#ملتان ایئرپورٹ
Explore tagged Tumblr posts
urduchronicle · 1 year ago
Text
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئے سال کے وسط میں آپریشنل ہو جائے گا
سول ایوی ایشن نےسال 2023 میں 18.50بلین پاکستانی روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کیے،51.2بلین روپے سے تعمیر نیوگوادرائیرپورٹ سال 2024کے وسط میں آپریشنل ہوگا،کراچی ائیرپورٹ پرنئے ٹاوراورفائراسٹیشن کی تعمیرکا آغازسال نومیں ہوگا۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق سال 2023 میں مکمل کئے گئے پراجیکٹس اور مستقبل قریب کے چند منصوبےتقریباً 18.50 بلین پاکستانی روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، علامہ اقبال…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
topurdunews · 18 days ago
Text
کسٹم حکام کی کارروائی لاکھوں مالیت کے موبائل فون اور منشیات برآمد
(24 نیوز)ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے مہنگے موبائل فون سمیت بڑی مقدار میں منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان برآمد کرلیا ۔ کسٹمز ایئرپورٹس (لاہور) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ملتان  ائیر پورٹ پر ملزم دبئی سے ایف زی 339  پرواز کے ذرائعے ملتان پہنچا تھا، جہاں چیکنگ کے دوران ان دیکھے بیگز کی موجودگی کا پتا چلا۔ کارروائی کے دوران ان بیگز کی…
0 notes
risingpakistan · 1 year ago
Text
وعدوں کی ہانڈی میں دلاسے کی ڈوئی
Tumblr media
ماضی کے بارے میں تو ہم سب جانتے ہیں کہ درخشاں ہی ہوتا ہے۔ بالکل اس شخص کی طرح جو بھلے زندگی میں کیسا ہی کمینا ہو مرنے کے بعد اس میں خوبیاں ہی ڈھونڈی جاتی ہیں۔ کوئی بھی حکومت ہو، اس لحاظ سے اچھی ہی ہوتی ہے کہ وہ حال سے بے حال لوگوں کو آنے والی صبح کی روپہلی کرنیں ایڈوانس میں دکھاتی رہتی ہے۔ بالکل اس ماں کی طرح جو بھوکے بچوں کو پھسلانے کے لیے چولہے پر پانی سے بھری ہانڈی میں دو پتھر ڈال کے ڈوئی چلاتی رہتی ہے۔ ’بس میری جان کے ٹکڑو، تھوڑا صبر اور لذیذ سالن تیار ہونے ہی والا ہے۔‘ دو چار بار تو یہ ناٹک چلتا ہے پھر بچے بھی آہستہ آہستہ سیانے ہونے لگتے ہیں کہ اماں کے پاس دلاسے کی ڈوئی کے سوا کچھ نہیں۔ دعا ہے کہ موجودہ ہائبرڈ (چوں چوں کا مربہ) سیٹ اپ جو ’اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری راستے میں ہے‘ کی لوری سنا کے قوم کو سلانے کی کوشش کر رہا ہے واقعی اس بار سچ کر جائے۔ آئی ایم ایف کے ریکارڈ میں بھی ہماری گواہی آدھی ہے۔ یعنی زبانی کچھ نہیں مانا جائے گا۔ جو وعدہ کرنا ہے لکھ کے اور اپنے متمول دوست ممالک سے ضمانتی تصدیق کرا کے ہمارے پاس جمع کراؤ۔
شاید چینی بھی اب ہمارے عمل داروں کے بیانات نہیں پڑھتے۔ تب ہی تو سی پیک سے ان کا دل بھی اوبھتا جا رہا ہے۔ ان کی ابتدائی گرم جوشی رجائیت کے پائیدان سے اترتی اترتی ’خصماں نوں کھاؤ‘ کی دہلیز تک آن پہنچی ہے۔ اوروں اور غیروں کو کیا روئیں، خود ہمارے بچوں نے بھی اخبار پڑھنا اور ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔ انھیں خبر ہی نہیں کہ ہمارے بادشاہ گر قوم کے مستقبل کی روغنی ہانڈی میں اعلیٰ معیار کے وعدے اور تازہ قسمیں ڈال کے کیسی جانفشانی سے چمچ گھما رہے ہیں۔ ثبوت اس کا یہ ہے کہ پچھلے برس لگ بھگ آٹھ لاکھ پڑھے لکھے، غیر پڑھے لکھے، اہل، نااہل، ہنر مند، غیر ہنر مند نوجوانوں نے قانونی طور پر پاکستان چھوڑ دیا۔ غیر قانونی راستوں سے کتنے بچے فرار ہو رہے ہیں اس کا پتہ تب لگتا ہے جب بحیرۂ روم میں کوئی کشتی ڈوبتی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر رانا محمود الحسن نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت 50 ہزار ڈگری یافتہ انجینیر کام کی تلاش میں جوتیاں چٹخا رہے ہیں۔
Tumblr media
سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے سیکرٹری ذوالفقار حیدر نے کمیٹی کے روبرو بتایا کہ اس وقت بیرون ملک جو بھکاری پکڑے جا رہے ہیں ان میں سے 90 فیصد پاکستانی ہیں۔ ان میں وہ جیب کترے بھی شامل ہیں جو حج، عمرے، زیارات کا ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو کر سعودی عرب، ایران اور عراق پہنچ کے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ دو روز پہلے ہی ملتان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے عمرے کے ویزے پر جانے والے ایک ٹولے کو آف لوڈ کیا جس میں 11 خواتین، چار مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ انھوں نے ایف آئی اے کو بتایا کہ ٹریول ایجنٹ نے اس شرط پر عمرے کا ویزہ لگوایا کہ کمائی آدھی آدھی۔ خلیجی ریاستوں میں ہمارے کارکن انڈیا اور نیپال کے کارکنوں کے مقابلے میں کم پیسوں پر بھی کام کرنے پر بخوشی آمادہ ہیں۔ پھر بھی پاکستانی کارکنوں پر غیر ملکی آجر اعتماد نہیں کرتے اور انڈین و بنگلہ دیشی افرادی قوت کو ترجیح دیتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کے رکن سینیٹر محمود الحسن کے بقول انڈیا چاند پر اتر رہا ہے اور ہم روزانہ نیا چن چڑھا رہے ہیں۔
ریاست اندرونِ ملک آئین و قانون کے دبدبے اور بیرون ملک سافٹ امیج کا نام ہے۔ لوگوں کے دل سے آئین اور قانون کا دبدبہ اٹھا تو ریاست گئی۔ سافٹ امیج پر دھبہ لگا تو اعتبار گیا۔ اعتبار گیا تو عزت گئی۔ اب تو یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ ترک، جو کچھ عرصے پہلے تک پاکستان کا نام سن کے تمتما جاتے تھے، اب صرف پاکستانی پاسپورٹ دیکھ کے زیرِ لب مسکرانے لگتے ہیں تو جانے خوش ہوتے ہیں کہ ترس کھاتے ہیں۔ 40 برس پہلے 162 ممالک میں پاکستانیوں کی ویزا فری انٹری کو ہم نے اپنی مسلسل محنت و لگن سے آج صرف 10 ممالک میں ویزہ فری انٹری تک سکیڑ دیا ہے۔ حتی کہ وہ 63 ممالک بھی سبز پاسپورٹ پر رحم کھانے کو تیار نہیں جن کے شہری پیشگی ویزہ لیے بغیر پاکستان میں کبھی بھی داخل ہو سکتے ہیں۔ بیرونِ ملک پکڑے جانے والے 90 فیصد بھکاری اگر پاکستانی ہیں تو بھلے ہوتے رہیں۔ اب تو ہمارے حکمران بھی سالم طیارہ کر کے کسی خلیجی ایرپورٹ پر اترتے ہیں تو میزبان سجاوٹی مسکراہٹ کے ساتھ استقبال کرتے ہوئے یہی سوچتا رہتا ہے کہ ارمانی، ورساچی، بربری یا ٹیڈ بیکر کا سوٹ ڈاٹے یہ خوش پوش فقیر اس بار کتنا ادھار مانگنے آیا ہے۔
جس طرح چہار جانب اوپر تلے مسلسل گل کھلائے جا رہے ہیں، اس کے بعد یہی کسر باقی ہے کہ غیر ملکی میزبان خیر مقدمی ہال میں پینافلیکس لگوا لے کہ ’ادھار محبت کی قینچی ہے۔‘ ہمارے کسی بھی اہلکاری مہمان کو ڈیزائنرز گھڑی، منقش تلوار، میباخ کلاس مرسڈیز، جڑاؤ گھوڑا اور تینزونائٹ نیکلس دینے سے پہلے اس پر کندہ کروا دے کہ ناٹ فار سیل۔
ہو رہا ہوں میں کس طرح برباد دیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں
(جون ایلیا)
وسعت اللہ خان
بشکریہ بی بی س�� اردو
0 notes
urdunewspedia · 3 years ago
Text
پی آئی اے کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین پر جرمانوں کا فیصلہ - اردو نیوز پیڈیا
پی آئی اے کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین پر جرمانوں کا فیصلہ – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین  لاہور: پی آئی اے نے تاحال کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افسران کو یومیہ 500 روپے جب کہ ماتحت عملے کو 300 روپے جرمانے کا فدیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے وہ افسران و ملازمین جنہوں نے تاحال کورونا ویکسین انہیں لگوائی ہے انہیں روازنہ کی بنیاد پر جرمانہ عائ�� کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور ایئرپورٹ اور ٹاؤن آفس، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور،…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
qaumisafeer · 4 years ago
Photo
Tumblr media
پی آئی اے کی نااہلی، کورونا کی مثبت رپورٹ کے باوجود مسافر کو سعودیہ بھیج دیا ملتان: اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات قومی ایئرلائن کے اسٹاف کی بڑی نااہلی سامنے آگئی، عملے نے کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو پرواز کے ذریعے سعودی عرب بھجوادیا۔
0 notes
gcn-news · 5 years ago
Text
پاکستان کی تاریخ میں اب تک کے فضائی حادثے
Tumblr media
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) پاکستان کی تاریخ میں اب تک کئی فضائی حادثات رونما ہوچکے ہیں اور ان میں درجنوں افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ملکی تاریخ کے کچھ ایسے فضائی حادثے بھی ہیں جنہیں کئی سال گزر جانے کے باوجود عوام آج تک نہیں بھلا پائے. پاکستان کے لیے 22 مئی کا دن بھی کچھ اسی طرح کی بری خبر سامنے لایا جب کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سندھ کے دارالحکومت کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا لیکن اس واقعے سے قبل بھی پاکستان میں متعدد فضائی حادثات ہوچکے ہیں‘آج 22مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا پی آئی اے کے ترجمان عبد الستار نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ طیارہ اے-320 میں 90 مسافر سوار تھے جو لاہور سے کراچی آرہے تھے. اس واقعے کے فوری بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں حادثے کے مقام سے دھواں اٹھتے دیکھا گیا. پاکستان کی تاریخ کا پہلا ہوائی حادثہ بیرون ملک 20 مئی 1965 ءکو پیش آیا۔ اس حادثے کا شکاوہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر 705 بوئنگ 720 براستہ قاہرہ لندن کے افتتاحی روٹ پر تھی یہ جہاز قاہرہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کرتے ہوئے تباہ ہو گیا تھا اس حادثے میں 124 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، جن میں 22 صحافی بھی شامل تھے. دوسرا حادثہ فوکر طیارے F27 کا تھا جو 6 اگست 1970 کو جیسے ہی اسلام آباد ائیر پورٹ سے بلند ہوا، طوفان میں گھر گیا اور راولپنڈی سے گیارہ میل دور ”راوت“ کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا اس حادثے میں تمام 30 افراد جاں بحق ہو گئے تھے. 8 دسمبر 1972 کو فوکر طیارہ F27 (فلائٹ نمبر 631) اسلام آباد سے اڑنے کے بعد راولپنڈی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جہاز میں سوار 26 مسافر جان کی بازی ہار گئے تھے. 26 نومبر 1979 کو پی آئی اے کا بوئنگ 707 فلائٹ نمبر740 جدہ ائیر پورٹ سے حاجیوں کو لے کر وطن واپس آ رہا تھا کہ طائف کے قریب اس کے کیبن میں آگ لگ گئی اور جہاز جل کر تباہ ہو گیا اور 145 مسافر اور عملے کے گیارہ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے. 23 اکتوبر 1986 کو پی آئی اے کا فوکر F27 پشاور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا‘ جہاز میں سوار 54 افراد میں سے 13 جاں بحق ہوئے‘17 اگست 1988 کو امریکی ساختہ ہرکولیس C-130 فوجی طیارہ بہاولپور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں فوجی سربراہ اور صدر مملکت جنرل ضیال الحق، مزید 30 فوجی جرنیل اور امریکی سفیر ہلاک ہو گئے تھے. 25 اگست 1989 کو پی آئی اے کا فوکر طیارہ PK-404 گلگت کے قریب برف پوش پہاڑوں میں لاپتہ ہو گیا 21 سال گزرنے کے باوجود جہاز کا ملبہ اور لاشیں نہیں مل سکی ہیں جہاز کی تلاش میں 73 امدادی مشنز بھیجے گئے جو ناکام رہے‘واضح رہے کہ طیاروں کے ایئر کرافٹ کریشز ریکارڈ آفس اور دیگر اداروں نے لاشیں اور جہاز کا ملبہ نہ ملنے کے باعث اسے ابھی تک حادثہ تسلیم نہیں کیا. 28 ستمبر 1992 کو پی آئی اے کی ائیر بس A300 فلائٹ نمبر268 نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو سے صرف چندمنٹ کی دوری پر بادلوں سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں سے ٹکراکر تباہ ہو گئی عملے کے بارہ افراد سمیت 155 مسافر ہلاک ہو گئے‘اس حادثے کی وجہ جہاز کی مقرر کردہ بلندی ��ے تقریبا 1600 فٹ نیچی پرواز تھی یہ پاکستان کی تاریخ کا بیرون ملک مسافر بردار ہوائی جہاز کا سب سے بڑا حادثہ تھا. پاک فضائیہ کا فوکر طیارہF27 کوہاٹ کے قریب دھند کے سبب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے سبب پاک فضائیہ کے سربراہ مصحف علی میر، ان کی بیوی اور دیگر 15 افراد جاں بحق ہو گئے تھے. اس واقعے کے پانچ دن بعد افغانستان کی کانوں اور صنعتوں کے وزیر جمعہ محمد محمدی، چار افغان آفیشلز، چین کے کان کنی کے اعلیٰ عہدیداروں کو لے جانے والا چارٹرڈ جہاز کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا تھا. جولائی 2006 کو پی آئی اے کا فوکر طیارہ F27 فلائٹ نمبر 688 فضا میں بلند ہونے کے دس منٹ بعد ملتان کے قریب گندم کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا لاہور جانے والی اس فلائٹ میں عملے کے چار ارکان کے علاوہ 41 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔ حادثے کی وجہ فنی خرابی قرار دی گئی. 28 جولائی 2010 کو نجی ائیر لائن ائیر بلو کا جہاز ائیر بس A321 اسلام آباد کے قریب شمال مشرق میں مارگلہ میں پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا‘کراچی ��ے روانہ ہونے والی اس فلائٹ میں عملے کے چھ افراد سمیت تمام 152 افراد جاں بحق ہو ئے. 20 اپریل 2012 کو پاکستان کا بھوجا ایئر بوئنگ طیارہ 737 کراچی سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثے میں 121 مسافر اور عملے کے چھ ارکان ہلاک ہو گئے تھے‘پاک فوج کا ہیلی کاپٹر وادی گلگت میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ناروے، فلپائن اور انڈونیشیا کے سفیر اور ملائیشین اور انڈونیشین سفیروں کی بیگمات سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حادثے کے نتیجے میں وادی کے ایک اسکول کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی. چار سال قبل دسمبر 2016 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے‘جاں بحق ہونے والے افراد میں معروف نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید بھی شامل تھے. گزشتہ 4 سال میں اسی حادثے کو سب سے بڑا فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا تھا‘گزشتہ برس 30 جولائی کو پاک فوج کا طیارہ راولپنڈی کے علاقے موہڑہ کالو میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 فوجی افسران سمیت عملے کے 5 افراد بھی شامل تھے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوا اور راولپنڈی میں شہری آبادی والے علاقے موہڑہ کالو میں گر گیا آئی ایس پی آر کے مطابق طیارے کے حادثے میں 2 پائلیٹ سمیت عملے کے 5 اہلکار شہید ہوگئے. مذکورہ فضائی حادثات کے علاوہ بھی پاکستان میں متعدد حادثات ہوئے، تاہم ان میں اموات کم ہوئیں اور وہ حادثات چھوٹے پیمانے کے تھے‘پاکستان میں فوجی اور تربیتی طیاروں کے تباہ ہونے کے بھی متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم ایسے حادثات میں 2 سے 5 افراد کی اموات ہوتی رہی ہیں. پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فضائی حادثات ہوتے رہتے ہیں اور عام طور پر تکنیکی خرابی یا پھر خراب موسم کے باعث طیاروں کے تباہ ہونے کے واقعات پیش آتے ہیں‘صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 22 مئی کی سہ پہر کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جو کہ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا حادثہ تھا. لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ پی کے 8303 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے سے کچھ منٹ قبل ہی تکنیکی خرابی کے باعث قریبی آبادی میں گر گر تباہ ہوا ابتدائی رپوٹس کے مطابق طیارے میں 90 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے جن میں کم عمر بچے اور خواتین بھی شامل تھیں. طیارے میں سوار افراد میں سے زیادہ تر کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے اگرچہ مذکورہ حادثے سے قبل بھی کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے قریب فضائی حادثات رونما ہوچکے ہیں، تاہم بد قسمتی سے 22 مئی کی سہ پہر ہونے والا حادثہ اب تک کا کراچی میں ہونے والا بڑا اور بدترین حادثہ سمجھا جا رہا ہے. اس حادثے سے قبل اگرچہ کراچی سے اڑان بھر کر دوسرے شہروں کے لیے روانہ ہونے والے طیارے پہلے بھی تباہ ہوچکے ہیں، تاہم پہلی بار دوسرے شہروں سے کراچی والی پرواز لینڈنگ سے کچھ منٹ قبل ہی گر کر تباہ ہوئی‘ملکی تاریخ کا سب سے بدترین فضائی حادثہ ایک دہائی قبل جولائی 2010 میں دارالحکومت اسلام آباد کے قریب مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں طیارے کے گرنے سے پیش آیا تھا. جولائی 2010 میں کراچی سے ہی اسلام آباد کے لیے جانے والے نجی ائیر لائن اییئر بلیو کا طیارہ اے 321 مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں کر تباہ ہوگیا تھا، جس سے 152 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اس بدقسمت طیارے نے بھی اگرچہ کراچی سے اڑان بھری تھی، تاہم اس کے ساتھ حادثہ کراچی کی حدود میں پیش نہیں آیا، اسی طرح ملکی تاریخ کے دوسرے بڑے فضائی حادثے میں تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے نے بھی کراچی سے اسلام کے لیے اڑان بھری تھی اور وہ بھی اسلام آباد کی حدود میں کر گر تباہ ہوگیا تھا. ملکی تاریخ کا دوسرا بڑا فضائی حادثہ بھوجا ایئر کے 2012 میں ہونے والے حادثے کو سمجھا جاتا ہے جس میں 121 مسافر اور عملے کے چھ ارکان جاں بحق ہو گئے تھے ‘بھوجا ایئر کا طیارہ بوئنگ 737 کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوا تھا مگر وہ بھی مارگلہ پہاڑوں کے قریب حادثے کا شکار ہوا. اسی طرح اگرچہ ملک کی 74 سالہ تاریخ میں اور بھی بڑے فضائی حادثے پیش آ چکے ہیں مگر یہ 22 مئی کو پہلی بار کراچی میں بڑا فضائی حادثہ پیش آیا سہ پہر کو طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں فراہم کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں حادثے سے مقامی آبادی کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد گھروں اور گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی. Read the full article
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
دھند کی وجہ سے لاہور، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹس پر پروازیں منسوخ یا مؤخر ہونے کا خدشہ
ملک میں جاری شدید دھند کی وجہ سے پی ائی اے کی پروازیں منسوخ،تبدیل یا تاخیر کا شکارہوسکتی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی لاہور،ملتان اورسیالکوٹ سےآپریٹ ہونے والی پروازیں دھند کے سبب متاثرہوسکتی ہیں، کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث لاہور،ملتان اورسیالکوٹ کی پروازیں منسوخ،تبدیل یا تاخیرہوسکتی ہیں،اس موسم میں مذکورہ شہروں میں دھند…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
mwhwajahat · 6 years ago
Photo
Tumblr media
بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کریں گے، گورنر سندھ شاہ محمود بینظیر انکم سپورٹ کا نام بدلنے کے مخالف بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کریں گے، گورنر سندھشاہ محمود بینظیر انکم سپورٹ کا نام بدلنے کے مخالف گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نہیں معلوم شاہ محمود قریشی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی کب مخالفت کی، لیکن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کریں گے۔ کراچی میں خواجہ اظہار کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کو کراچی سمیت سندھ بھر کے منصوبوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے، یہ رقم این ایف سی سے نہیں کٹے گی۔انہوں نے کہا کہ کبھی کوئی وزیراعظم وزیراعلیٰ کونہیں کہتا کہ مجھے ایئرپورٹ لینے آئیں صوبے کے وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو ایئرپورٹ لینے آناان کا احترام ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سندھ کے منصوبوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت پریشان نہ ہو یہ رقم این ایف سی سے نہیں کٹے گی۔وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ذاتی حیثیت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کی مخالفت کردی۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کے حق میں نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتوں کے کچھ اراکین کی تجویز تھی کہ نام تبدیل کردیا جائے۔وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جی ڈی اے نے بھی یہ تجویز اس لئے دی کہ پیپلز پارٹی والے اس نام کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ قانونی ہے اس کے آئینی اور قانونی پہلووں کو دیکھنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ڈیل کے قائل ہیں نہ ہی ڈھیل کے۔
0 notes
weaajkal · 6 years ago
Photo
Tumblr media
پی ایس ایل فائنل راؤنڈ کے لیے ٹیموں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع @KarachiKingsARY @IsbUnited @lahoreqalandars @PeshawarZalmi @TeamQuetta @MultanSultans @thePSLt20 #PSL4 #PSL2019 #PSL #Pakistan #aajkalpk #AajkalPSL کراچی: پی ایس ایل کے سیزن فور میں فائنل راؤنڈ کھیلنے کے لیے ٹیموں کی کراچی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے لیے اسٹارز کی کہکشاں پاکستان میں سجنے کو تیار ہیں، آسٹریلیا کے شین واٹسن چودہ سال بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں شائقین گراؤنڈ میں آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں، سرفراز احمد ایئرپورٹ پہنچے تو فینز نے گھیرلیا اور سیلفیاں بنائیں۔ آسٹریلیا کے شین واٹسن کا چودہ سال بعد پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں، کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی کولن منرو، انگرم اور لیونگ اسٹن بھی پاکستان آرہے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور پولارڈ بھی نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کا لہو گرمائیں گے۔ پاکستان سپرلیگ کا چوتھا مرحلہ دو روز قبل ابوظہبی میں مکمل ہوگیا جس کے بعد اب بقیہ تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل 4 : تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی جبکہ کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلے کریں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے بھرپور انتظامات کیے جارہے ہیں، گراؤنڈ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی فعال کردیا گیا ہے۔
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years ago
Text
فیصل آباد ایئر پورٹ پر دو باہر جانے والے مسافروں کا COVID-19 کے لیے مثبت تجربہ ہوا۔
فیصل آباد ایئر پورٹ پر دو باہر جانے والے مسافروں کا COVID-19 کے لیے مثبت تجربہ ہوا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز فیصل آباد ایئرپورٹ پر دو باہر جانے والے مسافروں میں کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے دو مسافروں نے تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ سروس کے دوران مثبت تجربہ کیا۔
بنوں اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو قرنطینہ مدت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات کے مسافروں کے لیے بڑے ہوائی اڈے پر پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی تھی۔
ایوی ایشن اتھارٹی نے ان مسافروں کو سہولت فراہم کی ہے جو متحدہ عرب امارات کے سفر پر جارہے ہیں ، پابندیوں کے درمیان کوویڈ 19 کے لیے لازمی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی پابندیوں کے درمیان۔
مزید پڑھ: اہم ہوائی اڈوں پر متحدہ عرب امارات کے مسافروں کے لیے فراہم کردہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹنگ سہولت
تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، ملتان ، فیصل آباد ، کوئٹہ اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر فراہم کی گئی ہے۔
ہزاروں مسافروں نے متحدہ عرب امارات کی منزلوں پر روانگی سے قبل تیزی سے پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت حاصل کی ہے۔
window.fbAsyncInit = function() FB.init( appId : '161345524510473', cookie : true, xfbml : true, version : 'v3.0' );
FB.AppEvents.logPageView();
;
(function(d, s, id) var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "https://connect.facebook.net/en_US/sdk.js"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); (document, 'script', 'facebook-jssdk')); Source link
0 notes
urdubbcus-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
لاہور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال، پروازوں کی آمدورفت شروع  لاہور: کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس کے بعد علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بھی فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے تھے، گزشتہ روز کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا جب کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے آج صبح فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے سے متعلق آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ آپریشنل ہونے کے بعد پی آئی اے نے اپنی معمول کی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی سیکیورٹی کے غیر معمولی حالات کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے لئے پی آئی اے معذرت خواہ ہے ڈسٹرکٹ مینیجر اور اسٹیشن مینجر کی نگرانی میں پی آئی اے کا عملہ مسافروں کی مکمل رہنمائی کے لئے پی آئی اے بکنگ دفاتر اور ایئر پورٹ پر موجود ہے۔ مسافروں سے رابطہ کر کے ان کو پروازوں کے شیڈول سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن پیر کو بحال کیا جائے گا۔ The post لاہور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال، پروازوں کی آمدورفت شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
0 notes
urdunewspedia · 3 years ago
Text
ملتان ائرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 3 کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد - اردو نیوز پیڈیا
ملتان ائرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 3 کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین ملتان: ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 2 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے ملتان ائرپورٹ پربڑی کاروائی کرتے ہوئےہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر سلیم خان…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
saraikinewss · 6 years ago
Photo
Tumblr media
اسلام آباد ، لاہور ، کراچی تے پشاور ءچ فلائٹ آپریشن جزوی طور تے بحال کراچی(فیصل شہزاد ۔ سرائیکی نیوز) سول ایویشن اتھارٹی دا اسلام آباد ، کراچی ، پشاور تے کوئٹہ  جہاز دے اݙے تے فلائٹ آپریشن جزوی بحال کر ڈیتا گیا ھِ پاک بھارت کشیدگی دے بعد ݙو روز قبل سی اے اے نے پاکستان دی فضائی حدود تے ہوائی اڈے کمرشل پروازاں کیتے بند کر ݙیتے ھن تے گزرن روز اج ڈوپہار ھک وجے تک توسیع کیتی گئی ھائی ، اج سول ایوی ایشن اتھارٹی دی طرفوں اسلام آباد، کراچی ، پشاور تے کوئٹہ ایئرپورٹ شام توں آپریشنل کرݨ دا اعلان کیتا گیا ھا ، جیندے بعد ھن فلائٹ آپریشن کوں جزوی طور تے بحال کر ݙیتا گئیا ھِ سی اے اے دے مطابق پاکستان دی فضائی حدود ٤ مارچ تک بدستور بند رھاسی ۔ ترجمان سی اے اے دا آکھݨ ھا کہ لاہور ، سیالکوٹ فیصل آباد تے ملتان سمیت دیگر جہاز دے اڈے کھولݨ دا فیصلہ بعد ءچ کیتا ویسی ۔ پی آئی اے نے وی اپنڑیں جہازاں دا ویلہ بحال کر کر ݙیتا ھِ
0 notes
pakberitatv-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
https://is.gd/9I59Ak
بھارتی شر انگیزی کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کل رات 12 بجے تک کے لیے بند
اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث پاکستان بھر سے فضائی آپریشن کل رات 12 بجے تک معطل رہے گا۔
ایل او سی پر کشیدگی کے بعد مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو مسافروں طیاروں سمیت عام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ایئر پورٹ پر موجود مسافر طیاروں کو ٹیک آف نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایل او سی پر کشیدگی کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
تمام ایئرلائنز کو اپنی شیڈول فلائٹس کو ری شیڈول کرنے کا کہہ دیا گیا ہے اور نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
0 notes
khouj-blog1 · 6 years ago
Text
سعودی ولی عہد کا اعلان، قیدی خواتین کے اہلخانہ خوش
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/109456/
سعودی ولی عہد کا اعلان، قیدی خواتین کے اہلخانہ خوش
Tumblr media
سعودی ولی عہد کا اعلان، قیدی خواتین کے اہلخانہ خوش 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق سعودی ولی عہد کے اعلان سے قیدی خواتین کے اہلخانہ خوش ہو گئے۔ 
کراچی کے علاقہ ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی کے ایک چھوٹے سے مکان میں رہنے والے منور کا گھر بھی ایسے ہی ایک خاندان میں شامل ہے جہاں برسوں کی اداسی اب خوشی میں بدل چکی ہے کیونکہ ان کی اہلیہ اور شادی شدہ بہن 2015 سے سعودی عرب کی جیل میں اسیری کی زندگی بسر کررہی ہیں، ان کے بچوں نے والدہ کے بغیر جینا تو سیکھا مگر ان کی تڑپ آج بھی زندہ ہے۔
منور بتاتے ہیں کہ 2015 میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں انہوں نے اپنی اہلیہ سلمی، بہن شمیم اختر اور بہنوئی حنیف کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے رخت سفر باندھا، ان کا آبائی علاقہ ساہیوال ہے اسی لیے ان کی روانگی بھی پنجاب سے ہوئی، ملتان ایئرپورٹ پر ان کی اہلیہ اور بہن کو ایک نامعلوم خاتون نے کسی طرح راضی کرلیا کہ وہ ان کا کچھ سامان سعودی عرب لے جائیں اور یہ تحائف ان سے جدہ ایئرپورٹ کے باہر وصول کرلیے جائیں گے۔ جدہ ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران چاروں افراد کو روک لیا گیا اور جب سامان کی تلاشی لی گئی تو ایک بیگ سے درجنوں کی تعداد میں دواؤں کے پیکٹ ملے۔بعد میں بتایا گیا کہ ان میں نیند کی گولیاں تھیں، یہ وہی بیگ تھا جو نامعلوم خاتون نے ملتان ایئرپورٹ پر انھیں دیا تھا، پوچھ گچھ کے بعد سعودی حکام نے سلمی اور اس کی نند شمیم اختر کو تو گرفتار کرلیا جبکہ منور اور حنیف کو رہا کرکے انھیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دیدی گئی۔ منور کا کہنا ہے کہ کوشش کے باوجود دونوں اسیر خواتین سے پھر ان کی ملاقات نہ ہوسکی بلکہ انھیں ملنے والوں نے مزید ڈرا دیا کہ اگر جیل گئے تو آپ کو بھی پکڑلیا جائے گا۔ اسی خوف اور زبان سے ناواقفیت کے باعث وہ مزید معلومات حاصل نہ کرسکے اور بالآخر انھیں واپس پاکستان آنا پڑا۔
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
کراچی ایئرپورٹ کا متبادل نواب شاہ نہیں، ملتان ہوگا، سول ایوی ایشن کا فیصلہ
نواب شاہ ائیرپورٹ کا کراچی ائیرپورٹ کے لیے متبادل کا درجہ ختم کردیا گیا۔ کراچی کے لیے متبادل ائیرپورٹ کے طورپر استعمال ہونے والے نواب شاہ ائیرپورٹ کا جناح ٹرمینل کے متبادل کا درجہ ختم کرکے  ملتان ائیرپورٹ کو متبادل  قرار دے دیا گیا۔ ہنگامی لینڈنگ یا موسم کی خرابی کی صورت میں کراچی کی پروازیں ملتان لینڈ کریں گی۔ ترجمان سی اے اے نے ملتان ائیرپورٹ کو متبادل ائیرپورٹ کا درجہ دینے کی تصدیق کردی۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes