#سروالہ
Explore tagged Tumblr posts
Text
ضلع اٹک کی بارانی زمین اور کاشتکاری
ضلع اٹک کی بارانی زمین اور کاشتکاری
آبی اٹک کی وہ زمین جو دریائے ہرو میں سلطان پور سے نیچے کٹ لگا کر اور وہ زمین جو چشموں اور دوسرے ندی نالوں میں کٹاؤ ڈال کر سیراب کی جاتی ہے آبی کہلاتی ہے۔ سب سے زیادہ مفید زمین وہ ہے جو واہ اور حسن ابدال کے چشموں سے سیراب ہوتی ہے، یہ بہت زیادہ اچھی ہے۔باقی کہیں کہیں ٹکڑوں میں بھی ایسی زمینیں ملتی ہیں لیکن زیادہ تر دیہات میں ایک ہی قسم کی زمین ہے۔ پنڈی گھیب میں آبی سے مراد ہر جگہ چاہی زمین کو ہی…
View On WordPress
#Agriculture and irrigation#attock#attock geographic#attock geography#campbellpore#Campbellpur#iattock magazine#Rainfed land and farming in Attock district،Agriculture and Horticulture#samana#اٹک#اٹک کا جغرافیہ#برہان#پنڈ فضل خان#ثمانہ زہرا#زراعت#زمین زندگی اور زمانہ#زمیندار#سردار ساجد محمود خان#سروالہ#ضلع اٹک کی بارانی زمین اور کاشتکاری#فتح جنگ#کیمبل پور#لارنس پور#مرزا#میرا#ہرو
0 notes
Photo
اٹک؛پولیومہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے کردیا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ گھیب اور جنڈ کا اچانک دورہ اٹک؛پولیومہم کا افتتاح اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہوا ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی گئی یہ مہم 21 جنوری سے 25 جنوری تک جار ی رہے گی جس میں 2 لاکھ 88 ہزار 551 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے انہیں بتایا گیا کہ اس مہم میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیے جا رہے ہیں پولیو مہم میں 903 ٹیمیں حصہ لیں گی ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں ۔ اٹک ؛ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ گھیب اور جنڈ کا اتوار کے روز اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر متعلقہ ایم ایس نے انہیں ہسپتالوں کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں میں ��یادہ سے زیادہ مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن مریضوں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے انہوں نے مختلف وارڈز کے دورہ کے دوران وہاں موجود مریضوں سے ان کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں سوالات کیے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ اٹک ؛ حکومت سانحہ ساہیوال میں ملوث افرادکو سخت سزا دے ، بے گناہ معصوم بچوں کے والدین کو بے دردی سے قتل کرنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے حکومت سانحہ میں ملوث اہلکاروں کو سخت ترین سزادے تاکہ آئندہ کسی کو جرأت نہ ہو کہ وہ بے گناہ افراد کو قتل کرے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدنے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کھلی دہشتگردی ہے نہتے شہریوں کو ان کے معصوم بچوں کے سامنے قتل کرنا کہاں کا انصاف ہے انہوں نے کہا 24 گھنٹے بعد وزیر اعظم کو اس واقعہ پر دکھ ہوا واقعہ پر پاکستان کے ہر شہری کا دل دکھی اور آنکھ نم ہے حکومت نے واقعہ سے متعلق 3 بار موقف تبدیل کیا پنجاب حکومت اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو ��یفر کردار تک پہنچائے پولیس کے ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اٹک؛اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں 9ملزمان سے پسٹل ، چھریاں ، چرس اور شراب برآمد مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی فیاض احمد دیو کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ضلع اٹک کی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاوٗن جاری رکھتے ہوئے متعدد کاروائیاں کیں جن میں تھانہ سٹی اٹک پولیس نے ملزم محمد شہزاد ولد محمد اعجاز اعوان سکنہ دکھنیر سے 10 کپی شراب ، ناصر حیات ولد رحمت اللہ سکنہ سروالہ اور رضا احمد ولد امتیاز سکنہ محلہ مسجد لوہاراں جو موٹر سائیکل نمبر AKK-51 پر سوار تھے دونوں ملزمان کے قبضہ سے 30 بوتل شراب برآمد کر لی ، اسی طرح سب انسپکٹر محمد افضل تھانہ سٹی اٹک نے مشہور منشیات فروش اعجاز حسین ولد لعل حسین شاہ سکنہ ڈھیری لگال سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ، تھانہ پنڈی گھیب سے انچارج چوکی کھوڑ نے دوران گشت لعل زمان ولد صدیق خان سکنہ کوہاٹ سے 1020 گرام چرس برآمد کر لی ، دوسری جانب تھانہ سٹی حسن ابدال اے ایس آئی کاشف اعجاز نے امتیاز خان ولد طاؤس خان سکنہ مردان حال حسن ابدال سے 1260 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ اٹک خورد سے اے ایس آئی پرویز اقبال نے سرچ پارک اٹک خورد سے بس نمبر P-9330 پشاور میں سوار قیصر عباس ولد ذوالفقار سکنہ جھنگ سے جامہ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کیں ، تھانہ جنڈ سب انسپکٹر مطلوب حسین نے دوران گشت محمد نعمان ولد عطا محمد سکنہ زیارت سخی امام جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں برآمد کر لیں جبکہ تھانہ جنڈ قتل کے الزام میں گرفتار شدہ ملزم شفقت عرف شتی ولد شکور خان سکنہ جنڈ جو گینگ کا سرغنہ تھا سے دوران جسمانی ریمانڈ آلہ قتل چھری برآمد ، تھانہ باہتر میں قتل کے الزام میں گرفتار شدہ ملزم سعید اختر ولد محمد اشرف سکنہ لوسر شرفو واہ کینٹ سے دوران تفتیش آلہ قتل چھری برآمد کر کے دونوں کے خلاف ناجائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے اہل علاقہ نے اٹک پولیس کی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کاروائیوں کو سراہا ہے ۔ اٹک ؛بجلی چوری کرنے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن بسال نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ محمد عرفان ولد خضر حسین ، شفقت حسین ، خضر حسین پسران نذر حسین اور نذر حسین ولد کرم حسین ساکنائے ڈھوک فوجی اکرم میانوالہ پنڈی گھیب پی وی سی سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 4 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ اٹک ؛ مسافروں کے روپ میں جی ٹی روڈ پر ہائی ایس میں سوار چھ سات افراد نے حسن ابدال سے کامرہ جانے والے حساس ادارے کے اہلکار کو لوٹ لیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق رضوان رشید ولد عبدالرشید ساکن محلہ کربلا چھوئی ایسٹ نے تھانہ صدر حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ پی او ایف کامرہ میں بطور سینئرٹیکنیشن ملازمت کرتا ہے چند روز قبل شام کے وقت حسن ابدال سے کامرہ جانے کے لیے پشاور سے آنے والی سفید رنگ کی ہائی ایس میں بیٹھا گاڑی میں چھ سات افراد بیٹھے تھے جب گاڑی جھبلایٹ پل کے قریب پہنچی تو گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے تین چار افراد نے میرے اوپر چادر ڈال دی اور مجھے تھپڑ اور مکوں سے مار کر زبردستی میری جیب میں سے پرس نکال کر اس میں سے 10 ہزار روپے نقد رقم اور سروس کارڈ نمبر A126782 اور موبائل فون چھین لیے ملزمان آپس میں پشتو میں بات کر رہے تھے مجھے ملزمان نے موٹروے کی طرف جاتے ہوئے پل کے قریب گاڑی سے نیچے پھینک دیااور گاڑی بھگا دی اندھیرا ہونے کی وجہ سے میں گاڑی کا نمبر نہ دیکھ سکا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ کر لیا تفتیش اے ایس آئی فیاض محمد کر رہے ہیں ۔ اٹک ؛ اقدام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نے عدالت میں جعلی لائسنس دکھا کر ضمانت کروا لی ، پولیس کو پتہ چلنے پر جعلی لائسنس دکھانے پر ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کے مقدمہ 302 / 18 بجرم 324 ت پ میں گرفتار نامزد ملزم منصب خان ولد خان بہادر پٹھان سکنہ یاسین کلاں حضرو جس رائفل رپیٹر 12 بور سے اقدام قتل کا مرتکب ہوا تھا دوران تفتیش برآمد کروا دی اور بعد ہونے جوڈیشل علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اسلحہ لائسنس نمبر 1107 / GHE سال 2000 مجاریہ ڈپٹی کمشنر پیش کیا جس کو تفتیشی آفیسر نے برائے تصدیق متعلقہ اتھارٹی کو بجھوایا جہاں سے تصدیق کی گئی کہ لائسنس مذکورہ منصب خان کے نام نہ ہے بلکہ کسی اور کے نام ہے جس پر ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا تفتیش اے ایس آئی محمد الطاف کر رہے ہیں ۔ اٹک ؛ ساہیوال واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کی ہڑتال ، احتجاجی اجلاس اور ریلی ، وکلا کا اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ، سانحہ ساہیوال کے خلاف اٹک بار نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی اجلاس منعقد کیا اجلاس سے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، بار صدر ملک اسرار ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان ، صوفی محمد اشفاق ایڈووکیٹ ، شیخ وقار عظیم صدیقی ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا اس سانحہ میں ملوٹ سی ٹی ڈی اور پولیس کے ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ملوث اہلکاروں و ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا بعد ازاں وکلا نے ریلی نکالی جوبارروم سے شروع ہوئی اور کچہری چوک سے ہوتی ہوئی لیاقت علی خان لالہ زار ہاکی سٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، صوفی محمد اشفاق ایڈووکیٹ کر رہے تھے جبکہ ملک رب نواز حیات ایڈووکیٹ ، شیخ وقار عظیم صدیقی ایڈووکیٹ سمیت خواتین وکلا بھی شریک تھیں وکلاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ ساہیوال کے خلاف نعرے درج تھے وکلا ’’ ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘‘ پولیس گردی نامنظور سانحہ میں ملوث اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور نعرے لگا رہے تھے ۔ اٹک ؛ حسن ابدال تھانہ سٹی کی حدود میں سے رات کی تاریکی اور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور کیری ڈبہ نمبر RIA-935 چوری کر کے لے گئے گاڑی میں ٹریکر بھی نصب کیا گیا تھا چوروں نے گاڑی میں موجود ٹریکر کو بھی ناکارہ بنا دیا پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ اٹک ؛ چند دن قبل موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا شخص اپنی جان کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق محلہ ڈھوک مسکین کا رہائشی گل زمان بیٹے کی بارات والے دن موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا فانی سے رخصت ہو گیا مرحوم کافی عرصہ تک سعودی عرب میں ملازمت کرتا رہا مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں نماز جنازہ کے بعد ان کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا ۔ اٹک ؛موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر بشیر احمد تھانہ پنڈی گھیب پولیس ملازمین کے ہمراہ دوران گشت کنٹ موڑ پر موجودتھے کہ ملہووالی کی جانب سے موٹر سائیکلوں پر سوار محمد شاویز ولد اللہ دتہ کلان تنویر ولد منظور کلان سکنائے دندی پنڈی گھیب ہنڈا 125 ، جبکہ محمد ولید ولد محمد شفیق سکنہ دندی پنڈی گھیب سی ڈی 70 نہایت غفلت ، لا پرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہے تھے کو بڑی حکمت عملی سے بڑی مشکل سے روک کر گرفتار کر کے تینوں کے خلاف مقدمہ درج لیا گیا ہے ۔ اٹک؛فتح جنگ کے علاقہ قطبال روڈ پر رات کے پچھلے پہر خطرناک ٹریفک حادثہ ، 1 جاں بحق ، 1 شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی جانب سے آنے والی سوزوکی وین بارش کے سبب روڈ پر پھسلن کی وجہ سے سوزوکی وین تیزرفتاری کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری حادثہ میں اختر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شہباز شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا اور شدید زخمی ہونے والے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔
0 notes
Text
اٹک نلہ
مرزا گاؤں سے مشرق “ہزارہ کی حدود تک بھیڈیاں گاؤں کے نزدیک ہرو کے داہنے کنارے والی زمینیں سوائے چند ایک مزروعہ کھیتوں کے جو ندی کے نزدیک ہیں گہری ندیوں اور نالوں کا ایک لا متناعی سلسلہ اٹک نلہ کا علاقہ ہے”. اونچی زمین میں پانی میں لڑھکنے والے پتھر یا مٹی کے بنے سخت کنکر بکھرے پڑے ہیں۔ کہیں کہیں کوئی چوٹی بھی بلند ہو جاتی ہے۔زراعت کہیں کہیں ہے کیونکہ مٹی برابر نہیں ہے اور کم خاصیت کی حامل…
View On WordPress
#Agriculture and Horticulture#Agriculture and irrigation#attock#attock geographic#attock geography#campbellpore#Campbellpur#iattock magazine#samana#اٹک#اٹک کا جغرافیہ#برہان#پنڈ فضل خان#ثمانہ زہرا#زراعت#زمین زندگی اور زمانہ#زمیندار#سردار ساجد محمود خان#سروالہ#فتح جنگ#کیمبل پور#لارنس پور#مرزا#میرا
0 notes
Text
زراعت و آب رسانی
زراعت و آب رسانی
زمین کو ضلع کے تمام رقبے کی 1927 میں اس طرح درجہ بندی کی گئی، 1-مزروعہ 978, 1049 ایکڑ۔ 2-قابل زراعت بنجر 947, 1625 ایکڑ۔ 3-سرکاری جنگلات 958, 0٫201 ایکڑ۔ 4-دوسرے ناقابلِ زراعت علاقے 1, 361, 517 ایکڑ۔ آخری علاقہ زیادہ تر ندی نالوں، دریا اور پہاڑوں پر مشتمل ہے۔ زمین کی مٹی: عام طور پر ضلع کی تمام زمینوں کی اہمیت ان چٹانوں کی خاصیت کی حامل ہے جو اس زمین کے نیچے تہہ در تہہ موجود ہیں۔ اٹک کے…
View On WordPress
#Agriculture and Horticulture#Agriculture and irrigation#attock#campbellpore#Campbellpur#iattock magazine#samana#اٹک#پنڈ فضل خان#ثمانہ زہرا#زراعت#زمین زندگی اور زمانہ#زمیندار#سردار ساجد محمود خان#سروالہ#فتح جنگ#کیمبل پور#لارنس پور#میرا
0 notes