minhajbooks
Minhaj Books
262 posts
Minhaj Books Islamic Library contains the books of Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri. Dr Qadri has authored 1000 books in Urdu, English and Arabic languages. His revivalist, reformative and reconstructive efforts and peace dynamics bear historic significance and hold an unparalleled position in promoting the cause of world peace and human rights, propagating the true Islamic faith, producing prodigious research work and preaching the teachings of the Quran and Sunnah. #BooksbyDrQadri https://www.minhajbooks.com
Don't wanna be here? Send us removal request.
minhajbooks · 2 months ago
Text
Tumblr media
🔰 سیرت الرسول ﷺ (اردو زبان میں سیرت نبوی ﷺ کی سب سے بڑی کتاب)
مصنف: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 📚 تعداد جلدیں: 10 📖 زبان: اردو 🔖 رعایتی قیمت: 13000 🚚 فری ہوم ڈیلیوری 📗 ڈیلیکس ایڈیشن | عمدہ ہارڈ بائنڈنگ
🛒 کتاب گھر بیٹھے حاصل کریں، صرف ایک کلک کی دوری پر! https://www.minhaj.biz/buy-books/Seerat-ur-Rasool-Books-PKG
اردو زبان میں ’’سیرت الرسول ﷺ‘‘ کے نام سے 10 جلدوں پر مشتمل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت نبوی ﷺ کی ایک ضخیم کتاب ہے، بالخصوص 2 جلدوں پر مشتمل اس کا مقدمہ‘ سیرت نگاری کا ایک نادر نمونہ ہے�� سیرتِ نبوی ﷺ کے موضوع پر مشتمل اس تصنیف میں حضور نبی اکرم ﷺ کے حالات زندگی اور سیرت کی روشنی میں دورِ حاضر میں رہنمائی کے پہلوؤں کو زیرِبحث لایا گیا ہے۔ یہ معرکہ آراء تصنیف درج ذیل امتیازی خصوصیات کی حامل ہے:
🔹 ”سیرت الرسول ﷺ“ عشق رسول ﷺ میں ڈوبی ہوئی ایسی تحریر ہے، جو دلوں میں اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کا ادب اور تعظیم پیدا کرتی ہے۔ 🔹 یہ آقائے دوجہاں ﷺ سے تعلق غلامی کو پھر سے بحال کرنے کا نظام العمل ہے۔ 🔹 غیر مسلم مفکرین کے اعتراضات کا علمی اور فکری سطح پر مدلل جواب اور اسلام کے ثقافتی، نظریاتی اور فکری پس منظر کا حقیقی ابلاغ ہے۔ 🔹 دور حاضر میں معاشرتی و قومی سطح پر مسائل کا حل ہے۔ 🔹 عام فہم علمی دلائل کا خزینہ ہے، جو قاری کے علمی و فکری الجھاؤ کو دور کرتی ہے۔ 🔹 جدید ذہن کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات مہیا کرتی ہے۔
🛒 کتاب گھر بیٹھے حاصل کریں، صرف ایک کلک کی دوری پر! https://www.minhaj.biz/buy-books/Seerat-ur-Rasool-Books-PKG
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/923224384066
0 notes
minhajbooks · 2 months ago
Text
Tumblr media
🔰 تذکرے اور صحبتیں مقربان خدا کا تذکرۂ دلپذیر دل کے بند دروازوں پر دستک دینے والی کتاب
🛒 کتاب گھر بیٹھے حاصل کریں، صرف ایک کلک کی دوری پر! https://www.minhaj.biz/item/tazkare-awr-suhbatain-bh-0012
یہ سنت الٰہیہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب اور مقرب بندوں اور ان کے احوال و مقامات کا ذکر فرماتا ہے۔ جن کے دل و جان میں اللہ کی یاد اور ذکر ہمہ وقت سرایت کر جائے انہیں حضور حق میں دائمی ہم نشینی نصیب ہو جاتی ہے۔ اس لئے قرآن مجید میں فرمایا گیا کہ تم بھی ان کے ہم نشین اور ہم مجلس وہم صحبت رہا کرو تاکہ دوست کے دوست سے تمہیں بھی بوئے دوست نصیب ہو اور ان کے واسطہ سے تمہیں بھی دوست کی ہم نشینی میسر آئے۔ مگر افسوس! ہم آج ان حقیقتوں کو بھول گئے ہیں، ہم اس مولا کی طلب و محبت سے غافل ہوگئے ہیں جس نے ہمیں عدم سے ہست کیا اور بے بہا نعمتوں سے نوازا، بالآخر ہمیں جانا بھی اسی کے پاس ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود ہمارے دل عشق و محبت الٰہی سے تو کیا شناسا ہوتے یادِ الٰہی سے بھی غافل ہوگئے ہیں، بلکہ غفلت کے باعث پتھروں سے بھی سخت تر ہوچکے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں عاشقوں اور خستہ دلوں کے احوال سنے اور پڑھے جائیں تاکہ ان کی خستگی، شکستگی اور سوختگی کے حالات سن کر ہمارے دلوں کی سختی ٹوٹے۔
📗 حضور نبی اکرم ﷺ کا تذکرہ مبارک 📗 تذکرۂ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم 🔹 حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ 🔹 سیدنا امام زین العابدین علی بن حسین رضی اللہ عنہم 🔹 سیدنا امام ابو محمد جعفر صادق رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت امام حسن بصری رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت مالک بن دینار رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت فضیل بن عیاض رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت رابعہ بصری رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت حبیب عجمی رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت ابراہیم ادھم رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت عبد اللہ بن مبارک رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت سفیان ثوری رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت داؤد طائی رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت بشر حافی رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت ابو علی شقیق بلخی رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت ذوالنّون مصری رضی اللہ عنہ 🔹 حضرت بایزید بسطامی رضی اللہ عنہ
مصنف: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری زبان : اردو صفحات : 160 قیمت : 330 روپے
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/923224384066
0 notes
minhajbooks · 2 months ago
Text
Tumblr media
🔰 تخلیق کائنات (قرآن اور جدید سائنس کا تقابلی مطالعہ)
🛒 کتاب آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 ہوم ڈیلیوری https://minhaj.biz/item/takhleeq-e-kainat-quran-aur-jadid-science-ka-taqabuli-mutalaa-bn-0002
اِس کتاب میں قرآنی آیات میں جا بجا بکھرے ہوئے سائنسی حقائق کو پیش کیا گیا ہے تاکہ اَہلِ اِسلام اور غیرمسلم دونوں (قرآنی علوم کے نور سے) فیضیاب ہو سکیں۔ اِن آیاتِ قرآنیہ کی مدد سے نہ صرف کتابِ اِلٰہی (قرآنِ مجید) کی صداقت عیاں ہوتی ہے بلکہ رحیم و کریم خدائے بزرگ و برتر کے اَوصاف بھی ثابت ہوتے ہیں جو اِس کائناتِ ہست و بود کی بقاء و دوام کا حقیقی باعث ہے۔
🌐 تخلیق وتوسیع کائنات کا قرآنی نظریہ کیا ہے؟ 📚 آج کا سائنسدان قرآن کو الہامی اور صاحب قرآن کو نبی آخرالزماں ﷺ تسلیم کرنے پر مجبور ہے 📚 جدید عصری علوم کے پس منظر میں مطالعہ قرآن کی ضرورت کیوں ہے؟ 📚 ورق ورق پر نئے انکشافات کی ان گنت دنیائیں آباد ہیں
📗 باب 1 - مبادیات کائنات 🔹 حقیقت کائنات 🔹 ستارے اور کہکشائیں 🔹 سورج اور نظام شمسی 🔹 زمین 🔹 چاند
📗 باب 2 - وُسعت پذیر کائنات 🔹 سورج اور نظامِ شمسی کی تخلیق 🔹 قرآن اور نظریۂ اِضافیت 🔹 سات آسمانوں کی سائنسی تعبیر
📗 باب 3 - ارتقائے کائنات 🔹 ارتقائے کائنات کے چھ ادوار 🔹 ڈارون کا مفروضۂ ارتقائے حیات
📗 باب 4 - انعقاد قیامت 🔹 سیاہ شگاف کا نظریہ (کائنات کا ثقلی تصادم) 🔹 کائنات کے تجاذبی انہدام کا قریبی جائزہ
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 🔖 قیمت : 530 روپے 📖 صفحات : 246 🧾 زبان : اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ 🚚 ہوم ڈیلیوری
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/923224384066
0 notes
minhajbooks · 2 months ago
Text
🔰 اولیاء کرام اور صالحین عظام کے فضائل و مناقب
🛒 کتاب آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 ہوم ڈیلیوری https://www.minhaj.biz/item/auliya-wa-saliheen-ke-fazail-o-manaqib-bbc-0014
🔹 بارگاہ الٰہی میں اولیاء و صالحین کے مقام و مرتبہ کا بیان 🔹 اللہ تعالیٰ کی اپنے اولیاء کرام سے محبت اور اہلِ زمین کے دلوں میں اس کے ڈالے جانے کا بیان 🔹 اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے معزز اولیاء کے دشمنوں سے اعلان جنگ کا بیان 🔹 اللہ تعالیٰ کا اپنے اولیاء و صالحین کی سماعت وبصارت بن جانے کا بیان 🔹 آخرت میں اولیاء و صالحین کے دیدار الٰہی کرنے کا بیان 🔹 آخرت میں اللہ تعالیٰ کے اولیاء و صالحین سے ہمکلام ہونے کا بیان 🔹 صالح مؤمن بندوں کی فہم و فراست کا بیان 🔹 اقوال اولیاء و صالحین کے حجت ہونے کا بیان 🔹 اہل ذکر صالحین کے مقام و مرتبہ کا بیان 🔹 فرشتوں کا اہل ذکر کی راہوں میں چکر لگانے اور ان کی تلاش میں سرگرداں رہنے کا بیان 🔹 روز قیامت شفاعت اولیاء و صالحین کا بیان 🔹 قلوب عارفین کا مرکز تقوی ہونے کا بیان 🔹 دنیا میں اقطاب اور ابدال کے موجود ہونے اور ان کی تعداد کا بیان 🔹 صالحین کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تیار کردہ تسکین چشم و جاں کا بیان 🔹 اللہ تعالیٰ کے گمنام اولیاء وصالحین کی فضیلت کا بیان 🔹 اولیاء و صالحین کی کرامات کا بیان 🔹 دنیا میں زہد اختیار کرنے والوں کی فضیلت کا بیان 🔹 راتوں کو اٹھ کر یاد الٰہی کرنے والوں کی فضیلت کا بیان 🔹 اولیاء کرام کی صحبت اور ہم نشینی کی فضیلت کا بیان 🔹 اولیاء اللہ کی زیارت باعث یاد الٰہی ہونے کا بیان 🔹 رضاء الہی کی خاطر اولیاء و صالحین سے محبت کرنے اور ان کی زیارت کرنے کا بیان 🔹 اولیاء و صالحین سے توسل کا بیان 🔹 اولیاء و صالحین کے جامع مناقب کا بیان
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 🔖 قیمت : 640 روپے 📖 صفحات : 432 🧾 زبان : اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/923224384066
0 notes
minhajbooks · 5 months ago
Text
Tumblr media
🔰 سیرت نبوی ﷺ کا اصل خاکہ
🛒 گھر بیٹھے کتاب حاصل کرنے کیلئے کلک کریں۔ https://www.minhaj.biz/item/sirat-e-nabawi-ka-asal-khakah-be-0058
📄 صفحات: 220 🧾 زبان: اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ 🔖 قیمت: 450 🚚 ہوم ڈیلیوری
📖 کتاب کی خصوصیات و امتیازات
📗 رسول الله ﷺ کی سیرتِ طیبہ صرف عالمِ اِسلام کے لیے نہیں بلکہ پورے عالمِ اِنسانیت کے لیے عظیم نمونۂ حیات ہے۔ آپ ﷺ کی پوری سیرتِ طیبہ کا حقیقی خاکہ اِس کتاب میں پیش کیا گیا ہے۔
📗 رسول الله ﷺ خُلقِ عظيم كے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حسنِ خُلق کی تمام صفات آپ ﷺ کی جبلّت اور طبیعت میں پیدائشی طور پر ودیعت فرما دی تھیں۔
📗 رسول الله ﷺ كى صفتِ رحمت سارى كائنات پر محیط اور غیر محدود طور پر وسیع ہے، جس سے مخلوق كا ہر طبقہ فیض یاب ہوتا رہا ہے اور قيامت تك ہوتا رہے گا؛ بلكہ اختتامِ قيامت تك تمام اُمتیں بھى اِس چشمۂ رحمت سے اپنی تشنگی مٹاتی رہیں گی۔
📗 رسول الله ﷺ کے چہرۂ اَقدس پر ہمیشہ کُشادگی اور بشاشت رہتی تھی۔ آپ ﷺ کے اَخلاق اور برتاؤ میں ہمیشہ نرمی ہوتی، اس لیے آپ ﷺ سے معاملہ کرنا نہایت آسان ہوتا تھا۔ آپ ﷺ طبعاً نرم جُو تھے۔ (گویا آپ ﷺ کی طبیعتِ مقدسہ اور عادتِ مبارکہ میں ہمیشہ نرمی اور لچک ہوتی تھی۔)
📗 رسول الله ﷺ نہ سخت مزاج تھے، اور نہ ہی سخت دل تھے۔ آپ ﷺ نہ تو سختی کے ساتھ اپنی آواز بلند فر��اتے، اور نہ ہی کبھی (کسی سے) سخت کلامی فرماتے تھے۔ آپ ﷺ نہ تو عیب جُو تھے، اور نہ ہی بخیل تھے (یعنی طبیعت میں سخاوت، فراخی اور پردہ پوشی تھی)۔
📗 رسول اللہ ﷺ بہت زیادہ حیا دار تھے۔ آپ ﷺ سے جب بھی کسی چیز کا سوال کیا جاتا تو آپ ﷺ وہ عطا فرما دیتے۔ آپ ﷺ پردہ دار کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیا دار تھے۔
📗 رسول الله ﷺ بچوں، عورتوں اور کمزور و نادار اَفراد کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آتے تھے۔
📗 رسول الله ﷺ کبھی اگلے دن کے لیے کوئی چیز ذخیرہ نہ فرماتے تھے۔ آپ ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی سامانِ خور و نوش ذخیرہ کرنے سے منع فرماتے تھے۔
📗 رسول اللہ ﷺ جب کھانا تناول فرماتے تو اپنے سامنے سے تناول فرماتے۔ آپ ﷺ کا ہاتھ برتن میں اِدھر اُدھر نہیں جاتا تھا (یعنی آپ ﷺ صرف اپنے سامنے سے تناول فرماتے تھے)۔
📗 رسول اللہ ﷺ تحفہ قبول فرما لیتے اور اس کا بدلہ بھی عطا کر دیتے تھے۔
📗 رسول اللہ ﷺ مریضوں کی عیادت اور اُن کی صحت یابی کے لیے دعا فرماتے تھے۔
📗 رسول اللہ ﷺ نرم برتاؤ کو پسند فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کی خوب ترغیب دیتے تھے۔ آپ ﷺ کا فرمان ہے: اللہ تعالیٰ ہر کام میں نرمی کو پسند فرماتا ہے۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: جس شخص کی طبیعت کو نرمی میں سے حصۂ وافر دیا گیا اُسے بھلائی کا بڑا حصہ دیا گیا اور جسے نرمی کے حصہ سے محروم رکھا گیا اُسے بھلائی کے حصہ سے محروم رکھا گیا۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: اے ابن آدم! اپنے رب سے ڈرو، اپنے والدین سے حسنِ سلوک کرو اور صلہ رحمی کرو، تمہاری عمر دراز ہوگی، تمہیں آسانیاں نصیب ہوں گی، تم تنگی و پریشانی سے محفوظ رہو گے اور تمہارے رزق میں بھی اضافہ کر دیا جائے گا۔
📗 حضور نبی اکرم ﷺ بیٹیوں پر بہت زیادہ رحم فرمانے والے تھے۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں، وہ اُن سے اچھا سلوک کرے اور اُن کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے تو اُس کے لیے جنت ہے۔
📗 حضور نبی اکرم ﷺ یتیموں کے والی تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: یتیم کی پرورش کرنے والا، اگرچہ وہ اُس کا رشتہ دار ہو یا نہ ہو، وہ اور میں جنت میں اِس طرح ہوں گے۔ راوی (مالک) نے درمیانی انگلی اور شہادت کی انگلی ملا کر اشارہ کیا۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ کو وہ گھر سب سے زیادہ محبوب ہے جس میں یتیم باعزت (زندگی گزار رہا) ہو۔
📗 حضور نبی اکرم ﷺ بیواؤں اور مساکین پر رحم فرمانے والے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: بیوہ عورت اور مسکین کے (کاموں) کے لیے کوشش کرنے والا راہِ خدا میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔
📗 حضور نبی اکرم ﷺ قیدیوں پر بھی رحمت و شفقت فرمانے والے تھے آپ ﷺ نے فرمایا ہے: بھوکے کو کھانا کھلاؤ، بیمار کی عیادت کرو اور قیدی کو آزاد کراؤ۔
📗 رسول اللہ ﷺ مریضوں پر شفقت فرمانے والے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا ہے: بے شک ایک مسلمان جب اپنے کسی مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو وہاں سے لوٹنے تک مسلسل جنت کے باغ میں رہتا ہے۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کوئی اپنے بھائی کے لیے اُس کی عدم موجودگی میں دعا کرتا ہے تو ایک فرشتہ (اُس کے لیے دعا کرتا اور) کہتا ہے: تیرے لیے بھی اِس کی مثل ہو (یعنی جس چیز کی دعا تو نے اپنے بھائی کے لیے کی ہے وہ تجھے بھی نصیب ہو)۔
📗 رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: تمہارا اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا صدقہ ہے، بھٹکے ہوئے کو راستہ بتانا صدقہ ہے، کسی اندھے کو راستہ دکھانا بھی صدقہ ہے، راستے سے پتھر، کانٹا اور ہڈی (وغیرہ) ہٹانا بھی صدقہ ہے، اپنے برتن سے دوسرے بھائی کے برتن میں پانی ڈالنا بھی صدقہ ہے۔
📗 حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص دنیا میں کسی کے عیب کا پردہ رکھے گا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اُس کے عیب کا پردہ رکھے گا۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے اعلیٰ فضیلت یہ ہے کہ تم اس شخص سے رشتہ جوڑو جو تم سے تعلق توڑتا ہے، اُسے عطا کرو جو تجھے (ضرورت کے وقت) انکار کرتا ہے اور اُس سے درگزر کرو جو تجھے گالی دیتا ہے۔
📗 حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ بلحاظِ صورت و خِلقت انسانوں میں سب سے زیادہ حسین تھے۔
📗 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول الله ﷺ کا چہرۂ انور سب سے حسین و جمیل تھا اور رنگت و نگہت سب سے زیادہ (براق اور) روشن تھی۔ جس نے بھی آپ ﷺ کا وصف بیان کیا ہے اورجو ہم تک پہنچا ہے ہر ایک نے آپ ﷺ کے چہرۂ انور کو چودھویں کے چاند سے تشبیہ دی ہے۔ اُن میں سے کوئی کہنے والا یہ کہتا ہے: شاید ہم نے چودھویں رات کا چاند دیکھا۔ کوئی کہتا ہے: حضور نبی اکرم ﷺ ہماری نظروں میں چودھویں رات کے چاند سے بھی بڑھ کر حسین تھے۔ آپ ﷺ کی رنگت و نزہت بہت روشن، اور چہرہ نہایت دل کش اور نورانی تھا۔ یہ روئے انور (زمین پر) یوں جگمگاتا تھا جیسے چودھویں رات کا چاند (آسمان پر) چمکتا ہے۔
📗 رسول اللہ ﷺ کی رحمت و رافت اور شفقت و عنایت کا اعجاز تھا کہ ہر کہ و مہ کو محسوس ہوتا کہ آپ ﷺ اسی سے مخاطب ہیں۔ ہر شخص اپنی سماعتوں کے دامن اور قلب و نظر کے سفینے میں حکمت و بصیرت، ذکاوت و ذہانت اور دین و دانش کے انمول اور نادر و نایاب موتیوں کو سمیٹتا چلا جاتا۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: مجھے کلمات کے آغاز اور اِختتام کا حسن و کمال اور ان کی جامعیت عطا کی گئی ہے۔
📗 رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جو کسی کو خوشی و مسرت بہم پہنچانے کا موجب ہو۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا سب سے محبوب بندہ وہ ہے جو (اُس کے) بندوں کو سب سے زیادہ نفع پہنچانے والا ہو۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: جس نے (اِس دنیا میں) کسی مومن کی دنیاوی تکالیف میں سے کوئی تکلیف دور کی، اللہ تعالیٰ اُس سے قیامت کی مشکلات میں سے کوئی مشکل رفع فرما دے گا۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اَعلیٰ مقام تلاش کرو: جو تمہارے ساتھ جہالت سے پیش آئے، تم اس سے بردباری سے پیش آؤ اور جو تمہیں محروم رکھے تم اُسے عطا کرو۔
📗 رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: تمام مخلوق اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے، اللہ تعالیٰ کو ساری مخلوق میں سب سے زیادہ وہ شخص محبوب ہے جو اس کے کنبہ کے لیے سب سے زیادہ نفع رساں ہو۔
📗 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسا کام نہ بتاؤں جو درجے میں نماز�� روزہ اور زکوٰۃ سے بھی افضل ہے؟ لوگ عرض گزار ہوئے: (یا رسول اللہ!) کیوں نہیں! (ضرور بتائیے۔) آپ ﷺ نے فرمایا: لوگوں کے درمیان صلح کرانا، (کیونکہ) باہمی تعلقات کا بگاڑ اَمن و سلامتی کو تباہ کرنے (اور ظلم و زیادتی کو فروغ دینے) والا عمل ہے (اور قطع رحمی کا باعث بنتا ہے)۔
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/9203224384066
0 notes
minhajbooks · 5 months ago
Text
Tumblr media
🔰 تحفظ ناموس رسالت وفاقی شرعی عدالت پاکستان میں ”گستاخِ رسول کی سزا“ کے موضوع پر دیے گئے دلائل پر مشتمل معرکہ آراء تصنیف۔
🛒 کتاب آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 ہوم ڈیلیوری https://www.minhaj.biz/item/tahaffuz-e-namus-e-risalat-bd-0019
اس کتاب میں درج ذیل اَہم موضوعات شامل ہیں:
🔹 تعظیم و تکریم رسول ﷺ ایمان کا اَساسی رویہ ہے 🔹 قرآن مجید میں ادب و تعظیم رسول ﷺ کا بیان 🔹 بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں حاضری اور کلام کے آداب 🔹 اذیّتِ رسول در حقیقت ایمان ضائع ہونے کا سبب ہے 🔹 گستاخ رسول کی سزا اور اَہلِ مغرب کے اعتراضات کا جواب
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 🔖 قیمت : 620 روپے 📖 صفحات : 432 🧾 زبان : اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/923224384066
0 notes
minhajbooks · 5 months ago
Text
Tumblr media
🔰 پردہ کے احکام و مسائل
🛒 کتاب آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 ہوم ڈیلیوری https://www.minhaj.biz/item/parda-kay-ahkam-o-masail-asr-e-hazir-kay-tanazur-mein-bp-0018
🔹 ستر، حجاب، پردہ، جلباب، خمار اور نقاب میں فرق و اِمتیاز کیا ہے؟ 🔹 خواتین کے پردہ کی ضرورت و اَہمیت اور حکمت کیا ہے؟ 🔹 کیا پردہ عورت کی ترقی میں رکاوٹ ہے؟ 🔹 کیا عبایا بہ طور فیشن اپنانا جائز ہے اور کیا سیاہ عبایا پہننا ہی لازم ہے؟ 🔹 کیا بیعت کرتے وقت عورت کے لیے شرعی پردہ کرنا ضروری ہے؟ 🔹 رشتہ داروں سے پردہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ 🔹 کیا مَرد کے لیے کسی خاتون کی تقریر سننا جائز ہے؟ 🔹 اسلام میں مَردوں کے پردے کے بارے میں احکام کیا ہیں؟ 🔹 کیا سربراہِ خاندان کا عورت کو باپردہ رکھنے میں کوئی کردار ہوتا ہے؟ یہ اور اِن جیسے دیگر بہت سے اَہم سوالات کے جوابات جاننے کے لیے کتاب حاصل کریں۔
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 📄 صفحات: 192 🔖 قیمت: 650 روپے 🧾 زبان: اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ 🚚 ہوم ڈیلیوری
💬 رابطہ خریداری https://wa.me/923224384066
0 notes
minhajbooks · 5 months ago
Text
Tumblr media
Minhaj-ul-Quran Publications (MQP) stands as a prominent publishing house dedicated to the dissemination of authentic knowledge and wisdom, firmly rooted in the profound philosophy of the Qur’an and the Sunna. MQP’s distinguished range prominently features the intellectual and spiritual works of renowned scholars like Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri, Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri, and Prof Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri. MQP’s diverse portfolio encompasses academic publications that cater to a broad spectrum of readers. These publications encompass a wide range of materials, including magazines, journals, books, advertising materials, and educational resources. In a world marked by diversity, Minhaj-ul-Quran Publications serves as a bridge, connecting people with the rich tapestry of Islamic thought and spirituality.
🛒 Get your favorite 📚 books at home, just a click away! ✨ https://www.minhaj.biz/
💬 WhatsApp 👇 https://wa.me/923224384066
0 notes
minhajbooks · 6 months ago
Text
Tumblr media
’فضائل و مناقب اہل بیت اطہار علیہم السلام اور شہادت امام حسین علیہ السلام ‘ کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الآراء تصانیف
📚 تعداد کتب: 29 🔖 پیکج قیمت: 7192 روپے 🚚 فری ہوم ڈیلیوری
🛒 آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 فری ہوم ڈیلیوری https://minhaj.biz/item/ahl-e-bayt-e-athar-as-ke-fazail-o-manaqib-ahl-e-bayt-e-athar-ke-fazail-o-manaqib
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/9203224384066
0 notes
minhajbooks · 6 months ago
Text
Tumblr media
🔰 صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب
🛒 کتاب آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 ہوم ڈیلیوری https://www.minhaj.biz/item/sahaba-karam-wa-ahl-bayt-athar-ra-ke-fazail-o-manaqib-bbc-0002
🧾 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے فضائل و مناقب پر مستند احادیث کا مجموعہ 🧾 عظمت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور عظمت اہل بیت اطہار علیھم السلام پر لاجواب تالیف 🧾 محبت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور مؤدت اہل بیت اطہار علیھم السلام کے لیے ایک اثر انگیز کتاب 🧾 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اہل بیت اطہار علیھم السلام کے نفوس قدسیہ کے متعلق اخیار امت اور اکابر اسلاف کے عقیدۂ صحیح کی ترجمانی 🧾 فرقہ وارانہ رجحانات کے تدارک کے لیے انتہائی مؤثر کتاب 🧾 عربی متون مع اعراب، ترجمہ اور تحقیق و تخریج
📑 فہرست
🔹 باب 1 : حضور ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 2 : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 3 : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 4 : حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 5 : حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 6 : خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کے جامع مناقب 🔹 باب 7 : مہاجرین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 8 : انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب کا بیان 🔹 باب 9 : اہلِ بدر اور اہلِ حدیبیہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 10 : عشرہ مبشرہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 11 : صحابیات رضی اللہ عنہن کے مناقب 🔹 باب 12 : حضور ﷺ کے اہلِ بیت اور قرابت داروں علیہم السلام کے مناقب 🔹 باب 13 : اُمّھات المؤمنین رضی اللہ عنہن کے مناقب 🔹 باب 14 : سیدۂ کائنات فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے مناقب 🔹 باب 15 : حسنین کریمین علیہما السلام کے مناقب 🔹 باب 16 : امام محمد مہدی علیہ السلام کے مناقب
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 🔖 قیمت : 720 روپے 📄 صفحات : 688 🧾 زبان : اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ 🚚 ہوم ڈیلیوری
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/9203224384066
0 notes
minhajbooks · 6 months ago
Text
Tumblr media
’فضائل و مناقب اہل بیت اطہار علیہم السلام اور شہادت امام حسین علیہ السلام ‘ کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الآراء تصانیف
📗 قَرَابَۃُ النَّبِيّ ﷺ 📗 السیف الجلی علٰی منکر ولایۃ علیؑ (اعلان غدیر) 📗 فاطمہؑ تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہے 📗 ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام (احادیثِ نبوی کی روشنی میں) 📗 ذبح عظیم (ذبح اسماعیلؑ سے ذبح حسینؑ تک)
🔹 قیمت کتب: 1900 روپے 🔹 فری ہوم ڈیلیوری
🛒 کتب گھر بیٹھے حاصل کریں، صرف ایک کلک کی دوری پر! https://minhaj.biz
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/9203224384066
0 notes
minhajbooks · 6 months ago
Text
Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media
شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے فضائل و مناقب اور رفعت و شان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب
🛒 کتب گھر بیٹھے حاصل کریں، صرف ایک کلک کی دوری پر! https://minhaj.biz/buy-books/Sayyiduna-Ali-ke-Fazail-o-Manaqib
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/923224384066
0 notes
minhajbooks · 7 months ago
Text
Tumblr media
🔰 عقیدہ ختم نبوت
🛒 کتاب آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 ہوم ڈیلیوری https://www.minhaj.biz/item/aqida-khatm-e-nubuwwat-bf-0001
📄 صفحات: 960 🧾 زبان: اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ 🔖 قیمت: 870 🚚 ہوم ڈیلیوری
📗 مسئلہ ختم نبوت کے فہم کے لیے اپنی نوعیت کی جامع اور منفرد ترین کتاب، جس میں نصوصِ قطعیہ سے ثابت کیا گیا ہے کہ
🔹 ’عقیدۂ ختمِ نبوت‘ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔ 🔹 حضور ﷺ کی سب سے اہم خصوصیت آپ ﷺ کا خاتم النبیین ہونا ہے۔ 🔹 قرآنِ مجید کی 125 آیات اور 200 سے زائد احادیث مبارکہ سے حضور ﷺ کی ختم نبوت و رسالت کو ثابت کیا گیا ہے۔ 🔹 منکرین ختم نبوت کے دلائل کا ردّ اُن کی کتب سے پیش کیا گیا ہے۔
📗 عقیدہ ختم نبوت (قرآن و حدیث اور اقوال ائمہ کی روشنی میں)
🔹باب 1 : عقیدہ ختم نبوت کا اجمالی جائزہ 🔹باب 2 : ختم اور خاتم کا معنی و مفہوم 🔹باب 3 : ختم نبوت قرآن مجید کی روشنی میں 🔹باب 4 : ختم نبوت احادث نبوی کی روشنی میں 🔹باب 5 : عقیدہ ختم نبوت پر ائمہ و محدثین کا مؤقف
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/9203224384066
0 notes
minhajbooks · 7 months ago
Text
Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media Tumblr media
🔰 Tajweedi color-coded Quran (16 Line Hafizi) [📔 Deluxe Hard Cover 🔶 Color Pages]
🛒 Order Now 👇 https://www.minhaj.biz/item/tajweedi-color-coded-quran-16-line-hafizi-bq-0001-54
💬 WhatsApp: https://wa.me/9203224384066
1 note · View note
minhajbooks · 8 months ago
Text
Tumblr media
🔰 مسنون طریقۂ نماز اور دعاؤں کی بہترین کتاب
🛒 کتاب آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 ہوم ڈیلیوری https://www.minhaj.biz/item/namaz-masnoon-tariqa-e-namaz-aur-duaoon-ki-behtareen-kitab-bc-0023
’نماز کیا ہے؟‘ اس کا آسان جواب یہ ہے کہ یہ بندۂ مومن کا اپنے خالق و مالک اور پروردگار کی بارگہ بے کس پناہ میں اپنی عبودیت اور اس کے ذکر کا ایسا اَرفع اِظہار ہے، جو رب ذوالجلال کی نگاہ میں غایت درجہ حسین اور اسی قدر اُسے پسند ہے۔ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان اَقدس کے مطابق ’نماز دین کا ستون ہے‘ گویا نماز نہ ہو تو دین بے بنیاد ہو جاتا ہے۔ لہٰذا دین کی عمارت کو قائم رکھنے اور منہدم ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے نظام صلوٰۃ کا قیام ناگزیر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نماز ہر دور میں ہر اُمت پر فرض رہی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نماز کے فیوض و برکات اور فوائد و حسنات دنیا و آخرت کے لحاظ سے بے پناہ ہیں لیکن اس کے حقوق یا تقاضے بھی متعدد ہیں، جن کو پورا کیے بغیر نماز بے اثر رہتی ہے۔
نماز نہ صرف اِنفرادی بلکہ اِجتماعی عبادت ہے اور اِقامتِ صلوٰۃ ایک بندہ مومن کی جب کہ مسجد مسلم معاشرے کی شناخت کے طور پر جانی جاتی ہے۔ کیونکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ مومن اور کافر کے مابین فرق صرف نماز کا ہے۔ لہٰذا حقیقی اِسلامی معاشرے کے قیام کے لیے نظامِ صلوٰۃ کا قیام لازمی ہے اور جس معاشرے میں یہ نظام اپنی روح اور تمام تر تقاضوں کے ساتھ قائم کر دیا جائے وہ معاشرہ عرفانِ خدا و معرفتِ نفس، علم و حکمت، اُخوت و محبت، آزادی و مساوات، عدل و اِحسان، ایثار و قربانی اور امن و سلامتی کا گہوارہ بن جاتا ہے۔
زیرِ نظر کتاب میں اَرکانِ اِسلام میں سے اِسی اَہم ترین رُکن ۔ نماز ۔ کی مبادیات و جزئیات اِنتہائی سہل و سادہ پیرائے میں بیان کی گئی ہیں تاکہ عام آدمی اس اہم ترین رکن کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کرسکے اور اس کی ادائیگی میں رہ جانے والے نقائص دور کر سکے۔
📄 صفحات: 158 🔖 قیمت: 270 روپے 🧾 زبان: اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/923224384066
0 notes
minhajbooks · 8 months ago
Text
Tumblr media
🔰 دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور [جلد اول + دوم] (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر عالم کا تقابلی جائزہ)
🛒 کتب گھر بیٹھے حاصل کریں، صرف ایک کلک کی دوری پر! https://www.minhaj.biz/item/dastur-e-madina-awr-falahi-riyasat-ka-tasawwur-dustur-e-madina-awr-jadid-dasatir-e-alam-ka-taqabuli-jaiza-byl-0001
دنیا کا پہلا تحریری دستور ہونے کے ناطے ’’میثاقِ مدینہ‘‘ نہ صرف امتیازی حیثیت کا حامل ہے بلکہ اپنے نفسِ مضمون کے اعتبار سے بھی اعلیٰ ترین دستوری اور آئینی خصوصیات کا مظہر ہے۔ اگر جدید آئینی و دستوری معیارات اور ضوابط کی روشنی میں میثاقِ مدینہ کا تجزیہ کیا جائے تو وہ تمام بنیادی خصوصیات جو ایک مثالی آئین میں ہونی چاہئیں، میثاق مدینہ میں بہ تمام و کمال نظر آتی ہیں۔
اس موضوع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اُردو زبان میں دو جلدوں میں تقریباً 1,400 صفحات پر مشتمل ضخیم کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر عالم کا تقابلی جائزہ)‘‘ کے نام سے تصنیف کی ہے (جب کہ عربی اور انگریزی میں بھی یہ فقید المثال تحقیقی کاوِش طبع شدہ ہے)۔
🧾 زبان: اردو 📖 صفحات: 1376 📕 ڈیلکس ایڈیشن | ہارڈ بائنڈنگ | اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🔹 اصل قیمت: 4500 🔖 رعایتی قیمت: 3600 (خصوصی ڈسکاؤنٹ 20% 🫴) 🚚 فری ہوم ڈیلیوری
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/923224384066
🧾 اس کتاب کے درج ذیل 7 اَبواب ہیں:
عالمِ مغرب اور عالمِ اسلام میں قانون سازی کا ارتقاء
دستورِ مدینہ کی توثیق و تصدیق (دستورِ مدینہ کی روایات و آرٹیکلز کی تخریج اور راویوں کے اَحوال)
دستورِ مدینہ (تحقیقی جائزہ)
ریاست کے عناصرِ تشکیلی (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر کی روشنی میں)
دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر میں نظامِ حکومت کے عمومی اُصول
حقوقِ انسانی (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر کی روشنی میں)
ریاستی اختیارات (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیر کی روشنی میں)
پہلی جلد اَوّل الذکر تین ابواب پر مشتمل ہے، جب کہ دوسری جلد آخری چار ابواب پر محیط ہے۔ اس کتاب میں دستورِ مدینہ کا جدید دساتیر کے ساتھ تقابل کرکے واضح کیا گیا ہے کہ دستورِ مدینہ ریاست کی نوعیت و حیثیت، اَفرادِ ریاست کی آئینی حیثیت، ریاست کے حقوق و فرائض، ریاست کے باشندوں کے حقوق و فرائض اور دیگر ریاستی اُمور سمیت تمام تفصیلات کا جامع اِحاطہ کرتا ہے۔ اسلام کی تاریخ میں اِس موضوع پر اِمتیازی شان کی حامل یہ اپنی نوعیت کی منفرد تصنیف ہے۔
👇📖 کتاب کا تعارف پڑھنے کیلئے کلک کریں https://online.fliphtml5.com/vjcml/dgcv/
0 notes
minhajbooks · 8 months ago
Text
Tumblr media
🔰 قرآنی انسائیکلوپیڈیا (مجموعہ مضامین قرآن)
🛒 کتاب آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 فری ہوم ڈیلیوری https://www.minhaj.biz/item/quranic-encyclopedia-8-volumes-ba-0031
قرآنی انسائیکلو پیڈیا 8 جلدوں پر مشتمل ہے، جس میں تقریباً 5 ہزار موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔صرف موضوعاتی فہرست 400 صفحات پر مشتمل ہے جوکہ 8 ضخیم جلدوں کے مشمولات کا خلاصہ ہے۔ اِس کے مطالعہ سے ذہن میں پورے انسائیکلو پیڈیا کا اجمالی خاکہ نقش ہو جاتا ہے اور ابواب کی تفصیل تک رسائی میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ قاری کی سہولت کے لیے قرآنی انسائیکلو پیڈیا میں شامل عنوانات کو عصری تقاضوں اور ضروریات کے مطابق عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ قرآن مجید میں استعمال ہونے والی اصطلاحات اور الفاظ کے مطالب و مفاہیم کے لئے اِس کی آخری تین جلدیں مختص کی گئی ہیں۔ ہر لفظ کا اردو ترجمہ بھی دیا گیا ہے تاکہ عربی زبان سے واقف اور نا واقف یکساں استفادہ کر سکیں۔
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 📄 صفحات: 6604 🔖 رعایتی قیمت: 13,300 روپے 🧾 زبان: اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
💬 رابطہ خریداری https://wa.me/03224384066
0 notes