#ملتان
Explore tagged Tumblr posts
googlynewstv · 10 days ago
Text
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کے 113 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں 113 رنز پر پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کےتیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کےنمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ ملتان ٹیسٹ:ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کو202 رنز کی برتری مل گئی   نئے…
0 notes
topurdunews · 2 months ago
Text
لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
(کومل اسلم) پنجاب کے دیگر اضلاع کے بعد لاہور اور ملتان کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔  محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق   سکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا جبکہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ،ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز سکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے ک�� ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ لاہور اور ملتان میں سموگ…
0 notes
pinoytvlivenews · 3 months ago
Text
ملتان ٹیسٹ میں کامیابی کس کی محنت کا نتیجہ ہے چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان 
��اہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔  چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےاپنے بیان میں کہاہے کہ ساجدخان اور نعمان علی نےشاندار باؤلنگ کرکے فتح میں اہم کردارادا کیا، کامران غلام نےپہلےہی میچ میں سنچری سکورکرکے  اپنی بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ چئیرمین پی سی بی نے مزید نےکہاطویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں…
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئے سال کے وسط میں آپریشنل ہو جائے گا
سول ایوی ایشن نےسال 2023 میں 18.50بلین پاکستانی روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کیے،51.2بلین روپے سے تعمیر نیوگوادرائیرپورٹ سال 2024کے وسط میں آپریشنل ہوگا،کراچی ائیرپورٹ پرنئے ٹاوراورفائراسٹیشن کی تعمیرکا آغازسال نومیں ہوگا۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق سال 2023 میں مکمل کئے گئے پراجیکٹس اور مستقبل قریب کے چند منصوبےتقریباً 18.50 بلین پاکستانی روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، علامہ اقبال…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
Text
وصل الشاب فيض الله من كابيروالا إلى المملكة العربية السعودية سيرًا على الأقدام لأداء العمرة
بدأ الشاب الرحلة في أغسطس 2022 وأكمل رحلة 7555 كيلومترًا في 9 أشهر و 14 يومًا.
وصل فيض الله إلى المملكة العربية السعودية عبر إيران والشارقة ودبي وأبو ظبي عبر ملتان ومظفر جاره وديرا غازي خان وفورت مونرو وكويتا وتفتان
6 notes · View notes
assamartist · 2 years ago
Photo
Tumblr media
Discover Multan - this cropped image just because of instagram restrictions - for full view you can visit my website assamartist.com and search for discover multan poster design #Multan #pakistan #assamartist #discover #desert #palmtree #lovemultan (at Multan ملتان) https://www.instagram.com/p/CqRGDmcsKZb/?igshid=NGJjMDIxMWI=
3 notes · View notes
sportnews9 · 2 days ago
Text
يقوم بابار عزام بتحويل فيرات كوهلي ويقدم حركات رقص مرحة خلال اختبار PAK vs WI الثاني
نجم الكريكيت الباكستاني بابار عزام كان في أفضل حالاته المضحكة خلال الاختبار الثاني لـ مسلسل ضد جزر الهند الغربية في ملتان. وبدا أن الشاب البالغ من العمر 30 عامًا كان يتباهى بحركات رقصه المذهلة، حيث بدا أنه يستمتع باللحظة. حدثت اللحظة عندما خسرت جزر الهند الغربية ثمانية ويكيت في اليوم الأول من المباراة. كان عمر الزائرين 68-8 حيث كان المغازل الباكستانيون في كل مكان. في هذه المرحلة، لم يتمكن بابار…
0 notes
beiruttimelb · 8 days ago
Text
المرة الأولى منذ 148 عامًا: ينشئ لاعبو البولينغ في جزر الهند الغربية تاريخًا اختباريًا للكريكيت باستخدام المضرب في أيديهم
جوميل واريكان (يمين) أثناء اللعب في الاختبار الأول لباكستان ضد جزر الهند الغربية.© وكالة فرانس برس تحطمت جزر الهند الغربية بخسارة 127 مرة أمام باكستان في الاختبار الأول في ملتان، لكن الأمر لم يكن سيئًا لجميع لاعبي الفريق. في الواقع، على الرغم من الهزيمة الساحقة، فإن لاعبي البولينج في جزر الهند الغربية جوداكيش موتي، جوميل واريكان و جايدن سيلز سجل رقما قياسيا – ليس بالكرة، ولكن بالمضرب. سجل…
0 notes
dpr-lahore-division · 22 days ago
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر15
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالر شپ تقریب میں شرکت
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹوڈنٹ کی طرف سے تحفے میں ملنے والی اجرک اپنی چادر اتار کر اوڑھ لی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف طالبات کے درمیان بیٹھ گئیں، خود سٹیج پر جاکر سپیشل طالبہ کا ہاتھ پکڑ کر نشست پر لے آئیں
تلاوت اور نعت کی سعادت پیش کرنیوالے طلبہ سے اظہار شفقت، طلبہ میں چیک تقسیم کیے
ہر طالب علم اور طالبہ کو شاباش،اظہار شفقت، طلبہ کو پولیس دستے کا گارڈ آف آنر
جھنگ اور مظفرگڑھ کے دو طلبانے سرائیکی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے ساتھ سیلفی بنوائیں، بات چیت کی،کافی دیر تک طلبہ کے درمیان موجود رہیں
لاہور6 - جنوری:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب کے دوران سٹوڈنٹ کی طرف سے تحفے میں ملنے والی اجرک اپنی چادر اتار کر اوڑھ لی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف طالبات کے درمیان بیٹھ گئیں اور شرکا ء کے پاس جاکر خود سلام کیا۔ بصارت سے محروم سپیشل طالبہ نے فلوٹ کی دھن پر قومی ترانہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود سٹیج پر جاکر طالبہ کا ہاتھ پکڑ کر نشست پر لے آئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تلاوت اور نعت کی سعادت پیش کرنے والے طلبہ سے اظہار شفقت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ میں چیک تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر طالب علم اور طالبہ کو شاباش دی اور اظہار شفقت کیا۔ ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو جنرل سلامی دی۔ تقریب ہونہار سکالر شپ سے متعلق خصوصی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔ جھنگ اور مظفرگڑھ کے دو طلبا نے سرائیکی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف طلبہ کے درمیان گِھر گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے ساتھ سیل��ی بنوائیں اوران سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کافی دیر تک طلبہ کے درمیان موجود رہیں۔
٭٭٭٭٭
0 notes
sunonews · 2 months ago
Text
0 notes
googlynewstv · 6 months ago
Text
مریم نواز کا ملتان ڈویژن میں صفائی کی شکایات حل کرنیکاحکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان ڈویژن میں سیوریج اور صفائی کی شکایات کو فوری حل کرنے کاحکم دیدیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ملتان ائرپورٹ پر خصوصی اجلاس ہوا۔ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو ملتان ڈویژن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس، سی ایم اینیشیٹوز اور امن امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز…
0 notes
topurdunews · 3 months ago
Text
ملتان فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آ گیا انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
(وسیم شہزاد)شہر ملتان فضائی آلودگی میں پہلے نمبر آ  گیا ، شہر میں حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس 1580 پوائنٹس تک پہنچ گیا ،ضلعی انتظامیہ نے رات 8 بجے مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں سموگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایئر کوالٹی انڈیکس 1580 پوائنٹس تک پہنچ گیا،جس سے پاکستان بھر میں ملتان کا فضائی آلودگی میں پہلا نمبر ہے،شہر میں دن بدن درجہ حرارت میں کمی…
0 notes
pinoytvlivenews · 3 months ago
Text
’’ چلو دیکتھے ہیں کل ملتان میں کیا ہوتا ہے‘‘
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کل ملتان میں جوڑ پڑے گا ، انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی غیر متوقع کارکردگی کو دیکھ کر  ’’ جوڑ ‘‘ کالفظ استعمال کر رہا ہوں کیونکہ پاکستان کی حالیہ کارکردگی کو دیکھ کر’’ جوڑ‘‘  کےلفظ کو استعمال کرنا شاید غلط ہوتالیکن دنیا کے منجھے ہوئے کمنٹیٹر اور تجزیہ نگار اپنے تجربے کی روشنی میں پاکستان ٹیم کے بارے میں یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ایک ایسی ٹیم میں جو…
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
دھند کی وجہ سے لاہور، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹس پر پروازیں منسوخ یا مؤخر ہونے کا خدشہ
ملک میں جاری شدید دھند کی وجہ سے پی ائی اے کی پروازیں منسوخ،تبدیل یا تاخیر کا شکارہوسکتی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی لاہور،ملتان اورسیالکوٹ سےآپریٹ ہونے والی پروازیں دھند کے سبب متاثرہوسکتی ہیں، کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث لاہور،ملتان اورسیالکوٹ کی پروازیں منسوخ،تبدیل یا تاخیرہوسکتی ہیں،اس موسم میں مذکورہ شہروں میں دھند…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
jovialdragonhottub-blog · 2 months ago
Text
أعلن اتحاد كيسان الباكستاني عن احتجاج في جميع أنحاء البلاد في ديسمبر
ملتان: أعلن اتحاد كيسان الباكستاني عن احتجاج في جميع أنحاء البلاد في ديسمبر/كانون الأول، ضد فرض ضريبة زراعية بناءً على طلب صندوق النقد الدولي. أعلن ذلك خالد محمود خوخار، رئيس اتحاد كيسان الباكستاني. وشدد على أن المزارعين غير قادرين على استرداد تكاليف إنتاجهم، مما يجعل من الصعب عليهم بشكل متزايد الحفاظ على الزراعة. وأوضح خوخار أن حركتهم مستقلة وغير منحازة لأي حزب سياسي. منتقدًا فرض ضريبة الدخل…
0 notes
risingpakistan · 3 months ago
Text
اسموگ۔ موسمیاتی مسئلہ یا انتظامی نا اہلی؟
Tumblr media
اہل پاکستان کیلئے موسم کی تبدیلی، ’’موسمیاتی تبدیلی‘‘ کی طرح ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔ ماضی قریب میں درختوں کے پتے گرنے سے موسم کی تبدیلی کا اشارہ ملتا تھا، پرندوں کی ہجرت موسم کے بدلنے کا پتہ دیتی تھی، ہوائیں اچانک سرد ہو جاتی تھی، شام کے سائے لمبے ہو جاتے تھے لیکن اب موسم سرما کی آمد سے قبل فضا خشک ہو جاتی ہے، اسموگ ڈیرے ڈال دیتی ہے، صبح اور شام کے اوقات میں یہ صورتحال مزید تکلیف دہ ہو جاتی ہے۔ آسمان دھند کی چادر تان لیتا ہے اسکی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوتی ہے اور ساتھ ہی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ اگر اسموگ برقرار رہے تو مختلف امراض کے بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ جن لوگوں میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے وہ ہر قسم کی بیماریوں کا جلد شکار ہونے لگتے ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ جب ہوائیں نہیں چلتیں اور درجہ حرارت میں کمی یا کوئی موسمی تبدیلی واقع ہوتی ہے تو ماحول میں موجود آلودگی فضا میں جانے کے بجائے زمین کے قریب رہ کر ایک تہہ بنا دیتی ہے جسکی وجہ سے غیر معمولی آلودگی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ صفائی کے ناقص انتظامات، کچرے کے ڈھیر کو آگ لگانا�� دیہی علاقوں میں اینٹیں بنانے والے بھٹے، صنعتی علاقوں میں فیکٹریاں اور ملوں کی چمنیاں ماحول کو آلودہ اور خطرناک بناتی ہیں۔ 
پاکستان اور بھارت دونوں کے کسانوں کے معاملات یکساں ہیں بھارتی کسانوں کی طرح پاکستانی کسان بھی مڈھی کو آگ لگاتے ہیں، یوں دہلی اور لاہور آلودگی میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ اسموگ نامی بیماری صرف برصغیر کا ہی مقدر ہے یا دنیا اس سے پہلے اس مسئلے سے نپٹ چکی ہے۔ تاریخی ریکارڈ کے مطابق 26 جولائی 1943ء کو امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنے وقت کی سب سے بڑی اسموگ پیدا ہوئی۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران شدید اسموگ کی وجہ سے لاس اینجلس کے شہریوں کو وہم ہوا کہ جاپان نے کیمیائی حملہ کر دیا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے جنگ کے باوجود اپنے شہریوں کو اسموگ سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کیے۔ دسمبر 1952 ء میں لندن میں فضائی آلودگی کی لہر نے حملہ کیا لندن میں آلودہ دھند کی وجہ سے 12 ہزار افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ 1980ء کی دہائی میں چین میں کوئلے سے چلنے والے گاڑیوں کی خریداری میں اضافہ ہوا تو وہاں بھی اسموگ اور فضائی آلودگی کا مسئلہ پیدا ہوا۔ 2014ء میں بیجنگ کو انسانوں کے رہنے کیلئے ناقابل قبول شہر قرار دیا گیا لیکن چین نے اس مسئلے کو ختم کرنے کیلئے جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا۔
Tumblr media
پبلک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر تبدیل کیا اور گاڑیوں میں ایندھن کے معیار میں بھی بہتری لائی گئی۔ برطانیہ امریکہ اور چین نے کوئلے سے چلنے والے نئے منصوبوں پر پابندی لگائی، رہائشی عمارتوں میں کوئلے سے چلنے والے ہیٹنگ سسٹم کو بتدریج بند کیا، بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کے انجن میں ایندھن کے معیار کو بہتر کیا، آلودگی پھیلانے والی پرانی کاروں کے استعمال پر پابندی عائد کی۔ جس سے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ بیجنگ کا فضائی آلودگی سے لڑنے کیلئے مقرر کردہ بجٹ 2013 ء میں 430 ملین ڈالر تھا جو 2017ء میں 2.6 ارب ڈالر کر دیا گیا۔ جہاں تک پاکستان میں اسموگ پیدا کرنیوالے اسباب کا تعلق ہے تو ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان خصوصا لاہور میں 83.15 فیصد آلودگی ٹرانسپورٹ سے، 9.7 فیصد ناقص صنعتوں سے، 3.6 فیصد کوڑا جلانے سے پیدا ہوتی ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں خصوصاً لاہور کراچی ملتان فیصل آباد اور یہاں تک اسلام آباد میں بھی فضائی آلودگی کے باعث آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری، کھانسی، ناک کان گلا اور پھر پھیپھڑوں کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔ 
الرجی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بدقسمتی سے اس مسئلے سے نپٹنے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کام نہیں ہو رہا اور نہ ہی ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ حکومت کا سارا زور اسکول بند کرنے اور لاک ڈاؤن لگانے پر ہے۔ دوسرا حملہ دکانداروں اور معیشت پر کیا جاتا ہے جبکہ تیسری بڑی وجہ کسانوں کو قرار دیا جاتا ہے جبکہ اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ آلودگی میں سب سے زیادہ حصہ ناقص ٹرانسپورٹ کا ہے شاید ٹرانسپورٹ مافیا اتنا طاقتور ہے کہ حکومت اسکے سامنے بے بس ہے۔ چاہئے تو یہ تھا کہ اسموگ کا موسم آنے سے پہلے ہی مناسب حفاظتی انتظامات کر لئے جاتے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑک پر نہ آتیں، بھارتی حکومت سے بات کی جاتی اپنے عوام میں شعور پیدا کیا جاتا اور قانون اور ضابطے کے مطابق ہر قسم کی کارروائی عمل میں لائی جاتی۔ حکومتی غفلت اور عوام میں شعور کی عدم آگاہی کے باعث ہمارے شہر اب رہنے کے قابل نہیں رہے، وہاں رہنے والے مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی گھاٹی میں اتر رہے ہیں۔ جس طرح امن و امان، صحت، تعلیم جیسی دیگر سہولیات کیلئے عوام خود ہی اپنے طور پر انتظامات کر رہے ہیں اسی طرح اسموگ سے نپٹنے کیلئے بھی عوام کو خود احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہو گی۔
اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک اور چشمے کا استعمال کریں۔ تمباکو نوشی کم کر دیں، گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، بازاروں گلیوں اور سڑکوں میں کچرا پھینکنے اور اسے آگ لگانے سے اجتناب کریں، جنریٹر اور زیادہ دھواں خارج کرنیوالی گاڑیاں درست کروائیں۔ حکومت کو چاہئے کہ آلودگی سے مقابلہ کرنے کیلئے عالمی معیار کے مطابق انتظامات کرے۔ ایندھن کا معیار بہتر کرے۔ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے حقیقی چیکنگ کی جائے تاکہ ہمارے شہر رہنے کے قابل بن سکیں۔
پیر فاروق بہاو الحق شاہ
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes