Don't wanna be here? Send us removal request.
Text
عمران فاروق قتل کیس میں نیا موڑ
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/144499/
عمران فاروق قتل کیس میں نیا موڑ
چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل انورمنصورذاتی حیثیت میں جب کہ ایف آئی اے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرخواجہ امتیازاوربرطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے ��ھی عدالت پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے ٹرائل کورٹ سے برطانیہ میں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے دوماہ کا وقت مانگا تھا لیکن ٹرائل کورٹ نے درخواست مسترد کردی۔
درخواست گزارکی جانب سے کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست 30 مئی کو مسترد کی تھی، 30 مئی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے، انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے سے 20 جون کو حتمی دلائل بھی طلب کررکھے ہیں۔
0 notes
Text
عدالت نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/144497/
عدالت نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی
سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سے متعلق کیس پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جسٹس عامر فاروق نے ڈی جی نیب سے استفسار کیا کہ بار بار عدالت نوٹس کرتے ہیں، تاخیر کیوں ہے۔
عرفان منگی نے جواب دیا کہ کام کی زیادہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی، آئندہ ایسا نہیں ہوگا، عدالت نے ڈی جی نیپ عرفان منگی کی معذرت قبول کر لی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو 6 ہفتوں کی ضمانت دی تھی، سپریم کورٹ نے مدت مکمل ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے سابق وزیراعظم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ایک بنیاد پر دائر درخواست مسترد ہوتی ہے تو اسی بنیاد پر دوبارہ دائر نہیں ہو سکتی۔کیا نواز شریف کی عدالت میں کوئی نیا گراونڈ بنایا گیا ہے۔ خواجہ حارث نے جواب دیاکہ طبی بنیاد پر درخواست مسترد ہونے پر فریش گراؤنڈز کے ساتھ ویسی ہی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔طبی بنیادوں پر اگر شوگر کی بیماری پر درخواست مسترد ہوتی ہے تو دوبارہ دل کے مرض میں عدالت آ سکتا ہے۔
سابق وزیراعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کی دائیں جانب کی شریانوں میں 60 فیصد سے زیادہ بند ہو چکی ہیں، نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والے شریان ٹھیک سے کام نہیں کر رہی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیایہ بتائیں 6 ہفتوں میں نواز شریف کا کیا علاج ہوا، جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ چھ ہفتے میں ان کا علاج نہ ہوسکا، نواز شریف کا مرض اتنا بڑھ چکا ہے کہ ان کا علاج یہاں نہیں ہو سکتا۔
وکیل نواز شریف کا کہنا تھا ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو جس علاج کی ضرورت ہے وہ پاکستان میں ممکن نہیں۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔۔ جب کہ العزیزیہ ریفرنس کیس کی مرکزی اپیل پر سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔
0 notes
Text
شہباز شریف نے خورشید شاہ کا ریکارڈ توڑ دیا
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/144492/
شہباز شریف نے خورشید شاہ کا ریکارڈ توڑ دیا
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں جاری ہے،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کابجٹ اجلاس پر خطاب جاری ہے،قائد حزب اختلاف نے پونا گھنٹہ حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میاں صاحب اپنی بجٹ تقریر کو مختصر کریں ،شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر صاحب ابھی تو میں نے بجٹ پر بولنا ہی شروع نہیں کیا ،اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ شہبازشریف نے لمبی تقریرکرکے خورشیدشاہ کاریکارڈتوڑدیا۔
خورشیدشاہ نے کہاکہ خواہش ہے شہبازشریف میراریکارڈ توڑیں، میراقومی اسمبلی میں 4 گھنٹے مسلسل تقریرکاریکارڈہے،شہبازشریف کوتقریرکرتے ابھی 2 گھنٹے ہوئے،قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میری کیامجال خورشیدشاہ کی شان میں گستاخی کروں ۔
0 notes
Text
پاکستان کے معاشی حالات مایوس کن ہیں : چیف جسٹس
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/144488/
پاکستان کے معاشی حالات مایوس کن ہیں : چیف جسٹس
اسلام آباد ،ماڈل کورٹس کے ججز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ارد گرد حالات اور خطے کو دیکھیں تو افسردگی ہوتی ہے، ہمیں افعانستان سمیت دنیا بھر سے بری خبریں سننے کو ملتی ہیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ لگاؤ تو مایوس کن خبریں ملتی ہیں، پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کو بولنے نہیں دیا جاتا، یہ دیکھ کر ڈپریشن ہوتا ہے جس سے بچنے کے لیے چینل تبدیل کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے کے مختلف حلقوں سے اچھی خبریں نہیں آرہیں، یہ کہا جارہا ہے معیشت آئی سی یو میں ہے، معیشت کی ابتری کی وجہ کون ہے یہ الگ بات ہے، مقدمات جلد نہ نمٹانے کی وجہ سے لوگ جیلوں میں ہیں، جرائم کے خاتمے کے لیے نظام کو بہتر کررہے ہیں، فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ماڈل کورٹس فوری انصاف فراہم کررہی ہیں، ججز کی ذمہ داری ہے کہ انصاف میں تاخیر نہ کریں۔
0 notes
Text
عمران خان کا آرمی چیف کے حوالہ سے بڑا فیصلہ
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/144469/
عمران خان کا آرمی چیف کے حوالہ سے بڑا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف کے حوالہ سے بڑا فیصلہ سامنے آگیا، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق
وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بہتری،ترقی اورعلاقائی روابط کو فروغ دینے کیلئے 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی۔
کونسل کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے جبکہ آرمی چیف، وزیرخارجہ، وزیرمنصوبہ بندی، مشیر خزانہ اور مشیر تجارت بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں، کونسل وزیراعظم آفس میں کام کرے گی۔ آرمی چیف بھی نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ سیکرٹری وزیراعظم، سیکرٹری خارجہ، خزانہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی بھی کونسل کے ارکان میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری قومی ترقیاتی کونسل سیکرٹری ہوں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ کو بھی دعوت پر اجلاس میں شریک کیا جاسکے گا۔کسی بھی وزیر یا اسٹریٹجک ادارے کے سربراہ کو بھی اجلاس میں شریک کیا جاسکے گا۔
ابتدائی طور پر کونسل کے چار ضابطہ کار ( ٹی او آرز ) جاری کئے گئے ہیں جن میں ضرورت کے پیش نظر ترامیم کی جا سکیں گی۔
0 notes
Text
بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا
New Post has been published on https://khouj.com/sport/144484/
بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا
بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو لکھا ہے کہ شیکھر دھون اب ورلڈکپ کے مزید میچوں میں نہیں کھیل پائیں گےاوردھون کی جگہ ربیشھ پنٹ کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔
دھون نے آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا اور ایک سو سترہ رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی اننگز کے دوران ان کے باہیں ہاتھ پر بال لگی تھی۔اس انجری سے وہ ابھی تک نجات نہیں پاسکے۔ ترجمان کے مطابق دھون کو جولائی کے دوسرے ہفتے تک آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے پیسر بھونیشور کمار ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔
0 notes
Text
موٹر سائیکل کھڑی کرنیکا معاملہ، جنگ کا میدان بن گیا
New Post has been published on https://khouj.com/nationawide/144479/
موٹر سائیکل کھڑی کرنیکا معاملہ، جنگ کا میدان بن گیا
موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے معاملہ پر دکانداروں اور وکلاء کے درمیان جنگ دکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹائر جلا کر بہاولنگر روڈ بلاک کر دی۔
موٹر سائیکل کھڑی کرنے کا معاملہ سر پھٹول تک جا پہنچا۔ وکلا کے مطابق ساتھی وکیل نے آٹو سٹور کے باہر بنک کی اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے لئے موٹرسائیکل کھڑی کی جس پر آٹو سٹور والوں نے وکلاء کو زدوکوب کیا اور انہیں دکان میں بند کر دیا۔اطلاع پر وکلا کی کثیر تعداد تحصیل کچہری سے باہر نکل آئی اور دوکانداروں کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔ فریقین نے اینٹوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا، فائرنگ بھی ہوئی۔جھگڑے میں ایک وکیل زخمی بھی ہوا جسے ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ آٹو سٹور کے مالک آصف اور ان کے والد کا موقف تھا کہ ان کی دکان کے شیشے توڑ ڈالے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جھگڑا بڑھا تو پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس استعمال کرنا پڑی، دکانداروں نے اس پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹائر جلا کر بہاولنگر روڈ بلاک کر دی۔
0 notes
Text
ضلع خوشاب میں مستحقین افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم
New Post has been published on https://khouj.com/nationawide/144475/
ضلع خوشاب میں مستحقین افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم
وزیر اعلیٰ پنجاب کامستحقین کی مالی امداد پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کے سات مستحقین کو فی کس 10 ہزار روپے کی مالی امداد مہیا کر دی گئی۔
ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں تقریب کا انعقاد ہوا -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عدیل حیدر نے فی کس دس ہزار کے کراس چیک سات مستحقین کو تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق گل محمد ولد فتح محمد سکنہ اوچھالی،سید رسول ولد غلام رسول سکنہ اوچھالی،آصف علی ولد عبدالرحمن سکنہ حڈالی،علی عباس شاہ ولد مختار حسین شاہ سکنہ نور پورتھل،عبدالرحیم ولد محمد یوسف سکنہ آدھی کوٹ،محمد نعیم ولد میاں محمد سکنہ اوچھالی،عبدالستار ولد صالح محمدسکنہ اوچھالی نے اے ڈی سی (آر) سے مالی امداد کے چیک وصول کیئے –
0 notes
Text
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2 فیکٹریاں سیل
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/144472/
خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2 فیکٹریاں سیل
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ضلع چارسدہ میں کارروائی کے دوران چپس اور آئس کریم بنانے والی 2 فیکٹری سیل کر دیں، 3 فیکٹریوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
کے پی فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق چارسدہ انتظامیہ کی درخواست پر مختلف بازاروں میں چیکنک کی گئی جس کے دوران چپس اور آئس کریم بنانے والی فیکٹریوں کا معائنہ کیا گیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 فیکٹریاں سیل جبکہ 3 فیکٹریوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ نے بازاروں میں ہفتہ وارچیکنگ کی درخواست کی ہے، چارسدہ میں جلد فوڈ اتھارٹی کا دفتر بھی قائم کیا جائے گا۔
0 notes
Text
ہانگ کانگ میں مظاہرین نے اعلیٰ مثال قائم کر دی
New Post has been published on https://khouj.com/international/144464/
ہانگ کانگ میں مظاہرین نے اعلیٰ مثال قائم کر دی
ہانگ کانگ میں ملزمان کی حوالگی سے متعلق پیش کیے جانے والے بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا اور مظاہرے کے پر شریک افراد نے کئی اعلیٰ مثالیں بھی قائم کیں۔
ہانک کانگ میں ہونے والے یہ مظاہرے اور ان میں شامل مظاہرین کا پْرامن رویہ عالمی خبروں کی زینت بنا رہا۔لاکھوں مظاہرین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبول ہوئی جس میں انہیں ایک ایمبولینس کو جگہ دیتے دیکھا گیا، عوامی احتجاج کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام کو عوام سے معافی مانگنا پڑی۔لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کے اختتام پر سڑکوں کی صفائی کر کے انہیں اپنی اصل حالت میں لاکر نئی مثال قائم کردی۔ ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے مصنف کانگ تسانگ-گین نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ یہاں 20 لاکھ لوگ جمع تھے، تمام لوگ رات بھر یہاں صفائی میں مصروف رہے اور اب یہاں سڑک پر کچرے کا نشان بھی نہیں ہے۔
0 notes
Text
سارہ لورین نے فیشن برانڈ متعارف کرادیا
New Post has been published on https://khouj.com/entertainment/144456/
سارہ لورین نے فیشن برانڈ متعارف کرادیا
اداکارہ سارا لورین کی چھوٹی بہنوں اسما اور امبرین نے ’دھانی‘ کے نام سے فیشن برانڈ لانچ کردیا ہے۔لانچنگ تقریب میں اداکارہ جگن کاظم اور صاحبہ سمیت فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی ۔یہ آوٹ لیٹ ڈی ایش اے فیز تھری میں بنایا گیا ہے ۔اس موقع پر سارہ لورین کا کہنا ہے کہ میری بہنوں کو کافی عرصے سے فیشن انڈسٹری میں آنے کا شوق تھا اور آج میں نے ان کی یہ خواہش پوری کردی ہے۔
0 notes
Text
حکومت عوام پرایک اورگیس بم گرانے کوتیار
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/144459/
حکومت عوام پرایک اورگیس بم گرانے کوتیار
حکومت نے عوام پرگرانے کے لئے ایک اورگیس بم تیارکرلیا ، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ای سی سی کے آج ہونے والے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافہ کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کیلیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ دوسری سلیب کیلئے 50 فیصد، تیسری سلیب کیلئے75 فیصد، چوتھی سلیب کیلئے 100فیصد، پانچویں سلیب کیلئے 150فیصد اور چھٹے سلیب کیلئے 200 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔
تجویز کردہ اضافہ کے مطابق پہلے سلیب کے صارفین کا ماہانہ بل 285 روپے سے بڑھ کر 422 روپے ہو جائے گا۔ دوسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 572روپے سے بڑھ کر1,219روپے ہو جائے گا۔ تیسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 2,305 روپے سے بڑھ کر 4,009 روپے ہو جائے گا۔ چوتھے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل3,589 روپے سے بڑھ کر 7,995 روپے ہو جائے گا۔ پانچویں سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 13,508 روپے سے بڑھ کر14,373 روپے ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں گیس صارفین کی تمام کیٹیگریزکیلئے 31 فیصد اور 20 فیصد تک قیمت میں اضافہ کی تجویز دی تھی۔ ایس این جی پی ایل نے گیس قیمتوں میں 144فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جس پر اوگرا نے اوسط 46 فیصد اضافہ کی اجازت دی۔ اسی طرح ایس ایس جی سی نے گیس قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جبکہ اوگرا نے اوسط 28 فیصد گیس قیمتوں میں آئندہ مالی میں اضافہ کی اجازت دی۔
اوگرا نے پہلے سلیب کے صارفین کیلئے 18فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی۔ دوسرے سلیب کے صارفین کیلئے 29 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، تیسرے سلیب کے صارفین کیلئے 32 فیصدگیس قیمتوں میں اضافہ، چوتھے سلیب کے صارفین کیلئے 12 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، پانچویںاور چھٹے سلیب کے صارفین کیلئے 4فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی۔
ماہرین کا کہنا ہے اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافہ کی اجازت صرف اسلئے دی کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ یکیج لینے میں آسانی ہو کیونکہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے رضامندی کا اظہار کر چکی ہے۔ ایس این جی پی ایل نے اپنی آمدن کا تخمینہ 1223.7 ارب روپے لگایا ہے جس میں309.5ارب روپے رواں مالی سال اور گزشتہ مالی سال کا شارٹ فال 165.12ارب روپے بھی شامل ہے۔
0 notes
Text
پی سی بی نے قومی ٹیم کے حق میں رائے ظاہر کر دی
New Post has been published on https://khouj.com/sport/144452/
پی سی بی نے قومی ٹیم کے حق میں رائے ظاہر کر دی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم کے حق میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقی میچز ٹیم مضبوطی ک��ساتھ کھیلے گی۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں پرفارمنس، ٹیم اسٹرکچر، فرسٹ کلاس کرکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورننگ بورڈ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں تاہم امید ہے باقی میچزمیں ٹیم پوٹینشنل کے مطابق کھیلے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد تین سالہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ساتھ میچ آفیشلز اور پلیئرز کے تبادلے پر بات چیت ہوئی جب کہ ورکشائر کاؤنٹی کے ساتھ بھی پلیئرز کے تبادلے کا معاہدہ ہوچکا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی سی بی آئندہ سال فرسٹ کلاس پلیئرز انگلینڈ بھی بھیجے گا۔پی سی بی گورننگ بورڈ نے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو کمرشلائز کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
0 notes
Text
حکومت عوام پرایک اورگیس گرانے کو تیار
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/144447/
حکومت عوام پرایک اورگیس گرانے کو تیار
حکومت نے عوام پرگرانے کے لئے ایک اورگیس بم تیارکرلیا ، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ای سی سی کے آج ہونے والے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافہ کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کیلیے پہلی سلیب میں گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ دوسری سلیب کیلئے 50 فیصد، تیسری سلیب کیلئے75 فیصد، چوتھی سلیب کیلئے 100فیصد، پانچویں سلیب کیلئے 150فیصد اور چھٹے سلیب کیلئے 200 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔
تجویز کردہ اضافہ کے مطابق پہلے سلیب کے صارفین کا ماہانہ بل 285 روپے سے بڑھ کر 422 روپے ہو جائے گا۔ دوسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 572روپے سے بڑھ کر1,219روپے ہو جائے گا۔ تیسرے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 2,305 روپے سے بڑھ کر 4,009 روپے ہو جائے گا۔ چوتھے سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل3,589 روپے سے بڑھ کر 7,995 روپے ہو جائے گا۔ پانچویں سلیب کے گیس صارفین کا ماہانہ بل 13,508 روپے سے بڑھ کر14,373 روپے ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں گیس صارفین کی تمام کیٹیگریزکیلئے 31 فیصد اور 20 فیصد تک قیمت میں اضافہ کی تجویز دی تھی۔ ایس این جی پی ایل نے گیس قیمتوں میں 144فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جس پر اوگرا نے اوسط 46 فیصد اضافہ کی اجازت دی۔ اسی طرح ایس ایس جی سی نے گیس قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کا مطالبہ کیا جبکہ اوگرا نے اوسط 28 فیصد گیس قیمتوں میں آئندہ مالی میں اضافہ کی اجازت دی۔
اوگرا نے پہلے سلیب کے صارفین کیلئے 18فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی۔ دوسرے سلیب کے صارفین کیلئے 29 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، تیسرے سلیب کے صارفین کیلئے 32 فیصدگیس قیمتوں میں اضافہ، چوتھے سلیب کے صارفین کیلئے 12 فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ، پانچویںاور چھٹے سلیب کے صارفین کیلئے 4فیصد گیس قیمتوں میں اضافہ کی سفارش کی۔
ماہرین کا کہنا ہے اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافہ کی اجازت صرف اسلئے دی کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ یکیج لینے میں آسانی ہو کیونکہ حکومت آئی ایم ایف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے رضامندی کا اظہار کر چکی ہے۔ ایس این جی پی ایل نے اپنی آمدن کا تخمینہ 1223.7 ارب روپے لگایا ہے جس میں309.5ارب روپے رواں مالی سال اور گزشتہ مالی سال کا شارٹ فال 165.12ارب روپے بھی شامل ہے۔
0 notes
Text
زرداری کے پروڈکشن آرڈر پر ایم کیو ایم بھی میدان میں آگئی
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/144442/
زرداری کے پروڈکشن آرڈر پر ایم کیو ایم بھی میدان میں آگئی
سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے حوالہ سے ایم کیو ایم بھی میدان میں آگئی، پروڈکشن آرڈر کی حمایت پر بلاول بھٹو ایم کیو ایم کے معترف ہیں۔
جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کی تحویل میں ہیں جن کے پروڈکشن آرڈر کے لیے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی جانب سے ایوان میں آواز اٹھائی گئی۔ ایم کیو ایم ارکان نے بھی قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا جس کو بلاول بھٹو زرداری نے قابل ستائش قرار دیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم ارکان نے ایوان میں سابق صدرزرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا جس پر سیاسی اختلافات کے باوجود آئینی جمہوری حق کے لیے بولنے پر ایم کیو ایم کا معترف ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 4 ارکان قومی اسمبلی گرفتار ہیں جنہیں ایوان نہیں لایا گیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواب شاہ کے عوام کو بجٹ میں نمائندگی کے حق سے محروم کردیا گیا اور سابق صدر زرداری کو گرفتار کیا گیا تاکہ حکومت بجٹ میں دھاندلی کرسکے۔
0 notes
Text
’شاہ رخ کی سالیاں‘۔۔۔۔ مقبولیت کی بلندیوں پر
New Post has been published on https://khouj.com/entertainment/144433/
’شاہ رخ کی سالیاں‘۔۔۔۔ مقبولیت کی بلندیوں پر
اداکار احسن خان کی نئی ڈرامہ سیریل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔احسن خان کی ’شاہ رخ کی سالیاں‘ کی تین اقساط جیو ٹی وی سے نشر کی جاچکی ہیں جنہیں بہت پسند کیاجارہا ہے ۔ ڈرامے میں احسن خان نے شاہ رخ کا کردار کیا ہے جو ایک چینل میں کام کرنے والا نوجوان ہے جو حادثاتی طور پر رمشاخان کو پسند کرتا ہے جو اسی چینل میں پروڈیوسر ہے۔ شادی نہ ہونے کی وجہ سے احسن خان کو کرائے کا گھر حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں سے کہانی مزید مزاحیہ رنگ اختیار کرتی ہے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ریحان شیخ،نمرہ شاہد،حنا بیات اور جاوید شیخ قبل ذکر ہیں۔
اس ڈرامے کی کہانی ڈاکٹر یونس بٹ نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکٹر مظہر معین ہیں۔ اس بارے میں احسن خان کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصہ سے سنجیدہ کردار ہی کررہا تھا جبکہ اب میں کامیڈی کررہا ہوں جسے شائقین نے بہت پسند کیا ہے جس کے لئے ان کا مشکور ہوں۔
0 notes
Text
صارفین کی سہولت کے لئے سیکورٹی فیچرزمتعارف
New Post has been published on https://khouj.com/technology/144440/
صارفین کی سہولت کے لئے سیکورٹی فیچرزمتعارف
گوگل کروم نے صارفین کی سہولت کے لئے سیکورٹی فیچرز متعارف کروادئے واضح ہوکہ گوگل کروم میں دو نئے سیکورٹی فیچرز شامل کردیے گئے ہیں۔ یہ دو نئے سیکیورٹی فیچرز میں سے ایک مشکوک ویب سائٹس کو خبردار کرنے کے لیے ہے اور دوسرا مشکوک ویب سائٹس کو رپورٹ کرنا ہے۔
اس فیچر کا نام گوگل سیف براوزنگ ہے جو کروم، اینڈرائڈ ، جی میل اور دوسری سروسز میں شامل کیا گیا ہے، اس سے صارفین مشکوک ویب سائٹس کو کھولنے سے محتاط رہیں گے۔
فیچر میں کیریکٹر سبسٹی ٹیوشن ڈیٹیکٹر موجود ہے، مشکوک ویب سائٹس کی جانب سے صارفین کو بیوقوف بنانے کا طریقہ یہ ہےکہ آپ جو ویب سائٹ کلک کرنے جارہے ہوتے ہیں اسی سے ملتی جلتی ویب سائٹس کلک ہو جاتی ہیں۔
کروم پراڈکٹ مینیجر ایملی شیتھر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر گوگل براوزر کے75 ورژن میں ہے جو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔
دوسرا فیچر گوگل کروم ایکسٹیشن ہے جسے سسپیشیئس سائٹ رپورٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایکسٹینشن سے آپ فوری طور گوگل کو نقصان پہچانے والی ویب سائٹس کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
ایملی کا کہنا ہے کہ آپ فوری طور کوئی تبدیلی نہیں دیکھ سکیں گے لیکن جی میل میں اسپیم رپورٹ کرنے سے جمع ہونے والا ڈیٹا گوگل اور سیف براوزنگ استعمال کرنے والوں کے کام آئے گا۔
صارفین کو ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد اس کا آئیکون نظر آنا شروع ہو جائے گا اور جیسے ہی آپ کسی مشکوک ویب سائٹ کو کھولیں گے اور آپ اس کی رپورٹ کر دیں گے تو اس سے نہ صرف گوگل کو فائدہ پہنچے گا بلکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔
گوگل سیف براوزنگ سروس مشکوک ویب سائٹس پر مشتمل ایک لسٹ ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ 2007 میں سیف بروزنگ نے 3 بلین ڈیوائسز کو بچایا اور 2019 میں یہ تعداد 4 بلین تک جا پہنچی ہے۔
0 notes