#خصوصی پارلیمانی
Explore tagged Tumblr posts
Text
چیف جسٹس کون ہوگا؟خصوصی پارلیمانی کمیٹی کےپہلے اجلاس میں وقفہ
ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کےبعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کےپہلےاجلاس میں وقفہ ہوگیاہےاب اجلاس دوبارہ ساڑھے 8 بجے ہوگا۔ 12رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کابند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم5میں ہوا۔ سنی اتحاد کونسل کےارکان نےاجلاس کابائیکاٹ کیا تاہم ان کے3 ارکان علی ظفر، بیرسٹرگوہراورحامدرضا کی نشستیں لگائی گئیں۔ اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید…
0 notes
Text
نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم
(عثمان خان )26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا جس میں 9 ارکان نے شرکت کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم ان کے 3 ارکان علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئیں،اجلاس میں…
0 notes
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 20 November-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰؍ نومبر ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے ریاست کے 288 حلقوں میں ر ائے دہی کا عمل جاری؛ سیاسی قائدین اور رہنمائوں کی جانب سے حقِ رائے دہی کی اد ائیگی۔
٭ ووٹر شناختی کارڈ سمیت دیگر 12 دستاو یزات میں سے کوئی ایک دستاویز بتاکر اپنی شناخت کی تصدیق کرکے رائے دہی کرنے کی اپیل۔
٭ ناندیڑ پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب کیلئے بھی آج ر ائے دہی- ضلعے کے چھ اسمبلی حلقوں کے را ئے دہندگان کو ایک ہی مرکز پر دو بار ووٹ ڈالنے کے ذمہ داری۔
٭ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے معاملے میں بی جے پی رہنما ونود تائوڑے کے خلاف مقدمہ درج ۔
اور۔۔۔٭ خواتین کے ایشیائی ہاکی چمپئن شپ میں جاپان کو شکست دے کر بھارت فائنل میں داخل - آج چین سے مقابلہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاستی اسمبلی کی 288نشستوں سمیت ناندیڑ پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب کیلئے ر ائے دہی کا عمل جاری ہے۔ ریاست میں نو کروڑ 70 لاکھ 25 ہزار 119 ر ائے دہندگان کیلئے ایک لاکھ 427 را ئے دہی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ شام چھ بجے تک ر ائے دہی کا عمل جار ی رہے گا۔
دریں اثنا‘ ریاستی گورنر سی پی رادھا کرشنن‘ چیف الیکشن آفیسر ایس چوکّ لنگم‘ چیف سیکریٹری سجاتا سَونِک‘ معروف کرکٹر بھارت رَتن سچن تنڈولکر نے ممبئی میں اپنے پولنگ مرکز پر جاکر ووٹ د یا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر میں رائے دہی کا عمل بہتر طور پر جاری ہے۔ ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے و یب کاسٹنگ کے ذریعے ضلع کے ووٹنگ مراکز کا مشاہدہ کیا۔ پربھنی شہر میں سخت سردی میں را ئے دہی کا عمل ہورہا ہے ا ور ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔
ہنگولی شہر میں صبح سے ہی رائے دہی کیلئے عو ام کا بہتر ردّ عمل دکھائی دے رہا ہے۔
بارامتی اسمبلی حلقے کے مہایوتی کے اُمیدوار اجیت پوار نے کاٹے واڑی کے مرکز پر ووٹ د یا۔
عثمان آباد اسمبل ی حلقے کے مہاوِکاس آگھاڑی کے امید وار کیلاش گھاڑگے ا ور لا تور شہر حلقے سے مہاوِکاس آگھاڑی کے امیدو ار امیت دیشمکھ نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔
دریں اثنا‘ رائے دہی مراکز پر ر ائے دہندگان کی تصدیق کیلئے ووٹر شناختی کارڈ کے ساتھ 12 دیگ�� دستاویزات میں سے کوئی بھی ایک دستاویز قبول کیا جائے گا۔ ان دستاو یزات میں ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، آدھار کارڈ، پاسپورٹ، منریگا جاب کارڈ، بینک یا ڈاک محکمے کی تصویر والی پاس بک، ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ، قومی آبادی رجسٹر کے تحت حاصل کردہ اسمارٹ کارڈ، خصوصی معذوری شناختی کارڈ وغیرہ دستاو یزات قابلِ قبول ہوں گے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے تمام ر ائے دہند گان سے اپنی شناخت کی تصدیق کرکےر ائے دہی کر نے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ جمہوریت کے اس جشن میں سبھی کو شرکت کرنی چاہیے۔
چیف انتخابی افسر ایس چو کّ لنگم نے ریاست کے سبھی ر ائے دہندگان سے کثیر تعداد میں اپنا حقِ ر ائے دہی ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات میں مجموعی طور پر چار ہزار 136 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ان میں سے تین ہزار 771 مرد امیدواروں کے علاوہ، 363 خواتین اور تیسری جنس کے دو امید وار ہیں۔ پونے ضلعے میں سب سے زیادہ 303 امیدوار ، جبکہ سندھو دُرگ ضلعے میں سب سے کم 17 امیدوار مید ان میں ہیں۔
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے نو اسمبلی حلقوں میں 183 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ جالنہ ضلعے کے پانچ اسمبلی حلقوں میں 109 امیدوار، بیڑ ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں میں 139 امیدوار، پربھنی ضلعے کے چار اسمبلی حلقوں میں 58 امیدوار، ہنگولی ضلعے کے تین حلقوں میں 53 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسی طرح لاتور ضلعے کے چھ انتخابی حلقوں میں 106 امیدوار، دھا را شیو ضلعے کے چار حلقوں میں 66 امیدوار اور ناندیڑ ضلعے کے نو اسمبلی حلقوں میں 165 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
ناندیڑ پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب میں ر ائے دہندگان 19 امیدواروں میں سے کسی ایک امیدو ار کو اپنا نمائندہ منتخب کریں گے۔ اس لوک سبھا حلقہ کے ناندیڑ شمال، ناندیڑ جنوب، بھوکر، نائیگاؤں، دیگلور اور مکھیڑ اسمبلی حلقوں کے ر ائے دہندگان دو بار ووٹ دے رہے ہیں۔ لوک سبھا ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ مشین پر سفید اسٹیکر، جبکہ اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے ووٹنگ مشین پر گلابی اسٹیکرز چسپاں کیے گئے ہیں۔ پولنگ مرکز پر رائے دہندگان اپنی شناخت کی تصدیق کے بعد پہلے لوک سبھا اور پھر اسمبلی کیلئے ووٹ دے رہے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
مرکزی انتخابی کمیشن کے حکم کے مطابق ریاست میں اسمبلی انتخابات کیلئے 'خواتین پولنگ عملے کے ماتحت 426رائے دہی مر اکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان تمام مراکز پر خواتین افسران و ملازمین انتخابی اُمور انجام دے رہی ہیں۔
***** ***** *****
رائے دہی کے عمل کی تکمیل کیلئے گزشتہ روز ہی پولنگ عملے اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے ہیں۔ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میں تین ہزار 273 ر ائے دہی مر اکز پر پولنگ اُمور کی انجام دہی کیلئے 18 ہزار 178 افسران اور ملا زمین کو تعینات کیا گیا ہے۔
جالنہ ضلعے کے پانچ حلقوں میں جملہ ایک ہزار 775 پولنگ مراکز پر ر ائے دہی ہو رہی ہے‘ جبکہ بیڑ ضلعے کے چھ حلقوں میں دو ہزار 416 پولنگ اسٹیشنوں پر 11 ہزار 469 افسران و ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔
ناندیڑ ضلع میں تین ہزار 88 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور پولنگ عملے کی نگرانی میں ان تمام مراکز پر صبح سات بجے سے ر ائے دہی شروع ہو چکی ہے۔
دھاراشیو ضلعے کے چار اسمبلی حلقوں میں 14 لاکھ چار ہزار ووٹر ایک ہزار 523 ر ائے دہی مراکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے دوران 15 اکتوبر سے گذشتہ کل تک ریاست بھر میں سی ویجل ایپ پر نو ہزار 293 شکایات موصول ہوئیں ہیں‘ جن میں سے نو ہزار 265 شکایات کا ازالہ کرنے کی اطلاع چیف الیکشن آفیسر دفتر نے دی ہے۔ اس دوران جملہ 673 کروڑ 22 لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تائوڑے کے خلاف پال گھر ضلع کے نالاسوپارہ کے تُڑِنج پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انتخابات کی تشہیری مہم ختم ہونے کے بعد قائدین و کارکنان کے انتخابی حلقے میں نہ رہنے کے امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پرتاوڑے سمیت مہایوتی کے امیدوار راجن نائیک اور تقریباً 250 کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی ر ائے دہی سے قبل تشہیری مہم کے اختتام کے بعد صحافتی کانفرنس منعقد کرنے او ر ہوٹل کے کمروں کی تلاشی کے دو ر ان نقد رقم ملنے کے دو دیگر مقدمے بھی پولس نے درج کیے ہیں۔
دریں اثنا‘ بہوجن وکاس آگھاڑی پارٹی نے ونود تائوڑے پر نالاسوپارہ کی ایک ہوٹل میں پیسے تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تائوڑے سمیت بی جے پی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے معاملے کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
صحت و خاند انی بہبودمحکمے نے ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو موسم کی تبد یلی اور صحت پر اسکے اثرات کیلئے ضلع اور شہری سطح پر ضروری منصوبہ بندی کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ مرکزی صحت سیکریٹری پنیہ سلیلا شریواستو نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریوں کو اس سلسلے میں ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔ جس میں فضائی آلودگی کا سامنا کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ آلودگی سے ہونے والی بیماریوں اور اس کے مطابق طبّی پالیسیاں تبد یل کرنے جیسی ہدایات اس میں شامل ہیں۔
***** ***** *****
بہار کے راجگیر میں جاری خواتین کے ایشیائی چیمپئن شپ ٹو رنامنٹ کا فائنل مقابلہ آج بھارت اور چین کے درمیان ہوگا۔ شام پونے پانچ بجے سے میچ کا آغاز ہوگا۔ کل کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت نے جاپان کو دو۔ صفر سے جبکہ چین نے ملائیشیا کوتین ۔ ایک سے شکست دی تھی۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے کے چار اسمبلی حلقوں میں رائے دہی کے د وران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رو کنے او ر رائے دہندگان کو لبھانے جیسے غیر قانونی کاموں پر نظر رکھنے کیلئے پولس انتظامیہ کی جانب سے ڈرون پیٹرولنگ کی جارہی ہے۔ جن علاقوں میں پہنچنا ممکن نہ ہو‘ وہاں پر ڈرون پیٹرولنگ مؤـثر ثابت ہونے کی اطلاع پولس سپرنٹنڈنٹ نے د ی ہے۔
بیڑ ضلعے میں رائے دہی کا عمل پُرامن طریقے سے مکمل کرنے کیلئے ایک ہزار 209 رائے دہی مراکز پر منظر کشی کی جارہی ہے۔
جالنہ ضلعے کے پانچ اسمبلی حلقوں میں چار ہزار پولس ملازمین کو بندوبست پر تعینا ت کیا گیا ہے۔ چار حساس ر ائے دہی مراکز کیلئے سی اے پی ایف دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ ویب کاسٹنگ او ر مائیکرو آبزرورس کے ذریعے نگرانی کرو ائی ��ارہی ہے۔
***** ***** *****
55و اں بھارتی بین ا لاقو امی فلم فیسٹیول یعنی IFFI کا آج سے گوا میں آغاز ہورہا ہے۔ اس فلم فیسٹیول میں 81 ممالک کی تقریباً 18 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ آئندہ 28 نومبر تک یہ فیسٹیول جا ری رہے گا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے ریاست کے 288 حلقوں میں ر ائے دہی کا عمل جاری؛ سیاسی قائدین اور رہنمائوں کی جانب سے حقِ رائے دہی کی اد ائیگی۔
٭ ووٹر شناختی کارڈ سمیت دیگر 12 دستاو یزات میں سے کوئی ایک دستاویز بتاکر اپنی شناخت کی تصدیق کرکے رائے دہی کرنے کی اپیل۔
٭ ناندیڑ پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب کیلئے بھی آج ر ائے دہی- ضلعے کے چھ اسمبلی حلقوں کے را ئے دہندگان کو ایک ہی مرکز پر دو بار ووٹ ڈالنے کے ذمہ داری۔
٭ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے معاملے میں بی جے پی رہنما ونود تائوڑے کے خلاف مقدمہ درج ۔
اور۔۔۔٭ خواتین کے ایشیائی ہاکی چمپئن شپ میں جاپان کو شکست دے کر بھارت فائنل میں داخل - آج چین سے مقابلہ۔
***** ***** *****
0 notes
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 1009
ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے کا ٹارگٹ مقرر
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محکمہ صحت کارڈیالوجی، نیورو، پیڈز اور دیگر ضروری سپیشلسٹ کی ٹریننگ کا پلان طلب کرلیا
مریضوں کی ضروریات کے مطابق ڈاکٹرز کی سپیشلائزیشن پر فوکس کرنے کی تجویز کاجائزہ، ضلعی ہسپتالوں کیلئے خصوصی پیکیج کی تجویز پر اتفاق
دور دراز ہسپتالو ں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ضرورت پوری کرنے پر زور،یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام میں بہتری کیلئے تجاویز طلب
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،13ہسپتالوں میں مرحلہ وار کیتھ لیب قائم کرنے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیاگیا
لاہور20 ستمبر:……وزیراعلی مریم نوازشریف نے ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے کا ٹارگٹ مقررکردیا - محکمہ صحت کارڈیالوجی، نیورو، پیڈز اور دیگر ضروری سپیشلسٹ کی ٹریننگ کا پلان طلب کرلیا-مریضوں کی ضروریات کے مطابق ڈاکٹرز کی سپیشلائزیشن پر فوکس کرنے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا- ضلعی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے لئے خصوصی پیکیج کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔دور دراز ہسپتالو ں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ضرورت پوری کرنے پر زور دیاگیا۔اضلاع میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے فوری درکار طبی آلات کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5مراحل میں کیتھ لیب فراہم کرنے کا جائزہ لیا۔ لاہور کے پی آئی سی، گنگارام، میوہسپتال، خواجہ صفدر میموریل ہسپتال سیالکوٹ اور کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ وزیر آبادمیں مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ساہیوال،فیصل آباد او رملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کیتھ لیب بنیں گی۔ بہاولپور او رراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ملتان نشتر ہسپتال میں کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔گوجرانوالہ ہسپتال اور نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کیتھ لیب قائم ہوں گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں کیتھ لیبز کی فراہمی کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے یونیورسل ہیلتھ پروگرام میں بہتری لانے کے لئے تجاویز طلب کرلیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی، پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی،ایم پی اے ثانیہ عاشق، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری صحت، پرنسپل سیکرٹری او ردیگر حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭
0 notes
Text
مہمانوں کی آمد مرحبا
بچپن کی یادوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جب کبھی گھر میں اعلان ہوتا کہ کل پرسوں کوئی اہم مہمان آنے والا ہے اور وہ چند دن قیام بھی کرے گا تو بس پھر کیا تھا۔ سب لگ پڑتے۔ فرش چمکائے جاتے، کونوں کھدروں میں جمع شدہ کچرا کھرچ کھرچ کے صاف ہوتا، بست�� کی چادریں، تکیوں کے غلاف اور تولیے دھو کے استری کر کے بدلے یا تہہ کر کے رکھےجاتے، چارپائیوں تلے مدت سے پڑے گرد آلود جوتے جھاڑ پونچھ کے الماریوں کے نچلے خانے میں ترتیب وار جمع ہو جاتے۔ باورچی خانے میں پڑے فالتو برتن اسٹور میں اور اسٹور سے پھول دار ڈنر سیٹ اور واٹر سیٹ رسوئی میں منتقل ہو جاتے۔ بیت الخلا کی دن میں دو بار دھلائی صفائی کا حکم فوراً نافذ ہو جاتا۔ پرانی صابن دانیاں پھینک کے نئی میں نیا صابن دھرا جاتا۔ بجلی کے سوئچ بورڈز پر لگے میلے بٹنوں کی بھی مہین چیتھڑوں سے صفائی ہوتی۔ بچوں کو دھمکی آمیز نرم لہجے میں ضروری ہدایات جاری ہوتیں، مثلاً مہمان کے کمرے کے باہر شور نہیں مچانا۔ کھانے کی میز پر ندیدہ پن نہیں دکھانا، مہمان جتنا پوچھے بس اتنا جواب دینا ہے۔ مہمان کے سامنے ”تم اور تو‘‘ کے بجائے ہر بڑے چھوٹے کو (کم ازکم چند روز کے لیے) صرف آپ کہہ کے مخاطب کیا جائے، بصورتِ دیگر مہمان کی رخصتی کے بعد مناسب تادیبی و تعزیری کاروائی ہو گی۔
بچپن کی یادوں کا یہ باب بے طرح مجھے یوں یاد آ رہا ہے کہ ان دنوں ہمارے ریاستی بزرگوں کو کچھ خصوصی مہمانوں کا انتظار ہے۔ ان کے بارے بس اتنا بتایا گیا کہ وہ ہمارے لیے 70 سے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تحفہ لے کر آ رہے ہیں۔ ان کے سواگت کے لیے پہلے ہی اسپیشل انویٹسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (خصوصی سرمایہ کاری کا سہولت کار ادارہ) بن چکی ہے۔ ویسے بھی اب عالمی برادری میں ہماری شہرت یہی ہوتی جا رہی ہے کہ تم آؤ گے تو کیا لاؤ گے، ہم آئیں گے تو کیا دو گے۔ چنانچہ آج کل کاشانہِ ریاست کی رگڑائی و ہمواری کا کام جاری ہے تاکہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے اور مہمانوں کا قیام خوش گوار رہ سکے۔ بجلی اور گیس کی چور بازاری کے خاتمے کے لیے متعلقہ محکمے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لٹھ لے کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ڈالر کی اسمگلنگ روک کے روپے کی گرتی ہوئی قدر کو سہارا دینے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو نیند سے اٹھا کے ہڑبڑا دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کو بھوسے میں سے سوئی کی طرح نکال کے ان کا کریا کرم کرنے کی کوششوں میں بھی زور پیدا ہو گیا ہے۔
قومی خسارہ کم کرنے کے لیے گیس پٹرول اور بجلی کے رعائتی نرخوں کی ڈھال ہٹا کے مارکیٹ ریٹ کے حساب سے خونخوار قیمتوں کو عوام پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ نجکاری کی وزارت کے لیے آنے والے دن بہت مصروف ہوں گے۔ پی آئی اے، اسٹیل ملز، ایئر پورٹس ، بجلی کے تقسیم کار ادارے، کارپوریٹ فارمنگ اور معدنیات وغیرہ سمیت متعدد سرکاری شعبے جلد از جلد نج کاری کے لیے شارٹ لسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ریاستی انصرام میں شفافیت پیدا کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے احتسابی ادارے نیب کے ایکٹ میں گزشتہ حکومت کی من مانی ترامیم کو کالعدم قرار دے کر اربوں روپے کی ہیرا پھیری سے متعلق مقدمات باہمی پارلیمانی افہام و تفہیم سے نمٹائے جانے کے عمل کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چنانچہ اب ملک میں کرپشن میں کمی کے ذریعے قطار سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے والوں کو دوبارہ ڈسپلن کرنے کے لیے نیب کو اس کے نوکیلے دانت واپس ملنے کا امکان ہے۔ جن شریر سیاسی بچوں نے پدرانہ شفقت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاستی بزرگوں سے حد سے زیادہ بدتمیزی شروع کر دی تھی انہیں پھر سے تمیز سکھانے کے لیے کان اینٹھنے کا ایک علیحدہ انتظام وضع کیا گیا ہے۔
ان نادان و ناہنجار بچوں کے ہوش ٹھکانے لگانے کے لیے مقدمات کے ٹھنڈے گرداب میں غوطے دیے جا رہے ہیں۔ جس طرح بدتہذیب بچوں کو والدین تنگ آ کے کچھ دیر کے لیے اندھیرے کمرے میں بند کر دیتے ہیں اسی طرح ریاست ایسے بد عقلوں کو جیل میں رکھ رہی ہے تاکہ انہیں لگ پتہ جائے کہ ''کھلاؤ سونے کا نوالہ اور دیکھو شیر کی نظر سے‘‘ کی کہاوت کا حقیقی مطلب کیا ہے ۔ اور پھر چند ماہ بعد ہونے والے انتخابات میں جب یہ جھنجوڑے ہوئے بچے حصہ لیں گے تو سرمایہ کاری کے لیے سازگار سیاسی و اقتصادی استحکام لانے کی خاطر خاندان کے دیگر سعادت مند بچوں کی طرح فرماں برداری کے فوائد کے کما حقہ قائل ہو چکے ہوں گے۔ تب تک انہیں یہ سبق بھی ازبر ہو چکا ہو گا کہ والدین کی شفقت اور لاڈ پیار کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں کہ بچہ باپ کی داڑھی پکڑ کے جھول جائے اور اس کے سر پر سرکس کے بازی گروں کی طرح چڑھنے کی کوشش کرے۔ انتخابات کا جو بھی نتیجہ مرتب ہو گا سب کو قبول کرنا ہو گا اور یوں ویسا والا سیاسی استحکام آجائے گا جس کے نتیجے میں وہ سو ارب ڈالر آئیں گے کہ جن کی اطلاع ہم تک ڈالر لانے والے ممکنہ مہمانوں سے بھی بہت پہلے پہنچا دی گئی ہے۔
یعنی منڈپ سجا دیا گیا ہے، شامیانے تن چکے ہیں، کرسیاں بچھ گئی ہیں، ریڈ کارپٹ بھی کھل گیا ہے۔ خالی دیگیں کھڑک رہی ہیں، باورچی اور باوردی بیرے مستعد ہیں، بس مہمانوں کے آنے کی دیر ہے۔ اگر اوپر والوں سے پوچھو کہ کون کون سے لدے پھندے مہمان آ رہے ہیں، کتنے ہیں، نام کیا ہیں، کب تک قیام کریں گے، کیا کیا تحائف لائیں گے اور ہم انہیں کون کون سے منصوبے بطور نذرانہ پیش کریں گے؟ ایسے بچگانہ سوالات کا فی الحال بس ایک ہی جواب میسر ہے۔ بزرگوں کے لبوں پر ایک پراسرار خاموش مسکراہٹ۔ اس کے برعکس ہمارے پڑوس میں جی ٹوئنٹی ہو گئی۔ بھارت سے براستہ خلیجی ممالک یورپ تک امریکی سرپرستی میں اربوں ہا ڈالر کی سرمایہ کاری کا ابتدائی خاکہ بھی سامنے آ گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دلی میں جی ٹوئنٹی کے بعد دو اضافی دن بھی گزار لیے اور اس دوران پچاس ارب ڈالر کے صرفے سے ریاست گجرات میں دنیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کے منصوبے میں آرامکو اور ریلائنس انڈیا کے اشتراک سمیت خلائی و دفاعی منصوبوں، سیمی کنڈیکٹرز کی تیاری اور قابلِ تجدید توانائی اسکیموں میں کل ملا کے اگلے پانچ برس میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور اسی عرصے میں دو طرفہ تجارت 43 ارب سے بڑھا کے 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کی یاد دادشتوں کا بھی تبادلہ ہو گیا۔
مگر گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ اگر ہمارے ریاستی بزرگوں نے اگلے پانچ برس میں انہی برادر ممالک کی جانب سے 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی خوش خبری سنائی ہے تو کسی بنیاد پر ہی سنائی ہو گی۔ ہمیں نہ ان کی اور نہ مجوزہ سرمایہ کاری کرنے والوں کی نیت پر شبہہ ہے۔ چنانچہ فرش کی صفائی، بستر کی چادریں، جوتوں کی پالش، کپڑوں کی استری اور صابن دانی کی صفائی سمیت کسی کام سے منہ نہیں موڑنا۔ کوا تو منڈیر پر بیٹھ گیا ہے، مہمان بھی بس آتے ہی ہوں گے۔ ہو سکتا ہے یہ نجات دھندہ سفید گھوڑے پر بیٹھ کے آ جائیں۔ جیسا کہ ہم نسل در نسل سنتے آ رہے ہیں۔
وسعت اللہ خان
بشکریہ ڈی ڈبلیو اردو
0 notes
Text
ارکان پارلیمنٹ کو اسلحہ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر پارلیمانی کمیٹی برہم
اسلحہ لائسنسوں کی خصوصی کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر وزارت داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی کا اجلاس ایم این اے سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لیے منظور شدہ اسلحہ لائسنس کے اجراء میں وزارت داخلہ کی جانب سے تاخیری حربوں کا سخت نوٹس لیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت داخلہ 24…
View On WordPress
0 notes
Text
افغانستان : پاکستان کی جانب سے جناح ہسپتال کا تحفہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی مالی معاونت سے بنائے گئے ایک دو سو بستروں کے جدید ہسپتال کا افتتا�� کر دیا گیا جس کا نام بانیِ پاکستان محمد علی جناح کے نام پر جناح ہسپتال رکھا گیا ہے۔ کابل میں دو سو بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کا افتتاح پاکستان کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور افغانستان کے صحت عامہ کے وزیر ڈاکٹر فیروزالدین فیروز نے کیا۔ جبکہ افغان نائب صدر محمد سرور دانش نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔ ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق دو سو بستروں کے اس جدید ہسپتال کی تعمیر پر دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔
پاکستان حکومت کے جانب سے یہ ہسپتال باقاعدہ طور پر افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جناح ہسپتال افغانستان کے صحت عامہ کے شعبے میں پاکستان کی جانب سے ایک اہم حصہ ہے۔ انھوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے افغان عوام کے لیے پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھاتے رہیں گے اور یہ کہ پاکستانی وزیراعظم افغانستان کو مستحکم، محفوظ، پرامن، خوشحال اور خودمختار دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔
افغان وزیر برائے صحت عامہ ڈاکٹر فیروز نے حکومت پاکستان کی جانب سے جناح ہسپتال کا تحفہ دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے صحت عامہ کے لیے افغان شہر لوگر میں ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالرز کی لاگت سے 100 بستروں پر مشتمل ایک اور زیر تعمیر نائب امین اللہ خان ہسپتال اور جلال آباد میں نشتر کڈنی سینٹر سمیت دیگر منصوبوں میں پاکستان کی معاونت کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال پاکستان کی جانب افغانستان کی ترقی میں ایک ارب ڈالر کی مالی معاونت دونوں ممالک کے لوگوں میں رابطے کو وسیع اور گہرا کرنے کی پالیسی کے مقصد کے حصول میں ایک فلیگ شپ منصوبہ تھا۔
بشکریہ بی بی سی اردو
2 notes
·
View notes
Text
ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں، عمران خان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا سکی طور متحمل نہیں۔ پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے لیے عمران خان سے پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے خصوصی ملاقات کی اور اس موقع پر فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، نوید…
View On WordPress
0 notes
Text
خصوصی کمیٹی کے منظور کردہ متفقہ مسودے میں نیا کیا ہے؟
آئینی ترمیم کے حوالے سے قائم پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے جانے والے مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175 اے میں تجویز کی گئی ترمیم کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے 3 سینیئر ترین ججز میں کسی ایک کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔ مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہوں گے اور سپریم کورٹ کے ججز کی…
0 notes
Text
ایم کیو ایم نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے خواجہ اظہار الحسن کا نام واپس لے لیا
(شعیب مختار ) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خواجہ اظہار الحسن کا نام واپس لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر تقسیم ہو گئی ،ایم کیو ایم کی جانب سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے 3نام فائنل کیے گئے تھے ،ذرائع فاروق ستار ،رعنا انصار اور خواجہ اظہار الحسن کا نام فائنل کیا گیا تھا لیکن اب پارٹی کی جانب سے…
0 notes
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 02 September-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲/ ستمبر ۴۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش کا زور جاری؛ جائیکواڑی پشتے کی آبی سطح 87 فیصد کے پار؛ پانی کا اخراج شروع۔
٭ مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کیلئے آج یلو الرٹ؛ ناندیڑ، بیڑ، ہنگولی ��ضلاع کے ساحلی علاقوں کے ساکنان کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
٭ صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو آج سے تین دِنوں کے مہاراشٹر دورے پر۔
٭ قانون و انصاف محکمہ میں خواتین کی حصہ داری مضبوط نظامِ عدل کی علامت: نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کا بیان۔
اور۔۔۔٭ پیرس پیرالمپک مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کو اب تک سات تمغے حاصل؛ خواتین بیڈمنٹن مقابلے میں آج سونے کا تمغہ حاصل کرنے کا موقع۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مراٹھواڑہ اور ودربھ سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلع میں کل زوردار بارش ہوئی۔ شہری علاقے میں کل رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعے کا جائیکواڑی آبی پشتے کی سطح 87 فیصد تک جاپہنچی ہے اور ڈیم کے کیچمنٹ ایئریا میں بارش جاری ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے جائیکواڑی سے گوداوری ندی میں پانی چھوڑا جارہا ہے۔محکمہئ آبپاشی نے ندی کے کنارے واقع گاؤں کے ساکنان کو احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ ویجاپور اور گنگاپور کیلئے ناندور-مدھمیشور نہر سے پانی چھوڑا جارہا ہے۔
پربھنی ضلعے میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالے بہہ رہے ہیں۔ مُودرَل باندھ کے دو دروازے کھولے گئے ہیں۔ زیرو پھاٹہ- پورناکے درمیان ماٹے گاؤں پُل پر سے پانی بہنے سے ناندیڑ-پربھنی راستہ بند کیا گیا ہے، جبکہ مَلا سوننا‘ دَیٹھنا کے پُل پر پانی آنے سے آٹھ گاؤں سے رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔ دَیٹھنا گاؤں میں بارش کی وجہ سے مکانات منہدم ہوگئے، جبکہ جنتور تعلقے کے ندی نالے اُبل کر بہہ رہے ہیں اور کھیتوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے۔ گنگاکھیڑ تعلقہ کا ماسوڑی آبی منصوبہ مکمل بھرچکا ہے۔
سب ڈویژنل افسر جیوراج ڈاپکر نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
ہنگولی ضلعے میں کل مسلسل دوسرے دِن بھر زوردار بارش ہونے سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں سمیت بارش ہونے سے کیادُھو ندی سمیت دیگر ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے اور مکانات میں پانی دَر آیا ہے۔خصوصی طورپر ہنگولی شہر کے کئی تجارتی علاقوں میں پانی دَر آنے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہوئے ہیں۔
ضلعے کے سِدّھیشور آبی پشتے کے 14 دروازے کھول کر 27 ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پورنا ندی میں پانی چھوڑا جارہا ہے‘ جس کے باعث ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ ندی کے قریب واقع آبادیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بیڑ شہر سمیت ضلع بھر میں کل دِن بھر بارش جاری رہی، جس کی وجہ سے ندی نالے بہنے لگے۔ بیڑ شہر اور کھیتوں کو ��انی فراہم کرنے والے بندوسرا آبی منصوبہ مکمل بھرچکا ہے۔ کل اُس مقام پر کسانوں اور مقامی افراد کی موجودگی میں رُکنِ اسمبلی سندیپ شرساگر کے ہاتھوں پانی کی پوجا کی گئی۔ ضلعے کے 143 درمیانی اور 36 چھوٹے آبی منصوبے مکمل بھرچکے ہیں اور پانی کی سطح 21 فیصد سے اوپر جاچکی ہے۔
بِندوسرا منصوبہ سے پانی چھوڑا جارہا ہے اور ندی کے کنارے آباد ساکنان کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پرلی- بیڑ راستہ پر واقع پانگری کا متبادل پُل زیرِ آب آچکا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے متبادل راستے کا استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ضلعے میں بارش کا زور بڑھ چکا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کیلئے ضلع انتظامیہ سے محتاط رہنے کی اپیل رکنِ پارلیمانی بجرنگ سونونے نے کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بارش میں کسان اپنے جانوروں کا خصوصی خیال رکھیں اور فصل نقصان ہونے پر متعلقہ کسان فوری اپنے نقصانات کی اطلاع بیمہ کمپنی کو دیں۔ ضلع کے رابطہ وزیر دھننجئے منڈے نے ندی کے کنارے رہنے والے ساکنان سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
ناندیڑ ضلعے میں بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔ ضلعے کی گوداوری‘ مانجرا‘ پین گنگا‘ آسنا‘ لینڈی‘ سیتا ندیوں میں سیلاب آیا ہوا ہے۔ ضلع میں بچاؤ کام کیلئے مقامی دستوں سمیت قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دو دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے فصلوں کا کافی نقصان ہوا ہے‘ کئی مکانات منہدم ہوگئے ہیں جبکہ بارہ جانوروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے عوام سے ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بارش رُکتے ہی نقصانات کے پنچنامے کیے جائیں گے۔
جالنہ شہر سمیت ضلع بھر میں زوردار بارش جاری ہے۔ منٹھا تعلقے کے پاٹودہ‘ ساونگی، پیوا، ترتونڈی‘ ماڑتونڈی، دیوٹھانہ گاؤں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ پانگری خُورد گاؤں کا پاجھر تالاب مکمل بھرجانے سے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ گھن ساونگی تعلقے کے تیرتھ پوری، رامَس گاؤں‘ شیوتہ، بانے گاؤں، سوندل گاؤں‘ منگرول مقامات پر زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
دھاراشیو ضلعے میں کل دِن بھر بارش جاری تھی، جس کی وجہ سے سویابین فصل کا نقصان ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
ضلع کے 40 آبی منصوبے لبالب بھر چکے ہیں لیکن عمرگہ، لوہارا تعلقوں کا ایک بھی منصوبہ نہیں بھرا ہے۔ لاتور شہر سمیت ضلع میں بارش کا زور بڑھ گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
آئندہ دو دِنوں میں ریاست کے اکثر و بیشتر مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں آج یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو آج سے مہاراشٹر کے تین دِنوں کے دورہ پر آرہی ہیں۔ آج کولہاپور کے وارنا نگر میں وارنا خواتین کوآپریٹیو گروپ کے گولڈن جبلی پروگرام میں موجود رہیں گی۔ کل پونا کے سِمبایوسِس بین الاقوامی یونیورسٹی کی اکیسویں تقسیمِ اسناد پروگرام میں شرکت کریں گی، جبکہ چار تاریخ کو لاتور ضلعے کے اودگیر میں بدھ وِہار کا افتتاح کریں گی۔ اُودگیر میں مہاراشٹر حکومت کی ”شاسن آپلیا داری“ اور وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے مستفیدین ک�� پروگرام سے خطاب کریں گی۔
***** ***** *****
نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا کہ قانون و انصاف محکموں میں خواتین کا اضافہ خوش آئند ہے اور یہ ایک مضبوط عدلیہ کی علامت بھی ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کے افتتاح کے موقعے پر وہ مخاطب تھے۔
پھڑنویس نے اس موقع پر کہا کہ سرمایہ کار ہمارے ملک میں آنے کیلئے بے تاب ہیں کیونکہ اس یقین کے ساتھ کہ اچھے نظامِ انصاف کی وجہ سے سرمایہ کاری کا عمل قانونی طور پر ہوگا جس کے نتیجے میں ہم دنیا کی بہترین معیشت بننے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
***** ***** *****
پیرس پیرالمپک مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کا زور قائم ہے۔ نشاد کمار نے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا‘ جبکہ خواتین کی دوسو میٹر کے مقابلے میں پریتی پال نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ ان تمغوں کی وجہ سے بھارت کے تمغوں کی تعداد سات ہوچکی ہے۔
آج خواتین کے بیڈمنٹن مقابلوں میں تلسی مَتی مُروگُسین سونے کے تمغے کیلئے جبکہ منیشا رام داس کانسے کے تمغے کیلئے کھیلیں گے۔
***** ***** *****
کوکن کے سندھودُرگ ضلع کے مالون کے راجکوٹ کے چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ گرنے کے خلاف مہاوِکاس آگھاڑی نے کل ممبئی میں احتجاج کیا۔ شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے گروپ کے صدر اُدّھو ٹھاکرے، راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار گروپ کے صدر رکنِ پارلیمان شرد پوار، کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے سمیت مہا وِکاس آگھاڑی کے دیگر قائدین نے شہید چوک پر جمع ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
ناندیڑ میں بھی قانون ساز کونسل کے قائد ِ حزبِ اختلاف امباداس دانوے کی سربراہی میں احتجاج کیا گیا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تنقیدکی ہے کہ مخالفین کے قدموں کے نیچے سے زمین کھسک گئی ہے اور انھیں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں نامہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا کہ مہاوِکاس آگھاڑی کا احتجاج مکمل طور پر سیاسی ہے۔
دریں اثناء مہا وِکاس آگھاڑی کے احتجاج کے جواب میں بی جے پی نے بھی ریاست کے کئی مقامات پر احتجاج کیا۔
***** ***** *****
بیل پولا آج منایا جارہا ہے۔ اس دِن کسان کی محنت میں ساتھ دینے والے بیلوں کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ آج دیہی علاقوں میں کئی جگہوں پر بیلوں کو سجایا جاتا ہے اور انکی پوجا کی جاتی ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو کے پرانڈا کے بی جے پی کے ودھان پریشد کے سابق رُکن سجیت سنگھ ٹھاکر کو دولت ِ مشترکہ پارلیمانی بورڈ کے ذریعہ بہترین مقرر کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقے کے رُکنِ اسمبلی ستیش چوہان کو بہترین پارلیمنٹرین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ کل ممبئی میں صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں یہ انعامات دئیے جائیں گے۔
***** ***** *****
ریاست سمیت ملک بھر میں بارش کی وجہ سے کئی ٹرینیں منسوخ جبکہ کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل کیے گئے ہیں۔ کل لِنگم پلّی سے ممبئی جانے والی دیوگری ایکسپریس منسوخ کی گئی، جس کی وجہ سے آج ممبئی سے لنگم پلّی آنے والی ٹرین بھی منسوخ کردی گئی۔ اس کے ساتھ آج ممبئی- سکندرآباد دیوگری ایکسپریس‘ ناندیڑ- سمبل پور ایکسپریس‘ تروپتی- عادل آباد کرشنا ایکسپریس‘ کاکی ناڑا- سائی نگر شرڈی ایکسپریس جبکہ کل تین تاریخ کو عادل آباد- تروپتی کرشنا ایکسپریس‘ شرڈی- کاکی ناڑا ایکسپریس منسوخ کی گئی ہے۔ آج نرساپور سے چلنے والی نرساپور- نگرسول اس ٹرین کے کھمم تا قاضی پیٹ کے تمام اسٹاپ منسوخ کیے گئے ہیں اور یہ ٹرین وجئے واڑہ سے گنٹور- پاگی ڈی پلّی راستے سے سکندرآباد جائے گی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش کا زور جاری؛ جائیکواڑی پشتے کی آبی سطح 87 فیصد کے پار؛ پانی کا اخراج شروع۔
٭ مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کیلئے آج یلو الرٹ؛ ناندیڑ، بیڑ، ہنگولی اضلاع کے ساحلی علاقوں کے ساکنان کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
٭ صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو آج سے تین دِنوں کے مہاراشٹر دورے پر۔
٭ قانون و انصاف محکمہ میں خواتین کی حصہ داری مضبوط نظامِ عدل کی علامت: نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کا بیان۔
اور۔۔۔٭ پیرس پیرالمپک مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کو اب تک سات تمغے حاصل؛ خواتین بیڈمنٹن مقابلے میں آج سونے کا تمغہ حاصل کرنے کا موقع۔
***** ***** *****
0 notes
Text
راہ رو ہو گا کہیں اور چلا جائے گا
اب سے پانچ دن پہلے فتح محمد ملک کے بیٹے طارق ملک نے نادرا کی سربراہی سے دوسری بار استعفیٰ دے دیا۔ دو ہزار چودہ میں بھی مسلم لیگ ن کے دور میں اسی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا کیونکہ اس وقت کے انا پرست وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طارق ملک میں ’’ یس سر جی سر بالکل سر‘‘ کی شدید قلت کے سبب ان کی شکل اچھی نہیں لگتی تھی۔ چوہدری صاحب یہ سمجھنے سے بھی قاصر رہے کہ ووٹروں اور حامیوں کی توقعات اپنی جگہ مگر طارق ملک کا نادرا ایک ٹکنیکل ادارہ ہے اس لیے دیگر سرکاری اداروں کے برعکس یہاں پرچی کے بجائے میرٹ پر ہی بھرتیاں ہو سکتی ہیں۔ نیز یہ کہ ٹیکنالوجی اختیار کر کے شفاف ای گورنمنٹ تشکیل دینے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر ٹیکنالوجی کو سیاسی مصلحتوں کی لگام سے کنٹرول کرنے سے یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔ تازہ استعفی محض سادہ استعفی نہیں بلکہ یہ ہمارے اس اشرافی کردار کا آئینہ ہے جو زبان پے کچھ اور عمل میں کچھ ہے۔ چیئرمین نادرا نے اپنے تیاگ پتر میں لکھا کہ انھیں جون دو ہزار اکیس میں متعدد انٹرویوز کے بعد ایک سو سے زائد امیدواروں میں سے اس منصب کے لیے چنا گیا۔
تب وہ اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی کے نیویارک ہیڈ کوارٹر میں بطور چیف ٹکنیکل ایڈوائزر کام کر رہے تھے۔ مگر پاکستان چونکہ ہمیشہ سے ان کی پہلی محبت ہے لہٰذا جب انھیں اس عہدے کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا تو وہ پینتالیس نئے اہداف لے کر واپس آئے اور دو برس کی قلیل مدت میں سب کے سب مکمل بھی کر لیے۔ ان اہداف میں آٹو میٹڈ فنگر آئیڈینٹٹی سسٹم کا نفاز بھی تھا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان اڑسٹھ بلین ڈالر کی عالمی بائیومیٹرک سلوشن مارکیٹ میں امریکا، برطانیہ ، یورپی یونین اور روس کے ہم پلہ ہونے کے قابل ہو گیا۔ پاکستان موبائل ایپ کے ذریعے ایک عام صارف کو دستاویزات کی آن لائن بائیومیٹرک توثیق و تصدیق کی سہولت فراہم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ ڈیجیٹل وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجرائی نظام کے سبب روا��یتی عدالتی بوجھ میں تیس فیصد تک کمی آ گئی اور خواتین ورثا کی جائداد میں حصہ داری کی دعویداری کا عمل بھی سہل اور شفاف ہو گیا۔ مختلف وزارتوں ، اداروں اور ایجنسیوں کی کارکردگی کو ای گورننس کے قالب میں ڈھالنے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام شروع ہوا۔
اس عرصے میں تئیس ہزار اہلکاروں پر مشتمل اس ادارے کو میرٹ کے اصول پر اس طرح ری اسٹرکچر کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ سماج کے تمام طبقات کو بلاامتیاز و حیل و حجت ڈیجیٹل شناخت و تصدیق سمیت دیگر سہولتوں کی چھتری تلے لا سکے۔ ان اصلاحات کے سبب ڈیجیٹل سہولتوں سے استفادے میں حائل صنفی فرق کو چودہ فیصد سے گھٹا کے آٹھ فیصد تک لانے میں کامیابی ہوئی۔ گزشتہ دو برس میں ساڑھے پانچ لاکھ خصوصی افراد، پچاس لاکھ اقلیتی شہریوں اور ہزاروں ٹرانس جنڈر پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیے گئے۔ پہلی قومی ڈیجیٹل مردم شماری کو شفاف اور جوابدہ بنانے کے لیے خصوصی سافٹ وئیر سے مزین ایک لاکھ چھبیس ہزار ڈیجیٹل ٹیبلٹس محمکہ شماریات کو فراہم کی گئیں۔ وہ ضعیف شہری جن کے انگوٹھے کے نشانات مٹ جاتے ہیں۔ ان کی سہولت کے لیے تصدیق سروس، ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی کا اجرا، اور شہریوں کے کوائف استعمال کرنے سے پہلے ان کی پیشگی اجازت کے لیے ڈیجیٹل سروس متعارف کروائی گئی۔ کوویڈ اور سیلاب کے بحرانی دنوں میں ضرورت مندوں کی بروقت امداد کے لیے ان کے شناختی ڈیٹا کی متعلقہ اداروں کو فراہمی و توثیق میں نادرا نے بنیادی کردار نبھایا۔
مگر کسی بھی غیرجانبدار پروفیشنل اہل کار کے لیے یکسوئی سے کام کرنا روز بروز مشکل ہوتا چلا جاتا ہے جب سیاسی فضا مکدر ہوتی چلی جائے اور پروفیشنل لوگوں اور اداروں کو بھی ’’ ہم اور تم ‘‘ کے میزان پر تولا جانے لگے۔ سیاسی وفاداری میرٹ سے افضل سمجھی جانے لگے۔ قطع نظر کون سی پارٹی اقتدار میں ہے اور کون حکمران ہے۔ میں نے شرحِ صدر کے ساتھ تمام حکومتوں کے ساتھ ذاتی وقار و شائستگی ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے فرائض نبھانے اور ہر رکنِ پارلیمان اور پارلیمانی کمیٹیوں کے استفسارات بلا امتیاز نمٹانے کی کوشش کی۔ الیکشن کمیشن سے تعاون کرتے ہوئے ووٹرز لسٹ کی تیاری کے دوران تین سو سے زائد سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو تحریری دعوت دی کہ وہ اپنے کسی بھی سوال یا تحفظ کے بارے میں براہ راست رابطہ کر کے وضاحت مانگ سکتے ہیں۔مگر موجودہ منقسم اور کشیدہ سیاسی ماحول میں یہ پیشہ ورانہ توازن برقرار رکھنا میرے لیے مشکل تر ہو رہا ہے۔ لہٰذا میں استعفی پیش کر رہا ہوں۔
بس اتنی درخواست ہے کہ اس جگہ کسی حاضر یا ریٹائرڈ بیوروکریٹ کے بجائے ایسے شخص کا تقرر کیا جائے جو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مینیجمنٹ کے تقاضوں کی سمجھ بوجھ رکھتا ہو۔ نادرا ان گنے چنے اداروں میں شامل ہے جو پاکستان میں بہترین کارکردگی کا مثالیہ کہے جا سکتے ہیں۔ ایسے ادارے مزید سیاسی تجربوں یا دباؤ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہماری ٹیکنیکل ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک قومی سرمایہ ہیں اور اس سرمائے کا تحفظ قومی زمہ داری ہے۔ ان کے بغیر یہ ادارہ اتنا آگے نہیں جا سکتا تھا۔ میں ان سب کے لیے نیک تمناؤں کا طالب ہوں۔ پاکستان زندہ باد۔ یہ ایک پڑھے لکھے مڈل کلاس پاکستانی کی کہانی ہے۔ اس نے قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بتیس برس پہلے ایم ایس سی کمپیوٹر سائنس کیا۔ جرمنی میں شلر یونیورسٹی ہائڈل برگ سے انٹرنیشنل بزنس مینیجمنٹ میں ماسٹرز کیا۔ ہارورڈ کینیڈی اسکول اور پرنسٹن سے جدید ادارہ سازی کا نصاب پڑھا۔ دو برس حکومتِ بحرین کے انفارمیشن سسٹم کا مشیر رہا۔ امریکی ریاست مشی گن کی وئین کاؤنٹی کے ڈیجیٹل پروجیکٹ مینیجمنٹ سسٹم کی تشکیل میں چھ برس مختلف حیثیتوں میں کلیدی کردار نبھایا۔پھر پاکستان لوٹ آیا۔
دو ہزار آٹھ تا بارہ نادرا کے ٹیکنالوجی ڈویژن کا سربراہ رہا۔ اس حیثیت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مینیجمنٹ سسٹم ، آفات سے متاثر افراد کی مالی مدد میں شفافیت لانے کے لیے بائیومیٹرک کیش گرانٹ سسٹم کے علاوہ افغان مہاجرین کی ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم ، موبائیل فون پیمنٹ سسٹم اور اسمارٹ کارڈ کے منصوبوں کی داغ بیل ڈالی۔ دو ہزار بارہ تا چودہ بطور چیئرمین نادرا کو ایک خود کفیل منافع بخش وفاقی ادارہ بنایا۔ ریونیو میں تین سو فیصد تک اضافہ کیا۔ شفاف انتخابات کے تقاضے پورے کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے بائیو میٹرک ڈیٹا بیس بنایا۔ دو ہزار چودہ تا سولہ امریکا کی ٹیرا ڈاٹا کارپوریشن میں بطور سینیر انڈسٹری کنسلٹنٹ ریاستی ، مقامی اور وفاقی حکومت کو ڈیٹا مینیجمنٹ اور ای گورنمنٹ کے بارے میں مشاورت فراہم کی۔ ایک سال ورلڈ بینک میں ٹکنیکل کنسلٹینسی کی۔ اگلے چار برس اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی فنڈ ( یو این ڈی پی ) کے چیف ٹکنیکل ایڈوائزر رہے۔ بائیس جون دو ہزار اکیس تا تیرہ جون دو ہزار تئیس دوسری بار نادرا کے سربراہ بنے۔
طارق ملک کا شمار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے وابستہ چوٹی کے ایک سو عالمی انلفوئنسرز میں ہوتا ہے۔ امریکا ، یورپ ، روس ، سعودی عرب ، کینیا، نائجیریا، صومالیہ ، سوڈان ، ��نزانیہ ، ملاوی ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی سرکاریں بھی ان کی مشاورت سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔ طارق ملک جیسوں کے لیے دنیا پہلے بھی بانہیں پھیلائے کھڑی تھی۔ اب بھی کھڑی ہے۔ اب وہ بھی ان سات لاکھ سے زائد پروفیشنلز میں شامل ہونے والے ہیں جو پچھلے دو برس میں یہ ملک دل پے پتھر رکھ کے چھوڑ گئے اور چھوڑتے ہی چلے جا رہے ہیں اور پتھر دن بدن وزنی ہوتا جا رہا ہے۔ بالخصوص ’’ موسمِ ڈار‘‘ آنے کے بعد تو ڈار کی ڈار پرواز بھرتی جا رہی ہے۔
وسعت اللہ خان
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
Text
سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی نہیں کی جاسکتی، شیخ رشید
سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی نہیں کی جاسکتی، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد۔ – PID/فائل اسلام آباد: مخلوط حکومت کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جس کا مقصد پنجاب کے وزیراعلیٰ انتخاب کیس کے فیصلے کے بعد مطلوبہ عدالتی اصلاحات کرنا ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعرات کو کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کا تحفظ آئین کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ایک روز قبل قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور…
View On WordPress
0 notes
Text
پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی مشکل حل کر دی
پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی مشکل حل کر دی
پیپلزپارٹی پنجاب میں سپیکر اور گورنرشپ کا عہدہ لینے سے دستبردار ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پی پی نے پنجاب میں 3 وزارتیں، 2 سے زائد معاون خصوصی کے عہدے مانگ لیے۔ قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ اور 2 پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے بھی طلب کرلئے۔ پیپلزپارٹی نے اہم اداروں اور کارپوریشنز میں اہم تقرریوں کا بھی مطالبہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق…
View On WordPress
0 notes
Text
ایف آئی اے عدالت آئندہ ماہ شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد کرے گی۔
ایف آئی اے عدالت آئندہ ماہ شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد کرے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز 16 اپریل 2022 کو لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر اپنے انتخاب سے قبل صوبائی اسمبلی پہنچے (بائیں) اور وزیر اعظم شہباز شریف نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمانی ووٹ جیتنے کے بعد خطاب کر رہے ہیں۔ 11 اپریل 2022 کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں۔ — AFP/PID/فائل لاہور: خصوصی عدالت نے بدھ کو کہا کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب…
View On WordPress
0 notes
Text
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں قرآن کی تلاوت، وزیرِاعظم کا 'السلامُ علیکم' سے خطاب کا آغاز
نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جبکہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے سلام سے خطاب کا آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں اسپیکر ٹریور مالارڈ کی قیادت میں منعقد خصوصی اجلاس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی سورۃ البقرہ کی آیات 153-156 کی تلاوت سے ہوا۔ واضح رہے کہ سورۃ البقرہ کی ان آیات میں ایمان والوں کو صبر کی تلقین کی گئی ہے جبکہ اللہ کی راہ میں مارے جانے والوں کو مردہ نہ کہنے کا حکم ہے، ان آیات میں جان و مال سے آزمائے جانے کا بھی ذکر ہے۔
قرآن پاک کی تلاوت کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اجلاس سے خطاب کا آغاز سلام سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی دہشت گرد کو اس دہشت گردی سے بہت سی چیزیں مطلوب تھیں وہ شہرت (بدنامی) کی تلاش میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ آپ مجھے کبھی اس (دہشت گرد) کا نام لیتے ہوئے نہیں سنیں گے، وہ ایک دہشت گرد ہے، مجرم ہے، وہ ایک انتہا پسند ہے لیکن جب میں اس کے حوالے سے بات کروں گی تو وہ بے نام ہو گا‘۔ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ’ان کا نام لیں جنہیں اس حادثے میں کھو دیا نہ کہ اس شخص کا جو اس کا ذمہ دار ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ اسے شاید شہرت کی تلاش ہو گی لیکن ہم نیوزی لینڈ میں اسے کچھ نہیں دیں گے، اس کا نام بھی نہیں‘۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت متاثرین کا خیال اور سب کی حفاظت ضروری ہے‘۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم آپ کا غم نہیں جان سکتے لیکن ہم ہر مرحلے پر آپ کا ساتھ دے سکتے ہیں، ہم محبت، مہمان نوازی سے آپ کا ساتھ دے سکتے ہیں اور دیں گے‘۔ نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائےخارجہ امور ونسٹن پیٹرس نے اس مشکل گھڑی میں جیسنڈا آرڈرن کی کارکردگی کو سراہا۔ ونٹسن پیٹرس نے کہا کہ ’ان کی وضاحت، ہمدردی اور متحد قیادت ملک کو اس آزمائش کے حل میں مدد دے رہی ہے، ہم اس مثال پر عمل کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی لائی گئی اور یہ ایک بزدلانہ کام تھا۔
بشکریہ ڈان نیوز
2 notes
·
View notes