#فرقہ
Explore tagged Tumblr posts
topurdunews · 19 days ago
Text
’تحریک انصاف ایک فرقہ ہے‘
’تحریک انصاف ایک فرقہ ہے‘دانشوروں کی محفل میں یہ جملہ سنا تو میں چونک گیا،یہ اس وقت کی بات ہے جب خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کیلئے رواں دواں تھے تو وفاق اور پنجاب ان کو روکنے کی کوشش کررہا تھا،علی امین گنڈاپور اپنے مقاصد میں تو کامیاب نہ رہے اور خوساختہ’اغواء‘کے بعد کے پی اسمبلی میں خوب گرجے اور گرجتے رہے۔ اب دانش بھی سیاست کی دھول میں کہیں کھو گئی ہے مگر جو نیوٹرل ہیں…
0 notes
masailworld · 2 years ago
Text
سنی کا نکاح کسی اور فرقہ کا نکاح خواں پڑھا دے تو شرعاً کیا حکم ہے؟
سنی کا نکاح کسی اور فرقہ کا نکاح خواں پڑھا دے تو شرعاً کیا حکم ہے؟
سنی کا نکاح کسی اور فرقہ کا نکاح خواں پڑھا دے تو شرعاً کیا حکم ہے؟ ابورضا محمد عمران عطاری مدنی سوال: اہلسنت کا نکاح کسی اور فرقے کا نکاح خواں پڑھا دے تو شرعاً نکاح ہوجائے گا؟ الجوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب سیدی اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں، اگر کوئی ہندو مشرك زوجین کو ایجاب وقبول رو بروئے گواہان کرا دے اور شرائط صحت متحقق ہوں نکاح…
View On WordPress
0 notes
Text
پاراچنار کا نوحہ
ایک بھولا ہوا سانحہ پاراچنار کی شیعہ پشتون کمیونٹی، جو ضلع کرم کے سرسبز پہاڑوں میں بستی ہے، کئی دہائیوں سے فرقہ وارانہ تشدد، حک��متی نظرانداز، اور مسلسل قبائلی تنازعات کا سامنا کر رہی ہے۔ ان کے مصائب پاکستان میں موجود فرقہ وارانہ تقسیم، ناقص گورننس، اور سماجی ناانصافیوں کی سنگین تصویر پیش کرتے ہیں۔ یہ برادری نہ صرف اپنے وجود کی جنگ لڑ رہی ہے بلکہ ایک ایسا مستقبل بھی تلاش کر رہی ہے جہاں ان کے…
0 notes
mnaasilveira · 8 days ago
Link
0 notes
airnews-arngbad · 16 days ago
Text
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 11 ؍نومبر 2024ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے
Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 11 November 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ  :  ۱۱ ؍نومبر  ۲۰۲۴؁ ء
وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭  ریاستی اسمبلی انتخاب میں امید واروں کی تشہیری سر گر میاں زورو پر  ‘عوام سے ملا قات کو دے رہے ہیں تر جیح
٭ چُنائو میں غداری کرنے والے  16؍ امید واروں کو کانگریس پارٹی نے کیا بے دخل 
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں آج سے تصویری رتھ کے ذریعے کی جائے گی رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی 
اور
٭ ہنگولی ضلعے میں گھر میں ووٹ دینے کی سہولت روبہ عمل  ‘  پہلے دِن  700؍ بزرگ  اور   معذوروں نے دیا ووٹ 
اب خبریں تفصیل سے...
ریاستی اسمبلی چُنائو کے تناظر میں امید واروں کی تشہیری سر گر میاں زورو پر جاری ہیں ۔ سبھی امید وار عوام سے ملا قات کر کے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ ساتھ ہی تشہیرکے لیے سوشل میڈیا  کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔ 
اِسی سلسلے میں بی جے پی کے رہنما امِت شاہ نے کہا کہ مہا وکاس آ گھاڑی صرف ووٹوں کی سیاست کر تی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اتحاد کوئی بھی وعدہ پورہ نہیں کرسکتا ۔ وہ کل بلڈھانہ ضلعے میں عظیم اتحاد کے امید وار کے تشہیری جلسے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ یہ جلسہ ملکا پور میں منعقد کیاگیاتھا ۔ اِس کے علا وہ امراوتی ضلعے کے وروڈ میں بھی انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کیا ۔اِس موقعے پر اپنی تقریر میں جناب شاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید واروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ 
***** ***** ***** 
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما مرکزی وزیر نتِن گڈ کری نے کل ایوت محل ضلعے کے راڑے گائوں میں بی جے پی کے امید وار اشوک  اُئی کے
  کے تشہری جلسے میں خطاب کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے عوام سے فرقہ پرستی  اور  علاقہ پرستی سے گریز کرنے کی اپیل کی ۔
***** ***** ***** 
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں کل تمام سیاسی جماعتوں کے امید واروں کی جانب سے پیدل ریلیاں نکالی گئی تھیں ۔ ساتھ ہی جلسوں کا بھی اہتمام کیاگیاتھا ۔ اِسی سلسلے میں اورنگ آباد مشرق حلقہ انتخاب سے عظیم اتحاد کے امید وار  اتُل ساوے نے بھی کل پیدل ریلی نکالی تھی ۔ اِسی حلقے سے مہا وِکاس آگھاڑی کے امید وار  لہو شیواڑے  کی تشہیر کے لیے کانگریس پارٹی کے رہنما امِت دیشمکھ نےکل جلسہ عام میں خطاب کیا ۔ 
اورنگ آباو وسط سے مہا یوتی کے امید وار پر دیپ جیسوال نے بھی کل پیدل ریلی نکال کر عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ اورنگ آباد مغرب حلقہ انتخاب سے مہا وِکاس آ گھاڑی کے امید وار  راجو شندے نے بھی گھر گھر جا کر رائے دہندگان سے ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ مجلس اتحاد المسلمین  MIM    کے سربراہ  اسد الدین اویسی نے بھی کل اورنگ آباد مشرق حلقہ انتخاب سے پارٹی کے امید وار  امتیاز جلیل کے تشہیری جلسے میں خطاب کیا ۔
دھارا شیو ضلعے کے تلجا پور اسمبلی حلقے سے مہا یو ��ی کے امید وار   رانا جگجیت سنگھ پاٹل  کی تشہیر کے لیے بھی کل ریلی نکالی گئی تھی۔ 
***** ***** ***** 
گنگا پور حلقہ اسمبلی میں مہا وِکاس آ گھاڑی کے امید وار  ستیش چو ہان کی تشہیر کے لیے راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے سر براہ شرد پوار نے جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ اِس کے علا وہ جناب شرد پوار نے کل  دھارا شیو ضلعے کے بھوم- پرنڈا   اسمبلی حلقے میں مہا وِکاس آ گھاڑی کے امید وار  راہل میٹے کے تشہیری جلسے میں خطاب کیا ۔ اِس کے بعد انھوں نے جالنہ ضلعے میں گھن سائونگی حلقے سے مہا وکاس آگھاڑی کے امید وار  راجیش ٹو پے کے تشہیری جلسے میں اظہار خیال کیا ۔ 
***** ***** ***** 
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری میں مہاو ِکاس آ گھاڑی کے امید وار  سنتوش ٹارپھے کی تشہیر کے لیے شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ  اُدھو ٹھاکرے نے جلسہ عام میں خطاب کیا ۔
***** ***** ***** 
اسمبلی انتخابات میں غداری کرنے والے  16؍  امید واروں کو کانگریس پارٹی نے  6؍ برسوں کے لیے پارٹی سے بے دخل کر دیا ہے ۔ پارٹی کے ریاستی صدر  نانا پٹو لے نے کل اِس خصوص میںاطلاع نامہ جاری کیا ۔  مہا وِکاس آ گھاڑی  اور  کانگریس پارٹی کے امید واروں کے خلاف در خواست دے کر پارٹی کے اصولوں کی پامالی کرنے کی پا داش میں مذکورہ کارروائی کی گئی ہے ۔ 
***** ***** ***** 
سامعین اسمبلی انتخاب کے خصوص میں آکاشوانی کی جانب سے ہر شام   7؍ بج کر  10؍ منٹ پر نشر کیے جا رہے پروگرام  ’’  آ ڈھا وا  وِدھان سبھا متدار  سنگھا چا  ‘‘  میں آج  پونا ضلعے کے اسمبلی حلقہ انتخابات کاجائزہ پیش کیا جائے گا ۔
***** ***** ***** 
ریاست بھر میں رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے مختلف سرگر میاں انجام دی جا رہی ہیں۔ اِسی سلسلے میں آج چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے سبھی اسمبلی حلقوں میں تصویری رتھ کے ذریعے رائے دہندگان کو  ووٹ دینے کی تر غیب دی جائے گا ۔یہ رتھ صبح 11؍ بجے ضلع کلکٹر دفتر سے  نکالا جائے گا ۔ 
اِسی طرح ضلعے کے گنگا پور  -   خلد آباد حلقہ انتخاب میں رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے  ریلیاں  ‘  خطوط لکھنے  ‘  رنگولی بنا نے  ‘  تقریری   ‘  مضمون نویسی  اور  اسٹریٹ ڈراموں جیسی سر گر میاں انجام دی جائیں گی ۔ یہی سرگر میاں کل گنگا پور  ‘  جام گائوں  ‘  والوج  ‘  رانجن گائوں  ‘  شی لے گائوں  ‘  اور  لاسور اسٹیشن میں بھی انجام دی گئی ۔
***** ***** ***** 
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** ***** 
ناندیڑ میں رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے سو  ئیپ کے تحت آج  نوجوان ووٹرس کا میلہ لگا یا جائے گا ۔ ساتھ ہی پولس بھرتی رہنمائی پروگرام کا بھی نظم کیا جائے گا ۔یہ میلہ صبح  11؍ بجے  ناندیڑ کے  آئی  آئی  بی  پرن کُٹی  ‘  ہرش نگر   شام نگر ناندیڑ میں منعقد کیا جائے گا ۔ 
***** ***** ***** 
ہنگولی ضلعے میں گھر پر ووٹ دینے کی سہولت پر عمل د رآمد کیا جا رہا ہے ۔ کل پہلے  ہی دِن  700؍ بزر گ رائے دہندگان  اور  معذور ووٹرس نے اِس سہو لت کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ۔ خیال رہے کہ ہنگولی ضلعے میں گھر پر ووٹ دینے کی سہولت حاصل کرنے کے لیے   ایک ہزار
  70؍ رائے دہندگان نے اندراج کر وا یا ہے ۔ 
اِسی سلسلے میں سین گائوں تعلقے کے ہوڑی میں رہنے والے  102؍ سالہ بزرگ نے بھی کل اپنا حقِ  رائے استعمال کیا ۔
***** ***** ***** 
 بیڑ ضلعے کے آشٹی اسمبلی حلقہ میں  6؍ امید واروں کو نوٹِسیں اِرسال کی گئی ہیں ۔ ان حلقوں میں امید واروں کے چُناوی اخرجات کی پہلی جانچ پڑ تال گزشتہ جمعہ کے دن کی گئی تھی ۔ جس کے بعد امید وار  محبوب اِبراہیم شیخ   اور  پر دیپ چوہان  کو چُناوی اخرجات پیش کرنے میں تاخیر کی وجہ بتا نے   اور  سُریش دھس  ‘  باڑا صاحیب آجبے  اور  بھیم رائو دھونڈے کو  حساب کتاب میں غلطیوں کی وضاحت  48؍ گھنٹوں میں پیش کرنے کو کہا گیا ہے ۔ آشٹی کے چُنائو فیصلہ افسر  وسیم شیخ نے  مذکورہ امید واروں کو یہ نوٹِسیس اِرسال کی ہیں ۔
***** ***** ***** 
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ایک سر کاری افسر کے خلاف کارروائی کرنے کی تجویز پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اِسی طرح دوسرے افسر کو متنبہ کیاگیا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق خلد آباد میں واقع کوہِ   نور  آرٹس  ‘  سائنس  اور  کامرس کالج کے پرنسپل  ڈاکٹر شنکر امبھو رے  اور  شعبہ تعمیراتِ عامہ کے کار گذار انجینئر  اشوک یے ریکر  کے خلاف شکایات موصول ہونے پر  کمرہ  ضابطہ اخلاق کے نوڈل افسر   وِکاس مینا نے معاملے کی سنوائی کر کے کارروائی کا حکم دیا ۔
***** ***** ***** 
ناندیڑ پولس کی عملداری میں ہاتھ بھٹیوں کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے کل ناندیڑ   ‘  پر بھنی  ‘  لاتور  اور  ہنگولی میں بیک وقت  ہاتھ بھٹیوں پر چھاپے مارے گئے ۔ اِس کارروائی میں  22؍ لاکھ   59؍ ہزار  160؍  روپئے مالیت کا ساز و سامان ضبط کیاگیا ۔ساتھ ہی  169؍ معاملات درج کیے گئےہیں۔ناندیڑ پولس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل  شاہ جی اُماپ نے یہ معلومات دی ۔ 
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی انتخاب کی مناسبت سے ریاست بھر میں نافذ ضابطہ اخلاق کے دوران ناندیڑ ضلع ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ  3؍ دنوں میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 8؍ لاکھ 17؍ ہزار  30؍روپئے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کی ۔ ناندیڑ میں تعینات ریاستی  ایکسائز  سپرنٹنڈنٹ گنیش پاٹل نے یہ اطلاع دی ۔  خیال رہے کہ ناندیڑضلعے کے  9؍ اسمبلی حلقوں میں پُر امن پولنگ کر وانے کے مقصد سے ضلع کلکٹر  نیز  چُنائو فیصلہ افسر  ابھیجیت رائوت نے  شعبہ ایکسائز کو مستعد رہنے  اور  ضروری اقدام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 
***** ***** *****
پر بھنی شہر کے قریب بسمت شاہراہ پر کل ایک ٹریکٹر نے  دو  پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی ۔ اِس حادثے میں  میاں بیوی  اور  اُن کا بیٹا موقعے پر ہی جا بحق ہو گئے ۔ یہ لوک  پر بھنی سے ہنگولی ضلعے کے اونڈھا میں آباد  انجان واڑی جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ 
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭  ریاستی اسمبلی انتخاب میں امید واروں کی تشہیری سر گر میاں زورو پر  ‘عوام سے ملا قات کو دے رہے ہیں تر جیح
٭ چُنائو میں غداری کرنے والے  16؍ امید واروں کو کانگریس پارٹی نے کیا بے دخل 
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں آج سے تصویری رتھ کے ذریعے کی جائے گی رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی 
اور
٭ ہنگولی ضلعے میں گھر میں ووٹ دینے کی سہولت روبہ عمل  ‘  پہلے دِن  700؍ بزرگ  اور   معذوروں نے دیا ووٹ  
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
aakhripaigham · 1 month ago
Text
(Bang-e-Dra-023) Syed Ki Loh-e-Turbat
Mudda Tera Agar Dunya Mein Hai Taleem-e-Den Turk-e-Dunya Qoum Ko Apni Na Sikhlana Kahin
If your aim in the world is din’s education Never teach your nation world’s abdication
Wa Na Karna Firqa Bandi Ke Liye Apni Zuban Chup Ke Hai Baitha Huwa Hangama-e-Mehshar Yahan
Do not use your tongue for sectarianism Resurrection Day’s tumult for booty is stalking
Wasl Ke Asbab Paida Hon Teri Tehreer Se Dekh! Koi Dil Na Dukh Jaye Teri Taqreer Se
Your writings should pave the way for unity Beware! No heart should be hurt by your speech
Mehfil-e-Nau Mein Purani Dastanon Ko Na Chhair Rang Par Jo Ab Na Ayen Un Afsanon Ko Na Chhair
In the new congregation do not start old tales Do not start again what are now unacceptable tales
Tu Agar Koi Mudabbar Hai To Sun Meri Sada Hai Dalairi Dast-e-Arbab-e-Siasat Ka Asa
Listen to my advice if you are any statesman Courage is your support if you are a leader of men
Arz-e-Matlab Se Jhijhak Jana Nahin Zaiba Tujhe Naik Hai Niyyat Agar Teri To Kya Parwa Tujhe
Hesitation in expressing your purpose does not behoove you If your intentions are good you should not fear anything
Banda-e-Momin Ka Dil Beem-o-Riya Se Paak Hai Quwwat-e-Farman-Rawa Ke Samne Bebaak Hai
The Mu’min’s heart is clear of fear and hypocrisy The Mu’min’s heart is fearless against the ruler’s power
مدّعا تیرا اگر دنیا میں ہے تعلیمِ دیں ترکِ دنیا قوم کو اپنی نہ سِکھلانا کہیں وا نہ کرنا فرقہ بندی کے لیے اپنی زباں چھُپ کے ہے بیٹھا ہوا ہنگامۂ محشر یہاں وصل کے اسباب پیدا ہوں تری تحریر سے دیکھ! کوئی دل نہ دُکھ جائے تری تقریر سے محفلِ نَو میں پرانی داستانوں کو نہ چھیڑ رنگ پر جو اَب نہ آئیں اُن فسانوں کو نہ چھیڑ تُو اگر کوئی مدبّر ہے تو سُن میری صدا ہے دلیری دستِ اربابِ سیاست کا عصا عرضِ مطلب سے جھجک جانا نہیں زیبا تجھے نیک ہے نیّت اگر تیری تو کیا پروا تجھے بندۂ مومن کا دل بیم و ریا سے پاک ہے قوّت فرماں روا کے سامنے بے باک ہے
1 note · View note
dpr-lahore-division · 2 months ago
Text
بہ تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حکومت پنجاب ننکانہ صاحب فون نمبر056-9201028
ہینڈ آوٹ نمبر399
ننکانہ صاحب:( )15 ستمبر 2024۔۔۔۔۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس کی تقریب آفیسر کلب ننکانہ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس، ضلعی افسران، ضلعی میلاد مصطفی کمیٹی، مختلف مکاتب فکر کیعلماء کرام سکھ، عیسائی برادری کے علاؤہ سول سوسائٹی کے افراد اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا درس امن، محبت، اخوت، بردباری اور تحمل برداشت و درگذر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دن صرف منانا ہی نہیں بلکہ درس پر عمل کرنا ہے جو درس ہمیں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی پاک تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے، نبی پاک کی محبت بارے اپنی نسلوں کو تربیت دیں کہ وہ رسول اللّٰہ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں، ہمارے رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی ہمارے لیئے بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے محبوب ترین نبی ہیں جشن میلاد النبی کے دن کو جوش و خروش اور محبت سے منائیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ ضلع بھر میں بارہ ربیع الاوّل کے جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک، صفائی ستھرائی، لائٹنگ سمیت سیکورٹی کے فول پروف انتطامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء و مشائخ فرقہ وارانہ تقاریر سے پرہیز کریں، بارہ ربیع الاوّل کے بابر کت دن کی آمد قریب ہے، ضلع ننکانہ امن کا گہوارہ ہے،ضلع میں امن و امان کے قیام میں علماء کرام کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر امن کی اس فضاء کو برقرار رکھنا ہے، پہلے کی طرح ربیع الاوّل کے پر امن انعقاد کیلئے تما م مکتبہ فکر کے علماء کر ام کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام کا نزرانہ پیش کیا گیا اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
0 notes
googlynewstv · 5 months ago
Text
محرم الحرام ،پنجاب بھر میں دفعہ144نافذ
محرم الحرام کے پیش نظرپنجاب بھر میں دفعہ144نافذکردی گئی۔ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہو گی۔مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ کسی بھی ڈیوائس سے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے…
0 notes
minhajbooks · 5 months ago
Text
Tumblr media
🔰 صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب
🛒 کتاب آرڈر کرنے کیلئے کلک کریں👇 🚚 ہوم ڈیلیوری https://www.minhaj.biz/item/sahaba-karam-wa-ahl-bayt-athar-ra-ke-fazail-o-manaqib-bbc-0002
🧾 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے فضائل و مناقب پر مستند احادیث کا مجموعہ 🧾 عظمت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور عظمت اہل بیت اطہار علیھم السلام پر لاجواب تالیف 🧾 محبت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور مؤدت اہل بیت اطہار علیھم السلام کے لیے ایک اثر انگیز کتاب 🧾 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اہل بیت اطہار علیھم السلام کے نفوس قدسیہ کے متعلق اخیار امت اور اکابر اسلاف کے عقیدۂ صحیح کی ترجمانی 🧾 فرقہ وارانہ رجحانات کے تدارک کے لیے انتہائی مؤثر کتاب 🧾 عربی متون مع اعراب، ترجمہ اور تحقیق و تخریج
📑 فہرست
🔹 باب 1 : حضور ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 2 : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 3 : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 4 : حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 5 : حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 6 : خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کے جامع مناقب 🔹 باب 7 : مہاجرین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 8 : انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب کا بیان 🔹 باب 9 : اہلِ بدر اور اہلِ حدیبیہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 10 : عشرہ مبشرہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 11 : صحابیات رضی اللہ عنہن کے مناقب 🔹 باب 12 : حضور ﷺ کے اہلِ بیت اور قرابت داروں علیہم السلام کے مناقب 🔹 باب 13 : اُمّھات المؤمنین رضی اللہ عنہن کے مناقب 🔹 باب 14 : سیدۂ کائنات فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے مناقب 🔹 باب 15 : حسنین کریمین علیہما السلام کے مناقب 🔹 باب 16 : امام محمد مہدی علیہ السلام کے مناقب
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 🔖 قیمت : 720 روپے 📄 صفحات : 688 🧾 زبان : اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ 🚚 ہوم ڈیلیوری
💬 وٹس ایپ لنک / نمبر 👇 https://wa.me/9203224384066
0 notes
liebesrituale32 · 6 months ago
Link
0 notes
topurdunews · 6 days ago
Text
وی پی این کا استعمال اسلامی نظریاتی کونسل کا ایک اور بیان آ گیا
 (24نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ وی پی این یا کوئی اور ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر شرعی نہیں البتہ ان کے استعمال کو درست انداز میں ہونا چاہییے،رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہی شرعی طور پر درست ہوگا۔  سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا  جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کو اسلامی تعلیمات کے فروغ، ملکی سلامتی کیلئے استعمال ہونا چاہیے ،اسے توہین مذہب، فرقہ…
0 notes
Text
ڈان اخبار اداریہ : ’کرم کے حالات پر قابو نہ پایا گیا تو فرقہ وارانہ تنازعات ملحقہ اضلاع میں پھیل سکتے ہیں‘
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ چند ماہ سے صورت حال عدم استحکام کا شکار ہے، ایسے میں جمعرات کو پیش آنے والا ہولناک واقعہ حیران کُن نہیں تھا۔ لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر کیے جانے والے دہشتگردانہ حملے میں کم از کم 38 افراد جاں بحق ہوئے جوکہ رواں سال پیش آنے والے کسی انفرادی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس قافلے میں زیادہ تر شیعہ کمیونٹی کے افراد سوار تھے۔…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
dpr-lahore-division · 2 months ago
Text
بہ تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب
ننکانہ صاحب:15 ستمبر 2024
ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیراہتمام آفیسر کلب میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس سمیت ضلعی افسران موجود
ضلعی میلاد مصطفی کمیٹی ، مختلف مکاتب فکر کےعلماء کرام سکھ عیسائی برادری کے علاؤہ سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت
ربیع الاول کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا درس امن محبت اخوت بردباری اور تحمل برداشت و درگذر کرنا ہے۔ڈی سی تسلیم اختر راو
ہمیں یہ دن صرف منانا ہی نہیں بلکہ درس پر عمل کرنا ہے جو درس ہمیں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے دیا۔ڈی سی ننکانہ
ہمارے پیارے نبی پاک تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے۔ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راو
نبی پاک کی محبت بارے اپنی نسلوں کو تربیت دیں کہ وہ رسول اللّٰہ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں۔ڈی سی ننکانہ
ہمارے رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی ہمارے لیئے بہترین نمونہ ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے محبوب ترین نبی ہیں جشن میلاد النبی کے دن کو جوش و خروش اور محبت سے منائیں گے۔ڈی سی ننکانہ
علماء و مشائخ فرقہ وارانہ تقاریر سے پرہیز کریں۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو
بارہ ربیع الاوّل کے بابر کت دن کی آمد قریب ہے ، ضلع ننکانہ امن کا گہوارہ ہے۔سید ندیم عباس
ضلع میں امن و اما ن کے قیام میں علماء کرام کا اہم کردار ہے۔ڈی پی او سید ندیم عباس
ہم سب نے ملکر امن کی اس فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
پہلے کی طرح ربیع الاوّل کے پر امن انعقاد کیلئے تما م مکتبہ فکر کے علماء کر ام کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے۔سید ندیم عباس
تقریب کے اختتام پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام کا نزرانہ پیش کیا گیا اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی
0 notes
businessprofilehtll · 6 months ago
Link
0 notes
nuktaguidance · 8 months ago
Link
فرقہ واریت اور مسلک پرستی میں فرق
فرقہ واریت اور مسلک پرستی کی مذمت، نقصانات اور اتحاد امت کے فوائد پر اکابرین امت کے خیالات و اقوال پر مبنی اہم رسالہ۔ جس میں یہ بھی سمجھایا گیا ہے کہ فرقہ واریت اور مسلک پرستی میں فرق کیا ہے، اور اصل فرقہ واریت کیا ہے اور اس کے کون ذمہ دار ہیں؟
مرتب:  مولانا سید عبدالوہاب شاہ شیرازی
0 notes
liebesrituale32 · 6 months ago
Link
0 notes