#چئیر
Explore tagged Tumblr posts
googlynewstv · 3 months ago
Text
وزیراعظم سے صادق سنجرانی کی ملاقات،اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال
 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق چئیر مین سینیٹ اور رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی ملاقات،اہم منصوبں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں ملاقات میں صوبہء بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر بات چیت بھی ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے…
0 notes
urduchronicle · 10 months ago
Text
آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری
سپریم کورٹ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں عمران خان کی رہائی کا روبکار جاری کردیا، بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی چئیر مین کی ضمانت منظور کی تھی، اور بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 دسمبر کو سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
globalknock · 3 years ago
Text
لاہور قلندرز نے چیمپین بنتے ہی چئیر مین پی سی بی ’ رمیز راجہ ‘کو زور دار جھٹکا دے دیا
لاہور قلندرز نے چیمپین بنتے ہی چئیر مین پی سی بی ’ رمیز راجہ ‘کو زور دار جھٹکا دے دیا
لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے فرنچائز مالکان کو 90 کروڑ روپے کا منافع ہونے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔جیو نیوز کے مطابق ثمین رانا کا کہنا ہے کہ میں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا پی ایس ایل 7 کے منافعے اور فرنچائزز کو 90 کروڑ روپے ملنے والا بیان سوشل میڈیا پر پڑھا ہے ، 90 کروڑ روپے کا منافع…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
historicallahore · 4 years ago
Text
لاہور شہر میں صفائی ستھرائی کا مسئلہ
صفائی نصف ایمان کی حدیث مبارکہ کی تکذیب دیکھنی ہو تو ہمارے میگا سٹی کراچی کی حالت دیکھ سکتے ہیں۔ حالیہ بارشوں نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور کاروباری مرکز کراچی کے شہری جس مشکل اور اعصاب شکن حالات سے گزرے‘ ان سے پورا ملک آگاہ ہے۔ کراچی شہر کا سیوریج سسٹم مفلوج ہو گیا‘ گندے نالے اوور فلو ہو گئے‘ سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں‘ حتیٰ کہ شہر کے پوش ایریاز کے شہری بھی اتنے تنگ اور پریشان ہوئے کہ وہ مظاہروں پر مجبور ہو گئے۔ گھروں میں بارشوں کا پانی داخل ہو گیا اور لوگوں کا بے پناہ مالی نقصان ہوا۔ کراچی کا یہ حال ایک دن میں یا ایک سال میں نہیں ہوا بلکہ کئی دہائیوں کی بدانتظامی‘ کرپشن‘ سستی اور کاہلی اور سیاسی چپقلش نے شہری اداروں کو مفلوج کر دیا۔ 
شہر کسی باقاعدہ ٹاؤن پلاننگ کے بجائے خود رو جھاڑیوں کی طرح بڑھنا شروع ہوا اور آخر کار وہ وقت آ گیا جب اس شہر کو صاف رکھنا نا ممکن ہو گیا۔ کوڑوں کے ڈھیر لگ گئے ‘گندے نالوں کو صاف کرنے والا عملہ صرف تنخواہیں وصول کرنے تک رہ گیا‘ شہری اداروں کی افسر شاہی لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر اپنے فرائض کو نظر انداز کرنے لگی اور اس کا آخری نظارہ حالیہ بارشوں نے دیکھ لیا۔  لاہور کے بارے میں ملک بھر میں یہ تاثر موجود ہے کہ اس شہر کا انفرا اسٹرکچر بہتر حالت میں ہے‘ یہاں بلدیاتی ادارے اپنا کام کر رہے ہیں‘ سیوریج سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں لاہور شہرکا وہ حشر نہیں ہوتا جو کراچی کا ہوا ہے۔ یہ تاثر کسی حد تک درست بھی ہے لیکن اب حالات ایسے بن رہے ہیں کہ لاہور شہر میں بھی صفائی ستھرائی اور سیوریج کا انفرا اسٹرکچر زوال کی طرف جاتا نظر آ رہا ہے۔ لاہورمیں کوڑا کرکٹ پھیلتا ہی چلا جا رہا ہے۔ اسے اٹھانے والا عملہ کم ہی نظر آتا ہے۔
ایک خبر کے مطابق شہر میں 12 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ مزید پھیل گیا ہے۔حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی لاہور نے سی ای او اور دیگر عملے کے ہمراہ لاہور شہر کے بیشتر مقامات کا ہنگامی دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور سرکاری مشینری سے شہر میں صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں افسران و عملہ کی اتوار کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ سرکاری مشینری سے کوڑا اٹھانا شروع کر دیا ہے جب کہ زیادہ کوڑا ہونے کی وجہ سے ایمر جنسی نافذ کرنے پر غور شروع کیا جا رہا ہے۔ جب ادارے سست روی کا شکار ہو جائیں ‘ افسر اور نچلے عملے کو جواب دہی کا خوف نہ رہے یا صوبائی حکومت شہری اداروں کو کم فنڈز دینا شروع کر دے تو پھر شہر کا انفرا اسٹرکچر خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے اور یہ غفلت مسلسل جاری رہے تو بلاآخر بڑے شہر اس حالت تک پہنچ جاتے ہیں جس حالت میں کراچی پہنچ چکا ہے۔
پنجاب حکومت کو بھی اس حوالے سے مربوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ محض باتوں سے کام نہیں چلے گا ‘اس کے لیے فنڈز مہیا کرنے انتہائی ضروری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرکاری عملے کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ بھی ضروری ہے تاکہ وہ دلجمعی سے اپنے فرائض ادا کر سکیں ۔ اس کے ساتھ سرکاری افسروں اور عملے کی جوابدہی کا میکنزم بھی ایسا ہونا چاہیے کہ جو کوئی بھی بدعنوانی یا غفلت کا مرتکب ہو، وہ بچ کر نہ نکل سکے۔
بشکریہ روزنامہ ایکسپریس  
1 note · View note
urduclassic · 5 years ago
Text
آج بس جاوید اختر کی تین نظمیں
جب تک آپ یہ سطریں پڑھیں گے تب تک کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد سات سو کا ہندسہ عبور کر چکی ہو گی۔ بلاشبہ چینیوں نے کرونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لیے ایک ہفتے میں تین بڑے اسپتال کھڑے کر دیے ہیں اور ایسے کارنامے چینیوں کے علاوہ فی زمانہ کوئی نہیں کر سکتا۔ مگر مجھے کرونا وائرس کے مرکز ووہان شہر میں ہونے والی تین اموات کا بہت دکھ رہے گا۔ ایک وہ عمر رسیدہ شخص جسے قرنطینہ میں ڈال تو دیا گیا مگر کسی ڈاکٹر نے پلٹ کر خبر نہ لی اور اہلِ خانہ کے احتجاج کے باوجود اسے مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ دوسرا وہ شخص جسے قرنطینہ میں ڈال دیا گیا اور اس کی کسی نے نہ سنی کہ گھر پر رہ جانے والے اس کے معذور بیٹے کو دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ بالٓاخر وہ معذور بیٹا گھر میں اپنی وہیل چئیر پر بیٹھا بیٹھا بھوکا مر گیا۔ حکام نے اس بابت غفلت کے الزام میں مقامی کیمونسٹ پارٹی کے دو افسروں کو معطل کر دیا۔
اور تیسری موت چونتیس سالہ ڈاکٹر لی وین لیانگ کی ہے۔ ڈاکٹر لی نے دسمبر کے اواخر میں سب سے پہلے شور مچایا کہ ووہان میں سارس کی طرح کا خطرناک وائرس ہاتھ سے نکل چکا ہے اور ریاست کو فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ مگر کسی نے ڈاکٹر لی کی وارننگ پر دھیان نہیں دیا۔ پولیس نے الٹا انھیں تین جنوری کو پکڑ کے افواہیں اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں بند کر دیا اور ان سے اعترافی بیان پر بھی دستخط کروائے کہ میں سماج میں بے چینی پھیلا رہا تھا۔ بدقسمتی سے ڈاکٹر لی خود کرونا وائرس کی چپیٹ میں آ گئے اور حکام کو جنوری کے وسط میں صورتِ حال کی سنگینی کا احساس ہوا۔ کل ڈاکٹر لی وین ویانگ کا انتقال ہو گیا۔ چینی سوشل میڈیا نے انھیں قومی ہیرو قرار دیا اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر عمالِ ریاست کو لتاڑنا شروع کر دیا۔ سوشل میڈیا کے بے پناہ دباؤ کے نتیجے میں حکمراں کیمونسٹ پارٹی کے ترجمان اخبار پیپلز ڈیلی کے ٹویٹر پر یہ پیغام نمودار ہوا ’’ ہمیں ووہان کے ڈاکٹر لی وین لیانگ کی موت پر صدمہ ہے۔ انھیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر وہ آج صبح دو بج کر اٹھاون منٹ پر انتقال کر گئے ‘‘۔
ثابت یہ ہوا کہ جب ہر شہری کو غیر ذمے دار اور سرکاری موقف سے ہٹ کے ہر غیر سرکاری بات کو مشکوک اور بد نیت سمجھ لیا جائے تو پھر لوگ رفتہ رفتہ اپنی سماجی و اجتماعی ذمے داری تیاگ کر چپ ہو جاتے ہیں یا کنارہ پکڑ لیتے ہیں۔ اور پھر بولنے کے نتائج اور اس خوف سے پیدا ہونے والی چپ سانحات کو جنم دیتی جاتی ہے۔ بدقسمتی سے چپ کروانے کا یہ فیشن کرونا وائرس کی طرح ایک بار پھر ہمارے خطے میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ تاحدِ نگاہ نہ بات سنی جا رہی ہے نہ کہنے دی جا رہی ہے۔ یہ تجربہ ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے اور ہزاروں سال سے ناکام ہو رہا ہے۔ دل آس پ��س کی فضا سے بوجھل ہے۔ جاوید اختر کی تین نظمیں پڑھوانے کو جی چاہ رہا ہے۔
جو بات کہتے ڈرتے ہیں سب، تو وہ بات لکھ اتنی اندھیری تھی نہ کبھی پہلے رات لکھ
جو روزناموں میں کہیں پاتی نہیں جگہ جو روز ہر جگہ کی ہے وہ واردات لکھ
جو واقعات ہو چکے ان کا تو ذکر ہے لیکن جو ہونے چاہئیں وہ واقعات لکھ
( دوسری نظم ) بڑی رونق تھی اس گھر میں یہ گھر ایسا نہیں تھا گلے شکوے بھی رہتے تھے مگر ایسا نہیں تھا
جہاں کچھ شیریں باتیں تھیں وہیں کچھ تلخ باتیں تھیں مگر ان تلخ باتوں کا اثر ایسا نہیں تھا
انھی شاخوں پے گل تھے ، برگ تھے ، کلیاں تھیں ، غنچے تھے یہ موسم جب نہ ایسا تھا ، شجر ایسا نہیں تھا
( تیسری نظم ) کسی کا حکم ہے ساری ہوائیں ہمیشہ چلنے سے پہلے بتائیں کہ ان کی سمت کیا ہے ؟ ہواؤں کو بتانا یہ بھی ہو گا چلیں گی جب تو کیا رفتار ہو گی ؟
کہ آندھی کی اجازت اب نہیں ہے ! ہماری ریت کی یہ سب فصیلیں ، یہ کاغذ کے محل جو بن رہے ہیں
حفاظت ان کی کرنا ہے ضروری اور آندھی ہے پرانی ان کی دشمن یہ سب ہی جانتے ہیں
کسی کا حکم ہے دریا کی لہریں زرا یہ سرکشی کم کر لیں، اپنی حد میں ٹھہریں ابھرنا اور بکھرنا اور بکھر کر پھر ابھرنا ،
غلط ہے ان کا یہ ہنگامہ کرنا یہ سب ہے صرف وحشت کی علامت ، بغاوت کی علامت بغاوت تو نہیں برداشت ہو گی ، یہ وحشت تو نہیں برداشت ہو گی اگر لہروں کو ہے دریا میں رہنا ، تو ان کو ہو گا اب چپ چاپ بہنا
کسی کا حکم ہے اس گلستاں میں بس اب اک رنگ کے ہی پھول ہوں گے کچھ افسر ہوں گے جو یہ طے کریں گے
گلستاں کس طرح بننا ہے کل کا یقیناً پھول یک رنگی تو ہوں گے
مگر یہ رنگ ہو گا کتنا گہرا کتنا ہلکا یہ افسر طے کریں گے کسی کو یہ کوئی کیسے بتائے
گلستاں میں کہیں بھی پھول یک رنگی نہیں ہوتے ، کبھی ہو ہی نہیں سکتے کہ ہر اک رنگ میں چھپ کر بہت سے رنگ رہتے ہیں
جنھوں نے باغ یک رنگی بنانا چاہے تھے ان کو زرا دیکھو کہ جب اک رنگ میں سو رنگ ظاہر ہو گئے ہیں تو
وہ اب کتنے پریشاں ہیں ، وہ کتنے تنگ رہتے ہیں کسی کو یہ کوئی کیسے بتائے
ہوائیں اور لہریں کب کسی کا حکم سنتی ہیں ہوائیں حاکموں کی مٹھیوں میں، ہتھکڑی میں ، قید خانوں میں نہیں رکتیں یہ لہریں روکی جاتی ہیں تو دریا ہو کتنا بھی پر سکوں ، بے تاب ہوتا ہے اور اس بے تابی کا اگلا قدم سیلاب ہوتا ہے
وسعت اللہ خان  
بشکریہ ایکسپریس نیوز
10 notes · View notes
umeednews · 2 years ago
Text
ضمنی انتخابات: کہاں کہاں کون مدمقابل ۔ ۔ ۔؟؟
ضمنی انتخابات: کہاں کہاں کون مدمقابل ۔ ۔ ۔؟؟
ضمنی انتخابات میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور حکمران اتحاد کے درمیان ہے تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کامیاب ہوئے تھے لیکن رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔ این اے 157 پر پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی اور پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 237 ملیر: این اے 237 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمیل…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
omega-news · 3 years ago
Text
نئی سازشکی
پی ٹی آئی) کے نائب چئیر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک نئی سازش گھڑی جارہی ہے جس کو میں قوم کے سامنے بے نقاب کرنے آیا ہوں۔ فارن فنڈنگ کی سازش گھڑی جا رہی ہے،تحریک انصاف نے سب سوالوں کا جواب دے دیا ہے۔ہم حساب دینے کو تیار ہیں کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے۔لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا بھی حساب ہونا چاہیے۔ہ یہ ایک نئی سازش کے ذریعے عمران خان کو ناہل کرنا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
spotstory · 3 years ago
Photo
Tumblr media
‏محمد شہباز شریف174 ووٹ لے کر وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔ نتیجے کا اعلان پینل آف چئیر سردار ایاز صادق نے کیا۔ (at NATIONAL ASSEMBLY OF PAKISTAN) https://www.instagram.com/p/CcNdxSwqNnG/?igshid=NGJjMDIxMWI=
0 notes
urduchronicle · 11 months ago
Text
عمران خان سمیت 37 سیاستدان الیکشن کمیشن کے نادہندہ نکلے
خیبرپختونخوا میں بڑے بڑے سیاستدان الیکشن کمیشن کے نا دہندہ نکلے جس کی فرہست جاری کردی گئی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ماضی میں جلسے جلوس کے دوران الیکشن قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کئی سیاستدانوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم 37 امیدواروں نے جرمانے ادا نہیں کئے۔ الیکشن کمیشن کی فہرست میں بانی چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان،…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 3 years ago
Text
ڈپٹی چیئرمین نیب نے کرپشن الزامات پر استعفیٰ دیا؟
ڈپٹی چیئرمین نیب نے کرپشن الزامات پر استعفیٰ دیا؟
معلوم ہوا ہے کہ دوسروں کا احتساب کرنے والے نیب کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر نے خود اپنے خلاف کرپشن کے الزامات پر انکوائری سے بچنے کے لیے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ صدر عارف علوی کو بھیجے گئے استعفے میں حسین اصغر نے مستعفی ہونے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا. تاہم نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل نیب لاہور نے حسین اصغر کے خلاف کرپشن الزامات کی شکایت موصول ہونے کے بعد چئیر مین نیب سے تحقیقات…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
swstarone · 4 years ago
Text
پیپلز پارٹی نےسخت الفاظ میں جواب تیار کرلیا
پیپلز پارٹی نےسخت الفاظ میں جواب تیار کرلیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کیے گئے شو کاز نوٹس کا سخت الفاظ میں جواب تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جواب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے تیار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سخت الفاظ سے تیار کردہ جواب اب سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں رکھا جائے گا جس کا اجلاس 11 اپریل کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سخت الفاظ پر مشتمل یہ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 4 years ago
Text
کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے  گالی دے ڈالی - اردو نیوز پیڈیا
کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے  گالی دے ڈالی – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکار کپل شرما تصاویر کھینچنے پر فوٹوگرافرز پر برس پڑے اور گالی دیدی۔بھارتی کامیڈین کپل شرما کی سوشل میڈیا پر وہیل چئیر پر بیٹھی تصویر اور ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم ابھی تک خود کپل یا ان کے کسی دوست نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کامیڈین نے اپنے آپ کو زخمی کرلیا ہے تاہم ایسا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
umeednews · 3 years ago
Text
مظفرگڑھ : اگرحکومت نے جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن ختم نہ کی تو ہم شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے ؛ انجمن تاجران
مظفرگڑھ : اگرحکومت نے جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن ختم نہ کی تو ہم شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے ؛ انجمن تاجران
پواٸنٹ آف سیل مشین وجبری رجسٹریشن ٹیکس نا منظور شیخ عامر سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنجاب کا احتجاجی ریلی سے خطاب ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کی POS پواٸنٹ آف سیل مشین و جبری رجسٹریشن سیلز ٹیکس ،مہنگائی،گیس و بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی و اپر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تفصیل کے مطابق ضلعی و مرکزی انجمن تاجران مظفر گڑھ کے عہدیداران چئیر مین میاں شان…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
omega-news · 3 years ago
Text
حریم شاہ کا بلاول کے لیےمحبت بھرا پیغام،اگلے وزیراعظم کی پیشنگوئی
حریم شاہ کا بلاول کے لیےمحبت بھرا پیغام،اگلے وزیراعظم کی پیشنگوئی
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کے دوران بلاول بھٹو کی زبان پھسلنے پر ان کا مذاق بنانے والوں پر حریم شاہ برس پڑیں۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے، بلاول کی طرح کوئی بھی گڑ بڑ کرسکتا ہے اگر ہم نے بحیثیت مسلمان قرآن…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
asraghauri · 4 years ago
Text
بیٹیو! دیکھنا اعتماد کے نازک آبگینے میں بال نہ آئے - زبیر منصوری
بیٹیو! دیکھنا اعتماد کے نازک آبگینے میں بال نہ آئے – زبیر منصوری
میز پر چئیر رکھ کر اونچائی پر ایک بیٹی کھڑی ہوئی ہاتھ سامنے باندھے آنکھیں بند اور کمر کے بل پیچھے گرنا تھا اس نے مضبوطی سے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آمنے سامنے کھڑی اپنی ساتھیوں پر اعتماد کے ساتھ ایک نظر ڈالی اور پھر ان پر پورا بھروسہ کرتے ہوئے خود کو پیچھےگرا دیا. وہ سب اپنی دوست کے اعتماد پر پورا اتریں اور اسے گرنے اور چوٹ لگنے سے بچا لیا وہ سب باری باری اس عمل سے گزرتی رہیں. انہیں اس…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
informationtv · 4 years ago
Text
14 سال کا افغانی بچہ  گھر سے بھاگ کر پاکستان پہنچ گیاپھر کیا ہوا؟آپ بھی جانیں
14 سال کا افغانی بچہ  گھر سے بھاگ کر پاکستان پہنچ گیاپھر کیا ہوا؟آپ بھی جانیں
14 سال کا افغانی بچہ  گھر سے بھاگ کر پاکستان پہنچ گیا،پھر کیا ہوا؟آپ بھی جانیں لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان میں گھر سے فرار ہوکر پاکستان پہنچنے والے بچے کو لواحقین کے حوالے کردیا۔ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق 14سالہ بچہ سمسور خان جلال آباد افغانستان سے بھاگ کر لاہور پہنچ گیا تھا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے کو داتا دربار لاہور سے ریسکیو کیا جس…
View On WordPress
0 notes