#آئی ای�� پی آر
Explore tagged Tumblr posts
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر16
وزیر مریم نوازشریف کی بہاؤالدین زکر یا یونیورسٹی آمد، ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسم کئے، بڑے اعلانات
ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک کرنے، اگلے سال سے مزید 20 ہزار ہونہار سکالر شپ بڑھانے کا اعلان
نوجوانوں کیلئے نئے بزنس اور سٹارٹ اپس کیلئے 3 کڑور روپے تک بلا سود قرض دینے کا،طلبہ کو اگلے سال سے ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کاپنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں ای بائیکس چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا بھی اعلان
نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ لیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں،نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے: مریم نوازشریف
چین میں کمسن بچوں کو آر ٹی فیشل انٹیلی جنس سیکھتے دیکھ لر حیرت ہوئی، ہم اپنے بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس، روبٹک اور دیگر جدید آئی ٹی کے علوم سکھائیں گے
ایگریکلچر، انوئرمنٹ اور دیگر پیڈز انٹرن شپس شروع کیں، بچوں کو لون دیں گے تاکہ پڑھ لکھ کر والدین پر بوجھ نہ بنیں، کاروبار کریں
اگر کوئی قابل بچہ تعلیم سے محروم رہ گیا تو اسے اپنی ناکامی سمجھوں گی، طلبہ خاص طور پر بچیوں کو آمد و رفت کیلئے بسیں دے رہے ہیں
بہت جلد بچوں کیلئے لیپ ٹاپ بھی لا رہی ہوں، نوجوانوں کو انکی خواہش کے مط��بق انٹر نیشنل سکالر شپ بھی دیں گے
میں ہونہار سکالر شپ کا پیسہ گھر سے نہیں لائی، پیسے پہلے بھی تھے بچوں کو کیوں نہیں دیئے، بچے فخر سے سر اٹھا کر سکالر شپ لیں، یہ انکا حق ہے
آگ لگانے، گولی چلوانے، پولیس پر تشدد کرانے والے نوجوانوں کے دوست نہیں ہو سکتے، نوجوان ملک کے خلاف نہ لڑنے کا عہد کریں
نوجوانوں نہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور نہ کسی کا ایندھن بنیں، توڑ پھوڑ میں ملوث بچے معافیاں مانگ کر جیل سے باہر آے، دلی افسوس ہوا
میں طلبہ کی محنت اور میرٹ کو سلیوٹ کرتی ہوں،محمد نواز شریف صاحب نے بھی طلبہ کو مبارک باد کا پیغام بھیجا:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا تقریب سے خطاب
لاہور6 - جنوری:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ہونہار سکالرشپ کی تقریب میں ہونہار سکالر شپ کو 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اگلے سال سے مزید 20 ہزار ہونہار سکالر شپ بڑھانے،نوجوانوں کے لئے نئے بزنس اور سٹارٹ اپس کے لئے 3 کڑور روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کو اگلے سال سے ایک لاکھ ای بائیکس دینے،پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں ای بائیکس چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ہونہار سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ لیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔ چین میں کمسن بچوں کو آر ٹی فیشل انٹیلی جنس سیکھتے دیکھ لر حیرت ہوئی۔ ہم اپنے بچوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس، روبٹک اور دیگر جدید آئی ٹی کے علوم سکھائیں گے۔ نوجوانوں کیلئے بہت سے مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔ طلبہ کے لئے ایگریکلچر، انوئرمنٹ اور دیگر پیڈز انٹرن شپس شروع کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو لون دیں گے تاکہ پڑھ لکھ کر والدین پر بوجھ نہ بنیں، کاروبار کریں۔ ٹرانسپورٹ کلچر کو ای وہیکل کی طرف منتقل کر رہے ہیں تاکہ پنجاب کے لوگ صاف ستھری فضا میں سانس لے سکیں۔ اگر کوئی قابل بچہ تعلیم سے محروم رہ گیا تو اسے اپنی ناکامی سمجھوں گی۔ طلبہ خاص طور پر بچیوں کو آمد و رفت کے لئے بسیں دے رہے ہیں۔ بچیوں کو ساٹھ فیصد ہونہار سکالرشپ ملنا بے حد خوشی کی بات ہے۔ ایڈمیشن لینا بچوں کا کام، فیس ادا کرنا میری ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بہت جلد بچوں کے لئے لیپ ٹاپ بھی لا رہی ہوں اورلیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آ چکی ہے۔ نوجوانوں کو انکی خواہش کے مطابق انٹر نیشنل سکالر شپ بھی دیں گے۔ بچوں کو کہتی ہوں کہ سکون سے پڑھو فیس میری ذمہ داری ہے۔ سکالر شپ 100 فیصد میرٹ پر دیے، کسی سے نہیں پوچھا کہ اسکا کس جماعت سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے لئے سارے بچے برابر ہوتے ہیں، ایک بچہ اچھی یونیورسٹی میں پڑھے اور دوسرا فیس نہ ہونے سے نہ پڑھ سکے۔ میں ہونہار سکالر شپ کا پیسہ گھر سے نہیں لائی، پیسے پہلے بھی تھے بچوں کو کیوں نہیں دیئے۔ بچے فخر سے سر اٹھا کر سکالر شپ لیں، یہ انکا حق ہے۔ بطور ماں جانتی ہوں کہ سکالرشپ ملنے پر والدین کتنے خوش ہوتے ہیں۔ نوجوان ملک کے خلاف نہ لڑنے کا عہد کریں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آگ لگانے، گولی چلوانے، پولیس پر تشدد کرانے والے نوجوانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔سیاسی بات نہیں ماں بن کر بچوں سے بات کر رہی ہوں۔ نوجوانوں نہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور نہ کسی کا ایندھن بنیں۔ پاکستان کا مستقل اور جھنڈا نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ توڑ پھوڑ میں ملوث بچے معافیاں مانگ کر جیل سے باہر آے، دلی افسوس ہوا۔ جمہوریت میں اختلافی موقف رکھنا بری بات نہیں پر اخلاقیات کا دامن مت چھوڑیں۔ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت نہ کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔ اخلاقی رویوں سے معاشرے پہچانے جاتے ہیں۔ طلبہ کو دیکھ کر یقین ہے اس ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ میں طلبہ کی محنت اور میرٹ کو سلیوٹ کرتی ہوں۔ محمد نواز شریف صاحب نے بھی طلبہ کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ دعا ہے وطن عزیر دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔
٭٭٭٭
0 notes
Text
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر 14 پروازیں منسوخ
(احسن عباسی) کراچی ایئر پورٹ سے تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 14پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 521،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 503،501،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 124،125،کراچی سے لاہورایئر سیال کی پرواز پی ایف 144،146,کراچی سے دبئی کیلئے تیار پی آئی اے کی پرواز پی کے214 شامل ہیں۔ یہ بھی…
0 notes
Text
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر8 پروازیں منسوخ
(آئمہ خان)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی ا یئر بلیوکی پرواز پی اے 110 ، کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئرکی پرواز ای آر 504 شامل ہیں ۔ کراچی سے ہی منسوخ ہونیوالی دوسری پروازوں میں کراچی سے لاہور ا یئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے سکھر پی آئی اے کی…
0 notes
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 21 August-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱؍ اگست ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ڈاکٹرس اور طبّی ملازمین کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کی تجاویز دینے کیلئےعدالت ِ عظمیٰ کی جانب سے نیشنل ایکشن فورس تشکیل۔
٭ بدلاپور جنسی زیادتی معاملے کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی کا قیام، فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے کا اعلان۔
٭ مرکزی پبلک سروس کمیشن کے عہدوں پرراست بھرتی کا اشتہار منسوخ۔
٭ آج سے پرلی میں پانچ روزہ ریاستی سطح کی زرعی نمائش کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ گزشتہ دو دنوں میں مراٹھواڑہ بھر میںموسلادھار بارش، آئندہ دو دنوں کیلئےمحکمہ موسمیات کی جانب سےیلو الرٹ جاری۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ملک بھر میں ڈاکٹرس اور صحت ملازمین کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات تجویز کرنے کیلئے عد الت ِ عظمیٰ نے نیشنل ایکشن فورس تشکیل دیا ہے۔ اس عاجلانہ ایکشن فورس میں 14 ارکان شامل ہیں۔کولکاتہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے عدالت ِ عظمیٰ نےچیف جسٹس دھننجے چندرچوڑ کی سربراہی والی تین رکنی بنچ کے رو برو کل اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تشکیل شدہ ایکشن فورس کوتین ہفتوں میں عبوری رپورٹ اور اندرونِ دو ماہ حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عد الت ِ عظمیٰ نے متاثرہ کا نام اور تصویر مشتہر ہونے پر بھی تشویش ظاہر کی اور سوال کیا کہ اس معاملے میں پہلی معلوماتی رپورٹ- ایف آئی آر دیر سے کیوں درج کی گئی؟ اس معاملے میں سی بی آئی کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ کل 22 اگست تک پیش کرنے کا بھی حکم عدالت نےدیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے کی تفتیش میں لاپرواہیوںپر بھی عدالت نےبرہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے میڈیکل کالج انتظامیہ اور پولس سے وضاحت طلب کی کہ قتل کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کیونکر کی گئی اور ایف آئی آر میں قتل کا ذکر کیوں نہیں ہے؟ اس معاملے کی اگلی سماعت کل 22 اگست کو ہوگی۔
***** ***** *****
تھانہ ضلعے کے بدلاپور کے آدرش کالج میں دو طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد مشتعل سرپرستوں نے کل بدلاپور ریلوے اسٹیشن پر ریل روکو احتجاج کیا۔ اس دوران پولس نے معمولی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیے جانے سے احتجاج پُر تشددہوگیا۔ طلبہ کے سرپرستوں نے آدرش کالج کے داخلی دروازے کے روبرو بھی احتجاج کیا۔
دریں اثنا‘ اس معاملے میں مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہےاور اسکول کی صدر معلمہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح طلبہ کی نگرانی پر مامور دو ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے‘ جبکہ تعلیمی ادارے کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں متعلقہ پولس انسپکٹر کا بھی عاجلانہ طور پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس معاملے میں ملزمین کو سخت سزا دینے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے ایسےمعاملات میں متعلقہ اداروں کے انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کیے جانے کا عندیہ دیا۔
نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر پھڑنویس نے اس معاملے کا مقدمہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلانے ‘ اور سینئر وکیل اُجول نکم کو خصوصی سرکاری وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ لینے کی اطلاع دی ۔ پھڑنویس نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے پولس انسپکٹر جنرل درجے کی ایک سینئر آئی پی ایس افسر آرتی سنگھ کی صدارت میں خصوصی تفتیشی دستہ (ایس آئی ٹی) تشکیل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
***** ***** *****
ریاست کے تمام اسکولوں میں وشاکھا کمیٹی کا قیام لازمی کرنے کی اطلاع اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے دی ہے ۔ بدلا پور معا ملے کے تناظر میں منعقدہ محکمۂ تعلیم کے ایک اجلاس کے بعد کیسرکر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے یہ کمیٹی تشکیل نہ کرنےپر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا۔ کیسرکر نے بتایا کہ طالبات کی شکایات پر غور کرنے کیلئے ای باکس کے علاوہ اسکولوں میں شکایت پیٹی کو بھی لازمی کیا جائے گا۔
***** ***** *****
شیوسینا ادھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے مطالبہ کیاہے کہ ریاست میں شکتی قانون سازی کیلئے ان کی حکومت کے دوران ایک مسودہ تیار کیا گیا تھا‘ اس مسودے کو منظور کرکے شکتی قانون نافذ کیا جائے۔ وہ گزشتہ روز ممبئی میں ذرائع ابلاغ سے مخاطب تھے۔ قانون ساز کونسل میں قائد ِ حزبِ اختلا ف امباداس دانوے نے بھی بدلا پور معاملے کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں پر راست بھرتی، لَیٹرل انٹری کا اشتہار منسوخ کردیا ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پبلک سروس کمیشن کی صدر پِریتی سُدن کو یہ اشتہار منسوخ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ 2014 سے قبل اسی طرح کی کئی آسامیوں پر بھرتی کی گئی تھی۔ تاہم، جتیندر سنگھ نے کہا تھا کہ اس طرح کی بھرتی میں ریزرویشن کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی ‘ لہٰذا پبلک سروس کمیشن کو اس اشتہار کو منسوخ کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کیلئےبھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستی سطح پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست میں مہاراشٹر سے دھیریہ شیل پاٹل کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کل اس سلسلے میں ایک صحافتی بیان جاری کیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے پرلی ویجناتھ میں آج سے پانچ روزہ ریاستی سطح کے زرعی میلے کا آغاز ہورہا ہے۔ اس میلے میں زرعی نمائش، جانوروں کی نمائش، زرعی یونیورسٹی کا معلوماتی شعبہ، زراعت کے موضوع پر سیمینار و مذاکرہ، کاشتکار سے صارف تک براہ راست فروختگی مرکز، جدید زرعی آلات کی نمائش، خواتین کے خود مدد گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی فروخت اور نمائش جیسی مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اورمرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اس زرعی میلے میں شرکت کریں گے۔
***** ***** *****
کسانوں کے مختلف مطالبات کے حل کیلئے کل ہنگولی میں راشٹروادی کانگریس شرد پوار گرو پ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دو ر ان ضلع کلکٹر دفتر پر ایک مورچہ بھی نکالا گیا۔ مظاہر ین نے کسانوں کے مکمل قرضے معاف کرکے سات بارہ صاف کرنے، فصل بیمہ قرض کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جلد جمع کرنے، سویا بین کو سات ہزار اور کپاس کو پندرہ ہزار روپئے ضمانتی نرخ دینے جیسے مطالبات پر مبنی ایک محضر ضلع کلکٹر کو پیش کیا۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلع صحت افسر ڈاکٹر ہری داس نے وضاحت کی ہے کہ دھا را شیو تعلقے کے بھکار سا روڑا دیہات میں پایا گیا مریض پولیو سے متاثر نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ رواں سال جولائی کے او اخر تک اس نوعیت کے 13 مریض پائے گئے، لیکن جانچ کے بعد ان میں سے کوئی بھی پولیو سے متاثرہ نہیں پایا گیا، لہٰذا شہریان سے اس مرض سے متعلق تشویش میں مبتلا نہ ہونے کی اپیل انھوں نے کی۔ پولیو متاثرین کی تلاش مستقل سرو ے کا ایک حصہ ہے اور اس کیلئے شہریان کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح کی وضاحت بھی عوامی طبّی شعبے کی جانب سے کی گئی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھو اڑہ میں گذشتہ دو دِنوں میں سات اضلاع کی 22تحصیل میں اضافی بارش درج کی گئی ہے۔ ڈویژن میں اب تک 73 اعشاریہ پانچ ملی میٹر بارش کا اندراج کیا گیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلعے میں کل اطمینان بخش بارش ہوئی۔ دوپہر میں کچھ وقت کیلئے زوردار بارش ہونےکے بعد رات بھر بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ ضلعے کے ترک آباد، چکل تھانہ سمیت جالنہ، بیڑ، دھاراشیو اور ناندیڑ اضلاع کے کئی ایک علاقوں میں کل زوردار بارش ہوئی۔
دریں اثنا‘ آئندہ دو دِنوں میں کوکن اور وسطی مہاراشٹر کے اکثر مقامات پر جبکہ مراٹھواڑہ اور ودربھ کے کچھ مقامات پر بارش کا امکان محکمۂ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔ اس د ور ان کوکن اور وسطی مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں زوردار بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے میں فہرست رائے دہندگان پر مختصر نظرِ ثانی پروگرام کے تحت کل پاتھری کے مہاتما بسویشور جونیئر کالج اور سنسکار کالج میں طلبہ کو ووٹر اندر اج کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔ سب ڈویژنل آفیسر شیلیش لاہوٹی نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فہرست رائے دہندگان میں اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے ناموںکا اندراج کریں۔
***** ***** *****
مہاتما جیوتی رائو پھلے کسان قرض معافی اسکیم کے ترغیبی فوائد کیلئے امدادِ باہمی ضلع ڈپٹی رجسٹرار نے لاتور ضلعے کے کسانوں سے آدھار کارڈ کی توثیق کرنے کی اپیل کی ہے۔ جو کسا ن اس اسکیم کے تحت فوائد کے اہل ہیں انھیں ایک مخصوص نمبر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
برہمن سماج کی معاشی ترقی کیلئے پرشو رام مالیاتی ترقیاتی بورڈ قائم کیے جانے کے مطالبے پر جالنہ شہر کے گاندھی چمن چوک میں بے مدت بھوک ہڑتال کرنے و الے دیپک رَن نورے سے کل سابق مرکزی وزیرِ مملکت ر ائو صاحب دا نوے نے ملاقات کی۔ اس موقعے پر د انوے نے برہمن سماج کے مطالبات کے سلسلے میں نائب وزیرِ اعلیٰ دیو یندر پھڑنویس سے ملاقات کرکے نمائند گی کرنے کا یقین دلایا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ڈاکٹرس اور طبّی ملازمین کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کی تجاویز دینے کیلئےعدالت ِ عظمیٰ کی جانب سے نیشنل ایکشن فورس تشکیل۔
٭ بدلاپور جنسی زیادتی معاملے کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی کا قیام، فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے کا اعلان۔
٭ مرکزی پبلک سروس کمیشن کے عہدوں پرراست بھرتی کا اشتہار منسوخ۔
٭ آج سے پرلی میں پانچ روزہ ریاستی سطح کی زرعی نمائش کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ گزشتہ دو دنوں میں مراٹھواڑہ بھر میںموسلادھار بارش، آئندہ دو دنوں کیلئےمحکمہ موسمیات کی جانب سےیلو الرٹ جاری۔
***** ***** *****
0 notes
Text
نتائج میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمشین کو فوری ایکشن لینا چاہیے
حکومت کی تشکیل کے لیے بند دروازوں کے پیچھے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں اور کچھ حلقے انتخابی باب کو بند ہوتے دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں گے، جن کے نتائج کو تقدیر کا لکھا سمجھ کر قبول کیا جائے گا۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ شہری، جن میں سے بہت سے لوگوں نے ڈرائے دھمکائے جانے کا سامنا کیا اور اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لیے کئی رکاوٹوں کو عبور کیا، اب حالات کو نظرانداز کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور اس کی وجہ بھی ہے۔ اس الیکشن میں نمایاں بے ضابطگیاں سامنے آئیں اور ووٹرز کو ان کا جواب ملنا چاہیے، یہ ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ووٹرز کے خدشات کو فوری طور پر دور کرے۔ سب سے اہم مسئلہ وہ ہے جو ملک کے کچھ حصوں میں عوامی مینڈیٹ کی چوری جیسا نظر آتا ہے، یہ بات رپورٹ ہونے والے مختلف نتائج میں پائے جانے والے تضاد سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ بین الاقوامی برادری سمیت دیگر حلقوں میں اس بات پر تشویش بڑھ رہی ہے کہ آخر کیوں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج ان اعداد و شمار سے بہت مختلف ہیں جو امیدواروں نے ذاتی طور پر جمع کیے تھے یا وہ غیر سرکاری نتائج جو کہ ٹی وی چینلز نے اپنے آزاد ذرائع سے حاصل کیے تھے۔
مبصرین کے شکوک و شبہات کو مزید تقویت اس بات سے ملی کہ مخصوص حلقوں کے آر اوز کی جانب سے جاری کردہ فارم 47 میں کچھ واضح بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ نتائج کو حتمی شکل دینے میں بہت زیادہ وقت لگا۔ یہ عجیب بات ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں سے چینلز کے ذریعے رپورٹ کیے گئے نتائج، الیکشن کمیشن کی جانب سے بہت بعد میں جاری کیے گئے نتائج سے قریب تر نظر آتے ہیں تاہم، بہت سے بڑے شہری حلقوں میں، جہاں میڈیا کی موجودگی اور وسائل درحقیقت سب سے زیادہ ہیں، وہاں نتائج میں فرق بہت زیادہ ہے۔ واضح طور پر، ان حلقوں میں نتائج کو مرتب کرنے کے دوران کچھ گڑبڑ ہوئی، جس کی فوری طور پر چھان بین کرنے اور اس کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان جگہوں پر تحقیقات مشکل ہو جائیں گی جہاں امیدواروں کو فارم 45 نہیں دیا گیا، یہ ایک سنگین بے ضابطگی ہے جسے کئی پولنگ مبصرین نے نوٹ کیا ہے۔ تاہم متعدد امیدوار ایسے ہیں جو نتائج کو چیلنج کر سکتے ہیں۔
ان میں دیگر کے علاوہ، کراچی، لاہور، ملتان اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کئی آزاد امیدوار بھی شامل ہیں، جن میں سے کچھ نے اپنی جیت کو راتوں رات شکست میں بدلتے دیکھا۔ لاہور میں سلمان اکرم راجا پہلے ہی عدالت میں آر او کے نتائج چیلنج کر چکے ہیں۔ دیگر امیدوار بھی اس عمل کی پیروی کریں گے۔ اس سے پہلے کہ معاملات مزید بگڑ جائیں، الیکشن کمیشن کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ موجودہ سی ای سی نے فروری 2021ء کے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ہونے والی دھاندلی پر سخت اور اصولی کارروائی کی تھی، جس کا آغاز نتائج کو روکنے سے ہوا تھا۔ اب بھی اسی طرح کی کارروائی کی ضرورت ہے، خاص طور پر ان حلقوں میں جہاں ہارنے والے امیدواروں کے پاس اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت موجود ہیں۔ مزید برآں، جہاں بھی قواعد اس کی اجازت دیں وہاں الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی اجازت دینی چاہیے۔ اسے ایسی معلومات بھی جاری کرنی چاہیے جو آڈیٹرز کو اس کے نتائج کو کراس چیک کرنے میں مدد دے سکے۔ یہ ادارے کے لیے اپنی ساکھ بحال کرنے کا موقع ہے۔ بین الاقوامی دباؤ بڑھنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو تیزی سے کام کرنا چاہیے۔
بشکریہ ڈان نیوز
0 notes
Text
آر پی اوز کانفرنس، ایف آئی آر کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر پرضلعی افسران کی سرزنش
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں آر پی اوز کانفرنس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریع�� ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے ایف آئی آرز کے اندراج میں غیر ضروری تاخیر پر بعض ضلعی افسران کی سرزنش کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ درخواست ای ٹیگ اور ایف آئی آر اندراج میں دانستہ تاخیر پر سپروائزری افسران سے سخت باز پرس ہو گی۔ آئی جی پنجاب نے منڈی بہاؤالدین، ننکانہ اور…
View On WordPress
0 notes
Text
بلوچستان آئی ای ڈی پر حملہ۔ کیپٹن شہید ، 2 فوجی زخمی۔
بلوچستان آئی ای ڈی پر حملہ۔ کیپٹن شہید ، 2 فوجی زخمی۔
شمالی وزیرستان/ بلوچستان: پاکستان فوج شہید جبکہ دو دیگر فوجی زخمی بلوچستان۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا۔ فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا ، “سیکورٹی فورسز کی گاڑی نے ٹوبو ، گیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا آئی ای ڈی کو نشانہ بنایا۔ نتیجے میں کیپٹن کاشف نے شہادت قبول کی جبکہ 2 فوجی زخمی ہوئے۔” بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “زخمی فوجیوں کو…
View On WordPress
#2 soldiers wounded.#Attack on Balochistan IED Captain martyred#آئی ایس پی آر#آئی بی او#بلوچستان آئی ای ڈی پر حملہ۔ کیپٹن شہید ، 2 فوجی زخمی۔#پاکستان#دہشت گردی۔#فوج۔#وزیرستان۔
0 notes
Text
Subsidies on key Utility Store items withdrawn
ECC decision to impact prices of flour, sugar and cooking oil
آٹے ، چینی اور کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں پر اثر انداز کرنے کا ای سی سی کا فیصلہ
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) میں گندم کے آٹے ، چینی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں 19 فیصد سے بڑھا کر 53 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جتنے دنوں میں دوسرا بڑا انتظامی فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
جمعہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کی قیمتوں میں اس سے بھی زیادہ رقم کردی جس کی وزارت صنعت نے اپنی سمری میں تجویز کی تھی۔
گنے کی بمپر فصل کے دعویدار ہونے کے باوجود ، وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں ، تین ہفتوں کے اندر اندر 200،000 میٹرک ٹن مزید چینی درآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی ، جس کی کل مقدار تین ہفتوں میں 300،000 میٹرک ٹن ہوجائے گی۔
"ای سی سی نے تین ضروری اشیا کی قیمتوں میں ترمیم کی بھی منظوری دی ہے ، یعنی عطا (20 کلو بیگ) سے 950 روپے ، گھی (فی کلو) سے 260 روپے اور چینی (فی کلو) سے 85 روپے ، کیونکہ پیش کردہ سبسڈی کی قیمتوں کے مابین بڑھتے ہوئے فرق کی وجہ سے وزارت خزانہ نے کہا کہ یو ایس سی اور مارکیٹ کی موجودہ قیمتیں۔
گندم کے آٹے کی قیمتوں میں 19 or یا 150 روپے فی 20 کلو اضافہ کرکے 950 روپے کردیا گیا۔ وزارت صنعت کے مطابق ، مارکیٹ کی قیمت 1،235 روپے ہے۔
ای سی سی نے گھی کی قیمتوں میں 53 or یا 90 روپے فی کلو اضافہ کرکے 260 روپے کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیکس لگانے کی غلط پالیسیوں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ کی قیمتیں 330 روپے فی کلو ہوگئی ہیں۔
چینی کی قیمتیں 6868 روپے سے بڑھا کر Rs80 روپے کرنے کی تجویز تھی لیکن ای سی سی نے اسے بڑھا کر 8585 روپے فی کلو تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ کی قیمت 104 روپے فی کلو تھی۔
بجٹ میں ، حکومت نے چینی پر ٹیکس لگانے کے انداز کو تھوک سے خوردہ قیمت میں تبدیل کردیا ، جس سے قیمتوں میں 7 روپے فی کلو اضافے کا صدمہ پہنچا ہے۔
اس اقدام سے ملک میں افراط زر کو بڑھنے کا امکان ہے ، خاص طور پر اس کے بعد جب وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں 118.5 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ حکومت نے خام تیل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش پر ضروری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے 50 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت نے کبھی بھی پوری رقم جاری نہیں کی۔
پچھلے سال اپریل میں وزیر اعظم کے کوڈ پیکج کا اعلان یو ایس سی کو سبسڈی نرخوں پر پانچ ضروری اشیاء فراہم کرنے کے اعلان کیا گیا تھا ، اس سال جون کے تیسرے ہفتے تک صرف 7.7 ارب روپے خرچ کیے گئے تھے ، جو سیاسی وعدوں کے مابین وقفے کی نشاندہی کرتا ہے۔ زمین پر اصل ترسیل.
وزیر اعظم کا یو ایس سی پیکیج گذشتہ سال جون تک پیش کیا گیا تھا لیکن وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز اور کم مختص کرنے میں یو ایس سی کی ناکامی کی وجہ سے ، پیکیج بڑے پیمانے پر غیر استعمال شدہ رہا۔
ای سی سی کو مطلع کیا گیا کہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم ، جو فی الحال یو ایس سی میں نصب ہے ، ممکن ہے کہ ستمبر 2021 کے اختتام سے پہلے اس پر عمل نہ ہو۔
اس صورتحال میں ، وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج 2020 میں 15 جولائی سے 30 ستمبر تک توسیع کی جاسکتی ہے یا ہدف سبسڈی حکومت کا تعارف ، جو پہلے بھی ہو ، اس کی تخمینہ لاگت 3.1 بلین روپے ہے۔
ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر کی تعمیر کے لئے 200،000 میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری کی منظوری بھی دی اور گھریلو مارکیٹ میں قیاس آرائی عناصر کے کردار کو کم سے کم کیا۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ ضرورت کی صورت میں درآمد کے ذریعے مزید ذخائر تعمیر کیے جائیں گے۔
ای سی سی نے کپاس کی پیداوار کو فروغ دینے اور گھریلو مارکیٹ میں استحکام لانے کے لئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 200،000 روئی بیلوں کی خریداری کی بھی اجازت دی۔
ای سی سی نے کپاس پرائس ریویو کمیٹی (سی پی آر سی) کے تشکیل کی منظوری بھی دی جس کے تحت مارکیٹ کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور پندرہ روز کی بنیاد پر مداخلت کی تجویز پیش کی جائے۔ ای سی سی نے گھریلو روئی کی قیمتوں کو کوٹ لوک-اے انڈیکس سے جوڑنے کا فیصلہ کیا اور اسے انڈیکس کا 90٪ مقرر کیا۔
حکومت کاٹن مارکیٹ میں اس وقت مداخلت کرے گی جب روئی کی قیمتیں 40،000 فی 40 کلوگرام سے کم ہوں گی۔
ای ٹی سی کو مطلع کیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے تیسرے سال کے دوران کپاس کی پیداوار 7 ملین گانٹھوں سے کم ہوچکی ہے ، جس کی بنیادی وجہ پنجاب میں فصلوں کی کاشت کے رقبے میں کمی اور منافع کم ہونا ہے۔
ای سی سی نے 19-02-22121 کے اپنے پہلے فیصلے میں کوڈ 19 خریف کے تناظر میں "وزیر اعظم کے" زراعت کے لئے مالیاتی پیکیج "سے متعلق ترمیم کی بھی منظوری دی ہے۔
اس پیکیج نے خریف سیزن 2021 کے دوران کپاس اور چاول کی فصلوں کے لئے فی ایکڑ 1500 کی شرح پر ڈی اے پی پر سبسڈی کی پیش کش کی تھی۔ اب اس ترمیم کے مطابق ، کسان اپنی پسند کے مطابق کسی بھی فاسفیٹک کھاد پر سبسڈی حاصل کرسکتے ہیں۔
غیر نقد آبادکاری
ای سی سی نے پاور ڈویژن کی جانب سے پاور سیکٹر کے لئے غیر نقد آباد کاری کے سلسلے میں پیش کردہ سمری کی منظوری دی جو حکومت پاکستان کی جانب سے 116 ارب روپے کے برابر ادا کی جانے والی سبسڈی کے خلاف دوبارہ قرضے میں دی گئی قرضوں کے لئے ہے۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) ، واپڈا ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) اور نیلم جہلم پن بجلی کمپنی کا رواں سال مئی تک 273 ارب روپے واجب الادا ہے اور گذشتہ سال جون تک ان کی وصولیاں 347 ارب روپے تھیں۔
پی اے ای سی نے 16 ارب روپے واجبات ، واپڈا نے 41.4 ارب روپے ، این ٹی ڈی سی نے 31.8 ارب روپے اور نیلم جہلم کمپنی کو 15 ارب روپے کے تصفیہ کے لئے رضامندی دی تھی ، جس سے مجموعی طور پر 104.2 ارب روپے رہ گئے۔ تاہم وزیر خزانہ نے نان کیش تصفیے کی رقم کو 116 ارب روپے کرنے کا کہا۔
رواں سال جون کے آخر تک سرکلر قرض کا تخمینہ 2.4 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔ حکومت نے اب قرض کو بجٹ سے حل کرنا شروع کر دیا ہے لیکن ابھی تک قرضوں میں اضافے کو کم کرنے کے لئے کارکردگی میں بہتری نہیں آ سکی ہے۔
ای سی سی نے "کمیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جس کے تحت سب سے کم طبقے پر 4 لاکھ گھرانوں کو کم لاگت رہائشی قرضوں کی فراہمی کی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ 5،000،000 ، 1،000،000 اور 200،000 روپے مالیت کے قرضے 0٪ مارک اپ پر کامیاب کاروبار اور کامیاب کسن جیسے مائکرو فنانس فراہم کرنے والے کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے۔
اس اسکیم کا تیسرا جزو نیا پاکستان لو لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں ایک نئے درجے کا تعارف ہے جس میں 2.7 ملین روپے (NAPHDA کے لئے) اور 2 ملین (غیر NAPHDA کے لئے) منصوبوں کے سبسڈی والے نرخوں پر دیئے جائیں گے۔
کامیاب پاکستان پروگرام کی نمایاں خصوصیات میں زرعی آدانوں کی خریداری کے ل loan 1550،000 روپئے (فی فصل) کے قرض کے سائز شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت تجارتی اخراجات 3 سال کے عرصے میں 1 ارب 60 کروڑ روپے ہوں گے۔ اس سے 30،00،000 خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔
ای سی سی نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کی نیلامی سے متعلق ڈرافٹ پالیسی ہدایت کو کمیٹی کے سامنے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے ذریعہ پیش کردہ منظوری کے طور پر بھی منظور کرلیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب آزاد جموں و کشمیر میں این جی ایم ایس کو نیلام کیا جائے گا اور اس سے خطے میں موبائل براڈ بینڈ خدمات میں بہتری آئے گی۔ مزید یہ کہ ای سی سی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ نیلام شدہ لائسنس فیس کی ادائیگی کے لئے ، پہلے نیلامی کے عمل میں چلنے والے طریقے پر عمل کیا جائے گا۔
وزارت سمندری امور نے پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) کو 86 کروڑ 60 لاکھ روپے کی اپ گریڈیشن کے لئے انجینئرنگ کنسلٹنسی سروس کنٹریکٹ دینے سے متعلق سمری پیش کی۔ ای سی سی نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے پی کیو اے ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی بورڈ کو اپنے سمندری اثاثوں کو پاکستان میرین اینڈ شپنگ سروسز کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (پی ایم ایس سی) کو منتقل کرنے کی اجازت دی ، جو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے۔
پی ایم ایس سی کے ذریعہ پبلک سیکٹر کی بندرگاہوں اور بندرگاہوں سے وصول کی جانے والی زیادہ سے زیادہ نرخوں کا تعین وقتا فوقتا وزارت سمندری امور کے ذریعہ سرکاری گزٹ میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا
1 note
·
View note
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر05
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کے ثمرات،پنجاب میں 700ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے چین کے اعلی سطح وفد کی ملاقات،چینگ ڈو جنرل کوآرڈینیٹر برائے آئی سی ٹی ہب مس اسکارلٹ اور ڈپٹی سی ای او ہواوے مسٹر یو رے شامل
چینگ ڈو حکو مت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا جلد آغاز، نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سنٹر بھی قائم کرے گی
نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا او رکلاؤڈ سنٹر قائم کرنے پر اتفاق، حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سنٹر قائم کرنے کے لئے ا راضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی
پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق،چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کیلئے ٹریننگ بھی دے گی
لاہور میں چینی اشتراک کار سے سمارٹ کنٹرو ل روم، سمارٹ ٹریفک کنٹرول، سمارٹ ٹرانسپورٹ، سمارٹ سینی ٹیشن سنٹر قائم ہوگا
فیز ٹو میں نوجوانوں کوآرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کیلئے اے آئی انڈسٹری سنٹر بھی قائم ہوگا
چینی حکومت پنجاب میں پلیٹ فارم سروس کیپسٹی بلڈنگ کیلئے بھی معاونت کریگی، فیز تھری میں انڈسٹریز کے قیام کیلئے لوکل انوسٹمنٹ میں معاونت کا جائزہ
چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سنٹر بنانا چاہتے ہیں،پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا:مریم نوازشریف
لاہور3جنوری:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کے فوری ثمرات آنا شروع ہو گئے۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف سے چین کے اعلی سطح وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔جس میں چینگ ڈو جنرل کوآرڈینیٹر برائے آئی سی ٹی ہب مس اسکارلٹ اور ڈپٹی سی ای او ہواوے مسٹر یو رے شامل تھے۔چینگ ڈونے 700ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ پر رضامند ی کا اظہار کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے اصولی منظوری دے دی۔ چینگ ڈو حکو مت کے تعاون سے ای- ٹیکسی سروس کا جلد آغاز ہو گا۔لاہور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سنٹر بھی قائم کرے گی۔ ملاقات میں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا او رکلاؤڈ سنٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سنٹر قائم کرنے کیلئے ا راضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی۔ملاقات میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کے لئے ٹریننگ بھی دے گی۔ لاہور میں چینی اشتراک کار سے سمارٹ کنٹرو ل روم، سمارٹ ٹریفک کنٹرول، سمارٹ ٹرانسپورٹ، سمارٹ سینی ٹیشن سنٹر قائم ہوگا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور وفد کو دورہ چین میں جدید ترین ڈیجیٹل سنٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔فیز ٹو میں نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کیلئے اے آئی انڈسٹری سنٹر بھی قائم ہوگا۔ چینی حکومت پنجاب میں پلیٹ فارم سروس کیپسٹی بلڈنگ کیلئے بھی معاونت کرے گی۔ فیز تھری میں انڈسٹریز کے قیام کے لئے لوکل انوسٹمنٹ میں معاونت کا جائزہ لیا گیا۔پاکستانی نوجوانوں کوٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں سے متعارف کرانے کیلئے بھی اشتراک کار کیا جائے گا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سنٹر بنانا چاہتے ہیں -پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا -اپنے بچوں کو آئی ٹی میں میں سب سے برتر دیکھنا چاہتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
0 notes
Text
کراچی :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر 14 پروازیں منسوخ
(احسن عباسی) کراچی ایئر پورٹ سے تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 14پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے تہران جانے والی ایران ایئرکی پرواز آئی آر813،کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502منسوخ کر دی گئی ہے۔منسوخ ہونیوالی دوسری پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہورایئر…
0 notes
Text
جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، سپاہی شہید
جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، سپاہی شہید
39 سالہ حوالدار محمد سنور جو فوجی قافلے پر آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہو گئے۔ – آئی ایس پی آر جمعرات کو فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے ضلع میں فوجی قافلے پر دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک سپاہی شہید ہو گیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دھماکا جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر ہوا۔ شہید سپاہی کی شناخت 39 سالہ حوالدار محمد سنور کے نام سے ہوئی ہے جس…
View On WordPress
0 notes
Text
شمالی وزیرستان: پاک فوج کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ، دو فوجی شہید
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ہوا جس میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہوئے۔ شہید لانس نائیک احسان بادشاہ کی عمر 33 سال تھی، ان کا تعلق کرک سے تھا جبکہ 30 سال کے لانس نائیک شہید ساجد حسین کا تعلق ضلع کُرم سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے…
View On WordPress
0 notes
Video
PM Imran Khan Interview with Chinese Media
آج چینی بیجنگ گروپوں کے سربراہ وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں ملاقات کی. چیف ایگزیکٹوز نے چیئرمین چین ریلوے تعمیر کارپوریشن (سی آر سی سی)، چین چین کے چیئرمین مسٹر چن سیمی (بی سی سی جی)، مسٹر یان ژیونگ، چیئرمین چین رینبو انٹرنیشنل انوسٹمنٹ، مسٹر ڈا کین کی طرح، صدر ہاؤوی مشرق وسطی علاقہ اور مسٹر لیو زیکسانگ صدر چین گیزہوبا کے صدر.
کاروباری رہنماؤں نے پاکستان کے لئے تعاون کی تشہیر کا اظہار کیا ہے جس میں پانی کی فراہمی، قابل تجدید توانائی، تعمیر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چینی کمپنیوں کو بڑھا دیا گیا ہے. آئی سی ٹی اور دیگر شعبوں کو خاص طور پر سی پی ای سی منصوبوں کے تحت. حکام نے پاکستان کے سماجی - اقتصادی شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی.
#PMIK #PMIKinChina
1 note
·
View note
Text
آرمی چیف کی یورپی یونین کے عہدیداران سےافغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال
آرمی چیف کی یورپی یونین کے عہدیداران سےافغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کے عہدیداران سے ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بیلجیم کے سرکاری دورے کے دوران آرمی چیف نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز (ای ای اے ایس) کے جنرل سیکریٹری اسٹیفنو سنینو اور چیئرمین یورپی یونین کمیٹی کلاوڈیو گرازیانو…
View On WordPress
0 notes
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 1032
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ اور ترقی کیلئے 26رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم، سینیٹر پرویز رشید کی خصوصی نامزد گی
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی کنویئنر ہونگی
وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر تعمیر و مواصلات صہیب احمد ملک، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبراور ایم این اے افضل کھوکھرکمیٹی کے ممبر ہونگے
سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کیلئے موزوں تاریخی،مذہبی،ثقافتی اور تجارتی مقامات کی اپ گریڈیشن سے متعلق سفارشات پیش کرے گی
کمیٹی سیاحت کے فروغ کیلئے کمیونیکیشن سٹریٹجی تشکیل دیگی، ون سٹاپ سلوشن کے تحت ڈیجیٹل، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کیا جائیگا
چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو ختم اورسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے 15دن میں سفارشات پیش کریگی
لاہور28 ستمبر:……پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اعلان۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لئے 26رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ سینیٹر پرویز رشید کوچیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی برائے پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے خصوصی نامزد کیا گیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی کنویئنر ہونگی۔وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر تعمیر و مواصلات صہیب احمد ملک، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبراور ایم این اے افضل کھوکھرکمیٹی کو ممبرز مقرر کیا گیا۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ٹورازم، سیکرٹری تعمیرات،سیکرٹری انفارمشین، سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فارسٹ، سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کمیٹی کے ممبران میں شامل ہونگے۔ ڈی جی والڈ سٹی لاہور، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای او آئی ڈیپ، سی اوای اربن یونٹ، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس، ڈی جی ایل ڈی اے اور پرنسپل این سی اے کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کاب باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لئے اہم سیاحتی مقامات کی تعمیر وبحالی اور مرمت کی پلاننگ کرے گی۔ سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے لئے موزوں تاریخی،مذہبی،ثقافتی اور تجارتی مقامات کی اپ گریڈیشن سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لئے کمیونیکیشن سٹریٹجی تشکیل دے گی۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لئے ون سٹاپ سلوشن کے تحت ڈیجیٹل، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لئے پلانز کی نشاندہی، منظوری اور عملدآمد کے لئے اشتراک کارکرے گی۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرے گی۔ سیکرٹری ٹورازم چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی کی انتظامی معاونت کریں گے۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی برائے سیاحت سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے 15دن میں سفارشات پیش کرے گی۔
٭٭٭٭
0 notes
Text
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر8 پروازیں منسوخ
(آئمہ خان)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی ا یئر بلیوکی پرواز پی اے 110 ، کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئرکی پرواز ای آر 504 شامل ہیں ۔ کراچی سے ہی منسوخ ہونیوالی دوسری پروازوں میں کراچی سے لاہور ا یئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے سکھر پی آئی اے کی…
0 notes