#تپاک
Explore tagged Tumblr posts
urdu-poetry-lover · 1 month ago
Text
گاہے گاہے بس اب یہی ہو کیا
تم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا
مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھ
مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا
یاد ہیں اب بھی اپنے خواب تمہیں
مجھ سے مل کر اداس بھی ہو کیا
بس مجھے یوں ہی اک خیال آیا
سوچتی ہو تو سوچتی ہو کیا
اب مری کوئی زندگی ہی نہیں
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا
کیا کہا عشق جاودانی ہے!
آخری بار مل رہی ہو کیا
ہاں فضا یاں کی سوئی سوئی سی ہے
تو بہت تیز روشنی ہو کیا
میرے سب طنز بے اثر ہی رہے
تم بہت دور جا چکی ہو کیا
دل میں اب سوز انتظار نہیں
شمع امید بجھ گئی ہو کیا
اس سمندر پہ تشنہ کام ہوں میں
بان تم اب بھی بہہ رہی ہو کیا
2 notes · View notes
diary-o-clock · 2 years ago
Text
یہ اور بات ہے تجھ سے گلا نہیں کرتے
جو زخم تو نے دیے ہیں بھرا نہیں کرتے
ہزار جال لیے گھومتی پھرے دنیا
ترے اسیر کسی کے ہوا نہیں کرتے
یہ آئنوں کی طرح دیکھ بھال چاہتے ہیں
کہ دل بھی ٹوٹیں تو پھر سے جڑا نہیں کرتے
وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کو
دلوں کے چاک رفو سے سلا نہیں کرتے
جہاں ہو پیار غلط فہمیاں بھی ہوتی ہیں
سو بات بات پہ یوں دل برا نہیں کرتے
ہمیں ہماری انائیں تباہ کر دیں گی
مکالمے کا اگر سلسلہ نہیں کرتے
جو ہم پہ گزری ہے جاناں وہ تم پہ بھی گزرے
جو دل بھی چاہے تو ایسی دعا نہیں کرتے
ہر اک دعا کے مقدر میں کب حضوری ہے
تمام غنچے تو امجدؔ کھلا نہیں کرتے
~ امجد اسلام امجد
2 notes · View notes
topurdunews · 3 months ago
Text
وزیراعلیٰ مریم نواز8روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں کس نے استقبال کیا؟جانیے
(راودلشاد ) کمیونسٹ پارٹی کی خصوصی دعوت پر  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازآٹھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں۔   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا بیجنگ ائیرپورٹ پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا، بیجنگ ایئر پورٹ پہنچنے پرانہیں گلدستہ پیش کیا گیا، سینیٹر پرویز رشید،وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری،وزراء بلال اکبر،عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے استقبال…
0 notes
googlynewstv · 7 months ago
Text
 نوازشریف سے مسجد نبویﷺکے امام کی ملاقات،خصوصی دعا بھی کی
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے مسجد نبوی شریف کے امام محترم ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات،خصوصی دعا بھی کی۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے امام مسجد نبوی شریف محترم ڈاکٹر   صلاح بن محمد البدیر  کی آمد پر پر تپاک استقبال کیا۔محمد نواز شریف نے مسجد نبوی شریف کے امام کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ مسجد نبوی شریف  کے امام محترم ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے ملاقات میں…
0 notes
momomomal · 8 months ago
Text
یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر میں رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلہ سے ملا کرو
ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو
کبھی حسن پردہ نشیں بھی ہو ذرا عاشقانہ لباس میں
جو میں بن سنور کے کہیں چلوں مرے ساتھ تم بھی چلا کرو
1 note · View note
sajjadalishumali · 11 months ago
Text
گاہے گاہے بس اب یہی ہو کیا
تم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا
مل رہی ہو بڑے تپاک کے ساتھ
مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا
یاد ہیں اب بھی اپنے خواب تمہیں
مجھ سے مل کر اداس بھی ہو کیا
بس مجھے یوں ہی اک خیال آیا سوچتی ہو تو سوچتی ہو کیا
اب مری کوئی زندگی ہی نہیں
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا
کیا کہا عشق جاودانی ہے!
آخری بار مل رہی ہو کیا
ہاں فضا یاں کی سوئی سوئی سی ہے
تو بہت تیز روشنی ہو کیا
میرے سب طنز بے اثر ہی رہے
تم بہت دور جا چکی ہو کیا
دل میں اب سوز انتظار نہیں
شمع امید بجھ گئی ہو کیا
اس سمندر پہ تشنہ کام ہوں میں
بان تم اب بھی بہہ رہی ہو کیا
جون ایلیا #
0 notes
moizkhan1967 · 1 year ago
Text
احمد فراز
مرے غنیم نے مجھ کو پیام بھیجا ہے
کہ حلقہ زن ہیں مرے گرد لشکری اس کے
فصیل شہر کے ہر برج ہر منارے پر
کماں بہ دست ستادہ ہیں عسکری اس کے
وہ برق لہر بجھا دی گئی ہے جس کی تپش
وجود خاک میں آتش فشاں جگاتی تھی
بچھا دیا گیا بارود اس کے پانی میں
وہ جوئے آب جو میری گ��ی کو آتی تھی
سبھی دریدہ دہن اب بدن دریدہ ہوئے
سپرد دار و رسن سارے سر کشیدہ ہوئے
تمام صوفی و سالک سبھی شیوخ و امام
امید لطف پہ ایوان کج کلاہ میں ہیں
معززین عدالت بھی حلف اٹھانے کو
مثال سائل مبرم نشستہ راہ میں ہیں
تم اہل حرف کہ پندار کے ثناگر تھے
وہ آسمان ہنر کے نجوم سامنے ہیں
بس اک مصاحب دربار کے اشارے پر
گداگران سخن کے ہجوم سامنے ہیں
قلندران وفا کی اساس تو دیکھو
تمہارے ساتھ ہے کون آس پاس تو دیکھو
سو شرط یہ ہے جو جاں کی امان چاہتے ہو
تو اپنے لوح و قلم قتل گاہ میں رکھ دو
وگرنہ اب کے نشانہ کمان داروں کا
بس ایک تم ہو سو غیرت کو راہ میں رکھ دو
یہ شرط نامہ جو دیکھا تو ایلچی سے کہا
اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے
کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے
تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے
سو یہ جواب ہے میرا مرے عدو کے لیے
کہ مجھ کو حرص کرم ہے نہ خوف خمیازہ
اسے ہے سطوت شمشیر پر گھمنڈ بہت
اسے شکوہ قلم کا نہیں ہے اندازہ
مرا قلم نہیں کردار اس محافظ کا
جو اپنے شہر کو محصور کر کے ناز کرے
مرا قلم نہیں کاسہ کسی سبک سر کا
جو غاصبوں کو قصیدوں سے سرفراز کرے
مرا قلم نہیں اوزار اس نقب زن کا
جو اپنے گھر کی ہی چھت میں شگاف ڈالتا ہے
مرا قلم نہیں اس دزد نیم شب کا رفیق
جو بے چراغ گھروں پر کمند اچھالتا ہے
مرا قلم نہیں تسبیح اس مبلغ کی
جو بندگی کا بھی ہر دم حساب رکھتا ہے
مرا قلم نہیں میزان ایسے عادل کی
جو اپنے چہرے پہ دہرا نقاب رکھتا ہے
مرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی
مرا قلم تو عدالت مرے ضمیر کی ہے
اسی لیے تو جو لکھا تپاک جاں سے لکھا
جبھی تو لوچ کماں کا زبان تیر کی ہے
میں کٹ گروں کہ سلامت رہوں یقیں ہے مجھے
کہ یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا
تمام عمر کی ایذا نصیبیوں کی قسم
مرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا
سرشت عشق نے افتادگی نہیں پائی
تو قد سرو نہ بینی و سایہ پیمائی
1 note · View note
pakistanwink · 1 year ago
Text
Yun Hi Be Sabab Na Phira Karo: Bashir Badar's Ghazal Recitation
السلام علیکم اور آواز کی دنیا کے دوستوں کو میرا سلام!شاعری کے چینل ڈیوائن صدیقی میں خوش آمدید!اردو شاعری کے غزل سیگمنٹ میں شاعر بشیر بدر کی ایک خوبصورت غزلیوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر میں رہا کرو آپ کی سماعتوں کی نذریوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر میں رہا کرووہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کروکوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سےیہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے…
View On WordPress
0 notes
mrcasee-blog · 5 years ago
Photo
Tumblr media
mr-case.ir💎 قاب طرحدار #توپاک❤️ دوستاتونو تگ کن 😍⁦❤️⁩🌹 . چاپ قاب طرح دار با عکس دلخواه شما 😍 . جنس قاب ژله ای ضد خش / رنگ چاپ ثابت . . برای سفارش این طرح کد محصول + مدل گوشیتون رو دایرکت بفرستن🥰 . . مسترکیس مرجع قاب فانتزی و طرح دار . ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ www.mr-case.ir ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ موجود برای تمامی مدل ها و برندها Apple Samsung Huawei Xiamoi LG . ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖ #ریل#رضا_پیشرو #پیشرو #پیشرو👑 #رضا_پیشرو_شاه #رپر_ایرانی #قاب_پیشرو #قاب_طرحدار_پیشرو #چاپ_قاب#تپاک#توپاک #توپاک_شکور #topak #topac #topak #mrcase (at Eslamshahr) https://www.instagram.com/p/CBLOtQwnVwn/?igshid=5h0vome5783c
0 notes
wannabewritersposts · 2 years ago
Text
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو
Koi haath bhi na milayega jo galy milogy tapaak se
Ye naye mizaaj ka shehr hai zara faasle se mila karo
-Bashir Badr
Noone would even shake the hand, if hugged with love
This is a city of new culture, stay distant from such people
49 notes · View notes
urdu-poetry-lover · 8 months ago
Text
اب ذہن میں تپاک کی عادت نہیں رہی
ہم لوگ زندگی سے بھی اٹھ کر نہیں ملے
2 notes · View notes
urduclassic · 2 years ago
Text
یہ اور بات ہے تجھ سے گلا نہیں کرتے
Tumblr media
یہ اور بات ہے تجھ سے گلا نہیں کرتے جو زخم تو نے دئیے ہیں بھرا نہیں کرتے ہزار جال لئے گھومتی پھرے دنیا تیرے اسیر کسی کے ہوا نہیں کرتے یہ آئینوں کی طرح دیکھ بھال چاہتے ہیں کہ دل بھی ٹوٹیں تو پھر سے جڑا نہیں کرتے وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کو دلوں کے چاک رفو سے سلا نہیں کرتے جہاں ہو پیار غلط فہمیاں بھی ہوتی ہیں سو بات بات پہ یوں دل برا نہیں کرتے ہمیں ہماری انائیں تباہ کر دیں گی مکالمے کا اگر سلسلہ نہیں کرتے جو ہم پہ گزری ہے جاناں وہ تم پہ بھی  گزرے جو دل بھی چاہے تو ایسی دعا نہیں کرتے ہر اک دعا کے مقدر میں کب حضوری ہے؟ تمام غنچے تو امجد کھلا نہیں کرتے امجد اسلام امجد
2 notes · View notes
askfortheemoon · 4 years ago
Text
کس سے اظہار مدعا کیجیے
آپ ملتے نہیں ہیں کیا کیجئے
مجھ کو عادت ہے روٹھ جانے کی
آپ مجھ کو مانا لیا کیجئے
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملیے اسے خفا کیجئے
ملتے رہیے اسی تپاک کے ساتھ
بےوفائی کی انتہا کیجئے
آپ ملتے نہیں ہیں کیا کیجئے
-جون ایلیا
3 notes · View notes
googlynewstv · 8 months ago
Text
شہباز شریف کا دوشنبہ میں قصرِ نوروز کا دورہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوشنبہ میں قصرِ نوروز کا دورہ کیا۔ تاجک صدر امام علی رحمٰن نے قصر نوروز آمد پر وزیراعظم کا پر تپاک استقبال کیا اور وزیراعظم کو خود قصر نوروز کا دورہ کرایا۔وزیراعظم کی قصر نوروز اور تاجک فن تعمیر کی تعریف کی۔ تاجک صدر نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں قصر نوروز میں عشائیے کا اہتمام کیا ۔
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
sajid-waseem-u · 4 years ago
Text
میں غیر ہوں تیرے واسطے
اب مجھ سے تپاک سے ملا کر
Main ghair hon tery waaaty
Ab mujh se tapaak se mila kr
9 notes · View notes
shazi-1 · 5 years ago
Text
Tumblr media
یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو کوئی شام گھر میں رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلہ سے ملا کرو
ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمہیں جس نے دل سے بھلا دیا اسے بھولنے کی دعا کرو
مجھے اشتہار سی لگتی ہیں یہ محبتوں کی کہانیاں
جو کہا نہیں وہ سنا کرو جو سنا نہیں وہ کہا کرو
کبھی حسن پردہ نشیں بھی ہو ذرا عاشقانہ لباس میں
جو میں بن سنور کے کہیں چلوں مرے ساتھ تم بھی چلا کرو
نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو
اسے اتنی گرمیٔ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو
یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اداس پیڑ کے پاس ہے
یہ ��مہارے گھر کی بہار ہے اسے آنسوؤں سے ہرا کرو ...!!
(بشیر بدر)
36 notes · View notes