#ایکسائز
Explore tagged Tumblr posts
topurdunews · 17 days ago
Text
ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کیلئے اہم خبرمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نےبیان جاری کردیا
(عمیر عظمت)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرزکی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے یکم جنوری سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،حکام کے مطابق ڈیفالٹرز کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی تک رجسٹریشن معطل ہی رہے گی۔ ایکسائز حکام  کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائیوں کے لیے ناکہ بندیاں کی…
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ، موٹرسائیکل 500، رکشہ 2500 اور 1800 سی سی کار کی فیس 5 ہزار مقرر
محکمہ ایکسائز پنجاب  نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا۔ یکم جولائی سے شروع ہوئے نئے مالی سال سے موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس500 روپے ہوگی۔ ایک ہزار سی سی اور رکشا کی ٹرانسفر فیس 2500 روپے کر دی گئی ہے، ایک ہزار سے 1800 سی سی تک فیس پانچ ہزار کر دی گئی۔ اٹھارہ سو سی سی سے زیادہ  کی ٹرانسفر فیس 10000 ہزار کر دی گئی۔ کمرشل گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 5000 ہزار کر دی گئی ہے۔ فائلر اور…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
dpr-lahore-division · 3 months ago
Text
با تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصور
محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب
٭٭٭٭٭
پنجاب حکومت کی ہدایات‘بورڈ آف ریونیو کی پالیسی کیمطابق تحصیل چونیاں کی 179ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کی نیلامی عام کا انعقاد‘
حکومت کو 54کروڑ روپے کی خطیر رقم کی آمد ن‘سرکاری اراضی کی نیلامی حکومتی پالیسی کیمطابق مکمل طور پر شفاف طریقے سے کی گئی ہے‘ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان
قصور(28ستمبر 2024ء)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی اور بورڈ آف ریونیو کی پالیسی کیمطابق تحصیل چونیاں ضلع قصور کی 179ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کی نیلامی عام کا انعقاد‘حکومت کو 54کروڑ روپے کی خطیر رقم کی آمد ن۔ تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان، ایڈیشنل کمشنر اشتمال حامد محمود ملہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انور، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد طاہر خان، ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد اعجاز اسلم کی زیر نگرانی تحصیل چونیاں ضلع قصور کی 179ایکڑ 7کنال 10مرلے سرکاری اراضی کی ضلع کونسل ہال قصور میں نیلامی ہوئی۔ جس میں بولی دھندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نیلام ہونیوالی اراضی میں گاؤں مانکے دھنکے میں 32ایکڑ اراضی کی نیلامی ہوئی‘مستوال میں 26ایکڑ‘ بھیڑ میں 6ایکڑ 4کنال‘کندو کھارا میں 9ایکڑ‘شمس پورہ میں 4ایکڑ 2کنال‘کھو��ھر اشرف میں 40ایکڑ 1کنال 10مرلے‘کیتن خورد میں 62ایکڑ کی سرکاری زمینوں کی کامیاب نیلامی ہوئی۔تخمینہ کیمطابق نیلام کی گئی سرکاری زمینوں کی کل مالیت 54کروڑ روپے بنتی ہے۔ نیلامی میں بولی دہندگان نے زرضمانت کال ڈیپازٹ کل رقم کا 5فیصد جمع کراکے بولی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ تحصیل چونیاں ضلع قصور کی کل 95سرکاری لارٹوں کی نیلامی عام کا اخبار میں اشتہار دیا گیا تھاجن میں سے صرف 24جائیدادوں کی نیلامی میں بولی دہندگان نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کی نیلامی حکومتی پالیسی کیمطابق مکمل طور پر شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔سرکاری زمینوں کی نیلامی کی نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ قومی اخبارات میں تشہیر کی گئی تھی تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ بولی میں حصہ ل�� سکیں۔
٭٭٭٭٭
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کی صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑی کاروائی‘فوڈ سیفٹی ٹیم کا چونیاں میں ملک یونٹ پر چھاپہ‘
1000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف‘مالک کیخلاف مقدمہ درج‘دودھ برادر گاڑیاں اور مشینری کو ضبط کر لیا
قصور(28ستمبر 2024ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کی صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کاروائی‘فوڈ سیفٹی ٹیم کا چونیاں میں ملک یونٹ پر چھاپہ‘1000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف‘مالک کے خلاف مقدمہ درج۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے تحصیل چونیاں کے علاقے میں واقع ملک یونٹ پر چھاپہ ماکر 1000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ دودھ بردار گاڑیاں،کوکنگ آئل، اور دودھ بنانے والی مشینری کو ضبط کر لیا گیا۔ ناقص پاؤڈر، کیمیکلز،آئل سے تیار دودھ بردار گاڑیاں نمبری CAM 482 اور AWG 6963 میں سپلائی کر کے لاہور بھیجا جارہا تھا۔ پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جا رہا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کا کہنا تھا کہ جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر صحت ہے۔جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے۔صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔
٭٭٭٭٭
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام جاری‘
ضلعی انتظامیہ قصور کے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی، پارکس، گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات جاری
قصور(28ستمبر 2024ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری، شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں، گرین بیلٹس، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ میں متحرک۔ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹیز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی رانا امجد محمود اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ نالہ جات اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی، پارکس، گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہروں کی سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صاف ستھرا اور اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔
٭٭٭٭٭
0 notes
verifyvehicle · 5 months ago
Text
Tumblr media
بلوچستان میں "موٹر ٹرانسپورٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم" (MTMIS) ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو گاڑیوں کی تصدیق اور رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے آپ بلوچستان میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ نظام دیگر صوبوں کی طرح مکمل طور پر آن لائن دستیاب نہیں ہے، لیکن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے د��تر سے رابطہ کرکے تصدیق کی جا سکتی ہے۔ آپ کو متعلقہ دفتر کی معلومات اس ویب صفحے پر مل سکتی ہیں، اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں تصدیق کے لیے قریبی دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے MTMIS بلوچستان کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔. https://verifyvehicle.pk/
0 notes
airnews-arngbad · 5 months ago
Text
 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 07 August 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ  :  ۷؍  اگست  ۲۰۲۴؁ ء
وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   ��جے 
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭ جامع تعلیمی مہم  اور  معذورمربوط تعلیم  اسکیم کے تحت  3؍ ہزار  105؍ خصوصی اساتذہ کو ملازمت میں 
شامل کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ 
٭ بانگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ریاست کے طلباء کوبحفاظت وطن واپس لانے کے لیے ریاستی حکومت کوشاں
٭ ریاست میں  9؍ سے  15؍ اگست کے دوران ہر گھر ترنگا مہم 
اور
٭ پیرس اولمپک میں پہلوان ونیش پھوگاٹ کا تاریخی کار نامہ  ‘  آج سونے کے تمغے کے لیے دائو پیچ آزمائیں گی
اب خبریں تفصیل سے...
ریاستی حکو مت نے  جامع تعلیمی مہم  اور  معذورمربوط تعلیم اسکیم کے تحت سال  2006؁ء  سے ملازمت پر مامور   3؍ ہزار  105؍ خصوصی اساتذہ کو ملازمت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خصوصی اساتذہ عہدےکی تخلیق  اور  قدیم پینشن اسکیم کے خصوص میں کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نےیہ اعلان کیا ۔اِس موقعے پر ریاست کے کیندر وِدیا لیہ میں ایک خصوصی ٹیچر مقرر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ اِسی دوران  سال  2005؁ء  سے قبل اعزازیہ کی بنیاد پر بر سر خدمت  26؍ ہز ار  900؍ اساتدہ کے لیے قدیم پینشن اسکیم نافذ کرنےکی صورت میں بڑھنے والے اخراجات پر دوبارہ غور و خوص کرنے کے مقصد سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ایجو کیشن کمشنر  اِس کمیٹی کی قیادت کریں گے ۔
***** ***** ***** 
بانگلہ دیش میں حالیہ بد امنی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے وہاں پھنسے ہوئے ریاست کے طلباء کو وطن واپس لانے کے سلسلے میں وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا ہے ۔انھوں نے وزارت سے طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی التجا کی ہے ۔ ریاستی حکو مت نے طلباء کی فہرست بھی وزارتِ خارجہ کو دی ہے ۔ ساتھ ہی بانگلہ دیش کے حا لات پر نظر رکھنے کے مقصد سے  اور  مرکزی افسران  نیز  طلباء کے کنبوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے  ایک دستہ بھی تشکیل دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ بانگلہ دیش میں  پھنسے ہوئے ریاستی طلباء کو بحفاظت واپس لا نا حکو مت کی تر جیحات میں شامل ہیں ۔ انھوں نے کہا ایسے حالات میں وہ متعلقہ کنبوں کے ساتھ ہیں ۔  
**** ***** ***** 
ریاست میں  9؍ سے  15؍ اگست کے دوران ہر گھر ترنگا مہم چلائی جائے گی ۔ شعبہ ثقافتی امور کے اپر چیف سیکریٹری  وِکاس کھار گے نے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس دوران مختلف پروگرامس کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ مرکزی حکو مت کی شروع کردہ اِس خصوصی مہم کا یہ تیسرا سال ہے ۔ مرکزی حکو مت نے اِس سال بھی  ترنگا ریلی  ‘  ترنگا  یاترا  ‘  ترنگا میرا تھان  ‘  ترنگا کونسرٹ  ‘  ترنگا کینوس  ‘  ترنگا عہد   اور  ترنگا سیلفی جیسی سرگر میوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 
***** ***** ***** 
  شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ   اُدھو ٹھاکرے اپنے  3؍ روزہ دورے پر کل دِلّی پہنچے ۔ ہما رے نمائندے نے خبر دی ہے کہ  اِس دورے میں وہ کانگریس پارٹی کے صدر  ملکارجُن کھر گے سمیت  عام آدمی پارٹی  ‘  ترنمول کانگریس پارٹی ‘ سماج وادی پارٹی  وغیرہ انڈیا اتحاد کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ۔
***** ***** ***** 
وزیر برائے ایکسائز  شنبھو راج دیسائی نے کہا ہے کہ سروِس گیرنٹی ایکٹ سے متعلق عوامی آگاہی میں اضا فہ کر کے اُس پر عمل در آمد کیاجا ئے ۔ خیال رہے کہ سروِس گیرنٹی ایکٹ پر موثر عمل در آمد کے مقصد سے ایک پائلیٹ پروجیکٹ کا آغاز آئندہ  15؍ اگست سے کیا جارہا ہے ۔ اِس خصوص میں کل منعقدہ میٹنگ میں وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔جناب شنبھو راج دیسائی نے یہ پائلیٹ پروجیکٹ پہلے کولہا پور میں  اور  اُس کے بعد  پوری ریاست میں متعارف کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
***** ***** ***** 
مملیکتی وزیر کے قائم مقام  ریاست کے وسنت رائو نائک زراعت خود کفیل مشن کے  چیر مین  Nilesh Helonde      نے کل جالنہ کے نئے مونڈھے میں واقع ریشم بازار کا جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے ریشم کے کاشتکاروںکے لیے بازار میںمہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی انھوں نے ریشم کی کاشت کے لیے ملنے والی امداد  ‘  ریشم کے ساتھ ساتھ کاشت کی جانے والی دیگر فصلیں ‘چو کی سینٹر  ‘   ریشم کاشتکاروں کو در پیش مسائل ‘  وِدربھ  اور  مراٹھواڑہ کے قریب واقع دیگر منڈیوں کی بھی تفصیلات حاصل کی ۔ اِس کے علاوہ بازار میں فروخت کے لیے لائی گئی موسمبی کی بھی تفصیلی معلومات حاصل کر تے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں ۔
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کے اجنٹا گائوں میں واقع پُل وجا پُشتے کی تعمیر نو کے سلسلے میں جلد از جلد کارروائی کی جائے ۔ نگراں وزیر عبد الستار نے یہ ہدایت دی ہے ۔ وہ کل منترالیہ میں مراٹھواڑہ آب رسانی ترقیاتی کارپوریشن کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے مذکورہ علاقے کے مختلف تر قیاتی کاموں کے لیے جلد ازجلد ٹینڈر جاری کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ 
***** ***** ***** 
پیرس اولمپک میں کُشتی مقابلوں کے آخری رائونڈ میں پہنچ کر بھارت کی پہلوان  وِنیش پھو گاٹ نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔یہ کارنامہ انجام دینے والی وہ پہلی بھارتی خاتون پہلوان بن گئی ہے ۔آخری رائونڈ میں وہ آج  امریکہ کی خاتون پہلوان سے زور آزمائیں گی۔ 
اُدھر خواتین کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں آج منیکا بترا  ‘  شری جا  اکو لا  اور  ارچنا کامت کی ٹیم جرمنی کی ٹیم کے ساتھ کوارٹر فائنل میں کھیلے گی ۔ 
دوسری جانب مردوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے کے کوارٹر فائنل میں بھارت کو شکست کا سامنا کر نا پڑا ۔ 
نیزہ بازی میں بھارت کے نیرج چوپرا بھی آخری رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔کل کھیلے گئے کوالیفائنگ رائونڈ میں نیرج نے پہلی ہی کوشش میں سب سے زیادہ  89؍ اعشاریہ 34؍ میٹر دور نیزہ پھینک کر پہلا مقام حاصل کیا ۔ نیزہ بازی کا آخری رائونڈ کل کھیلا جائے گا ۔
ہاکی کے سیمی ��ائنل میں بھارتی ٹیم کو  جر منی کی ٹیم سے 2 - 3 ؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب کانسے کے تمغے کے لیے بھارت کا سامنا اسپین سےہوگا ۔ 
***** ***** ***** 
` بھارت  اور  شری لنکا کے مابین جاری  3؍ ایک روزہ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ بھارتی وقت کے مطا بق یہ مقابلہ دو پہر  ڈھائی بجے سے شروع ہو گا ۔ خیال رہے کہ سیریز میں  شری لنکا  کو  ایک  صفر سے برتری حاصل ہے ۔
***** ***** ***** 
ناندیڑ شہر کے قریب آباد  زری گائوں میں واقع کان میں تیر نے گئے 4؍ افراد  ڈوب کر جا بحق ہو گئے ۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ شہر کے 5؍ افراد کان میں تیر نے کے لیے گئے تھے ۔ اِن میں سے  3؍ افراد کو تیر نا نہیں آتا تھا لہذا وہ ڈو بنے لگے اسی دوران ایک دوسرے کو بچا نے کی کوشش کرتے ہوئے 4؍ افراد ڈوب کر جا بحق ہو گئے ۔ میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ دستے نے چاروں مہلو کین کی نعشیں باہر نکال لی ہیں۔
***** ***** ***** 
لاتور میں واقع سینٹرل ریزر و پولس فورس  کے تر بیتی مرکز میں 119؍ جوانوں پر مشتمل دستے کی کانوکیشن تقریب کل منعقد کی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر سینٹرل ریزرو پولس فورس کے پرنسپال  امیر الحسن انصاری خصوصی طور پر موجود تھے ۔ تر بیت پوری کر نے والے مختلف گروہوں کے جوانوں کا   اِس تقریب میںاستقبال کیاگیا ۔
***** ***** *****
شہر یان کو بنیادی سہو لیات مہیا کرنے  او ر  اُن کے مسائل حل کرنے میں میونسپل کارپوریشن نا کام ثابت ہو رہی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے بیڑ میں کل شیو سنگرام کے عہدیداران کی جانب سے ٹھیہ آندو لن کیاگیا ۔ اِس موقعے پر شیو سنگرام کی بزرگ رہنما  جیوتی میٹے نے ایک وفد ساتھ جا کر چیف آفیسر نیتا آندھارے کو مطالباتی محضر بھی پیش کیا ۔
***** ***** *****
گزشتہ ایک تاریخ سے شروع ہوئے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کا آج اختتام ہو رہا ہے ۔ اِسی منا سبت سے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر کے  N-8؍  علاقے میں واقع میونسپل ہسپتال میں عوامی بیداری پروگرام کااہتمام کیا گیا تھا ۔ یہ پروگرام میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارچنا رانے کی رہنمائی میں انجام دیاگیا ۔ ***** ***** *****
ناسک ضلعے میں ہوئی بارش کی بدولت ڈیم کے آبی ذخیرے میں اضا فہ ہوا ہے ۔ نادور مدھ میشور پُشتے سے فی  الحال  15؍ ہزار  274؍ مکعب فیٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے ۔ 
اِسی دوران چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پیٹھن میں واقع ناتھ ساگر ڈیم کی سطح آب  ایک ہزار  503؍ فیٹ پر پہنچ گئی ہے ۔موصولہ اطلاع میں بتا یاگیا ہےکہ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ   22؍ فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے ۔ 
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭ جامع تعلیمی مہم  اور  معذورمربوط تعلیم  اسکیم کے تحت  3؍ ہزار  105؍ خصوصی اساتذہ کو ملازمت میں
شامل کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ 
٭ بانگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ریاست کے طلباء کوبحفاظت وطن واپس لانے کے لیے ریاستی حکومت کوشاں
اور
٭ ریاست میں  9؍ سے 15؍ اگست کے دوران ہر گھر ترنگا مہم 
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
googlynewstv · 6 months ago
Text
بجٹ کے بعد کون سے اشیائے ضروریہ کتنی مہنگی ہوئیں؟ 
حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ٹیکس وصولی کے ہدف میں 40 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ یعنی 13 کھرب روپے رکھا ہے، جس کے بعد ٹیکس میں اضافے سے مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی جیبوں پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔ حکومت نے مختلف اشیاء پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس جبکہ دیگر پر 10 سے 50 فیصد تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے، جس کی زد میں…
0 notes
risingpakistan · 1 year ago
Text
پولیس اور عدلیہ پاکستان کے تین کرپٹ ترین اداروں میں شامل
Tumblr media
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ہفتے کو جاری کردہ اپنی قومی کرپشن کا تناظری سروے 2023 سے پتہ چلتا ہے کہ عدلیہ پاکستان کے تین کرپٹ ترین ادروں میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ہے، اس کے بعد ٹھیکے دینے اور کٹریکٹ کرنے کا شعبہ اور پھر عدلیہ ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے بالترتیب چوتھے اور پانچویں کرپٹ ترین شعبے ہیں۔ مقامی حکومتیں، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ کسٹم، ایکسائز اور انکم ٹیکس بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں کرپٹ ترین ادارے ہیں۔ پبلک سروس ڈیلیوری کی ٹرمز کے مطابق عدلیہ میں رشوت کا اوسط خرچ سب سے زیادہ 25 ہزار 846 روپے ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اوسط رشوت سب سے زیادہ تھی اور یہ ایک لاکھ 62 ہزار روپے تک تھی۔ پنجاب میں اوسط شہری نے زیادہ سے زیادہ رشوت 21 ہزار 186 روپے ادا کی اور یہ بھی پولیس کو دی جبکہ بلوچستان میں صحت کی سہولتوں کے لیے زیادہ سے زیادہ اوسط رشوت دی گئی جو کہ 1 لاکھ 60 ہزار روپے تھی۔  این سی پی ایس 2023 کے مطابق 68 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جیسے ادارے سیاسی شکار کیلیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
Tumblr media
سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد پاکستانی قومی سطح پر محسوس کرتے ہیں کہ نیب، ایف آئی اے، اے سی ای اور محتسب جیسے احتسابی ادارے ختم کر دینے چاہئیں کیونکہ وہ بدعنوانی کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ قومی سطح پر 75 فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر کے پاس بہت طاقت اور اثر ورسوخ ہے جس سے کرپشن ہوتی ہے۔ 36 فیصد شہری اکثریت کا خیال ہے کہ انسداد بدعنوانی کے اداروں کا کردار ’ غیر موثر ‘ رہا ہے۔ قومی سطح پر کرپشن کے بڑے مقدمات میں 40 فیصد میرٹ کی قلت ہے۔ صوبائی سطح پر سن��ھ میں 42 فیصد، خیبر پختونخوا میں 43 فیصد، بلوچستان میں 47 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ میرٹ پر کام نہیں ہوتے۔ پنجاب میں 47 فیصد سمجھتے ہیں کہ بیوروکریسی ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتی ہے اور یہی پاکستان میں کرپشن کی بڑی وجہ ہے۔ کرپشن کو کچلنے کے اقدامات کے طور پر 55 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ قومی سطح پر حکومت کو فوری طور پر سرکاری افسران کے اثاثوں کا اظہار اپنی ویب سائٹس پر انکشاف یقینی بنانا چاہیے اور 45 فیصد کا خیال ہے کہ احتساب عدالتوں کو کرپشن کے مقدمات 30 دن اندر بھگتانے چاہئیں۔
قومی سطح پر 47 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ کرپشن پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی بڑی وجہ ہے۔ 62 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ کرپشن اور غیر اخلاقی افعال ماحولیاتی تباہی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بڑھانے کی وجہ ہیں، 67 فیصد محسوس کرتے ہیں کہ صوبائی اور مقامی حکومتیں ماحولیاتی پالیسیاں بناتے ہوئے ان کے خیالات کو اہمیت نہیں دیتیں۔ قومی سطح پر 76 فیصد پاکستانیوں نے کبھی رائٹ ٹو انفارمشین کے تحت کوئی درخواست نہیں دی۔ ٹی آئی پی کے مطابق گزشتہ 23 برس میں 8 مرتبہ کرپشن پرسیپشن سروے کیا گیا ہے جو کہ 2002، 2006 ،2009 ،2010 ،2011 2021 ، 2022 اور 2023 میں ہوا تھا۔ این سی پی ایس 2023 کا پرسیپشن لیول پاکستانیوں کے تاثر پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس تنظیم نے یہ سروے اپنی پارٹنر آرگنائزیشنز کے تعاون سے چوروں صوبوں میں 13 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک 1600 شہریوں سے کیا تھا اور ان میں سے ہر صوبے میں سے 400 افراد سے ردعمل حاصل کیا
انصار عباسی
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
apnabannu · 2 years ago
Text
کرکٹ سٹارز کے بعد شوبزستارے بھی محکمہ ایکسائز کے نادہندہ نکلے
http://dlvr.it/Sq328P
0 notes
cryptosecrets · 2 years ago
Text
اب شہری گھر بیٹھے گاڑی اپنے نام کرا سکیں گے!
سندھ حکومت نے اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے افراد کو اسے اپنے نام کرانے کے لیے بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اوپن لیٹر پر گاڑی چلا رہے ہیں وہ اسے اپنے نام کرا لیں۔ جو گاڑی اپنے نام رجسٹرڈ کرانے کے لیے سوک سینٹر نہیں آ سکتے ان کے لیے ہوم سروس شروع کر رہے ہیں۔ وہ گھر بیٹھے گاڑی اپنے نام کرا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 2 years ago
Text
اب شہری گھر بیٹھے گاڑی اپنے نام کرا سکیں گے!
سندھ حکومت نے اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے افراد کو اسے اپنے نام کرانے کے لیے بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اوپن لیٹر پر گاڑی چلا رہے ہیں وہ اسے اپنے نام کرا لیں۔ جو گاڑی اپنے نام رجسٹرڈ کرانے کے لیے سوک سینٹر نہیں آ سکتے ان کے لیے ہوم سروس شروع کر رہے ہیں۔ وہ گھر بیٹھے گاڑی اپنے نام کرا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
topurdunews · 2 months ago
Text
ٹول ٹیکس اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال 
(24 نیوز )منی مزدا ٹرانسپورٹرز نے محکمہ ایکسائز کی طرف سے گاڑیوں کی بندش اور ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف ملک گیر پیہہ جام ہڑتال کر دی ۔ منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی جانب سے گاڑیوں کی بندش اور ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف بابو صابو چوک میں کیمپ لگا کر دھرنا دے دیا گیا ہے دوسرے جانب روہی نالہ گجومتہ کے قریب بھی سڑک کو بلاک کر دیا گیا ہے ، ہڑتال کے باعث اشیائے ضروریہ کی منڈیوں میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے…
0 notes
urduchronicle · 11 months ago
Text
کراچی میں ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر لائسنسن بلاک کرنے کی تیاری
  کراچی ٹریفک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں پکڑے گئے دس ہزار سے زائد پریشر ہارنز اور فینسی نمبر پلیٹس تلف کردیں۔ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تقریب سے خطاب میں ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک مانیٹرنگ یونٹ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ، شہر میں ایک ہزار سے زائد کیمرے لگے ہیں، ٹریفک پولیس نے کمیونٹی پولیس سے ان کیمروں کا ایکسس لیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس اور ایکسائز کا ڈیٹا بھی ٹریفک پولیس…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
dpr-lahore-division · 9 months ago
Text
لاہور (30 مارچ)بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب، لاہورفون 99201390
ڈی این / عباس
ہینڈ آؤٹ نمبر 586
لاہور30 مارچ:-سیکریٹری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مختار مسعود کی ہدائت پر فرید کوٹ ایکسائیز آفس میں خصوصی کال سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ہر اس نادہندہ گاڑی مالک کو ٹیکس ادائیگی کی یاددہانی کروانا ہے جس کی گاڑی پہ قبل ازیں سرخ وارننگ اسٹکر چسپاں کر کے یہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا ٹوکن ٹیکس فوری ادا کرے۔ کال سنٹر کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری وحید نے کیا۔ چار ٹیلیفون لائنوں پر مشتمل کال سنٹر چار چار گھنٹوں کی دو شفٹوں میں کام کرے گا۔ یاد رہے کہ پنجاب ایکسائز نے لاہور میں نان رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم چلا رکھی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی محمد آصف نے کہا کہ اس کال سنٹر کے قیام سے عوامی آگاہی کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معزز پاکستانیوں سے التماس ہے کہ بغیر نمبر گاڑی چلانے سے اجتناب کریں اور سڑک پر کسی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنا ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کریں۔
٭٭٭٭
0 notes
verifyvehicle · 5 months ago
Text
Tumblr media
سندھ کا "موٹر ٹرانسپورٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم" (MTMIS Sindh) سندھ محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جو گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تصدیق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ہر صوبے میں رجسٹریشن کا عمل مختلف ہے، لیکن MTMIS Sindh کی مدد سے اب یہ عمل آسان ہوگیا ہے۔ اس نظام کے فوائد میں قانونی مسائل سے بچاؤ، دھوکہ دہی سے تحفظ، گاڑیوں کی تصدیق، اور مالکانہ حقوق کی آسان منتقلی شامل ہیں۔ آن لائن ٹیکس کی معلومات بھی دستیاب ہے۔ آپ گاڑی کی تصدیق کے لیے اس لنک پر جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ای پیمنٹ GOS ایپ بھی دستیاب ہے اور SMS کے ذریعے بھی تصدیق کی جا سکتی ہے۔. https://verifyvehicle.pk/
0 notes
cryptoguys657 · 2 years ago
Text
اب شہری گھر بیٹھے گاڑی اپنے نام کرا سکیں گے!
سندھ حکومت نے اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے افراد کو اسے اپنے نام کرانے کے لیے بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اوپن لیٹر پر گاڑی چلا رہے ہیں وہ اسے اپنے نام کرا لیں۔ جو گاڑی اپنے نام رجسٹرڈ کرانے کے لیے سوک سینٹر نہیں آ سکتے ان کے لیے ہوم سروس شروع کر رہے ہیں۔ وہ گھر بیٹھے گاڑی اپنے نام کرا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 6 months ago
Text
جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگ گئی
وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے رئیل اسٹیٹ کی جائیدادوں کی فروخت پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاقی بجٹ میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور منتقلی پر فائلرز کے لیے 3 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ٹیکس یعنی ایف ای ڈی لگایا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا فنانس بل صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے بعد ایکٹ کی صورت یکم جولائی سے نافذ ہوجائے گا جس کے تحت بلڈر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes