#درباری
Explore tagged Tumblr posts
topurdunews · 3 months ago
Text
مصر کا نجومی عمران بشریٰ اور درباری بھانڈ میراثی 
میرا دوست میرے ساتھ رکھی کُرسی پر آکر بیٹھ گیا اور کہا چائے پلاؤ، بڑی خبر بتانے جا رہا ہوں، مائیکل قبطی عیسائی ہے جو تین سال کی فوجی ٹریننگ کے لیے لے جایا گیا اس کا دعویٰ ہے کہ تین سال میں سے ایک سال وہ صحرا میں گُم ہوگیا وہ کہاں ہے کہاں رہا کیا کھایا؟ ایک سال بعد جب وہ ��ہنچا تو اسے بتایا گیا کہ وہ ایک سال بعد آیا ہے، اُس پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اسرائیل کا ایجنٹ ہے، اس پر تشدد کیا گیا، وہ…
0 notes
persiansafar · 3 months ago
Text
هتل آپارتمان معین درباری مشهد یکی از هتل آپارتمان های با کیفیت متوسط و نسبتا نزدیک به حرم مطهر در مشهد مقدس می باشد. این هتل آپارتمان در خیابان امام رضا 19 واقع شده است و کمتر از 20 دقیقه پیاده تا ورودی باب الرضا حرم مطهر فاصله زمانی دارد.
0 notes
nima-shahsavarri · 5 months ago
Text
youtube
"فریاد شعر"
شعر و کلام نیما شهسواری
شعر در وادی مستانه سرودن کار نیست
کار باشد کار ما این یاغیِ عیار نیست
شعر ما شرح شعور و نغمه از آزادی است
فتنه در کار خداوندی و شاه و شاهی است
شعر هذیان و دروغ و نشر کذبم کار نیست
کار باشد کار این جاهل‌معابان و بگو درباری است
شعر ما فریاد مانده در گلوی یاغی است
عزم جزم جنگ‌سالار و بگو فریادی از آزادی است
بهر گفتن از رخ و شیدایی و آن خال یار
از رخ مهتاب و حیران بودن صد شاخسار
این‌چنین وهم بزرگی، کار ما این کار نیست
کار باشد کار مدهوشان شهوت این‌چنین بازاری است
شعر ما درد است و درمان هزاری دردها
نشر صد امید و پیدایش زِ باور رزمگاه
گفتن از زیبایی و زیباترین زیبا خدا
مدح و پابوسی و کف لیسیِ این مزدورها
این‌چنین گفتند و شعر شاعری را بارگاه
کاسه‌لیسان در جهان بسیار و این شد کارگاه
لعن و نفرین بر چنین شعر دروغین وهم‌زا
شعر از آنِ شما، ما را برون آن خانه و آن خانقاه
شعر ما فریاد مانده در گلوی یاغی است
عزم جزم جنگ‌سالار و بگو فریادی از آزادی است
#کتاب #طغیان
#شعر #فریاد_شعر
#شاعر #نیماشهسواری
برای دریافت آثار نیما شهسواری اعم از کتاب و شعر به وب‌سایت جهان آرمانی مراجعه کنید
https://idealistic-world.com
صفحه رسمی اینستاگرام نیما شهسواری
@nima_shahsavarri
#هنر
#هنرمند
#شعر_آزاد
#شعر_کوتاه
#شعر_فارسی
#جهنم
#خدا
#الله
#اسلام
#خرافات
#خرافات_مذهبی
#آزادی_ایران
0 notes
atifurdustory · 7 months ago
Text
urdu stories >
>صدیوں پہلے کی بات ہے کہ ملک یمن پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ ملک میں امن وامان تھا ، رعایا پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں تھا، ہر طرف خوشحالی تھی ، جس کی وجہ سے درباری اور مشیر بادشاہ کو الٹی سیدھی باتیں بتاتے رہتے تھے ، ان سب کا ٹارگٹ اکثر وزیر ہوتا، اس طرح کئی وزیر سوا ہوئے اور کئی ایک کوبادشاہ نے مروادیا ، readmore
0 notes
urdu-poetry-lover · 8 months ago
Text
بڑی دانائی سے انداز عیاری بدلتے ہیں
بدلتے موسموں میں جو وفاداری بدلتے ہیں
گرانی ہو کہ ارزانی انہیں تو مل ہی جاتے ہیں ضرورت جب بھی ہوتی ہے وہ درباری بدلتے ہیں
ضرورت ایسے اہلِ دل کی ہے اب میرے لوگوں کو جو ترتیب رموز زندگی ساری بدلتے ہیں
تعلق کیا فقیران حرم کا شہریاروں سے
ہم ایسے لوگ کب اپنی وفاداری بدلتے ہیں
اسیر مصلحت خود ہو گئے وہ، جو یہ کہتے تھے پرانی مصلحت ہیں صورتیں ساری بدلتے ہیں
چلو اک بار پھر دار و رسن کی آزمائش ہے
چلو اک بار پھر رسمِ ستم گاری بدلتے ہیں
سلطان رشک
0 notes
communist-ojou-sama · 8 months ago
Text
اکر، مثلا، میخواهی درباری سیاست آسیا غربی حرف بزنی، ولی نمی خواهی خواهی درباری نظر شخصهای کرتتارترین به این وضعیت، واقعاً معنی چی؟؟؟
به تو چرا نظرها چینی‌ها سرزمین اصلی آن‌قدر غیر مهم؟؟؟
1 note · View note
beh-music · 1 year ago
Photo
Tumblr media
دانلود قسمت اول سریال تاریخی سیاسی خانوادگی سرزمین کهن
سریال سرزمین کهن قسمت 1 با لینک مستقیم
با حضور ستارگان مطرح سینما و تلویزیون
  درباره ی سریال :
سرزمین مادری با نام اولیهٔ سرزمین کهن، یک مجموعه تلویزیونی ایرانی به کارگردانی کمال تبریزی و نویسندگی علیرضا طالب‌زاده محصول سال ۱۳۹۲ است که به بررسی وقایع سیاسی ایران از سال ۱۳۲۰ خورشیدی تا وقوع انقلاب ۱۳۵۷ در بستر زندگی پسری نوجوان می‌پردازد. کمال تبریزی آثار جنجالی ای همچون لیلی با من است و مارمولک را کارگردانی کرده که هر کدام نسبت به زمانه خود، دید متفاوتی به جریان جامعه داشتند. این کارگردان در تلویزیون یکی از معروف‌ترین سریال‌های زندگینامه‌ای به نام شهریار را کارگردانی کرده و در سال ۱۳۸۷تا ۱۳۹۲ دست به ساخت سریالی تاریخی و جنجالی به نام سرزمین کهن زد.
خلاصه داستان :
این مجموعه به بررسی تاریخ سیاسی-اجتماعی ایران از سال ۱۳۲۰ تا پیروزی انقلاب ۱۳۵۷ ایران در بستر زندگی یک پسربچه می‌پردازد که در قالب سه فصل برای پخش آماده شده‌است. در فصل اول سریال، کودکی رهی (با بازی علی شادمان) که شخصیت اصلی سریال است به تصویر کشیده می‌شود. رهی بعد از بمباران دهکده محل سکونت‌شان توسط نیروهای متفقین، از ��یر آوار بیرون کشیده می‌شود. پس از چند روز مراقبت توسط مادرش راهی تهران می‌شود. سال‌ها بعد او (بزرگسالی رهی با بازی شهاب حسینی) در یک خانواده توده‌ای بزرگ می‌شود، اما بر اثر به وقوع پیوستن ماجراهایی او به یک خانواده درباری سپرده می‌شود. در این خانواده است که او رفته رفته به هویت خود پی می‌برد. همین باعث می‌شود به یک خانواده دیگر که مذهبی هستند، سپرده شود، اما این پایان ماجراهای او و اطرافیانش نیست…
  کارگردان : کمال تبریزی
با هنرمندی : شهاب حسینی، جواد عزتی، بابک حمیدیان، الهام حمیدی، امیر آقایی، علی شادمان، نیکی کریمی، محمدرضا فروتن، محسن تنابنده، پژمان بازغی، شبنم قلی‌خانی، ثریا قاسمی، مرحوم پرویز پورحسینی، حسین محجوب، فرهاد قائمیان، هنگامه قاضیانی، حسن پورشیرازی، جعفر دهقان، فرشته صدرعرفایی، علیرضا خمسه، میترا حجار، رضا کیانیان، هومن سیدی، سام درخشانی، سعید راد، لیلا زارع، مهران رجبی، ترلان پروانه، ارسلان قاسمی، پریوش نظریه، حسین مهری و …
  منبع :
دانلود قسمت اول سریال سرزمین کهن ۱
0 notes
sedayefarda · 2 years ago
Text
زن در دیدگاه حضرت مولوی یاداشت علی سعیدی از پیروان دراویش گنابادی
Tumblr media Tumblr media
  به نام حضرت دوست
پرتو حق است آن، معشوق نیست خالق است آن گوییا مخلوق نیست به نظر مولانا زن پرتویی از انوار خداست. زن فقط برای اینکه مورد عشق مرد واقع شود آفریده نشده، بلکه زن معشوق بودنش همانند معشوق بودن خداست. این یعنی چه؟ عرفا خدا را معشوق خویش میخوانند و به آن عشق ورزی میکنند. اما در حقیقت خدا، عاشق اصلی است و اوست که در ابتدا و پیش از اینکه چشم دل عارف باز شده باشد عاشق مرد خدا بوده و عشق اوست که سالک را از خواب غفلت بیدار میکند و چشم دلش را باز میکند تا سالک خود را عاشق خدا ببیند. مولانا به زیبایی میگوید که زن پرتویی از انوار الهی است که در حقیقت اوست که عاشق مرد است و عشق اوست که مرد را بیدار میکند و انگار که اوست که خالق مرد است و مرد پس از دریافت این عشق به این رویا میرود که عاشق است و زن معشوقه او: پرتو حق است آن، معشوق نیست خالق است آن گوییا مخلوق نیست زن در واقع معشوق مرد نیست، بلکه پرتوی از جمال حضرت حق است. او جلوه ای از خالق در کسوت مخلوق معشوق است. به همین خاطر هر چند در ظاهر مردان به دلیل قدرت بدنی غالب اند، ولی مغلو�� زنان هستند. آب بر آتش غالب است و اگر بر روی آن ریخته شود، آتش خاموش میشود. اما وقتی آب در دیگی ریخته میشود، چون آن دیگ واسط میان آب و آتش میشود، آتش بر آب غلبه کرده و آب را بخار میکند. مردان نیز اگرچه در ظاهر بر زن غالب می آیند، اما در نهایت در باطن خود مغلوب قدرت زن میشوند. در حیوان (همان مراجع ترویج اسلام تند رو یا طالبانی)که جنس نر بر ماده غلبه دارد و بی مهر است، به دلیل پایین بودن سطح روحی حیوان است.: آب غالب شد بر آتش از لهیب زآتش او جوشد چو باشد در حجیب چونک دیگی حایل آمد هر دو را نیست کرد آن آب را کردش هوا ظاهرا بر زن چو آب ار غالبی باطنا مغلوب و زن را طالبی این چنین خاصیتی در آدمی است مهر حیوان را کمست، آن از کمی است حال انکه زیباست محمد پیامبر اسلام که همه پیروانش در برابرش مست میشد، در برابر عایشه مغلوب بود: آنک عالم مست گفتش آمدی کلمینی یا حمیرا می‌زدی زن بر مردان عاقل و خردمند که دارای احساس مهر و محبت هستند غالب و چیره می شود. زن فقط بر انسان نادان و جاهل و فقها و مروجین دین اسلام طالبانی حال حاضر ما ایران و سراسر گیتی که فاقد احساس و عقل است و همانند حیوان می باشد چیره نیست. مرد نادان و نابخرد بر زن چیره است در حالی که مرد دانا و خردمند مغلوب و مفتون زن است. در واقع انسانهای نادان چون تازه از مرحله حیوانی به مرحله انسانی پای گذاشته اند، صفات حیوانی را همراه با خود دارند که عبارتند از خوی درندگی و وحشیگری و خشم و شهوت و خلاصه هر آنچه که نقطه مقابل عشق است. ایشان در حقیقت حیواناتی هستند که به تازگی کالبد خود را عوض کرده اند و ظاهر انسانی به خود گرفته اند: گفت پیغامبر که زن بر عاقلان غالب آید سخت و بر صاحب‌دلان باز بر زن جاهلان چیره شوند زانک ایشان تند و بس خیره روند کم بُوَدشان رقت و لطف و وداد زانک حیوانیست غالب بر نهاد مهر و رقت وصف انسانی بود خشم و شهوت وصف حیوانی بود پرتو حقست آن معشوق نیست خالقست آن گوییا مخلوق نیست مهر و رقت قلب از صفات و ویژگیهای انسانی است ولی خشم و شهوت به نام اسلام ناب صفت حیوان است. ( و امان از روزی که به نام خدا و دین از این حیوانات درنده حمایت شود و زن، این آفریده پر از عشق الهی را که مولانا پرتوی نور الهی مینامد، انسان کم عقل و نارس و درجه دو و آفریده شده برای لذت و خدمت به مرد نامید.) اینچنین بود که مولانا در میان افکار متحجرانه آن زمان مجلس سماع زنانه برپا میکرد. در این مراسم (یعنی مراسم سماع صوفیانه – زنانه)، مولوی خود ستاره اصلی رقص و وجد عرفانی است و زنان – که برخی از آن‌ها از شاهزادگان و اشراف هستند- بر گرد او پروانه‌وار حلقه م��­زنند و بعد از ایراد سخنانی توسّط مولوی، مراسم چرخ و رقص با خوانندگی کنیزکان خواننده و نوازنده درباری آغاز می‌شود و تا نیمه­های شب ادامه می­یابد. دیدگاه شخصی: در واقع زن و مرد از نظر انسانی و الهی حقیقتا در یک جایگاه قرار دارند و کسی بر دیگری برتری ندارد. مولانا با سرودن این ابیات در واقع میخواهد در جامعه زن ستیز اسلامی آن زمان کمی مردان تندخو را به آدم بودن دعوت کند. شما اگر به مناطق روستایی در شهرهای مذهبی بروید، برخوردهایی نسبت به خانمها میبینید که شرم آور است. زن در اینگونه افکار مایه شرم و سرافکندگی خانواده محسوب میشود. یادم میاید به مهمانی به منزل یکی از اقوام در یکی از دهات زنجان رفته بودیم، این مرد چند دختر و پسر داشت. دخترهای این مرد جایشان بین مهمانان نبود و همواره در آشپزخانه یا اتاق پشتی بودند. هنگامی که دختر بیچاره چای میاورد برای مهمانها، پس از پخش چای، پدر با پرخاش به او میگفت که محل را ترک کند. زن متاسفانه بعد از ورود اعراب به ایران تبدیل به یک وسیله شد، اگرچه شیرزنان ایرانی همیشه در مقابل این نامردمی در حد امکان خود ایستادگی کردند و قافیه را به کل نباختند. مولانا در واقع هدفش این است که بگوید ای مرد تندخوی نادان، زن بخشی از فروزه های الهی است، همانگونه که تو هستی. اگر مرد از بخش عقلانی و منطقی خداوند بیشتر بهره برده، زن نیز از بخش احساسی و عاشقانه خداوند بهره بیشتر برده و میدانیم که اول شرط سلوک درک عشق است و نه بهره بردن از عقل! و این دو در کنار هم هر دو بخش را کامل میکنند. چرا مولانا میگوید زنان پرتوی نور خدایند؟ چون ساختار آفرینش زنان طوری است که ایشان به اصل هستی خوبخود نزدیکترند. زنان با روح انسانی خیلی بیشتر ارتباط دارند. شما با کمی دقیق شدن در اطرافیان خود این را درک خواهید کرد. زن (غیر سالک) خودبخود تجربه های عرفانی و روحانی بیشتری از مرد معمولی (غیر سالک) دارد. مرد تا روی خودش کار نکند و خود را از مادیات و منطق زیادش جدا نکند، تجربیات عرفانی و شهودی نخواهد داشت یا بندرت خواهد داشت، اما زنان خودبخود این تجربیات را در زندگی معمولی دارند. به همین دلیل نیز زنان خدا را بیشتر از مردان حس و درک میکنند. این ابیات مولانا برای خنثی کردن افکار آن نادانانی و حیوانات انسان نما تندرو که به نام مذهب اسلام است که زن را "عورت" (با عرض پوزش از خدمت سروران گرامی) میخواندند و این طرز فکر را در بین عوام گسترش میدادند. جالب اینجاست که خود برای دستیابی به آن "عورت" شبانه روز زندگی میکنند. با سپاس از توجه همه سروران گرامی . Read the full article
0 notes
agencymotlaq · 2 years ago
Photo
Tumblr media
🍃 شاه پسند کباب ها چلو کباب سلطانی یکی از غذاهای محبوب میان ایرانیان و مردم قفقاز است و برای پخت آن از گوشت قرمز همچون گوشت گوساله و گوسفند استفاده می‌شود. معمولا کباب‌های ایرانی به سیخ‌هایی از جنس فلز یا چوب کشیده می‌شوند و در بالای آتش قرار می‌گیرند تا در نهایت پخته شوند. اندازه و قطر این غذای محبوب و خوشمزه نکته دیگری است که باید به آن اشاره نمود و به دو عامل نوع کباب و همچنین سبک طبخ سرآشپز که آن را تهیه می‌کند بستگی دارد. پخت کباب سلطانی از زمان ناصرالدین شاه آغاز شد که نوعی غذای قفقازی را به ایران وارد کرد و بعدها آشپزهای ایرانی درباره نحوه پخت آن کمی تغییرات ایجاد کردند که در نتیجه بعد از گذر زمان انواع کباب‌های امروزی به عنوان یک غذای کاملا ایرانی ماندگار شدند! در واقع می‌توان گفت که شاهپسند همه کباب‌ها کباب سلطانی بود و انواع دیگر بعد از آن پدیدار شدند! جالب است بدانید که ابتدا این کباب به عنوان یک غذای درباری به شمار می‌آمد ولی به مرور زمان مغازه‌هایی که انواع کباب را درست می‌کردند گشوده شدند و کم‌کم پاتوقی برای کارکنان اداره‌ها و سایر اقشار جامعه شد و سپس مغازه‌ها و رستوران‌ها گسترش یافتند. . ▫️محتویات: یک سیخ کباب برگ گوشت فیله گوساله 200 گرمی یک سیخ کباب کوبیده گوشت مخلوط گوساله و گوسفندی 150 گرمی یک پرس برنج اصیل 100درصد ایرانی 400گرمی ته چین زعفرانی گوجه کره 🔸دورچین : زیتون خیارشور ترشی کلم سبزیجات(جعفری) هویج سیب زمینی نارنج یا لیمو پیاز جعفری فلفل کبابی و... 🔗همه روزه قابل سفارش از طریق: تماس تلفنی سایت و اپلیکیشن دربار اسنپ فود مراجعه حضوری هدف ما ایجاد حس خوب برای شماست. . . شماره های تماس : ☎️021-88564557 ☎️021-88564573 📱0912-0251264 آدرس وبسایت : https://darbar.kitchen 🔗مراجعه حضوری : 📌سعادت آباد، بلوار فرهنگ، فرهنگ سوم پلاک 7 . ⚠️توجه داشته باشید ثبت سفارشات از طریق اسنپ فود.، سایت و اپلیکیشن دربار، تماس تلفنی و مراجعه حضوری امکان پذیر است و اینستاگرام صرفا جهت تولید محتوا درنظرگرفته شده. . آشپزخانه ی دربار @darbar.kitchen . . #آشپزخانه_دربار #چلوکباب #چلوکباب_کوبیده #چلوکباب_سلطانی #سلطانی #غذای_اصیل_ایرانی #غذای_ایرانی #غذای_سالم #کیترینگ #غذای_خوب #سفارش_آنلاین_غذا #سفارش_غذا #سعادت_آباد #شهرک_غرب #بلواردریا #سعادت_آباد (at سعادت اباد) https://www.instagram.com/p/CpvSReHNSM1/?igshid=NGJjMDIxMWI=
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years ago
Text
پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں امجد اسلام امجد کیلئے تعزیتی ریفرنس  
امجد اسلام امجد (فائل فوٹو) لاہور: پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے آخری روز معروف شاعر امجد اسلام امجد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ معروف شاعر افتخار عارف نے کہا کہ آج کے معاشرے میں چالیس سال تک ادب کے ساتھ جڑے رہنا بہت مشکل کام ہے لیکن امجد اسلام امجد نے یہ مشکل کام کیا، بہت سارے شاعر ادیب درباری ہوتے ہیں لیکن امجد اسلام امجد کو کبھی ایسا نہیں دیکھا، نوجوان اس کی کتاب ’نئے پرانے چراغ‘…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
hakimyousofi · 4 years ago
Photo
Tumblr media
‏‎#بی_مخ_های_شیعه 🤯 اسلام و شیعه در طول تاریخ همیشه از افراط و تفریط ها ضربه خورده است! جریانی که در زمان دفاع از حرم های مطهر، بویژه دفاع از حرم حضرت زینب (س) به سوراخ های موش خزیده بودند و نمایندگی شان از مذهب به تبلیغ قمه زنی خلاصه می شد! در پیش آمد کرونا به #اصحاب_لیس معروف و عَلَم شدند! امروز نیز که قاطبه جوانان مذهبی و طلاب شیعه به بیمارستان ها، غسال خانه ها و... رفته و به مردم آسیب دیده از کرونا کمک می‌کنند، این جماعت مفرط برای اینکه خودی نشان داده باشند به بهانه ممانعت از بستن حرم های مطهر دست به تخریب و شکستن همان حرم ها زدند! ... کاری که داعش و وهابیت طی سالها نتوانستند این جماعت چه زود حاصل و نائل آمدند! #آمدند_چه_آمدنی!!! هیچ وقت سر جای که باید باشند نیستند! و وقتی می بینند که مردم به سخنان و تحریک شان برای یارگیری گوش نمی دهند، سایر شیعیان را به #درباری بودن و... متهم می کنند! این مورد چه شعار آشنایی است بخصوص برای ما شیعیان افغانستان! 😅‎‏ https://www.instagram.com/p/B9z4BhnnzKw/?igshid=thog5hs5obc9
0 notes
bazmeurdu · 4 years ago
Text
حبیب جالب : ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
حبیب جالب سے میرا تعارف اُس وقت ہوا جب میں پرائمری کلاس میں پڑھتا تھا۔ ہم ان دنوں راولپنڈی کے ایک معروف علاقے ٹینچ بھاٹہ میں رہتے تھے۔ یہ ایک چھوٹا سا گھر تھا جس میں ایک مختصر برآمدہ اور کچا صحن تھا‘ جس میں میٹھے رسیلے شہتوت کا ایک درخت تھا۔ ہمارے گھر کے سامنے دور دور تک کھیت پھیلے ہوئے تھے اور بائیں طرف ایک وسیع میدان تھا‘ جہاں مجھ سے بڑی عمر کے لڑکے کھیلنے آتے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب ٹیلی ویژن اور ٹیلی فون گھر گھر نہیں پہنچے تھے اور موبائل فون کا تصور بھی ہمارے حاشیۂ خیال میں کبھی نہیں آیا تھا۔ گرمیوں کی شاموں میں گھر کے باہر کچی زمین پر کُرسیاں بچھ جاتیں اور گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا۔ کُرسیوں پر گھر کے بڑے بیٹھتے ہم بچے آتے جاتے کچھ دیر رُکتے اُن کی باتیں سنتے اور پھر کھیل میں مصروف ہو جاتے۔ اُردو ادب سے میری دلچسپی کی بڑی وجہ گھر کا ماحول تھا۔ میرے والد اُردو، فارسی اور پنجابی کے شاعر تھے۔ 
والدہ کو پڑھنے کا شوق تھا۔ انہی دنوں میرے بڑے بھائی اور ماموں ایم اے اُردو کا امتحان دے رہے تھے۔ انہوں نے پڑھائی کیلئے گھر کے قریب ایک کمرہ کرائے پر لیا ہوا تھا‘ جہاں وہ کتابوں کے ڈھیر میں پڑھا کرتے تھے۔ یہیں سے مجھے مطالعے کا شوق پیدا ہوا۔ گھر میں کتابوں اور رسالوں کی فراوانی تھی۔ یوں میں کم عمری میں ہی شعروادب کے ذائقے سے آگاہ ہو چکا تھا۔ شعر و ادب سے اوائل عمری میں آشنائی حبیب جالب کو جاننے کا باعث بنی۔ ایک روز میں نے سُنا ہمارے گھر کے بڑے ہمیشہ کی طرح گھر کے باہر کچی زمین پر کرسیاں ڈالے بیٹھے ہیں اور ایک نوجوان شاعر حبیب جالب کا ذکر ہو رہا ہے جس نے مری کے ایک سرکاری مشاعرے میں حکومت مخالف نظم سُنا کر ایک ہلچل مچا دی تھی۔ سب اس کی جرأت اور حوصلے پر حیران ہو رہے تھے۔ میرے ننھے سے ذہن میں حبیب جالب کا نام چپک کر رہ گیا۔ 
بہت بعد میں جب میں ہائی سکول پہنچا تو ان کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملا کہ حبیب جالب 1928ء میں ضلع ہوشیار پور کے ایک گاؤں میانی افغاناں میں پیدا ہوئے تھے۔ جالب کے گھر پر مستقل غربت اور مفلسی کے سائے تھے۔ بارشوں میں گھر کی کچی چھت ٹپکنے لگتی لیکن اس افلاس میں امید کی کرن علم و ادب کی روشنی تھی۔ ان کے والد صوفی عنایت ��کھنے پڑھنے کے رسیا تھے۔ ان کی جوتوں کی دکان تھی۔ ننھے جالب کو سکول داخل کرایا گیا۔ جالب کے گھر کے افراد دہلی چلے گئے تھے لیکن وہ اپنی نانی کے پاس گائوں میں رک گیا تھا۔ جالب کی نانی کی نظر تقریباً ختم ہو چکی تھی لیکن خاندانی وقار کا تقاضا تھا کہ وہ کسی کے سامنے دستِ طلب دراز نہ کریں۔ وہ گھر میں ازاربند اور جرابیں بناتی تھیں۔ پھر وہ اور کم سن جالب ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے گلیوں میں ازاربند اور جرابیں فروخت کرتے۔ اسی غربت کے عالم میں جالب نے گاؤں کے سکول میں سات جماعتیں پاس کیں اور پھر وہ بھی دہلی چلے گئے‘ جہاں ان کے گھر کے دوسرے افراد رہتے تھے۔ 
اسی دوران پاکستان بننے کی تحریک عروج پر پہنچ گئی اور پھر 14 اگست 1947ء کو پاکستان وجود میں آگیا۔ اسی سال جالب اور اس کے گھر والے بھی دہلی چھوڑ کر اپنے خوابوں کے نگر پاکستان آگئے‘ جہاں ان کا پہلا پڑاؤ کراچی میں تھا۔ کراچی میں مشاعروں کی روایت نے جالب کی شاعری کے شوق کو ہوا دی۔ اُس وقت تک وہ حبیب جالب نہیں صرف حبیب احمد تھا۔ جالب کو پتا تھا کہ شاعر ہونے کیلئے تخلص ہونا بھی ضروری ہے۔ تخلص کیلئے اسے ''مست‘‘ کا لاحقہ اچھا لگا۔ یوں اب وہ مشاعروں میں حبیب احمد مست کے نام سے شرکت کرنے لگا۔ مست کا تخلص اس کی شخصیت سے قریب تھا۔ کراچی کا قیام نو دس برس کا ہو گا۔ یہیں جالب کی دوستی علاؤالدین سے ہوئی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب علاؤالدین صاحب پاکستانی فلموں میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔ جالب سے علاؤالدین کی قریبی دوستی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کراچی سے لاہور آیا تو ابتدائی دنوں میں علاؤالدین کے گھر میں قیام کیا‘ اور پھر تو لاہور جالب کا دلبر شہر بن گیا۔ 
لاہور آکر جلد ہی شعری حلقوں میں اس کی شناسائی ہو گئی تھی۔ اب ان کا قلمی نام حبیب جالب ہو گیا تھا۔ لاہور آکر بھی اس کی پارہ صفت طبیعت کو چین نہیں تھا۔ تب ملکی سیاست نے ایک نیا موڑ لیا جب ملک میں ایوب خان کے مارشل لا کا آغاز ہوا۔ جالب کی آزاد پسند طبیعت کو یوں لگا جیسے یکلخت ہوا میں آکسیجن کم ہو گئی ہو۔ ملک میں ایک سناٹے کا عالم تھا۔ اگر کوئی آواز تھی تو ان درباریوں کی جو ستائش اور تعریف میں مصروف تھے۔ پھر 1962ء کا سال آگیا‘ جب صدر ایوب کی حکومت کی طرف سے قوم کو ایک نیا آئین دیا گیا۔ اس پر درباری مدح خواہوں نے تعریفوں کے ڈونگرے برسانا شروع کر دیے جیسے یہ آئین قوم کے ہر دکھ اور درد کا مداوا بن کے آیا ہے۔ اس کے خلاف رائے دینے پر پابندی تھی۔ اس وقت صرف ایک توانا آواز جسٹس ایم آر کیانی کی تھی جو عدل کے ایوانوں میں گونج رہی تھی۔
جالب ایک دلِ حساس رکھتا تھا۔ یہ سناٹا اس کی جان کو آرہا تھا۔ اسے اپنے جذبات کے اظہار کا موقع نہیں مل رہا تھا لیکن جلد ہی اس کا بندبست بھی ہو گیا۔ اس زمانے میں مری میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان مشاعرہ ہوا کرتا تھا جس میں پاکستان بھر سے معروف شاعروں کو دعوت دی جاتی تھی۔ سامعین میں ایک بڑی تعداد سرکاری افسران کی ہوتی تھی۔ حبیب جالب باقی شاعروں کے ہمراہ مشاعرے میں شرکت کیلئے ایک دن پہلے ہی مری پہنچ گئے تھے۔ رات کو مال روڈ پر گھومتے ہوئے انہیں ہائیکورٹ کے ایک جج مل گئے۔ وہ بھی ان کے ساتھ چہل قدمی کرنے لگے۔ باتوں باتوں میں جج صاحب نے جالب سے پوچھا کہ کل کے مشاعرے میں وہ کیا سُنائیں گے۔ جالب نے بے ساختہ جواب دیا میں کل کے مشاعرے میں نظم ''دستور‘‘ پڑھوں گا۔ یہ سُن کر جج صاحب نے انہیں مشورہ دیا کہ بہتر ہو گا آپ یہ نظم نہ پڑھیں کیونکہ اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ 
جالب نے سنی ان سنی کر دی۔ جج صاحب نے جالب کے خطرناک ارادوں کا تذکرہ مشاعرے کے منتظمین سے بھی کر دیا۔ یہ ایک سنجیدہ صورتحال تھی۔ مشاعرے کے منتظمین کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ حالات یہ رُخ اختیار کر جائیں گے۔ جالب کا شاعری میں ابتدائی تعارف ایک رومانوی شاعر کا تھا۔ ان کی پہلی کتاب ''برگِ آوارہ ‘‘ تھی۔ برگِ آوارہ ان کی رومانوی شاعری کا دور تھا لیکن حالات کی تلخی اب ان کی شاعری میں اُتر آئی تھی۔ انہوں نے خود سے عہد کیا تھا کہ مری کے مشاعرے میں اپنے دل کی بات ضرور کہے گا اور صدر ایوب کے دستور کی حقیقت سب کے سامنے کھول دے گا۔ ادھر مشاعرے کے منتظمین کو جالب کے ارادوں کی خبر ہو چکی تھی۔ انہوں نے ایک چال چلی‘ مشاعرے میں تین مقبول مزاحیہ شاعر شوکت تھانوی، سید محمد جعفری، اور ظریف جیلپوری بھی شریک تھے جن کے بارے میں مشہور تھا کہ اپنے کلام سے مشاعرہ لوٹ لیتے ہیں۔ 
منصوبے کے تحت حبیب جالب سے پہلے مزاحیہ شعرا کو بُلایا گیا تاکہ اس کے بعد جالب کی ہوا اکھڑ جائے اور وہ اپنا کلام نہ سنا سکے۔ ان شعرا کو سامعین کُھل کر داد دے رہے تھے۔ لوگوں کے شور سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ اسی شوروغُل میں حبیب جالب کا نام پُکارا گیا۔ اب وہ گھڑی آن پہنچی تھی جس کا حبیب جالب کو عرصے سے انتظار تھا۔ جالب نے مائیک پر آکر اپنی گمبھیر آواز میں کہا ''خواتین و حضرات میری نظم کا عنوان ہے ''دستور‘‘۔ یہ سننا تھا کہ مشاعرہ کے منتظمین کے چہرے فق ہو گئے۔ ناظمِ مشاعرہ تیزی سے جالب کی طرف لپکا اور ہوئے چیختے ہوئے کہا ''کیا کررہے ہو؟ کیا کررہے ہو؟‘‘۔  
ضیاء الحق کے دور کا ایک اہم واقعہ ریفرنڈم تھا۔ یہ ریفرنڈم دراصل قوم کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق تھا ۔عام لوگوں کی اکثریت نے اس ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن نتیجہ تو پہلے سے ہی تیار ہو چکا تھا۔ یوں ریفرنڈم میں اسلامی اصلاحات کی حمایت میں 98.5 فیصد ووٹ آئے تھے جس کے نتیجے میں ضیاء الحق نے پانچ سال کے لیے اپنے اقتدار کی مدت میں اضافہ کر لیا ۔ حبیب جالب نے ریفرنڈم کی اصلیت کا پول اپنی نظم ریفرنڈم میں یوں کھولا:
شہر میں ہُو کا عالم تھا جِن تھا یا ریفرنڈم تھا قید تھے دیواروں میں لوگ باہر شور بہت کم تھا
کچھ باریش سے چہرے تھے اور ایمان کا ماتم تھا مرحومین شریک ہوئے سچائی کا چہلم تھا
ضیاء الحق کے دور میں بھٹو کو قتل کے جرم میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دراصل عدالتی قتل تھا۔ اس وقت بھٹو کے دونوں بیٹے ملک سے باہر تھے ایسے میں بے نظیر بھٹو نے احتجاج کا پرچم اٹھایا۔ اس موقع پر جالب نے بے نظیر کیلئے نظم لکھی جو آناً فاناً گلیوں محلوں میں پھیل گئی ۔ نظم کا آغاز اس طرح سے تھا: ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے /پھیلے ہیں ہمت کے اجالے ایک نہتی لڑکی سے۔ اس نظم نے بے نظیر کے لیے ملکی سطح پر ہمدردی کے جذبات پیدا کر دیے تھے لیکن پھر جب بے نظیر حکومت میں آ گئیں اور عوام کی کسمپرسی کا عالم وہی رہا تو جالب چپ نہ رہ سکا اور بول اٹھا:
وہی حالات ہیں فقیروں کے دن پھرے ہیں تو بس وزیروں کے ہر بلاول ہے دیس کا مقروض پائوں ننگے ہیں بے نظیروں کے
اب جالب کا دمِ آخریں قریب آ رہا تھا ۔ پاکستانی سیاست میں مزاحمت کا سب سے روشن چراغ ٹمٹما رہا تھا ۔ وہ جس کی شاعری نے کتنے ہی دلوں کو ولولہ ٔ تازہ دیا تھا ‘وہ جس کی جمہوریت کے لیے قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی‘ وہ جس نے گھر کی آسائش کیے بجائے عام لوگوں کے مفادات کے لیے جدو جہد پر توجہ دی۔ جالب کو کیا پتہ تھا کہ اس کے بعد بھی اس کی شاعری کی تپش لوگوں کے دلوں کو گرماتی رہے گی اور مزاحمت کے قافلوں کی پیشوائی کرتی رہے گی ۔ 
جب پرویز مشرف کے زمانے میں ججوں کو گھر بھیج دیا گیا تو عدلیہ بحالی تحریک چلی اس تحریک کا حصہ بننے کے لیے حبیب جالب موجود نہیں تھے کیونکہ اس سے پہلے ان کا انتقال ہو چکا تھا ‘ لیکن ان کا کلام اس تحریک کا ترانہ بن گیا۔ ریلیاں شروع ہو گئیں جن میں وکیلوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگ بھی شریک ہوتے۔ لندن میں احتجاجی ریلیوں میں شاہرام اور تیمور (لال بینڈ) جالب کے کلام سے دلوں کو گرماتے تھے۔ احتجاجی ریلیوں میں شاہرام کی دل نشیں آواز میں ''دستور‘ ‘، ''مشیر‘‘ اور جالب کی دوسری نظموں نے ایک سماں باندھ دیا تھا ۔ عدلیہ بحالی تحریک کامیاب ہو گئی‘ تحریک کی کامیابی میں دوسرے عوامل کے علاوہ جالب کی انقلابی نظموں کا بھی حصہ تھا۔ یہ ہے زندہ کلام کی تاثیر جو کبھی پرانا نہیں ہوتا‘ جو ہر دور میں مظلوموں ‘ محنت کشوں اور مفلسوں کی دل کی آواز بن جاتا ہے۔ اس کلام میں جالب کی ذاتی جدوجہد کی روشنی بھی شامل تھی۔ جالب ہر دور میں جابر حکمرانوں کی آنکھوں میں کھٹکتا رہا لیکن وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی ترجمانی پوری ایمانداری سے کرتا رہا۔
جس نے قوم کے لیے اپنے گھر اور پیاروں کو فراموش کر دیا‘ جس کی موت کے بعد اس کے گھر والے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو گئے ۔ جس کی بیٹی طاہرہ ٹیکسی چلاتی ہے لیکن شاید ہر با اصول شخص کا مقدر یہی ہوتا ہے۔ حبیب جالب کی کہانی نئی نہیں۔ ازل سے ابد تک انسانی تاریخ کی یہی داستان ہے ۔ وہی جبر کی سیاہ رات‘ وہی تعزیر کی تیز ہوا ئیں اور وہی ان ہواؤں سے الجھتے مزاحمت کے چراغ۔ جالب بھی ایک ایسا ہی چراغ تھا جو عمر بھر منہ زور حکمرانوں سے الجھتا رہا۔ جو آمریت کی سیاہ رات میں امید کی روشن کرن تھا اور جس کی روشنی جبر کی راتوں میں امید کی راہیں اجالتی رہے گی۔ اب جالب کی صحت ایک گرتی ہوئی دیوار تھی اسے لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ نقاہت نے جالب کو بستر سے لگا دیا تھا لیکن اس عالم میں بھی وہ ذہنی طور پر چوکس اور مستعد تھا۔ معروف صحافی مجاہد بریلوی راوی ہیں کہ جب جالب ہسپتال میں تھے تو نواز شریف کی حکومت تھی انہی دنوں نواز شریف نے ایک جلسے میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ کے لیے جان بھی دے دوں گا‘ جالب نے بستر پر لیٹے لیٹے ایک نظم لکھی جس کا مطلع تھا:
نہ جاں دے دو نہ دل دے دو بس اپنی ایک مل دے دو
ہسپتال کی طویل راتوں میں جب جالب تنہا ہوتا تو اسے ان سب ہم سفروں کا خیال آتا جنہوں نے جمہوریت کے لیے اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا تھا ۔ پھر اسے اپنی زندگی کے وہ سارے مرحلے یاد آ جاتے جب ایک جنون اس کی زندگی کا زادِ راہ تھا اورجب وہ جمہوریت کی نیلم پری کے تعاقب میں بہت دور نکل گیا تھا۔ پھر اسے اپنی نظم ''جمہوریت نہ آئی‘‘کا ایک بند یاد آ گیا اور اس کے چہرے پر ملال کا رنگ چھا گیا۔ نظم کی سطر سطر میں اداسی جھلک رہی تھی: بنگال بھی گنوایا/ اپنا ہی خوں بہایا /دار و رسن سے کھیلے /پاپڑ ہزار بیلے/محنت نہ رنگ لائی /جاں رات دن کھپائی/ جمہوریت نہ آئی تب رات کے گھپ اندھیرے میں اسے ایک بہت پرانی بات یاد آ گئی اور اس کے چہرے پر خود بخود مسکراہٹ پھیل گئی۔ اسے وہ دن یاد آ گیا جب پولیس اسے ہتھکڑیاں لگا کر اس کے گھر لائی تھی تا کہ وہ اپنی ضبط شدہ کتاب بر آمد کرائے۔ ایسے میں اس کی ننھی سی معصوم بیٹی باپ کے ہاتھوں میں ہتھکڑی دیکھ کر ہنس پڑی تھی ۔ شاید وہ ہتھکڑی کو کھلونا سمجھی تھی۔ جالب کو اس موقع پرلکھی ہوئی اپنی نظم یاد آ گئی:
اس کو شاید کھلونا لگی ہتھکڑی میری بچی مجھے دیکھ کر ہنس پڑی
یہ ہنسی تھی سحر کی بشارت مجھے یہ ہنسی دے گئی کتنی طاقت مجھے
کس قدر زندگی کو سہارا ملا ایک تابندہ کل کا اشارہ ملا
ہسپتال کے بستر پر لیٹے لیٹے جالب کی نظروں کے سامنے سے ماضی کے سارے منظر گزر گئے ۔ اس نے سوچا کیسا کٹھن راستہ تھا لیکن کیسا دل ربا سفر تھا جب وہ ایک خواب کی انگلی پکڑ کر چل رہا تھا۔ اسے اپنا ایک شعر یاد آگیا جو زندگی کے سفر میں اس کا منشور رہا۔ نہ ڈگمگائے کبھی ہم وفا کے رستے میں /چراغ ہم نے جلائے وفا کے رستے میں۔ اس کے چہرے پر اطمینان اور تشکر کی روشنی پھیل گئی۔ پھر اس کی آنکھیں خود بخود مندنے لگیں ۔ اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ کی چاندنی اترنے لگی اور ایک نئی سحر کی بشارت اس کی بند ہوتی ہوئی آنکھوں میں ہلکورے لینے لگی۔
شاہد صدیقی
بشکریہ دنیا نیوز
4 notes · View notes
bornlady · 1 year ago
Text
سامبره طلایی : مانند افراد مورد پسند ثروت، که می گیرند آسودگی آنها در این دنیای پایین، او هرگز خودش را زیاد در مورد آن اذیت نکرده بود دیگری. اما هرگاه درویشی یا ایمانی یا روحانی دیگری به بهشت ​​اشاره کرد، تصویری از پارک قدیمی او قبلاً روی او بلند می شد. ��نگ مو : تفننی؛ و پارک به هیچ وجه صحنه مورد علاقه او نبود. اکنون، با این حال، تخیل او بر روی یک روش کاملا متفاوت هدایت شده بود. این تصویر جدیدی از شادی آینده او روحش را پر از شادی کرد. حداقل او اکنون می‌توانست تصور کند که بهشت ​​ممکن است آنقدر کسل‌کننده نباشد. سامبره طلایی سامبره طلایی : تا به حال آن را کشف کرده بود: و معتقد بود که او اکنون مدلی از آن را در اختیار دارد در مقیاس کوچک، او نظر بالایی نسبت به باغ داشت. و این را بلافاصله با بیگ ساختن مستقیم شیک کیامل بیان کرد و یک کافتان عالی به او تقدیم کرد. درباری با گام کامل شما طبیعت خود را در هیچ ربع جهان تکذیب نمی کند. لینک مفید : سامبره مو کیامل، بدون کوچکترین تردید، با متواضعانه پاداش یک خدمت را به خود اختصاص داد که کارمند او انجام داده بود. یک هجا در مورد او به زبان نمی آورد به سلطان، و فکر می کند که او بیش از حد آزادانه توسط عده کمی پاداش می گیرد آسپرهایی که به حقوق روزانه خود اضافه کرد. سامبره طلایی : در مورد زمانی که خورشید وارد قوچ می شود، یک پدیده آسمانی، که در آب و هوای ما کلیدواژه شروع زمستان است عمل؛ اما در زیر آسمان ملایم مصر بهترین فصل را اعلام می کند سال، گل جهان به باغی که برای او آماده شده بود و کاملاً به ذائقه خارجی او رسید. لینک مفید : سامبره رنگ او خودش، در حقیقت، بزرگترین زینت آن بود: هر صحنه ای که او سرگردان بود، اگر صحرای سنگی در عربستان بود یا گرینلند میدان یخی، از نظر یک فرد شجاع، تغییر کرده است به در ظاهر او. صحرای گلها که شانس در ردیف های پایان ناپذیر در هم آمیخته بود. سامبره طلایی : به چشم او اشغال یکسان داده بود و روح او: خود بی نظمی که او توسط او به طرز درخشانی جذب شد تمثیل ها، به ترتیب روشمند. [صفحه 124] طبق عرف کشور هر بار که وارد می شد باغ، تمام نمونه های جنس نر، کاشت، حفار، حاملان آب، توسط نگهبان خواجه او اخراج شدند. لینک مفید : سامبره موی فر فیض برای او که هنرمند ما کار می کرد بنابراین تا آنجا که می توانست از چشمان او پنهان بود آرزو کرده اند برای یک بار هم که شده این گل جهان را ببینند که چنین بود مدتهاست که معما در گیاه شناسی او بوده است. اما همانطور که پرنسس عادت داشت پا را فراتر بگذارد. سامبره طلایی : مدهای شرق در بسیاری از نقاط، بنابراین با درجه، در حالی که او رشد کرد باغ را بیشتر و بیشتر دوست داشته باشند و روزانه چندین بار از آن بازدید کنند، او از حضور نگهبانش احساس انسداد و آزرده خاطر کرد در حال حاضر شدن در برابر او در رژه رسمی، گویی سلطان بوده است. لینک مفید : سامبره مو مشکی سوار شدن به مسجد در جشن بایرام. او اغلب تنها ظاهر می شد، یا تکیه دادن به بازوی یک زن منتظر مورد علاقه. با این حال همیشه با یک حجاب نازک روی صورتش و یک سبد کوچک در دستش: او در مسیرهای پیاده‌روی بالا و پایین پرسه می‌زد و گل‌هایی را می‌چید. سامبره طلایی : که، طبق طبق سفارش، او نمادهای افکار خود را مرتب کرد و توزیع کرد در میان مردمش یک روز صبح، قبل از فصل گرم روز، در حالی که قطرات شبنم بودند او هنوز تمام رنگ های رنگین کمان را از روی چمن منعکس می کند از تمپ او دیدن کرد تا از هوای خنک صبح لذت ببرند. لینک مفید : سامبره مو بلند درست مثل باغبانش در بلند کردن برخی از گیاهان پژمرده از زمین و جایگزینی آنها استفاده شد آنها توسط دیگرانی که به تازگی دمیده شده بودند، که او با احتیاط در حال انتقال آنها بود گلدان های گل، و سپس با حیله گری با تمام آنها در خاک فرو می کنند. سامبره طلایی : متعلقات، گویی با پوشش گیاهی جادویی از آن آغاز شده اند سینه زمین در یک شب شاهزاده خانم با خوشحالی متوجه شد این فریب زیبای حواس، و اکنون به این راز پی برده ام از گلهایی که او چیده بود، هر روز تازه به جا می ماند به این فکر کرد که او را برگرداند. لینک مفید : سامبره ی مو تا هیچ وقت خواسته ای وجود نداشته باشد کشف به نفع، و آموزش باغبان چگونه و چه زمانی آنها را مرتب کنید و آنها را شکوفا کنید. با بالا بردن چشمانش، کنت این فرشته مونث را دید که او را به صاحب باغ گرفت، زیرا او مانند هاله ای با طلسمات آسمانی احاطه شده بود. سامبره طلایی : او چنین بود از این قیافه تعجب کرد که گلدانی از گلدانش انداخت دست، فراموش از کلوکاسی گرانبها موجود در آن، که به پایان رسید با این حال، زندگی لطیف آن به همان اندازه غم انگیز است هر دو فقط در آغوش مادرشان زمین افتادند. کنت متحجر مانند مجسمه ای بدون حرکت و زندگی ایستاده بود.
لینک مفید : فرق سامبره و آمبره مو یکی ممکن است بینی او شکسته شده باشد، همانطور که ترک ها با مجسمه های سنگی انجام می دهند معابد و باغ ها و هرگز او را برانگیخته اند.[ص 125]اما صدای شیرین شاهزاده خانم که لب های بنفش خود را باز کرد، او را به هوش آورد. "مسیحی" او گفت: نترس! تقصیر من است. سامبره طلایی : که تو اینجا هستی کنار من؛ با کار خود پیش برو و گلهایت را همانطور که من می خواهم سفارش بده به تو پیشنهاد بده."—"گل باشکوه دنیا!" باغبان پاسخ داد: "در که شکوهت تمام رنگهای این خلقت شکوفه رنگ پریده، تو در اینجا مانند در فلک خود فرمانروایی کنید. لینک مفید : سامبره گرم مانند ملکه ستاره بر روی نبردهای بهشت بگذار سرت، دست شادترین را زنده کند در میان بندگانت که بند و بند او را می بوسد، پس او را شایسته می دانی دستوراتت را اجرا کن." شاهزاده خانم انتظار نداشت که یک برده چنین کند دهانش را به ��وی او باز کند. سامبره طلایی : باز هم کمتر به او تعارف کند، و چشمانش را داشت بیشتر به سمت گل ها هدایت می شود تا کاشت. او در حال حاضر به نگاهی به او انداخت و از دیدن مردی از بهترین ها شگفت زده شد شکلی نجیب، که در ظرافت مردانه از تمام آنچه تا به حال دیده بود. لینک مفید : سامبره پوست پیازی یا خواب دیده کنت ارنست گلایچن به خاطر زیبایی مردانه‌اش مورد تحسین قرار گرفته بود تمام آلمان در تورنمنت وورزبورگ، او قهرمان مسابقات بود خانم ها هنگامی که او سقف خود را برای گرفتن هوا، در حال اجرا از جسورترین نیزه دار برای هر چشم زن گم می شد.
0 notes
alibabactl · 4 years ago
Text
آج سر سید احمد خان کا یوم پیدائش ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرسید احمد خاں برصغیرمیں مسلم نشاط ثانیہ کے بہت بڑے علمبردار تھے اور انہوں نے مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا.
سر سید احمد خان انیسویں صدی کے بہت بڑے مصلح اور رہبر تھے۔ انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کو جمود سے نکالنے اور انہیں با عزت قوم بنانے کے لیے سخت جدوجہد کی. آپ ایک زبردست مفکر، بلند خیال مصنف اور جلیل القدر مصلح تھے۔
" سرسید نے مسلمانوں کی اصلاح و ترقی کا بیڑا اسوقت اٹھایا جب زمین مسلمانوں پر تنگ تھی اور انگریز اُن کے خون کے پیاسے ہو رہے تھے ۔ وہ توپوں سے اڑائے جاتے تھے، سولی پر لٹکائے جاتے تھے، کالے پانی بھیجے جاتے تھے۔ اُن کے گھروں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی تھی۔ اُنکی جائدادیں ضبط کر لیں گئیں تھیں۔ نوکریوں کے دروازے اُن پر بند تھے اور معاش کی تمام راہیں مسدود تھیں۔ ..... وہ دیکھ رہے تھے کہ اصلاح احوال کی اگر جلد کوشش نہیں کی گئی تو مسلمان " سائیس ،خانساماں، خدمتگار اور گھاس کھودنے والوں کے سوا کچھ اور نہ رہیں گے۔ ... سر سید نے محسوس کر لیا تھا کہ اونچے اور درمیانہ طبقوں کے تباہ حال مسلمان جب تک باپ دادا کے کارناموں پر شیخی بگھارتے رہیں گے۔۔۔۔ اور انگریزی زبان اور مغربی علوم سے نفرت کرتے رہیں گے اُس وقت تک وہ بدستور ذلیل و خوار ہوتے رہیں گے۔ اُنکو کامل یقین تھا کہ مسلمانوں کی ان ذہنی اور سماجی بیماریوں کا واحد علاج انگریزی زبان اور مغربی علوم کی تعلیم ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر وہ تمام عمر جِدوجُہد کرتے رہے۔
۔۔۔۔۔
سرسید احمد خان 17 اکتوبر 1817ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آباؤ اجداد شاہ جہاں کے عہد میں ہرات سے ہندوستان آئے۔ دستور زمانہ کے مطابق عربی اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے نانا خواجہ فرید الدین احمد خان سے حاصل كی. ابتدائی تعلیم میں آپ نے قرآن پاك كا مطالعہ كیا اور عربی اور فارسی ادب كا مطالعہ بھی كیا۔ اس كے علاوہ آپ نے حساب، طب اور تاریخ میں بھی مہارت حاصل كی.جریدے Sayyad القرآن اکبر کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں ان کے بڑے بھائی نے شہر کے سب سے پہلے پرنٹنگ پریس کی بنیاد رکھی.
سر سید نے کئی سال کے لئے ادویات کا مطالعہ کی پیروی کی لیکن اس نے کورس مکمل نہیں ہے.
ابتدائی تعلیم حاصل كرنے كے بعد آپ نے اپنے خالو مولوی خلیل اللہ سے عدالتی كام سیكھا۔ 1837ء میں آگرہ میں كمیشنر كے دفتر میں بطور نائب منشی فرائض سنبھالے۔ 1841ئ اور 1842ئ میں مین پوری اور 1842ء اور1846ء تك فتح پور سیكری میں سركاری خدمات سر انجام دیں۔ محنت اور ایمانداری سے ترقی كرتے ہوئے 1846ء میں دہلی میں صدر امین مقرر ہوئے۔ دہلی میں قیام كے دوران آپ نے اپنی مشہور كتاب " آثار الصنادید" 1847ء میں لكھی۔ 1857ئ میں آپ كا تبادلہ ضلع بجنور ہو گیا۔ ضلع بجنور میں قیام كے دوران آپ نے اپنی " كتاب سركشی ضلع بجنور" لكھی۔ جنگ آزادی كے دوران آپ بجنور میں قیام پذیر تھے۔ اس كٹھن وقت میں آپ نے بہت سے انگریز مردوں، عورتوں اوربچوں كی جانیں بچائیں۔آپ نے یہ كام انسانی ہمدردی كیلئے ادا كیا۔ جنگ آزادی كے بعد آپ كو آپ كی خدمات كے عوض انعام دینے كیلئے ایك جاگیر كی پیشكش ہوئی جسے آپ نے قبول كرنے سے انكار كر دیا۔
1857ء میں آپ كو ترقی دے كر صدر الصدور بنا دیا گیا اور آپ كی تعیناتی مراد آباد كر دی گئی۔ 1862ء میں آپ كا تبادلہ غازی پور ہو گیا اور 1867ء میں آپ بنارس میں تعینات ہوئے۔
1877ء میں آپ كو امپیریل كونسل كا ركن نامزد كیا گیا۔ 1888ء میں آپ كو سر كا خطاب دیا گیا اور 1889ء میں انگلستان كی یونیورسٹی اڈنبرا نے آپ كو ایل ایل ڈی كی اعزازی ڈگری دی۔ 1864ء میں غازی پور میں سائنٹفک سوسائٹی قائم کی۔ علی گڑھ گئے تو علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ نکالا۔ انگلستان سے واپسی پر 1870ء میں رسالہ تہذیب الاخلاق جاری کیا۔ اس میں مضامین سرسید نے مسلمانان ہند کے خیالات میں انقلاب عظیم پیدا کر دیا۔ اورادب میں علی گڑھ تحریک کی بنیاد پڑی۔ سرسید کا کارنامہ علی گڑھ کالج ہے۔ 1887ء میں ستر سال کی عمر میں پینش لے لی اوراپنے کالج کی ترقی اور ملکی مفاد کے لیے وقف کریا۔
۔ 1859 ء میں وہ اپنے بیٹے سید محمود کے ساتھ انگلستان گیے تو وہاں انھیں دو مشہور رسالوں Tatler اور Spectator کے مطالعے کا موقع ملا۔ یہ دونوں رسالے اخلاق اور مزاح کے خوبصورت امتزاج سے اصلاح معاشرہ کے علم بردار تھے۔ آپ نے مسلمانوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی۔ (علیگڑھ تحریک)۔۔۔۔ ظرافت اور خوش طبعی فطری طور پر شخصیت کا حصہ تھی۔
آپ نے 81 سال کی عمر میں 27 مارچ 1898ء میں وفات پائی اور اپنے محبوب کالج کی مسجد میں دفن ہوئے۔ سرسید کی تمام زندگی قوم و ادب کی خدمت میں گزری۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سید کے والد کو اکبر شاہ کے زمانہ میں ہر سال تاریخ جلوس کے جشن پر پانچ پارچہ اور تین رقوم جواہر کا خلعت عطا ہوتا تھا مگر اخیر میں ۔ ۔ ۔ انہوں نے دربار کو جانا کم کردیا تھا اور اپنا خلعت سر سید کو ، باوجودیکہ ان کی عمر کم تھی ، دلوانا شروع کردیا تھا۔ سرسید کہتے تھے کہ:
" ایک بار خلعت ملنے کی تاریخ پر ایسا ہوا کہ والد بہت سویرے اُٹھ کر قلعہ چلے گئے اور میں بہت دن چڑھے اُٹھا ۔ ہر چند بہت جلد گھوڑے پر سوار ہو کر وہاں پہنچا مگر پھر بھی دیر ہوگئی ۔ جب لال پردہ کے قریب پہنچا تو قاعدہ کے موافق اول دربار میں جا کر آداب بجا لانے کا وقت نہیں رہا تھا ۔ داروغہ نے کہا کہ بس اب خلعت پہن کر ایک ہی دفعہ دربار میں جانا۔ جب خلعت پہن کر میں نے دربار میں جانا چاہا تو دربار برخاست ہو چکا تھا اور بادشاہ تخت ��ر سے اُٹھ کر ہوادار پر سوار ہوچکے تھے۔ بادشاہ نے مجھے دیکھ کر والد سے ، جو اس وقت ہوادار کے پاس ہی تھے ، پوچھا کہ " تمہارا بیٹا ہے؟" انہوں نے کہا، "حضور کا خانہ زاد! " بادشاہ چپکے ہو رہے۔ لوگوں نے جانا بس اب محل میں چلے جائیں گے ، مگر جب تسبیح خانہ میں پہنچے تو وہاں ٹھہر گئے۔ تسبیح خانہ میں بھی ایک چبوترہ بنا ہوا تھا جہاں کبھی کبھی دربار کیا کرتے تھے۔ اس چبوترہ پر بیٹھ گئے اور جواہر خانہ کے داروغہ کو کشتئ جواہر حاضر کرنے کا حکم ہوا۔ میں بھی وہاں پہنچ گیا تھا۔ بادشاہ نے مجھے اہنے سامنے بلایا اور کمال عنایت سے میرے دونوں ہاتھ پکڑ کر فرمایا کہ " دیر کیوں کی؟" حاضرین نے کہا ، " عرض کرو کہ تقصیر ہوئی " مگر میں چپکا کھڑا رہا۔ جب حضور نے دوبارہ پوچھا تو میں نے عرض کیا کہ " سو گیا تھا! " بادشاہ مسکرائے اور فرمایا، " بہت سویرے اُٹھا کرو! " اور ہاتھ چھوڑ دئیے ۔ لوگوں نے کہا، " آداب بجا لاؤ! " میں آداب بجا لایا۔ بادشاہ نے جواہرات کی معمولی رقمیں اپنے ہاتھ سے پہنائیں۔ میں نے نذر دی اور بادشاہ اُٹھ کر خاصی ڈیوڑھی سے محل میں چلے گئے۔ تمام درباری میرے والد کو بادشاہ کی اس عنایت پر مبارک سلامت کہنے لگے ۔ ۔ ۔ ۔ اس زمانہ میں میری عمر آٹھ نو برس کی ہوگی
۔۔۔
1855 ء میں سرسید نے اکبر اعظم کے زمانے کی مشہور تصنیف "آئین اکبری" کی تصحیح کرکے اسے دوبارہ شائع کیا۔ مرزا غالب نے اس پر فارسی میں ایک منظوم تقریظ (تعارف) لکھا ۔ اس میں انہو ں نے سر سید کو سمجھایا کہ ’’مردہ پرورن مبارک کارِنیست‘‘ یعنی مردہ پرستی اچھا شغل نہیں بلکہ انہیں انگریزوں سے یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ وہ کس طرح فطرت کی طاقتوں کو مسخرکرکے اپنے اجداد سے کہیں آگے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے اس پوری تقریظ میں انگریزوں کی ثقافت کی تعریف میں کچھ نہیں کہا بلکہ ان کی سائنسی دریافتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مختلف مثالوں سے یہ بتایا ہے کہ یہی ان کی ترقی کا راز ہے۔ غالب نے ایک ایسے پہلو سے مسلمانوں کی رہنمائی کی تھی ، جو اگر مسلمان اختیار کرلیتے تو آج دنیا کی عظیم ترین قوتوں میں ان کا شمار ہوتا۔مگر بدقسمتی سے لوگوں نے شاعری میں ان کے کمالات اور نثر پر ان کے احسانات کو تو لیا ،مگر قومی معاملات میں ان کی رہنمائی کو نظر انداز کردیا۔
دہلی کے جن نامور لوگوں کی تقریظیں آثارالصنادید کے آخر می�� درج ہیں انہوں نے آئینِ اکبری پر بھی نظم یا نثر میں تقریظیں لکھی تھیں مگر آئین کے آخر میں صرف مولانا صہبائی کی تقریظ چھپی ہے ۔ مرزا غالب کی تقریظ جو ایک چھوٹی سی فارسی مثنوی ہے وہ کلیاتِ غالب میں موجود ہے مگر آئینِ اکبری میں سرسید نے اس کو قصدا ً نہیں چھپوایا۔ اس تقریظ میں مرزا نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ابوالفضل کی کتاب اس قابل نہ تھی کہ اس کی تصحیح میں اس قدر کوشش کی جائے۔
سر سید کہتے تھے کہ :
" جب میں مرادآباد میں تھا ، اس وقت مرزا صاحب، نواب یوسف علی خاں مرحوم سے ملنے کو رام پور گئے تھے۔ ان کے جانے کی تو مجھے خبر نہیں ہوئی مگر جب دلی کو واپس جاتے تھے ، میں نے سنا کہ وہ مرادآباد میں سرائے میں آکر ٹھہرے ہیں ۔ میں فورا سرائے میں پہنچا اور مرزا صاحب کو مع اسباب اور تمام ہم راہیوں کے اپنے مکان پر لے آیا۔"
ظاہراً جب سے کہ سر سید نے تقریظ کے چھاپنے سے انکار کیا تھا وہ مرزا سے اور مرزا ان سے نہیں ملے تھے اور دونوں کو حجاب دامن گیر ہو گیا تھا اور اسی لئے مرزا نے مرادآباد میں آنے کی ان کو اطلاع نہیں دی تھی۔ الغرض جب مرزا سرائے سے سرسید کے مکان پر پہنچے اور پالکی سے اُترے تو ایک بوتل ان کے ہاتھ میں تھی انہوں نے اس کو مکان میں لا کر ایسے موقع پر رکھ دیا جہاں ہر ایک آتے جاتے کی نگاہ پڑتی تھی ۔ سر سید نے کسی وقت اس کو وہاں سے اُٹھا کر اسباب کی کوٹھڑی میں رکھ دیا ۔ مرزا نے جب بوتل کو وہاں نہ پایا توبہت گھبرائے ، سرسید نے کہا:
" آپ خاطر جمع رکھئے ، میں نے اس کو بہت احتیاط سے رکھ دیا ہے۔"
مرزا صاحب نے کہا، " بھئی مجھے دکھا دو ، تم نے کہاں رکھی ہے؟" انہوں نے کوٹھڑی میں لے جا کر بوتل دکھا دی ۔ آپ نے اپنے ہاتھ سے بوتل اُٹھا کر دیکھی اور مسکرا کر کہنے لگے کہ، " بھئی ! اس میں تو کچھ خیانت ہوئی ہے۔ سچ بتاؤ، کس نے پی ہے ، شاید اسی لئے تم نے کوٹھڑی میں لا کر رکھی تھی، حافظ نے سچ کہا ہے:
واعظاں کایں جلوہ در محراب و منبر میکنند چوں بخلوت میروند آں کارِ دیگر میکنند
سرسید ہنس کے چُپ ہورہے اور اس طرح وہ رکاوٹ جو کئی برس سے چلی آتی تھی ، رفع ہوگئی ، میرزا دو ایک دن وہاں ٹھہر کر دلی چلے آئے
۔۔۔۔
تصانیف
۔۔۔۔۔
آثار الصنادید
خطبات احمدیہ
الکلام
سفرنامہ لندن
تاریخ بجنور
۔۔۔۔۔۔
سرسید كا نقطہ نظر تھا كہ مسلم قوم كی ترقی كی راہ تعلیم كی مدد سے ہی ہموار كی جا سكتی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں كو مشورہ دیا كہ وہ جدید تعلیم حاصل كریں اوار دوسری اقوام كے شانہ بشانہ آگے بڑھیں۔ انہوں نے محض مشورہ ہی نہیں دیا بلكہ مسلمانوں كے لیے جدید علوم كے حصول كی سہولتیں بھی فراہم كرنے كی پوری كوشش كی۔ انہوںنے سائنس٬ جدید ادب اور معاشرتی علوم كی طرف مسلمانوں كو راغب كیا۔ انہوںنے انگریزی كی تعلیم كو مسلمانوں كی كامیابی كے لیے زینہ قرار دیا تاكہ وہ ہندوئوں كے مساوی و معاشرتی درجہ حاصل كر سكیں۔
1859 میں سرسید نے مراد آباد اور 1862ئ میں غازی پور میں مدرسے قائم كیے۔ ان مدرسو ں میں فارسی كے علاوہ انگریزی زبان اور جدید علوم پڑھانے كا بندوبست بھی كیا گیا۔
1875ء میں انہوں نے علی گڑھ میں ایم اے او ہائی سكول كی بنیاد ركھی جو بعد ازاں ایم ۔اے۔ او كالج اور آپ كی وفات كے بعد 1920ء میں یونیورسٹی كا درجہ اختیار كر گیا۔ ان اداروں میں انہوں نے آرچ بولڈ آرنلڈ اور موریسن جیسے انگریز اساتذہ كی خدمات حاصل كیں۔
1863ء میں غازی پور میں سر سید نے سائنٹفك سوسائٹی كے نام سے ایك ادارہ قائم کیا۔ اس ادارے كے قیام كا مقصد مغربی زبانوں میں لكھی گئیں كتب كے اردو تراجم كرانا تھا۔ بعد ازاں 1876ء میں سوسائٹی كے دفاتر علی گڑھ میں منتقل كر دیے گئے۔ سر سید نے نئی نسل كو انگریزی زبان سیكھنے كی ترغیب دی تاكہ وہ جدید مغربی علوم سے بہرہ ور ہو سكے۔ یوں دیھکتے ہی دیكھتے مغربی ادب سائنس اور دیگر علوم كا بہت سا سرمایہ اردو زبان میں منتقل ہو گیا۔ سوسائٹی كی خدمات كی بدولت اردو زبان كو بہت ترقی نصیب ہوئ ۔
1886ئ میں سر سید احمد خاں نے محمڈن ایجوكیشنل كانفرنس كے نام سے ایك ادارے كی گنیاد ركھی گئی۔ مسلم قوم كی تعلیمی ضرورتون كے لیے قوم كی فراہمی میں اس ادارے نے بڑی مدد دی اور كانفرنس كی كاركردگی سے متاثر ہو كر مختلف شخصیات نے اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں كا آغاز كیا۔ لاہور میں اسلامیہ كالج كراچی میں سندھ مسلم مدرسہ٬ پشاور میں اسلامیہ كالج اور كانپور میں حلیم كالج كی بنیاد ركھی۔ محمڈن ایجوكیشنل كانفرنس مسلمانوں كے سیاسی ثقافتی معاشی اور معاشرت حقوق كے تحفظ كے لیے بھی كوشاں رہی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید نے زیادہ زور جدید تعلیم پر دیا۔ ان کی سمجھ میں یہ بات آگئی تھی کہ جدید تعلیم کے بغیر مسلمانوں کا مستقبل بالکل تاریک ہے۔ سر سید کی دوربیں نگاہوں نے دیکھ لیا تھا کہ زندگی نے جو رخ اختیار کر لیا ہے اس کو بدلا نہیں جا سکتا۔ اس میں رکاوٹ پیدا کر کے اس کی رفتار کو بھی روکا نہیں جا سکتا بلکہ ایسا کرنے والے خود تباہ و برباد ہو کر رہ جائیں گے۔ اس لیے انہوں نے تمام تر توجہ جدید تعلیم کے فروغ پر مرکوز کر دی۔ سائنٹفک سوسائٹی کا مقصد ہی اپنے ہم وطنوں کو جدید علوم سے روشناس کرانا تھا۔[4] اس سوسائٹی کے جلسوں میں جس میں نئے نئے سائنسی مضامین پر لیکچر ہوتے اور آلات کے ذریعہ تجربے بھی کیے جاتے، کا مقصد یہ تھا کہ ہندوستانیوں کو بتایا جا سکے کہ بنا جدید علوم خاص طور پرسائنس کے میدان میں ترقی نہیں کی جا سکتی اور اسی لیے سائنٹفک سوسائٹی نے جن دو درجن کتابوں کا ترجمہ کرایا ان میں چند کو چھوڑ کر زیادہ تر ریاضی اورسائنس سے متعلق تھیں۔ سر سید احمد خاں کو اس بات کا یقین ہوگیا تھا کہ یورپ جس راستے پر جا رہا ہے اور جو تعلیم حاصل کر رہا ہے وہی راستا اور تعلیم مستقبل کی ترقی کی گارنٹی ہے۔ وہ جاننا چاہتے تھے کہ وہ درسگاہیں کیسی ہیں اور ان کا نظام تعلیم کیا ہے؟ اس لیے وہ خود انگلستان گئے، وہاں کے تعلیمی نظام کو دیکھا، تعلیمی اداروں میں رہے، اساتذہ سے ملاقاتیں کیں اور اس بات کا کھلے دل سے اعتراف کیا کہ انگلستان کی ہر چیز نے ان کو متاثر کیا۔[4] انہوں نے کہا:[5] ” میں نے صرف اس خیال سے کہ کیا راہ ہے جس سے قوم کی حالت درست ہو، دور دراز سفر اختیار کیا اور بہت کچھ دیکھا جو دیکھنے کے لائق تھا میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب میں نے کوئی عمدہ چیز دیکھی، جب کبھی عالموں اور مہذب آدمیوں کو دیکھا، جب کبھی علمی مجلسیں دیکھیں، جہاں کہیں عمدہ مکانات دیکھے، جب کبھی عمدہ پھول دیکھے، جب کبھی کھیل کود، عیش و آرام کے جلسے دیکھے، یہاں تک کہ جب کبھی کسی خوب صورت شخص کو دیکھا مجھ کو ہمیشہ اپنا ملک اور اپنی قوم یاد آئی اور نہایت رنج ہوا کہ ہائے ہماری قوم ایسی کیوں نہیں، جہاں تک ہو سکا ہر موقع پر میں نے قومی ترقی کی تدبیروں پر غور کیا سب سے اول یہی تدبیر سوجھی کہ قوم کے لیے قوم ہی کے ہاتھ سے ایک مدرسہ العلوم قائم کیا جائے جس کی بنا �� پ کے شہر میں اور آپ کے زیر سایہ پڑی۔ “
۔۔۔
سرسید نے اس تحریک کا آغاز جنگ آزادی سے ایک طرح سے پہلے سے ہی کر دیا تھا۔ غازی پور میں سائنٹفک سوسائٹی کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ لیکن جنگ آزادی نے سرسید کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کئے اور ان ہی واقعات نے علی گڑھ تحریک کو بارآور کرنے میں بڑی مدد دی۔ لیکن یہ پیش قدمی اضطراری نہ تھی بلکہ اس کے پس پشت بہت سے عوامل کارفرما تھے۔ مثلا راجہ رم موہن رائے کی تحریک نے بھی ان پر گہرا اثر چھوڑا۔ لیکن سب سے بڑا واقعہ سکوت دلی کا ہی ہے۔ اس واقعے نے ان کی فکر اور عملی زندگی میں ایک تلاطم برپا کر دیا۔ اگرچہ اس واقعے کا اولین نتیجہ یار دعمل تو مایوسی ، پژمردگی اور ناامیدی تھا تاہم اس واقعے نے ان کے اندر چھپے ہوئے مصلح کو بیدار کر دیا علی گڑھ تحریک کا وہ بیج جو زیر زمین پرورش پارہا تھا ۔ اب زمین سے باہر آنے کی کوشش کرنے لگا چنا نچہ اس واقعے سے متاثر ہو کر سرسید احمد خان نے قومی خدمت کو اپنا شعار بنا لیا۔ ابتداءمیں سرسیداحمد خان نے صرف ایسے منصوبوں کی تکمیل کی جو مسلمانوں کے لئے مذہبی حیثیت نہیں رکھتے تھے۔ اس وقت سر سید احمد خان قومی سطح پر سوچتے تھے۔ اور ہندوئوں کو کسی قسم کی گزند پہنچانے سے گریز کرتے تھے۔ لیکن ورینکلر یونیورسٹی کی تجویز پر ہندوئوں نے جس متعصبانہ رویے کا اظہار کیا، اس واقعے نے سرسید احمد خان کی فکری جہت کو تبدیل کر دیا۔ اس واقعے کے بعد اب ان کے دل میں مسلمانوں کی الگ قومی حیثیت کا خیال جاگزیں ہو گیا تھااور وہ صرف مسلمانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود میں مصروف ہوگئے۔ اس مقصد کے لئے کالج کا قیام عمل میں لایا گیا رسالے نکالے گئے تاکہ مسلمانوں کے ترقی کے اس دھارے میں شامل کیا جائے۔ 1869 ءمیں سرسید احمد خان کوانگلستان جانے کا موقع ملا اس یہاں پر وہ اس فیصلے پر پہنچے کہ ہندوستان میں بھی کیمرج کی طرز کا ایک تعلیمی ادارہ قائم کریں گے۔ وہاں کے اخبارات سپکٹیٹر ، اور گارڈین سے متاثر ہو کر ۔ سرسید نے تعلیمی درسگاہ کے علاوہ مسلمانوں کی تہذیبی زندگی میں انقلاب لانے کے لئے اسی قسم کااخبار ہندوستان سے نکالنے کا فیصلہ کیا ۔ اور ”رسالہ تہذیب الاخلاق“ کا اجراءاس ارادے کی تکمیل تھا۔ اس رسالے نے سرسید کے نظریات کی تبلیغ اور مقاصد کی تکمیل میں اعلیٰ خدمات سر انجام دیں. علی گڑھ تحریک ایک بہت بڑی فکری اور ادبی تحریک تھی.
سر سید احمد خاں نے 1875ء میں ”محمڈن اینگلو اورینٹل کالج“ کی داغ بیل ڈالی جسے 1920ء میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا:
” میں ہندوستانیوں کی ایسی تعلیم چاہتا ہوں کہ اس کے ذریعہ ان کو اپنے حقوق حاصل ہونے کی قدرت ہو جائے، اگرگورنمنٹ نے ہمارے کچھ حقوق اب تک نہیں دیے ہیں جن کی ہم کو شکایت ہو تو بھی ہائی ایجوکیشن وہ چیز ہے کہ خواہ مخواہ طوعاً و کرہاً ہم کو دلا دے گی۔ “
ا س تحریك كے دیگر قائدین میں سے محسن الملك٬ وقار الملك٬ مولانا شبلی نعمانی٬ مولانا الطاف حسین حالی٬ اور مولانا چراغ علی خاص طور پر قابل ذكر ہیں۔ ان لوگوں نے وہ كارہائے نمایاں انجام دیے كہ آنے ��الی مسلم نسلیں ان كی جتین بھی قدر كریں كم ہے۔ سرسید اور ان كے ساتھیوں نے علی گڑھ تحریك كو ایك ہمہ گیر اور جامع تحریك بنا دیا۔ یوں مسلمانوں كی نشاۃ الثانیہ كا آغازہوا۔
۔۔۔۔۔۔
1857ءكی جنگ آزادی كی تمام تر ذمہ داری انگریزوں نے مسلمانوں پر ڈال دی تھی اور انہیں سزا دینے كے لئے ان كے خلاف نہایت ظالمانہ اقدامات كئے گئے ہندو جو كہ جنگ آزادی میں برابر كے شریك تھے۔ انہیں بالكل كچھ نہ كہا گیا۔ انگریز كی اس پالیسی كی وجہ سے مسلمان معاشرتی طور پر تباہ ہو گئے اور ان معاشی حالت ابتر ہو گئی انگریزوں نے فارسی كی بجائے جو كہ مسلمانوں كی زبان تھی۔ انگریزی كو سركاری زبان كا درجہ دے دیا تھا۔ مسلمان كسی صورت بھی انگریزی زبان سیكھنے پر رضا مند نہ تھے، دوسری طرف ہندووٕں نے فوری طور پر انگریزی زبان كو اپنا لیا تھا اور اس طرح تعلیمی میدان میں مسلمانوں سے آگے نكل گئے۔
ان اقدامات نے مسلمانوں كی معاشی اور معاشرتی حالت كو بہت متاثر كیا تھا مسلمان جو كبھی ہندوستان كے حكمران تھے، ادب ادنیٰ درجے كے شہری تھے۔ جنہیں ان كے تمام حقوق سے محروم كر دیا گیا تھا۔
سرسید احمد خان مسلمانوں كی ابتر حالت اور معاشی بدحالی كو دیكھ كر بہت كڑھتے تھے آپ مسلمانوں كو زندگی كے باعزت مقام پر دیكھنا چاہتے تھے اور انہیں ان كا جائز مقام دلانے كے خواہاں تھے۔ آپ نے مسلمانوں كی راہنمائی كا ارادہ كیا اور انہیں زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل كرنے كے لئے جدوجہد كی تلقین كی۔
سرسید احمد خان نے یہ محسوس كر لیا تھا كہ ہندوستان كے مسلمانوں كی موجودہ حالت كی زیادہ ذمہ داری خود مسلمانوں كے انتہا پسند رویے كی وجہ سے ہے۔ ہندوستان كے مسلمان انگریز كو اپنا دشمن سمجھتے تھے اور انگریزی تعلیم سیكھنا اپنے مذہب كے خلاف تصور كرتے تھے۔ مسلمانوں كے اس رویے كی وجہ سے انگریزوں اور مسلمانوں كے درمیان ایك خلیج حائل رہی، سرسید احمد خان نے یہ محسوس كر لیا تھا كہ جب تك مسلمان انگریزی تعلیم اور انگریزوں كے متعلق اپنا رویہ تبدیل نہ كریں گے ان كی حالت بہتر نہ ہو سكے گی اور وہ تعلیمی میدان میں ہمیشہ ہندووٕں سے پیچھے رہیں گے۔ آپ نے مسلمانوں كو یہ تلقین كی كہ وہ انگریزوں كے متعلق اپنا رویہ بدلیں كیونكہ انگریز ملك كے حكمران ہیں۔ آپ نے اپنی تحریك كا آغاز مسلمانوں اور انگریزوں كے درمیان غلط فہمی كی فضا كو ختم كرنے سے كیا۔
۔۔۔۔۔۔
سرسید احمد خان یہ سمجھتے تھے كہ مسلمانوں كی موجودہ بدحالی كا سب سے بڑا سبب مسلمانوں كا انگریزی علوم سے بے بہرہ ہونا ہے۔ آپ یہ سمجھتے تھے كہ مسلمانوں كو انگریزی زبان اور تہذیب سے نفرت كا رویہ ترك كر كے مفاہمت كا راستہ اختیار كرنا چاہئے۔ دوسری طرف ہندو جدید تعلیم حاصل كر كے تعلیمی میدان میں مسلمانوں سے آگے نكل گئے تھے اور اعلیٰ ملازمتیں حاصل كر لی تھیں۔ آپ نے مسلمانوں كو اپنی تعلیمی استعداد بڑھانے كی تلقین كی اور انہیں یہ باور كرایا كہ جب تك وہ اپنا انتہا پسند رویہ ترك كر كے انگریزی علوم نہیں سیكھیں گے وہ كسی طرح بھی اپنی موجودہ بدحالی پر قابو نہ پا سكیں گے۔ آپ نے قرآن پاك كے حوالے دے كر مسلمانوں كو یہ سمجھایا كہ انگریزی علوم سیكھنا اسلام كے خلاف نہیں ہے آپ نے انتہا پسند عناصر سے مسلمانوں كو خبردار كیا۔ مسلمانوں كی تعلیمی بہتری كے لئے آپ نے متعدد اقدامات كئے۔
1859ء میں مراد آباد كے مقام پر ایك مدرسہ قائم كیا گیا جہاں فارسی كی تعلیم دی جاتی تھی۔ اس مدرسے میں انگریزی بھی پڑھائی جاتی تھی۔ 1863ئ میں غازی پور میں سائنٹیفك سوسائٹی قائم كی گئی جس كا مقصد انگریزی علوم كو اردو اور فارسی میں ترجمہ كرنا تھا تاكہ ہندوستانی عوام جدید علوم سے استفادہ كرسكیں۔ 1866ئ میں سائنٹیفك سوسائٹی كے زیر اہتمام ایك اخبارجاری كیا گیا جسے علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ كہا جاتا ہے یہ اخبار اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع كیا جاتا تھا۔ اس اخبار كے ذریعے انگریزوں كو مسلمانوں كے جذبات سے آگاہ كیا جاتا تھا۔
1869ء میں آپ كے بیٹے سید محمود كو حكومت كی طرف سے اعلیٰ تعلیم كے لئے انگلستان بھیجا گیا۔ آپ بھی 1869ء میں اپنے بیٹے كے ہمراہ انگلستان چلے گئے۔ وہاں جا كر آپ نے آكسفورڈ اور كیمبرج یونیورسٹیوں كے نظام تعلیم كا مشاہدہ كیا۔ آپ ان یونیورسٹیوں كے نظام تعلیم سے بہت متاثر ہوئے اور یہ ارادہ كیا كہ ہندوستان جا كر ان یونیورسٹیوں كی طرز كا ایك كالج قائم كریں گے۔
آپ انگلستان سے 1870ء میں واپس آئے اور [[ہندوستان] میں انجمن ترقی مسلمانان ہند كے نام سے ایك ادارہ قائم كیا جس كا مقصد مسلمانوں كو جدید تعلیم سے روشناس كرانا تھا۔ 1870ءمیں آپ نے رسالہ تہذیب الاخلاق لكھا جس میں آپ نے مسلمانوں كے ان معاشرتی پہلووٕں كی نشاندہی كی جن كی اصلاح كرنا مقصود تھی اور مسلمانوں كو تلقین كی كہ وہ اپنے ان پہلووٕں كی فوری اصلاح كریں۔
۔۔۔۔۔۔
انگلستان سے واپسی پر آپ نے مسلمانوں كی تعلیمی ترقی كے لئے ایك كمیٹی قائم كر دی جس نے اعلیٰ تعلیم كے لئے ایك كالج كے قیام كے لئے كام شروع كیا۔ اس كمیٹی كو محمڈن كالج كمیٹی كہا جاتا ہے۔ كمیٹی نے ایك فنڈ كمیٹی قائم كی جس نے ملك كے طول و عرض سے كالج كے لئے چندہ اكٹھا كیا۔ حكومت سے بھی امداد كی درخواست كی گئی۔
1875ء میں انجمن ترقی مسلمانان ہند نے علی گڑھ میں ایم اے او ہائی سكول قائم كیا۔ اس ادارے میں جدید اور مشرقی علوم پڑھانے كا بندوبست كیا گیا۔ 1877ء میں اس اسكول كو كالج كا درجہ دے دیا گیا جس كا افتتاح لارڈ لٹن نے كیا۔ یہ كالج رہائشی كالج تھا اور یہاں پر تمام علوم پڑھائے جاتے تھے۔ سرسید كی یہ دلی خواہش تھی كہ اس كالج كو یونیورسٹی كا درجہ دلا دیں۔ یہ كالج سرسید كی وفات كے بعد 1920ء میں یونیورسٹی بن گیا یہاں سے فارغ التحصیل طلباءنے آگے چل كر تحریك پاكستان میں نمایاں كردار ادا كیا۔
۔۔۔۔
سرسید احمد خان نے 27دسمبر 1886ء كو محمڈن ایجوكیشنل كانفرنس كی بنیاد ركھی اس كانفرنس كا بنیادی مقصد مسلمانوں كی تعلیمی ترقی كے لئے اقدامات كرنا تھا۔ اس كا پہلا اجلاس علی گڑھ میں ہوا۔ كانفرنس نے تعلیم كی اشاعت كے لئے مختلف مقامات پر جلسے كئے۔ہر شہر اور قصبے میں اس كی ذیلی كمیٹیاں قائم كی گئیں۔ اس كانفرنس كی كوششوں سے مسلمانوں كے اندر تعلیمی جذبہ اور شوق پیدا ہوا۔ اس كانفرنس نے ملك كے ہر حصے میں اجلاس منعقد كئے اور مسلمانوں كو جدید تعلیم كی اہمیت سے روشناس كرایا۔ اس كانفرنس كے سربراہوں میں نواب محسن الملك، نواب وقار الملك، مولانا شبلی اور مولانا حالی جیسی ہستیاں شامل تھیں۔
محمڈن ایجوكیشنل كانفرنس كا سالانہ جلسہ مختلف شہروں میں ہوتا تھا۔ جہاں مقامی مسلمانوں سے مل كر تعلیمی ترقی كے اقدامات پر غور كیا جاتا تھا اور مسلمانوں كے تجارتی، تعلیمی، صنعتی اور زراعتی مسائل پر غور كیا جاتا تھا۔[7]
آل انڈیا مسلم لیگ كا قیام بھی 1906ء میں محمڈن ایجوكیشنل كانفرنس كے سالانہ اجلاس كے موقع پر ڈھاكہ كے مقام پر عمل میں آیا۔ محمڈن ایجوكیشنل كانفرنس كے سالانہ اجلاس كے موقع پر برصغیر كے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے مسلم عمائدین نے ڈھاكہ كے نواب سلیم اللہ خاں كی دعوت پر ایك خصوصی اجلاس میں شركت كی۔ اجلاس میں فیصلہ كیا گیا كہ مسلمانوں كی سیاسی راہنمائی كے لیے ایك سیاسی جماعت تشكیل دی جائے۔ یاد رہے كہ سرسید نے مسلمانوں كو سیاست سے دور رہنے كا مشورہ دیا تھا۔ لیكن بیسویں صدی كے آغاز سے كچھ ایسے واقعات رونما ہونے شروع ہوئے كہ مسلمان ایك سیاسی پلیٹ فارم بنانے كی ضرورت محسوس كرنے لگے۔ ڈھاكہ اجلاس كی صدارت نواب وقار الملك نے كی۔ ننواب ��حسن الملك، مولانامحمد علی جوہر، مولانا ظفر علی خاں، حكیم اجمل خاں اور نواب سلیم اللہ خاں سمیت بہت سے اہم مسلم اكابرین اجلاس میں موجود تھے۔ مسلم لیگ كا پہلا صدر سر آغا خان كو چنا گیا۔ مركزی دفتر علی گڑھ میں قائم ہوا۔ تمام صوبوں میں شاخیں بنائی گئیں۔ برطانیہ میں لندن برانچ كا صدر سید امیر علی كو بنایا گیا۔
۔۔۔
1857 ءکی جنگ آزادی کے بعد مسلمانوں اور ہندوؤں میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے پیش نظر سر سید احمد خاں نے محسوس کرنا شروع کردیا تھا کہ سیاسی بیداری اور عام ہوتے ہوئے شعور کے نتیجہ میں دونوں قوموں کا اکٹھا رہنا مشکل ہے۔ مولانا حالی نے حیات جاوید میں سرسید کے حوالے سے بھی ان خدشات کا اظہار کیا ہے ان کے خیال میں سرسید احمد نے 1867 ء میں ہی اردو ہندی تنازعہ کے پیش نظر مسلمانوں اور ہندوؤں کے علیحدہ ہوجانے کی پیش گوئی کر دی تھی۔ انہوں نے اس کا ذکر ایک برطانوی افسر سے کیا تھا کہ دونوں قوموں میں لسانی خلیج وسیع ترہوتی جارہی ہے۔ اور ایک متحدہ قومیت کے طور پر ان کے مل کے رہنے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔ اور آگے چل کر مسلمانوں ار ہندوؤں کی راہیں جدا ہوجائیں گی۔[8]
اردو زبان كی ترقی و ترویج كا آغاز مغلیہ دور سے شروع ہوا اور بہ زبان جلد ہی ترقی كی منزلیں طے كرتی ہوئی ہندوستان كے مسلمانوں كی زبان بن گئی۔ اردو كئی زبانوں كے امتزاج سے معرض وجود میں آئی تھی۔ اس لئے اسے لشكری زبان بھی كہا جاتا ہے۔ اس كی ترقی میں مسلمانوں كے ساتھ ہندو ادیبوں نے بھی بہت كام كیا ہے سرسید احمد خان نے بھی اردو كی ترویج و ترقی میں نمایاں كام كیا لیكن چونكہ ہندو فطری طور پر اس چیز سے نفرت كرتا تھا جس سے مسلمانوں كی تہذیب و تمدن اور ثقافت وابستہ ہو لہٰذا ہندووٕں نے اردو زبان كی مخالفت شروع كر دی۔
1867ء میں بنارس كے چیدہ چیدہ ہندو رہنماوٕں نے مطالبہ كیا كہ سركاری عدالتوں اور دفاتر میں اردو اور فارسی كو یكسر ختم كر دیا جائے اور اس كی جگہ ہندی كو سركاری زبان كے طور پر رائج كیا جائے۔ ہندووٕں كے اس مطالبے سے سرسید احمد خان پر ہندووٕں كا تعصب عیاں ہو گیا اور انہیں ہندو مسلم اتحاد كے بارے میں اپنے خیالات بدلنے پڑے اس موقع پر آپ نے فرمایا كہ :
٫٫ مجھے یقین ہو گیا ہے كہ اب ہندو اور مسلمان بطور ایك قوم كے كبھی نہیں ایك دوسرے كے ساتھ مل كر نہیں رہ سكتے۔٬٬
سرسید احمد خان نے ہندووٕں كی اردو زبان كی مخالفت كے پیش نظر اردو كے تحفظ كے لئے اقدامات كرنیكا ارادہ كیا1867ء میں آپ نے حكومت سے مطالبہ كیا كہ ایك ٫٫ دار الترجمہ٬٬ قائم كیا جائے تاكہ یونیورسٹی كے طلبائ كیلئے كتابوں كا اردو ترجمہ كیا جا سكے ہندووٕں نے سرسید احمد خان كے اس مطالبے كی شدت سے مخالفت كی لیكن آپ نے تحفظ اردو كے لئے ہندووٕں كا خوب مقابلہ كیا۔ آپ نے الٰہ آباد میں ایك تنظیم سنٹرل ایسوسی ایشن قائم كی اورسائنٹیفك سوسائٹی كے ذریعے اردو كی حفاظت كا بخوبی بندوبست كیا۔
ہندووٕں نےاردو كی مخالفت میں اپنی تحریك كو جاری ركھا۔1817ء میں بنگال كے لیفٹیننٹ گورنر كیمبل نے اردو كو نصابی كتب سے خارج كرنے كا حكم دیا۔ ہندووٕں كی تحریك كی وجہ سے 1900ء میں یو پی كے بدنام زمانہ گورنر انٹونی میكڈانلڈ نے احكامات جاری كئے كہ دفاتر میں اردو كی بجائے ہندی كو بطور سركاری زبان استعمال كیا جائے۔
اس حكم كے جاری ہونے پر مسلمانوں میں زبردست ہیجان پیدا ہوا۔ 13مئی 1900 ء كو علی گڑھ میں نواب محسن الملك نے ایك جلسے سے خطاب كرتے ہوئے حكومت كے اقدام پر سخت نكتہ چینی كی۔ نواب محسن الملك نے اردو ڈیفنس ایسوسی ایشن قائم كی جس كے تحت ملك میں مختلف مقامات پر اردو كی حمایت میں جلسے كئے گئے اور حكومت كے خلاف سخت غصے كا اظہار كیا گیا۔ اردو كی حفاظت كے لئے علی گڑھ كے طلبائ نے پرجوش مظاہرے كئے جس كی بنائ پر گونر میكڈانلڈ كی جانب سے نواب محسن الملك كو یہ دھمكی دی گئی كہ كالج كی سركاری گرانٹ بند كر دی جائے گی۔
اردو كے خلاف تحریك میں كانگریس اپنی پوری قوت كے ساتھ شامل كار رہی اور اسے قبول كرنے سے انكار كر دیا۔ اردو زبان كی مخالفت كے نتیجے میں مسلمانوں پر ہندو ذہنیت پوری طرح آشكار ہو گئی۔ اس تحریك كے بعد مسلمانوں كو اپنے ثقافتی ورثے كا پوری طرح احساس ہوا اور قوم اپنی تہذیب و ثقافت كے تحفظ كے لئے متحد ہوئی۔
سرسیّد احمد خان نے اپنی زندگی کے آخری لمحے تک بڑے زور و شور سے اردو زبان کی مدافعت جاری رکھی۔
۔۔۔۔
آپ نے مسلمانوں كو مشورہ دیا كہ سیاست سے دور رہتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ تعلیم كے حصول اورمعاشی و معاشرتی طورپر بحای پر دین تاكہ وہ ہندوئوں كے برابر مقام حاصل كر سكیں۔ سرسید ہندو مسلم اختلافات كو ختم كر كے تعاون اور اتحاد كی راہ رپ گامزن كرنے كے حق میں بھی تھے۔ انہوںنے دونوں قوموں كو ایك دوسرے كے قریب لانے كی مسلسل كوششیں كیں۔ اپنے تعلیمی اداروں میں ہندو اساتذہ بھرتی كیے اور ہندو طلباء كو داخلے دیے ہندووں نے اردو كے مقابل ہندی كو سركاری دفاتر كی زبان كا درجہ دلوانے كے لیے كوششیں شروع كر دیں۔ 1857ء میں اردو ہندی تنازعے نے سرسید كو بددل كر دیا اور اانہوںنے صرف اور صرف مسلمانوں كے حقوق كے تحفظ كے لیے اپنی تحریك كے ذریعے كام شروع كر دیا۔ زبان كا تنازعہ سرسید كی سوچ اور عمل كو بدل گیا۔ انہوںنے دو قومی نظریہ كی بنیادپر برصغیر كے سیاسی اور دیگر مسائل كے حل تلاش كرنے كا فیصلہ كیا۔
سرسید كی سیاسی حكمت عملی كی بنیاد دو قومی نظریہ تھا۔ سرسید نے مسلمانوں كو ایك علیحدہ قوم ثابت كیا اور حضرت مجدد الف ثانی اور شاہ ولی اللہ كے افكار كو آگے بڑھایا۔ دو قومی نظریہ كی اصطلاح سرسید نے ہی سب سے پہلے استعمال كی۔ انہوںنے كہا كہ مسلمان جداگانہ ثقافت رسم و رواج اور مذہب كے حامل ہیں اور ہر اعتبار سے ایك مكمل قوم وك درجہ ركھتے ہیں۔ مسلمانوں كی علیحدہ قومی حیثیت كے حوالے سے سرسید احمد نے ان كے یلے لوكل كونسلوں میں نشستوں كی تخصیص چاہی اعلیٰ سركاری ملازمتوں كے لیے كھلے مقابلے كے امتحان كے خلاف مہم چلائی٬ اكثریت كی مرضی كے تحت قائم ہونے والی حكومت والے نظام كو ناپسند كیا۔ ا نہو ں نے مسلمانوں كی علیحدہ پہچان كروائی اور دو قومی نظریہ كی بنیاد پر ان كے لیے تحفظات مانگے۔ سر سید مسلمانوں كوسیاست سے دور ركھنا چاہتے تھے۔ اسی لیے انہوںنے مسلمانوں كو 1885ء میں ایك انگریز اے او ہیوم كی كوششوں سے قائم ہونے والی آل انڈیا کانگریس سے دورركھا۔ بعد میں ہونے والے واقعات نے سرسید كی پالیسی كی افادیت كو ثابت كر دیا ان كو بجا طور پر پاكستان كے بانیوں میں شمار كیا جاتاہے۔
مولوی عبدالحق نے سرسید كی قومی و سیاسی خدمات كے حوالے سے لكھا ہے:
٫٫قصر پاكستان كی بنیاد میں پہلی اینٹ اسی مرد پیر نے ركھی تھی٬٬
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ خالد محمود
1 note · View note
emergingpakistan · 5 years ago
Text
پہلے کورونا سے بچیں کہ کورونا زدہ گفتگو سے؟
حالانکہ میں فواد چوہدری کا ہرگز ہرگز پرستار نہیں۔ وہ ایک ہتھ چھٹ غصیل کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے سیاست بھی اپنی وکالت کی طرح کی ہے۔ جیسے وکیل کسی کلائنٹ کا مقدمہ لینے سے انکار نہیں کرتا کیونکہ یہ قصور وار و بے قصور کلائنٹ کے انتخاب کا نہیں روزی روٹی کا معاملہ ہے۔ اسی طرح فواد چوہدری بھی کسی سیاسی جماعت کا کیس لڑنے سے انکار نہیں کرتے، اگر پیش کش اچھی ہو۔ چنانچہ ان کے کلائنٹس میں مشرف سے چوہدری شجاعت ، آصف زرداری اور عمران خان تک سب ہی رہے ہیں۔ مگر جب سے فواد چوہدری کی جگہ آپا فردوس عاشق اعوان نے وزارتِ اطلاعات کا مشاورتی قلمدان سنبھالا ہے مجھے چوہدری صاحب بہت یاد آتے ہیں اور ہر نئے دن کے ساتھ یاد آتے چلے جا رہے ہیں۔
اگرچہ سیاسی جگت بازی میں سینیارٹی شیخ رشید کی ہے مگر معیاری جگت بازی میں فواد چوہدری کا موجودہ کابینہ میں کوئی ثانی نہیں۔ جب سے آپا نے شیخ رشید اور فواد چوہدری کا چھوڑا ہوا قلمدان سنبھالا ہے کان اچھی جگت کو ترس گئے ہیں۔ مخالفوں کا تو کام ہی حکومت کے ہر موقف اور کام پر تنقید ہے۔ مگر ہر تنقید کا جواب دینا مشیرِ اطلاعات کا کام نہیں جب تک کہ وہ منہ توڑ طنز یا جگت کی شکل میں نہ ہو۔ اب یہ تو کوئی بات نہیں کہ کسی نے کہہ دیا ذلیل تو جواب آیا کتا۔کسی نے کہہ دیا نااہل تو جواب آیا کمینہ ، کسی نے کہہ دیا عقل سے پیدل تو جواب آیا توں ہوئیں گا عقل توں پیدل۔ مانا کہ وزیر یا مشیرِ اطلاعات کی منصبی مجبوری ہے کہ اسے حاکمِ وقت کے افسرِ تعلقات عامہ کا کردار نبھانا پڑتا ہے۔ آج بادشاہ کو بینگن پسند ہیں تو بینگن کی خوبیاں اجاگر کرنا پڑتی ہیں اور کل بادشاہ کو بینگن پسند نہیں آتے تو اس کی خامیاں بتانا پڑیں گی۔ مگر مشیرِ اطلاعات کو جہاں یہ علم ہونا چاہیے کہ کیا کہنا ہے وہیں یہ بھی ادراک ہونا چاہیے کہ کس وقت چپ رہنا ہے۔
ایک اچھے ترجمان کو تھوڑی بہت موسیقی کی ابجد بھی آنا چاہیے تاکہ یہ جانکاری رہے کہ راگ درباری کس وقت کانوں کو بھلا لگتا ہے اور جھنجھوٹی کس موقع پر چھیڑا جاتا ہے اور بھوپالی شروع کرنے کا کیا مناسب سمے ہے۔مینڈھ اور گٹار میں کیا فرق ہے اور طبلے کی تھاپ ڈھولک کی تھاپ سے الگ کیوں ہے۔ ورنہ بات کتنی بھی اچھی ہو بے سری ہی رہے گی اور دلیل بے تالا ہی بجے گی۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ منصبِ ترجمانی ( بھونپو کاری ) کسی گائیک یا خان صاحب کو ہی سجتا ہے۔ مگر جو بھی اس منصب پر ہو اسے گائیکی کے بنیادی تقاضوں کی شدھ بدھ البتہ ہونا چاہیے تاکہ کوئی بھی راگنی بے وقت کی نہ لگے۔ اطلاعات کا عہدہ اس ضرورت کا بھی متقاضی ہے کہ وزیر یا مشیرِ ہذا کو ہمہ وقت احساس رہے کہ وہ حکومتِ وقت کا ترجمان ہے، برسرِاقتدار جماعت کا نہیں۔ کیونکہ پارٹی ترجمان تو کچھ بھی کہہ سکتا ہے مگر اس کی حیثیت صرف پارٹی کی رائے کی ہو گی۔ البتہ سرکاری ترجمان کا ایک ایک جملہ ریاستی پالیسی کا ترجمان ہوتا ہے اور لوگ اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
لیکن یہاں یہی معلوم نہیں ہوتا کہ ایک ہی پریس بریفنگ میں کون سا جملہ پالیسی سے متعلق ہے ، کون سی بات پارٹی کے خیالاتی کھاتے میں ڈالنا چاہیے اور کس قولِ فیصل کو وزیر یا مشیرِ موصوف کی ذاتی رائے فرض کرنا چاہیے۔ ایسی خلط ملط گفتگو دورِ ملوکیت کے ڈھنڈورچی کو تو زیب دیتی تھی مگر کسی جدید ریاست کے ترجمان کے شایانِ شان ہرگز نہیں۔ اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بیرون و اندرونِ ملک لوگ باگ صرف اس وزیر ، مشیر یا ترجمان کی ذات کو نہیں بلکہ پوری ریاستی پالیسی کو غیر سنجیدگی سے لینا شروع کر دیتے ہیں۔ پرسوں ہی محترمہ فردوس عاشق اعوان نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں جہاں طعن و تشنیع کے کٹورے سے دیگر گلاب لٹائے وہیں یہ بھی فرمایا کہ حکومت تو اپنی ذمے داریاں پوری طرح سے نبھا رہی ہے مگر عوام اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہے اور وہ سماجی دوری برقرار نہیں رکھ رہے۔ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔
جب فروری میں یہ وائرس بڑے پیمانے پر پھیلنے کی اطلاعات آنے لگیں تو وزیرِ اعظم نے فرمایا کورونا سے گھبرانا نہیں، یہ فلو کی طرح ہے۔ اگرچہ وزیرِ اعظم ڈاکٹر نہیں مگر ڈاکٹر آپا فردوس نے بھی کہا کہ یہ وائرس فلو جیسا ہے ۔ پھر وزیرِ اعظم نے فرمایا اس وائرس کے شکار اٹھانوے فیصد مریض ٹھیک ہو جاتے ہیں اور اس سے صرف عمر رسیدہ لوگوں کو خطرہ ہے۔ آپا نے بھی کہا بے شک بے شک۔ عوام نے بھی کہا وزیرِ اعظم کہہ رہے ہیں تو ٹھیک ہی کہہ رہے ہوں گے۔ آج کی حقیقت یہ ہے کہ مبتلا ہونے والوں کی اکثریت بیس سے چالیس برس کے درمیان ہے اور سندھ میں جتنے لوگوں کو کورونا ہوا ہے، ان میں سے ایک سو چھیاسی مریضوں کی عمر دس برس یا اس سے کم ہے۔ پھر آپا فردوس کی کابینائی ساتھی وزیرِ مملکت برائے ماحولیات بی بی زرتاج گل نے دریافت کیا کہ کورونا ڈینگی کی طرح ہے ( معلوم نہیں اس بات کا کیا مطلب ہے )۔ مگر آپا نے ڈاکٹر ہونے کے باوجود بی بی زرتاج کی اصلاح کے بجائے خاموش رہنا مناسب سمجھا۔ 
حالانکہ آپا کا جن مواقع پر خاموش رہنا بنتا ہے وہاں وہ سب سے زیادہ لتے لیتی ہیں۔ پھر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے طبی فتوی دیا کہ اگر آپ گرم پانی پیتے رہیں تو وائرس پھیپھڑوں کے بجائے معدے کی طرف پھسل جائے گا اور معدے کی تیزابیت اس وائرس کو ختم کر دے گی۔ گذشتہ ہفتے ہی وزیرِ اعظم نے پھر ایک سو بہترویں بار فرمایا کہ مکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں لوگ بھوکے مر جائیں گے۔ بقول خان صاحب سندھ حکومت میں چونکہ خود اعتمادی کی کمی تھی لہذا اس نے لوگوں پر لاک ڈاؤن کے معاملے میں زیادہ سختی کی۔ اب ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں۔ اور اب آپا فردوس کا یہ تازہ طعنہ کہ حکومت تو اپنی ذمے داریاں نبھا رہی ہے مگر عوام کورونا کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ مجھ جیسے لال بجھکڑ اس وقت عجب دبدھا میں ہیں۔ کورونا سے بچیں یا پہلے کورونا زدہ گفتگو سے؟ ان کا تو کچھ ہونے والا نہیں۔ جو کرنا ہے خود ہی کرنا ہے۔
وسعت اللہ خان  
بشکریہ ایکسپریس نیوز
1 note · View note
agencymotlaq · 2 years ago
Photo
Tumblr media
🍃 زرشک پلو با مرغ دربار اسم مهمونی که میاد اولین غذایی که به ذهنمون میرسه زرشک پلو با مرغ هست. این غذا به دلیل محبوبیت بالایی که داره و اینکه تقریبا کسی پیدا نمیشه که دوستش نداشته باشه از اولین انتخاب ها برای مهمانی هست مخصوصا وقتی سس پز باشه. ▪️با اطمینان میتونیم بگیم زرشک پلو با مرغ دربار در مواردی میتونه حتی از زرشک پلو با مرغی که خودتون توی خونه درست میکنید خوشمزه تره باشه چون این غذای درباری راز های خودشو داره😉 . دورچین دربار در کنار یک غذای لذیذ که با عشق آماده شده واقعا هیجان انگیزه . ▫️محتویات: مرغ سس پز شده ی 350 گرمی یک پرس زرشک پلو با برنج اصیل 100درصد ایرانی 400گرمی ته چین زعفرانی خلال پسته کره 🔸دورچین : زیتون خیارشور ترشی کلم سبزیجات(جعفری) هویج سیب زمینی نارنج یا لیمو آب مرغ و... 🔗همه روزه قابل سفارش از طریق: تماس تلفنی سایت و اپلیکیشن دربار اسنپ فود مراجعه حضوری هدف ما ایجاد حس خوب برای شماست. . . شماره های تماس : ☎️021-88564557 ☎️021-88564573 📱0912-0251264 آدرس وبسایت : https://darbar.kitchen 🔗مراجعه حضوری : 📌سعادت آباد، بلوار فرهنگ، فرهنگ سوم پلاک 7 . ⚠️توجه داشته باشید ثبت سفارشات از طریق اسنپ فود.، سایت و اپلیکیشن دربار، تماس تلفنی و مراجعه حضوری امکان پذیر است و اینستاگرام صرفا جهت تولید محتوا درنظرگرفته شده. . آشپزخانه ی دربار @darbar.kitchen . . #آشپزخانه_دربار #زرشک_پلو #زرشک_پلو_با_مرغ #زرشکپلوبامرغ #دورچین #غذای_اصیل_ایرانی #غذای_ایرانی #غذای_سالم #کیترینگ #غذای_خوب #سفارش_آنلاین_غذا #سفارش_غذا #سفارش_غذا_خونگی #سعادت_آباد #شهرک_غرب #بلواردریا #سعادت_آباد (at سعادت اباد) https://www.instagram.com/p/CpqLgcmLmTJ/?igshid=NGJjMDIxMWI=
0 notes