Tumgik
#قیادت
googlynewstv · 12 days
Text
گنڈاپور کون سی چول مارنے کے بعد لیگی قیادت کے نشانے پر آیا؟
تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے میں ریاستی اداروں کو ہدف تنقید بنانے اور پنجاب پر یلغار کی دھمکیوں کے بعد عمرانڈو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نون لیگی قیادت کے نشانے پر آ گئے، کسی رہنما نے گنڈا پور کو پاگل، بدتمیز اور جانور قرار دیا تو کسی نے جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور پنجاب پر حملہ کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اگر اس نے کسی قسم کی شرپسندی کی کوشش کی تو اسے چھٹی کا دودھ یاد…
0 notes
my-urdu-soul · 1 month
Text
کسی سے کوئی شکوہ ہے نہ دل میں کوئی نفرت ہے
ملے ہو تم مجھے جب سے یہ دنیا خوبصورت ہے
ہماری بن نہیں سکتی کبھی شیخ و برہمن سے
گنہ وہ جس کو کہتے ہیں وہی اپنی عبادت ہے
کہاں موقع ملا مجھ کو تمہارے ساتھ رہنے کا
سفر میں مل گئے طرزی تو یہ سمجھا سعادت ہے
گلوں کو خار کہتے ہیں خلش کو شبنمی ٹھنڈک
اشارہ اور ہی کچھ ہے غزل کی یہ نزاکت ہے
تمہاری ہر ادا کو جانتا پہچانتا ہوں میں
خموشی ہے اگر لب پر تو یہ میری شرافت ہے
ہمارا کچھ نہیں دل تھا وہ کب کا دے دیا تجھ کو
ذہانت تھی بس اک دولت وہ بھی تیری امانت ہے
تمہارے حسن روز افزوں میں میرا بھی تو حصہ ہے
میرا حصہ مجھے دے دو، نہ دوگے تو خیانت ہے
یہ کیسی دوستی ہے دوستوں کو تشنہ رکھتے ہو
بڑھی جو تشنگی حد سے تو اعلانِ بغاوت ہے
جگر کا خون ہوتا ہے تو پھر اشعار بنتے ہیں
جگر سوزی و خوں ریزی میں ہی سچی حلاوت ہے
تمہارے مکر و سازش نے دکھایا ہے مجھے رستہ
ترے جور و ستم سے ہی میری دنیا سلامت ہے
جو نکلے خون کے قطرے چھلک کر میری آنکھوں سے
یہ خود کردہ گناہوں پر بہے اشکِ ندامت ہے
تو اپنی قدر کر ناداں تجھے نائب بنایا ہے
تری قسمت میں دنیا کی قیادت اور امامت ہے
سناتے ہیں میاں محمودؔ اب تو آپ بیتی ہی
بظاہر داستانِ غم بباطن اک حکایت ہے
- محمود عالم
2 notes · View notes
risingpakistan · 10 months
Text
’مغربی میڈیا غزہ میں اپنے صحافی ساتھیوں کو بھی کم تر سمجھ رہا ہے‘
Tumblr media
عالمی میڈیا جیسے بی بی سی، سی این این، اسکائے نیوز اور یہاں تک کہ ترقی پسند اخبارات جیسے کہ برطانیہ کے گارجیئن کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان کی ساکھ خراب ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں تقریباً 400 فوجیوں سمیت 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے آنے والے غیر متناسب ردعمل کے حوالے سے ان صحافتی اداروں کی ادارتی پالیسی بہت ناقص پائی گئی۔ حماس کے عسکریت پسند اسرائیل سے 250 کے قریب افراد کو یرغمالی بنا کر اپنے ساتھ غزہ لے گئے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلی جیلوں میں قید 8 ہزار فلسطینیوں میں سے کچھ کی رہائی کے لیے ان یرغمالیوں کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں قید ان فلسطینیوں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، ان میں ایک ہزار سے زائد قیدیوں پر کبھی کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ انہیں صرف ’انتظامی احکامات‘ کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ انہیں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔ غزہ شہر اور غزہ کی پٹی کے دیگر شمالی حصوں پر اسرائیل کی مشتعل اور اندھی کارپٹ بمباری میں 14 ہزار فلسطینی مارے گئے ہیں جن میں سے 60 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے تھے جبکہ امریکی قیادت میں مغربی طاقتوں نے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے قتل عام، یہاں تک کہ نسل کشی کی یہ کہہ کر حمایت کی ہے کہ وہ اپنے دفاع کے حق کا استعمال کررہا ہے۔
افسوسناک طور پر ان صحافتی اداروں میں سے بہت سی تنظیموں نے اپنی حکومتوں کے اس نظریے کی عکاسی کی جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کی ابتدا 7 اکتوبر 2023ء سے ہوئی نہ کہ 1948ء میں نکبہ سے کہ جب فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین سے بڑے پیمانے پر بے دخل کیا گیا۔ چونکہ ان کی اپنی حکومتیں قابض اسرائیل کے نقطہ نظر کی تائید کر رہی تھیں، اس لیے میڈیا اداروں نے بھی اسرائیلی پروپیگنڈے کو آگے بڑھایا۔ مثال کے طور پر غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کو لے لیجیے، ان اعداد و شمار کو ہمیشہ ’حماس کے زیرِ کنٹرول‘ محکمہ صحت سے منسوب کیا جاتا ہے تاکہ اس حوالے سے شکوک پیدا ہوں۔ جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سے لے کر ہیومن رائٹس واچ اور غزہ میں کام کرنے والی چھوٹی تنظیموں تک سب ہی نے کہا کہ حماس کے اعداد و شمار ہمیشہ درست ہوتے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ جن اعداد و شمار میں تبدیلی تو اسرائیل کی جانب سے کی گئی جس نے حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے اسرائیلیوں کی ابتدائی تعداد کو 1400 سے کم کر کے 1200 کر دیا۔ تاہم میڈیا کی جانب سے ابتدائی اور نظر ثانی شدہ اعداد وشمار کو کسی سے منسوب کیے بغیر چلائے گئے اور صرف اس دن کا حوالہ دیا گیا جس دن یہ تبدیلی کی گئی۔
Tumblr media
یہ تبدیلی اس لیے کی گئی کیونکہ اسرائیلیوں کا کہنا تھا کہ حماس نے جن کیبوتز پر حملہ کیا تھا ان میں سے کچھ جلی ہوئی لاشیں ملی تھیں جن کے بارے میں گمان تھا کہ یہ اسرائیلیوں کی تھیں لیکن بعد میں فرانزک ٹیسٹ اور تجزیوں سے یہ واضح ہوگیا کہ یہ لاشیں حماس کے جنگجوؤں کی ہیں۔ اس اعتراف کے باوجود عالمی میڈیا نے معتبر ویب سائٹس پر خبریں شائع کرنے کے لیے بہت کم کام کیا، حتیٰ کہ اسرائیلی ریڈیو پر ایک عینی شاہد کی گواہی کو بھی نظرانداز کیا گیا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے ان گھروں کو بھی نشانہ بنایا جہاں حماس نے اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا تھا یوں دھماکوں اور اس کے نتیجے میں بھڑک اٹھنے والی آگ میں کئی لوگ ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی اپاچی (گن شپ) ہیلی کاپٹر پائلٹس کے بیانات کے حوالے سے بھی یہی رویہ برتا گیا۔ ان بیانات میں ایک ریزرو لیفٹیننٹ کرنل نے کہا تھا کہ وہ ’ہنیبل ڈائیریکٹوز‘ کی پیروی کررہے تھے جس کے تحت انہوں نے ہر اس گاڑی پر گولی چلائی جس پر انہیں یرغمالیوں کو لے ��انے کا شبہ تھا۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے آپ کو صرف ان میں سے کچھ مثالوں کو گوگل کرنا ہو گا لیکن یقین کیجیے کہ مغرب کے مین اسٹریم ذرائع ابلاغ میں اس کا ذکر بہت کم ہوا ہو گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیلی فوجیوں، عام شہریوں، بزرگ خواتین اور بچوں پر حملہ نہیں کیا، انہیں مارا نہیں یا یرغمال نہیں بنایا، حماس نے ایسا کیا ہے۔
آپ غزہ میں صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے کی کوریج کو بھی دیکھیں۔ نیویارک ٹائمز کے صحافی ڈیکلن والش نے ایک ٹویٹ میں ہمارے غزہ کے ساتھیوں کو صحافت کے ’ٹائٹن‘ کہا ہے۔ انہوں نے اپنی جانوں کو درپیش خطرے کو نظر انداز کیا اور غزہ میں جاری نسل کشی کی خبریں پہنچائیں۔ آپ نے الجزیرہ کے نامہ نگار کے خاندان کی ہلاکت کے بارے میں سنا یا پڑھا ہی ہو گا۔ لیکن میری طرح آپ کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کم از کم 60 صحافیوں اور ان کے خاندانوں میں سے کچھ کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی علم ہو گا۔ یعنی کہ کچھ مغربی میڈیا ہاؤسز نے غزہ میں مارے جانے والے اپنے ہم پیشہ ساتھیوں کو بھی کم تر درجے کے انسان کے طور پر دیکھا۔ بہادر صحافیوں کی بے لوث رپورٹنگ کی وجہ سے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہری آبادی کو بے دریغ نشانہ بنانے اور خون میں لت پت بچوں کی تصاویر دنیا کے سامنے پہنچ رہی ہیں، نسل کشی کرنے والے انتہائی دائیں بازو کے نیتن یاہو کو حاصل مغربی ممالک کی اندھی حمایت بھی اب آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے۔
اسپین اور بیلجیئم کے وزرائےاعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ اب بہت ہو چکا۔ اسپین کے پیڈرو سانچیز نے ویلنسیا میں پیدا ہونے والی فلسطینی نژاد سیرت عابد ریگو کو اپنی کابینہ میں شامل کیا۔ سیرت عابد ریگو نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد کہا تھا کہ فلسطینیوں کو قبضے کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ پیڈرو سانچیز نے اسرائیل کے ردعمل کو ضرورت سے زیادہ قرار دیا ہے اور فلسطین کو تسلیم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔ امریکا اور برطانیہ میں رائے عامہ کے جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ جن جماعتوں اور امیدواروں نے اسرائیل کو غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے کی کھلی چھوٹ دی ہے وہ اپنے ووٹرز کو گنوا رہے ہیں۔ گزشتہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی فتح کا فرق معمولی ہی تھا۔ اسے دیکھتے ہوئے اگر وہ اپنے ’جنگ بندی کے حامی‘ ووٹرز کے خدشات کو دور نہیں کرتے اور اگلے سال اس وقت تک ان ووٹرز کی حمایت واپس حاصل نہیں لیتے تو وہ شدید پریشانی میں پڑ جائیں گے۔
اسرائیل اور اس کے مغربی حامی چاہے وہ حکومت کے اندر ہوں یا باہر، میڈیا پر بہت زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں۔ ایسے میں ایک معروضی ادارتی پالیسی چلانے کے بہت ہی ثابت قدم ایڈیٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس انتہائی مسابقتی دور میں میڈیا کی ساکھ بچانے کے لیے غیرجانبداری انتہائی ضروری ہے۔ سوشل میڈیا اب روایتی میڈیا کی جگہ لے رہا ہے اور اگرچہ ہم میں سے ہر ایک نے اکثر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود منفی مواد کے بارے میں شکایت کی ہے لیکن دنیا بھر میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ان پلیٹ فارمز کے شکر گزار ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شاید غزہ میں جاری نسل کشی کی پوری ہولناکی ان کے بغیر ابھر کر سامنے نہیں آسکتی تھی۔ بڑے صحافتی اداروں کی جانب سے اپنے فرائض سے غفلت برتی گئی سوائے چند مواقع کے جہاں باضمیر صحافیوں نے پابندیوں کو توڑ کر حقائق کی رپورٹنگ کی۔ اس کے باوجود یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تھے جنہوں نے اس رجحان کو بدلنے میں مدد کی۔ اگر ہم خوش قسمت ہوئے تو ہم روایتی میڈیا کو بھی خود کو بچانے کے لیے اسی راہ پر چلتے ہوئے دیکھیں گے۔
عباس ناصر   یہ مضمون 26 نومبر 2023ء کو ڈان اخبار میں شائع ہوا۔
بشکریہ ڈان نیوز
2 notes · View notes
emergingpakistan · 1 year
Text
آرمی چیف کی توجہ کے لیے
Tumblr media
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اپنی تقریروں میں اسلامی حوالے دینا بہت اچھا لگتا ہے۔ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے پاکستان کا صدر ہو، وزیراعظم ہو، جرنیل ہوں، وزیر، مشیر، گورنر، وزرائے اعلی، ممبران پارلیمنٹ یا اعلی عہدوں پر فائز سرکاری افسران، ان سب کیلئے لازم ہونا چاہئے کہ اُن کا اسلام سے متعلق علم عام پاکستانیوں سے زیادہ ہو۔ یہ اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے فیصلے، ہمارے قوانین ، ہماری پالیسیاں سب اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہوں۔ ہماری موجودہ صورتحال بہت خراب ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر قائم تو ہو گیا، اسلامی آئین بھی دے دیا گیا، بار بار اسلام کا نام بھی لیا گیا لیکن ہمارے قوانین، ہماری پالیسیاں دیکھیں، ہمارا ماحول، ہمارا میڈیا، ہماری معیشت، ہماری پارلیمنٹ، ہماری یونیورسٹیوں اور کالجوں پر نظر ڈالیں تو پتا چلے گا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش آج تک نہیں ہوئی، جس کے نتیجے میں ہم ایک Confused قوم بن چکے ہیں۔ نام اسلام کا لیتے ہیں جبکہ نقالی مغربی کلچر کی کر رہے ہیں۔ ہمارے آئین کی تو منشاء ہے کہ پارلیمنٹ کے مسلمان ممبران باعمل مسلمان ہوں، اسلامی تعلیمات کے بارے میں کافی علم رکھتے ہوں اور کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہ جانے جاتے ہوں۔
یہ بھی تمام ممبران کیلئے لازم ہے کہ وہ پاکستان کے اسلامی نظریے کا دفاع کرتے ہوں۔ حقیقت میں کیسے کیسے لوگ پارلیمنٹ میں آتے ہیں یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ آئین کی اسلامی شقوں کی کھلے عام خلاف ورزی ہوتی ہے لیکن کوئی بولتا نہیں۔ ہمارے کئی اراکینِ پارلیمنٹ پاکستان کے اسلامی نظریےکی مخالفت کرتے ہیں، کئی سیکولر پاکستان کی بات کرتے ہیں لیکن آئین کی منشاء کے خلاف جانے کے باوجود اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ اس ماحول میں ایک حافظ قرآن جنرل کا آرمی چیف بننا اور اُن کی طرف سے اپنی ہر تقریر میں اسلامی تعلیمات کا بڑے فخر سے حوالہ دینا بہت خوش آئند ہے، جس کی ہم سب کو حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گزارش ہے کہ وہ پاک فوج میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں، میں سابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مثال دوں گا جنہوں نے اپنے تین سالہ دور میں پاکستان نیوی میں ایسا انقلاب برپا کیا جو نہ صرف قابلِ تحسین بلکہ قابلِ تقلید بھی ہے۔ 
Tumblr media
ایڈمرل عباسی کی ہدایت پر پاک بحریہ اور بحریہ فائونڈیشن کے تحت چلنے والے تمام اسکولوں میں قرآن حکیم کو فہم کے ساتھ لازمی طور پر پڑھایا جا نے لگا، جس کیلئے پرانے اساتذہ کی تربیت کی گئی اور نئے استاد بھی بھرتی کئے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ بحریہ کے رہائشی علاقوں میں قرآن سینٹرز کھولے گئے جہاں بچوں، بڑوں اور بوڑھوں، سب کو قرآن حکیم کی فہم کے ساتھ تعلیم ، اسلامی اقدار کے فروغ اور مغرب کی ذہنی غلامی سے چھٹکارے پر زور اور تربیت دینے کے اقدامات کیے گئے۔ اسلامی لباس اور اسلامی شعائر کو اپنانے پر زور دیا گیا اور طلبہ کو بالخصوص علامہ اقبال کے فکری انقلاب سے روشناس کروانے کیلئے بھی کام کیا گیا۔ پاک بحریہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ Religious Motivation Officers بھرتی کئے گئے۔ اِن افسران نے بہترین دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے اور نیول اکیڈمی کے تربیت یافتہ ہیں۔ اِن Religious Motivation Officers کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ نیول افسران اور ماتحت اہلکاروں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کریں۔ 
اِن افسران کو نیوی کے جہازوں میں بھی افسران اور ماتحت اہلکاروں کی اسلامی اصولوں کے مطابق تعلیم و تربیت کیلئے بھیجا گیا۔ اِن افسران کی یہ بھی ذمہ داری لگائی گئی کہ خطبہ جمعہ دیں اور دورِ حاضر کے ایشوز پر دسترس رکھتے ہوئے عوام کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں رہنمائی کریں۔ سابق نیول چیف کے دور میں بحریہ کے تحت چلنے والی تمام مساجد کی بہترین انداز میں تزین و آرائش بھی کی گئی جبکہ خطیبوں اور ائمہ مساجد کی تعداد ماضی کے مقابلے میں دگنا کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے عربی زبان کی تعلیم کو لازم کر دیا گیا ہے۔ خواتین کو پردہ کرنے کی ترغیب دینے، اُن کیلئے خصوصاً پڑھاتے وقت اعضائے ستر کو چھپا کر رکھنے، جبکہ مردوں کو نگاہوں کی حفاظت کرنے اور شائستگی اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ پروموشن کیلئے پاک بحریہ کے افسران کے کردار کو اہمیت دی جانے لگی یعنی اگر کوئی افسر چاہے کتنا ہی قابل اور لائق کیوں نہ ہو اگر باکردار نہ ہو تو اُسے ترقی نہیں دی جاتی۔ امید ہے کہ موجودہ نیول چیف کے دور میں بھی یہ پالیسیاں پاکستان نیوی میں جاری و ساری رہیں گی۔ میں ماضی میں اپنے کالمز کے ذریعے یہ گزارش پاک فوج اور ائیرفورس کی اعلیٰ قیادت سے بھی کر چکا ہوں کہ پاکستان نیوی کی طرح اُنہیں بھی یہ اقدامات اپنی اپنی فورس میں کرنے چاہئیں۔ اس سلسلے میں آرمی چیف سے امید اس لیے زیادہ ہے کیوں کہ وہ خود اسلامی تعلیمات کی اہمیت کو کسی عام فرد سے بہت زیادہ سمجھتے ہیں۔
انصار عباسی
بشکریہ روزنامہ جنگ
2 notes · View notes
airnews-arngbad · 1 day
Text
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 20 ؍ستمبر 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar Date: 20 September 2024 Time: 09.00 to 09.10 AM آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر علاقائی خبریں تاریخ: ۰۲ /ستمبر ۴۲۰۲ء؁ وقت: 09.00 سے 09.10/ بجےسب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ صاف ‘ صحت مند اور تر قی یافتہ بھارت بنا نے کی صدر جمہوریہ کی اپیل ٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج ور دھا کے دورے پر ٭ ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو پانے کے لیے بینکوں کا اہم کر دار‘ مرکزی وزیر خزانہ کا بیان ٭ وزیر اعظم نریندر مودی کی سر پر ستی میں حکو مت کی تیسری معیاد میں اب تک 15/ لاکھ کروڑ روپیوں کی اسکیموں کی شروعات اور ٭ بانگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ مقابلہ میں بھارت کے پہلے دِن کے اخیر تک 6/ وکٹ پر339/ رناب خبریں تفصیل سے... صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے اپیل کی ہے کہ صاف سُتھرا بھارت‘ صحت مند اور تر قی یافتہ بھارت بنائیں۔ وہ کل مدھیہ پر دیش کے اُجین میں صفائی مِتر اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ سوچھ بھارت مِشن کے ذریعے ملک کے عوام میں صفائی سے متعلق بیداری بڑھی ہے اور اُن کے بر تاؤ میں بھی تبدیلی آئی ہے۔ 2025؁ء تک چلنے والے سوچھ بھارت مِشن کے دوسرے مر حلے میں ہمیں مکمل صفائی کا عہد کرنا ہے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے عظیم شاعر کالی داس کو یاد کیا اور اُجین کی قابل رشک تاریخ کا جائزہ لیا۔ دریں اثناء صدر جمہوریہ نے اِندور کے مُرگنینی ریاستی آرٹ گیلر ی کا دورہ کیا۔ اِس موقعے پر انھوں نے خریدی کر کے UPI سے بل ادا کیا۔ اِندور کی دیوی اہلیہ یو نیور سٹی کے ڈائمند جُبلی فیسٹیول سے بھی صدر جمہوریہ نے خطاب کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی آج ور دھا ضلعے کیا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ قو می پر وگرام ” پی ایم وشو کر ما “ میں شر کت کریں گے۔ وشو کر ما اسکیم کے استفا دہ کنندگان کو صداقت نا مے اور قر ض کی تقسیم وزیر اعظم کریں گے۔ اِس اسکیم کے ایک سال مکمل ہونے پر اُن کی طرف سے ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جا ری کیا جائے گا۔ مودی اَمرا وتی میں پی ایم مِترا ایک عظیم مر بوط ٹیکسٹائل کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبہ جو ایک ہزار ایکر ر قبے پر بنا یا جا رہا ہے۔ MIDC تیار کر ے گا۔ مہا راشٹر حکو مت کی ” آ چاریہ چانکیہ اِسکِل ڈیو لپمنٹ مرکز اسکیم کا افتتاح بھی وزیر اعظم کے ہاتھوں ہو گا۔مرکزی وزیر خزا نہ نِر ملا ستیا رمن نے کہا ہے کہ ملک میں بینکنگ شعبہ کو تر قی یافتہ بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بہت اہم رول ادا کرنا ہو گا۔ وہ کل پونا میں بینک آف مہاراشٹر کے 90/ ویں یوم ِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنے فائدے کے لیے ٹیکنا لو جی کا استعمال کرتے ہوئے خطرے کو کم کر نے کے لیے ہمیں ٹیکنا لو جی سے لیس ہونے کی ضرورت ہے۔ آج کل ہونے والی ڈِجیٹل لین دین میں سے تقریباً 45/ فیصد ہندوستان میں ہو تے ہیں۔ سیتا رمن نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ اِس تنا سب کو بڑھا نے کی کوشش کریں۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکو مت نے اپنی تیسری میعاد کے ابھی100/ دِن مکمل کیے ہیں۔ حکو مت نے تمام شعبوں جیسے بنیادی ڈھانچے ‘ کسانوں ‘ متوسط طبقے ‘ خواتین اور نوجوانوں کے لیے15/ لاکھ کروڑ روپئے کی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ حکو مت نے ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبو�� کو مضبوط بنا نے کے لیے نئے نئے اقدامات کیے ہیں۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یقین دلا یا ہے کہ حکومت خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کے مجرموں کو سزائے موت دینے پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کل بلڈھا نہ میں وزیر اعلی خواتین خود مختاری مہم کے تحت وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن اسکیم کے مستفیدین کے اعزازی اجلا س سے مخاطب تھے۔ اِس موقع پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس و اجیت پوار ‘ وزیر تعاون دلیپ ولسے پاٹل‘ مرکزی وزیر مملکت آیوش پر تاپ راؤ جا دھو ‘ رُکن اسمبلی سنجئے گائیکواڑ سمیت دیگر موجود تھے۔سابق رکن پارلیمنٹ سنبھا جی راجے چھتر پتی ‘ سوابھیمانی شیتکری سنگٹھنا کے صدر راجو شیٹی اور پر ہار کے رکن اسمبلی بچو کڑو نے کل پو نا میں پریورتن مہا شکتی کا اعلان کیا۔ اِس میں منسے صدر راج ٹھاکرے‘ مراٹھا ریزر ویشن احتجاجی منوج جرانگے اور وِنچت بہو جن آ گھاری کے پر کاش امبیڈ کر کو ساتھ لے کر بات چیت کی جائے گی۔صفائی ہی خدمت اِس ریاستی سطح کی مہم کا آغاز وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل ممبئی کے گیر گاؤں چو پاٹی سے کیا۔ ممبئی میں ڈیپ کلین ڈرائیو کے ذریعے سڑ کوں کو صاف کیا جا تا ہے اور پانی سے دھو یا جا تا ہے جس کی وجہ سے ممبئی کی آلو دگی میں کمی آتی ہے۔ اِس پر فخر کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صفائی کرنے والا عملہ ہی ممبئی کے اصل ہیرو ہیں۔
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں صفائی ہی خدمت 2024؁ء کے تحت کل ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر سنگل یوز پلاسٹِک کے خلاف عوامی بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ اِس موقع پر سینئر ڈیویژنل کمر شل منیجر ڈاکٹر وِجئے کرشنا کی رہنمائی میں ایک بیداری راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اِس راؤنڈ میں ریلوے کے افسران اور محکمہ تجارت کے دیگر ملازمین نے شر کت کی۔چھتر پتی شیواجی مہاراج کے قلعوں کو عالمی ثقا فتی ورثے میں شامل کرنے کے سلسلے میں یو نِسکو کی ایک ٹیم6/ اور 7/ اکتوبر کو وِجئے دُرگ اور سندھ درگ قلعوں کا دورہ کرے گی۔ اِسی منا سبت سے کلکٹر انیل پاٹل نے اِن دو نوں قلعوں کے علاقوں میں صفائی مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔کل ناندیڑ ضلعے کے بِلو لی تعلقہ کے شنکر نگر میں SBI بینک کے ATM کو توڑ کر 20/ لاکھ 43/ ہزار روپئے لوٹنے کا واقعہ پیش آ یا۔ ATM منیجر کیلاش کامبرے کی شکایت پر رام تیرتھ تھا نے میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ناندیڑ ضلعے کے قندھار تعلقہ میں ایک گرام سیوک ساڑھے تین ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا۔ گرام سیوک ایشور ڈفڑے نے شکایت کنند ہ سے نمو نہ 8A کے لیے ساڑھے تین ہزار روپئے کی رشوت طلب کی تھی۔ ڈفڑے کے خلاف قندھار پولس اسٹیشن میں مقد مہ درج کیاگیا ہے۔ساہتیہ رتن لوک شاہیر اننا بھاؤ ساٹے وِکاس مہا منڈل کی جانب سے لاتور ضلعے کے ماتنگ سماج اور اُس جیسی ذاتوں کے طلباء کو مقابلے کے ذریعے خود انحصاری کے لیے 3/ ماہ کی مفت پیشہ وارانہ تر بیت دی جائے گی۔ کارپوریشن کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اِس کے لیے صداقت ناموں کی نقل کارپوریشن کے لاتور دفتر میں جمع کر ائیں۔بھارت اور بانگلہ دیش کے ما بین کھیلی جا رہی دو ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کے چنئی میں کھیلے جار ہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دِن کل بھارت نے 6/ وکٹوں کے نقصان پر 339/ رنز بنائے تھے۔ پہلے دِن کا کھیل ختم ہونے پر بلّے باز روی چندرن اشوِن 102/ اور روِندر جڈیجہ86/ رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ بانگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے صرف34/ رنوں پر بھارت کے تین بلّے باز کو آؤٹ کر دیا تھا۔ بلّے باز شُبھمن گِل صفر جبکہ روہت شر ما اور وِراٹ کوہلی فی کس 6/ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بانگلہ دیشی گیند بازحسن محمود نے 4/ اور ناہید رانا اور مہدی حسن معراج نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔رکن اسمبلی سنجئے شِر ساٹ نے کل نئی ممبئی کے سِڈ کو بھون میں سِڈ کو کا ر ہپوریشن کے چیئر مین عہدے کی ذمہ داریاں سنبھا لی لیں۔ اِس موقعے پر سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر وِجئے سنگھل سمتی دیگر افسران موجود تھے۔ شہری تر قیات اور تر قیاتی اِدارہ کے طور پر سڈ کو کی شناخت کو باقی رکھنے اور نئی ممبئی میں سڈکو کی معرفت قائم کیے جا رہے ہوائی اڈے سمیت اِدارہ کے مقررہ اہداف معیاد میں مکمل کرنے کا عزم سنجئے شِر ساٹ نے اِس موقع پر ظاہر کیا۔ناندیڑ شہر میں کل عید میلاد النبی ﷺ کے ضمن میں جلوس محمدیﷺ نکا لا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکال کر مرکزی جلوس میں شامل ہوئیں۔ شہر کے نظام کا لو نی سے نکا لا گیا جلوس حبیب ٹاکیز علاقے میں اختتام پذیر ہوا۔ اِس جلوس میں نو جوانوں سمیت بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے کل جلگاؤں میں ”خواتین کمیشن آپ کے دروازے پر “ پہل کے تحت عام خواتین کے مسائل کی سنوائی کی گئی۔ ضلعے میں درج شدہ خواتین سے متعلق 94/ معاملات کی 3/ پینلس نے سماعت کی۔ کمیشن کی چیئر مین روپالی چاکنکر اِس موقع پر موجود تھیں۔کانگریس رہنما راہل گاندھی سے متعلق شیو سینا اور بی جے پی عہدیداران کی جانب سے حال ہی میں دیے گئے متنازعہ بیا نات کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کیے جانے کی مذمت میں کل دھا را شیو میں کانگریس پارٹی نے شدید احتجاج کیا۔چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن میں طویل عرصے تک خدمات انجام دے کر سبک دوش ہونے والے اِنجینئرس کا استقبال کیاگیا۔ یہ استقبالیہ تقریب میں میونسپل کمشنر و ایڈ مِنسٹریٹر جی شریکانت کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اِس موقعے پر سبک دوش انجینئرس نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہوئے نئے رجوع ہونے والے اِنجینئرس کی رہنمائی کی۔ہنگولی ضلعے میں بکر یاں لے کر جانے والا ٹرک پلٹ جانے سے 85/ بکر یاں فوت ہو گئیں۔ ہنگولی کے کنیئر گاؤں نا کے پر کل صبح یہ حادثہ پیش آ یا۔
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے… ٭ صاف ‘ صحت مند اور تر قی یافتہ بھارت بنا نے کی صدر جمہوریہ کی اپیل ٭ وزیر اعظم نریندر مودی آج ور دھا کے دورے پر ٭ ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کو پانے کے لیے بینکوں کا اہم کر دار‘ مرکزی وزیر خزانہ کا بیان ٭ وزیر اعظم نریندر مودی کی سر پر ستی میں حکو مت کی تیسری معیاد میں اب تک 15/ لاکھ کروڑ روپیوں کی اسکیموں کی شروعات اور ٭ بانگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ مقابلہ میں بھارت کے پہلے دِن کے اخیر تک 6/ وکٹ پر339/ رن
علاقائی خبریں ختم ہوئیں آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔ ٭٭٭٭
0 notes
Text
بہ تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حکومت پنجاب ننکانہ صاحب فون نمبر056-9201028
ہینڈ آوٹ نمبر406
ننکانہ صاحب:( )18 ستمبر 2024۔۔۔۔۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے جلوس کے شرکاءکو گلے لگا کر نبی آخر الزمان کی ولادت باسعادت کی مبارکباد دی۔جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ضلعی انتطامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب میں جشن عید میلاد النبی کے 26 جلوس نکالے گئے۔مرکزی جلوسوں کی قیادت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ممبران صوبائی اسمبلی نے کی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے مرکزی جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی ، جلوسوں کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام افسران و ملازمین جلوسوں کی حفاظت پر مامور ہیں ، تمام جلوسوں کے ساتھ پولیس کمانڈوز ، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کی ٹیمیں موجود ہیں جبکہ ضلعی کنٹرول روم سے تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ہسپتالوں میں مریضوں کو مٹھائی اور تحائف بھی پیش کیے ہیں ، ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے تینوں تحصیلوں کے جلوسوں کے شرکاءمیں مٹھائی تقسیم کی گئی ، جلوسوں کے روٹس پر میٹھے پانی کی سبیلیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلوس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی منانے کا مقصدآ خرالزمان سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے ، جلوسوں کے شرکاءکی جانب سے درود و سلام سے سماں پرنور ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے میں ہی نجات ہے۔ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے ننکانہ صاحب میں سرکاری و نجی عمارتوں کو چراغاں سے خوب سجایا گیا جبکہ آفیسر کلب میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔
0 notes
jawadhaider · 13 days
Text
آج کے مشہور جلسہ کے مشہور عوامی فقرے
#8ستمبر
گنڈاپور
فیض حمید کو فوجی تم نے بنایا، جنرل تم نے بنایا، ڈی جی تم نے بنایا، اب اگر وہ غلط کرے تو اپنا ادارہ صہیح کرو ہمیں کیوں کہتے ہو۔
عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہ خواجہ آصف کا باپ کرسکتا ہے نہ خواجہ آصف کے باپ کرسکتے ہیں ، علی امین
اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا، مریم میں آرہا ہوں، پنگا مت لینا وہ حال کریں گے کہ بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، ہمارے پٹھانوں کا اصول ہے ڈھول بھی لاتے ہیں اور بارات بھی، علی امین گنڈا پور۔۔۔!!!
عمران خان تم جیت گئے یہ سارے بے غیرت ہار گئے ، علی امین
اگر تم نےفوج نہ ٹھیک کی تو فوج کو ہم ٹھیک کردیں گے ، لو یو علی امین
علی امین نے ڈیڈ لائن دے دی 🚨
ایک سے دو ہفتوں میں عمران خان رہا نا ہوا تو ہم خود عمران خان کو رہا کروائیں گے لیڈ میں کروں گا پہلی گولی بھی میں کھاؤں گا۔
علی امین گنڈا پور کی وارننگ
علامہ راجہ ناصر عباس
دوستو یہ جدوجہد بہت طویل ہے آپ نے مایوس نہیں ہونا،میدان میں ڈٹے رہنا ہے،دنیا کی کوئی طاقت آپ کے جذبوں اور حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتے۔جلسے سے خطاب
اب جو ہمیں مارے گا،ہم اسے ماریں گے،اگر آئین تم نہیں مانتے تو آئین پھر ہم بھی نہیں مانتے،علی امین گنڈا پور
‏فیض حمید ہمیں کوئی جہیز میں نہیں ملا تھا وہ تمہارا جنرل تھا وہ تمہارا باپ تھا
علی امین گنڈا پور کی للکار🔥🔥🔥
محمود خان اچکزئی
میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ذریعے عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دنیا میں جتنے انقلابات ہوئے انہیں اتنی بڑی عوامی حمایت حاصل نہیں تھی جتنی آپ کو حاصل ہے۔ پھر کیوں انقلاب نہیں ہورہا؟
انقلاب کیلئے بنیادی شرط تنظیم ہے۔ یہاں تنظیم کی کمی ہے۔
مجھے تحریک انصاف کی اس قیادت سے ایک گلہ ہے کہ لاکھوں لوگوں کے سمندر کے باوجود عمران خان جیل میں ہے یہ افسوس کی بات ہے۔
کیوں نہ اڈیالہ کی طرف مارچ شروع کیا جائے؟ ہمارا راستہ نا اسٹیبلشمنٹ روک ‏سکتی ہے نا یہ سرکار۔
خالد خورشید کا یہ جملہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ کا نچوڑ ہے:
ایوب نے آئین پہ پیشاب کیا: بھٹو نے جنم لیا
ضیاء نے آئین پہ پیشاب کیا: شریف خاندان نے جنم لیا
منیرے مستری نے آئین پہ پیشاب کیا: محسن نقوی نے جنم لیا
0 notes
pakistantime · 23 days
Text
یحییٰ سنوار، حماس سربراہ کون ہیں؟
Tumblr media
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ یحییٰ سنوار ایک سخت اور پُرعزم جنگجو شخصیت کے مالک ہیں جو اسرائیل کے خلاف فلسطینی تحریک میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
پس منظر اور ابتدائی زندگی یحییٰ سنوار 1962 میں غزہ پٹی کے شہر خان یونس میں پیدا ہوئے۔ انکا تعلق ایک غریب فلسطینی خاندان سے ہے اور بچپن ہی سے انہوں نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی جدوجہد میں حصہ لیا۔ حماس سربراہ کی جوانی 1980 کی دہائی کے ابتدائی سالوں میں گزری، جو فلسطین کی آزادی کے لیے ایک اہم دور سمجھا جاتا ہے۔
حماس میں شمولیت اور قیادت کا سفر یحییٰ سنوار نے حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کی رہنمائی میں 1980 کی دہائی میں حماس میں شمولیت اختیار کی، وہ جلد ہی تنظیم کے اندرونی سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ بن گئے، یہ یونٹ اسرائیلی حکام کےلیے جاسوسی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے اور سزا دینے کےلیے ذمہ دار تھا۔ ان کے اس کردار نے انہیں ایک سخت گیر اور غیر مصالحانہ شخصیت کے طور پر متعارف کروایا۔
قید اور رہائی یحییٰ سنوار کو 1988 میں اسرائیل نے گرفتار کیا اور متعدد قتل کے الزامات میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ انہوں نے اسرائیل کی جیلوں میں تقریباً 22 سال گزارے جہاں ان کے نظریات اور ان کی عسکری صلاحیتوں میں مزید پختگی آئی۔ انہیں 2011 میں ایک اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے میں ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں کے ساتھ رہا کیا گیا۔ یہ رہائی انہیں حماس کے اندر ایک مضبوط مقام دلوانے کا سبب بھی بنی۔
حماس کی قیادت میں کردار رہائی کے بعد یحییٰ سنوار نے تیزی سے حماس میں اپنی پوزیشن مضبوط کی۔ 2017 میں انہیں حماس کے غزہ پٹی کے لیے سیاسی دفتر کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ ان کے اس عہدے نے انہیں حماس کے عسکری اور سیاسی ونگز کے درمیان ایک رابطے کا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔ سنوار کو حماس کی حکمت عملی میں ایک کلیدی کردار ادا کرنے والا رہنما مانا جاتا ہے، خصوصاً اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور مسلح جدوجہد کے حوالے سے۔ ان کے فیصلے اکثر سخت گیر ہوتے ہیں اور وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا سمجھوتے کے حامی نہیں سمجھے جاتے۔
حماس کے موجودہ حالات اور سنوار کی قیادت اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے خلاف حملوں کے بعد یحییٰ سنوار زیر زمین چلے گئے اور ان کی تلاش اسرائیل کے لیے ایک اولین ترجیح بن گئی۔ اسرائیلی فوج نے متعدد بار غزہ میں یحییٰ سنوار کو تلاش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ مسلسل اسرائیلی جاسوسی اور حملوں سے بچنے میں کامیاب رہے۔ یحییٰ سنوار کی قیادت میں حماس نے ناصرف اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیا بلکہ فلسطینی عوام کے درمیان اپنی مقبولیت کو بھی برقرار رکھا۔ ان کی حکمت عملی نے حماس کو تنقید کے باوجود بین الاقوامی سطح پر ایک طاقتور مزاحمتی تحریک کے طور پر قائم رکھا ہے۔
شخصیت اور اثرات
یحییٰ سنوار کو ایک کرشماتی اور سخت گیر رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کرتے۔ ان کی قیادت نے حماس کو ایک مضبوط عسکری اور سیاسی قوت میں تبدیل کر دیا جو ناصرف اسرائیل بلکہ بین الاقوامی کمیونٹی کےلیے بھی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔ سنوار کی زندگی اور ان کے کارنامے فلسطینی تحریک کی مزاحمت اور اسرائیل کے خلاف جدوجہد کی ایک مضبوط علامت بن چکے ہیں۔ ان کی قیادت نے حماس کی صفوں میں اتحاد اور مزاحمت کی ایک نئی روح پھونک دی ہے جو آنے والے وقتوں میں بھی فلسطینی تحریک کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
mnaasilveira · 29 days
Text
پوپ پیٹر دوم
______________________________________________________________ پوپ پیٹر دوم رومن کیتھولک چرچ کے اگلے اور آخری پوپ ہوں گے، جو عظیم مصیبت کے دوران اس کی رہنمائی کریں گے، اور مسیح کی دوسری آمد میں شرکت کریں گے۔ مستقبل کے پوپ کا تقرر جنت کی طرف سے کیا گیا تھا اور اس کے انتہائی ہنگامہ خیز دور میں چرچ کی قیادت کرنے کے لیے بہت سے کرشمے ہوں گے۔ وہ سینٹ پیٹر کی طرح پادریوں اور عام آدمیوں کو نصیحت کرے…
0 notes
googlynewstv · 2 months
Text
فوجی قیادت عمران کودوبارہ گود لینے سے انکاری کیوں ہے؟
سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حال ہی میں ترپ کا ایک اور پتہ آزمایا ہے اور وجہ شاید یہ کہ وقت کی قلت کا احساس بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ادارہ غیر مقبول ہونے کے باعث ان کی مدد مستعار لینے کو تیار ہے جبکہ یہ بھی اختیار کی ایک اور کوشش ہے کہ طاقت ہی طاقت سے بات کر سکتی ہے۔دوسری جانب دروازہ بند کر دیا گیا ہے یا شاید ابھی کھولنے کی جلدی نہیں…
0 notes
islamicjankariblog · 2 months
Text
Who was Khalid Bin Waleed (R.A.)? What is his full story in Urdu?
Khalid bin Walid (592-642 CE) was a renowned Arab general and one of the most successful military commanders in history. He played a crucial role in the expansion of the Islamic empire during the reign of the first four caliphs, Abu Bakr, Umar, Uthman, and Ali.
Early Life:
Khalid was born in Mecca, Arabia, to a noble family. Initially, he opposed Islam and fought against the Muslims in the Battle of Uhud. However, he later converted to Islam in 629 CE.
Conquests:
Khalid's military campaigns:
1. Battle of Walaja (633 CE): He defeated the Sassanid Empire's forces.
2. Battle of Ullais (633 CE): He defeated the Sassanid Empire's forces again.
3. Battle of Firaz (634 CE): He defeated the combined forces of the Sassanid and Byzantine empires.
4. Conquest of Damascus (634 CE): He led the Muslim army to victory against the Byzantine Empire.
5. Battle of Yarmouk (636 CE): He played a key role in the decisive victory against the Byzantine Empire.
6. Conquest of Jerusalem (638 CE): He led the Muslim army to capture the city.
Achievements:
1. Unified Arabia under Islamic rule.
2. Conquered vast territories, including Syria, Palestine, and Iraq.
3. Implemented effective military strategies and tactics.
4. Earned the title "Saifullah" (Sword of Allah).
Later Life and Death:
Khalid was dismissed from his military position by Caliph Umar due to political reasons. He died in 642 CE in Homs, Syria, and was buried in the same city.
Legacy:
Khalid bin Walid is remembered as one of the greatest military generals in history, known for his bravery, strategic thinking, and unwavering dedication to Islam.
خالد بن ولید (رضی اللہ عنہ) کی مکمل کہانی
خالد بن ولید بن المغیرہ، جو عام طور پر خالد بن ولید (رضی اللہ عنہ) کے نام سے معروف ہیں، اسلامی تاریخ کے عظیم فوجی کمانڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کی ولادت قریش قبیلے کے معزز خاندان میں 592ء میں ہوئی۔ آپ کے والد، ولید بن المغیرہ، قریش کے معروف سردار اور مالدار شخصیت تھے۔ خالد (رضی اللہ عنہ) کی ابتدائی زندگی قریش کی روایتی تعلیم اور تربیت کے تحت گزری اور آپ جوانی میں ہی سرفراز اور بہادر فوجی کی حیثیت سے معروف ہو گئے۔
اسلامی تاریخ میں خالد بن ولید (رضی اللہ عنہ) کا نام اس وقت ابھرا جب آپ نے اسلام قبول کیا۔ آپ نے ابتدا میں اسلامی تحریک کے خلاف جنگیں لڑیں، لیکن 629ء میں آپ نے اسلامی فتوحات کی حمایت کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مل کر اسلام کی خدمت کی۔ آپ کی شجاعت اور فوجی حکمت عملی نے آپ کو "سیف اللہ" یعنی "اللہ کی تلوار" کا لقب دلایا۔
خالد (رضی اللہ عنہ) کی سب سے مشہور جنگیں وہ ہیں جو آپ نے مسلمانوں کی فتوحات کے ��وران لڑیں۔ جنگ مؤتہ، جو 629ء میں لڑی گئی، میں آپ نے اپنی بے مثال قیادت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ یہاں آپ نے تین مسلم کمانڈرز کی شہادت کے بعد فوج کی قیادت سنبھالی اور رومیوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ذریعے اسلامی فوج کو واپس مدینہ لے جانے میں کامیاب ہوئے۔
جنگ یرموک، جو 636ء میں ہوئی، میں خالد بن ولید (رضی اللہ عنہ) نے اپنی فوجی مہارت سے بازنطینی سلطنت کے خلاف ایک تاریخی فتح حاصل کی۔ اس جنگ نے اسلامی خلافت کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا اور یہ جنگ اسلامی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے۔
خالد بن ولید (رضی اللہ عنہ) کی زندگی میں بے شمار فتوحات اور جنگیں شامل ہیں، جن میں جنگ قادسیہ اور جنگ جلولا بھی شامل ہیں۔ ان جنگوں میں آپ نے اپنی بے مثال قیادت اور فوجی حکمت عملی سے مسلمان لشکر کو فتح دلائی اور اسلامی سلطنت کی حدود کو وسیع کیا۔
خالد بن ولید (رضی اللہ عنہ) کی زندگی کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپنی فوجی فتوحات کے باوجود کبھی بھی ظلم یا زیادتی کی روشنی نہیں دکھائی۔ آپ نے اسلامی قوانین اور اصولوں کے تحت جنگ کی اور ہمیشہ دشمنوں کے ساتھ عدل و انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا۔
وفات کے بعد، خالد بن ولید (رضی اللہ عنہ) کو مسلمانوں کے لئے ایک عظیم رہنما اور فوجی کمانڈر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ آپ کی زندگی کا سفر اسلامی فتوحات کی داستان میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور آپ کی قیادت کی مثالیں آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ آپ کی وفات 642ء میں ہوئی اور آپ کو مدینہ منورہ میں دفن کیا گیا۔ خالد بن ولید (رضی اللہ عنہ) کی سرفرازی اور شجاعت اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، جو آج بھی مسلمانوں کے لئے فخر و عزت کا باعث ہے۔
1 note · View note
alhaqnews12 · 2 months
Text
جماعت اسلامی کا پلان بی سامنے آ گیا رکاوٹوں اور گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کا تین مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہزیروپوائنٹ اسلام آباد دھرنا دیا جائے گا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن قیادت کریں گے۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم، صوبائی اور اسلام آباد کی قیادت شریک ہوگیمری روڈ راولپنڈی پر دھرنا دیا جائے گا، مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم قیادت کریں گے۔ مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، صوبائی اور ضلعی قیادت لیڈ کرے گی تیسرا دھرنا 26 نمبر چونگی پر ہو گا، مرکزی نائب امیر ڈاکٹر عطاءالرحمن ، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان اور صوبائی قیادت لیڈ کریں گی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر جہاں رکاوٹ ہوگی، وہیں دھرنا ہوگا، اب جماعت اسلامی کا ایک نہیں کئی دھرنے ہوں گے۔ مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گےمرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا بیان‎#دھرناہونےدو_ورنہ ‎#اب_فیصلہ_دھرنےمیں_ہوگا
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
meta-bloggerz · 3 months
Text
پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا فواد چوہدری سے رابطہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے فواد چوہدری سے موجودہ قیادت پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔ فواد چوہدری سے  پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ پالیسی کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما…
0 notes
emergingpakistan · 1 year
Text
عمران خان کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا؟
Tumblr media
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں تین سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا جس سے ان کے سیاسی کیریئر کو ایک نیا دھچکا لگا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان میں حزب اختلاف کے اہم رہنما عمران خان کو اس سال کے آخر میں متوقع قومی انتخابات سے قبل اپنے سیاسی کیریئر کو بچانے کے لیے ایک طویل قانونی جنگ کا سامنا ہے۔ اس قانونی جنگ کے بارے میں کئی اہم سوالات ہیں جن کا جواب عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
کیا عمران خان کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا؟ قانون کے مطابق اس طرح کی سزا کے بعد کوئی شخص کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہو جاتا ہے۔ نااہلی کی مدت کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔ قانونی طور پر اس نااہلی کی مدت سزا کی تاریخ سے شروع ہونے والے زیادہ سے زیادہ پانچ سال ہو سکتے ہیں لیکن سپریم کورٹ اس صورت میں تاحیات پابندی عائد کر سکتی ہے اگر وہ یہ فیصلہ دے کہ وہ بے ایمانی کے مرتکب ہوئے اور اس لیے وہ سرکاری عہدے کے لیے ’صادق ‘ اور ’امین‘ کی آئینی شرط پورا نہیں کرتے۔ اس طرح کا فیصلہ 2018 میں تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کے خلاف دیا گیا تھا۔ دونوں صورتوں میں عمران خان کو نومبر میں ہونے والے اگلے عام انتخابات سے باہر ہونے کا سامنا ہے۔ عمران خان کا الزام ہے کہ ان کی برطرفی اور ان کے اور ان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن میں عسکری عہدیداروں کا ہاتھ ہے۔ تاہم پاکستان کی فوج اس سے انکار کرتی ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسے رہنماؤں کی مثالیں موجود ہیں جو جیل گئے اور رہائی کے بعد زیادہ مقبول ہوئے۔ نواز شریف اور ان کے بھائی موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف دونوں نے اقتدار میں واپس آنے سے پہلے بدعنوانی کے الزامات میں جیل میں وقت گزارا۔ سابق صدر آصف علی زرداری بھی جیل جا چکے ہیں۔ 
Tumblr media
عمران خان کے لیے قانونی راستے کیا ہیں؟ عمران خان کے وکیل ان کی سزا کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے اور سپریم کورٹ تک ان کے لیے اپیل کے دو مراحل باقی ہیں۔ سزا معطل ہونے کی صورت میں انہیں کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔ اگر ان سزا معطل کر دی جاتی ہے تو عمران خان اب بھی اگلے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ عمران خان کو مجرم ٹھہرانے کے فیصلے کو بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ فیصلہ جلد بازی میں دیا گیا اور انہیں اپنے گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ لیکن سزا سنانے والی عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان کی قانونی ٹیم نے جو گواہ پیش کیے ان کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔ بار بار طلب کیے جانے کے باوجود کئی ماہ تک عدالت میں پیش ہونے سے عمران خان کے انکار کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت تیز کر دی تھی۔ تاہم توشہ خانہ کیس ان پر بنائے گئے 150 سے زیادہ مقدمات میں سے صرف ایک ہے۔ ڈیڑھ سو سے زیادہ مقدمات میں دو بڑے مقدمات شامل ہیں جن میں اچھی خاصی پیش رفت ہو چکی ہے انہیں زمین کے معاملے میں دھوکہ دہی اور مئی میں ان کی گرفتاری کے بعد فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ امکان یہی ہے کہ انہیں ایک عدالت سے دوسری عدالت میں لے جایا جائے گا کیوں کہ وہ تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
عمران خان کی پارٹی کا کیا ہو گا؟ عمران خان کے جیل جانے کے بعد ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں۔ نو مئی کے تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد کئی اہم رہنماؤں کے جانے سے پارٹی پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے اور بعض رہنما اور سینکڑوں کارکن تاحال گرفتار ہیں۔ اگرچہ پاکستان تحریک انصاف مقبول ہے لیکن سروے کے مطابق یہ زیادہ تر عمران خان کی ذات کے بدولت ہے۔ شاہ محمود قریشی کے پاس اس طرح کے ذاتی فالوورز نہیں ہیں اور تجزیہ کاروں کے مطابق وہ کرکٹ کے ہیرو کی طرح تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے سے قاصر ہوں گے۔ ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے پر پابندی کے بعد بھی عمران خان نے اپنے حامیوں کے ساتھ مختلف سوشل میڈیا فورمز جیسے ٹک ٹاک ، انسٹاگرام، ایکس اور خاص طور پر یوٹیوب تقریبا روزانہ یوٹیوب تقاریر کے ذریعے رابطہ رکھا تھا لیکن اب وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں ان کی پارٹی کو کامیابی ملی تو وہ دوبارہ اقتدار میں آ سکتے ہیں۔
روئٹرز
بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
3 notes · View notes
airnews-arngbad · 2 months
Text
 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 07 August 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ  :  ۷؍  اگست  ۲۰۲۴؁ ء
وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭ جامع تعلیمی مہم  اور  معذورمربوط تعلیم  اسکیم کے تحت  3؍ ہزار  105؍ خصوصی اساتذہ کو ملازمت میں 
شامل کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ 
٭ بانگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ریاست کے طلباء کوبحفاظت وطن واپس لانے کے لیے ریاستی حکومت کوشاں
٭ ریاست میں  9؍ سے  15؍ اگست کے دوران ہر گھر ترنگا مہم 
اور
٭ پیرس اولمپک میں پہلوان ونیش پھوگاٹ کا تاریخی کار نامہ  ‘  آج سونے کے تمغے کے لیے دائو پیچ آزمائیں گی
اب خبریں تفصیل سے...
ریاستی حکو مت نے  جامع تعلیمی مہم  اور  معذورمربوط تعلیم اسکیم کے تحت سال  2006؁ء  سے ملازمت پر مامور   3؍ ہزار  105؍ خصوصی اساتذہ کو ملازمت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔خصوصی اساتذہ عہدےکی تخلیق  اور  قدیم پینشن اسکیم کے خصوص میں کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نےیہ اعلان کیا ۔اِس موقعے پر ریاست کے کیندر وِدیا لیہ میں ایک خصوصی ٹیچر مقرر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ اِسی دوران  سال  2005؁ء  سے قبل اعزازیہ کی بنیاد پر بر سر خدمت  26؍ ہز ار  900؍ اساتدہ کے لیے قدیم پینشن اسکیم نافذ کرنےکی صورت میں بڑھنے والے اخراجات پر دوبارہ غور و خوص کرنے کے مقصد سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ایجو کیشن کمشنر  اِس کمیٹی کی قیادت کریں گے ۔
***** ***** ***** 
بانگلہ دیش میں حالیہ بد امنی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے وہاں پھنسے ہوئے ریاست کے طلباء کو وطن واپس لانے کے سلسلے میں وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا ہے ۔انھوں نے وزارت سے طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی التجا کی ہے ۔ ریاستی حکو مت نے طلباء کی فہرست بھی وزارتِ خارجہ کو دی ہے ۔ ساتھ ہی بانگلہ دیش کے حا لات پر نظر رکھنے کے مقصد سے  اور  مرکزی افسران  نیز  طلباء کے کنبوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے  ایک دستہ بھی تشکیل دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ بانگلہ دیش میں  پھنسے ہوئے ریاستی طلباء کو بحفاظت واپس لا نا حکو مت کی تر جیحات میں شامل ہیں ۔ انھوں نے کہا ایسے حالات میں وہ متعلقہ کنبوں کے ساتھ ہیں ۔  
**** ***** ***** 
ریاست میں  9؍ سے  15؍ اگست کے دوران ہر گھر ترنگا مہم چلائی جائے گی ۔ شعبہ ثقافتی امور کے اپر چیف سیکریٹری  وِکاس کھار گے نے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس دوران مختلف پروگرامس کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ مرکزی حکو مت کی شروع کردہ اِس خصوصی مہم کا یہ تیسرا سال ہے ۔ مرکزی حکو مت نے اِس سال بھی  ترنگا ریلی  ‘  ترنگا  یاترا  ‘  ترنگا میرا تھان  ‘  ترنگا کونسرٹ  ‘  ترنگا کینوس  ‘  ترنگا عہد   اور  ترنگا سیلفی جیسی سرگر میوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 
***** ***** ***** 
  شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ   اُدھو ٹھاکرے اپنے  3؍ روزہ دورے پر کل دِلّی پہنچے ۔ ہما رے نمائندے نے خبر دی ہے کہ  اِس دورے میں وہ کانگریس پارٹی کے صدر  ملکارجُن کھر گے سمیت  عام آدمی پارٹی  ‘  ترنمول کانگریس پارٹی ‘ سماج وادی پارٹی  وغیرہ انڈیا اتحاد کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ۔
***** ***** ***** 
وزیر برائے ایکسائز  شنبھو راج دیسائی نے کہا ہے کہ سروِس گیرنٹی ایکٹ سے متعلق عوامی آگاہی میں اضا فہ کر کے اُس پر عمل در آمد کیاجا ئے ۔ خیال رہے کہ سروِس گیرنٹی ایکٹ پر موثر عمل در آمد کے مقصد سے ایک پائلیٹ پروجیکٹ کا آغاز آئندہ  15؍ اگست سے کیا جارہا ہے ۔ اِس خصوص میں کل منعقدہ میٹنگ میں وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔جناب شنبھو راج دیسائی نے یہ پائلیٹ پروجیکٹ پہلے کولہا پور میں  اور  اُس کے بعد  پوری ریاست میں متعارف کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
***** ***** ***** 
مملیکتی وزیر کے قائم مقام  ریاست کے وسنت رائو نائک زراعت خود کفیل مشن کے  چیر مین  Nilesh Helonde      نے کل جالنہ کے نئے مونڈھے میں واقع ریشم بازار کا جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے ریشم کے کاشتکاروںکے لیے بازار میںمہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی انھوں نے ریشم کی کاشت کے لیے ملنے والی امداد  ‘  ریشم کے ساتھ ساتھ کاشت کی جانے والی دیگر فصلیں ‘چو کی سینٹر  ‘   ریشم کاشتکاروں کو در پیش مسائل ‘  وِدربھ  اور  مراٹھواڑہ کے قریب واقع دیگر منڈیوں کی بھی تفصیلات حاصل کی ۔ اِس کے علاوہ بازار میں فروخت کے لیے لائی گئی موسمبی کی بھی تفصیلی معلومات حاصل کر تے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں ۔
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کے اجنٹا گائوں میں واقع پُل وجا پُشتے کی تعمیر نو کے سلسلے میں جلد از جلد کارروائی کی جائے ۔ نگراں وزیر عبد الستار نے یہ ہدایت دی ہے ۔ وہ کل منترالیہ میں مراٹھواڑہ آب رسانی ترقیاتی کارپوریشن کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے مذکورہ علاقے کے مختلف تر قیاتی کاموں کے لیے جلد ازجلد ٹینڈر جاری کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ 
***** ***** ***** 
پیرس اولمپک میں کُشتی مقابلوں کے آخری رائونڈ میں پہنچ کر بھارت کی پہلوان  وِنیش پھو گاٹ نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔یہ کارنامہ انجام دینے والی وہ پہلی بھارتی خاتون پہلوان بن گئی ہے ۔آخری رائونڈ میں وہ آج  امریکہ کی خاتون پہلوان سے زور آزمائیں گی۔ 
اُدھر خواتین کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں آج منیکا بترا  ‘  شری جا  اکو لا  اور  ارچنا کامت کی ٹیم جرمنی کی ٹیم کے ساتھ کوارٹر فائنل میں کھیلے گی ۔ 
دوسری جانب مردوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے کے کوارٹر فائنل میں بھارت کو شکست کا سامنا کر نا پڑا ۔ 
نیزہ بازی میں بھارت کے نیرج چوپرا بھی آخری رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔کل کھیلے گئے کوالیفائنگ رائونڈ میں نیرج نے پہلی ہی کوشش میں سب سے زیادہ  89؍ اعشاریہ 34؍ میٹر دور نیزہ پھینک کر پہلا مقام حاصل کیا ۔ نیزہ بازی کا آخری رائونڈ کل کھیلا جائے گا ۔
ہاکی کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو  جر منی کی ٹیم سے 2 - 3 ؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب کانسے کے تمغے کے لیے بھارت کا سامنا اسپین سےہوگا ۔ 
***** ***** ***** 
` بھارت  اور  شری لنکا کے مابین جاری  3؍ ایک روزہ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ بھارتی وقت کے مطا بق یہ مقابلہ دو پہر  ڈھائی بجے سے شروع ہو گا ۔ خیال رہے کہ سیریز میں  شری لنکا  کو  ایک  صفر سے برتری حاصل ہے ۔
***** ***** ***** 
ناندیڑ شہر کے قریب آباد  زری گائوں میں واقع کان میں تیر نے گئے 4؍ افراد  ڈوب کر جا بحق ہو گئے ۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ شہر کے 5؍ افراد کان میں تیر نے کے لیے گئے تھے ۔ اِن میں سے  3؍ افراد کو تیر نا نہیں آتا تھا لہذا وہ ڈو بنے لگے اسی دوران ایک دوسرے کو بچا نے کی کوشش کرتے ہوئے 4؍ افراد ڈوب کر جا بحق ہو گئے ۔ میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ دستے نے چاروں مہلو کین کی نعشیں باہر نکال لی ہیں۔
***** ***** ***** 
لاتور میں واقع سینٹرل ریزر و پولس فورس  کے تر بیتی مرکز میں 119؍ جوانوں پر مشتمل دستے کی کانوکیشن تقریب کل منعقد کی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر سینٹرل ریزرو پولس فورس کے پرنسپال  امیر الحسن انصاری خصوصی طور پر موجود تھے ۔ تر بیت پوری کر نے والے مختلف گروہوں کے جوانوں کا   اِس تقریب میںاستقبال کیاگیا ۔
***** ***** *****
شہر یان کو بنیادی سہو لیات مہیا کرنے  او ر  اُن کے مسائل حل کرنے میں میونسپل کارپوریشن نا کام ثابت ہو رہی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے بیڑ میں کل شیو سنگرام کے عہدیداران کی جانب سے ٹھیہ آندو لن کیاگیا ۔ اِس موقعے پر شیو سنگرام کی بزرگ رہنما  جیوتی میٹے نے ایک وفد ساتھ جا کر چیف آفیسر نیتا آندھارے کو مطالباتی محضر بھی پیش کیا ۔
***** ***** *****
گزشتہ ایک تاریخ سے شروع ہوئے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کا آج اختتام ہو رہا ہے ۔ اِسی منا سبت سے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر کے  N-8؍  علاقے میں واقع میونسپل ہسپتال میں عوامی بیداری پروگرام کااہتمام کیا گیا تھا ۔ یہ پروگرام میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارچنا رانے کی رہنمائی میں انجام دیاگیا ۔ ***** ***** *****
ناسک ضلعے میں ہوئی بارش کی بدولت ڈیم کے آبی ذخیرے میں اضا فہ ہوا ہے ۔ نادور مدھ میشور پُشتے سے فی  الحال  15؍ ہزار  274؍ مکعب فیٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے ۔ 
اِسی دوران چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پیٹھن میں واقع ناتھ ساگر ڈیم کی سطح آب  ایک ہزار  503؍ فیٹ پر پہنچ گئی ہے ۔موصولہ اطلاع میں بتا یاگیا ہےکہ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ   22؍ فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے ۔ 
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭ جامع تعلیمی مہم  اور  معذورمربوط تعلیم  اسکیم کے تحت  3؍ ہزار  105؍ خصوصی اساتذہ کو ملازمت میں
شامل کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ 
٭ بانگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ریاست کے طلباء کوبحفاظت وطن واپس لانے کے لیے ریاستی حکومت کوشاں
اور
٭ ریاست میں  9؍ سے 15؍ اگست کے دوران ہر گھر ترنگا مہم 
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
latestnews710 · 5 months
Link
0 notes