#محکمہ داخلہ
Explore tagged Tumblr posts
topurdunews · 5 days ago
Text
پنجاب میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذجلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد
(قیصرکھوکھر)پنجاب  بھرمیں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذکرتے ہوئے جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ  کا اطلاق آج سے 25 نومبر تک ہو گا،محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،دفعہ 144 کے نفاذ کے بعدصوبہ بھرمیں ہر قسم کے احتجاج، جلسے،جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و…
0 notes
googlynewstv · 1 month ago
Text
 پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،پنجاب میں دفعہ 144نافذ،کالجز میں چھٹی کااعلان
حکومت  پنجاب نےپی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کےبعد پنجاب میں2دن کیلئے دفعہ 144نافذ کردی،پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیوٹ کالجز،یونیورسٹی میں بھی کل چھٹی کااعلان کردیا۔ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ144نافذ کرتے ہوئے صوبےمیں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس…
0 notes
airnews-arngbad · 4 months ago
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 30 July-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰؍ جولائی  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             معذورو ں کیلئے قرض کی حد 50ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ ر وپئے کرنےا ور بزرگ شہریوں کیلئے علیحدہ فلاحی کارپور یشن قائم کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔
                ٭             خریف ہنگام میں کپاس اور سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ہیکٹر مالی امداد دینے کا اعلان۔
                ٭               دہلی میں خانگی کوچنگ کلاس میں طلبہ کی موت کی تحقیقات کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم۔
اور۔۔۔٭       پیرس اولمپکس میںبھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی آج کانسے کے تمغے کیلئے میدان میں اُترے گی۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                ریاست کی تمام میونسپل کارپوریشنوں کو معذوروںکی فلاح و بہبود کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے تربیت، مشاورت اور طبی امداد جیسی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فلاحی مراکز شرو ع کرنے کی ہد ایت وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی ہے۔ وہ کل ممبئی میں فلاحِ معذورین کارپوریشن کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال بھی ریاست میں معذور افراد کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ای رکشہ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ شندے نے فلاحِ معذورین کارپوریشن کیلئے بہبودی فنڈ 500 کروڑ روپےاور معذوروں کیلئے قرض دینے کی حد 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے معذور افراد کے روزگار اور خود روزگار کیلئے فروغِ ہنر مراکز کے تعاون سےہنر مندانہ تربیت کی اسکیم پر عمل درآمد کرنے کی تجویز بھی اس موقعے پر دی۔
                دریں اثناء بزرگ شہری پالیسی کے حوالے سے گزشتہ روز منعقدہ ایک علیحدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے بہبودیِ بزرگ شہری کارپوریشن قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بزرگ شہریوں کیلئے فلاحی اسکیموں پر موثر عملدرآمد کیلئےبیداری مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔
***** ***** *****
                سال 2023 کے خریف ہنگام میں کپاس اور سویا بین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو فی ہیکٹر پانچ ہزار روپے کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ر یاستی وزیرِ زراعت دھننجے منڈے نے یہ اطلاع دی۔اس سے متعلق سرکاری حکمنامہ محکمہ زراعت نے کل جاری کیا۔ ریاست میں کپاس اور سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو کم از کم ایک ہزار اور دو ہیکٹر کی حد کے اندر کاشت کرنے والے کسانوں کو فی ہیکٹر پانچ ہزار روپےکی مالی امداد دی جائے گی۔ کپاس کی کاشت کرنے والے کسانوں کیلئےایک ہزار 548 کروڑ 34 لاکھ روپئے اور سویابین کے کاشتکاروں کیلئےدو ہزار 646 کروڑ 34 لاکھ روپے کے فنڈ کے خرچ کو منظوری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
                عد الت ِ عظمیٰ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ارکان کی اہلیت سے متعلق معاملے میں اجیت پوار اور ان کے ساتھی ارکانِ اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کو شرد پوار نےعد الت ِ عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔ اسی طرح کے دیگر ایک معاملے میں اُدھو ٹھاکرے نے بھی عرضی داخل کی ہے۔ دونوں ہی عرضیوں پر عدالت ِ عظمیٰ ایک ساتھ فیصلہ کرے گی۔ جاری کردہ نوٹس کا جواب موصول ہونے کے بعد عد الت‘ درخواست کو سماعت کیلئے تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔
***** ***** *****
                ممبئی عد الت ِ عالیہ کے چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے نے کہا ہےکہ عام شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا ہم سبھی کی ذمہ داری ہے۔ کل دھولیہ ضلع عد الت کی جدید عمارت کا سنگ ِبنیاد جسٹس اپادھیائے کے ہاتھوں رکھا گیا‘ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
                 دہلی کی ایک کوچنگ کلاس میں بارش کا پانی در آنے سے تین طلباء کی موت کے معاملے میں مرکزی وزارت داخلہ نےایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اندرونِ 30 دن یہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
                دریں اثناء کل اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بھی بحث ہوئی۔ اس دو ران رکنِ پا رلیمان ڈاکٹر فوزیہ خان نے اسکولوں اور کالجوں میں دی جانے والی تعلیم کا معیار بلند کرنے کی ضرورت پر زور د یا۔ انھوں نے کوچنگ کلاسیز کی صورت میں متوازی تعلیمی نظام کی ضرورت نہ ہونے اور اس سلسلے میں ایک ریگولیٹری ادارے کے قیام کی ضرورت کا بھی اظہار کیا۔
                وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اس بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے حادثے دوبارہ نہ ہوں ۔ پردھان نے ریاستی حکومتوں سے کوچنگ کلاسوں کے حوالے سےقوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
                دریں اثنا، اس واقعے کے بعد،دہلی کے 13 تربیتی مراکز کو میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سیٖل کر دیا ہے جبکہ تہہ خانے میںچلنے والے تین تربیتی مراکز بھی بند کردئیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی کوچنگ کلاسیز کی تحقیقات کا حکم دئیے جانے کی وضاحت بھی متعلقہ خبر میں کی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولس نے مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے پر مختصر بحث کے بعد راجیہ سبھا میں مرکزی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگیا۔
                دوپہر کے اجلاس کے بعد لوک سبھا میں بھی بجٹ پر بحث شروع ہوئی، اس بجٹ میں ذات پر مبنی مردم شماری کے بارے میں کوئی وضاحت نہ ہونے پر حزبِ اختلا ف کے قا ئد راہل گاندھی نےناراضگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سانگلی کے رکن پارلیمنٹ وشال پاٹل نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے  آسام اور بہار کے سیلاب پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے‘ تاہم مہاراشٹر میں سیلابی صو رتحال سے ہونے والے نقصانات پر وزیر خزانہ کی جانب سے کوئی تذکرہ نہ کیے جانے پر نار اضگی ظاہر کرتے ہوئے بجٹ پر تنقید کی۔
***** ***** *****
                 دریں اثنا‘راہل گاندھی کے لوک سبھا اسپیکر سے متعلق پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے سوال پر وزیرِ اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نےتنقید کی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی راہل گاندھی کو آئینی عہدہ پر رہتے ہوئے ذمہ داری سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
                پیرس اولمپکس میں بھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلوں میں کانسے کے تمغے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس جوڑی کا مقابلہ آج جنوبی کوریاکی جوڑی سے بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا۔
                 بیڈمنٹن میں، مردوں کے ڈبلز میں چراغ شیٹی اور ساتوک سائی راج رینکی ریڈی کی جوڑی کوارٹر فائنل میں انڈونیشیائی جوڑی سے ٹکرائے گی۔ چراغ-ساتوک کی جوڑی اولمپک مقابلوں میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ جبکہ ہاکی میں بھارتی ٹیم کا ارجینٹینا کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ بھارتی ہاکی ٹیم آج آئرلینڈ سے اپنا میچ کھیلے گی۔
***** ***** *****
                 ایران میں منعقدہ 54ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ مقا بلوں میں بھارت نے پانچ تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ ان میں دو طلائی اور تین نقرئی تمغے شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ کے رِدَم کیڑیا اور مدھیہ پردیش کے وید لاہوٹی نے طلائی تمغہ ، جبکہ مہاراشٹر کے آکرش راج سہائے، اتر پردیش کے بھویہ تیواری اور راجستھان کے جے ویر سنگھ نے نقرئی تمغہ حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں میڈل ٹیبل میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔
***** ***** *****
                رکنِ کونسل پنکجا منڈے نے کل بیڑ ضلعے کا دورہ کیا۔ قانون سا ز کونسل کی رُکنیت کا حلف لینے کے بعد ان کا یہ پہلا بیڑ دورہ تھا‘ جس کے پیشِ نظر عوام کی جانب سے ان کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ منڈے نے ساوَر گائوں گھاٹ اور نارائن گڑھ پہنچ کر درشن کیے‘ جبکہ بیڑ میں چھترپتی شیو اجی مہارا ج کے مجسّمے پر پھول نچھاور کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
                قانون ساز کونسل کے قائد ِ حزبِ اختلاف امباداس د انوے نے الزام عائد کیا ہے کہ لاڈلی بہن اسکیم کا ��علان کرنے والی حکومت لاڈلی بہنوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ نئی ممبئی کے اُرَن میں خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے میں متاثرہ کے افرادِ خانہ سے د انوے نے کل ملاقات کرکے انھیں دلاسہ دیا۔ اس معاملے میں انھوں نے ممبئی کے پولس کمشنر ملند بھارمبے سے بھی ملاقات کرکے خاطیوں کو جلد گرفتار کرکے فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے اور ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
                لاتور کی ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے نے وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کیلئے موصولہ درخواستوں کی جلد سے جلد چھان بین کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ اس ضمن میں تحصیلدار‘ بلاک ڈیولپمنٹ افسر، بہبودیِ اطفال افسر اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ ایک ویڈیو کانفرنسنگ جائزاتی اجلاس منعقد کیا گیا‘ اس موقعے پر وہ مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم سے ایک بھی اہل خاتون محرو م نہ رہے، اس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ لاتور ضلعے میں اس اسکیم کیلئے اب تک تین لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
***** ***** *****
                کنڑ کے سابق رکنِ اسمبلی نتن پاٹل نے کل ممبئی میں اپنے حامیوں کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کی رہائش گاہ پر یہ تقریب منعقد ہوئی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             معذورو ں کیلئے قرض کی حد 50ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ ر وپئے کرنےا ور بزرگ شہریوں کیلئے علیحدہ فلاحی کارپور یشن قائم کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔
                ٭             خریف ہنگام میں کپاس اور سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ہیکٹر مالی امداد دینے کا اعلان۔
                ٭               دہلی میں خانگی کوچنگ کلاس میں طلبہ کی موت کی تحقیقات کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم۔
اور��۔۔٭       پیرس اولمپکس میںبھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی آج کانسے کے تمغے کیلئے میدان میں اُترے گی۔
***** ***** ***** 
0 notes
dpr-lahore-division · 5 months ago
Text
14.07.2024 Comlhroff
NT1
*لاہور/ 7 محرم مانیٹرنگ/مرکزی کنٹرول سنٹرز/کمشنر لاہور دورے*
*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا لاہور کا محرم الحرام جلوس مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول سنٹرز کا دورہ*
کمشنر لاہور کا محکمہ داخلہ پنجاب کے محرم کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر کا دورہ۔آپریشن کا جائزہ
محکمہ داخلہ کنٹرول سنٹر میں تمام اضلاع سے ان لائن مانیٹرنگ فیڈ لی جارہی ہے۔ابھی تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔کمشنر لاہور کو بریفنگ
محکمہ داخلہ پنجاب کنٹرول روم میں تمام محکموں کے فوکل پرسنز 24گھنٹے مصروف عمل ہیں۔بریفنگ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ڈی سی آفس لاہور میں قائم کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر کا دورہ
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی لائیو مانیٹرنگ کے بارے میں بریفنگ دی
کمشنر لاہور کومرکزی کنٹرول سنٹر سے مانیٹرنگ۔فیڈ بیک اور روعمل پراسیس پر بریفنگ دی گئی
*مرکزی کنٹرول روم میں سیف سٹی کیمروں کے ساتھ اضافی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کو موثر بنایا گیا ہے۔کمشنر لاہور*
*لاہور کے مرکزی کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر میں بھی تمام محکمے عاشورہ کے اختتام تک مسلسل کام کرینگے۔کمشنر لاہور*
*کنٹرول روم سے روٹس پر نکاسی آب آپریشن کیلیے بھی مانیٹرنگ میکانزم موجود ہے۔کمشنر لاہور*
*وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی محرم انتظامات کے حوالے سے ہدایات کو یقینی بنایا گیا ہے۔کمشنر لاہور*
سکیورٹی۔ میونسپل و مانیٹرنگ انتظامات کو ہدایات اور ایس اوپیز کیمطابق یقینی بنایا ہے ۔کمشنر لاہور زید بن مقصود
.*ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ منتظمین کے ساتھ براہ راست رابطہ میں ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود*
0 notes
urduchronicle · 10 months ago
Text
جہاں حالات خراب ہوں گے انٹرنیٹ سروس بند کر دی جائے گی، خیبرپختونخوا حکومت
نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال کا کا خیل نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی ذمہ داری شفاف انتخابات کے انعقاد تک تھی ،سکیورٹی کی نگرانی کےلئے پولیس اور محکمہ داخلہ نے الگ الگ کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں،جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں انٹرنیٹ سروس بند کی جائیگی۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات فروز جمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں کل ہونے والے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل ہیں،…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
risingpakistan · 1 year ago
Text
ریڈیو پاکستان، عروج سے زوال تک
Tumblr media
کسی عالیشان سے عالیشان عمارت کو منہدم یا مسمار کردینا کوئی مشکل کام نہیں۔ مثال کے طور پر دنیا کے ساتویں عجوبہ تاج محل کو لے لیجیے جو بے تحاشہ اخراجات اور برسوں کی محنت و مشقت کے بعد تعمیر ہوا تھا لیکن خدانخواستہ اگر کوئی اسے ڈھانا چاہے تو دورِ حاضر کے حربوں اور آلات کے ذریعہ اِسے چند منٹ بلکہ سیکنڈوں میں زمیں بوس کیا جاسکتا ہے۔ کسی شاعر نے کہا ہے: بستی بسنا کھیل نہیں ہے بستے بستے بستی ہے یہی بات اداروں کی تعمیر و تباہی پر صادق آتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں بعض تاریخی عمارتیں لاپرواہی اور عدم توجہی کی وجہ سے شکست و ریخت کا شکار ہو رہی ہیں، اگرچہ آثارِ قدیمہ کا باقاعدہ ایک محکمہ اِن عمارتوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے موجود اور مصروف ہے پھر بھی کچھ نہ کچھ نقص کوششِ بسیار کے باوجود رہ جاتا ہے۔ اب آئیے اداروں کی طرف جن میں ریڈیو پاکستان بھی شامل ہے۔ یہ وہ منفرد ادارہ ہے ��س کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ وطنِ عزیز پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے اعلان کا اعزاز اِسی ادارے کو حاصل ہے، جب 14 اور 15 اگست کے درمیانی وقت یعنی نصف شب جناب مصطفٰی علی ہمدانی نے یہ تاریخی اعلان کرنے کا شرف حاصل کیا تھا۔ 
ریڈیو پاکستان کی سربراہی کا سہرا بابائے نشریات محترم زیڈ اے بخاری کے سَر ہے جنہوں نے 1947 میں کراچی کے ایک غیر آباد علاقہ گِزری میں ٹینٹ لگا کر نشریات کا آغاز کیا تھا کیونکہ اُس وقت پاکستان کے قیام کو زیادہ عرصہ نہیں گُزرا تھا اور ہر طرف بے سروسامانی کا عالم تھا۔ پھر اِسے اُس کے بعد بندر روڈ پر جو اب ایم اے جناح روڈ کہلاتی ہے مویشیوں کے علاج کے شفا خانہ سے متصل مسجد کے میناروں سے مشابہ عمارت میں عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا جہاں یہ برسوں تک موجود رہا کیونکہ کوئی کُشادہ عمارت موجود نہیں تھی اِس لیے اِس کے عملہ کو کھپریل کی چھتوں والی بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پھر بہت برسوں بعد ریڈیو پاکستان کراچی کے بھاگ جاگے اور اِس کے لیے ایک بلند عمارت تعمیر کی گئی۔ زیڈ اے بخاری کے دور میں یہ ادارہ ایک منفرد نشریاتی ادارہ تھا جس میں اہلِ علم و دانش کے علاوہ کسی ایرے غیرے نتھو خیرے کے داخلہ کی بھی کوئی گنجائش نہ تھی۔ 
Tumblr media
صرف بڑے بڑے پڑھے لکھے اور پختہ کار صدا کاروں کے لیے اِس میں گنجائش موجود تھی۔ جس کا ش، ق درست نہ ہو اُس کا مائیکرو فون تک جانا ممنوع تھا۔ریڈیو پاکستان کا یہ معیار بخاری صاحب کی رحلت کے کافی عرصہ بعد تک قائم رہا اور رشید احمد، قاضی احمد سعید اور سید سلیم گیلانی جیسے مایہ ناز براڈکاسٹر اِس کے ڈائریکٹر جنرل مقرر ہوئے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی وزارتِ عظمٰی کے دور میں ریڈیو پاکستان کی اہمیت اور قدر و منزلت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کے ایک تاریخ ساز ایکٹ کے ذریعے باقاعدہ ایک خود مختار قانونی کارپوریشن میں تبدیل کر دیا گیا جس کا نام ہے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی۔بی۔سی)۔ یہ اور بات ہے کہ لوگ اِسے ریڈیو پاکستان کے نام سے جانتے ہیں۔ اِس ایکٹ کا مطالعہ کرنے سے بہت سی باتیں اور نکات معلوم ہوں گے اور واضح ہو جائے گا کہ یہ ایک قطعی خود مختار اور خودکار ادارہ ہے جس کا باقاعدہ ایک بورڈ آف ڈائریکٹرز ہے جو اپنے تمام معاملات خود طے کرے گا۔
وطنِ عزیز میں کیونکہ اثر و رسوخ اور سفارش کلچر عام ہے اس لیے یہاں سب کچھ ممکن ہے اور قواعد و ضوابط دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے قانون کا چلن ہے۔ گُربہ کُشتَن روزِ اوّل کہ اصول پر عمل نہ کرنے کا یہ انجام ہوا کہ باگ ڈور پی۔ بی۔سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہاتھوں سے نکل گئی اور اب حالت یہ ہے کہ اب پچھتاوے کیا ہوَت جب چڑیاں چُگ گئیں کھیت۔ نتیجہ یہ ہے کہ پی۔ بی۔سی کے ملازمین اور پینشنرز کو تین ماہ کی تنخواہ اور پینشن نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ اور اُن کے اہلِ خانہ انتہا سے زیادہ پریشان ہیں۔ اب اُن کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ بیچارے اور بے بس کیا کریں؟ کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں؟ ہم انسان دوست سینیٹر عرفان صدیقی کے ممنون اور شُکر گزار ہیں کہ اُنہوں نے انتہائی جرأت مندی اور حق پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمان کے ایوانِ بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی۔ بی۔ سی) کے حاضر ملازمین اور پینشنرز کی داد رسی کرتے ہوئے صدائے حق بلند کی ہے۔ ہماری محترم صدیقی صاحب سے استدعا ہے کہ وہ اِس معاملہ کو یہیں تک چھوڑ کر مطمئن نہ ہو جائیں بلکہ اُس وقت تک فالو اَپ جاری رکھنے کی زحمت گوارہ فرمائیں جب تک یہ مسئلہ بالآخر ہمیشہ کے لیے حل نہ ہو جائے۔
شکیل فاروقی 
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
cryptoking009 · 2 years ago
Text
لاہور:3 مقامات پر دفعہ144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے تین علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 7روزکیلئے ہوگا، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران احتجاجی مظاہرے، ریلی، جلسہ جلوس اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ان میں مین میربرج سے استنبول چوک تک،سول سیکرٹریٹ کے اطراف اور بلیوورڈ گلبرگ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptosecrets · 2 years ago
Text
پی ایس ایل 8؛ مین بلیو ارڈ گلبرگ اور مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ
 لاہور: حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات اور پی ایس ایل 08 کے تناظر میں مین بلیوارڈ گلبرگ اورمال روڈ (شاہراہ قائد اعظم ) پر دفعہ 144نافذ کر دی۔  تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کی گئی جبکہ پابندی کا اطلاق فوری ہو گا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے7 یوم کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹفیکیشن کے مطابق میاں میر…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
emergingpakistan · 2 years ago
Text
اب ہو گا کیا
Tumblr media
سب نے اپنے اپنے ہاتھوں میں آئینے اٹھائے ہوئے ہیں اور ہر کوئی دوسرے کو آئینہ دکھا رہا ہے کہ دیکھو یہ ہے تمہارا ماضی اور اب دیکھنا ہم تمہارا کیا حال کریں گے ؟ قوم انگشت بدنداں ہے کہ ملک میں آخر ہو کیا رہا ہے کیوں کہ گزشتہ پچاس ساٹھ سال سے یہی ڈرامہ اسٹیج کیا جارہا ہے، کردار وہی ہیں لیکن ہر بار حلیہ بدل کر آجاتے ہیں، یہاں گنڈاسا بردار بھی اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں اور کیدو بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے میں مگن ہیں، ہیر رانجھے کی باتوں کی آڈیو لیکس کے قصے بھی ہیں اور خلوت کی پرچھائیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔ اب ذرا یہ سلسلہ تھما ہے تو نیا قضیہ کھڑا ہو گیا ہے، چولیاں اور چولے بدل کر کپڑے بیچنے کی صدا لگانے والے لباس بدل کر اس اسٹیج پر ہر بار نیا رنگ و روپ اختیار کر کے آتے ہیں، آواز بھی بدلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن شائقین ہیں کہ انہیں ان کی اداؤں سے فوراً پہچان جاتے ہیں اور بار بار پروڈیوسر کو آوازیں لگاتے ہیں کہ مداخلت کرو، بس بہت ہو چکا یہ کردار ہمیں پسند نہیں، ایسے کرداروں کیلئے تو ہم نے مہنگے داموں ٹکٹ نہیں لئے تھے۔
اس بار تو ایسا ہوا ہے کہ بار بار پینترے بدلنے والے اور عوام کی بجائے خواص کا دل موہ لینے والے کو انہوں نے رات کے پچھلے پہرا سٹیج کی پچھلی جانب دھکا دے دیا اور اسٹیج کے عقب سے اب بھی اس کی آوازیں آرہی ہیں کہ مجھے نکال کر غلط کیا آپ لوگوں نے، میں تو اپنا کردار بخوبی نبھا رہا تھا، سب مجھ سے خوش تھے بس باریاں لینے والوں کو ہی مجھ سے مسئلہ تھا اور وہی بار بار کہنیاں مار کر مجھے اتروانے پر بضد تھے۔ بند کریں یہ ڈرامہ اور مجھے واپس لانے کیلئے شائقین سے رائے لیں وہ مجھے واپس اس اسٹیج پر پرفارم کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ بس صاحبو ! یہی حال اس وطن عزیز کی سیاست کا بھی ہو گیا ہے۔ ایک موصوفہ جنہوں نے حال ہی میں ایک سینئر عہدہ سنبھالا ہے، صاف کہہ دیا ہے کہ اگلی باری ہماری ہے۔ یاد تازہ کر دی باریوں کے بدبودار نظام کی، اسی پر تو قوم کو سخت قلق تھا کہ تیس سال سے دو جماعتیں ہی باریاں لے رہی ہیں اور اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہیں، اب پھر باری کی صدا بلند ہوئی ہے، دیکھتے ہیں کہ نئے نئے خارجہ امور کو سمجھنے کی کوشش کرنے والے نوجوان، اک واری فیر ہماری کا نعرہ مستانہ کب بلند کرتے ہیں؟ 
Tumblr media
ویسے موصوف یہ کہہ چکے ہیں کہ میں اگلا وزیر اعظم بنوں گا لیکن کسی نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور بات آئی گئی ہو گئی لیکن جو تازہ باری لینے کا واشگاف اعلان کیا گیا ہے اس پر ہاہا کار ابھی تک نہیں مچی۔ لگتا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے اگلے امیدوار باریاں لینے والوں کے چہیتے بال بچے ہی ہیں وہی ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ خاندانی سیاسی جماعتوں میں موروثیت ایک نئے ویرینٹ کی طرح سرایت کرچکی ہے۔ باپ کے بعد بیٹا اور باپ کے بعد بیٹی، پاکستانی عوام کی قسمت میں یہی لکھا ہے تو کون ٹال سکتا ہے۔ عوام تو بس ایک دن کیلئے اس انگوٹھا چھاپ بڑی بی یا بابے کی طرح سامنے آتے ہیں جن کو امیدیں دلا کر ان کا تابعدار اور خدمت گار ہونے کا تاثر دے کر انگوٹھا لگوا کر سب کچھ چھین لیا جاتا ہے چند دن کے لارے لپے کے بعد دھکا مار کر گھر سے نکال دیا جاتا ہے۔ 
سابق وزیر داخلہ و عوامی رہنما شیخ رشید احمد نے آرمی چیف سے گزارش کی تھی کہ وہ کسی حساس ادارے کے ذمہ دار کو بھیجیں کہ وہ عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش بارے تمام حقائق سے انہیں آگاہ کریں گے کیونکہ زرداری، عمران خان کی جان کے درپے ہیں لیکن اس کے بعد الٹا ان کی عوامی خدمت کے مرکز لال حویلی پر چڑھائی کر دی گئی، انہیں آب پارہ پولیس اسٹیشن کے ایک تفتیشی کی طرف سے تھانے میں پیش نہ ہونے کی صورت میں نتائج بارے سوشل میڈیا پر جاری اسلام آباد پولیس کے ایک بیان کے ذریعے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے اسلام آباد میں پیش ہو کر عدالت کے روبرو سارا معاملہ رکھ دیا۔ ہونا کیا تھا رات گئے دھر لیے گئے۔ دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر گجرات پولیس نے سیڑھی لگا کر چھاپہ مارا، ایسی فسطائیت اس سے پہلے ماضی میں اسی، نوے کی دہائی میں ہی دیکھی گئی تھی جو اب دوبارہ شروع کی گئی ہے۔
آئین شکنی کا سر عام عندیہ دیا جارہا ہے اور آئین کے مطابق نوے روز میں صوبوں کے انتخابات کرانے سے راہِ فرار کے طریقے ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ مقصد صاف ہے کہ وہ فی الوقت عوام کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ملک آئی ایم ایف کے ہاتھ میں گروی رکھ دیا گیا ہے اور عوام کو ایک وقت کی روٹی کابھی محتاج بنا دیا گیا ہے، اس پر ظلم یہ بھی کیا گیا ہے کہ 80 کے قریب ارکان پر مشتمل وفاقی ٹائی ٹینک کابینہ، جس میں 26 وزرا بے محکمہ ہیں، سب اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر قوم کو کفایت شعاری کا بھاشن دے رہے ہیں۔ اشرافیہ کو سالا نہ اربوں روپے ڈکارنے کی اجازت دینے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دس فیصد کم کررہے ہیں اور افسران کو ڈیڑھ سو فیصد بنیادی تنخواہ پر گزارہ الاؤنس دیا جانے والا ہے اور اسی ماہ حکم حاکم’ آئی ایم ایف‘ کی شرائط پر منی بجٹ بھی لایا جا رہا ہے کیونکہ وفاقی سالانہ میزانیہ بنے تو کس برتے پرکیوں کہ خزانہ تو خالی کیا جا چکا ہے۔ سوچ میرے بھائی ! اب ہو گا کیا؟۔
مشتاق احمد قریشی
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
gamekai · 2 years ago
Text
شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
 راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا، محکمہ متروکہ وقف املاک نے علی الصبح پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی۔ ایڈمنسٹریٹر محکمہ متروکہ وقف املاک آصف محمود نے بتایا کہ محکمہ نے راولپنڈی میں شیخ رشید کی لال حویلی سمیت 7 یونٹس کو سیل کیا ہے جبکہ لال حویلی کے ایک یونٹ کی رجسٹری کی تصدیق کے لیے حکام کو لکھ دیا ہے، رجسٹری تصدیق پر سیل کرنے…
View On WordPress
0 notes
topurdunews · 11 days ago
Text
سموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشندھواں پھیلانے والی گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ بند
(24نیوز)لاہور میں سموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشن جاری ہے،دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کا لاہور میں داخلہ بند کردیاگیا۔  سموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آپریشن ٹیم میں محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے حکام شامل ہیں،مشترکہ آپریشن ٹیم نے 25 ٹرک بند کردئیے۔  سموگ کی صورتحال کی وجہ سے لاہورمیں خصوصی انٹری پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے370 گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے…
0 notes
googlynewstv · 3 months ago
Text
پنجاب میں دفعہ144نافذ،جلسے،جلوسوں پرپابندی عائد
پنجاب میں دفعہ144نافذ،جلسے ،جلوسوں،ریلیوں،دھرنوں پرپابندی لگادی۔ محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے…
0 notes
airnews-arngbad · 4 months ago
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 18 July-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۸؍ جولائی  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             گڑچرولی پولس کی کارروائی میں 12 نکسلیوںکا خاتمہ، حکومت کی جانب سے پولس کو 51 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان۔
                ٭             ریاست میں 18 سے 35 سال کی عمر کے بے روزگار نوجوانوں کو صنعتوں میں انٹرن شپ اور اسکالرشپ دینے کا حکومت کا فیصلہ۔
                ٭             پنڈھر پور میں چندر بھاگا بس اسٹینڈ اور مسافر بھون عمارت کی نقاب کشائی۔
اور۔۔۔٭     پونہ کا انسدادِ رشوت ستانی محکمہ کرے گا متنازعہ افسر پوجا کھیڑکر کے اہلِ خانہ کی جائیداد کی تحقیقات ۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                 گڑچرولی ضلع میں مہاراشٹر-چھتیس گڑھ سرحد پر وانڈولی گاؤں کے جنگلاتی علاقے میں کل پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 12 نکسلائیٹس مارے گئے۔ اس مڈبھیڑ میں ہلاک ہونے والے 12 نکسلیوں میں سے دو نکسلیوں کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں ٹِیپا گڑ دلم کی علاقائی کمیٹی کے اراکین لکشمن آترام اور وشال آترام شامل ہیں۔ پولس سپرنٹنڈنٹ نیلوتپل نے بتایا کہ باقی دس افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔ اس تصادم میں پولس سب انسپکٹر ستیش پاٹل کے ساتھ ایک جوان زخمی ہوا ہے جنھیں طبّی امداد کیلئے ناگپور منتقل کیا گیا ہے۔ کل رات آٹھ بجے پولس اور نکسلیوں کے مابین تصادم ختم ہوا، جس کے بعد پولس نے جائے وقو عہ سے تین اے کے 47، دو بندوقیں، ایک کاربائن، سات آٹوموٹیو سمیت دیگر اسلحہ جات ضبط کرلئے۔ اس واردات کے بعد متعلقہ علاقے میں نکسلائٹس مخالف مہم تیز کر دی گئی ہے۔
                دریں اثنا نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر پھڑنویس نے میڈیا نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے اس تصادم کو گزشتہ چند سالوں کا سب سے بڑا تصادم قرار د یتے ہوئے گڑچرولی پولس کیلئے 51 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
                پنڈھر پور میں کل وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں راجرشی چھترپتی شاہو مہاراج ثقافتی بھون کا سنگ ِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ شندے نے بتایا کہ حکومت نے اس ثقافتی عمارت کیلئے پانچ کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا ہے اور مزید 10 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا جائے گا۔ آندھرا پردیش کے تروپتی مندر کی طرز پر پنڈھر پور کے وٹھل مندر ��یں درشن کے انتظامات کرنے کیلئے 103 کروڑ روپے کے فنڈ کا بھی کل وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا۔
                 ریاست کے نوجوانوں کو صنعتی ملازمتوں کے ساتھ براہِ راست ان کاموں کی تربیت یعنی انٹرن شپ دے کر روزگار کیلئے بااختیار بنانےوالی ’’وزیرِ اعلیٰ اُمورِ نوجواں تربیت‘‘ اسکیم کا بھی کل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اعادہ کیا۔
                 اس اسکیم کی معرفت 18 سے 35 سال کی عمر کے بے روزگار نوجوانوں کو صنعتوں میں انٹرن شپ اور اسکالرشپ دی جائے گی۔ اس میں بارہویں کے بعد بے روزگار نوجوانوں کو چھ ہزار روپے، ڈپلومہ کے بعد ا ٓٹھ ہزارروپے اور گریجویٹس نوجوانوں کو دس ہزار روپے کا تربیتی بھتہ دیا جائے گا۔
                دریں اثنا، کل پنڈھر پور میں دیہی ترقیات محکمے کے وزیر گریش مہاجن کے ہاتھوںچندر بھاگا بس اسٹینڈ اور مسافربھون عمارت کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ 11 ہیکٹر اراضی پر تعمیر چندر بھاگا بس اسٹینڈ میں مجموعی طورپر 34 پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں۔ جبکہ مسافروں کے قیام کیلئے تیار کردہ عمارت میں بیک وقت 500 ایس ٹی ملازمین اور تقریباً ایک ہزار مسافرقیام کرسکیں گے۔
***** ***** *****
                آشاڑھی ایکادشی کی مذہبی تقریبات کل مراٹھواڑہ میں روایتی عقیدت و جوش و خرو ش کے ساتھ منائی گئیں۔
                سنت نامدیو مہاراج کی جائے پیدائش ہنگولی ضلع میں نرسی نامدیو پر درشن کیلئے عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ اسی طرح جالنہ شہر کے آنندی سوامی مہاراج کے مندر میں بھی مختلف مذہبی پروگرام منعقد ہوئے۔ شہر میں آنندی سوامی مہاراج کی پالکی کا جلوس نکالا گیا۔
                چھترپتی سمبھاجی نگر سے قریب واقع پنڈھرپور میں بھی کل دن بھردرشن کیلئے عقیدت مندوں کی بھیڑ لگی رہی۔ شہر کے تمام علاقوں میں پنڈھرپور کی جانب پیدل جانے والے عقیدت مندوں کے قافلے شہریان کی توجہ کا مرکز رہے۔
                پربھنی ضلعے کے مانوت روڈ کے جیجاؤ گیان تیرتھ اسکول کی جانب سے پودوں کی اہمیت و افادیت کو واضح کرنے کیلئے کل ایک اشجار ر یلی نکالی گئی۔ جس میں شریک طلباء نے درختوں کی حفاظت، ماحولیات کے توازن کا پیغام دینے والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔
                بیڑ ضلع کے پرلی ویجناتھ میں سنت جگ متر ‘ناگا مندر کے وٹھل رکمنی مندر اور جگ متر مہاراج کی سمادھی کے علاقے کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔
                وِدربھ کی پنڈھری کے نام سے مشہور سنت نگری شیگاؤں میں سنت گجانن مہاراج کے درشن کیلئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہوئی تھی۔
***** ***** *****
                شیو سینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی کے قا ئد و ترجمان سنجے راوت نے کہا ہے کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں تمام 288 سیٹوں پر لڑنے کیلئے تیار ہیں، تاہم انتخابی اتحاد ہونے کے سبب وہ صرف 90 نشستوں کا ہی دعویٰ کریں گے۔ ر ائوت کل ممبئی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے تھے۔ راؤت نے مزید کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کی تینوں بڑی پارٹیاں متح��ہ طور پر یہ الیکشن لڑیں گی، اور ان کی پارٹی نوے نشستوں پر ��میدو ار اُتارے گی‘ جبکہ بقیہ نشستیں دیگر اتحادی جماعتوں کیلئے چھوڑنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
***** ***** *****
                لوک سبھا انتخابات میں احمد نگر انتخابی حلقے سے ہارکا سامنا کرنے والے ڈاکٹر سُجئے وکھے پاٹل کی ای وی ایم ��ور وی وی پیٹ مشینوںکی تصدیق کرنے سے متعلق درخواست پرمرکزی انتخابی کمیشن نے ضلع انتخابی محکمے کو فرضی پول کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس ہد ایت کے مطابق وکھے پاٹل کی جانب سے اعتراض کردہ چالیس پولنگ مراکز پر ووٹنگ مشینوں کی میموری کو خالی کرکے فرضی پولنگ کروائی جائے گی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
                متنازعہ انتظامی افسر پوجا کھیڑکر کے اہلِ خانہ کی ملکیت کی تحقیق پونے انسدادِ رشوت ستانی محکمہ کرے گا۔ کھیڑکر خاندان کی جانب سے غیر محسوب املاک جمع کیے جانے کی شکایت پر یہ تحقیقات کی جائےگی۔ کھیڑکر کے و الد دلیپ کھیڑکر اور والدہ منورما کھیڑکر سمیت سات افراد کے خلاف کسا نوں کو پستول کی نوک پر ڈر انے دھمکانے کا معاملہ درج ہے۔ اس معا ملے میں پولس ان دو نوں کی تلاش کررہی ہے۔
***** ***** *****
                یومِ عاشورہ کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ میدانِ کربلا میںپیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے نواسے حضرت حسین ؓ کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر چھترپتی سمبھاجی نگر میں علمبردار کمیٹی کی جانب تعزیے اور علم و سواریاں نکالی گئیں‘ جبکہ اہلِ تشیع برادری کی جانب سے ماتمی جلوس نکالاگیا۔ ان جلوسوں میں سینکڑوں عقیدت مندو ں نے شرکت کیں۔
***** ***** *****
                چھترپتی شیواجی مہاراج کی بہادری کی علامت شیر کے ناخن والا دستہ کل ممبئی سے ستارا میں خصوصی حفاظتی انتظامات میں منتقل کیا گیا۔ یہ دستہ ستارا کے چھترپتی شیو اجی مہاراج میوزیم کے حفاظتی صندوق میں رکھا گیا ہے‘ او ر آئندہ سات ماہ تک سبھی سیاح اسے دیکھ سکتے ہیں۔
***** ***** *****
                ڈیری صنعت کے وزیر ر ادھا کرشن وِکھے پاٹل نے اپیل کی ہے کہ ر یاست میں اضافی دودھ فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے امول صنعتی گرو پ سمیت دیگر پروسیس سینٹر اضافی 20 لاکھ لیٹر دودھ اکٹھا کریں۔ کل ممبئی میں دودھ کے تاجرو ں اور تمام پروسیس سینٹرز کے ذمہ داران کے ہمراہ ہوئی ایک میٹنگ میں وِکھے پاٹل مخاطب تھے۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان پروسیس سینٹرو ں کی جانب سے تعاون کیا گیا تو ر یاست کے دو دھ کے تاجرو ں کو 35 روپئے فی لیٹر قیمت دینا ممکن ہوجائے گا۔
***** ***** *****
                مہا راشٹر اسٹیٹ پولس ہائوزنگ ا ینڈ ویلفیئر کا رپوریشن کے دھاراشیو میں تعمیر کردہ پولس سپرنٹنڈنٹ ا ٓفس کی نئی عما رت اور 244 رہائشی کوارٹرس کا افتتاح آج دو پہر وزیرِ اعلیٰ ا یکناتھ شندے‘ نائب وزیرِ اعلیٰ دیو یندر پھڑنویس اور اجیت پوار کے ہاتھوں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ عمل میں آئے گا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ اتل کلکرنی کی خصوصی کاوشوں سے یہ عمارت کی تعمیر ہونے کی اطلاع متعلقہ خبر میں دی گئی ہے۔
***** ***** *****
                ��اندیڑ سے ہنگولی کی جانب گٹکا لے جانے والے ایک آئیشر ٹیمپو کو کل کلمنوری پولس نے پکڑلیا۔اس گاڑی سے تقریباً 22 لاکھ روپئے مالیت کا گٹکا ضبط کیا گیاہے۔
***** ***** *****
                محکمۂ موسمیات نے کوکن اور وسطی مہا راشٹر میں آئندہ پانچ دِنوں کیلئے بارش کا آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں طوفانی ہو ائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             گڑچرولی پولس کی کارروائی میں 12 نکسلیوںکا خاتمہ، حکومت کی جانب سے پولس کو 51 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان۔
                ٭             ریاست میں 18 سے 35 سال کی عمر کے بے روزگار نوجوانوں کو صنعتوں میں انٹرن شپ اور اسکالرشپ دینے کا حکومت کا فیصلہ۔
                ٭             پنڈھر پور میں چندر بھاگا بس اسٹینڈ اور مسافر بھون عمارت کی نقاب کشائی۔
اور۔۔۔٭     پونہ کا انسدادِ رشوت ستانی محکمہ کرے گا متنازعہ افسر پوجا کھیڑکر کے اہلِ خانہ کی جائیداد کی تحقیقات ۔
***** ***** *****
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years ago
Text
عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل
نئے ارکانِ میں ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز شامل (فوٹو : فائل)  لاہور: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کو سربراہ سے اختلافات کے سبب تبدیل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کی تفتیش میں تنازعات سامنے آنے، سربراہ کی ارکان سے متعلق شکایات کے بعد محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی سربراہ کے ساتھ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 10 months ago
Text
پنجاب میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے پاک فوج کے 60 ہزار جوان اور رینجرز کی 40 کمپنیاں تعینات
پر امن انتخابات  کے لئے پنجاب بھر کی سیکیورٹی کیلئے پاک آرمی کے 60 ہزار جوان جبکہ رینجرز کی 40 سے زائد کمپنیاں صوبہ بھر میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں دستوں کو…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
moazdijkot · 2 years ago
Text
ڈی جے سائنس کالج نے ڈی اور ای گریڈ کے داخلے منسوخ کردیے
ڈی جے سائنس کالج نے ڈی اور ای گریڈ کے داخلے منسوخ کردیے
  کراچی: صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن نے ڈی جےسندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں سی، ڈی اور ای گریڈ کے دیے گئے داخلوں کی منسوخی کا عمل شروع کردیا ہے اور اطلاعات کے مطابق جمعرات کو 10 طلبہ کے داخلے منسوخ کیے گئے ہیں۔ جن طالب علموں کے داخلے منسوخ کیے گئے وہ شعبہ کمپیوٹر سائنس سے تھے جنہیں میرٹ سے کم نمبروں پر ایڈمیشن دیے گئے تھے، ان تمام طلبا کو اب دیگر متبادل کالجز بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی داخلہ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes