محترم مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کا ناکام ہونا بھی اللہ کی طرف سے مفتی صاحب کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بہت بڑا کرم تھا۔ ورنہ سازش کرنے والوں نے تو پاکستان کے خلاف افراتفری اور انتشار پھیلانے کی بہت بڑی سازش تیار کی تھی۔ اس قاتلانہ حملے کے بعد میری دو بار محترم مفتی تقی عثمانی سے بات ہوئی۔
مفتی صاحب خود بھی حیران ہیں کہ جس طرح اُن کی گاڑی پر گولیوں کی بارش کی گئی اور جیسے آگے، پیچھے سے اُن پر فائرنگ کی گئی، یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ نہ صرف وہ خود محفوظ رہے بلکہ اُن کے پوتے، پوتی اور اہلیہ کو بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ گولیاں مفتی صاحب کے آس پاس سے گزرتی رہیں لیکن وہ الحمدللہ بالکل محفوظ رہے۔ ایک طرف اگر اللہ تعالیٰ نے مفتی صاحب کی جان بچائی تو دوسری طرف پاکستان کو ایسے ممکنہ نقصان سے بچا لیا جو بہت سنگین ہو سکتا تھا۔ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے پاکستان پر اللہ تعالیٰ کی لاتعداد عنایتیں ہیں جن کا شکر ادا کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ہر لمحے اپنے رب کا شکر ادا کریں اور اس ملک میں اُس اسلامی نظام کو رائج کریں جو قیامِ پاکستان کی بنیاد بنا۔
انصار عباسی 
بشکریہ روزنامہ جنگ
2 notes · View notes
omega-news · 2 years ago
Text
یوم آزادی پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان
یوم آزادی پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان
حکومت پاکستان نے یوم آزادی پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کردیا.۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو نشان امت��از سے نوازا جائے گا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ کامن ویتلھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ کے لیے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف اور کبڈی کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
ikarachitimes · 2 years ago
Text
یوم آزادی پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کااعلان۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کیلئے نشان امتیاز۔  کامن ویتلھ گیمز کےگولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد۔ کپتان بابر اعظم ستارہ امتیاز کیلئے نامزد https://t.co/QXpXSaKZ3b
یوم آزادی پر کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کااعلان۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کیلئے نشان امتیاز۔  کامن ویتلھ گیمز کےگولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد۔ کپتان بابر اعظم ستارہ امتیاز کیلئے نامزد https://t.co/QXpXSaKZ3b
— Karachi_Times (@Karachi_Times) Aug 13, 2022
from Twitter https://twitter.com/Karachi_Times
0 notes
urdunewspedia · 3 years ago
Text
گورنر ہاؤس سندھ میں 18 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد - اردو نیوز پیڈیا
گورنر ہاؤس سندھ میں 18 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین  کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے18 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سندھ گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے انجام دئیے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہد عبداللہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا، اسی طرح مرحومہ دردانہ بٹ کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا جو ملیحہ انور…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
breakpoints · 3 years ago
Text
جسٹن بیبر، جون بٹسٹ گریمی نامزدگیوں میں سرفہرست
جسٹن بیبر، جون بٹسٹ گریمی نامزدگیوں میں سرفہرست
جسٹن بیبر، جون بٹسٹ گریمی نامزدگیوں میں سرفہرست نیویارک: جسٹن بیبر، بلی ایلش اور اولیویا روڈریگو اس سال کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیے گئے پاپ اسٹالورٹس اور نوزائیدہوں کی فصل کی قیادت کر رہے ہیں۔ لیکن یہ جون بٹسٹ ہیں — جاز اور آر اینڈ بی آرٹسٹ، ٹیلی ویژن کی شخصیت اور بینڈ لیڈر، جن کے انعامات میں فلم “سول” کے ساؤنڈ ٹریک کے لیے آسکر شامل ہے — جس کے گریمی گولڈ میں سب سے زیادہ چانسز ہیں، جس میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
fastnewshd · 3 years ago
Text
صدر عارف علوی نے یوم آزادی پر سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا
صدر عارف علوی نے یوم آزادی پر سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: صدر عارف علوی نے یوم آزادی پرسول ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔ 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 27 کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 44 شخصیات کوصدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا۔ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائداعظم عطا کیا جائے گا۔ مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کیلئےنشان امتیاز، بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 3 years ago
Text
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کیلئے ستارہ پاکستان
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کیلئے ستارہ پاکستان
پاکستان پریمیئر لیگ میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کرنے والے پشاور زلمی ٹیم کے سابق کپتان  اور ویسٹ انڈین کھلاڑی  ڈیرن سیمی کو  پاکستانی حکومت کی جانب سے ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ہے ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
maqsoodyamani · 4 years ago
Text
کلیسائی بچوں کا جنسی استحصال: انکشاف کنندگان کے لئے اعزازات
کلیسائی بچوں کا جنسی استحصال: انکشاف کنندگان کے لئے اعزازات
کلیسائی بچوں کا جنسی استحصال: انکشاف کنندگان کے لئے اعزازات برلن ، 10اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) جرمن صدر شٹائن مائر نے دو ایسے شہریوں کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے آرڈر آف میرٹ ایوارڈز پیش کر دیئے، جنہوں نے کیتھولک کلیسا میں بچوں اور نوجوانوں سے جنسی زیادتیوں اور ان کے استحصال کے سلسلے کو بے نقاب کیا تھا۔وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کی طرف سے ملک کا یہ اعلیٰ سول اعزاز جن دو سماجی کارکنوں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 4 years ago
Text
Regional News Urdu Text  Bulletin, Aurangabad. Date : 06.January.2021, Time : 09.00 to 09.10 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad. Date: 06 January-2021 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی اورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۶؍ جنوری  ۲۰۲۱؁ وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹ ***** ***** ***** ::::: سرخیاں:::::: ٭ ریاست میں آئندہ جمعہ کو کووِڈ ٹیکہ اندازی کی فرضی مشق۔ ملک میں ٹیکہ اندازی کیلئے طبّی مشنری تیار۔ ٭ کووِڈ وباء کے دوران خدمات انجام دینے والے اقامتی ڈاکٹروں کا ریاستی گورنر کے ہاتھوں استقبال۔ ٭ ریاست میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 95 فیصد۔ مراٹھواڑہ میں 238 نئے مریض۔ ٭ پربھنی ضلع میں شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کیلئے 25  افراد کی شرکت کی اجازت۔ ٭ آج درپن دِن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد۔ ٭ جالنہ تا کھام گائوںمجوزہ ریلوے لائن کیلئے سروے کا آغاز۔ اور۔۔٭ وِکٹ کیپر کے ایل راہل زخمی ہونے کے سبب آسٹریلیاء کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر۔ ***** ***** ***** اب خبریں تفصیل سے۔۔۔ ریاست بھر کے تمام اضلاع اور میونسپل کارپوریشن حدود میں پرسوں 8جنوری سے کو کووِڈ ٹیکہ اندازی کی فرضی مشق دی جائیگی۔ ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے اس خصوص میں ہدایات جاری کیں۔ اس حوالے سے کل محکمۂ صحت کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک اجلاس منعقدکیا جائیگا۔ دریں اثناء اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی ہیلتھ افسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے کہا ہے کہ ٹیکہ اندازی مہم کیلئے اورنگ آباد میونسپل انتظامیہ پوری طرح تیار ہے۔ ***** ***** ***** ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران ریاست کے اقامتی ڈاکٹروں نے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ریاست کے اقامتی ڈاکٹروں کی تنظیم ’’مارڈ‘‘ کی جانب سے ریاست کے 50 ڈاکٹروں کا گورنر کے ہاتھوں نمائندہ استقبال کیا گیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تمام ریسیڈنٹ ڈاکٹروں کی بے لوث خدمات کے باعث ہی کورونا وباء قابو میں آرہی ہے۔ انھوںنے اعتماد کا اظہارکیا کہ کووِڈ کی نئی قسم پر بھی ہم یقینی طور پر فتح حاصل کریں گے۔ ***** ***** ***** اسی دوران مرکزی سیکریٹری برائے صحت آر بھوشن نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ دس دِنوں میں کورونا کے تدارک کیلئے مجوزہ ٹیکہ اندازی مہم شروع کرنے کیلئے مشنری پوری طرح تیار ہے۔ محکمۂ صحت کی جانب سے کل دہلی میں ایک اخباری کانفرنس میں ٹیکہ اندازی کی تیاری سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ آر بھوشن نے کہا کہ صف ِ اوّل میں کام کرنے والے کووِڈ جانبازوں کو ویکسین حاصل کرنے کیلئے اندراج کرو��نے کی ضرورت نہیں ۔ ***** ***** ***** ریاست میں کل 3 ہزار 160 مریضوں کی کورونا جانچ مثبت آئی۔ اس طرح ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 50 ہزار 171 ہوگئی ہے۔ کل 64 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں یہ مہلک وباء اب تک 49 ہزار 759 جانیں نگل چکی ہے۔ اس طرح وباء کے باعث شرحِ اموات 2.55 فیصد ہے۔ ریاست میں اب تک 18 لاکھ 50ہزار 189 مریض شفاء یاب ہوچکی ہیں۔ اس طرح اس مرض سے صحت یابی کی شرح 94 اعشاریہ آٹھ سات فیصد ہے۔ فی الحال ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں میں 49 ہزار 67 مریض زیرِ علاج ہیں۔ مراٹھواڑہ میں کل کورونا سے متاثرہ 6مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ 238 نئے مریضوں کی موجودگی سامنے آئی۔ کل بیڑ ضلع میں 3‘ جالنہ، ناندیڑ اور ہنگولی اضلاع میں ایک۔ ایک مریض کی موت واقع ہوئی۔ اورنگ آباد ضلع میں کل 60 نئے کورونا مریضوں کی موجودگی درج کی گئی۔ اس کے علاوہ ناندیڑ میں 59‘ لاتور میں 54‘ بیڑ میں 30‘ جالنہ میں 26‘ پربھنی میں 6  اور ہنگولی ضلع میں 3 مریضوں کی کورونا جانچ مثبت پائی گئی۔ ***** ***** ***** پربھنی ضلع میں شادی بیاہ کی تقاریب اور دیگر پروگراموں میں شرکاء کی تعداد کی حد 25 مقرر کی گئی ہے۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹر دیپک موگلیکر نے احکامات جاری کیے۔ ضلع کے شادی خانوں اور فنکشن ہالز کے مالکان کا ایک اجلاس کل ضلع کلکٹر نے طلب کیا۔ اجلاس میں ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوںکیخلاف سخت کاروائی کا بھی انتباہ دیا گیا۔ ***** ***** ***** ریاستی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے بارہویںکے امتحانات کیلئے آن لائن درخواست دہی کی مد ت میں توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اب 18 جنوری تک معمول کے مطابق فیس کے ساتھ آن لائن امتحانی فارم جمع کروا سکیں گے۔ ***** ***** ***** شعبۂ نسواں اور بہبودِ اطفال میں کانٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کی جانے والی آسامیوںمیں یتیم اُمیدواروں کو فوقیت دی جائیگی۔ یتیم اُمیدواروں کو تعلیم اور ریاستی سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں نوکریوں میں ایک فیصد متوازی ریزرویشن دیا جاتا ہے۔ محکمۂ نسواں اور بہبودِ اطفال کے تحت مددگار اور دیگر ملازمین‘ بہبودِ اطفال کمیٹی اور بورڈ برائے نصاب میں ڈاٹا انٹری آپریٹر کی مختلف آسامیاں کنٹریکٹ کے ذریعے پُر کی جاتی ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں یتیم خانوں میں عمر کے 18 سال مکمل کرکے آنے والے 10 ہزار سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اس فیصلے کا فائدہ ہوگا۔ ***** ***** ***** درپن دِن آج منایا جارہا ہے۔ آچاریہ باڑ شاستری جامبھیکر کی یاد میں یہ دِن منایا جاتا ہے۔ آج درپن دِن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقادکیا گیا ۔ ناندیڑ ضلع کے قندھار میں دُرگا داس صراف صحافتی ایوارڈ آج تفویض کیے جائیں گے۔ بیڑ ضلع کے امبا جوگائی میں امبا جوگائی پترکار سنگھ کے صحافتی ایوارڈز کا کل اعلان کیا گیا۔ بیڑ کے صحافی اشوک دیشمکھ کو بھیکا بھائو راکھے ایوارڈ دیا جائیگا۔ آج شام امبا جوگائی کے نگر پریشد ہال میں یہ ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ ***** ***** ***** جالنہ تا کھام گائوں مجوزہ ریلوے لائن کے سروے کے کام کا جالنہ ریلوے اسٹیشن سے کل آغاز ہوا۔ 162 کلو میٹر طویل یہ ریلوے لائن ودربھ کے دیول گائوں راجہ، سندھ کھیڑ راجہ، جلگائوں، جامود، چکھلی اور کھام گائوں سے گذرے گی۔ 5  اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم آئندہ 5 دِنوں تک اس علاقے میں ہونے والی حمل و نقل کا باریک بینی سے جائزہ لے گی۔ سروے مکمل ہونے کے بعد اندرونِ 3 ماہ یہ رپورٹ وزارتِ ریلوے کو ارسال کی جائیگی۔ ***** ***** ***** اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ تعلقے میں مختلف ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مملکتی وزیر برائے محصول اور دیہی ترقیات عبدالستار نے اورنگ آباد کے رابطہ وزیر سبھاش دیسائی سے ملاقات کی۔ جلگائوں۔ شولا پور قومی شاہراہ پر اجنتا کے گھاٹ میں زیرِ تکمیل سڑک کے کام اور دلت بستی ترقیاتی پروگرام کیلئے ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کی معرفت فنڈ جاری کرنے سے متعلق دونوں وزراء کے مابین گفت و شنید ہوئی۔ اجنتا اور چوکا گھاٹ پر محکمۂ جنگلات کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث سڑک کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہوپا رہا ہے۔ اس جانب بھی عبدالستار نے توجہ مبذول کروائی۔ ***** ***** ***** جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ شعبہ نے کل پہلی کسان ریل ناسک ضلع کے نگر سول سے آسام کے گواہاٹی روانہ کی۔ 22 ڈبوں پر مشتمل یہ ریل گاڑی پر 522 ٹن پیاز لیکر روانہ ہوئی۔ گواہاٹی ��ک ڈھائی ہزار کلو میٹر کا سفر 50 گھنٹوں میں یہ پورا کرے گی۔ اس گاڑی کے ذریعے پیاز کی حمل و نقل کے نرخوں میں 50 فیصد رعایت دی جائیگی۔ ***** ***** ***** اورنگ آباد شہر میں املاک اجازت نامے کی فیس سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے سے قبل تاجر تنظیموں سے گفت و شنید کا تیقن میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے دیا ہے۔ اجازت نامے کی فیس وصول نہ کرنے کے مطالبہ پر ویاپاری مہا سنگھ کے سربراہ جگناتھ کالے کی زیرِ قیادت ایک نمائندہ وفد نے آستک کمار پانڈے سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انھوںنے یہ تیقن دیا۔ ***** ***** ***** ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وِکٹ کیپر بیٹسمین کے ایل راہل زخمی ہوجانے کے باعث آسٹریلیاء کے بقیہ دورے کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ کل بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیاء کیخلاف 2 ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ہفتے کے دِن دورانِ مشق راہل کا بایاں ہاتھ زخمی ہوگیا تھا۔ اس سیریز کا اگلا ٹیسٹ میچ 7 تا 11جنوری کے درمیان کھیلا جائیگا۔ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دونو ںٹیمیں ایک۔ ایک میچ جیت چکی ہیں۔ ***** ***** ***** اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سنبھاجی نگر رکھنے کیلئے مہاراشٹر نونرمان سینا نے جارحانہ رُخ اختیار کرلیا ہے۔ MNS کارکنوں نے کل پال گھر سے اورنگ آباد آنے والی بس پر اورنگ آباد کی جگہ چھترپتی سنبھاجی نگر کا بورڈ آویزاں کردیا۔ آئندہ 26 جنوری تک نام تبدیل نہ کیے جانے پر شدید تحریک چلانے کا انتباہ MNS نے دیا ہے۔ ***** ***** ***** ::::: سرخیاں:::::: ٭ ریاست میں آئندہ جمعہ کو کووِڈ ٹیکہ اندازی کی فرضی مشق۔ ملک میں ٹیکہ اندازی کیلئے طبّی مشنری تیار۔ ٭ کووِڈ وباء کے دوران خدمات انجام دینے والے اقامتی ڈاکٹروں کا ریاستی گورنر کے ہاتھوں استقبال۔ ٭ ریاست میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 95 فیصد۔ مراٹھواڑہ میں 238 نئے مریض۔ ٭ پربھنی ضلع میں شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کیلئے 25  افراد کی شرکت کی اجازت۔ ٭ آج درپن دِن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد۔ ٭ جالنہ تا کھام گائوںمجوزہ ریلوے لائن کیلئے سروے کا آغاز۔ اور۔۔ ٭ وِکٹ کیپر کے ایل راہل زخمی ہونے کے سبب آسٹریلیاء کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر۔ ***** ***** *****
0 notes
urdunewspedia · 3 years ago
Text
عدنان سمیع کو بھارتی حکومت نے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا - اردو نیوز پیڈیا
عدنان سمیع کو بھارتی حکومت نے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین نامور گلوکار و موسیقار عدنان سمیع کو شاندار کارکردگی پربھارتی حکومت نے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا۔ گلوکار عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انڈیا کے پدماشری ایوارڈز کی تقریب سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Adnan Sami (@adnansamiworld) انہوں نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کا اعلیٰ سول…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years ago
Text
'عوام کو جنسی معاملات کے تصفیہ کے لیے اینڈریو کے فنڈز کا ذریعہ بتایا جانا چاہیے' #ٹاپسٹوریز
New Post has been published on https://mediaboxup.com/%d8%b9%d9%88%d8%a7%d9%85-%da%a9%d9%88-%d8%ac%d9%86%d8%b3%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%aa%d8%b5%d9%81%db%8c%db%81-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%a7%db%8c/
'عوام کو جنسی معاملات کے تصفیہ کے لیے اینڈریو کے فنڈز کا ذریعہ بتایا جانا چاہیے'
Tumblr media Tumblr media
ایک شاہی مالیاتی ماہر نے کہا ہے کہ ڈیوک آف یارک کے ملزم کو اس کے خلاف سول جنسی حملے کے دعوے کو حل کرنے کے لیے ادا کی گئی رقم کو عوامی کیا جانا چاہیے اور اسی طرح فنڈز کا ذریعہ بھی ہونا چاہیے۔
کے ساتھ کیے گئے تصفیے کے حوالے سے کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ ورجینیا گیفری یا اخراجات، لیکن قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اینڈریو نے آٹھ عدد کی رقم ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پچھلے مہینے، بکنگھم پیلس اعلان کیا کہ ڈیوک “ایک نجی شہری کی حیثیت سے” اس مقدمے کا دفاع کرے گا، لیکن بہت سے مبصرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ کی نجی دولت سے رقم کے ساتھ اس کی مدد کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔
اینڈریو نے ایک حاصل کیا۔ رائل نیوی پنشن اور ملکہ اپنے بیٹے کو سالانہ 21.7 ملین پاؤنڈ سے فنڈ دینے کے بارے میں بھی سوچا جاتا ہے ڈچی آف لنکاسٹر آمدنی، لیکن وہ جو اعداد و شمار دیتی ہے اسے نجی رکھا جاتا ہے۔
میں صرف اس میں بہت زیادہ عوامی دلچسپی کے پیش نظر بحث کروں گا، اس حقیقت کے پیش نظر کہ پرنس اینڈریو ایک عوامی شخصیت ہیں، وہ تخت کے لیے قطار میں تھے، میں واقعی سوچتا ہوں کہ انہیں یہ بتانا چاہیے کہ رقم کتنی ہے اور یہ کہاں سے آئی ہے۔ سے
ڈیوڈ میک کلور، رائل پریلیج: دی کوئینز ٹرو ورتھ کے مصنف
Royal Privilege: The Queen’s True Worth کے مصنف، David McClure نے کہا کہ ایک تصفیہ “کئی ملین ڈالرز کی ترتیب میں” ہو سکتا ہے۔
انہوں نے PA نیوز ایجنسی کو بتایا: “اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے: ‘کیا اس کے پاس پیسے ہیں؟'”
ایسی اطلاعات تھیں کہ اینڈریو سوئس ریزورٹ میں ایک چیلیٹ بیچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ Verbier جسے اس نے 2014 میں اپنی سابقہ ​​بیوی سارہ، ڈچس آف یارک کے ساتھ £13 ملین میں خریدا تھا۔
مسٹر میک کلور نے مزید کہا: “حقیقت یہ ہے کہ اسے بیچنا پڑا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پاس کچھ پیسے تھے لیکن اس کے پاس زیادہ پیسے نہیں تھے۔
“تو پیسے کہاں سے آتے ہیں؟ میرے خیال میں ملکہ سے زیادہ امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر رقم ملکہ کی طرف سے آتی ہے تو “یہ امکان سے زیادہ ڈچی آف لنکاسٹر سے آتا، جسے ملکہ کی نجی جائیداد کہا جاتا ہے”۔
ورجینیا گیفری (بیبیٹو میتھیوز/اے پی)
(اے پی)
انہوں نے کہا کہ اینڈریو کو کسی بھی تصفیہ کے فنڈز کا ذریعہ “زبردست عوامی مفاد” ہے، اور شاہی خاندان سے مطالبہ کیا کہ “صاف ہو جائیں اور بتائیں کہ پیسہ کہاں سے آیا”۔
مسٹر میک کلور نے مزید کہا: “میں صرف اس میں بہت زیادہ عوامی دلچسپی کے پیش نظر بحث کروں گا، اس حقیقت کے پیش نظر کہ پرنس اینڈریو ایک عوامی شخصیت ہیں، وہ تخت کے مطابق تھے، میں واقعتا سوچتا ہوں کہ انہیں اس کی رقم کا انکشاف کرنا چاہیے۔ پیسہ اور یہ کہاں سے آیا ہے۔”
یہ شامل کرتے ہوئے کہ وہ “پرامید نہیں ہیں” معلومات کو عام کیا جائے گا، مسٹر میک کلور نے کہا: “مجھے حیرت نہیں ہوگی اگر وہ کوشش کریں اور کچھ نہ کہیں، کیونکہ شاہی مالیات سے متعلق کسی بھی چیز کے ساتھ رازداری کی ایک طویل تاریخ ہے، لیکن یہ کہ یہ ایک عوامی معاملہ ہے، اس معاملے میں عوامی دلچسپی کے پیش نظر، میں واقعی میں سوچتا ہوں کہ ایک بار شاہی خاندان کو صاف نظر آنا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ پیسہ کہاں سے آیا۔
ایک اور شاہی ماہر نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ “ہم کبھی نہیں جان پائیں گے کہ ملکہ کی طرف سے ڈیوک آف یارک کو ان تمام چیزوں (قانونی اخراجات اور تصفیہ) میں مدد کرنے کے لئے کیا تعاون آیا ہے۔”
ملکہ کے علاوہ اس کا ساتھ کون دے گا؟
جو لٹل، میجسٹی میگزین
میجسٹی میگزین کے جو لٹل نے PA کو بتایا: “میرے خیال میں اگر ہم واضح ہیں کہ یہ ملکہ کے باوجود، نجی ذریعہ سے آرہا ہے، تو یہ ٹیکس دہندگان پر کوئی بوجھ نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ شاید اس پر روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے۔
“آج کل اعداد و شمار کافی شفاف ہیں۔ ملکہ کی ایک نجی آمدنی ہے جسے وہ اپنے خاندان کے مختلف افراد کی کفالت کے لیے استعمال کرتی ہے لہذا اگر ایسا ہے تو ایسا ہی ہو۔
“ملکہ کے علاوہ اور کون اس کا ساتھ دے گا؟”
انہوں نے مزید کہا: “ملکہ کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ سربراہ مملکت کے بجائے ماں کی حیثیت سے اس کی مالی مدد نہ کرے۔”
ملکہ اور اینڈریو 2020 میں چرچ جاتے ہیں (PA)
(PA آرکائیو)
میڈیا کے وکیل مارک سٹیفنز نے قیاس کیا کہ قانونی فیس، سیٹلمنٹ اور خیراتی عطیہ کے کل اخراجات تقریباً 10 ملین ڈالر ہو سکتے ہیں۔
اس نے PA کو بتایا: “MeToo قسم کے م��املات میں ملٹی ملین ڈالر کے ایوارڈز غیر معمولی نہیں ہیں۔”
اس نے کہا: “بنیادی طور پر سوال یہ ہے کہ اس کی مجموعی مالیت کیا ہے؟ میں جو کچھ کر رہا ہوں وہ اس حقیقت کو یکجا کر رہا ہے کہ اس نے کم قیمت پر فروخت کیا، کیونکہ اسے اسے جلدی سے کرنا تھا، اس کا چیلیٹ، ہم جانتے ہیں کہ اس نے اس سے تقریباً 10 ملین کمائے، شاید تھوڑا زیادہ۔”
شہرت اور رازداری کے وکیل الیکس میک کریڈی نے کہا کہ امریکہ میں آبادکاری کے اعداد و شمار برطانیہ میں رہنے والوں سے “بونے” ہوتے ہیں، اور جب کہ اس معاملے میں رقم کا اندازہ لگانا مشکل ہے، اس کے “انتہائی کافی” ہونے کا امکان ہے۔
اس نے کہا: “میرے خیال میں بہت سے لوگ یہ سوال کر رہے ہوں گے کہ پرنس اینڈریو اس قابل کیسے ہوں گے کہ وہ اس بات کا متحمل ہو گا جس کا ایک بہت بڑا تصفیہ ہونے کا امکان ہے۔”
بادشاہت مخالف گروپ ریپبلک سے تعلق رکھنے والے گراہم اسمتھ نے کہا کہ ٹیکس دہندگان “یہ جاننے کے مستحق ہیں کہ تصفیہ کے لیے رقم کہاں سے آ رہی ہے، جس کے بارے میں ہمیں یہ فرض کرنا چاہیے کہ اگر دسیوں نہیں تو لاکھوں میں ہے”۔
اس نے کہا: “عوام کا اتنا پیسہ کسی نہ کسی طرح شاہی جیبوں میں ختم ہوتا ہے۔ کیا برطانوی عوام بالآخر اینڈریو کو عدالت میں پیش ہونے سے بچنے کے لیے ادائیگی کر رہے ہیں؟
“اس اسکینڈل نے بادشاہت کو کافی نقصان پہنچایا ہے، اور یہ سوالات دور نہیں ہو رہے ہیں۔”
Source link
0 notes
urduinspire · 4 years ago
Text
خواتین کے حقوق کی مختلف تنظیموں کا علی ظفر کو سول ایوارڈ دینے پر اعتراض
Tumblr media
خواتین کے حقوق سے متعلق آواز اُٹھانے والی مختلف تنظیموں نے گلوکار علی ظفر کو سول ایوارڈ دینے پر اعتراض اُٹھایا ہے اور اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے رواں برس 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا تھا جنہیں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کی جانے والے تقریب میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ (adsbygoogle = window.adsbygoogle || ).push({}); صدر پاکستان نے اس سال جن شخصیات کو سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے اُن میں گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں۔ علی ظفر نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کے لیے نامزدگی پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اور نامزدگی کو بہت بڑا اعزاز قرار دیا تھا۔کچھ روز قبل اداکارہ عفت عمر نے سول ایوارڈز کی نامزدگی سے متعلق ایک تنقیدی ٹوئٹ کی تھی لیکن کسی کا نام نہیں لیا تھا۔ عفت عمر نے لکھا تھا کہ صرف پاکستان میں یہ ممکن ہے کہ حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر ہراسانی میں ملوث شخص کو ایوارڈ دیا جائے۔ (adsbygoogle = window.adsbygoogle || ).push({}); انہوں Read the full article
0 notes