#محکمہ موسمیات
Explore tagged Tumblr posts
Text
2سے 7جولائی تک پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے نے بالائی اور وسطی پنجاب میں 2 سے 7 جولائی تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی اور وسطی پنجاب مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے۔پنجاب کے بیشتر ڈیژن میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو…
View On WordPress
0 notes
Text
آسمانی بجلی گرنے کی پیشگوئی کا نظام کراچی، لاہور اور پشاور میں نصب
کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی کی اطلاع دینے والے 6لائٹننگ ڈیٹیکٹرزنصب کیے جائیں گے،کراچی میں بیک وقت ایک شارٹ اورایک لانگ رینج ڈیٹیکٹرنصب کیا جائےگا،جو سمندرکی جانب سے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی جانکاری کا حامل ہوگا۔ بارشوں کے سسٹم کی گرج چمک دوران بالا فضاوں میں آسمانی بجلی کے تشکیل پانے والے شدت کا اندازہ لگایا جا سکےگا، منصوبے کے تحت ملک بھرمیں 25لائٹننگ ڈیٹیکٹرزنصب…
View On WordPress
0 notes
Text
چاند کی عمر انتہائی کم عام آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں محکمہ موسمیات
(24 نیوز ) پاکستان میں سمیت دنیا بھر میں آج مسلمان 29 روز ہ ہے ، پاکستان میں مسلمانوں کو شوال کے چاند کی امید ہے لیکن محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پاکستان میں چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پاکستان میں چاند کی عمر 9 گھنٹے 49 منٹ ہے جس وجہ سے نظر نہیں آئے گا، چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان ہوتا ہے،…
0 notes
Text
0 notes
Text
1 note
·
View note
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 November 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸؍ نومبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ بے موسم بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ اضلاع میں فوری پنچ نامے کرنے کی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ہدایت
٭ ہنگولی ضلعے میں بجلی گر نے سے ایک کسان کی موت ’ جانوروں سمیت فصلوں اور باغات کا نقصان
٭ دھو لیہ -شو لا پور شاہراہ پر کنڑ گھاٹ میں پیش آئےکار حادثے میں 4؍ ہلاک اور 7؍ زخمی
اور
٭ جالنہ میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں اِس یاترا کا آج با قاعدہ افتتاح
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست کے جِن اضلاع میں بے موسم بارش اور ژالہ باری کے سبب فصلوں کا نقصان ہوا ہے وہاں فوری پنچ نامے
کر کے کسانوں کو امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کل تھانے میں صحیفہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ ناسک ‘ احمد نگر ‘ مشر قی مہاراشٹر اور جن اضلاع میں بھی ژالہ باری اور بے موسم بارش ہوئی ہے وہاں فوری پنچ نامے کرنے اور کسانوں کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت صبح ہی دیدی گئی ہے ۔
دوسری جانب نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس کو بے موسم بار ش اور ژالہ باری سے فصلوںکوہوئے نقصان کاجائزہ لینے اور رپورٹ روانہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ پھڑ نویس کل ناگپور میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ حکو مت کا موقف ہر حا ل میں کسانوں کی مدد کرنا ہے ۔
***** ***** *****
دریں اثناء ریاست میں کل کئی علاقوں میں بے موسم بارش ہوئی ۔ ممبئی شہر ‘ مضا فات ‘ تھانے ‘ پالگھر ‘ رائے گڑھ ‘ ناندیڑ ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر کےکئی مقامات پر ہلکے اور در میا نی در جے کی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ کل صبح سے مراٹھواڑہ کے 107؍ محصول حلقوں میں بہت زیادہ بارش درج کی گئی ۔ ڈویژنل کمشنر دفتر کی جانب سے مراٹھواڑہ کے آٹھوں اضلاع کی ضلع انتظامیہ کو فصلوں سمیت دیگر نقصا نات کے پنچ نا مے کر نے کے احکامات دیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع میں کل صبح سے جاری مو سلا دھار بارش کے سبب ناندیڑ ‘ ار دھا پور ‘ قندھار ‘ لو ہا اور حد گائوں تعلقہ جات کے
12؍ محصول حلقوں میں بہت زیادہ بارش درج کی گئی ہے ۔ سب سے زیادہ 99؍ ملی میٹر بارش لنب گائوں محصول حلقے میںدر ج کی گئی ۔ تروڑا میں 182؍ اعشا ریہ 30؍ ‘ ار دھا پور77؍ اعشا ریہ 50؍ ملی میٹر جبکہ ناندیڑ شہر میں 68؍ ملی میٹر بارش کا اندراج کیا گیا ۔ ناندیڑ ضلعے میں اوسط 36؍ اعشا ریہ 50؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کے سبب ما حول کی سر دی میں زبر دست اضا فہ محسوس کیا جا رہاہے ۔ اِس بے موسم بارش کے سبب ضلع کے مد کھیڑ ‘ کنوٹ اور ناندیڑ تعلقہ جات میں کل 4؍ مویشی ہلاک ہو ئے ہیں ۔ یہ اطلاع ضلع انتظامیہ نے دی ہے۔ اِس بے موسم بارش سے پر بھنی کی پور نا ندی میں سیلاب آ یا ہوا ہے اور کھیتوں میں پانی جمع ہو گیا ہے ۔ ہنگولی ضلع میں بھی کل با دلوں کی گھن گرج اور بجلی کی چمک کے ساتھ زور دار بارش ہوئی ۔ اِس بارش کے سبب ضلعے میں جوار ’ تور ‘ چنا ‘ گیہوں اور دیگر فصلوں کا بڑا نقصان ہوا ہے ۔ اونڈھا تعلقے کے گو جے گائوں میں بجلی گر نے سے راجو جائے بھائے نامی نو جوان کسانو کی موت ہو گئی ۔
***** ***** *****
جالنہ شہر سمیت ضلعے کے کئی مقا مات پر بے موسم بارش کے سبب ربیع ہنگام کی فصلوں کا نقصان ہوا ۔ بھو کر دن اور گھن سائو نگی تعلقہ جات میں کئی مقامات پر جوار اور انگو ر کے باغوں کانقصان درج کیا گیا ۔ بد ناپور تعلقے میں بجلی گر نے سے 50؍ بکر یاں اور بھیڑیں ماری گئی جبکہ چند مقا مات پر اِس بارش کے سبب حادثات میں 7؍ بڑے جانوروں کی موت ہو گئی ۔ اِسی طرح بیڑ ضلع میں اتوار کو ہوئی بر سات کے باعث فصلوں اور باغات کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے ۔ اِن نقصانات کے فوری پنچ نا مے کرنے اور نقصان بھر پائی ادا کرنے کا مطالبہ رکن اسمبلی سندیپ شر سا گر نے کیا ہے ۔
***** ***** *****
آئندہ 2؍ دنوں میں مراٹھواڑہ کے جالنہ ‘ بیڑ ‘ پر بھنی ‘ ہنگولی اور ناندیڑ اضلاع میں بجلی کی چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہونے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات کی طرف سے کی گئی ہے اور Yellow Alert جاری کیا گیا ہے ۔ کو کن ‘ وسطی مہا راشٹر ‘ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں تیز ہوائوں ‘ بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتا یا کہ ریاست میں آئندہ 30؍ تاریخ کے بعد ابر آلود موسم ختم ہو گا اور سر دی میں اضا فہ کا امکان ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ہندو ہر دئے سمراٹ با لا صاحیب ٹھاکرے مہا راشٹر سمرُدّھی شاہراہ کو حادثات سے پاک کرنے کے لیے ریاستی حکو مت کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ کےہاتھوں کل رفتار کی حد میں اور ٹریفک قوا نین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرنے کی خاطر 15؍ جدید گاڑیاں پولس محکمے کےحوالے کی گئی ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ ریاست میں قحط زدہ ظاہر کیے گئے 40؍ تعلقہ جات میں امداد فراہم کرنے کی خاطر مرکزی حکو مت کو روانہ کی گئی فنڈ فراہمی کی تجویز منظور ہونے پر بھر پور مدد کی جائے گی ۔ پوار کل بارامتی میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ اِس کے علا وہ ریاست کے دیگر قحط سے متاثرہ تعلقہ جات میں ریاستی حکو مت کی جانب سے امداد کی فراہمی کیے جانے کا تیقن نائب وزیر اعلیٰ نے دیا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
صحت عامّہ کے ریاستی وزیر تا نا جی سا ونت نے کہا ہے کہ ریاست میں فی الحال دوائوں اور سلائن کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ وزیر موصوف کل پونے میں بول رہے تھے ۔ ریاست بھر میں 15؍ اگست سے علاج اور ادویات کی مفت خد مات فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کی جانب سے ضلع سطح پر ادویات کی خریدی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر عمل آ وری شروع ہو گئی ہے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کے کنڑ گھاٹ میں دھند کے سبب ایک کار گہرائی میںگرنے کے سبب 4؍ افراد ہلاک جبکہ 7؍ شدید زخمی ہو گئے ۔ ڈرائیور کی جانب سے کار کی سامنے کی کانچ صاف کرنے کی کوشش کے دوران گاڑی بے قا بو ہوگئی اور حادثہ پیش آیا ۔
***** ***** *****
اُترا کھنڈ کے اُتّر کاشی میں زیر تعمیر سُرنگ سلکیارا میں پھنسے 41؍ مزدوروں کو بچا نے کی کوشش جاری ہے ۔ اِس سے متعلق صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے قو می اِدارے کے رکن سبک دوش لیفٹِننٹ جنرل سید عطا حسنین نے یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں کل تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز ہو گیا ۔ ضلع پریشد دفتر سے ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت رائو صاحب دانوے نے سنکلپ رتھ کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی نا رائن کُچے ‘ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشنا پانچاڑ موجود تھے ۔ اِس مہم سے متعلق معلو مات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے بتا یا کہ سن 2014ء�� تا 2023ء کے دوران ملک کے وزیر اعظم نریندربھائی مودی کی قیادت میں کون کون سے تر قیاتی کام کیے گئے ‘ عوام تک اِس معلو مات کو پہنچا نے کی خاطر اِس یاترا کا آغاز کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جالنہ کی ہر گرام پنچایت علاقے میں یہ سنکلپ یاترا جا ئے گی اور حکو مت کی اسکیمات کے بارے میں بتائے گی ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے شروت کاسار تعلقے سے گزر نے والے پیٹھن-پنڈھر پور راستے کا تعمیری کام مکمل کر نے کے مطالبے پر کل شہر یان نے 3؍ گھنٹے راستہ روکو آندو لن کیا ۔ افسران کی جانب سے تحریری تیقن دیے جانے کے بعد یہ احتجاج ختم کیا گیا ۔
***** ***** *****
قانون ساز کائونسل میں حزب اختلاف کے رہنما امبا داس دانو نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں دھنگر سماج کی جانب سے کیے جا رہے بھوک ہڑ تال احتجاج کے مقام کا دورہ کیا اور آندو لن کرنے والوں سے ملا قات کی ۔اِس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ دھنگر سماج کو ریزر ویشن دیے جانے کے مطالبے کی اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے شیو سینا حمایت کر تی ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس کےدوران اِس مسئلے کو اٹھا یا جائےگا ۔
***** ***** *****
جنوب وسطی ریلوے کی جالنہ-چھپرا-جالنہ خصوصی ہفتہ واری ریل گاڑی کی مدت میں توسیع کی گئی ہے اب یہ ریل گاڑی جالنہ سے چھپرا کے در میان 29؍ نومبر2023 تا3؍ جنوری 2024ء کے دوران جبکہ واپسی میں یکم دسمبر تا 5؍ جنوری 2024ء تک چلے گی ۔ یہ اطلاع جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن نے دی ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے پر لی ویجناتھ شہر میںآئندہ ہفتے منعقد کیے جانے والے حکو مت آپ کے در وازے پر پروگرام کی خاطر ضلع ککٹر دیپا مُدھوڑ منڈے کی موجود گی میں منڈپ کی تیاری کاآغاز کل کیا گیا ۔ اِس موقعے پر انہوں نے اِس کا جائزہ لیا ۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیا کے در میان پانچT-20؍ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج گواہاٹی میں کھیلا جائے گا ۔ شام 7؍ بجے اِس مقابلے کا آغاز ہو گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ بے موسم بارش اور ژالہ باری سے متاثرہ اضلاع میں فوری پنچ نامے کرنے کی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ہدایت
٭ ہنگولی ضلعے میں بجلی گر نے سے کسان کی موت ’ جانوروں سمیت فصلوں اور باغات کا نقصان
٭ دھو لیہ -شو لا پور شاہراہ پر کنڑ گھاٹ میں پیش آئے حادثے میں 4؍ ہلاک اور 7؍ زخمی
اور
٭ جالنہ میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں اِس یاترا کا آج با قاعدہ افتتاح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
Text
کراچی میں آئندہ 3 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
http://dlvr.it/St4nFL
0 notes
Text
موسم کا حال: دہلی-یوپی میں گرمی، کئی ریاستوں میں برفباری
نئی دہلی،25/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی ) ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 5 دنوں میں شمال مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں پارہ معمول سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 25 فروری سے ایک تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کئی پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ یہ…
View On WordPress
0 notes
Text
پاکستان: فروری کا شمار بھی گرم مہینوں میں ہونے لگا
ماہرین موسمیات کے مطابق سال رواں کے دوران پاکستان کے میدانی علاقوں میں سردی ختم ہو چکی ہے، جو گذشتہ سالوں کی نسبت ایک غیر معمولی مظہر ہے۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں فروری کے مہینے کے دوران اوسط درجہ حرارت تین سے چھ ڈگری سیلسیس، جبکہ کراچی سمیت سندھ میں 12 سے 14 ڈگری رہتا ہے۔ کراچی میں تعینات محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں…
View On WordPress
0 notes
Text
پاکستان: فروری کا شمار بھی گرم مہینوں میں ہونے لگا
ماہرین موسمیات کے مطابق سال رواں کے دوران پاکستان کے میدانی علاقوں میں سردی ختم ہو چکی ہے، جو گذشتہ سالوں کی نسبت ایک غیر معمولی مظہر ہے۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں فروری کے مہینے کے دوران اوسط درجہ حرارت تین سے چھ ڈگری سیلسیس، جبکہ کراچی سمیت سندھ میں 12 سے 14 ڈگری رہتا ہے۔ کراچی میں تعینات محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں…
View On WordPress
0 notes
Text
اسنیٰ نامی طوفان کراچی کی ساحلی پٹی سے 500 کلو میٹردور چلا گیا
بحیرہ عرب میں موجود اسنیٰ نامی طوفان کراچی کی ساحلی پٹی سے 500 کلو میٹردور چلا گیا۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے متعلق نواں الرٹ جاری کر دیا، سندھ کے ماہی گیر آج سے سمندر میں جا سکتے ہیں، بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج رات تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی،کراچی میں آج بھی مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نویں الرٹ کے مطابق اورماڑہ سے سمندری طوفان کا…
0 notes
Text
ملک بھر میں 48 سے 72 گھنٹے تک گج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کی وارننگ
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہے ملک بھر میں اگلے 48 سے 72 گھنٹے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی،ایوبیہ،ٹھنڈیانی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا، بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں اگلے 48 سے 72گھنٹے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کے دوران خیبرپختونخوا،گلگت…
View On WordPress
0 notes
Text
محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو بری خبر سنادی
اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کے دوران پنجاب اور سندھ میں معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سو ن نسبتاً خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، جس کی وجہ سےدرجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور بتدریج مٹی میں نمی کم ہوگی، جس کے بعد خاص طور پر ملک کے جنوبی حصے میں خریف اور سبزیوں کی فصل کے لیے زیادہ پانی…
0 notes
Text
0 notes
Link
0 notes
Text
پاکستان: فروری کا شمار بھی گرم مہینوں میں ہونے لگا
ماہرین موسمیات کے مطابق سال رواں کے دوران پاکستان کے میدانی علاقوں میں سردی ختم ہو چکی ہے، جو گذشتہ سالوں کی نسبت ایک غیر معمولی مظہر ہے۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں فروری کے مہینے کے دوران اوسط درجہ حرارت تین سے چھ ڈگری سیلسیس، جبکہ کراچی سمیت سندھ میں 12 سے 14 ڈگری رہتا ہے۔ کراچی میں تعینات محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں…
View On WordPress
0 notes