Tumgik
#میچ فکسنگ
urduchronicle · 8 months
Text
شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ کی خبروں میں صداقت نہیں، بی پی ایل ٹیم کی وضاحت
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ کا واویلا مچ گیا، بی پی ایل کی ٹیم فارچیون باریشال کاکہنا ہے شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد ہیں، شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں۔ فارچیون باریشال کے مالک میزان الرحمان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد ہیں،شعیب ملک بہت بڑے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 10 days
Text
باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کاالزام لگادیا
سابق کرکٹر باسط علی نےشعیب ملک پرمیچ فکسنگ کےالزامات لگاکرچیمپئنز کپ کیلئےٹیم اسٹالینزکامینٹور مقرر کیےجانےپرپاکستان کرکٹ بورڈ کوآڑےہاتھوں لے لیا۔ سابق کرکٹر باسط علی کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ شعیب ملک کیخلاف اگرکسی کوثبوت چاہئیں تو میں دےدوں گا۔جو لوگ ملک کےبارے میں نہیں سوچ سکتےان کی تقرری نہیں ہونی چاہیے۔جنھوں نےخود اعتراف کیا کہ وہ جان بوجھ کرایک میچ ہارے تھے انھیں پی سی بی نے…
0 notes
risingpakistan · 10 months
Text
پاکستانی کرکٹ، اشرافیہ کی تجربہ گاہ
Tumblr media
زوال ایک ایسا سماجی عمل ہے جو کسی ایک شعبے پر نازل نہیں ہوتا بلکہ معاشرتی زندگی کو بحیثیت مجموعی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور پھر انحطاط کا ایک ایسا ہمہ گیر عمل شروع ہوتا ہے جس سے کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہتا۔ یہی عذاب آج ہمارے معاشرے پر نازل ہے، آج ہماری عدلیہ انحطاط کا شکارہے، تعلیم کا شعبہ بدترین زوال میں جکڑا ہوا ہے، ہمارے سماجی رویے کسی طور بھی صحت مند معاشرے کے عکاس نہیں، تصنیف و تالیف ہو یا درس و تدریس، صنعت و حرفت یا سائنس اور ٹیکنالوجی ہر شعبے پر زوال کی خزاں نے اپنی چادر پھیلا رکھی ہے، جب سارے شعبے زوال کا شکار ہیں تو کھیل کا شعبہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے۔ آج ہمارے پاس ��حض ماضی کی داستانیں ہیں اور حال کا دامن کامیابیوں سے خالی ہے۔جس طرح امت مسلمہ صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم کو یاد کر کے ماضی میں رہنا پسند کرتی ہے اسی طرح ہم بھی جاوید میانداد اور عمران خان کا زمانہ یاد کر کے محض ماضی کی کامیابیوں سے خوشیاں کشید کرتے ہیں اور حال کی ناکامیوں سے نظریں چراتے ہیں۔ پاکستانی قوم کے پاس خوشیاں حاصل کرنے کے مواقع پہلے ہی بہت کم ہیں۔ 
مہنگائی، بیروزگاری دہشت گردی اور دیگر معاشرتی مسائل نے پوری قوم کو افسردہ کر رکھا ہے۔ لے دے کے کرکٹ تھی جس سے ہماری قوم کچھ دیر کیلئے ہی سہی، غم روزگار سے فرار حاصل کرتی تھی۔ لیکن ایڈہاک ازم نے ایک طرف تو کھیلوں کے میدان اجاڑ دیے تو دوسری طرف قوم خوشیاں حاصل کرنے کے مواقع سے بھی محروم ہو گئی۔ میری دانست میں اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں کبھی ادارے تشکیل نہیں پا سکے۔ یہاں پر ایک فرد کا بت بنا کر اسے پوجنے کا رواج ہے۔بڑے اور اہل لوگ تو کبھی کبھار پیدا ہوتے ہیں یہ تو ادارے ہوتے ہیں جو بڑے لوگوں کی صلاحیتوں سے طویل عرصے تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جب ادارے بن جاتے ہیں تو معمولی صلاحیت کے لوگوں میں بھی یہ اہلیت پیدا کر دی جاتی ہے کہ وہ ان اداروں کی وجہ سے غیر معمولی صلاحیتوں کا اظہار کرنے لگتے ہیں۔ جب ادارے طاقتور نہیں ہوتے تو رشوت، سفارش اور کئی چور دروازے کھل جاتے ہیں، میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی جاتی ہیں۔ کھرے کھوٹے کی تمیز ختم ہو جاتی ہے اور پھر تیسری اور چوتھی سطح کے لوگ صف اول میں آ جاتے ہیں اور ہمہ گیر زوال کا سبب بنتے ہیں۔
Tumblr media
ہماری کرکٹ کا بھی یہی حال ہے۔ اچھے کرکٹرز ذاتی پسند نا پسند کا شکار ہو چکے ہیں۔ ماضی کے ہیروز کیلئے پی سی بی میں داخلہ بند ہے۔ یہاں پر ڈومیسٹک کرکٹ ختم کر دی گئی، مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھی ختم کر دی گئیں، اقربا پروری اور سفارش کا ایسا دور چلا کہ ہر طرف ہی بھرتی کے لوگ نظر آنے لگے۔ کھلاڑیوں پر ہی کیا موقوف یہاں تو کرکٹ بورڈ کے سربراہ ایسے ایسے لوگ مقرر کیے گئے جن کا کرکٹ سے دور دور تک کوئی تعلق ہی نہ تھا۔ گزشتہ چند سال میں مقرر ہونے والے چیئرمین حضرات کے اسماء پر نظر ڈالیں تو اس زوال کی وجہ ایک لمحے میں سمجھ آتی ہے، شہر یار خان، نجم سیٹھی، ذکااشرف، اعجازبٹ، نسیم اشرف، جنرل توقیر ضیا، مجیب الرحمن، جسٹس نسیم حسن شاہ اور ان جیسے بہت سے لوگ جن کا کرکٹ سے دور تک کا بھی واستہ نہیں وہ کئی کئی سال اس کے کرتا دھرتا بنے رہے، اگر سفارت کار، بینک کار، سرمایہ دار، ڈاکٹرز، جج، جرنیل اور پراپرٹی ڈیلر یا عمر رسیدہ بزرگ کرکٹ کے معاملات چلائیں گے تو پھر اس کا یہی حال ہو گا جو آج ہماری کرکٹ ٹیم کا ہو رہا ہے۔
اگر ہم کرکٹ ٹیم کی حالیہ تنظیم کی بات کریں تو محمد حفیظ کو ابتدائی طور پر ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا جنہوں نے نہ تو کوچنگ کا کوئی کورس کر رکھا ہے اور نہ ہی اس کا تجربہ ہے اور نہ ہی یہ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ کوچ نہیں بن سکتے تو ان کیلئے ڈائریکٹر کا ایک الگ عہدہ تخلیق کیا گیا۔ اسی طرح سابق فاسٹ بالر وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان کیا گیا جو اس وقت نگران وزیر کھیل بھی ہیں۔ ان کی جانب سے سلمان بٹ کو اپنا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے اعلان سے پوری کرکٹ میں ایک بھونچال آگیا۔ ایک ایسا شخص جو میچ فکسنگ میں سزا بھگت چکا ہے اسے کنسلٹنٹ مقرر کیوں کیا گیا۔ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم آسٹریلیا کے ٹور پر ایسے روانہ ہوئی ہے جیسے پکنک پر جا رہی ہو۔ نہ ان میں باہمی ربط ہے اور نہ ہی وہ نظم نظر آرہا ہے جو ماضی میں پاکستان کی ٹیم کا طرہ امتیاز ہوا کرتا تھا۔
دوستیوں اور رشتہ داریوں کی بنیاد پر ٹیم میں کھلاڑیوں کی جگہ بنائی جا رہی ہے اور جو شخص کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا پا رہا اسے انتظامیہ میں شامل کر کے فیملی سمیت آسٹریلیا بھیجا گیا ہے۔ ہماری انتظامیہ نے کرکٹ ورلڈ کپ کی شکست سے بھی سبق نہیں سیکھا۔ اس بدترین زوال کا مقابلہ ادارہ جاتی تشکیل سے کیا جا سکتا ہے۔ جہاں پر صرف میرٹ کی حکمرانی ہو۔ کرکٹ اب محض کھیل نہیں بلکہ بیرونی دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار کی علامت ہے اسے چند غیر سنجیدہ اور کھلنڈرے لوگوں کی تجربہ گاہ بنانا پاکستانی وقار کی بے حرمتی ہے۔ اس کی سربراہی ایسے لوگوں کے حوالے کی جائے جو اس کھیل کا علم رکھتے ہوں، تمام تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کیا جائے۔علاقائی ٹیمیں ازسر نو تشکیل دی جائیں۔ کوچ مقرر کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھا جائے۔ تب جا کر زوال آشنا ٹیم کو عروج کی طرف گامزن کیا جا سکتا ہے۔ خدارا پاکستانی قوم کی خوشیاں واپس کریں اور اس خوبصورت کھیل کو اپنی ذاتی خواہشات کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔
پیر فاروق بہاو الحق شاہ
بشکریہ روزنامہ جنگ  
0 notes
gamekai · 2 years
Text
کینیا؛ میچ فکسنگ پر 14 فٹ بالرز اور 2 کوچ معطل
کینیا؛ میچ فکسنگ پر 14 فٹ بالرز اور 2 کوچ معطل
نیروبی: کینیا کی فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل لیگ میں میچ فکسنگ کے الزام پر اپنے 14 کھلاڑیوں اور دو کوچز کو معطل کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کی فٹبال فیڈریشن کو نیشنل لیگ میں میچ فکسنگ کی اطلاعات ایک خفیہ رپورٹ کے ذریعے ملی تھی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور الزام درست ثابت ہونے پر ان کھلاڑیوں اور کوچز کو معطل کیا گیا۔ یاد رہے کہ جن 14 کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا ہے ان میں سے 6…
View On WordPress
0 notes
weaajkal · 4 years
Text
میچ فکسنگ کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا
میچ فکسنگ کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا،آئی سی سی نےفیصلہ سنادیا #ICC #Cricket #aajkalpk
ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے دو کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق یو اے ای ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین شیمان انور اور محمد نوید کو میچ فکسنگ میں ملوث پا یا گیا ہے، دونوں کھلاڑیوں کے خلاف 2019 کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں میچ فکسنگ کی شکایت سامنے آئی تھی۔ شیمان انور یو اے ای کے کامیاب ترین…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urdunewspost · 4 years
Text
سلیم ملک کے میچ فکسنگ کیس میں آزاد عدلیہ نے فیصلہ جاری کیا
سلیم ملک کے میچ فکسنگ کیس میں آزاد عدلیہ نے فیصلہ جاری کیا
[ad_1]
سلیم ملک کے میچ فکسنگ کیس میں آزاد عدلیہ نے فیصلہ جاری کیا
جسٹس چوہان نے آج سابق کرکٹر کی سماعت میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا
Tumblr media
پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور میں
26 اکتوبر ، 2020
Tumblr media
فوٹو: اے ایف پی
لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج ، مسٹر جسٹس (ریٹائرڈ) فضل میران چوہان نے بطور آزاد عدالتی جج ، آج ان کی درخواست کے سلسلے میں سلیم ملک کی اپیل میں فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے کہ پی سی بی کو ان کے حق میں…
View On WordPress
0 notes
nowpakistan · 4 years
Text
عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی 18 ماہ میں تبدیل
عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی 18 ماہ میں تبدیل
کرکٹر عمر اکمل کی تین سالہ سزا میں کمی کی استدعا منظور کرلی گئی۔ تین سالہ پابندی کم کرکے اٹھارہ ماہ کردی گئی۔
آزاد ایڈجوڈیکیٹر نے عمر اکمل کیس کی سماعت کی اور سزا میں کمی منظور کرلی۔
عمر اکمل نے پی ایس ایل سیزن فائیو کے آغاز سے قبل مشکوک افراد سے رابطوں سے متعلق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا جس کے باعث ان پر تین سالہ پابندی عائد کی گئی۔ اب عمر اکمل کی اٹھارہ ماہ کی پابندی…
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 3 months
Text
بابراعظم نے اینکرمبشرلقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا
کپتان بابر اعظم نے مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کی مایوس کن کارکردگی۔سوشل میڈیا پر مبشر لقمان کے کپتان بابر اعظم اور ان کی فیملی پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہے۔کپتان بابراعظم نے اپنے وکلاء کے ذریعے اینکر مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ سمیت جھوٹے الزامات عائد کرنے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
asimhanif · 2 years
Photo
Tumblr media
*‏حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر اور عمرہ کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ دنیا بھر میں ایمانداری کے انڈکس کے مطابق پاکستان کا 160 نمبر ہے* *500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر.* *خالص گوشت کے پیسے وصول کرکہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی.* *خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا دوده فروش۰* *بے گناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او.* *گهر بیٹهـ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد.* *کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار.* *100 روپے کی رشوت لینے والا عام معمولی سا سپاہی.* *معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل.* *دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ.* *آفیسر کے لئے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی.* *کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی۰* *ساری رات فلمیں دیکھ کر فجر کو الله اکبر سنتے ھی سونے والا نوجوان.* *کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے اور ايم اين اے.* *لاکهوں غبن کرکے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار.* *ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب.* *غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم چودهری۔* *زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کرکہ اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای اور روينيو آفيسر.* *دوائوں اور لیبارٹری ٹیسٹ پر کمیشن کے طور پر عمرہ کرنے والے ڈاکٹر۔* *اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی..*... *ﺟﺐ ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﺼﮯ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮧ " ﻓﻼﮞ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﺸﺘﯽ ﮈﻭﺏ ﮔﺌﯽ۔۔ "! ﺳﺒﮭﯽ ﻗﺼﻮﺭﻭﺍﺭ ﮨﯿﮟ* https://www.instagram.com/p/CfVcKu8Ij4I/?igshid=NGJjMDIxMWI=
0 notes
omega-news · 2 years
Text
انٹرنیشنل ایمپائر اسد رووف نے لنڈا بازار میں پرانے کپٹرو ں کا کاروبار شروع کر دیا
انٹرنیشنل ایمپائر اسد رووف نے لنڈا بازار میں پرانے کپٹرو ں کا کاروبار شروع کر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے سابق امپائر اسد رؤف لاہور کے لنڈا بازار میں کپڑوں کا کاروبار کرنے لگے۔ اسد رؤف کو سال 2013 میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کا سامنا رہا جس کے بعد ان کا کیرئر زوال پذیر ہوگیا، آئی سی سی نے فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے میچ آفیشلز کے پینل سے نکال دیا جبکہ ممبئی پولیس نے 21 ستمبر 2013 کو…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
weaajkal · 5 years
Photo
Tumblr media
ٹی ٹین لیگ میں میچ فکسنگ پر سری لنکا کے دو کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد #Cricket #Matchfixing #Player #SiriLanka #aajkalpk دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹین لیگ میں میچ فکسنگ پر سری لنکا کے دو کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کردی۔
0 notes
warraichh · 2 years
Text
*لکھنے والے نے کیا خوب لکھا ہے!*
کروڑوں کے بجٹ میں غبن کر کے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا MPA...
لاکهوں کا غبن کر کے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار...
ہزاروں کا غبن کر کے چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب...
مسجد کے ممبر پر بیٹها ہوا بے عمل مولوی....
پوری رات دلالی کر کے فاحشہ کو 30 ہزار میں سے 5 ہزار دینے والا منحوس دلال...
غلہ اگانے کے لیے بهاری بهر کم سود پر قرض دینے والا ظالم چودهری صاحب اور وڈیرا سائیں..
زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کر کے اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای.....
کم ناپ تول کر دوسروں کا حق کم کر کے پورا پیسہ لینے والا دکاندار..
خالص گوشت کے پیسے وصول کر کہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی...
خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا۰۰۰
500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر....
چائے کی پتی میں رنگ ملانے والا چائے فروش ۰۰
گاڑی کے اصلی پرزے نکال کر دو نمبر لگانے والا مستری....
100 روپے کی رشوت لینے والا عام معمولی سا سپاہی....
بے گناہ کے FIR میں دو مزید ہیروئین کی پڑیاں لکهنے والا انصاف پسند اور ہر دلعزیز ایس ایچ او...
معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنے والا وکیل.....
گهر میں رہ کر اسکول میں حاضری لگوا کر حکومت سے تنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد..
دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کر دینے والا بچہ..
آفیسر کے لیے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی...
کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میں میچ فکسنگ کر کے ملک کا نام بدنام کرنے والا کھلاڑی۰۰۰
دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار ۰۰۰
ماں باپ کی عزت نیلام کر کے کئی لڑکوں کے ساتھ تعلقات رکهنے والی بیٹی...
ساری رات ننگا ناچ اور فحش فلمیں دیکھ کر فجر کو اللہ اکبر سنتے ہی سونے والا نوجوان ...
*اور......*
اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی.....
سب مل کر کہہ رہے ہیں وزیر اعظم چور ہے..!
*یقیناً ہو گا…… لیکن*
کہیں ہم سب خود میں ایک پانامہ کیس تو نہیں؟؟؟
آئیے اپنے اپنےضمیر میں جھانکیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں..۔۔
واسلام ۔۔۔
منقول عرفی تہ در
03459991010
0 notes
breakpoints · 2 years
Text
منتظمین نے میچ فکسنگ پر ٹیم کو فٹبال ٹورنامنٹ سے نکال دیا۔
منتظمین نے میچ فکسنگ پر ٹیم کو فٹبال ٹورنامنٹ سے نکال دیا۔
نیشنل شاہین اور بابل بابل سپورٹس فٹبال کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ کی سکرین گریب۔ – جیو اردو/مصنف ٹورنامنٹ سیکرٹری نے قومی شاہین ایف سی کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی تصدیق کر دی۔ کلب نے چند کھلاڑیوں کو چار ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ قومی شاہین نے تین کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا۔ کراچی: کراچی میں مقامی فٹبال ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ٹیم کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد شہر میں جاری رمضان…
View On WordPress
0 notes
nowpakistan · 4 years
Text
عمراکمل کا سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ
عمراکمل کا سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ
پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اپنی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کے بھائی کامران اکمل نے کہا کہ عمراکمل کے وکیل بہت جلدمیڈیا کو بریف کریں گے اور ہم تین سال پابندی کے فیصلے کے خلاف پیر کو اپیل کریں گے۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمرنے آفر دینےوالوں کے بارے میں دیر سے بتا کر غلط کیا، اس کو سزا ملنی چاہیے لیکن اتنی سخت سزا کا سوچا بھی نہیں تھا اور ہمیں امید تھی عمر کو کم سزا ملے…
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 3 years
Text
بھارتی بکیز کے دباؤ پرفکسنگ پررضامندی ظاہرکی،برینڈن ٹیلر - اردو نیوز پیڈیا
بھارتی بکیز کے دباؤ پرفکسنگ پررضامندی ظاہرکی،برینڈن ٹیلر – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین  لاہور: زمبابوے کے کرکٹربرینڈن ٹیلرکا کہنا ہے کہ بھارتی بکیز کے دباؤ پرمیچ فکسنگ پررضامندی ظاہرکی تھی۔ زمبابوے کے کرکٹربرینڈن نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا کہ بھارتی بکیز کے دباؤ پرمیچ فکسنگ پرآمادگی ظاہرکی تھی لیکن میچ فکسنگ نہیں کی۔ برینڈن ٹیلرکے مطابق بھارتی بزنس مین کی دعوت پر 2019 میں 15ہزار ڈالرز کی لالچ میں ٹی 20لیگ کھیلنے کے لئے گیا جہاں ڈنرپرکوکین کا نشہ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 3 years
Text
کیا عمر اکمل کی سزا معاف ہو جائے گی؟
کیا عمر اکمل کی سزا معاف ہو جائے گی؟
میچ فکسنگ کے الزامات پر تین سال کی پابندی کا شکار بلے باز عمر اکمل کی سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ 26 مئی کو متوقع ہے لیکن کرکٹ ماہرین کے مطابق پابندی کے خاتمے کا کوئی امکان اس لیے نہیں کہ عمر نے اپنے غلطی تسلیم کرنے اور معافی مانگنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ مسلسل تنازعات کا شکار رہنے والے بلے باز کو پاکستان سپر لیگ کے دوران میچ فکسنگ کی پیش کش کی بروقت اطلاع نہ دینے کے جرم میں تین سال…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes