#مرچ
Explore tagged Tumblr posts
Text
لال مرچ کی فی من قیمت میں 4ہزار کابڑا اضافہ
(فراز رمضان)ملتان کے ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں لال مرچ کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے،منڈی میں لال مرچ 4 ہزار روپے فی من مہنگی ہوگئی۔ ہول سیل سطح پر لال مرچ 17 ہزار روپے من سے مہنگی ہو کر 21 ہزار روپے فی من ہو گئی،منڈی میں ٹاپ کوالٹی لال مرچ 525 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی وجہ سے ریٹ اضافی ہوا ہے،سندھ کی لال مرچ ہے پیداوار کم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 750 روپے…
0 notes
Text
کالی مرچ صحت کیلئے کتنی فائدہ مند ہے؟ماہرین نے بتادیا
ماہرین صحت نے بتایا کہ کالی مرچ ایک معروف مصالحہ ہے جو نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کالی مرچ میں موجود پیپرین نامی مرکب نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور کھانے کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔کالی مرچ جسم میں چربی کے خلیوں کو توڑنے میں مدد کرتی ہے، جو وزن کم کرنے کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں…
0 notes
Text
اور یہ بڑے لوگ ‘ ‘ !! انھیں کیا خبر ، پیار کیا ہے ؟ ان کے سینوں میں سنگ مرمر کے اہرام بنے ہیں۔ان کے لیے عورت ، ربڑ کی بے جان گڑیا ہے جسے وہ کار کی فرنٹ سیٹ پر لٹکاتے ہیں یا پھر وہ ڈرائنگ روم میں سجا نیا صوفہ ہے ۔عورت کے گوشت کو نمک مرچ لگا کر کھاتے ہیں ۔ شراب میں سوڈے کی جگہ حل کر کے پیتے ہیں ۔ ایک کے بعد دوسری بوتل ، نئے سے نیا گوشت ، اچھوتا صوفہ ...
And these big guys '' !! How do they know, what love is? They have pyramids of marble in their chests. For them, a woman is a lifeless rubber doll that they hang on the front seat of the car or a new sofa decorated in the drawing room. They eat women's meat with salt and pepper. Drink dissolved in alcohol instead of soda. Bottle after bottle, meat from new to new, untouched sofa...
Darshan of a false form
Anwar Raja
2 notes
·
View notes
Text
وہ کونسی عادتیں ہیں جو دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتی ہیں؟
پہلے وقتوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بہت کم ہوا کرتا تھا لیکن غیر صحت بخش طرز زندگی کی وجہ سے اب کم عمر لوگوں میں بھی دل کے دورے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ صحت کا تعلق طرز زندگی سے جڑا ہوتا ہے، غیر صحت مند کھانے مثلاً چکنائی اور مرچ مصالحے والے کھانے دل سمیت بہت سی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں مگر آپ چند آسان عادتوں کو اپنا کر دل کے دورے کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔ مراقبہ مراقبہ کو انگریزی زبان…
View On WordPress
0 notes
Text
لاہور 2 ستمبر
سبزیوں کی قیمتوں میں گزشتہ 15 روز میں واضع کمی
لاہور: ٹماٹر کی قیمت میں 25 روپے کی کمی، 135 سے کم ہو کر 110 روپے ہوئی
لاہور: آلو کی قیمت میں 2 روپے کی کمی، 90 سے کم ہو کر 88 روپے مقرر
لاہور: لہسن دیسی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 390 سے کم ہو کر 385 روپے مقرر.
لاہور: لہسن ہارنی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 420 سے 410 روپے مقرر
لاہور: تھائی ادرک میں 15 روپے کی کمی، 600 سے کم ہو کر 585 روپے مقرر
لاہور: چائنہ ادرک کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 615 سے کم ہو کر 590 روپے ہوئی
لاہور: بینگن کی قیمت میں 155 روپے کی کمی، 220 سے کم ہو کر 65 روپے ہوئی
لاہور: بند گوبھی کی قیمت میں 70 روپے کی کمی، 200 سے کم ہو کر 130 روپے ہوئی.
لاہور: پھول گوبھی کی قیمت میں 40 روپے کی کمی، 160 سے کم ہو کر سے 120 روپے ہوئی.
لاہور: مرچ کی قیمت میں 70 روپے کی کمی، 175 سے کم ہو کر 105 روپے مقرر
لاہور: کریلا کی قیمت میں 10 روپے کی کمی، 140 سے کم ہو کر 130 روپے ہوئی
لاہور: اسفنج لوکی کی قیمت میں 70 روپے کی کمی، 140 سے کم ہو کر 70 روپے ہوئی
لاہور: چائنہ گاجر کی قیمت 90 روپے اور اروی کی قیمت 160 روپے برقرار
لاہور: پالک کی قیمت میں 15 روپے کی کمی، 80 سے کم ہو کر 65 روپے مقرر
لاہور: لوکی بوتل کی قیمت میں 130 روپے کی کمی، 200 سے کم ہو کر 70 روپے ہوئی
لاہور: سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند بات ہے. ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور
لاہور: شہریوں کو ریلیف فراہم کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں. ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور
0 notes
Text
پاکستانی بھکاریوں کے دنیا میں چرچے
بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کے بارے میں حالیہ خبر نے مجھ سمیت ہر پاکستانی کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں کہ ��’خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب میں گرفتار کئے جانے والے 90 فیصد بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔‘‘ یہ ہوشربا انکشاف گزشتہ دنوں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے اجلاس میں سامنے آیا اور سیکریٹری اوورسیز ذوالفقار حیدر نے اجلاس میں شریک حکام کو مزید حیرت زدہ کر دیا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود سے گرفتار کئے جانے والے اکثر پاکستانی بھکاری جیب کترے تھے جو عازمین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے پکڑے گئے۔ سیکریٹری اوورسیز کے مطابق صرف رمضان المبارک میں سعودی عرب کی پولیس نے 202 بھکاریوں جن میں 90 خواتین بھی شامل تھیں، کو گرفتار کر کے پاکستان ڈی پورٹ کیا جو عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور زیارات کے مقامات پر بھیک مانگنے اور جیب کاٹنے میں ملوث تھے۔ یہ امر قابل افسوس ہے کہ پاکستانی پیشہ ور بھکاریوں کی سرگرمیاں صرف سعودی عرب تک محدود نہیں بلکہ یو اے ای بھی پھیل گئی ہیں۔ صرف رمضان المبارک کے دوران یو اے ای میں پہلے دو عشروں میں 200 سے زیادہ پیشہ ور پاکستانی بھکاری پکڑے اور 5 ہزار درہم جرمانہ کی ادائیگی کے بعد ڈی پورٹ کئے گئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔
یہ بھکاری یو اے ای کی نرم ویزا پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئے تھے تاکہ لوگوں کی رحمدلی کا فائدہ اٹھا کر بھاری رقم بٹوری جاسکے۔ سعودی عرب اور یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے اور اور درخواست کی ہے کہ گداگروں کو ان ممالک میں آنے سے روکا جائے کیونکہ ان کی جیلیں پاکستانی بھکاریوں سے بھری ہوئی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ پکڑے جانے والے بھکاریوں کو اب پاکستانی قونصلیٹ اور سفارتخانوں کے حوالے کیا جارہا ہے جبکہ یو اے ای حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح ایران اور عراق سے بھی ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ان ممالک میں بھی زیارت کے نام پر وہاں جا کر گداگری کا پیشہ اختیار کرنے والے پاکستانیوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور ان ممالک کی حکومتوں نے بھی حکومت ِپاکستان سے شکایت کی ہے۔ گزشتہ دنوں ایف آئی اے کے حوالے سے یہ خبر منظر عام پر آئی کہ ملتان ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے ایک گروہ کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان مسافروں سے امیگریشن حکام کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ افراد بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جارہے تھے جہاں ایجنٹ ان کا منتظر تھا اور بھیک کی آدھی رقم اس ایجنٹ کو دینی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ یہ ایجنٹ ان افراد سے بیرون ملک بھیجنے کیلئے بھاری رقم وصول کرتے ہیں اور یہ ایجنٹ ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ اسی طرح یو اے ای سے ڈی پورٹ کئے جانے والے پاکستانی بھکاریوں نے فی کس 5 ہزار درہم جو تقریباً 4 لاکھ روپے بنتے ہیں، جرمانہ یو اے ای حکومت کو ادا کیا۔ اس طرح اگر ٹکٹ، ویزا، رہائش اور ٹرانسپورٹ اخراجات بھی شامل کر لئے جائیں تو ایک بھکاری پر 10 لاکھ روپے بنتے ہیں جو معمولی رقم نہیں اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ عرب ممالک میں پکڑے جانے والے غریب افراد نہیں بلکہ فیملی سمیت عرب ممالک جا کر پیشہ ور بھکاری کا روپ دھار لیتے ہیں اور صاحب حیثیت لوگوں کو دیکھ کر انہیں اپنی دکھ بھری داستان سناتے اور بھاری رقم بٹورتے ہیں۔ بھارتی میڈیا بھی پاکستانی بھکاریوں کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں کوخوب مرچ مسالہ لگا کر پیش کر رہا ہے اور مختلف وی لاگ میں تضحیک آمیز تبصرے کئے جارہے کہ پاکستان دنیا کو بھکاری (Beggars) ایکسپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
اس طرح کے تبصرے پاکستان کی تضحیک کا سبب بن رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی ساکھ مجروح ہو رہی ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ خلیجی ممالک میں ان واقعات کے بعد وہاں مقیم پاکستانی ورکرز کو بھی شک کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اور انہیں خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں بھیک مانگنے پر 3 سال قید کی سزا ہے مگر وکلاء اور پولیس حکام کے بقول ان پیشہ ور بھکاریوں کو یہ سزا کم ہی ملتی ہے اور وہ معمولی جرمانہ ادا کر کے دوبارہ اپنا پیشہ اختیار کر لیتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ پیشہ ور بھکاریوں اور اس دھندے میں ملوث مافیا سے سختی سے نمٹا جائے اور سخت قوانین مرتب کئے جائیں تاکہ یہ افراد ملک کی بدنامی کا سبب نہ بن سکیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں، جو وبا کی صورت اختیار کر گئے ہیں، کے خاتمے کیلئے بھی موثر اقدامات کیے جائیں اور ان ایجنٹس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو لوگوں کی غربت کا فائدہ اٹھاکر انہیں گداگری کیلئے اکسا رہے ہیں۔ اسی طرح خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کئے جانے والے بھکاریوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ یہ افراد دوبارہ ان ممالک کا سفر نہ کر سکیں۔
مرزا اشتیاق بیگ
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
Text
Where I can eat kashmiri Kurma
What is your favorite restaurant? Ask Google baba about Kashmiri machrangan kurma ( mirch khurmu) مرچ کورما and yes i like those resturants where this dish is available.
View On WordPress
0 notes
Video
youtube
Growing Green Chillies By Seeds & Saving Seeds گھر میں سبز مرچ اگانے کا ...
0 notes
Text
January, you were *mostly* good to me. Year 3 of med-school is in full swing, and I'm still sitting shotgun, still trying to make it to the driver's seat, still haven't succeeded at it- I'll start tomorrow, I promise.
AFIRI's done and dusted. I now know what a CTR is; I still haven't seen an X-ray film that wasn't rotated. AFIRM has come and gone by. I now know what SOCRATES is; I still have to catch myself before I ask the patient the G in NAGROMECD. Female surgery has arrived; my scrubs haven't.
We ate a lot of cake these past 2 months, Layer's should consider giving us a discount. AFIRI's cafe has excellent دہی بڑے; I always ask for extra میٹھی چٹنی; I always avoid the chopped ہری مرچ.
*Honourable mention: the OPD cafe brownie*.
0 notes
Text
تین رنگ والی فوسیلی پاستا بنانے طریقہ
اجزاء 1 کپ پاستا فوسیلی2 کھانے کے چمچ کٹی پیاز100 گرام ٹماٹر1/2 کھانے کا چمچ مکھن200 ملی لیٹر دودھ2 اسپرگز اجمودانمک حسب ضرورت1 کھانے کا چمچ ٹماٹو کیچپ40 گرام سرخ کالی مرچ2 لونگ کٹے ہوئے لہسن2 کھانے کے چمچ پروسس شدہ پنیر65 گرام تمام مقصد کا آٹا1/4 کپ پالک2 چائے کا چمچ سبزیوں کا تیلکالی مرچ حسب ضرورت تین رنگ والی فوسیلی پاستا بنانے طریقہ مرحلہ 1 اورنج ساس کی تیاری چٹنی: ٹماٹر اور لال کالی مرچ…
View On WordPress
0 notes
Text
پاکستان کی زرعی برآمدات میں اہم پیشرفتچین کو خشک مرچ کی پہلی کھیپ روانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی زرعی برآمدات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چین کو خشک مرچ کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا یہ کامیابی نہ صرف ��مارے برآمد کنندگان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے بلکہ پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان مزید تعاون کے امکانات کو بھی اجاگر کرتی ہے، آنیوالے برسوں میں چین کو پاکستان کی مصنوعات کی برآمدات 20ارب…
0 notes
Text
زندہ جھینگوں سے بنی ڈِش نے دھول مچادی
تھائی لینڈ میں زندہ جھینگوں سے بنی ڈش نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا کر سوشل میڈیا پرتوجہ حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق زندہ جھینگوں سے بنائے گئے اس سلاد کا نام ’ڈانسنگ شرِمپ‘ ہے جسے ’ گون ٹین ‘ بھی کہاجاتاہے۔مشہور تھائی اسٹریٹ فوڈ بھی کہلاتی ہے۔ڈش میں جھینگوں کے ساتھ ساتھ دیگر لوازمات جیسے کہ پسی مرچ، لیموں کا رس، مچھلی کی چٹنی، پودینہ، کٹے ہوئے سلوٹس اور لیمن گراس بھی شامل ہوتی ہے ۔ڈش کو آرڈر کرنے پر…
0 notes
Text
جسم کو موٹا کرنے کا دیسی نسخہ
جسم کو موٹا کرنے کا دیسی نسخہ
جسم کو موٹا کرنے کا دیسی نسخہ نسخہ: ک��لہ مدبر 50 گرام ست سلاجیت 50 گرام کشتہ فولاد 50 گرام مرچ سیاہ 50 گرام زعفران 12 گرام ترکیب تیاری ۔ تمام ادویات کا سفوف بنا کر شہد ملا کر حب بقدر نخود گولیاں بنا لیں خوراک ۔ ایک گولی صبح اور ایک گولی شام ہمراہ دودھ بعد از غذا کھائیں ۔ فوائد ۔ جسم کو موٹا کرتا ہے کمردرد کے لئے مفید ہے خون کی کمی کو پورا کرتا ہے جریان ضعف باہ کو دور کرتا ہے جسمانی درد ہر قسم اور…
View On WordPress
0 notes
Photo
Red Chilli (Red Chillies) are available for sale. لال مرچ (لال مرچیں) فروخت کے لیئے دستیاب ہیں۔ Red Chilli Whole Red Chilli Crushed Red Chilli Powder ثابت لال مرچ کُٹی لال مرچ کٹر لال مرچ پسی لال مرچ پاؤڈر لال مرچ Agricultural Products of PAKISTAN 🇵🇰. پاکستان 🇵🇰 کی زرعی مصنوعات۔ Shop premium quality dry fruits / nuts / seeds / garam masala / spices at market competitive price. اعلیٰ معیار کے خشک میوہ جات / گری دار میوے / بیج / گرم مصالحہ / مرچ مصالحے اور وہ بھی بازار کی مسابقتی قیمت پر خریدیں۔ Eat healthy... Stay healthy. صحت بخش غذا کھائیں۔۔۔ صحت مند زندگی گزاریں۔ Minimum order quantity of any one product = One Kilogram Delivery Charges = As per actual. FaceBook https://m.facebook.com/ASIA.Products.Services/ https://m.facebook.com/groups/609900193283433 Instagram https://m.instagram.com/asia.products.services LinkedIn https://m.linkedin.com/in/asia-products-and-services-957a211b3 Pinterest https://m.pinterest.com/asiaproductsandservices/ Reddit https://m.reddit.com/user/asiaproductsservices Tumblr https://m.tumblr.com/blog/asiaproductsservices Twitter https://mobile.twitter.com/asia_pro_services YouTube https://m.youtube.com/channel/UCuRXLu-fR_6y8Rw6WwZzQ_g #asiaproductsandservices #مرچ #مرچیں #لال مرچ #ثابت مرچ #کُٹی مرچ #پِسی مرچ #مرچی #chilli #chillies #redchilli #redchillies #redchilliwhole #redchillicrushed #redchillipowder #digitalmarketing #facebook #instagram #linkedin #marketing #pinterest #reddit #tumblr #twitter #socialmarketing #youtube https://www.instagram.com/p/COW8FKlHY73/?igshid=15rix79hgowoq
#asiaproductsandservices#مرچ#مرچیں#لال#ثابت#کُٹی#پِسی#مرچی#chilli#chillies#redchilli#redchillies#redchilliwhole#redchillicrushed#redchillipowder#digitalmarketing#facebook#instagram#linkedin#marketing#pinterest#reddit#tumblr#twitter#socialmarketing#youtube
0 notes
Photo
مرچیں کم کھائیں، یادداشت بچائیں #aajkalpk دوحہ، قطر: ایک نئے مطالعے سے یہ عجیب و غریب نتیجہ برآمد ہوا ہے کہ مرچ مصالحے والے کھانے کی مسلسل عادت آگے چل کر یادداشت میں کمی کی وجہ بن سکتی ہے۔
0 notes
Text
سری لنگا میں مہنگائی بے قابو، ہری مرچ 700 روپے کلو
سری لنگا میں مہنگائی بے قابو، ہری مرچ 700 روپے کلو
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کا سامنا کررہے سری لنکا میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ چینی قرض کے جال میں پھنسے سری لنکا میں اشیائے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک ماہ میں مرچ کی قیمت میں 287 فیصد اضافہ درج کیا گیا اور یہ 700 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ درآمدات میں کمی کی وجہ سے دودھ کا پاؤڈر بھی دستیاب نہیں ہے۔ غیر ملکی قرضوں میں ڈوبے سری لنکا میں مہنگائی آسمان…
View On WordPress
0 notes