Tumgik
#دلی
west150 · 4 months
Text
Tumblr media
جانی و دلی : you are my soul and heart
84 notes · View notes
nemralam · 10 months
Text
تمہیں اس سے محبت ہے تو ہمت کیوں نہیں کرتے
کسی دن اُسکے در پر رقصِ وحشت کیوں نہیں کرتے
علاج اپنا کراتے پھر رہے ہو جانے کس کس سے
محبت کر کے دیکھو نہ محبت کیوں نہیں کرتے
If love dwells within you, why not summon the courage?
One day, why not dance the wild ecstasy at its door?
Engaging in self-healing, yet lingering in the mystery of connections,
Try loving and see, why not embrace the essence of love?
Farhat Ehsas // فرحت احساس 1952 | Delhi, India | دلی, انڈیا
62 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 3 months
Text
مشاہدہ کرنے کی عادت ڈالیں ! سوچا کریں ! کہیں بھی ہوں کچھ بھی کریں ! اس کی گہرائی تک اترنے کی کوشش کیجئے !
چہرے پڑھا کیجئے !
جن باتوں سے آپ کو خود تکلیف ہو وہ کبھی دوسروں کے لئے نہ کی جائیں ۔۔۔
کوئی جب آپ کے گھر آئے تو کھلے دل کے ساتھ اس سے مل لیجئے اور اگر ان کے ساتھ بچے ہوں تو انکو سب سے زیادہ اہمیت دیجئے !
کسی کے گھر جائیں تو کبھی خالی ہاتھ نہ جائیں ۔۔اور چہرے کے تاثرات ضرور پڑھیں کہ کون آپ کو دل سے خوش آمدید کہتا ہے کون نہیں ۔۔ جو خوش دلی سے ملے اس سے جب دل چاہے ملیں ۔۔اور جو نہ ملے اسے چھوڑیں مت لیکن بس اتنا ملیں کہ صلہ رحمی کا فرض ادا ہوجائے ۔۔یاد رکھیں محبّتیں برابر نہیں ہوا کرتیں لیکن رشتے برابر ہوتے ہیں ۔۔
کسی کو کسی کی خاطر مت چھوڑیں چاہے کتنا ہی نزدیکی کیوں نہ ہو ۔۔ اللہ‎ کے لئے چھوڑیں جب بھی چھوڑیں ۔۔ اللہ‎ ایک نہ ایک دن لوگوں کو آپ کی موافقت میں کر دے گا ۔۔
اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے کبھی بھی نہ گھبرائیں اور نہ اپنے کئے کو جتائیں ۔۔۔ جتانے والے کی کبھی کوئی عزت نہیں کیا کرتا ۔۔۔ خلوص نیت سے کریں گے تو خود اہم ہو جائیں گے ۔۔۔
توقعات رکھ کر خود کو نیچے مت گرنے دیں ۔۔کر کے بھول جائیں اسی میں سکون اور عزت ہے اللہ‎ کسی اور ذریعہ سے آپ کی قدر دانی کروا دے گا ۔۔
شکر کرنے کی عادت ڈالیں چاہے جیسے بھی حالات ہوں ۔۔حالات گذر جاتے ہیں اچھی یادیں ہمیشہ باقی رہتی ہیں ۔۔ معتبر رہیں !
جہاں بھی ہوں اپنی ذات کو تکبر سے پاک رکھنے کی کوشش کریں ! دوسرے کو سنیں اور خود جو بھی کہیں دل کش ہو کسی کے لئے اذیت نہ ہو ۔۔۔
بندے سے شکایت ہو یا دکھ ملے تو پہلے رب سے رجوع کیجئے وہ حالات کو آپ کے لئے آسان کر دیتا ہے اور اگر ایسا ہونے میں دیر ہو تو وہ حوصلہ تو بخش ہی دیتا ہے ۔۔۔
کسی کا عیب مت کریدیں ! پتہ چل بھی جائے تو چرچا مت کریں ۔۔۔اللہ‎ آپ کے عیب ڈھک دے گا ۔۔۔
انسانوں کی قربت چاہتے ہیں تو انسانوں سے دور رہیں اور رب کی قربت چاہتے ہیں تو انسانوں سے قریب رہیں ۔۔
بس یہی توازن قائم رکھ لینا ہماری کامیابی اور ہمارا سکون ہے ۔۔۔۔
8 notes · View notes
maihonhassan · 9 months
Text
بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گے
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
رقص ہے رنگ پر رنگ ہم رقص ہیں
سب بچھڑ جائیں گے سب بکھر جائیں گے
19 notes · View notes
rose1water · 1 year
Text
‏‎هزار بار پیاده طَوافِ کعبه کُنی
قَبولِ حَق نَشَود گَر دلی بیازاری
Circle the Ka'ba a thousand times,
Your worship won't be accepted if you break a heart.
— Rūmi
41 notes · View notes
qalbtalk · 24 days
Text
A heartfelt wish / ایک دلی خواہش
To sleep and wake up rested. No lingering exhaustion, no anxiety, no internal upheaval. Just… nothing.
5 notes · View notes
faezevahid · 1 month
Text
تلاش کردم ولی نخواستی.... ....
بماند به یادگار رفیق دیوونه ........
نوشتم ک بماند به یادگار دلی گوزل گوزلوم
4 notes · View notes
sajid-waseem-u · 1 year
Text
دیوار و در سے, ایسے ٹپکتی ہے بے دلی
‏جیسے مکان , اپنے مکین کا نہیں رہا !
‏تو وہ مہک , جو اپنی فضا سے بچھڑ گئی
‏میں وہ شجر , جو اپنی زمین کا نہیں رہا !
Dewar o darr se aisy tapkti hai be-dili
Jaisy makan ‘ apny makeen ka na ho
Tu wo mehak jo fizaa se bichar Gai
Me wo shajar jo apni zameen ka nahi raha
15 notes · View notes
aescheretalks · 7 months
Text
ای رفیق ناخوشی‌ها، این خوشی باید بمیره جز تو همراهی ندارم تا شب از من پس بگیره با تو بدرود ای مسافر، هجرت تو بی‌خطر باد پرتپش باشه دلی که خون به رگ‌های تنم داد
Ey, rafīqe nākhoshīhā, īn khoshī bāyad bemīre
Jaz to hamrāhī nadāram tā shab az man pas begīre
Bā to bedorūd ey mosāfer, hijrate to bīkhatar bād
Portapesh bāshe delī ke khūn be raghāye tanam dād
Oh companion of sorrows, this happiness must die I have no companion but you, until night takes you away I bid you adieu, oh traveler, may your journey be a safe one. May the heart that gave blood to my veins beat eternally.
4 notes · View notes
0rdinarythoughts · 1 year
Text
میں دلی لگاو کے تقدس اور تخیل کی حقیقت کے سوا کچھ بھی نہیں۔
"I am certain of nothing but the holiness of the heart affection and the truth of imagination."
~John keats
12 notes · View notes
hasnain-90 · 5 months
Text
‏کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت
کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی 🥀
3 notes · View notes
my-urdu-soul · 8 months
Text
خیال کی طرح چپ ہو، صدا ہوئے ہوتے
کم از کم اپنی ہی آوازِ پا ہوئے ہوتے
ترس رہا ہوں تمہاری زباں سے سننے کو
کہ تم کبھی مرا حرفِ وفا ہوئے ہوتے
عجیب کیفیتِ بے دلی ہے دونوں طرف
کہ مل کے سوچ رہے ہیں، جدا ہوئے ہوتے
بہت عزیز سہی ہم کو اپنی خود داری
مزہ تو جب تھا کہ تیری انا ہوئے ہوتے
یہ آرزو رہی اپنی جو عمر بھر کے لیے
تری زباں پہ رہے وہ مزہ ہوئے ہوتے
سموم کی طرح جینے سے فائدہ کیا ہے
کسی کے واسطے بادِ صبا ہوئے ہوتے
ہمیشہ مائلِ حُسنِ بتاں رہے آذر
کبھی تو قائلِ حُسنِ خدا ہوئے ہوتے
- راشد آزر
6 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 9 months
Text
یوں تو گزر رہا ہے ہر اک پل خوشی کے ساتھ
پھر بھی کوئی کمی سی ہے کیوں زندگی کے ساتھ
رشتے، وفائیں، دوستی سب کچھ تو پاس ہے
کیا بات ہے پتا نہیں دل کیوں اداس ہے
ہر لمحہ ہے حسین نئی دلکشی کے ساتھ
پھر بھی کوئی کمی سی ہے کیوں زندگی کے ساتھ
چاہت بھی ہے، سکون بھی ہے، دلبری بھی ہے
آنکھوں میں خواب بھی ہیں لبوں پر ہنسی بھی ہے
دل کو نہیں ہے کوئی شکایت کسی کے ساتھ
پھر بھی کوئی کمی سی ہے کیوں زندگی کے ساتھ
سوچا تھا جیسا ویسا ہی جیون تو ہے مگر
اب اور کس تلاش میں بے چین ہے نظر
قدرت کی تو مہربانی ہے دریا دلی کے ساتھ
پھر بھی کوئی کمی سی ہے کیوں زندگی کے ساتھ​
11 notes · View notes
moizkhan1967 · 7 months
Text
خواب ٹوٹ جاتے ہیں
بھیڑ میں زمانےکی
ہاتھ چھوٹ جاتے ہیں
دوست دار لہجوں میں سلوٹیں سی پڑتی ہیں
اک ذرا سی رنجش سے
شک کی زرد ٹہنی پر پھول بدگمانی کے
اس طرح سے کھلتے ہیں
زندگی سے پیارے بھی
اجنبی سے لگتے ہیں ، غیر بن کے ملتے ہیں
عمر بھر کی چاہت کو آسرا نہیں ملتا
دشت بے یقینی میں راستہ نہیں ملتا
خامشی کے وقفوں میں
بات ٹوٹ جاتی ہے اور سرا نہیں ملتا
معذرت کے لفظوں کو روشنی نہیں ملتی
لذت پزیرائی پھر کبھی نہیں ملتی
پھول رنگ وعدوں کی
منزلیں سکڑتی ہیں
راہ مڑنے لگتی ہے
بے رخی کے گارے سے ، بے دلی کی مٹی سے
فاصلے کی اینٹوں سے ، اینٹ جڑنے لگتی ہے
خاک اڑنے لگتی ہے
خواب ٹوٹ جاتے ہیں
واہموں کے سائے سے، عمر بھر کی محنت کو
پل میں لوٹ جاتے ہیں
اک ذرا سی رنجش سے
ساتھ چھوٹ جاتے ہیں
بھیڑ میں زمانے کی
ہاتھ چھوٹ جاتے ہیں
خواب ٹوٹ جاتے ہیں
(امجد اسلام امجد )
5 notes · View notes
sufilog · 8 months
Text
POV : your days are going not so well😩
لیکن جون صاحب کہ کیا کہنے۔۔۔❤‍🩹
کہتے ہیں:
بے دلی کیا یونہی دن گزر جائیں گے
صرف زندہ رہےہم تو مرجائیں گے❤‍🩹
کتنی دلکش ہو تم کتنا دلجو ہوں میں
کیاستم ہےکہ ہم لوگ مرجائیں گے🍂
ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم
بے خبر آئے ہیں بے خبرجائیں گے🙌🏻
Tumblr media
3 notes · View notes
shazi-1 · 2 years
Text
#Jaun Elia
ایذا دہی کی داد جو پاتا رہا ہوں میں
ہر ناز آفریں کو ستاتا رہا ہوں میں
اے خوش خرام پاؤں کے چھالے تو گِن ذرا
تجھ کو کہاں کہاں نہ پھراتا رہا ہوں میں
اِک حسنِ بے مثال کی تمثیل کے لیے
پرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں
کیا مل گیا ضمیرِ ہنر بیچ کر مجھے
اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں
روحوں کے پردہ پوش گناہوں سے بے خبر
جسموں کی نیکیاں ہی گِناتا رہا ہوں میں
تجھ کو خبر نہیں کہ ترا کَرب دیکھ کر
اکثر ترا مذاق اڑاتا رہا ہوں میں
شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی
لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں
اِک سطر بھی کبھی نہ لکھی میں نے تیرے نام
پاگل تجھی کو یاد بھی آتا رہا ہوں میں
جس دن سے اعتماد میں آیا ترا شباب
اُس دن سے تجھ پہ ظلم ہی ڈھاتا رہا ہوں میں
اپنا مثالیہ مجھے اب تک نہ مل سکا
ذروں کو آفتاب بناتا رہا ہوں میں
بیدار کر کے تیرے بدن کی خود آگہی
تیرے بدن کی عمر گھٹاتا رہا ہوں میں
کل دوپہر عجیب سی اک بے دلی رہی
بس تیلیاں جلا کے بجھاتا رہا ہوں میں
(جون ایلیا)
7 notes · View notes