Tumgik
#شہزادہ محمد بن سلمان
urduchronicle · 7 months
Text
اوپیک پلس ممالک تیل پیداوار میں کمی کے معاہدے میں شامل ہوں، صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد کا مطالبہ
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو اوپیک پلس کے تمام ممبران سے تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیداوار میں کمی تیل پیداوار والے ملکوں اور وسیع تر عالمی معیشت کی بھلائی کے لیے ہے۔ پیوٹن نے بدھ کے روز سعودی ولی عہد کے ساتھ ریاض میں اوپیک پلس جو کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس کی زیرقیادت اتحادیوں کی طرف…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 1 month
Text
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرلی
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق سابق صدر ابراہیم رئیسی کی تعزیت کے لیے ٹیلی فون کیا۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی اور ایران کے قائم مقام صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اسلامی جمہوریہ کے دورے کی دعوت…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
jhelumupdates · 3 months
Text
پاکستانی سفیر احمد فاروق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش کیں
0 notes
emergingpakistan · 1 year
Text
مشرق وسطیٰ میں امریکی زوال اور چین کی نئی سافٹ پاور
Tumblr media
رواں ماہ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے دورۂ سعودی عرب کے بعد میں سوچ رہا ہوں کہ کیا امریکہ اپنے محدود نقطہ نظر سے ہٹ کر بھی مشرق وسطیٰ کے معاملات سے آگاہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے مبینہ طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بتایا کہ ریاض کی جانب سے واشنگٹن کے علاقائی مخالفین ایران اور شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے امریکہ کو ’اندھیرے میں رکھا‘ گیا۔ ان ریمارکس کو اوباما انتظامیہ میں ولیم برنز کے کردار اور ایران کے بارے میں نئی امریکی پالیسی کی تشکیل کے تناظر میں انتہائی ستم ظریفی قرار دیا جا سک��ا ہے، جس کے نتیجے میں واشنگٹن نے عراق (2003 سے) اور افغانستان (2001-2021) میں غلطیاں کیں۔ 2009 میں ولیم برنز نے وضاحت کی تھی کہ ایران کو ایک اہم علاقائی کھلاڑی تسلیم کرتے ہوئے، ایرانی حکومت کو نہیں بلکہ اس کے رویے کو تبدیل کرنے کے لیے ’ہمارا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ایرانی زیادتیوں کو کم کرتے ہوئے ایرانی اثر و رسوخ کے ساتھ رہنے کے لیے ایک طویل مدتی بنیاد تلاش کریں۔‘
ولیم برنز نے 14 سال قبل اس پالیسی کی وکالت کی تھی جو 2023 میں ایران کے بارے میں سعودی نقطہ نظر کے قریب تر ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ امریکہ کسی بیرونی رکاوٹ کے بغیر رابطے کی پالیسی کے ذریعے ایرانی طرز عمل کو تبدیل کرنے کی اپنی صلاحیت میں درحقیت ناتجربہ کار تھا۔ آج، ایران کے بارے میں سعودی نقطہ نظر سے لگتا ہے کہ ایران کے فیصلہ سازی کے عمل پر چین کا اثر و رسوخ اتنا مضبوط ہے کہ بات چیت کی پالیسی کے لیے راہیں کھول سکتا ہے۔ تاہم، سعودی نقطہ نظر صرف اس امید پر مبنی نہیں کہ روابط ایران کی جوہری، فوجی اور علاقائی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔ ڈیموکریٹک اور رپبلکن انتظامیہ کی جانب سے ایران کے متعلق اپنی پالیسیوں میں بار بار تبدیلیوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یوکرین جنگ کی معاشی قیمت، مسئلہ فلسطین کے حل میں ناکامی، نام نہاد عرب سپرنگ کی حمایت اور داخلی انتشار نے علاقائی ممالک میں امریکی ساکھ کو مزید نقصان پہنچایا۔
Tumblr media
اس کے مقابلے میں مختلف ممالک کے اندر چینی سرمایہ کاری پر غور کریں، جس نے بیجنگ کے لیے سافٹ پاور سے جغرافیائی معاشیات اور جغرافیائی سیاست کی طرف منتقل ہونے کی راہ ہموار کی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں چین کے عروج کو تمام علاقائی ممالک کے ساتھ بیجنگ کے اقتصادی شراکت داری کے نقطہ نظر سمجھنا ہو گا۔ یہ اقتصادی نقطہ نظر کمزور علاقائی حریفوں جیسا کہ 2001 میں طالبان اور 2003 میں صدام حسین حکومت کے خلاف فوجی طاقت دکھانے کی امریکی پالیسی سے بہت مختلف ہے۔ جیسا کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے ٹوئٹر پر وضاحت کی: ’چین نے چالاکی کی بجائے معاشی طاقت دکھا کر امریکی سلطنت کو نکال باہر کیا ہے۔ گذشتہ ایک دہائی میں ہمارے ملک نے سڑکوں، بندرگاہوں، پلوں اور ہوائی اڈوں پر بمباری کرنے میں کھربوں خرچ کیے۔ چین نے اتنی ہی رقم ترقی پذیر ممالک میں ان کی تعمیر پر لگائی۔‘ مزید برآں، اوباما دور (2009-2017) کے بعد سے، مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی کے رد عمل سے واشنگٹن کے علاقائی شراکت دار الجھن کا شکار ہیں۔
نام نہاد ’عرب سپرنگ‘ کے دوران اپنے علاقائی اتحادیوں کے لیے امریکی حمایت کی کمی اور خطے میں سماجی افراتفری کے وقت تہران کے ساتھ مفاہمت کے خیال نے اس کے خلیجی اتحادیوں کی اکثریت کو خودمختاری اور تنوع پر مبنی ایک نئی خارجہ پالیسی ڈھونڈنے پر مجبور کیا۔ جنگوں کے ذریعے خطے کو تبدیل کرنے میں نیو کنزرویٹو ناکامی اور خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کو ترجیح دیے بغیر امریکی اثر و رسوخ کو فروغ دینے کا ڈیموکریٹک نقطہ نظر، دونوں اس کے علاقائی زوال کو تیز کرنے والے عوامل رہے ہیں۔ مزید برآں، براک اوباما کی علاقائی پالیسی جس کی بنیاد خلیجی ریاستوں کے بارے میں تنقیدی نقطہ نظر پر تھی اور ساتھ ہی جارج ڈبلیو بش انتظامیہ کے تحت علاقائی جنگوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی ساکھ کم کی۔ جنگی جنون اور امریکی اخلاقی برتری کے احساس کے علاوہ دنیا بھر، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے وقار پر وہاں کی داخلی بحثوں کے تباہ کن اثرات پر غور کرنا ہو گا۔
ایران کے بارے میں اوباما کے پالیسی جائزے کے بعد سے واشنگٹن اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے درمیان ایرانی مسائل پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا، لہٰذا خطے میں اب یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ ڈیموکریٹس کی علاقائی پالیسی کا تعین ان کی اس خواہش سے ہو گا جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے برعکس کرنے کی ہے۔ اس امریکی داخلی تناظر میں ٹرمپ انتظامیہ کے تحت سعودی امریکہ تعلقات کا مثبت ماحول بائیڈن انتظامیہ کے آغاز میں سرد اور مزید کشیدہ ہو گیا۔ اس تعصب پسندی نے اس علاقائی تاثر کو تقویت دی کہ امریکہ کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی، علاقائی مسائل اور خدشات کو حل کرنے کی کسی بھی حقیقی خواہش سے زیادہ داخلی انتشار کی عکاس ہے۔ وہ نقطہ نظر جس کا محور امریکہ ہو، اب اس خطے کے ممالک کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ اس کے برعکس، افغانستان اور عراق میں امریکہ کی ماضی کی غلطیوں کو دیکھتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو چاہیے کہ اپنے علاقائی شراکت داروں سے مشورہ لے تاکہ امریکی اثر و رسوخ کو بہتر بنایا جا سکے اور جنگوں کے بعد کھوئے ہوئے کچھ وقار کو دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔
لہٰذا ایرانیوں اور ڈیموکریٹکس کے لیے یہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری لگتا ہے کہ وہ اپنی اندرونی بحثوں سے نکل کر ایک نئی علاقائی پالیسی تشکیل دیں جو خطے کی سماجی و ثقافتی تبدیلی کے عین مطابق ہو۔ یہ واشنگٹن میں سیاسی دھڑوں کے قلیل مدتی اندرونی مفادات کے بجائے سیاسی استحکام اور اقتصادی فائدہ مند نقطہ نظر کی حمایت میں ہونی چاہیے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو جغرافیائی سیاست اور سافٹ پاور دونوں کے لحاظ سے چین کا عروج جاری رہے گا۔ 
اس تحریر کے مصنف ڈاکٹر محمد السلمی بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ فار ایرانی سٹڈیز کے صدر ہیں۔
ڈاکٹر محمد السلمی  
بشکریہ انڈپینڈنٹ اردو
0 notes
marketingstrategy1 · 1 year
Text
پیٹرول کی پیداوارمیں توازن؛ سعودی ولی عہد کا روسی صدر کو فون
سعودی عرب اور روس کی قیادت نے تیل کی پیداوار پر تبادلہ خیال کیا؛ فوٹو: فائل ریاض / ماسکو: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی تیل منڈی میں استحکام کے لیے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’’اوپیک‘‘…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 1 year
Text
پیٹرول کی پیداوار میں عدم توازن؛ سعودی ولی عہد کا روسی صدر کو فون
سعودی عرب اور روس کی قیادت نے تیل کی پیداوار پر تبادلہ خیال کیا؛ فوٹو: فائل ریاض / ماسکو: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو مین عالمی تیل منڈی میں استحکام کے لیے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’’اوپیک‘‘…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
moazdijkot · 2 years
Text
چینی صدر3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
چینی صدر3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
(24 نیوز)چینی کے صدر شی جن پنگ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب آمد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پرتپاک استقبال کیا ،چینی صدر خلیجی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران 29 ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں،سعودی عرب اور چین کے درمیان 20 معاہدے ہونگے ،چین سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ڈویلپمنٹ میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 7 months
Text
صدر پیوٹن کا مشرق وسطیٰ کا غیرمعمولی دورہ، محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے
روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایک غیر معمولی بیرون ملک دورے کے دوران، تیل کی پیداوار، اوپیک + اور غزہ کی پٹی اور یوکرین میں جنگوں پر بات چیت کے لیے بدھ کو سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ پیوٹن کی شہزادے کے ساتھ ملاقات تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں مزید کمی کے وعدے کے بعد ہوگی۔ پیوٹن صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے بات چیت کے لیے ابوظہبی پہنچے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
htvpakistan · 2 years
Text
بائیڈن کا جی 20 اجلاس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات نہ کرنے کا ارادہ
بائیڈن کا جی 20 اجلاس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات نہ کرنے کا ارادہ
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جی 20 سربراہی اجلاس میں جوبائیڈن کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے امکان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو جواب دینے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن باضابطہ طریقہ کار اپنائیں گے جس میں امریکی سیکیورٹی امداد میں تبدیلیاں بھی زیرغور ہیں۔ خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ’سی این این‘ سے بات کرتے ہوئے جیک سلیوان…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
usmansani · 2 years
Text
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم بن گئے۔ 28 ستمبر 2022 سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ روایتی طور پر، سعودی عرب میں وزیر اعظم کا عہدہ ایک ایسا عہدہ ہوتا ہے جو برسراقتدار ہوتا ہے۔ لیکن شہزادے کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ 86 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے 37 سالہ بیٹے محمد بن سلمان کو پہلے ہی تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ملک…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
omega-news · 2 years
Text
محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم ہوں گے۔
محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم ہوں گے۔
سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان نے ولی عہد اور بیٹے محمد بن سلمان کو مملکت کا وزیراعظم مقرر کردیا۔ سعودی شاہ سلمان کی جانب سے شاہی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔ وزیر اعظم مقرر ہونے سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان نائب وزیراعظم اور…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
marketingstrategy1 · 1 year
Text
رواں برس حج کے دوران ’حرمین ٹرین‘ خواتین ڈرائیورز چلائیں گی
حرمین ٹرین چلانے کے لیے 32 خواتین کو تربیت دی گئی ہے، فوٹو: فائل ریاض: سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کو مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے اور انھیں روزگار کی فراہمی سمیت دیگر امور کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حج کے دوران مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے واپسی مکہ چلنے والی خصوصی ٹرینوں کے لیے خواتین ڈرائیورز کو بھی تربیت دی گئی ہے اور رواں سال حج میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 1 year
Text
رواں برس حج کے دوران ’حرمین ٹرین‘ خواتین ڈرائیورز چلائیں گی
حرمین ٹرین چلانے کے لیے 32 خواتین کو تربیت دی گئی ہے، فوٹو: فائل ریاض: سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کو مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے اور انھیں روزگار کی فراہمی سمیت دیگر امور کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حج کے دوران مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے واپسی مکہ چلنے والی خصوصی ٹرینوں کے لیے خواتین ڈرائیورز کو بھی تربیت دی گئی ہے اور رواں سال حج میں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
umeednews · 2 years
Text
سعودی عرب سیلاب متاثرین کی حمایت جاری رکھے گا، سعودی ولی عہد کی وزیراعظم کو یقین دہانی
سعودی عرب سیلاب متاثرین کی حمایت جاری رکھے گا، سعودی ولی عہد کی وزیراعظم کو یقین دہانی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 92ویں قومی دن کے موقع پر فرمانروا سمیت سعودی عوام کو مبارک باد پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نے سعودی عرب کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال اور اس حوالے سے جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں سے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 9 months
Text
امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدہ محمد بن سلمان کی ترجیح، فلسطینی مطالبات سائیڈ پر رکھ دیئے، سفارتی ذرائع
اسرائیل سے تعلقات بحالی کے بدلے سعودی عرب امریکا کے ساتھ ایک ایسے فوجی معاہدے کو حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے جس کے تحت امریکہ کے لیے سعودی مملکت کا دفاع  لازم ہوگا۔ یہ بات مذاکرات سے واقف تین علاقائی ذرائع نے روئٹرز کو بتائی۔ سعودی عرب نے ابتدائی طور پر نیٹو طرز کے معاہدے کا مطالبہ کیا تھا،جب جولائی 2022 میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جو بائیڈن کے درمیان…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes