#کورونا کنٹرول اقدامات
Explore tagged Tumblr posts
emergingpakistan · 4 years ago
Text
کورونا وائرس کی دوسری لہر یورپ کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے
یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے۔ یورپی ممالک وبا کا پھیلاؤ روکنے اور معیشت کا پہیہ چلانے کے مخمصے میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں۔ یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں مزید شدت دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ میں ایک ہفتے کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں براعظم یورپ کے ممالک میں ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد کیسز اور 1100 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ زیادہ تر یورپی ممالک کی حکومتوں نے وبا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات بھی متعارف کرائے ہیں۔   فرانس میں کورونا کی وبا شدت اختیار کیے ہوئے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں 35 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ ایک نیا یومیہ ریکارڈ ہے۔ فرانسیسی حکام نے بیماری کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک میں دوبارہ ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ دارالحکومت پیرس میں رات نو بجے سے لے کر صبح چھ بجے تک کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران شہریوں کو کسی انتہائی ضروری وجہ کے بغیر گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ ضروری وجوہات میں کام پر جانا، میڈیکل ایمرجنسی اور طویل دورانیے کے سفر کے لیے ایئرپورٹ یا ٹرین اسٹیشن تک جانا شامل ہیں۔ 
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں۔ چانسلر میرکل نے یہ اپیل اپنی ہفتہ وار پوڈکاسٹ میں کی۔ میرکل نے کہا کہ اس وقت جرمنی 'انتہائی سنجیدہ‘ صورت حال سے گزر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے اس وقت ہر گزرتا دن اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ موجودہ صورت حال میں وہ غیر ضروری سفر اور میل ملاقات سے ممکن حد تک اجتناب کریں۔ جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ریکارڈ یومیہ تعداد سامنے آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قریب آٹھ ہزار کیسز سامنے آئے، جب کہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ یومیہ تعداد قریب چھ ہزار رہی تھی۔
بھارت میں اب بھی سب سے زیادہ یومیہ کیسز یورپ سے باہر کی بات کی جائے تو یومیہ کیسز کے حوالے سے بھارت دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔ بھارت دنیا میں امریکا کے بعد کورونا وائرس کی وبا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ حالیہ دنوں میں وبا کی شدت میں بتدریج کمی نوٹ کی جا رہی ہے۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں مذہبی تقریبات کا سیزن شروع ہونے کے بعد کورونا وائرس کی وبا ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر سکتی ہے۔
بشکریہ ڈی ڈبلیو اردو
2 notes · View notes
risingpakistan · 5 years ago
Text
کورونا وائرس : شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کا کیا مطلب ہے؟
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اگرچہ پاکستان میں فی الحال صرف بڑے اجتماعات کو بند کیا گیا ہے تاہم دنیا بھر میں متاثرہ ممالک لاک ڈاؤن کر رہے ہیں تاکہ لوگ اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ لاک ڈاؤن کا لفظ اب زبان زد عام ہو چکا ہے مگر لاک ڈاؤن ہوتا کیا ہے اور اس کے دوران کس قسم کی نقل و حرکت روکی جاتی ہے؟ میریم ویبسٹر ڈکشنری کے مطابق ’لاک ڈاؤن ایک ہنگامی اقدام ہوتا ہے جس میں خطرے کی حالت میں لوگوں کو ایک محدود علاقے یا بلڈنگ کو چھوڑنے سے عارضی طور پر روکا جاتا ہے۔‘ ماہرین کے مطابق لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مقصد لوگوں کا تحفظ ہوتا ہے اور کورونا سے قبل فائرنگ یا بم حملے کا خطرہ عام طور پر اس کی وجوہات میں شمار ہوتے تھے۔
کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں چین کے شہر ووہان اور صوبے ہوبائی کا لاک ڈاؤن خاصا موثر رہا ہے۔ وائرس کو دوسرے طریقوں سے کنٹرول کرنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد صوبے کو 23 جنوری کو لاک ڈاؤن کر کے کروڑوں افراد کو نقل و حرکت سے روک دیا گیا تھا۔ دنیا میں اتنے بڑے پیمانے پر قرنطینہ کی شاید یہ واحد مثال تھی۔ اس اقدام سے صرف چھ ھفتوں میں چین کی کوششیں رنگ لے آئیں اور کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی آ گئی۔ چین کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اٹلی جیسے جمہوری ملک نے بھی اپنے کئی شہروں کو لاک ڈاؤن کیا حتیٰ کہ نو مارچ کو اٹلی کے وزیراعظم نے قومی قرنطینہ نافذ کر دیا جس کے تحت لوگوں کی نقل وحرکت کو صرف ہنگامی حالات اور کاموں کے علاوہ محدود کر دیا گیا۔ صرف ریستوران صبح چھ سے شام چھ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی۔
فرانس کی طرف سے ابتدائی طور پر ایسی کاوشوں سے بچنے کی کوشش کی گئی تاہم کورونا کیسز اور بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کو دیکھ کر فرانس نے بھی غیر ضروری کاروبار اور کیفے بند کر دیے۔ خلیجی ممالک میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور لوگوں کے اجتماعات کو روک کر وائرس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ کویت اور قطر نے اپنے اپنے ملک آنے جانے والی پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔ کویت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔ متحدہ عرب امارات نے چار ہفتوں کے لیے مساجد اور عبادت گاہوں میں عبادت پر پابندی لگا دی ہے۔ کویت میں شاپنگ مالز، تھیم پارکس، ہیئر سیلون اور بازار بند کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان میں لاک ڈاون کا مطلب کیا ہے؟ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو پانچ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ملک میں شادی ہالز اور کمیونٹی سینٹرز کو بھی تقاریب سے روک دیا گیا جبکہ پاکستان سپر لیگ کے چند میچز کو پہلے تماشائیوں کے بغیر بند سٹیڈیمز میں کروایا گیا اور اس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سابق چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) اصغر نواز کے مطابق ’ذاتی آئسولیشن کی طرح ’لاک ڈاون‘ ایک بڑی سطح کی آئسولیشن کو کہتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کا وائرس سے سامنا کم سے کم ہو۔ پاکستان کی حکومت نے لاک ڈاون کے پہلے مرحلے میں جو اقدامات کیے ہیں وہ سکولوں کو بند کرنا یا اجتماعات کو کم کرنا ہے۔‘
میجر جنرل (ریٹائرڈ) اصغر نواز کے مطابق ’لاک ڈاؤن کے اگلے مرحلے میں باقی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے جیسے کاروبار، کھیل اور سماجی زندگی کو ختم یا محدود کرنا اور اس کے بعد سرکاری اور نجی دفاتر کو بند کرنا ہے۔‘ ’اس سے اگلے مرحلے میں کرفیو کا نفاذ ہوتا ہے جس میں لوگوں کو محدود وقت کے لیے شاپنگ مالز یا ریستورانوں تک رسائی دی جاتی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’جس طرح ڈینگی کو روکنے کے لیے مچھروں کی افزائش کے تمام ذرائع بند کرنا ہوتے ہیں اسی طرح کورونا کی روک تھام کے لیے بھی اس کے پھیلانے والے تمام ذرائع جن میں انسان شامل ہیں انہیں روکنا ہو گا۔‘ ’اگر 14 دن تک ہر کسی کو روک دیا جائے تو پھر اس کے مریض سامنے آ جائیں گے اور جو اس سے محفوظ ہوں گے ان کو علیحدہ کر دیا جائے گا اور مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ باہر سے بھی وائرس کا کوئی ذریعہ باقی آبادی تک نہیں پہنچ سکے گا۔‘ ’یہ انتہائی اقدام ہو گا جس کی قیمت بھی ہو گی اور عوام میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہو گا۔ کاروبار کا نقصان بھی ہو گا اور روزانہ کا کام کرنے اور مزدوری کرنے والے افراد بری طرح متاثر ہوں گے۔‘ این ڈی ایم اے کے سابق چیئرمین کے مطابق ’��وجودہ حکومت کی حکمت عملی مرحلہ وار اقدامات اٹھانا ہے۔‘
وسیم عباسی 
بشکریہ اردو نیوز 
1 note · View note
dailyswail · 5 years ago
Text
ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی، ڈاکٹر ظفر مرزا
ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کرونا وائرس سےبچاو کیلئے ڈریپ کے اہم اقدامات ترجمان وزارتِ صحت
حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارھی ھے ڈاکٹر ظفر مرزا
ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی ڈاکٹر ظفر مرزا
ڈریپ نے کرونا کیلئے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی ڈاکٹر ظفر مرزا
ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونیوالے وینٹیلیٹرز کے…
View On WordPress
0 notes
spotstory · 3 years ago
Photo
Tumblr media
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،انسداد پولیو مہم کے لئے تیاریوں اور کورونا ویکسینیشن کا جائزہ لیا گیا۔ سوات(سپاٹ سٹوری): ملاکنڈ ڈویژن میں قومی انسداد پولیو مہم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل ٹاس�� فورس کا اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر ال��لام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آنے والے انسدادِ پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات، پچھلی انسدادِ پولیو مہم میں اضلاع و پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور انسدادِ کورونا مہم اور اضلاع میں کووڈ ویکسینیشن میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز و متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ایریا کوارڈینیٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ پولیو جیسے خطرناک وائرس کو کنٹرول کرنے اور اس کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، دو سالوں میں ملاکنڈ ڈویژن میں کوئی بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا اور پولیو فری ہونے کے لئے تیسرے اور اہم سال میں داخل ہوچکے ہیں۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ صحت کی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ ان بچوں پر توجہ مرکوز رکھیں جو موسم سرما اور گرما کے دوران سوات ضلع میں اور ضلع سے دیگر اضلاع منتقل ہوجاتے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے ایسے خاندانوں کا ریکارڈ مرتب کرنے اور ان کی ویکسینیشن کا ریکارڈ جمع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سے رہ جانے والے بچے وائرس کی دوبارہ منتقلی کا سبب بن سکتے ہیں اور ایسے میں کڑی نگرانی کی ضرورت ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملاکنڈ اضلاع میں پچھلی دو مہمات میں اضلاع کی کارکردگی کوریج کے حوالے سے 99 فیصد سے زائد رہی۔ اسی طرح پچھلی مہم میں معیار کا تناسب 80 فیصد سے زائد رہا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو وائرس کی موجودگی بھی صفر ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ انسدادِ پولیو کی قومی مہم 28 فروری سے شروع ہوگی جو کہ 4 مارچ تک جاری رہے گی۔ (at Swat KPK Pakistan) https://www.instagram.com/p/CaE6waEKjWT/?utm_medium=tumblr
0 notes
columnspk · 3 years ago
Text
Lahore Ko Bachain
لاہور کو بچائیں لاہورشہرنے ہمیشہ بڑے لوگوں کو اپنی آغوش میں پناہ دے کر جوان کیا ہے۔ اِس خوب صورت شہر کو نہ جانے اب کس کی نظر کھا گئی ہے کہ اب تو لاہور کو نام سن کر بھی آدمی خوف زدہ ہو جاتا ہے۔ ہر بڑی کا نزول لاہور سے ہی ہوتا ہے۔ ابھی کورونا اور ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات مکمل نہیں ہوئے کہ سموگ نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہ لاہور کہ جو ہمارے ملک کا دل ہے اور زندہ دلان لاہور کے نام…
View On WordPress
0 notes
umeednews · 3 years ago
Text
ڈی جی خان :کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس
ڈی جی خان :کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول،خدمت مہم،کورونا،انسداد ڈینگی و سموگ مہم کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈیرہ غازیخان،مظفر گڑھ،راجنپور اور لیہ اضلاع کے افسران نے شرکت کی کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ غریب عوام کو معاشی ریلیف دلایا جائے جس کےلئے سبزی منڈی سے لے کر پرچون سطح کی قمیتوں پر نظر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
emergingpakistan · 5 years ago
Text
مافیا جیت گیا یا عمران خان
کورونا نے نظام زندگی یکسر بدل دیا ہے، بہت سی حکومتوں اور افراد نے زندگی گزارنے کے اصول ہی بدل ڈالے ہیں۔ الغرض کچھ نے سبق سیکھ لیا ہے، کچھ سیکھنے کے مراحل سے گزر رہے ہیں اور کچھ اب بھی اختیارات، منافقت، ناجائز منافع خوری اور ظلم و بربربیت کی دوڑ میں سبقت لے جانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ یہی طبقہ ’’مافیا‘‘ کہلاتا ہے، اس مافیا کو زیادہ سے زیادہ مال بنانے کی لت لگ گئی ہے، اور یہ لت شاید قبر میں جا کر ہی ختم ہو! بقول شاعر
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب موت کیا ہے انھیں اجزا کا پریشاں ہونا
پٹرول سستا ہوا، تو شارٹ کر دیا گیا، پھر یکمشت 25 روپے مہنگا ہوا تو ٹینکر کے ٹینکر سڑکوں پر دوڑنے لگے۔ حکومت نے ادویات سستی کرنے کے لیے کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے تو ادویات مارکیٹ سے غائب ، پھر جب قیمتیں بڑھا دی گئیں تو انھی میڈیکل اسٹورز پر ادویات کے ڈھیر لگے نظر آئے۔ چینی مہنگی ہونے کا نوٹس لیا گیا، مگر زائد قیمت چینی پر ہی اکتفا کر کے چینی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے، آٹا و گندم مہنگی ہوئی، نتیجے میں مہنگی قیمتوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا، پھر حکومت نے چکن کے ریٹ فکس کرنے کی کوشش کی ، تو 200 والا چکن 300 میں سیل ہونے لگا۔
یہی حالات پیپر، بجلی، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کے ساتھ ہوئے۔ سوشل میڈیا کو دیکھ لیجیے، آپ کو ہر شخص اس حوالے سے ڈسکس کرتا نظر آئے گا کہ کیا پاکستان میں ’’مافیا‘‘ کے پنجے اس قدر مضبوط ہو گئے ہیں کہ کوئی حکومت بھی ان سے نمٹنے سے قاصر ہے۔ جب کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں تو آج ہی سب اچھا ہو جائے گا۔ خان صاحب ! یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جب آپ نے شوگر مافیا، ادویات مافیا، بلڈر مافیا ، پٹرولیم مافیا ، گندم مافیا، ٹرانسپورٹ مافیا اور دیگر مافیا ز کو آج تک سزا نہیں دی تو کوئی کیسے سمجھے کہ آپ ان مافیاز کو ’’نتھ ‘‘ ڈالنے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔ بات تو اُس وقت سمجھ آئے کہ چند ایک بڑے لٹیروں سے آپ نے اربوں روپے ریکور کر لیے ہیں جب کہ چند ایک کے خلاف آپ ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں۔ لیکن فی الحال تو یہی لگ رہا ہے کہ جیسے مافیا چاہتا ہے اس ملک میں ویسا ہی سب کچھ ہو رہا ہے۔
میں نے ابھی پچھلے دنوں پٹرول بحران پر کالم لکھا تھا، اُس میں میں نے لکھا تھا کہ اگر حکومت پٹرول بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی تو اس کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا، خیر وہی ہوا جس کا ڈر تھا، لہٰذا مسئلہ یہ نہیں ہے کہ عوام مہنگا تیل نہیں خریدیں گے، بلکہ مسئلہ یہ ہے اگر حکومت واقعی دباؤ میں آکر ایسے فیصلے مسلط کرے گی تو عوامی ردعمل آنا فطری بات ہے۔ اور پھر یہ سوال اُٹھنا کہ حکومت کی رٹ کہاں ہے؟ یقینی ہو گا ۔ میرے خیال میں حکومت قائم کر لینا اصل کمال نہیں بلکہ اصل چیز حکومتی رٹ کا قیام ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ پھر ان کے دفاع میں عجیب و غریب تاویلیں پیش بھی کرتی ہے کہ یہ تمام فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیے گئے ہیں۔ سوال اب یہ ہے کہ کیا ان مافیاز اور حکومت میں سے کون جیت رہا ہے اور کون ہار رہا ہے؟ اس سوال کے جواب کے لیے ہم اگر اپنے ارد گرد نظر دوڑا لیں تو اندازہ ہو جائے گا کہ فی الوقت بجلی کی بے وقت کی لوڈ شیڈنگ ، بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز، ڈاکٹروں کی بڑھتی فیسیں، اسپتالوں کے مہنگے بلز، تعلیمی اداروں کی فیسیں، صاف پینے کے پانی کی سپلائی، سڑک کی صفائی اور استرکاری، امن وامان کے قیام، الغرض تمام سرکاری ادارے جو سرکار کے نام پر عوام سے رشوت لے کر کام کرتے ہیں سبھی سانپ کی طرح پھن پھیلائے عوام کو ڈسنے کے لیے تیار ہیں۔ 
لگ تو یوں رہا ہے کہ جیسے حکومت تو آئی لیکن آتے ہی سب بھول گئی۔ کرپشن کے خلاف اقدامات تو اُٹھائے گئے مگر ریکور کچھ نہ ہوا۔ اُلٹا اربوں روپے سیکیورٹی اور پیشیوں کی مد میں خرچ کر دیے گئے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ حکومت اپنے مقاصد سے ہٹ گئی ۔ شاعر نے کیا خوب ان حالات کی تشریح کی ہے کہ
عجیب رسم ہے چارہ گروں کی محفل میں لگا کے زخم، نمک سے مساج کرتے ہیں
بہرکیف جب تک حکومت کی رٹ بحال نہیں ہوتی آپ کچھ بھی کرنے سے قاصر رہیں گے، حد تو یہ ہے کہ موجودہ حکومت، گیس، آٹا اور دیگر لوازمات میں سبسڈی دے کر بھی نان بائیوں کو کنٹرول کرنے سے قاصر رہی۔ انھوں نے جب چاہا زائد قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں۔
اس طرح کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ لیکن کوالٹی کنٹرول اور پرائس کنٹرول کے ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور سب کچھ اچھا ہے کی گردان کرتے رہے ہیں۔ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ اس حوالے سے ادارے موجود نہیں ہیں اس وقت سی سی پی یعنی مسابقتی کمیشن آف پاکستان اس معاملہ میں غیر فعال ہو گیا ۔ یہ وہ سرکاری ادارہ ہے جس کی سربراہی کے لیے آئے دن مختلف نام منظر عام پر آتے رہتے ہیں اور جو اسٹیٹ بینک کے بعد دوسرے نمبر پر معاشی کنٹرول کا ادارہ بنتا ہے۔ افسوس کہ کوئی کچھ نہیں کرتا۔ ہمیں یاد ہے کہ جب عمران خان اپوزیشن میں تھے تو اُن کی جانب سے یہ اکثر سننے میں آتا تھا کہ یہ سب مافیاز ہیں جن کے خلاف میں حکومت میں آنے کے بعد کارروائی کروں گا لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان اپنے ماضی کے بیانیے سے ہٹتے نظر آرہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان پر آٹا، چینی اور پٹرول بحران کے بعد یہ الزام لگنا شروع ہو گیا تھا کہ ان کی اپنی کابینہ میں مافیا بیٹھا ہوا ہے، جس پر انھوں نے مافیا کے لفظ کو تھوڑا فینسی کرتے ہوئے ان کے لیے ’’ایلیٹ کارٹل ‘‘ کا لفظ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، یعنی اس سے مراد وہ کاروباری حضرات ہیں جو اپنا اکٹھ کر کے ملک میں کسی چیز کی قلت پیدا کر دیتے ہیں۔ منافع خوروں کا چہرہ تب عیاں ہوتا ہے جب حکومت کسی بھی چیز کی قیمتوں میں کمی کرتی ہے اور فورا بعد اس چیز کی قلت پیدا کر دی جاتی ہے۔ الغرض کہنا تو نہیں چاہیے لیکن آج ایک بار پھر یہی کہوں گا کہ عمران خان صاحب آپ اس عوام کے لیے آخری اُمید ہیں، اگر اس بار اُمید ٹوٹتی ہے تو یقین مانیں کچھ باقی نہیں رہے گا۔ ہر بحران کے بعد کہا جاتا ہے کہ مافیا جیت گیا ، کپتان ہار گیا۔ یہ بات عمران خان کی نااہلی کو بھی واضح کرتی ہے۔ لہٰذا ان تمام بحرانوں سے چھٹکارہ پانے کا صرف ��ہی حل ہے کہ آپ کسی ایک بحران کو پکڑ لیں، اُسے حل کریں، عوام کے سامنے نمونہ بنا کر پیش کریں، اُس کے بعد دوسرا بحران پکڑیں اُسے حل کریں، پھر حل ہونے والے بحرانوں کے آگے بند باندھ دیں۔ اسی طرح تمام مسائل کو حل کرنے میں عوام بھی آپ کے ساتھ ہوں گے اور اس طرح یقینا آپ جیت بھی جائیں گے!
علی احمد ڈھلوں  
بشکریہ ایکسپریس نیوز
1 note · View note
omega-news · 3 years ago
Text
15 ستمبرکےبعد ویکسینیشن نہ کروانے والے ریلوے مسافروں کیلئے ٹکٹ بند
15 ستمبرکےبعد ویکسینیشن نہ کروانے والے ریلوے مسافروں کیلئے ٹکٹ بند
نیشنل ک��انڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایات پرپاکستان ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان ریلوے نے کہا ہے 15 ستمبرکےبعد ویکسینیشن نہ کروانے والےمسافروں کوٹکٹ جاری نہیں کئےجائیں گے۔ 15 ستمبر2021 تک ویکسینیشن کی کم ازکم ایک ڈوزاور15اکتوبرتک مکمل ڈوزلگوانے والےمسافروں کوٹرین میں سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق اگرکوئی مسافرٹکٹ چیکنگ کےدوران…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 4 years ago
Text
Regional News Urdu Text  Bulletin, Aurangabad. Date : 23.May.2021, Time : 9.00 to 09.10 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad. Date: 23 May-2021 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی اورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ:۲۳؍ مئی  ۲۰۲۱؁ وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹ ***** ***** ***** کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔اس لیے سامعین سے گذارش ہے کہ وہ مکمل احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ کووِڈ ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے شہری‘ دوسری خوراک بھی ضرور لیں۔ہرشہری کوچاہیے کہ وہ حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پرسختی سے عمل کریں ۔ناک اورمنہ پراچھی طرح ماسک لگائیں‘ایک دوسرے سے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں‘ وقفے وقفے سے ہاتھ اورمنہ اچھی طرح دھوئیں۔ ان آسان ضوابط پرعمل کریں اورمحفوظ رہیں ۔ ::::: سرخیاں:::::: پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں۔ ٭ میوکر مائیکوسس عارضے کے تدارک کی تیاری کا جائزہ لینے مرکز کی ریاستی حکومتوں کو ہدایت۔ ٭ ملازمت کے مق��م پر ملازمین کے ساتھ ان کے لواحقین بھی اب ویکسین لے سکیں گے۔ ٭ کووِڈ تدارک کی خوراک لینے والے شہریوں کو بین الاقوامی سفر میں کوئی دشواری نہیں: مرکزی حکومت کی وضاحت۔ ٭ ریاست میں کورونا کے 26 ہزار 133 نئے مریض۔ مراٹھواڑہ میں 97 مریضوں کی موت۔ اور۔۔ ٭ مقبول و معروف موسیقار وجئے پاٹل عرف لکشمن چل بسے۔ ***** ***** ***** اب خبریں تفصیل سے۔۔ میوکر مائیکوسس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے پیشِ نظر مرکزی وزارتِ صحت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو اس مرض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کیے جارہے انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ مرکزی سیکریٹری برائے محکمۂ صحت نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو اس خصوص میں ایک مکتوب ارسال کیا ۔ جس میں تلقین کی گئی ہے کہ اس کیلئے ایک طبّی کنٹرول کمیٹی قائم کرکے ایک کنٹرول افسر متعین کیا جائے۔ وزارتِ صحت نے تیقن دیا ہے کہ ان اقدامات کیلئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوںکو ہر قسم کا تعاون دیا جائیگا۔ ***** ***** ***** کانگریس سربراہ سونیا گاندھی نے وزیرِ اعظم سے درخواست کی ہیکہ میوکر مائیکوسس کو آیوشمان بھارت اور طبّی بیمہ اسکیم میں شامل کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے نام ارسال کردہ ایک مکتوب میں سونیا گاندھی نے کہا کہ اس مرض کو وباء قرار دیا جاچکا ہے۔ اس لیے میوکر مائیکوسس کے علاج کیلئے ضروری ادویات کی تیاری اور ترسیل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ***** ***** ***** مرکزی حکومت نے وضاحت کی ہیکہ کوویکسین اور کووی شیلڈ کی خوراک لینے والے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلئے کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جائوڑیکر نے اس خصوص میں جاری گمراہ کُن اطلاعات پر یہ وضاحت کی۔ ایک غیر مصدقہ خبر گردش میں تھی کہ کووِی شیلڈ اور کوویکسین کو WHO کی منظوری نہ ہونے کے باعث یہ ویکسین لینے والے افراد بین الاقوامی سفر نہیں کرسکیں گے۔ تاہم وزیرِ موصوف نے اسے غلط قرار د یتے ہوئے یہ وضاحت جاری کی۔ اسی دوران کانگریس رہنما کمل ناتھ کی جانب سے کورونا کے نئے وائرس کو ہندوستانی قسم قرار دئیے جانے پر پرکاش جائوڑیکر نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انھو ںنے کہا کہ یہ ملک کی بے توقیری اور وباء کیخلاف جاری جدوجہد پر نکتہ چینی کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی طبّی تنظیم نے کورونا کی کسی بھی قسم کو کسی بھی ملک کے نام سے موسوم نہیں کیا ۔ ***** ***** ***** ملازمت کے مقامات پر ٹیکہ اندازی کی سہولت کا فائدہ وہاں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کے افرادِ خانہ او رلواحقین بھی کرسکتے ہیں۔ اس خصوص میں مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو بذریعۂ مکتوب ہدایات جاری کی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ صنعتوں اور اداروں میں ویکسینیشن کیلئے جن اسپتالوں سے معاہدہ ہوا ہے وہی اسپتال خوراک خریدیں گے۔ تاہم 45 برس سے زائد عمر کے افراد کو یہ ٹیکے مفت دئیے جائیں گے۔ ***** ***** ***** کورونا وباء کے پیشِ نظر ریاست کی طبّی آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے مشن آکسیجن خود کفالت اسکیم شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت آکسیجن بنانے والی صنعتوں کو خصوصی امداد دی جائیگی۔ وزیرِ صنعت سبھاش دیسائی نے بتایا کہ اس اعلان کے بعد متعدد صنعتکاروں نے اربابِ مجاز سے رابطہ کیا اور اس میدان میں مہاراشٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ***** ***** ***** ریاست بھر میں کل 26 ہزار 133 نئے کورونا مریض پائے گئے۔ اس طرح اب تک ریاست میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 55 لاکھ 53 ہزار 225 ہوگئی ہے۔ کل 682 مریض دورانِ علاج فوت ہوگئے۔ اب تک یہ مہلک وباء ریاست میں 87 ہزار 300 جانیں لے چکی ہے۔ فی الحال ریاست کے مختلف اسپتالو ںمیں 3لاکھ 52 ہزار 247 مریض زیرِ علاج ہیں۔ ***** ***** ***** مراٹھو اڑہ میں کل 2 ہزار 876  افراد کی کورونا جانچ مثبت پائی گئی، جبکہ 97  افراد انتقال کرگئے۔ جن میں لاتور ضلع کے 26‘ اورنگ آباد ضلع کے 24‘ بیڑ 14‘ عثمان آباد 11‘ پربھنی 8‘ ناندیڑ 7‘ ہنگولی 6‘ اور جالنہ ضلع کے 3  افراد شامل ہیں۔ بیڑ ضلع میں کل 779  اور اورنگ آباد میں 429 نئے کورونا مریض پائے گئے۔ ***** ***** ***** پیوپلز ریپبلکن پارٹی نے کہا ہے کہ عہدو ںمیں ترقی دینا ریاستی حکومت کے دائرۂ اختیار میں ہے او رمطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں 7 مئی کو جاری کردہ سرکاری حکمنامہ منسوخ کیا جائے۔ پارٹی صدر پروفیسر جوگندر کواڑے نے کل ناگپور میں اطلاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ اگر یہ مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا تو پسماندہ طبقات کی ملازمین تنظیموں کے ساتھ وہ 15 جون کو ریاست گیر تحریک چلائیں گے۔ ***** ***** ***** ڈپٹی ڈائریکٹر برائے تعلیم نے وضاحت کی ہے کہ 2020-21 کیلئے گیارہویں جماعت میں داخلے کے عمل سے متعلق کسی بھی طریقۂ کار کو ہنوز قطعیت نہیں دی گئی ۔ اس خصوص میں سرکاری احکامات ملنے کے بعد ہی داخلے سے متعلق حتمی اعلان کیا جائیگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی جگتاپ نے کل جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ وضاحت کی۔ انھوں نے تلقین کی کہ اس حتمی اعلان سے قبل کوئی بھی جونیئر کالج اپنے طور پر داخلے کا عمل شروع نہ کرے۔ ***** ***** ***** مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ CBSE کے بارہویں کے امتحانات کے انعقاد سے متعلق تجاویز پر تبادلۂ خیال کیلئے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیرِ تعلیم رمیش پوکھریال نشنک کی زیرِ صدارت مجوزہ اس اجلاس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے وزرائے تعلیم‘ سیکریٹریز اور ریاستی امتحانی بورڈز کے سربراہان شرکت کریں گے۔ ***** ***** ***** الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر کی قومی سہولت این ای ایف ٹی خدمات آج دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گی۔ یہ اطلاع ریزرو بینک ذرائع نے دی۔ چند تکنیکی ترامیم کیلئے یہ خدمات کل شب سے 14 گھنٹوں کیلئے تمام بینکوں نے بند رکھی ہیں۔ تاہم اس عرصے میں RTGS خدمات جاری رہیں گی۔ ***** ***** ***** مقبول و معروف موسیقار وجئے پاٹل عرف لکشمن کل ناگپور میں ایک قلبی حملے میں چل بسے۔ وہ 79 برس کے تھے۔ اپنے رفیقِ کار سریندر ہندرے عرف رام کے ساتھ انھوں نے 1970 سے موسیقی کی ہدایت کا کام شروع کیا اور فلم پانڈو حوالدار سے موسیقار کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ اس جوڑی نے رام لکشمن کے نام سے تقریباً 75ہندی و مراٹھی فلموں کیلئے موسیقار کی حیثیت سے کام کیا۔ رام کے انتقال کے بعد بھی وجئے پاٹل نے رام لکشمن کے نام سے ہی اپنا کام جاری رکھا۔ انھوں نے ’’میں نے پیا رکیا‘‘ ’’پتھر کے پھول‘‘ ’’ہنڈریڈ ڈیز‘‘ ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ جیسی سپرہٹ فلموں کیلئے میوزک دیا۔ میں نے پیار کیا فلم کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ 2018 میں انہیں ریاستی حکومت کا لتا منگیشکر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ ثقافتی امور کے وزیر امیت دیشمکھ نے لکشمن کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ***** ***** ***** کورونا کی تیسری لہر ماہ جولائی کے اواخر میں آنے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس لہر میں بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کا احتمال ہے۔ اس سلسلے میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے کورونا سے متاثرہ بچوں کے فوری علاج کیلئے مختلف اسپتالوں میں 736 پلنگوں کا انتظام کیا ہے۔ کارپوریشن کی ہیلتھ افسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے یہ اطلاع دی۔ ***** ***** ***** ::::: سرخیاں:::::: آخر میں خبروں کی سرخیاں ایک بار پھرسن لیجیے۔۔ ٭ میوکر مائیکوسس عارضے کے تدارک کی تیاری کا جائزہ لینے مرکز کی ریاستی حکومتوں کو ہدایت۔ ٭ کام کے مقام پر ملازمین کے ساتھ ان کے لواحقین بھی اب ویکسین لے سکیں گے۔ ٭ کووِڈ تدارک کی خوراک لینے والے شہریوں کو بین الاقوامی سفر میں کوئی دشواری نہیں: مرکزی حکومت کی وضاحت۔ ٭ ریاست میں کورونا کے 26 ہزار 133 نئے مریض۔ مراٹھواڑہ میں 97 مریضوں کی موت۔ اور۔۔ ٭ مقبول و معروف موسیقار وجئے پاٹل عرف لکشمن چل بسے۔ ***** ***** ***** کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر لازماً اختیار کریں‘ وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں‘ منہ پر ماسک ضرور لگائیں‘ ایک دوسرے سے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں ‘اور سنتے رہیں آکاشوانی۔
0 notes
swstarone · 4 years ago
Text
'مہنگائی کیخلاف اقدامات کو وزیراعظم نے سراہا' - Pakistan
‘مہنگائی کیخلاف اقدامات کو وزیراعظم نے سراہا’ – Pakistan
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوترقیاتی منصوبوں پربریف کیا، وزیراعظم نےمہنگائی کنٹرول کرنےکیلئےاقدامات کوسراہا، یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےحکومت پنجاب کی پالیسیوں کوسراہا، پنجاب کےعوام کوریلیف فراہم کرنےکیلئےکوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ انتخاب الیکشن کمیشن کیلئےبھی اہم ہے،تاہم کورونا ایس او پی پرعمل…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gcn-news · 4 years ago
Text
برطانیہ بند کر دیا گیا، کوئی فلائٹ برطانیہ نہیں جا سکے گی
Tumblr media
18جنوری سے 15فروری تک برطانیہ میں کسی ملک سے کوئی آ جا نہیں سکے گا،بورس جانسن لندن: کورونا تھمنے کا نام نہیں لے رہااور خاص طور پر جب سے اس کی نئی قسم سامنے آئی ہے تب سے تو خوف اور زیادہ ہو گیا ہے۔کورونا مریض اور اموات کے سلسلے میں خاص طور پر نئی قسم کے پھوٹنے کے حوالے سے برطانیہ سرفہرست جا رہاہے۔ہر قسم کی احتیاط اور جملہ علاج کے باوجود برطانیہ میں کورونا کا پھیلاﺅ بڑھتا جا رہا ہے۔ برطانیہ واحد ملک کہا جا سکتا ہے جس نے کورونا کے دنوں میں سب سے زیادہ اورسخت ترین لاک ڈاﺅن کیے اور ان لوگوں کو سزائیں بھی دیں جنہوں نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کی۔تاہم ابھی بھی برطانیہ میں یہ موذی وبا کنٹرول ہونے میں نہیں آ رہی۔اس وقت بھی برطانیہ بھر میں سخت لاک ڈاﺅن نافذ ہے اور بچوں کے اسکول تک نہیں کھولے گئے۔ لہٰذا اب وزیراعظم بورس جانسن نے ایک اور سخت فیصلہ کیا ہے کہ لندن کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک سے کوئی بھی لندن نہیں آ سکے گااور نہ ہی کوئی لندن سے باہر جا سکے گا۔ بورس جانسن نے کہا ہے کہ آمدہ سوموار18جنوری سے ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بند کر دیا جائے گااور اس کا اطلاق اگلے مہینے کی15تاریخ تک رہے گا۔بزنس ٹور سے لے کر نجی ٹورز تک ہر قسم کی آمدورفت برطانیہ میں بند رہے گی۔جب کہ اس سے قبل اگر کوئی بھی بیرون ملک سے تشریف لارہا تھاتو اس نے نیگیٹو رپورٹ بھی دکھانا ہوتی تھی۔جبکہ پرتگال اور ساﺅتھ امریکا کی طرف سے آنے والے مسافروںمیں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص کے بعد سے برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک کی تمام فلائٹ�� کو بین کر دیا جائے۔ لہٰذا وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اپنے عوام کو محفوظ بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کرنے جا رہے ہیں،چونکہ Read the full article
0 notes
emergingpakistan · 5 years ago
Text
پاکستان میں کورونا بحران کے دوران عزم و ہمت کی کہانیاں
ایسے وقت میں جب پاکستان میں بعض لوگوں نے کورونا بحران کو ناجائز منافع خوری اور سستی شہرت کے حصول کا ذریعہ بنا رکھا ہے، یہاں ایسے لوگ بھی ہیں، جو کسی صلے کی تمنا کے بغیر اس بحران میں لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ پاکستان بھر کے مختلف علاقوں میں رضاکاروں کے کئی ایسے گروپ وجود میں آ چکے ہیں جو کسی سرکاری مدد کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کے مریضوں کی مدد کرنے، کورونا کے خلاف آگاہی پھیلانے، نادار لوگوں کو راشن پہنچانے سمیت بہت سے رفاحی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی عوام کے ایثار اور جذبے کی شاندار مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔ 
ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمرجنسی امور کی رابطہ کمیٹی کے انچارج محمد بلال نے بتایا کہ ان کا کام بہت مشکل ہو گیا ہے لیکن پھر بھی ان کے کارکن پورے جذبے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ''ہم بے سہارا لوگوں کے لیے قائم کردہ اپنے پانچ ہزار شیلٹر ہومز میں موجود لوگوں کو کرونا سے بچانے کی تگ و دو کر رہے ہیں، ملک میں موجود ہماری اٹھارہ سو ایمبولینسز کرونا کے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کی ڈیوٹی بھی دے رہی ہیں، ہر مریض شفٹ کرنے کے بعد ہمیں ایمبولینس کو دھونا اور جراثیم سے پاک کرنا پڑتا ہے، ڈرائیور کی سکریننگ کی ضرورت پڑتی ہے، اس کے علاوہ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے جو لوگ پہلے اپنی ٹرانسپورٹ پر مریض لے جاتے تھے اب وہ بھی ایدھی کی ایمبولینس کو بلاتے ہیں، اس طرح ہمیں چوبیس گھنٹے کام کرنا پڑ رہا ہے۔ ‘‘
ایک سوال کے جواب میں ایدھی فاؤنڈیشن کے محمد بلال نے بتایا کہ آپریشن کے اخراجات بڑھ گئے ہیں اور عطیات معمول سے بھی کم ہو گئے ہیں، کاروبار بند ہو گئے ہیں اور عطیات دینے والے متوسط طبقے کو مستقبل کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اپنے راشن کو محفوظ کرنے کی فکر لاحق ہے،''حالات جیسے بھی ہوں ہم نے تو یہ کام کرنا ہے اور ہم اسے محدود وسائل کے ساتھ بھی بہتر طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے‘‘۔ الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالشکور نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ انہوں نے فاؤنڈیشن کا تھرپارکار کا پورا ہسپتال قرنطینہ بنانے کے لیے سندھ حکومت کے سپرد کر دیا ہے، '' ہماری تنظیم اگرچہ بہت سے شعبوں میں لوگوں کی خدمت کر رہی ہے لیکن موجودہ حالات میں ہم ترجیحی بنیادوں پر میڈیکل سہولتوں کی فراہمی اور نادار لوگوں کے لیے راشن مہیا کرنے کا کام کر رہے ہیں، ملک بھر میں موجود ہمارا نیٹ ورک فلاحی خدمات کی انجام دہی کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔‘‘
عبدالشکور کا ماننا ہے کہ پاکستانی قوم کورونا کرائسز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ''چند دن پہلے ہمارے کام سے آگاہی رکھنے والی ایک شخصیت نے خود فون کر کے ہمارے نمائندے کو اپنے دفتر بلایا اور اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ ایک کروڑ روپے بطور عطیہ غریب لوگوں کو راشن ڈلوانے کے لیے دیے، ہم نے جان بچانے والے میڈیکل سامان کی شدید ضرورت کی وجہ سے ان سے ان کے آدھے پیسے میڈیکل کے سامان کی خریداری میں صرف کرنے کی اجازت مانگی تو انہوں نے اس مد میں ایک کروڑ روپے مزید بھجوا دیے۔ یہی جذبہ کم آمدنی والے لوگوں کے عطیات میں نظر آ رہا ہے۔‘‘ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا،''بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ہماری خواتین بھی فلاحی کاموں میں پیچھے نہیں ہیں۔ 
چلی سے آنے والے ایک عمر رسیدہ شخص نے خود رابطہ کر کے ہمیں ڈھونڈا اور دس لاکھ روپے بطور عطیہ پہنچائے۔‘‘ عبدالشکور کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم اپنے دکھی بھائیوں کی مدد کر کے کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال سنبھال لے گی۔ ڈیفنس لاہور کے ایک متمول گھرانے کے نوجوان ثاقب چوھان اپنی جیب، اہل خاندان اور دوستوں سے عطیات لے کر لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہوجانے والے لوگوں کو پانچ ہزار روپے فی مہینہ دے رہے ہیں۔ ان کے بقول ان کی یہ سروس کم از کم تین ماہ تک جاری رہے گی،'' میرے لوگ کے نام سے بنائی جانے والی ان کی فلاحی تنظیم کے لوگ ایک مہم چلا کر مستحق افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔‘‘ طلحہ ملک نامی ایک نوجوان نے سوشل میڈیا کے ذریعے کورونا کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مہم شروع کر رکھی ہے۔ وہ اب تک ٹوئٹر، انسٹا گرام، فیس بک، یو ٹیوب اور واٹس ایپ کے ذریعے سینکڑوں پیغامات اپ لوڈ کر چکا ہے۔ 
طلحہ نے پاکستان بھر میں موجود اس کے خاندان کے پچاسی افراد کے لیے واٹس ایپ پر ایک آگاہی گروپ بھی بنا رکھا ہے، جس پر سب لوگ کورونا کے مقابلے کے لیے پوسٹیں شیئر کرتے ہیں۔ اسی طرح لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں چند نوجوان دوکاندار لاک ڈاؤن کے دنوں میں سیلز مینوں کو فارغ نہ کرنے اور ان کی پوری تنخواہ دینے کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سبزہ زار میں رہنے والا سبطین بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے علاقے کے غریب لوگوں کو راشن پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ فلاحی تنظیم دعا فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر فیاض عالم حکومتی مدد کا انتظار کیے بغیر کراچی کے چھ بڑے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو بچانے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بچانے کے لیے لاکھوں روپوں کا حفاظتی طبی سامان فراہم کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سندھ کے میڈیکل کالجوں کی ایلومینائی ایسوسی ایشنز اس سلسلے میں بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہیں۔
لاہور پریس کلب کے فنانس سکریٹری زاہد شیروانی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ عوام کو کورونا سے آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا کردار اہم ہے، اگرچہ لاہور کے کئی صحافی کورونا کے شبے میں ٹیسٹوں کے مراحل سے گزر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود رپورٹرز اپنا کام محنت سے لیکن حفاظتی اقدامات کے ساتھ کر رہے ہیں۔ گنگا رام ہسپتال کی ڈاکٹر نمرہ نثار کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکٹر کو کورونا کا شکار ہو جانے کا خوف تو فطری عمل ہے لیکن ان کے تمام ساتھی بعض اوقات حفاظتی آلات پورے نہ ہونے کے باوجود مریضوں کی بڑے جذبے سے خدمت کر رہے ہیں،''ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں، کورونا کی علامات کا شبہ ہو تو اپنے ساتھی ڈاکٹر کو کام سے ہٹا کر خود رضاکارانہ طور پر اس کا کام اپنے ذمے لے لیتے ہیں۔‘‘ ملک میں بہت سی جگہوں پر لوگوں نے عام شہریوں میں ماسک اور سینیٹائزرز مفت تقسیم کیے ہیں۔ بعض دوکانداروں کی طرف سے کورونا کنٹرول مصنوعات سستے داموں گاہکوں کو مہیا کیے جانے کی اطلاعات بھی گردش کرتی رہی ہیں۔
بشکریہ ڈی ڈبلیو اردو  
1 note · View note
mrhfz90 · 4 years ago
Text
بے گھر پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے خالی ہوٹلوں سے نیو یارک میں COVID کی بہت بڑی معاشی لاگت کا پتہ چلتا ہے
بے گھر پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہونے والے خالی ہوٹلوں سے نیو یارک میں COVID کی بہت بڑی معاشی لاگت کا پتہ چلتا ہے
Tumblr media
[ad_1]
اس شہر میں جو کبھی نہیں سوتا ہے ، مین ہیٹن کے علاقے تقریبا ناقابل شناخت ہیں۔
کورونا وائرس مارا ہے نیویارک شاید دنیا کے کسی اور شہر سے کہیں زیادہ مشکل ہو۔
یہ دنیا کا مرکز بن گیا COVID-19 موسم بہار میں وبائی امراض ، 33،000 سے زیادہ شہریوں کو کھو رہے ہیں۔
اگرچہ سخت اقدامات نے آلودگی کو کنٹرول میں لایا ہے ، لیکن یہ معاشرتی اور معاشی قیمتوں پر پہنچا ہے جو امریکی شہروں میں پائے جانے…
View On WordPress
0 notes
weaajkal · 4 years ago
Photo
Tumblr media
کورونا وبا پر کنٹرول کیلئے عوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اسد عمر @Asad_Umar #coronavirus #lockdown #Pakistan #government #economy #Aajkalpk اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام اور قیمتی جانوں کو بچانے میں عوام کے بھرپور تعاون سے کامیابی ملی ہے، وبا پر کنٹرول کیلئے عوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
0 notes
airnews-arngbad · 4 years ago
Text
Regional News Urdu Audio Bulletin, Aurangabad. Dated : 12.11.2020, Time : 09.00 to 09.10 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad. Date: 12 November-2020 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی اورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۱۲؍ نومبر ۔۲۰۲۰؁ وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹ ***** ***** ***** ::::: سرخیاں:::::: سب سے پہلے خاص خبروںکی سرخیاں۔ ٭ مرکزی کابینہ نے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنے کیلئے 10 شعبوںکو مالی فائدہ دینے کا لیا فیصلہ۔ ٭ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مہاراشٹر حکومت کے اقدامات کی مرکزی وزیرِ صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کی تعریف۔ ٭ سپریم کورٹ نے اَرنب گوسوامی سمیت دیگر 2 ملزمین کو دی عبوری ضمانت۔ ٭ مراٹھواڑہ میں کل ہوئی 8 کورونا مریضوں کی موت۔ اور ٭ والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے والے ملازمین کی 30 فیصد تنخواہیں ان کے والدین کے بینک کھاتوں میں جمع کرنے کا لاتور ضلع پریشد کا فیصلہ۔ ***** ***** ***** اب خبریں تفصیل سے۔۔۔ مرکزی کابینہ نے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنے کے مقصد سے 10 شعبوںکو پیداوار کی بنیاد پر مالی فائدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا کل اجلاس ہوا، جس کے بعد اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جائوڑیکر نے اخباری نمائندوںکو یہ جانکاری دی۔ اس منصوبے کے تحت اگلے پانچ سالوں میں قریب 2 لاک کروڑ روپئے دئیے جائیں گے۔ بحران کے شکار آٹو موبائل شعبے اور گاڑیوں کے کل پُرزے بنانے کے شعبے کو 57 ہزار کروڑ روپئوں کا فائدہ ملے گا۔ اس کے علاوہ کیمیائ‘ دواسازی‘ مواصلات اور نیٹ ورکنگ اور کھانے پینے کی اشیاء بنانے جیسے کاروبار کو مرکزی حکومت کی مدد ملے گی۔ اس کے تحت مرکزی حکومت متعلقہ صنعتوںکو اضافی پیداوار کیلئے حوصلہ افزائی کریگی‘ ساتھ ہی دیسی بناوٹ کی مصنوعات کی برآمدات کی اجازت دیگی۔ اس فیصلے سے پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی اُمید ہے۔ فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز‘ FICCI نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ***** ***** ***** مرکزی وزیرِ صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مہاراشٹر کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کل ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف مختلف ریاستوں کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے کورونا وائرس سے لڑائی کے دوران عام آدمی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کورونا ٹسٹ کی فیس میں کٹوتی کی‘ ساتھ ہی CT اسکین‘ پلازمہ تھیراپی اور ماسک کی قیمتوں پر کنٹرول کرتے ہوئے اسپتالوں میں 80% بیڈز مختص کیے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے سبھی کیلئے مہاتما پھلے جن آروگیہ یوجنا لاگو کرنے اور ماجھے کُٹُمب ماجھی جبابداری جیسی مہم شروع کرنے کے فیصلوںکی تعریف کی۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر سمیت سات ریاستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ***** ***** ***** مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے کہا ہیکہ لوگ کورونا وائرس کے دوران ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد ضرور دیں لیکن صحت کے تئیں اپنی ذمہ داری سے باخبر ضرور رہیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ خود صرف سوشل میڈیا اور ای۔ میل کے ذریعے دیوالی کی مبارکباد قبول کریں گے اور کسی سے ملاقات نہ کرتے ہوئے محفوظ دیوالی منائیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہم سبھی نے گذشتہ سات آٹھ مہینوں کے دوران ہر مذہب کے تہوار نہایت سادگی اور قوانین پر عمل کرتے ہوئے منائے ہیں۔ اُدّھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارے نظم و ضبط کا ہی نتیجہ ہے کہ اتنے مہینوں کے بعد بھی اس وباء کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ***** ***** ***** سپریم کورٹ نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اَرنب گوسوامی اور دیگر دو ملزمین کو راحت دیتے ہوئے انہیں عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نے ہرملزم کو پچاس ہزار روپئوں کے ذاتی مچلکہ پر رِہا کرنے کے احکامات دئیے۔ اَرنب گوسوامی اور دیگر دو ملزمین پر خودکشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام ہے۔ ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست نا��نظور کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اَرنب اور دیگر دو ملزم��ن نے سپریم کورٹ سے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔ اس بیچ علی باغ میں عدالتی تحویل کے دوران اَرنب گوسوامی کو موبائل فون فراہم کرنے والے دو پولس ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ ان ملازمین کی جانب سے قیدیوں کو موبائل فون مہیا کروانے کا معاملہ منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ کاروائی کی گئی ہے۔ ***** ***** ***** مرکزی حکومت نے سبھی ڈیجیٹل اور آن لائن میڈیا کو اطلاعات و نشریات محکمے کی نگرانی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سبھی طرح کی آن لائن فلمیں‘ ویب سیریز، خبریں اور حالاتِ حاضرہ پر نشر کیے جارہے پروگرام شامل ہیں۔ فی الحال Prime Video, Hot Star, Net Flix جیسے آن لائن پلیٹ فارم اور آن لائن خبریں دینے والے پورٹل چل رہے ہیں۔ اس سے پہلے ان سبھی چینلز پر کسی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا تھا اور نہ ہی یہ کسی ادارے کے زیرِ نگرانی آتے تھے۔ ***** ***** ***** مہاراشٹر میں ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کو حکومت کی جانب سے کسی طرح کی مدد نہ دئیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے BJP نے کل جمعہ کو ریاست میں بیسن روٹی آندولن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ BJP کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل اور ودھان سبھا میں اپوزیشن لیڈر دیویندر پھڑنویس کی قیادت میں ہورہے اس آندولن میں پارٹی کارکنان تحصیل دفتروں اور ضلع کلکٹر دفتر پر دھرنا دیں گے۔ اس دوران وہ بیسن روٹی کھائیں گے اور تحصیلدار اور ضلع کلکٹروں کو بھی بیسن روٹی پیش کریں گے۔BJPکامطالبہ ہیکہ ریاستی حکومت کسانو ںکو نقصان بھرپائی دے اور ان کے قرض معاف کرے‘ ساتھ ہی کسان کریڈٹ کارڈ پر عمل آوری کرنے اور کیمیائی کھاداوربیج مناسب قیمتوںمیں فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ***** ***** ***** مہاراشٹر میں کل ایک دِن میں 4907 کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اندراج کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ 31 ہزار 833 ہوگئی ہے۔ وہیں کل 125 کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دَم توڑ دیا۔ اب تک مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 45 ہزار 560 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ دوسری جانب کل دِن بھر میں ریاست میں 9164 کورونا مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔ اس طرح مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 97 ہزار 255 تک جا پہنچی ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 88 ہزار 70 ہے، جن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ اس بیچ ریاستی محکمہ صحت نے کہا ہیکہ ریاست میں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کی شرح 92% تک جاپہنچی ہے۔ وہیں اس وباء سے ہونے والی اموات کا تناسب گھٹ کر قریب تین فیصد آگیا ہے۔ ***** ***** ***** مراٹھواڑہ میں گذشتہ روز 8 کورونا مریضو ںکی موت ہوگئی اور 439 نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ بیڑ ضلعے میں چار مریضوں کی موت ہوگئی اور 119 کورونا پازیٹیو مریضوںکا اندراج ہوا۔ اورنگ آباد‘ جالنہ، عثمان آباد اور ناندیڑ ان چاروں ضلعوں میں ایک۔ ایک مریض کی موت ہوئی۔ اورنگ آباد میں 126‘ جالنہ میں 58‘ عثمان آباد میں 30 اور ناندیڑ میں 28 لوگوں کو کل کورونا پازیٹیو پایا گیا۔ وہیں لاتور میں 64 اور پربھنی میں 18مریضوں کا کل اضافہ ہوا۔ ہنگولی ضلعے میں کل صرف 2 کورونا مریض پائے گئے۔ ***** ***** ***** ممبئی میں کل ایک دِن میں 1069 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 22  افراد کی موت درج کی گئی۔ پونے ضلعے میں 573 نئے کورونا پاز یٹیومعاملے پائے گئے اور 16لوگوں کی موت ہوگئی۔ ناسک ضلعے میں 441  افراد کو کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا اور 5 مریضوں نے علاج کے دوران دَم توڑ دیا۔ احمد نگر میں 243‘ شولاپور میں 202‘ ساتارا میں 201‘ گوندیا میں 105  اور گڈچرولی میں 58  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ ایوت محل میں 53‘ بلڈانہ میں 49‘ سانگلی میں 41‘ جلگائوں میں 37‘ واشم میں 33‘ دھولیہ میں 25  اور نندوربار میں 22 نئے کورونا معاملے منظرِ عام پر آئے۔ ***** ***** ***** لاتور ضلع پریشد نے اپنے والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے والے ملازمین کی 30 فیصد تنخواہیں ان کے والدین کے بینک کھاتوں میں جمع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ لاتور ضلع پریشدکے صدر راہل کیندرے کی صدارت میں کل ہوئی جنرل باڈی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ ***** ***** ***** اورنگ آباد گریجویٹ انتخابی حلقے کے انتخابات کیلئے 14 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ ان میں BJP کے شریش بوراڑکر‘ ونچت بہوجن آگھاڑی کے ناگورائو پانچال‘ ریپبلکن سینا کے اتل کامبلے اور پرہار جن شکتی کے امیدوار سچن ڈھولے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر 10  امیدواروں نے آزاد امیدواروں کے طور پر درخواستیں پیش کی ہیں۔ اورنگ آباد گریجویٹ انتخابی حلقے کیلئے اب تک 25  امیدوار درخواستیں پیش کرچکے ہیں۔ ***** ***** ***** پربھنی ضلعے کے پورنا میں IPL مقابلوں پر سٹہ لگانے کے معاملے میں پولس نے تین لوگوںکو گرفتار کرلیا۔ منگل کے روز چھاپے مارکر کی گئی اس کاروائی کے دوران ایک لاکھ 18ہزار روپئے نقد اور 2 لاکھ 27 ہزار 130 روپئوں کا سازوسامان ضبط کیا گیا۔ ***** ***** ***** ::::: سرخیاں:::::: ٭ مرکزی کابینہ نے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنے کیلئے 10 شعبوںکو مالی فائدہ دینے کا لیا فیصلہ۔ ٭ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مہاراشٹر حکومت کے اقدامات کی مرکزی وزیرِ صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کی تعریف۔ ٭ سپریم کورٹ نے اَرنب گوسوامی سمیت دیگر 2 ملزمین کو دی عبوری ضمانت۔ ٭ مراٹھواڑہ میں کل ہوئی 8 کورونا مریضوں کی موت۔ اور ٭ والدین کی دیکھ بھال نہ کرنے والے ملازمین کی 30 فیصد تنخواہیں ان کے والدین کے بینک کھاتوں میں جمع کرنے کا لاتور ضلع پریشد کا فیصلہ۔ ***** ***** *****
0 notes
dashtyus · 4 years ago
Photo
Tumblr media
سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پیشرفت جاری رکھنے پر اتفاق، آزمائش کی ہر گھڑی میں چین کا پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ اسلام آباد/بیجنگ(آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی وزیر خارجہ وونگ ژی کے درمیان چین کے صوبہ ہنان میں چین پاکستان وزرائے خارجہ سٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور کا انعقاد ہوا۔فریقین کے مابین کورونا وائرس وباء،دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے عالمی وعلاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے میں امن،خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کیلئےملکر اقدامات اٹھانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول کیلئے بروقت تجربات شیئر کرنے سے پاکستان
0 notes