#اذربائیجان
Explore tagged Tumblr posts
45newshd · 5 years ago
Photo
Tumblr media
حریم شاہ کس سیاسی شخصیت کے ایماء پر کمپین چلاتی رہیں ؟حریم شاہ کا آذربائیجان اور ساؤتھ افریقہ کا خرچہ کس نے اٹھایا؟ حریم شاہ کو کیوں ڈی پورٹ کیا گیا؟ انکوائری کے دوران حریم شاہ کے موبائل سے کیا برآمد ہوا؟ سینئر صحافی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں ہر ٹی وی چینل پر حریم شاہ کے چرچے تھے لیکن اب حریم شاہ اور صندل خٹک بالکل خاموش ہو گئی ہیں۔رانا عظیم نے کہا دونوں ٹک ٹاک سٹار کے حوالے سے کچھ تحقیقات بھی کی جا رہی تھیں جن میں سے کچھ رپورٹ میرے پاس بھی آئیں اور بڑی خوفناک تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ دونوں نے متحدہ عرب امارات کے ہی نہیں بلکہ
0 notes
asraghauri · 4 years ago
Photo
Tumblr media
ترکی،نگور نورکاراباخ میں جنگ بندی کیلئے سرگرم باکو: آذری صدر الہام علییوف سے تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو ملاقات کررہے ہیں باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) نگورنو کاراباخ کے خطے میں 10روز سے جاری لڑائی رکوانے کے لیے ترکی کے وزیر خارجہ اتحادی ملک آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مولود چاوش اولو نے منگل کے روز آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی۔ اس سے قبل نیٹو کے سربراہ نے ترکی پر زور دیا تھا کہ وہ خطے میں لڑائی بند کرانے کے لیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے۔ پیر کے روز روس، امریکا اور فرانس نے نگورنو کاراباخ کے تنازع پر آذربائیجان اور آرمینیا سے اپیل کی تھی کہ وہ فوری طور پر غیرمشروط جنگ بندی کا اعلان کریں، تاکہ بات چیت کی راہ ہموار ہوسکے۔ آذری صدر اور تُرک وزیر خارجہ کی ملاقات میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائرام اوف، تُرک قومی اسمبلی میں دونوں ممالک کے بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ شامل آئرم اور باکو میں ترکی کے سفیر ایرکان اوزاورال نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب آذری صدر الہام علییوف نے کہا ہیکہ آذری فوج کی دشمن کے خلاف پیش قدمی جاری ہے اور ترکی کے اعلیٰ معیار کے ڈرون طیاروں کے استعمال سے ہمیں کم جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے�� ترک ریڈیو اور ٹیلی وژن (ٹی آر ٹی) کو انٹرویو میں الہام علییوف کا کہنا تھا کہ ترکی اذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے، ملکی فوج نے ترکی کے اعلیٰ پائے کے ڈرون استعمال کیے جس سے ہمیں فائدہ پہنچا اور دشمن کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان نے کئی علاقے واگزار کرالیے ہیں، اگر آرمینیا مقبوضہ علاقے واپس ہمیں کردے تو علاقے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔
0 notes