#انگلش
Explore tagged Tumblr posts
topurdunews · 3 days ago
Text
انگلش بیٹرز کے چھکے چھڑا نیوالے ساجد خان کو ٹیم میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کا کہنا ہے کہ انھیں سابق کپتان بابر اعظم گجر اور موجودہ کپتان شان مسعود سجو کہہ کر پکارتے ہیں۔حال ہی میں ساجد خان نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے ساجد خان سے سوال کیا کہ ٹیم میں فخر زمان کو فوجی جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے بھی کئی نام ہیں آپ کو ٹیم میں کس نک نیم سے بلایا جاتا…
0 notes
pinoytvlivenews · 19 days ago
Text
سابق انگلش کپتان مائیکل وان بابر کو ڈراپ کرنے پر پی سی بی پر پھٹ پڑے
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر مائیکل وان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی اور پی سی بی کو…
0 notes
googlynewstv · 2 months ago
Text
سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی میں ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس ہوا ۔ڈیرہ غازی خان  کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی خصوصی شرکت کی ۔ ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی نےروٹی اورآٹا سستا  کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین کیا۔ ارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک…
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
انگلش پریمیئر لیگ سیزن: دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا فاتحانہ آغاز، برنلی کو تین صفر سے شکست
انگلش پریمیئر لیگ سیزن24-2023 کا آ غاز ہو چکا ہے، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے پہلا میچ جیت کر تین پوائنٹس اپنے نام کر لئے ہیں۔ مانچسٹر سٹی نے ٹرف مور گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں برنلی کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا ،سٹی کی جانب سے میچ کے چوتھے اور 36 ویں منٹ میں سٹار سٹرائیکر ارلینگ ہالینڈ نے گول اسکور کر کے سٹی کو برتری دلا دی،میچ کا تیسرا گول مانچسٹر سٹی کی جانب سے روڈری نے 75 ویں منٹ میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
jhelumupdates · 9 days ago
Text
’میں تربیت یافتہ ڈاکٹر ہوں اور کینیڈا کے مستقل ویزہ کے لیے تقریباً ایک سال سے درخواست جمع کروا رکھی ہے۔ اب سنا ہے کہ کینیڈا نے مستقل رہائش اختیار کرنے والوں کے ویزوں میں کمی کا اعلان کیا تو کچھ پریشانی ہے۔ مجھے تو بڑی امید تھی کہ میرا مستقل ویزہ لگ جائے گا۔‘ یہ کہنا ہے خاتون ڈاکٹر نوشین جمال (فرضی نام) کا جنھوں نے ذہن میں اپنے مستقبل کے حوالے سے کئی منصوبے سوچ کر امیگریشن کے لیے گزشتہ سال اپلائی کیا تھا۔ تاہم کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو حکومت نے امیگریشن کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے تارکین وطن کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے اور اس کی وجہ آبادی میں اضافہ کو روکنا بتایا ہے۔ تبدیل شدہ پالیسی کے مطابق اب کینیڈا نے 2025 تک مستقل ویزے کا ٹارگٹ پانچ لاکھ سے کم کرکےتین لاکھ 95 ہزار کردیا ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہے۔ اس اعلان نے امیگریشن کے خواہشمند ان تمام افراد کے لیے پریشانی کی لہر دوڑا دی ہے جنھوں نے کینیڈا میں مستقل سکونت اختیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ ڈاکٹر نوشین جمال کہتی ہیں کہ انھوں نے کینیڈا کے مستقل ویزہ کے لیے کافی وقت لگا کر اپلائی کیا تھا اور مستقبل کی ساری منصوبہ بندی کینیڈا ہی میں رہائش اختیار کرنا تھی۔ ’میرے بھائی پہلے ہی کینیڈا میں جا کر سیٹ ہوچکے تھے۔ اب اگر کینیڈا حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے اور مجھے ویزہ نہ ملا تو اس کے میرے اور میرے خاندان کے لیے کافی منفی اثرات ہوں گے۔‘ اسی طرح کی صورتحال محمد نذر تنولی کے ساتھ بھی ہے۔ محمد نذر نے انگلش زبان میں ماسٹرز کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی الیکڑیشن کا کورس کیا۔ مطلوبہ تجربہ حاصل کرنے بعد کینیڈا کی امیگریشن کے لیے درخواست جمع کروائی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں تو بڑا پر امید تھا اور مختلف ویب سائیڈز پر بھی دیکھا تھا کہ کینیڈا میں الیکڑیشن کی ملازمتیں بآسانی مل جاتی ہیں مگر اب یک دم ہی کہا جارہا ہے کہ ویزوں کی تعداد کم ہوچکی ہے یا ویزے نہیں دے جارہے تو سمجھ نہیں آتا کہ میں اب کیا کروں گا۔‘ یاد رہے کہ کینیڈا کی امیگریشن پالیسی میں مستقل رہائشی ویزہ دیا جاتا ہے جس کے لیے عموما پاکستان جیسے ترقی یافتہ ممالک کے مختلف شعبوں میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرواتے ہیں۔ اس وقت بھی پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک کے شہریوں کی کینیڈا کے سفارت خانوں میں بڑی تعداد میں درخواستیں موجود ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت تقریبا 15 لاکھ لوگ اس انتظار میں ہیں کہ ان کے درخواستوں پر فیصلے سامنے آئیں۔ 2027 تک مستقل ویزہ کی تعداد میں مزید کمی بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو اور کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن مارک ملر نے مستقل ویزوں کی تعداد میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 2027 تک مستقل ویزوں کی تعداد کم کرکے تین لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی۔ اس کمی کی وجہ بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا ہے کہ یہ کمی آگے دو سالوں میں کینیڈا میں آبادی کو بڑھنے سے روک دی گئی جس سے صوبوں کو اپنے صحت اور ہاوسنگ کے پروگرام کو بہتر کرنے کے لیے وقت ملے گا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو نے مستقل ویزہ کی تعداد میں مزید کمی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی مرض کروونا کے بعد جب ملک میں ملازمتوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جو امیگریشن پالیسی بنائی گئی اس کی سمت درست نہیں تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’کینیڈا کو اپنے امیگریشن کے پروگرام پر فخر ہے جس نے ملک کی معیشت کو بہتر کر کے متنوع کمیونیٹر کو فروغ دیا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’کینیڈا کا امیگریشن سسٹم بہت شاندار ہے اور اپنے اندر تارکین وطن کے لیے لچک رکھتا ہے۔ مگر ہم وبا کے بعد ملک میں ملازمتیں کی ضرورت کو پورا کرنے اور آبادی میں اضافے کا توازن برقرار نہیں رہ سکے۔‘ بعض جائزوں کے مطابق اس وقت کینیڈا میں امیگریشن کے لیے رائے عامہ کم ہوتی جارہی ہے۔ جس کی وجہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے سماجی اور رہائش کی سہولتوں پر اثرات کا مرتب ہونا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کی مستقل ویزوں کی پالیسی سے پہلے ہی بین الاقوامی طلبا اور عارضی کارکنان یا وقتی ورک ویزہ کی تعداد کو کم کیا جاچکا ہے۔ کینیڈا کی آبادی میں کتنا اضافہ کینیڈا کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کینیڈا کی آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ تارکین وطن تھے جن کی تعداد 97 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد تک بڑھ چکی ہے جو کہ نوجوان لوگوں میں 14 فیصد ہے۔ ٹروڈو حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد کینیڈا نے 2015 میں ویزوں کا ہدف دو لاکھ 72 ہزار سے بڑھا کر چار لاکھ 85 ہزار کر دی تھی جبکہ 2021 میں کورونا وبا کے بعد اس میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔ حکومت کو گھروں، صحت، سماجی خدمات کی سہولتوں میں اضافے
کے بعد اتنا اضافہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اس ماہ کے آغاز میں اینو ائرونکس رائے عامہ کے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ 58 فیصد کینیڈین شہری محسوس کرتے ہیں کہ 1977 کے مقابلے میں اب امیگریشن کی تعداد بہت ہی زیادہ ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سروے سے پتا چلتا ہے کہ عوامی رائے میں امیگریشن پالیسی کو اب موثر نہیں بلکہ مسائل سمجھا جارہا ہے۔ کیا حقیقت میں تارکین وطن پر فرق پڑے گا اس وقت کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 6 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور نوجوانوں میں یہ شرح 14 فیصد تک ہے۔ تاہم دوسری جانب تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنے کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ امیگرینٹ رائیٹس نیٹ ورک کے مطابق یہ سمجھنا مناسب نہیں ہے۔ ان کےمطابق کینیڈا میں گھروں کی کمی یا سماجی صحت عامہ کی سہولتوں میں کمی کے ذمہ دار تارکین وطن نہیں ہیں۔ امیگرینٹ رائٹس نیٹ ورک کے مطابق کے مطابق یہ مسائل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی دہائیوں سے پالیسیوں کا نتجہ ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں موجود کئی ویزہ کسنلٹنٹ کی رائے ہے کہ ڈاکٹر نوشین جمال اور محمد نذر تنولی جیسے ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ اگر کینیڈا جارہے ہیں تو ان کواس نئی پالیسی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ ہنر مندوں اور تعلیم یافتہ لوگوں کے لیے زیادہ بہتر راستے پیدا ہوں گے۔ عبدل ریحان سن کنسلٹنٹ کمپنی میں کئی سالوں سے کینیڈا ویزہ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس وقت کینیڈا کی معیشت سالانہ 18 فیصد کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے جس کا سیدھا سادہ مطلب ہے کہ کینیڈا میں ہر سال 18 فیصد ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم تھی اگر اب یہ تقریبا چھ فیصد بھی ہوچکی ہے تو یہ زیادہ بڑا فرق نہیں ہے بلکہ اس وقت کینیڈا کی جی پی گروتھ تیزی سے اوپر جارہی ہے۔ کینیڈا پہلے ہی ٹارگٹ پورا نہیں کررہا تھا۔ عبدل ریحان کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ پر ہے کہ اس وقت کینیڈا پہلے ہی مستقل ویزے کا اپنا ٹارگٹ پورا نہیں کررہا تھا۔ 2023 میں یہ ٹارگٹ پورا نہیں ہوا ہے اورتقریباً اتنا ہی ہدف سے کم ہوا ہے جتنا اب کینیڈا کی حکومت نے اپنے اہداف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں مختلف قسم کے ویزوں کی تقریبا 15 لاکھ درخواستیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ویزوں کی درخواستوں پر فیصلے کرنا بھی مشکل ہورہا ہے۔ عبدل ریحان کا کہنا تھا کہ ہمیں تو بظاہر لگ رہا ہے کہ کینیڈا کی امیگریشن پالیسی میں بظاہر کوئی بڑا فرق نہیں آیا ہے۔ اتنا ضرور ہوا ہے کہ اب سیاحتی، طالب علم اور ورک پرمٹ پر جانے والوں کے لیے کچھ مسائل ہوں گے اور ان کے لیے اب وہاں پر جا کر کام کرنا یا مستقل رہائش اختیار کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے ان لوگوں کو ضرور فرق پڑسکتا ہے جو کسی خاص شعبے میں ہنر مند نہیں ہیں جیسے کہ کوئی دفتری کام کرنے والے بھلے وہ بے شک اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں یا مارکیٹنگ سمیت عام سمجھا جاتا ہے، ان پر ضرور فرق پڑے گا۔ عبدل ریحان کے مطابق اب بھی 2027 تک جتنی بڑی تعداد میں ویزے جاری کرنے کا کہا گیا ہے وہ 2015 کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔ تاہم کچھ پالیسیاں پہلے ہی تبدیل ہوچکی ہیں۔ جیسے سٹوڈٹنس ویزہ وغیرہ 90 فیصد سیاحتی ویزے مسترد ہورہے ہیں منیب احسان کینیڈا پرائم امیگریشن کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ تبدیلیاں تو کافی عرصے سے کی جارہی ہیں۔ پہلے سٹوڈٹنس ویزے، عارضی ویزے یا سیاحتی ویزہ پر جانے والے کینیڈا ہی میں جا کر اپنا ویزے کی نوعیت کو تبدیل کروا لیتے تھے۔ یعنی وہ مستقل ویزہ حاصل کرلیتے تھے۔ طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہاں ہی سے مسقل ویزہ حاصل کرلیتے تھے۔ مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا اس کی بنیادی وجہ وہاں پر مختلف انفراسٹرکچر پر پڑنے والا بوجھ ہے۔ ’اب کینیڈا کہتا ہے کہ میں تارکین وطن کو خوش آمدید تو کہتا ہوں مگر مستقل ویزہ کے لیے صرف اس ہی شعبے کے لوگوں کو بلایا جائے گا جن کی کینیڈا میں ملازمتیں دستیاب ہوں گی۔‘ ’ہمارے مشاہدے میں ہے کہ اس وقت پاکستانیوں کے لیے کینیڈا کے سیاحتی ویزے مسترد ہورہے ہیں جبکہ مستقل ویزے دیے جارہے ہیں۔‘ منیب احسان کا کہنا تھا کہ اس وقت کینیڈا میں مسقل ویزہ کچھ مخصوص شبعوں میں مطلوبہ معیار اور قابلیت پوری کرنے والوں کو دیا جارہا ہے جس میں میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے، انجینئرز، ہنر مند افراد جن میں پلمبر، الیکڑیشن، تعمیراتی کام کے ماہر راج مستری وغیرہ اور ہنر مند افراد کو ویزے ملنے کا امکان کافی زیادہ ہوتا ہے۔ اس میں یاد رکھا جائے کہ کینیڈا اب ان ہی لوگوں کو ویزہ دے رہا ہے جو وہاں جا کر اس کی معیشت میں بہتری
لاسکے نا کہ بوجھ بن جائیں۔
0 notes
mediazanewshd · 1 month ago
Text
1 note · View note
dpr-lahore-division · 2 months ago
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 965
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی عوام سے رابطے بہتر بنانے کیلئے افسران کو کھلی کچہری لگانے کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس،وزراء،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز کی شرکت
سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ، کمشنر اورڈپٹی کمشنروں کو سکولوں کے متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت
نکاسی آب میں بہتری لانے کیلئے پنجاب بھر میں واسا کے ادارے قائم کریں گے:مریم نوازشریف
ڈرون کے ذریعے صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے،بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں
لاہور 5ستمبر:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزراء،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا۔ سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو سکولوں اور ہسپتالوں کے متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی نے روٹی اورآٹا سستا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کو سراہا۔ چیف منسٹر انیشیٹوز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی خان میں روٹی، آٹا اور سبزیوں کے نرخ دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نکاسی آب میں بہتری کیلئے پنجاب بھر میں واسا قائم کریں گے۔دفاتر میں جو لوگ کام نہیں کرتے، ان سے نجات حاصل کرلی جائے۔ ڈورن کے ذریعے صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈے پر مسافروں کی سہولت کے پیش ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ کسان کارڈ پراجیکٹ میں کاشتکاروں کی دلچسپی قابل قدر ہے۔ شہروں میں مویشی رکھنے کی ممانعت ہے۔ جانور باہر منتقل کئے جائیں۔ سڑکوں میں پڑے گڑھے فوری طور پر مرمت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں ویران اور بنجر ایریاز پر شجرکاری کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ کا اصل فیڈ بیک عوام کے ��ریعے سامنے آتا ہے۔ پولیس افسران خود فون کرکے عوام سے مسائل کے حل کے بارے میں دریافت کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرائم سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری ہونی چاہیے۔ یکساں ڈیزائن کی ریڑھیوں کو مقررہ مقام پر رہنے کا پابند بنا یا جائے۔ ”ستھرا پنجاب“پر پیش رفت کا جائزہ،ارکان اسمبلی نے تجاویز پیش کیں۔ڈی جی خان میں ایجوکشن رینکنگ اور ہیلتھ انڈیکیٹر کا بھی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں سے ادویات کی چوری اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتالوں سے میڈیسن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ فنکشنل واٹر فلٹر یشن پلانٹ سٹریٹ لائٹس کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے آگاہ کیاگیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جرائم میں کمی کے رحجان کو سراہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،وزیر معدنیات شیر علی گورچانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل،اے سی ایس ساؤتھ فواد ربانی،اے آئی جی کامران خان،سیکرٹری سکولز،کمشنر،آر پی او اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭
0 notes
nuktaguidance · 5 months ago
Text
اسلام ون ایپلی کیشن
اسلام ون ایپلی کیشن پلے سٹور پر ہزاروں اسلامی ایپس موجود ہیں لیکن یہ واحد ایسی ایپ ہے جو مجھے بہت پسند ہے، اور میں بھی ہزاروں لوگوں کو یہ مشورہ دے چکا ہوں کہ اس ایپ کو انسٹال کریں، یہاں تک کہ اپنی اس ویب سائٹ نکتہ گائیڈنس کے علاوہ اپنے یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے علاوہ میں اپنی ایپس میں بھی اس کا لنک دیتا ہوں۔ اسلام ون ایپلی کیشن کی خوبی یہ ہے کہ اس میں اردو انگلش میں کئی تراجم…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
topurdunews · 4 days ago
Text
انگلش کپتان بین سٹوکس کے گھر چوری کرنے والا ایک شخص گرفتار 
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کرنے کے الزام میں برطانوی پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات 17 اکتوبر ہوئی تھی، اسوقت انکی فیملی گھر پر ہی موجود تھی تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرہم کانسٹیبلری نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ…
0 notes
pinoytvlivenews · 20 days ago
Text
مسئلہ بابراعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں بلکہ کرکٹ کو چلانے کے انداز کا ہے، سابق انگلش کپتان کا بیان
لندن(ڈیلی پاکستان لائن)انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین  نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اتنی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ناصر حسین کا کہنا ہےکہ عدم تسلسل ایسا ہے کہ یہ نہیں معلوم کہ آگے کیا ہونا ہے، پاکستان میں چند سال میں27 سلیکٹرز بدلے، سربراہان بدلے،کپتان بھی بدلے، اتنی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں…
0 notes
googlynewstv · 2 months ago
Text
پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز،انگلینڈ کے سکواڈ کااعلان
پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز  کے لیے انگلینڈ کے17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔  بین اسٹوکس انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت کریں گے۔زیک کرالے،بین ڈکٹ،اولی پاپ،جو روٹ اور جورڈن کاکس اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ہیری بروک،جیمی اسمتھ،کرس ووکس، گس آٹکنسن،اولی سٹون اور بریڈن کرس سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔انگلش ٹیم میں 3 سپنرز  کوبھی شامل کیاگیاہے۔ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز  اگلے ماہ شیڈول۔میچز  ملتان اور راولپنڈی…
0 notes
minhajbooks · 8 months ago
Text
Tumblr media
🔰 شیخ الاسلام ڈاڪٹر محمد طاہرالقادری ڪی ڪتب کا عظیم ذخیرہ
📲 کتب فری پڑھنے کیلئے ابھی منہاج بڪس موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ ڪریں https://get.minhajbooks.com
اردو، انگلش اور عربی زبان میں سیکڑوں کتب پر مشتمل منہاج بکس موبائل ایپلی کیشن، جہاں آپ کسی بھی کتاب کو مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، پڑھ سکتے ہیں، کسی دوست کو شیئر کر سکتے ہیں، گھر بیٹھے آن لائن خرید سکتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علاوہ دیگر مصنفین کی کتب بھی اس ایپ کا حصہ ہیں۔ کتابوں کو کسی مخصوص مصنف یا کیٹگری کے حساب سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یورز اپنی دلچسبی کی مناسبت سے اپنی سلیکشن بنا سکتا ہے۔ یہ موبائل ایپ apple اور android دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
🛒 کتب گھر بیٹھے حاصل کریں 🚚 فری ہوم ڈیلیوری 👇 آرڈر کرنے کیلئے یہاں کلک کریں! https://minhaj.biz
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/923224384066
0 notes
urduintl · 9 months ago
Text
چیمپئنز لیگ، ڈیاز کے گول کی بدولت ریال میڈرڈ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن
چیمپئنز لیگ، ڈیاز کے گول کی بدولت ریال میڈرڈ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن
Tumblr media
چیمپئنز لیگ کے آخری 16 ناک آؤٹ مرحلے کے ڈرازمیں دو انگلش کلبوں کی توقعات
0 notes
urdu-poetry-lover · 10 months ago
Text
انگلش میں کہتے ہیں
“Lost interests in everything"
مگر اردو میں ہم اس کیفیت کو کچھ اس انداز سے بیان کرتے ہیں ؛
وہ سلسلے وہ شوق وہ نسبت نہیں رہی
اب زندگی میں ہجر کی وحشت نہیں رہی
پھر یوں ہوا کہ کوئی اپنا نہیں رہا
پھر یوں ہوا کہ درد میں شدت نہیں رہی
پھر یوں ہوا کہ ہو گیا مصروف وہ بہت
اور ہم کو یاد کرنے کی فرصت نہیں رہی
اب کیا کسی کو چاہیں کہ ہمکو تو ان دنوں
خود اپنے آپ سے بھی محبت نہیں رہی
1 note · View note
jhelumupdates · 10 days ago
Text
لیڈز/ گلاسگو: انگلینڈ کی کئی کونسلوں نے نئے ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ پرانے ٹیکسی ڈرائیوروں کے لئے بھی اپنا لائسنس کی تجدیدکرتے وقت انگلش ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔نئے قانون سے ڈرائیوروں کے لیےاپنے لائسنس رینیو کراتے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 70سالہ ٹیکسی ڈرائیور جو 17 سال سے ٹیکسی چلا رہا ہے نے کہا ہےکہ وہ یہ ثابت کرنے کے لیے ٹیسٹ دینے کے لیے ’’ذلیل‘‘ ہو رہا ہے کہ وہ انگریزی سمجھ سکتا ہے کہ نہیں لنکن شائر میں ساؤتھ کیسٹیون ڈسٹرکٹ کونسل نے مئی میں ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کا مطلب ہے کہ ڈرائیوروں کو اپنے لائسنس کی تجدید کرتے وقت انگلش زبان بولنے کی مہارت کو ثابت کرنا ہوگا۔ کونسلز میں نئے ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے باقاعدگی سے ٹیسٹ ہوتے ہیں، لیکن ساؤتھ کیسٹیون نے کہا کہ محفوظ اور منصفانہ ہونا تمام درخواستوں پر لاگو ہوگا۔ گرانتھم سے تعلق رکھنے والے مسٹر ڈریک نے کہا کہ یہ غیر ضروری ہے اور اگر ضرورت ہو تو کونسل کو ٹیسٹ میں بیٹھے کسی کے لیے 46.50£ پونڈز کا اضافی چارج ادا کرنا ہوگا۔ مسٹر ڈریک نے کہا کہ میری عمر 70سال ہے اور مجھے انگریزی ��بان کا امتحان دینے پر واقعی بے عزتی ہوگی۔اگر میں 50سال پہلے کا اسکول کا سرٹیفکیٹ فراہم کرسکتا ہوں یا کچھ بھی، تو مجھے ٹیسٹ نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں متفق ہوں، کسی بھی نئے ڈرائیور کو یہ ٹیسٹ دینےچاہئیں۔ لیکن پرانے ڈرائیور کو اپنے بیج رینیو کراونے کیلئے کونسل کے دفاتر میں جانا پڑتا ہے جو انتہائی تکلیف دہ اور پریشانی کا باعث ہے۔ ساؤتھ کیسٹیون ڈسٹرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ نئے قواعد متعارف کرانے سے پہلے ان پر آن لائن مشاورت کی گئی تھی۔ مقامی کونسل کے ایک ترجمان نے کہا کہ ٹیکسیوں اور نجی کرایہ پر لینے والی کاروں کو "محفوظ، اور موثر" بنانے کیلئے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ڈرائیوروں کو انگریزی زبان کی اچھی سمجھ ہو۔ اتھارٹی نے کہا کہ وہ ’’انگریزی میں تعلیم یافتہ اہلیت کے ثبوت‘‘ کو قبول کرسکتی ہے۔ اس پر کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈرائیور کے پاس انگریزی میں تعلیم حاصل کرنے کی اہلیت کا ثبوت نہیں ہے تو انہیں انگریزی زبان کی مہارت کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ اس یک طرفہ ٹیسٹ کی قیمت 46.50£ ہے۔ واضح رہے 2021سے یہ ٹیسٹ صرف نئے ڈرائیوروں کیلئے متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد، مئی 2024 میں، مساوات اور حفاظت کے مفاد میں، کونسل نے اسے تمام ڈرائیوروں پر لاگو کرنے پر اتفاق کیا۔ مسٹر ڈریک نے کہا کہ وہ کونسل کے لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کو تحریری شکایت کریں گے۔
0 notes
globalknock · 10 months ago
Text
ٹی 20 ورلڈکپ، بابراعظم سے ٹیم کو فتح دلانے کی امیدیں وابستہ ہونے لگیں - ایکسپریس اردو
پاکستان نے گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بابرکی غیرمعمولی پرفارمنس کی وجہ سے بہترین نتائج دیے تھے، سابق انگلش کپتان۔ فوٹو: ایکسپریس ویب لندن: پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم سے ٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیم کو فتح دلانے کی امیدیں ظاہر کی جانے لگیں۔ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے قومی کپتان بابراعظم اور بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی کے نئے سال میں بہترین پلیئرز رہنے کی پیشگوئی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: 2023 ورلڈکپ؛ ناقص…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes