#سمیں
Explore tagged Tumblr posts
pinoytvlivenews · 2 months ago
Text
پی ٹی اے نے مزید پاکستانیوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا اعلان کر دیا
(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی  کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔   پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ  لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والوں کو فوری طور سمیں اپنے نام منتقل کروالیں مقررہ معیاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی جو فوت شدہ لوگوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
نان فائلرز کو ایف بی آر کے حتمی نوٹس، بجلی کے کنکشن منقطع کئے جائیں گے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی نوٹس جاری کردیے، ہیں جس کے بعد ان کے ہوٹیلیٹی کنکشنز منقطع کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 15 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے مشن پر کام تیز کردیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا تھا کہ کنیکشن کاٹنے اور موبائل سمیں بلاک کرنے کی مشق جنوری 2024 میں نافذ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
breakpoints · 3 years ago
Text
جعلی سمیں سائبر کرائم کی جڑ ہیں: ایف آئی اے اہلکار | ایکسپریس ٹریبیون
جعلی سمیں سائبر کرائم کی جڑ ہیں: ایف آئی اے اہلکار | ایکسپریس ٹریبیون
کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جمعرات کو جعلی سموں کو سائبر کرائم کی جڑ قرار دیا اور ان کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے۔ کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے اعلیٰ تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض نے کہا کہ جعلی سموں کے خلاف آپریشن گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ “مختلف کی سات فرنچائزز [mobile] شہریوں کی جانب سے پی ٹی اے…
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 3 years ago
Text
جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے فون سمیں فعال اور فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار - اردو نیوز پیڈیا
جعلی فنگر پرنٹ کے ذریعے فون سمیں فعال اور فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین فیصل آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سلیکون کے جعلی فنگر پرنٹ بنا کر موبائل فون سمیں نام کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے بھکر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیلیکون سے بنے انگوٹھے لگاکر جعلی موبائل سمز کی ایکٹیویشن کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے سلیکون سے بنے 6500…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years ago
Text
ایف بی آر کی یقین دہانی تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی  
ایف بی آر کی یقین دہانی تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی  
اسلام آباد: تاجروں نے ایف بی آر حکام کی یقین دہانی اور ضمانت کے بعد آج 27 ستمبر کو دی گئی ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انھیں موبائل سروس، گیس اور بجلی کی سہولیات سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ نئے صدارتی آرڈیننس میں یہ قوانین متعارف کرائے گئے تھے جس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے تاجروں نے آج احتجاج کی کال دی تھی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ 17 ستمبر کو ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا تھا جس میں ایف بی آر کو اختیارات دیئے گئے تھے کہ وہ گیس بجلی کے کنکشن جبکہ موبائل فون کی سمیں بھی غیر فعال کر سکیں گے۔ تاہم اس معاملے پر تصفیہ ہونے کے بعد تاجروں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدراتی آرڈیننس پر تاجر تنظیموں کو شکوک وشہبات تھے جنھیں مل کر دور کر دیا گیا ہے۔
اس معاملے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاجروں کی تنظیم کے صدر کاشف چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری تمام غلط فہمیوں اور الجھنوں کو دور کر دیا گیا ہے۔ اس آرڈیننس کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں تھا۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ کچھ عناصر عوام کو گمراہ کر رہے تھے، ہم واضح کرتے ہیں کہ موبائل سمیں، بجلی اور گیس کے کنکشن کسی صورت معطل نہیں کئے جائیں گے۔ صرف وہ افراد ہی اس صورتحال کا سامنا کریں گے جو ٹیکس دہندگان کی فعال فہرست کا حصہ نہیں بن رہے۔
window.fbAsyncInit = function() FB.init( appId : 315458908831110, xfbml : true, version : "v2.12" ); FB.AppEvents.logPageView(); ; (function(d, s, id) var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); (document, "script", "facebook-jssdk")); Source link
0 notes
pakistan24 · 4 years ago
Text
احمد عمر شیخ کی رہائی کے لیے جیل توڑنے کی کوشش میں 97 گرفتار کیے: حکومت
احمد عمر شیخ کی رہائی کے لیے جیل توڑنے کی کوشش میں 97 گرفتار کیے: حکومت
سپریم کورٹ میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کے مقدمے کی سماعت کے دوران احمد عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کے ساتھ روابط اور ملزم کی رہائی کے لیے جیل توڑنے کی کوششوں کا بتایا گیا ہے۔ پیر کو سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے عدالت کو بتایا کہ احمد عمر شیخ سے جیل میں سات موبائل سمیں برآمد ہوئیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے مطابق برآمد کی گئی سمز میں سے ایک برطانیہ کی تھی۔ جسٹس…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
geenewshd · 4 years ago
Photo
Tumblr media
لاہور : موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ اس سے قبل ملزم کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 شامل ہے اس لیے ریمانڈ نہیں دے سکتے لہذا ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو بکتر بند گاڑی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچایا ، جہاں عدالت نے ملزمان کو 14 روز تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ پولیس نے عدالت کوبتایا کہ واقعے کا مقدمہ خاتون کےعزیز سردار شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ موٹروے زیادتی کیس میں دوروزقبل ملزم شفقت کو گرفتار کیا گیا تھاجسے خود سے گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ شفقت کو دیپالپور سے حراست میں لیا گیا اور اسے لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔ملزم شفقت سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے اور شفقت کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی میچ کر گیا ہے۔ ملزم شفقت نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں شفقت نے اعتراف کیا کہ 9 ستمبر کو وہ اور عابد ڈکیتی کی غرض سے گاڑی کے پاس گئے، پہلےخاتون سےلوٹ مار کی اور پھرزیادتی کا نشانہ بنایا۔ شفقت کا والد اللہ دتہ بھی پولیس کی حراست میں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل سم اللہ دتہ کے نام پرہے جو بیٹا استعمال کررہاتھا،شفقت کو گرفتار کرکے ڈی این اے کرایاگیا، رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب موٹر وے خاتون زیادتی کیس میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور آج پولیس نے ایک اور ملز م کو گرفتار کر لیا ہے۔ مرکزی ملزم عابد کا ساتھی اقبال عرف بالا مستری کو سی آئی اے نے وقار اور عباس کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ۔حکام کے مطابق ملزم بالامستری واقعے سے پہلے عابد کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ملوث رہا،ملزم واردات کے روز راستے سے ہی واپس چلا گیا تھا ، بالا مستری کی گرفتاری سے عابد کو ڈھونڈا آسان ہو گا ، اس کے قبضہ سے دس موبائل سمیں برآمد ہوئیں ہیں جن کے ذریعے یہ عابد کے ساتھ رابطے میں تھا ۔ شفقت کی گرفتاری کے بعد کیس کے مرکزی ملزم عابد پر بھی گھیراتنگ ہوگیا ہے اور پولیس عابدکی تلاش میں جگہ جگہ چھاپےمار رہی ہے جبکہ عابد کے والداوردوبھائیوں سےتفتیش جاری ہ https://www.instagram.com/p/CFKQj9vlJ0c/?igshid=esijjbgxmj3b
0 notes
gcn-news · 5 years ago
Text
شہریوں کے فنگر پرنٹ چرا کر جرائم کرنے والا گروہ گرفتار
Tumblr media
ملتان — ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے ایک ایسے گروہ کے رکن کو حراست میں لیا ہے جو نادرا اور الیکشن کمشن کے ریکارڈ تک رسائی اور شہریوں کا ڈیٹا چوری کرنے اور سیلیکون سے ان کے فنگر پرنٹ کی کاپی تیار کر کے مختلف وارداتوں میں استعمال کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے 4 ہزار 6 سو سے زائد شہریوں کے سیلیکون سے تیار کیے گئے فنگر پرنٹس کی کاپیاں ملی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ان فنگر پرنٹ کی کاپی بیظیر انکم سپورٹ پروگرام، غیر قانونی گیٹ وے، جعلی ضمانتوں سمیت متعدد جرائم میں استعمال کر رہے تھے۔ اس گروہ میں شامل مختلف موبائل فون کمپنیوں کے اور ایک کمپیوٹر شاپ کے مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کی مجموعی تعداد چھ سے زیادہ ہے۔ ایف آئی اے ملتان کے سائبر کرائم ونگ کے انچارج حسن جلیل کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ان جعلی سلیکون انگوٹھے کے ذریعے موبائل فونز کی سمیں بھی ایشو کر رہا تھا جو مختلف جرائم میں استعمال ہو رہی تھیں۔ ہم اس وقت ایک گروہ کے ملزم علمدار کو گرفتارکر کے نیٹ ورک کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں"۔ ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے ووٹرز کی فہرستیں، ٹریسنگ پیپرز، سیلیکون شیشیاں، سم ڈیوائس، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ گروہ اب تک کی تفتیش کے مطابق ایک کروڑ کی مالیت کا فراڈ کر چکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے نے اس کیس کی درج ایف آئی آر میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Read the full article
0 notes
urdubbcus-blog · 6 years ago
Photo
Tumblr media
زیر حراست نیب کے جعلی افسر کے گھر پر چھاپہ کیا کچھ برآمد ہوا؟اہلکار دیکھ کر دنگ رہ گئے اسلام آباد/ملتان (اے این این )قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب ملتان کی ایک ٹیم نے احمد ممتاز باجوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سر برا ہی میں ملتان میں نیب کے جعلی افسر ملزم سید محمد اعجاز حسین کاظمی کی نشاندہی پر ان کے گھر بہاول پور سے 34لاکھ روپے 16،موبائل فون ،7مختلف موبائل فون کمپنیوں کی جعلی سمیں ، مختلف محکموں کی جعلی مہریں اور وزٹنگ کارڈز برآمد کر لیے ہیں۔جبکہ ملزم سید محمد اعجاز حسین کاظمی کے مختلف بنکوں کے اکاؤنٹس میں موجودکروڑوں روپے کی موجودگی کا بھی مبینہ طور پر پتہ لگالیا ہے ۔ قومی احتساب بیورو کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب ملتان نے نیب کے جعلی افسر سید محمد اعجاز حسین کاظمی کی طرف سے لوٹے گے مختلف افراد اور اداروں کے افسران سے بھی رابطہ کر لیا ہے جن کو ملزم سیّد محمد اعجاز حسین کاظمی نے لوٹا تھا ۔ ان تمام افراد کو قانون کے مطابق معزز احتساب عدالت کی اجازت سے متعلقہ متاثرین کو واپس کی جائے گی۔ واضع رہے کہ نیب ملتان نے گزشتہ روز سیّد محمد اعجاز حسین کاظمی کو نیب کا جعلی افسر بن کر عوام کو لوٹنے اور سرکاری افسران سے غیر قانونی کام کرانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم سیّد محمد اعجاز حسین کاظمی نے ریونیو اتھارٹیز کے ساتھ مل کر عوام کے تقریباً 26 ملین روپے لوٹنے کا مبینہ طور پر اعتراف کیا کیا تھا جس پرنیب ملتان نے سیّد محمد اعجاز حسین کاظمی ملزم کو احتساب عدالت ملتان میں پیش کرکے 14 دنوں کا ریمانڈ حاصل کر کے ملزم سیّد محمد اعجاز حسین کاظمی کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری شروع کر دی تھی۔ قومی احتساب بیورو نے ایک بار پھر عوام الناس کو ان کے مفاد میں آگاہ کیا ہے کہ چیئرمین نیب براہ راست کسی سے ٹیلی فون پر رابطہ نہیں کرتے بلکہ ایک طریقہ کار کا تعین کر دیا گیا ہے ۔ہر کال اور کام کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے ۔کچھ ناعاقبت اندیش عناصر چیئرمین نیب جاوید اقبال بن کر اپنے ذاتی مفادات اور غیر قانونی کاموں کیلئے مختلف محکموں کو ٹیلی فون کرکے مختلف ہدایات دیتے ہیں جو کہ قانونی اور اخلاقی لحاظ سے درست قدم نہیں ہے جس کی نہ صرف مذمت کی جاتی ہے بلکہ نیب عوام الناس اور سرکاری اداروں کو آگاہ کرتا ہے کہ نیب قانون کے مطابق ہمیشہ کام کرنے پر یقین رکھتا ہے اور کسی بھی ٹیلی فون کال کے مصدقہ ہونے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ نیب ترجمان سے رابطہ کرکے اس کی تصدیق کی جائے۔ The post زیر حراست نیب کے جعلی افسر کے گھر پر چھاپہ کیا کچھ برآمد ہوا؟اہلکار دیکھ کر دنگ رہ گئے appeared first on Zeropoint. Get More News
0 notes
emergingkarachi · 8 years ago
Text
شہری جعلی عاملوں کے نرغے میں
ہر مسئلے کا حل ، محبوب آپ کے قدموں میں ، من پسند شادی ،کالے عمل کا توڑ ۔ اس طرح کے دیگر جملے کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں کی ہر سڑک ، دیواروں، پلوں اور فلائی اورز پر لکھے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ پیشہ ور جعلی عاملوں کے یہ اشتہارات دیواروں اورکمبوں پر بھی چسپاں ہوتے ہیں، عاملوں کے ایجنٹ اور بچے ٹریفک ، سگنلز پر کھڑی گاڑیوں میں عاملوں کے تشہیری کارڈ ، پمفلٹ اوراسٹیکر تقسیم کررہے ہوتے ہیں ، علاوہ ازیں عامل تشہیر کے لیے محلے کی سطح پر خواتین کو آلہ کار بنا لیتے ہیں جو پریشان حال گھریلوخواتین کو پیشہ ور عامل کے پاس جانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ایک عرصے سے کراچی میں 4 ہزار سے زائد پیشہ ورعامل سادہ لوح عوام کی نفسیات سے کھیل رہے ہیں،خواتین جعلی عاملوں کا زیادہ شکارہیں، معاشرے میں غیر عقلی چیزوں اور توہم پرستی نے پیر جمالیے ہیں اس جدید دور میں بھی شہری جادو ٹونے کے سحر میں مبتلا ہیں، لوگ جہالت ، بے توکلی اور لالچ کی وجہ سے ان جعلی پیروں اورعاملوں کے پاس جاتے ہیں اور اپنے کام کروانے کے لیے بھاری نذرانہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا یہ مکروہ کام دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتا ہے ۔ شہری اپنے مسائل ��ا حل خود ڈھونڈیں ، تعویزگنڈوں سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس سے مزید خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور ایمان کا ضیاع بھی ہوتا ہے ۔
Tumblr media
اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے آج کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی سوچ میں بھی توہم پرستی اور خاندانی اثرات نمایاں ہورہے ہیں ۔ معاشرے کا یہ ناسور دھندہ عروج پر ہے ، اب تو یہ دھندہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ یہ لوگ ٹی وی اوراخبارات پر بھی اپنے اشتہارات چلاتے اور چھپواتے ہیں جن کا سالانہ بجٹ لاکھوں اورکروڑوں تک ہوتا ہے ۔ ان جعلی عاملوں کو ماننے والوں میں نہ صرف عوام ہیں بلکہ سیاست دان ، بیوروکریٹ ،کھلاڑی اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں جوکہ ان عاملوں پر بے پناہ خرچ بھی کرتے ہیں اور ان کی جائز و ناجائز خواہشات بھی پوری کرتے ہیں ۔ کراچی میں جعلی عاملوں کا مافیائی گروہ سرگرم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد، کورنگی ٹاون ، اورنگی ٹاون، صدر، لسبیلہ، لیاری، موسیٰ لین ، لی مارکیٹ ، بنارس، چنیسرگوٹھ ، کالا پل ، مچھرکالونی ، پاک کالونی، بڑا بورڈ ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ، سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گودھرا کیمپ ، اور منظورکالونی میںجعلی عاملوں کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔ جہاں جعلی عامل بلاخوف انسانیت کا استحصال کرنے میں مصروف ہیں ۔ یہ جعلی عامل کمزور اعتقاد کے عامل سادہ لوح شہریوں کو بیوقوف بناکر رقوم بٹورتے ہیں عامل اولاد کا نہ ہونا ، بے روزگاری ، مہلک بیماری کا علاج ، گھریلو ناچاقی ، کاروبارکی بندش ، رشتوں کی بندش ،کالے علم کی کاٹ اور انعامی بانڈز کے نمبر لگوانے کے دعوے کرتے ہیں ۔
بعض عامل پرکشش منافع کے لیے ڈرامائی اور پر اسرار بہروپ اپناتے ہیں ، عاملوں کی پسندیدہ ادا پریشانیوں اور جادو ٹونا ختم کرنے کے لیے کالا بکرا مانگنا ہے ، جادو جلانے کے لیے ہانڈی کا سامان اور کالا مرغ مانگ لیا جاتا ہے، عامل پریشان حال سائلین سے مردوں کے بال ، مردوں کی ہڈیاں منگواتے ہیں جن کا ملنا نا ممکن ہوتا ہے اس کے عوض بھاری رقم وصول کر لیتے ہیں عامل بکرے کی سری ، مرغی کے پنجے دشمن پرکالا جادو کرنے کے لیے بال اور پہنے ہوئے کپڑے منگواتے ہیں ۔ گورکنوں کے مطابق بیشتر عامل سادہ لوح پریشان حال شادی شدہ خواتین سے زیور اور بھاری رقوم اینٹھ لیتے ہیں بعض اوقات وہ اپنی عزت بھی گنوا لیتی ہیں، بچے کی گمشدگی کا حل بتانے پر لاکھوں روپے مانگے جاتے ہیں ، سادہ لوح شہری گھریلو مسائل حل کرانے کے دوران گھروں کے راز عاملوں کو بتا دیتے ہیں عامل مخبری کرا کر امیر سائلین کے گھروں میں ڈکیتیاں کراتے ہیں ،گھریلو ملازمائیں عاملوں کی آلہ کار ہوتی ہیں جو ان عاملوں کے لیے پبلسٹی اور مخبری کرتی ہیں ، آستانوں پر منشیات فروشی بھی ہوتی ہے ۔
نوجوانوں کو مسائل کے حل کے لیے سفوف میں نشہ آور اشیا ملا کر دی جاتی ہیں عامل جائیداد اور مکان کو منحوس قرار دے کر اسٹیٹ ایجنٹوں کے ہاتھوں فروخت کرواتے ہیں ، اسٹیٹ ایجنٹ سستی جائیداد، مکان اوردکان خرید کر مہنگے داموں بیچ کر عامل کو کمیشن دیتے ہیں ۔ آستانے پر سائلین کا ہجوم بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے، جعلی عامل موبائل فون کی سمیں تبدیل کرتے رہتے ہیں ۔عاملوں کے حوالے سے وال چاکنگ میں طنزومزاح کا عنصر نمایاں ہوتا ہے جس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں۔ عامل شعبدے بازی سے شہریوں کو بے وقوف بنا کر اپنی جانب راغب کرتے ہیں بعض شعبدہ باز عیار عامل لیموں سے خون نکال کر دکھاتے ہیں، انڈے سے سوئیاں ، بال اور خون نکالتے ہیں ، پھولوں کے رنگ بدل دیتے ہیں ، بارش میں پتنگ اڑا کر دکھاتے ہیں  برف سے سگریٹ جلاتے ہیں ، پھونک سے کاغذ یا کپڑا جلا کر دکھاتے ہیں ، آگ سے کپڑا نہ جلنے کا کرتب دکھاتے ہیں ، بارش میں دیا جلا کر دکھاتے ہیں ، مٹکے سے بچھو نکال کر دکھاتے ہیں ، مٹی کو مصری بنا کر کھلاتے ہیں ، گرم حلوہ پیش کرتے ہیں۔
جن کو بوتل میں بند کرکے دکھاتے ہیں ، الو کی ڈیمانڈ کرتے ہیں، جن سے تعویز منگواتے ہیں ، کیلے کو اندر سے کاٹ سکتے ہیں ۔ ان سب شعبدے بازیوں کے پیچھے کوئی روحانی نہیں طاقت نہیں صرف تکنیک اور چالاکی Tricks کار فرما ہوتی ہیں ۔ جعلی عاملوں اور پیروں کی چالوں کا نشانہ مردوں کے مقابلے میں ��واتین زیادہ بنتی ہیں . خواتین اپنے والدین اور شوہرکی اجازت کے بغیر عاملوں کے پاس اپنے مسائل حل کروانے کے لیے جاتی ہیں ۔ جعلی عامل خواتین سے گھر کی جمع پونجی خرچ کرادیتے ہیں بعض خواتین تو اپنا سونا تک فروخت کردیتی ہیں، خواتین گھر کے نجی مسائل پر عاملوں اور پیروں سے مشاورت کرتی ہیں ، ساس بہو کو قابوکرنے کی کوشش کرتی ہیں اور بہو اپنی ساس اور نند کو راہ راست پر لانے کے لیے جادو ٹونے اور تعویزگنڈوں کا سہارا لیتی ہے ، بعض خواتین من پسند گھر میں شادی کرنے کی خواہش کرتی ہیں ۔
پریشان حال خواتین کی نجی زندگی سے متعلق داستانوں سے جعلی عامل لطف اندوز ہوتے ہیں ، جعلی عامل بیوقوف اورکمزور عقیدہ خواتین کی سوچ میں مزید منفی تاثر پروان چڑھاتے ہیں ۔ عامل ساس کو بہو کے خلاف اور بہو کو ساس کے خلاف اکساتے رہتے ہیں جس سے گھریلو ناچاقی بڑھ جاتی ہے اور خاندان ٹوٹ جاتا ہے ، عامل بہو سے کہتے ہیں کہ بہوکا گھر برباد کرنے کے لیے ساس نے جادوکرایا ہے ۔ دوسری جانب ساس سے کہتے ہیں کہ بہو اپنے شوہر کو اپنا غلام بناکر ماں سے دورکرنا چاہتی ہے اس طرح دونوں جانب نفرت پروان چڑھتی ہے اور گھر تباہ ہوجاتے ہیں ۔ عوام کے ذہن کو کھولنے کے لیے نصابی کتب کا مطالعہ ناکافی ہے، اسلامی تعلیمات پر مبنی کتب کا مطالعہ کرنا ہوگا حکومت کو جعلی عاملوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، انتظامیہ جعلی عاملوں اور پیروں کی بڑھتی سرگرمیوں اور شعبدہ بازیوں پر نظر رکھے، حکومت جعلی عاملوں اور پیروں کی منفی سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے کے لیے قانون سازی کرے ۔
شبیر احمد ارمان
0 notes
mwhwajahat · 5 years ago
Text
تھانہ اروتی سندھلیانوالی میں نوسر باز احساس کفالت امداد کے نام پر دیہاتیوں کو نجی موبائل فون سمیں فروخت کرگئے
تھانہ اروتی سندھلیانوالی میں نوسر باز احساس کفالت امداد کے نام پر دیہاتیوں کو نجی موبائل فون سمیں فروخت کرگئے
تھانہ اروتی سندھلیانوالی میں نوسر باز احساس کفالت امداد کے نام پر دیہاتیوں کو نجی موبائل فون سمیں فروخت کرگئے تفصیل کے مطابق سندھلیانوالی چک نمبر 758 گ ب میں وزیراعظم احساس پروگرام امداد حاصل کرنے کے بہانے نوسر باز وں نے مقامی دکاندار شبیر ملوکا کے ذریعے اعلان کروایا کہ جن افراد کو احساس پروگرام کے پیسے نہیں ملے تھے وہ آ کر رجسٹریشن کروا لیں اعلان سنتے ہی گائوں کے کثیر تعداد میں افراد مردوخواتین…
View On WordPress
0 notes
urdunewspedia · 3 years ago
Text
جعلی فنگر پرنٹ بنا کر فون سمیں نام کرنے والا گروہ گرفتار - اردو نیوز پیڈیا
جعلی فنگر پرنٹ بنا کر فون سمیں نام کرنے والا گروہ گرفتار – اردو نیوز پیڈیا
اردو نیوز پیڈیا آن لائین ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سلیکون کے جعلی فنگر پرنٹ بنا کر موبائل فون سمیں نام کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیم نے بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں یوفون فرنچائز سے 5 افراد گرفتار کیے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شہباز، رمضان، طاہر، گلزیب اور نعیم شامل ہیں۔ ان سے 93 شناختی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years ago
Text
لاہور پولیس کا اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بڑا فیصلہ
لاہور پولیس کا اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بڑا فیصلہ
 عرفان ملک: لاہور پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا، اے اور بی کیٹیگری اشتہاریوں کےشناختی کارڈ سیمت شناختی دستاویزات بلاک  کردی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس  کی جانب سے اشتہاریوں کےشناختی کارڈز اور دیگر شناختی دستاویزات بلاک کرنے کیلئے نادرا کو خط لکھ دیا گیا۔ یاد رہے 856 اے کیٹیگری اور 9 ہزار سے زائد بی کیٹیگری کے اشتہاری ہیں۔ شناختی کارڈ بلاک ہونےسے جائیدادیں اوربینک اکاؤنٹس منجمدہوجائیں گے جبکہ سفر کرنا بھی مشکل ہوجائے گا۔
ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے جائیں گے جبکہ ان کے نام پر موجود پراپرٹیز کی خریدوفروخت نہیں ہوسکے گی۔ اشتہاریوں کے نام پر موجود موبائل فونز کی سمیں بھی بلاک کردی جائیں گی۔ 
window.fbAsyncInit = function() FB.init( appId : 313648615783074, xfbml : true, version : "v2.12" ); FB.AppEvents.logPageView(); ; (function(d, s, id) var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); (document, "script", "facebook-jssdk")); Source link
0 notes
dailyshahbaz · 5 years ago
Text
موبائل فون کی سمیں اور اسمارٹ کارڈ پاکستان میں بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موبائل فون کی سمیں، اسمارٹ کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز پاکستان میں بنانے کے لیے ٹیکنالوجی منگوالی گئی ہے۔
صحا فیو ں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اب مذکورہ بالا اشیا چین یا دیگر ممالک سے درآمد نہیں ہوں گی۔فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرتے ہوئے مقامی سموں کا…
View On WordPress
0 notes
khouj-blog1 · 6 years ago
Text
جعلی بینک اکاؤنٹس کے بعد جعلی سمز اکاؤنٹس کیس منظرعام پر
New Post has been published on https://khouj.com/pakistan/127681/
جعلی بینک اکاؤنٹس کے بعد جعلی سمز اکاؤنٹس کیس منظرعام پر
جعلی بینک اکاؤنٹس کے بعد جعلی سمز اکاؤنٹس کیس سامنے آگیا، سی ٹی ڈی نے کراچی سے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ گروہ ایک این جی او کے نام پر شہریوں کے فنگر پرنٹس حاصل کرتا، پھر اُن کے نام پر موبائل فونز کی سمز ایکٹی ویٹ کراکے مہنگے داموں فروخت کردیتا۔
چائنیز قونصلیٹ اور بلوچستان میں سراج رئیسانی پر حملے میں بھی ایسی سمیں استعمال ہوئیں۔سی ٹی ڈی حکام کے لوگوں سےفنگر پرنٹس حاصل کرتے اور سمز ایکٹیویٹ کرکےانہیں فروخت کردیتے ۔ گرفتار ملزمان میں کمپنی کے فرنچائز ملازم سمیت ایجنٹس بھی شامل ہیں جن کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
0 notes
geenewshd · 4 years ago
Photo
Tumblr media
لاہور : موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ اس سے قبل ملزم کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 شامل ہے اس لیے ریمانڈ نہیں دے سکتے لہذا ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو بکتر بند گاڑی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچایا ، جہاں عدالت نے ملزمان کو 14 روز تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ پولیس نے عدالت کوبتایا کہ واقعے کا مقدمہ خاتون کےعزیز سردار شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ موٹروے زیادتی کیس میں دوروزقبل ملزم شفقت کو گرفتار کیا گیا تھاجسے خود سے گرفتاری دینے والے ملزم وقارالحسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ شفقت کو دیپالپور سے حراست میں لیا گیا اور اسے لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔ملزم شفقت سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے اور شفقت کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی میچ کر گیا ہے۔ ملزم شفقت نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس میں شفقت نے اعتراف کیا کہ 9 ستمبر کو وہ اور عابد ڈکیتی کی غرض سے گاڑی کے پاس گئے، پہلےخاتون سےلوٹ مار کی اور پھرزیادتی کا نشانہ بنایا۔ شفقت کا والد اللہ دتہ بھی پولیس کی حراست میں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل سم اللہ دتہ کے نام پرہے جو بیٹا استعمال کررہاتھا،شفقت کو گرفتار کرکے ڈی این اے کرایاگیا، رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب موٹر وے خاتون زیادتی کیس میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور آج پولیس نے ایک اور ملز م کو گرفتار کر لیا ہے۔ مرکزی ملزم عابد کا ساتھی اقبال عرف بالا مستری کو سی آئی اے نے وقار اور عباس کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ۔حکام کے مطابق ملزم بالامستری واقعے سے پہلے عابد کے ساتھ متعدد وارداتوں میں ملوث رہا،ملزم واردات کے روز راستے سے ہی واپس چلا گیا تھا ، بالا مستری کی گرفتاری سے عابد کو ڈھونڈا آسان ہو گا ، اس کے قبضہ سے دس موبائل سمیں برآمد ہوئیں ہیں جن کے ذریعے یہ عابد کے ساتھ رابطے میں تھا ۔ شفقت کی گرفتاری کے بعد کیس کے مرکزی ملزم عابد پر بھی گھیراتنگ ہوگیا ہے اور پولیس عابدکی تلاش میں جگہ جگہ چھاپےمار رہی ہے جبکہ عابد کے والداوردوبھائیوں سےتفتیش جاری ہ https://www.instagram.com/p/CFKQjHtFfm1/?igshid=ru7qf53679vx
0 notes