#خبروں
Explore tagged Tumblr posts
Text
مفتی طارق مسعود کے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی
(انوشے جعفری) سوشل میڈیا پر مفتی طارق مسعود پر فائرنگ کی غلط خبریں وائرل ہونے لگیں جس پر پولیس حکام کی جانب سے نوٹس لے لیا۔ سوشل میڈیا پر مفتی طارق مسعود پر فائرنگ کی افوائیں پھیلانے پر ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے سخت نوٹس لے لیا، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے والے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملیر…
0 notes
Text
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا
کہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
مکیش امبانی کے ب��ٹے کی شادی
مارک ذکربرگ اور ایلون مسک کی شرکت اور قدرت کی ادھوری ادھوری تصویر۔۔
سعدیہ قریشی کے قلم سے۔
،،تصویر ادھوری رہتی ہے !
سعدیہ قریشی
رب کائنات نے زندگی کو ایسا ڈیزائن کیا ہے کہ تمام تر کامرانیوں اور کامیابیوں کے باوجود زندگی کی تصویر ادھوری رہتی ہے
کہیں نہ کہیں اس میں موجود کمی اور کجی کی ٹیڑھ ہمیں چھبتی ضرور ہے ۔
مارچ کے آغاز میں بھارت میں دنیا کی مہنگی ترین پری ویڈنگ تقریبات نے پوری دنیا میں ایک تہلکہ مچادیا۔
پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی اس کا کافی چرچا رہا۔
بہت سی پوسٹیں ایسی نظر سے گزریں کہ ہمارے نوجوان آہیں بھرتے دکھائی دیے کہیں لکھا تھا بندہ اتنا امیر تو ہو کہ مارک زکر برگ اور ایلون مسک کو شادی پر بلاسکے ۔
یہ پری ویڈنگ تقریبات مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی تھیں۔
مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین کاروباری اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں گیارویں نمبر پر ہیں وہ ریلائنس گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں.
پری ویڈنگ تقریبات کے لیے امبانی خاندان نے گجرات کے شہر جام نگر کو اربوں روپے لگا کر مہمانوں کے لیے سجایا۔
اس تقریب میں مہمانوں کو ڈھائی ہزار ڈشز ناشتے ،ظہرانے ۔شام۔کی چائے عشائیے اور مڈںائٹ ڈنر کے طور پر پیش کی گئیں
بھارت کے درجنوں اعلی درجے کے باورچی اور شیف جام نگر میں مہمانوں کے لیے کھانا بلانے کے لیے بنانے کے لیے بلائے گئےتین دنوں میں ایک ڈش کو دوسری دفعہ دہرایا نہیں گیا۔
تقریب میں تقریبا 50 ہزار لوگوں کے کھانے کا بندوبست کیا گیا۔
فلم انڈسٹری کے تمام سپر سٹار تقریب میں ناچتے دکھائی دئیے۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ٹوئٹر خرید کر ایکس کی بنیاد رکھنے ایلون مسک اپنی اپنی بیویوں کے ساتھ شریک ہوئے ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ نے بھی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی ۔
مہمانوں کو لانے اور لے جانے کے لیے چارٹر طیارے، مرسیڈیز کاریں اور لگزری گاڑیاں استعمال کی گئیں۔
2018 میں بھی مکیش امبانی نے اپنی بیٹی ایشا کی شادی پر اربوں ڈالرز خرچ کر کے پوری دنیا میں مہنگی شادی کا ایک ریکارڈ قائم کیا تھا ۔
اس شادی میں مہمانوں کو دعوت ناموں کے ساتھ سونے کی مالائیں بھی پیش کی گئی تھیں اور تمام مہمانوں کو شرکت کے لیے ان کو بھاری معاوضے دیے گئے تھے۔
ا خیال یہی ہے کہ اس تقریب میں بھی خاص مہمانوں شرکت کے لیے ریلائنس گروپ کی طرف سے ادائیگی کی گئی ہے ۔
دنیا بھر سے نامور گلیمرس شخصیات کی موجودگی کی چکاچوند کے باوجود اس تقریب کا مرکز نگاہ دولہا اننت امبانی اور دولہن رادھیکا مرچنٹ تھے ��تقریب کے تین دن باقاعدہ طور پر ایک تھیم کے تحت منائے گئے ۔دولہا دلہن سے لے کر تمام لوگوں کے کپڑے اسی تھیم کے مطابق تھے تھیم کے مطابق تقریب کا کروڑوں روپے کا ڈیکور کیا گیا۔
تقریب کے دولہا اننت مبانی اس وجہ سے بھی خبروں کا موضوع رہے کہ وہ ایک خطرناک بیماری کا شکار ہیں۔ جس میں وزن بے تحاشہ بڑھ جاتا ہے۔ان کے ساتھ ان کی دھان پان سی خوبصورت دلہن دیکھنے والوں کو حیران کرتی
اننت امبانی کو شدید قسم کا دمے کا مرض لاحق ہے جس کا علاج عام دوائیوں سے ممکن نہیں ۔سو علاج کے لیے اسے سٹیرائیڈز دئیے جاتے رہے ہیں ۔ان میں سٹیرائیڈز کی ایک قسم کارٹیکو سٹیرائیڈز تھی سٹرائیڈز کی یہ قسم وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے ۔
اس سے انسان کی بھوک بے تحاشہ بڑھ جاتی ہے اتنی کہ وہ ہاتھی کی طرح کئی افراد کا کھانا اپنے پیٹ میں انڈیلنے لگتا ہے ۔
ایک طرف بھوک بڑھتی ہے تو دوسری طرف مریض کا میٹابولزم کچھوے کی طرح سست رفتار یوجاتا ۔میٹابلزم انسانی جسم کا وہ نظام ہے جس سے خوراک ہضم ہوتی ہے اور توانائی جسم کا حصہ بنتی ہے۔میٹابولزم اچھا ہو تو چربی توانائی میں تبدیل ہوتی ہے ۔
کارٹیکو سٹیرائڈز جسم کے نظام انہضام کو درہم برہم کردیتا ہے جسم کے اندر چربی جمع ہونے لگتی ہے اور جسم کئی طرح کی دوسری بیماریوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔
مسلز پروٹین نہیں بنتی جس کے نتیجے میں جسم بے تحاشہ موٹا ہونے لگتا ہے
کورٹیکو سٹیرائڈز کے مزید برے اثرات یہ ہیں کہ جسم میں پانی جمع ہونے لگتا ہے جسے ڈاکٹری اصطلاح میں واٹر ریٹینشن کہتے ہیں اس واٹر اٹینشن کی وجہ سے بھی جسم موٹا ہونے لگتا ہے ۔
اسے قدرت کی ستم ظریفی کہیے کہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے مالک مکیش امبانی کا لاڈلا اور چھوٹا بیٹا ایک ایسی بیماری کا شکار ہے جس کے علاج کے لیے سٹیرائڈز کی تباہی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا
۔اننت امبانی اپنی زندگی کے اوائل برسوں سے ہی اس بیماری کا شکار ہے اس کا اربوں کھربوں پتی باپ اپنے بیٹے کے بہلاوے کے لیے اپنے دولت پانی کی طرح بہاتا ہے۔
اس کے بیٹے کو ہاتھیوں سے لگاؤ ہوا تو مکیش امبانی نے ایکڑوں پر پھیلا ہوا ہاتھیوں کا ایک سفاری پارک بنادیا ۔اس سفاری پارک میں بیمار ہاتھیوں کے اسپتال ،تفریح گاہوں ،سپا اور مالش کا انتظام ہے ۔خشک میوہ جات سے بھرے ہوئے سینکڑوں لڈو روزانہ ہاتھیوں کو کھلا دیے جاتے ہیں۔
یہ صرف مکیش امبانی کے اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ لاڈ کی ایک جھلک ہے۔
مگر وہ اپنی تمام تر دولت کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ایک دن نہیں خرید سکا۔
اننت امبانی نے تقریب میں ہزاروں مہمانوں کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی پھولوں کی سیج نہیں رہی بلکہ میں نے کانٹوں کے راستوں پر چل کر زندگی گزاری ہے
اس کا اشارہ اپنی خوفناک بیماری کی طرف تھا اس نے کہا کہ میں بچپن ہی سے ایک ایسی بیماری کا شکار تھا جس میں ��یری والدین نے میرا بہت ساتھ دیا۔
جب اننت امبانی یہ باتیں کر رہا تھا تو کیمرے نے ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چہرے کو زوم کیا اس کے گہرے سانولے رنگ میں ڈوبے
خدو خال تکلیف سے پگھل رہے تھے اور آنکھوں سے آنسو رواں تھے
تکلیف اور بے بسی کے آنسو کہ وہ کھربوں ڈالر کے اثاثوں کے باوجود اپنے بیٹے کے لیے مکمل صحت سے بھرا ہوا ایک دن نہیں خرید سکا۔
رب نے دنیا ایسی ہی بنائی ہے کہ تصویر ادھوری رہتی ہے ۔اسی ادھورے پن میں ہمیں اس ذات کا عکس دکھائی دیتا ہے جو مکمل ہے!
سو آئیں مکیش امبانی کی دولت پر رشک کرنے کی بجائے اپنی زندگی کی ادھوری تصویر پر اپنے رب کا شکر ادا کریں کیونکہ تصویر تو اس کی زندگی کی بھی مکمل نہیں!
(بشکریہ کالم 92 نیوز سعدیہ قریشی)
منقول
4 notes
·
View notes
Text
ڈاکٹر عافیہ بہت ظلم سہہ چکی
امریکی جیل میں 13 سال سے قید پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ خبروں کے مطابق یہ ملاقات ٹیکساس کے شہر فورورتھ کی جیل ایف ایم سی کارس ول میں ہوئی۔ ڈاکٹر عافیہ سے ان کے خاندان کے کسی فرد کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ ڈاکٹر عافیہ کو لاپتہ ہوے 24 سال اور امریکی قید میں 13 سال کا طویل عرصہ گزر چکا لیکن اس کے باوجود دونوں بہنوں کو نہ ہاتھ ملانے دیا گیا نہ وہ گلے مل سکیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد، جو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ امریکہ گئے ہوئے ہیں، نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ دونوں بہنوں کی یہ ملاقات جیل کے ایک کمرے میں ہوئی لیکن دونوں کے درمیان موٹا شیشہ لگا تھا جس سے وہ ایک دوسرے کو دیکھ اور سن تو سکتی تھیں لیکن چھو نہیں سکتی تھیں۔ سفید اسکارف اور خاکی جیل ڈرس میں ملبوس عافیہ صدیقی سے اُن کی بہن کی ڈھائی گھنٹے کی اس ملاقات میں پہلے ایک گھنٹہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے روز روز اپنے اوپر گزرنے والی اذیت کی تفصیلات بتائیں۔ ڈاکٹر عافیہ اپنی بہن سے اپنی ماں (جو اُن کی قید کے دوران وفات پاچکی ہیں) اور اپنے بچوں کے بارے میں پوچھتی رہیں اور کہا کہ ماں اور بچے اُنہیں ہر وقت یاد آتے ہیں۔
ڈاکٹر عافیہ کو اپنی ماں کی وفات کا علم نہیں ہے۔ امریکہ کی قید میں پاکستان کی اس بیٹی کے سامنے والے دانت جیل میں ہوئے حملے میں ضائع ہو چکے ہیں اور اُن کے سر پر لگنے والی ایک چوٹ کی وجہ سے انہیں سننے میں بھی مشکل پیش آ رہی تھی۔ سینیٹر مشتاق کے مطابق کل ڈاکٹر عافیہ سے اُن کی ڈاکٹر فوزیہ اور کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ سمیت جیل میں ملاقات ہو گی۔ اُنہوں نے ڈاکٹر فوزیہ کی (عافیہ صدیقی سے) ملاقات کا افسوسناک احوال سناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ صورتحال تشویشناک ہے لیکن ملاقاتوں کا، بات چیت کاراستہ کھل گیا ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام آواز اُٹھائیں اور حکمرانوں کو مجبور کریں کہ وہ فوری اقدامات کر کے عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ امریکی حکومت کے ساتھ اُٹھائیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اُن کی ملاقات کا یہ مختصر احوال پڑھ کر دل رنجیدہ ہو گیا۔ سوچ رہا ہوں کہ اُن افراد کے ضمیر پر کتنا بوجھ ہو گا جنہوں نے پاکستان کی اس بیٹی کو امریکہ کے حوالے کیا ،جہاں ایک نام نہاد مقدمے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اسی پچاسی سال کی سزا سنا دی گئی۔
یہ ظلم پرویزمشرف کے دور میں ہوا۔ پرویزمشرف کا انتقال ہو چکا ہے، جنہو ں نے اپنی کتاب میں تسلیم کیا کہ اُنہوں نے ڈالرز کے بدلے پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کیا۔ امریکہ کے دباو میں اپنے شہریوں اور پاکستان کی ایک بیٹی کو امریکہ کے حوالے کرنے میں ایجنسیوں کے جن افراد کا کردار تھا وہ بھی آج کیا سوچتے ہوں گے۔؟ بڑی تعداد میں امریکہ کے حوالے کئے گئے پاکستانی جنہیں گوانتامو بے میں انتہائی مشکل حالات میں رکھا گیا تھا اُن میں سے کئی پاکستان واپس لوٹ چکے لیکن اس گھناونے کھیل میں شامل اُس وقت کے ہمارے ذمہ دار اور کرتا دھرتا اپنے رب کو کیا جواب دیں گے۔ نجانے کب تک ڈاکٹر عافیہ امریکی جیل میں پڑی رہیں گی۔ ہماری مختلف سیاسی جماعتیں یہ وعدہ کرتی رہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان واپس لانے کیلئے امریکہ سے بات چیت کی جائے گی۔ اس دوران ن لیگ، تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کی حکومتیں آئیں لیکن ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش کبھی ہوتی دکھائی نہ دی۔ یہ موجودہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان منتقلی کا مسئلہ امریکہ کے سامنے سنجیدگی سے اُٹھائے اور اُس وقت تک اس کیس کا پیچھا کرے جب تک کہ پاکستان کی اس بیٹی کی واپسی ممکن نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر عافیہ پہلے ہی بہت ظلم سہہ چکی۔
انصار عباسی
بشکریہ روزنامہ جنگ
2 notes
·
View notes
Text
پاکستان کا میزائل پروگرام نشانے پر؟
پاکستان کا میزائل پروگرام ایک مرتبہ پھر عالمی میڈیا کی زینت ہے۔ ان خبروں میں تیزی اس وقت آئی جب امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈاؤمنٹ کے زیرِاہتمام ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، چند ہفتوں کے مہمان امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے نائب مشیر جان فائنر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے لانگ رینج میزائل سسٹم اور ایسے دیگر ہتھیار بنا لئے ہیں جو اسے بڑی راکٹ موٹرز کے (ذریعے) تجربات کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کر ڈال�� کہ اس میزائل سسٹم سے امریکہ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ جبکہ عالمی سیاست سے معمولی واقفیت رکھنے والا شخص یہ جانتا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی یا میزائل پروگرام صرف اور صرف بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے بچنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ مذکورہ بیان اس وقت دیا گیا جب امریکہ میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل کیا جا رہا ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی لابی، بائیڈن انتظامیہ میں کافی موثر تھی اس نے دم توڑتی حکومت سے بیان دلوا کر پاکستان پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے جبکہ پینٹاگون کے ترجمان نے اس بیان سے فاصلہ اختیار کیا ہے جسکا واضح مطلب ہے کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ اس بیان کیساتھ کھڑی نظر نہیں ا ٓرہی۔
دنیا کے جغرافیہ پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان اپنی نوعیت کا واحد ملک ہے جس کے ہمسائے میں ایک ایسا ملک موجود ہے جو ہر وقت اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔ بھارت نے روز اول سے پاکستان کا وجود تسلیم نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ بھارت جیسے مکار دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ریاست پاکستان 1947ء سے لیکر آج تک مختلف اقدامات کرتی رہی ہے لیکن ان سارے اقدامات کا مطمح نظر اپنا دفاع اور اپنی جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہوتا ہے۔ عالمی امن کیساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم محمد علی بوگرا نے امریکی صدر آئزن ہاور کیساتھ ایک ایسے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ پاکستان اپنا ایٹمی پروگرام پرامن رکھے گا۔ لیکن جب بھارت کی جانب سے توسیع پسندانہ عزائم سامنے آئے تو پاکستان بھی اپنا حق دفاع استعمال کرنے پر مجبور ہوا۔
پاکستان نے اپنا جوہری پروگرام 1970ء کی دہائی میں شروع کیا اور پھر مسلسل اس پر کام جاری ہے۔ 1974 ء میں بھارت نے ایٹمی دھماکے کر کے اس دوڑ میں پہل کی پاکستان نے طویل عرصہ کے بعد 1998ء میں ایٹمی دھماکے کر کے بھارتی منصوبوں کا جواب دیا۔ اسی طرح پاکستان کا ایٹمی میزائل بھی پرامن مقاصد کیلئے ہے۔ آج پاکستان نہ صرف ایک جوہری طاقت ہے بلکہ اسکے جوہری میزائل دنیا میں بہترین مانے جاتے ہیں۔ پاکستان کا 37 میل (60 کلومیٹر) تک مار کرنیوالا ’نصر‘ نامی ٹیکٹکل میزائل ایک ایسا جوہری میزائل ہے، جو دنیا بھر میں اہمیت تسلیم کروا چکا ہے۔ ح��ف میزائل ایک ملٹی ٹیوب بلیسٹک میزائل ہے، یعنی لانچ کرنیوالی وہیکل سے ایک سے زائد میزائل داغے جا سکتے ہیں۔ غزنوی ہائپر سانک میزائل ہے، جو زمین سے زمین تک مار کرتا ہے جبکہ اسکی رینج 290 کلومیٹر تک ہے۔ ابدالی بھی سوپر سانک زمین سے زمین تک مار کرنیوالا میزائل ہے جبکہ اسکی رینج 180 سے 200 کلومیٹر تک ہے۔ غوری میزائل میڈیم رینج کا میزائل ہے، جو زمین سے زمین تک مار کرتا ہے اور 700 کلوگرام وزن اٹھا کر 1500 کلومیٹر تک جا سکتا ہے۔
شاہین I بھی ایک سپر سانک زمین سے زمین تک مار کرنیوالا بلیسٹک میزائل ہے، جو 750 کلومیٹر تک روایتی اور جوہری مواد لے جاسکتا ہے۔ غوری II ایک میڈیم رینج بلیسٹک میزائل ہے، جسکی رینج 2000 کلومیٹر ہے۔ شاہین II زمینی بلیسٹک سپر سانک میزائل ہے، جو زمین سے زمین تک مار کر سکتا ہے اور اسکی رینج بھی 2000 کلومیٹر ہے۔ شاہین III میزائل 9 مارچ 2015ء کو ٹیسٹ کیا گیا۔ اسکی پہنچ 2750 کلومیٹر تک ہے اور اسکی بدولت پاکستان کا ہر دشمن اب رینج میں آ گیا ہے۔ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل کا تجربہ رات میں کیا گیا اور رات کے وقت میزائل داغنے کی کامیاب تربیتی مشق کی گئی۔ اسی طرح ابابیل میزائل نظام پاکستان کے دفاعی نظام کا ایک اہم جزو ہے۔ مئی 2016ء میں بھارت نے اسرائیل کی مدد سے ’آشون بیلسٹک میزائل شکن نظام‘ کا تجربہ کیا جسکا مقصد بھارتی فضائوں کے اندر بھارتی تنصیبات اور اہم مقامات کے گرد ایسا دفاعی نظام تشکیل دینا تھا، جسکے ذریعے اس طرف آنیوالے پاکستانی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیا جا سکے۔
اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان نے کثیر الاہداف میزائل نظام پر کام شروع کیا۔ ابابیل میزائل نظام ایک وقت میں کئی ایٹم بم لے جاسکتا ہے، ایک خاص بلندی پر پہنچ کر یہ وقفے وقفے سے ایٹم بم گراتا ہے، ہرایٹم بم کا ہدف مختلف ہوتا ہے۔ گویا اس پر نصب ایٹم بم ایسے اسمارٹ ایٹم بم ہوتے ہیں، جومطلوبہ بلندی سے گرائے جانے کے بعد نہ صرف اپنے اہداف کی جانب آزادانہ طور بڑھتے ہیں بلکہ میزائل شکن نظام کو چکمہ دینے کیلئے ’’مصنوعی ذہانت‘‘ سے آگے بڑھتے ہیں۔ یہ ایسی صلاحیت ہے جو صرف امریکا، برطانیہ، روس، چین اور فرانس کے پاس ہے۔ پاکستان اس ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کہیں زیادہ ایٹمی صلاحیت کا مالک ہے۔ اسکی ایٹمی آبدوزوں کا نظام پوری دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا پاکستان کی جغرافیائی نزاکتوں کو سمجھے۔ پاکستان پر پابندی کے بجائے بھارت کو سمجھائے کہ وہ عالمی امن سے کھلواڑ بند کرے۔ پاکستان کسی بھی آزاد ریاست کی طرح اپنا حق دفاع استعمال کرتا رہیگا اور اپنی سلامتی کیلئے اقدامات جاری رکھے گا۔ اس معاملہ پر پوری قوم یکسو ہے۔
پیر فاروق بہاو الحق شاہ
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
Text
چکنا مراد سعید پشاور میں چھپا ہے یا افغانستان میں روپوش ہے؟
پی ٹی آئی کی شرپسند ٹولے سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر یلغار کے بعد عمران خان کا دست راست مراد سعید ایک بار پھر خبروں میں ان ہے۔ جہاں ایک طرف وفاقی حکومت کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں غارت گری کا ماسٹر مائنڈ مراد سعید ہے جس نے وزیر اعلی ہاؤس میں بیٹھ کر وفاق پر حملے کی پوری پلاننگ کی جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی حلقوں کا وفاقی حکومت کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے…
0 notes
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 23 November-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۲/ نومبر ۴۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے عمل کا آغاز؛ دوپہر بارہ بجے تک پہلا حتمی نتیجہ اور شام تک انتخابی صورتحال واضح ہونے کے امکانات۔
٭ نتائج کے پیشِ نظر سیاسی جماعتوں کے اجلاس؛ رہنماؤں کے دعوے اور جوابی دعوے۔
٭ پیسے بانٹنے کے مبینہ الزامات پر بی جے پی رہنماء ونود تاؤڑے کی کانگریس کو قانونی نوٹس۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میں جاری پدم فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگا۔
اور۔۔۔٭ بارڈر- گاوسکر سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دِن تیز پچ پر 17 وکٹ گرے۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کے عمل کا اب سے کچھ دیر قبل آغاز ہوچکا ہے۔ ابتداء میں صبح آٹھ بجے سے ڈاک ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔ جس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرڈالے گئے ووٹ گنے جائیں گے۔ یہ اطلاع ریاست کے چیف انتخابی کمشنر ایس چوکّ لنگم نے دی۔ انھوں نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی کی تمام 288 حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کی جائیگی، جبکہ ناندیڑ لوک سبھا حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے علیحدہ گنتی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ دوپہر بارہ بجے پہلا حتمی نتیجہ آنے کا امکان ہے۔ نتائج کی مکمل تصویر شام تک ہی واضح ہوسکے گی۔
***** ***** *****
ووٹوں کی گنتی کے اس عمل کیلئے چھترپتی سمبھاجی نگر میں پریسائیڈنگ آفیسر اور گنتی کیلئے نامزد ملازمین کو کل تربیت دی گئی۔ ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے اس موقع پر بذریعہئ ٹیلی کانفرنسنگ رہنمائی کی۔ انھوں نے کہا کہ آج کسی بھی فاتح امیدوار کو جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی‘کیونکہ نتیجے کا اعلان ہونے کے فوری بعد صورتحال کچھ حد تک کشیدہ ہوتی ہے۔ اس لیے امن و انتظام کی صورتحال کے پیشِ نظر کسی کو بھی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
چھترپتی سمبھاجی نگر کے پولس کمشنر پروین پوار نے ووٹوں کی گنتی کے پیشِ نظر امن و امان قائم رکھنے کیلئے تعاون کی اپیل شہریوں سے کی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر کے تین اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کے مراکز کے اطراف و اکناف ٹریفک میں رُکاوٹوں کے پیشِ نظر ٹریفک راستوں میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
***** ***** *****
پربھنی میں ضلع کلکٹر رگھوناتھ گاؤڑے نے کل ووٹوں کی گنتی کیلئے قائم کردہ مراکز کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ضلع کے تمام چار مراکز پر CCTV کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کو مقامی پولس کے ذریعے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں پہلا نتیجے پرلی حلقے کا اور سب سے آخر میں آشٹی حلقے کا نتیجہ ظاہرکیا جائیگا۔ ضلع کلکٹر اویناش پاٹھک نے کل ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انھوں نے ضلع میں امن و امان کی برقراری کیلئے بھی اپیل کی۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع میں پانچ اسمبلی حلقوں میں ہر حلقے کیلئے 14 میزوں پر ووٹوں کی گنتی کی جائیگی۔ اس کیلئے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
لاتور کے ضلع کلکٹر اور ضلع انتخابی افسر ورشا ٹھاکر گھوگے نے کل گنتی کیلئے قائم کردہ مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلع کے چھ حلقوں میں ہر حلقے کیلئے 14 میزوں پر ووٹو ں کی گنتی ہوگی۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کیلئے انتظامیہ نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ عمرگہ، تلجاپور، عثمان آباد اور پرانڈا ان چار حلقوں کیلئے کُل 387 ملازمین کو ووٹ شماری کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
اہلیا نگر ضلع کے 12 اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کیلئے ایک ہزار 259 افسران و ملازمین تعینات ہیں۔
***** ***** *****
دریں اثناء ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے پیشِ نظر کل سے ہی ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کے اجلاس جاری ہیں اور ��ہنماؤں کی جانب سے دعوے اور جوابی دعوے کیے جارہے ہیں۔ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی رہائش گاہ پر کل بی جے پی قائدین کی بیٹھک ہوئی۔ مرکزی ومیر بھوپیندر یادو نے کل بی جے پی دفتر میں صورتحال کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
کانگریس کے مہاراشٹر کے ذمہ دار رمیش چینّی تھلا کی زیرِ صدارت کانگریس امیدواروں کا کل اجلاس ہوا۔ انھوں نے کہا کہ مہاوِکاس آگھاڑی میں وزارتِ اعلیٰ کے مسئلے پر کوئی تنازع نہیں ہے اور نتائج آنے کے بعد محاذ کی تمام رُکن جماعتوں کے قائدین ساتھ بیٹھ کر اس مسئلے پر فیصلے کریں گے۔ شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے رہنماء سنجے راؤت نے کہا ہے کہ مہاوِکاس آگھاڑی کے وزیرِ اعلیٰ کے نام کا فیصلہ دہلی میں نہیں بلکہ مہاراشٹر میں ہی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اُدّھو ٹھاکرے کی زیرِ قیادت حکومت سازی کی کوشش کی جائیگی اور آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔
اسی دوران کانگریس پارٹی نے ووٹوں کی گنتی کیلئے مہاراشٹر میں اشوک گہلوت‘ بھوپیش بگھیل اور جی پرمیشور کو مبصر نامزد کیا ہے۔
***** ***** *****
بی جے پی کے سیکریٹری وِنود تاؤڑے نے کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھرگے‘ کانگریس رہنماء راہل گاندھی اور سپریہ سری نیت کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ دورانِ انتخابات پیسے بانٹنے کے بے بنیاد الزامات عائد کرکے بدنام کرنے پر بلاشرط معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کا انتباہ اس نوٹس میں تاؤڑے نے دیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی کل بروز اتوار آکاشوانی پر من کی بات پروگرام کے تحت عوام سے بات چیت کریں گے۔ یہ اس سلسلے کا 116 واں پروگرام ہوگا۔ آکاشوانی اور دوردرشن کے تمام چینلز اسے صبح گیارہ بجے نشر کریں گے۔
***** ***** *****
مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ CBSE نے سنگل گرل چائلڈ اسکالر شپ اسکیم کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ سال 2024 میں سی بی ایس ای کے دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والی طالبات اس اسکیم سے مستفید ہوسکیں گی۔ اس اسکالر شپ کیلئے سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر آئندہ 23 دسمبر تک درخواست دی جاسکتی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے جماعت دہم اور بارہویں کے امتحانات کے نظام الاوقات جاری کردئیے گئے ہیں۔ اس کے مطابق بارہویں کے امتحانات آئندہ برس 11 فروری تا 18 مارچ کے دوران اور جماعت دہم کے امتحانات 21 فروری تا 17 مارچ کے دوران منعقد ہوں گے۔ ان امتحانات کا ٹائم ٹیبل بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے آئندہ امتحانات کا ممکنہ ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔ مہاراشٹر سول سروسیز گزیٹیڈ پریلمنری اگزامنیشن یکم دسمبرکو اور مرکزی امتحانات آئندہ برس 26 اپریل کو ہوں گے۔ مرکزی امتحان کیلئے تفصیلی اورمعروضی دونوں طرح کے متبادل موجود ہوں گے۔ آئندہ مہاراشٹر سول سروسیز گزیٹیڈ پریلمز 28 دسمبر 2025 کو ہوں گے اور مرکزی امتحان کی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائیگا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میں جاری پدم فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگا۔ آج اس پروگرام میں ایتھیلیٹ پدم شری سنیتا رانی‘ سماجی کارکن پدم شری ڈاکٹر اِسمتا اور رویندر کولہے کا انٹرویو ہوگا۔ اس کے علاوہ پدم شری یو ایم پٹھان کا انٹرویو بھی دکھایا جائیگا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں یہ پروگرام ہوگا۔
***** ***** *****
بارڈر-گاوسکر کرکٹ سیریزکے پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دِن کل پرتھ کی تیز گیندبازوں کیلئے مددگار وکٹ پر 17 وکٹ گرے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ نے کل ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کا فیصلہ کیا‘ تاہم پہلی اننگ میں بھارت کی پوری ٹیم 150 رن ہی بناسکی۔ اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والے نتیش ریڈی نے سب سے زیادہ 41 رن بنائے۔ بھارتی گیندبازوں نے بھی جواب میں بہترین کارکردگی پیش کی۔ کپتان جسپریت بمراہ آسٹریلیاء کی پہلی اننگ میں اب تک پانچ کھلاڑی آؤٹ کرچکے ہیں۔ تازہ ترین خبریں آنے تک آسٹریلیاء نے نو وکٹ پر 83 رن بنالیے ہیں اور بھارت کو اب بھی پہلی اننگ میں 67 رنوں کی برتری حاصل ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے عمل کا آغاز؛ دوپہر بارہ بجے تک پہلا حتمی نتیجہ اور شام تک انتخابی صورتحال واضح ہونے کے امکانات۔
٭ نتائج کے پیشِ نظر سیاسی جماعتوں کے اجلاس؛ رہنماؤں کے دعوے اور جوابی دعوے۔
٭ پیسے بانٹنے کے مبینہ الزامات پر بی جے پی رہنماء ونود تاؤڑے کی کانگریس کو قانونی نوٹس۔
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میں جاری پدم فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگا۔
اور۔۔۔٭ بارڈر- گاوسکر ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن تیز پچ پر 17 وکٹ گرے۔
***** ***** *****
0 notes
Text
پریس ریلیز
نومبر 15
*پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری*
*رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی: عظمیٰ بخاری*
*آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے خسارے کی رپورٹ بالکل غلط ہے: عظمیٰ بخاری*
لاہور () وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے پہلی ساماہی میں خسارے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی اورآفیشل ڈاکومنٹ بھی جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کاجھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی۔ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے خسارے کی رپورٹ ٹھیک نہیں ہیں۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف جلد رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کواٹر میں 40 بلین کا سرپلس دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب پہلے کواٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے اور پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے۔ایک میٹنگ میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے جو خسارے کی رپورٹ آرہی ہیں وہ غلط ہے اسکو ٹھیک کردیا جائے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادہ قرض صفر کردیا ہے۔ مریم نواز کے وزیراعلٰی بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔ میڈیا ملکی معیشت پر من گھڑت خبروں سے گریز کرے۔
0 notes
Text
تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت آگئی
(24نیوز)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کل تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، چھٹی کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری من گھڑت خبروں پر توجہ مت دیں۔ یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر Source link
0 notes
Photo
جنات بھی علم غیب جانتےہیں سوال ۴۳: کیا جن علم غیب جانتے ہیں؟ جواب :جن علم غیب نہیں جانتے۔ اللہ تعالیٰ کے سوا آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی غیب نہیں جانتا۔ اس کی دلیل میں یہ ارشاد باری تعالیٰ پڑھ لیں: ﴿فَلَمَّا قَضَیْنَا عَلَیْہِ الْمَوْتَ مَا دَلَّہُمْ عَلٰی مَوْتِہٖٓ اِلَّا دَآبَّۃُ الْاَرْضِ تَاْکُلُ مِنْسَاَتَہٗ فَلَمَّاخَرَّتَبَیَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَّوْ کَانُوْا یَعْلَمُوْنَ الْغَیْبَ مَالَبِثُوْا فِی الْعَذَابِ الْمُہِیْنِ، ﴾(سباء: ۱۴) ’’پھر جب ہم ��ے سلیمان کے لیے موت کا حکم صادر کیا تو کسی چیز سے ان کا مرنا معلوم نہ ہوا مگر گھن کے کیڑے سے جو ان کے عصا کو کھاتا رہا۔ جب سلیمان گر پڑے تب جنوں کو معلوم ہوا (اور کہنے لگے) کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ذلت کی تکلیف میں نہ رہتے۔‘‘ جو شخص علم غیب کا دعویٰ کرے وہ کافر ہے اور جو کسی مدعی علم غیب کے دعویٰ کی تصدیق کرے وہ بھی کافر ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰہُ﴾ (النمل: ۶۵) ’’کہہ دو کہ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں، اللہ کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے۔‘‘ اللہ وحدہ کے سوا آسمانوں اور زمین کی غیب کی باتوں کو کوئی نہیں جانتا۔ یہ لوگ جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں پیش آنے والی غیب کی خبروں کو جانتے ہیں تو یہ کہانت ہے اور کہانت کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((اَنَّ مَنْ اَتٰی عَرَّافًا فَسَأَلَہُ لَمْ تُقْبَلْ لَہُ صَلَاۃٌ اَرْبَعِیْنَ یَوْمًا)) (صحیح مسلم، السلام، باب تحریم الکہانۃ واتیان الکہان، ح: ۲۲۳۰۔) ’’بے شک جو شخص کسی کاہن کے پاس جا کر اس سے (غیب کی خبریں) پوچھے، اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہ ہوگی۔‘‘ اور اگر سائل کسی کاہن کی تصدیق کردے تو وہ کافر ہو جائے گا، کیونکہ جب اس نے اس کے دعوائے علم غیب کی تصدیق کر دی، تو اس کی پاداش میں اس نے ارشاد باری تعالیٰ کی گویاکہ تکذیب کی کیونکہ ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰہُ﴾ (النمل: ۶۵) ’’کہہ دو کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں، اللہ کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے۔‘‘ فتاوی ارکان اسلام ( ج ۱ ص ۹۴، ۹۵ ) #FAI00040 ID: FAI00040 #Salafi #Fatwa #Urdu
0 notes
Text
پاکستانی بھکاریوں کے دنیا میں چرچے
بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کے بارے میں حالیہ خبر نے مجھ سمیت ہر پاکستانی کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں کہ ’’خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب میں گرفتار کئے جانے والے 90 فیصد بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔‘‘ یہ ہوشربا انکشاف گزشتہ دنوں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے اجلاس میں سامنے آیا اور سیکریٹری اوورسیز ذوالفقار حیدر نے اجلاس میں شریک حکام کو مزید حیرت زدہ کر دیا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود سے گرفتار کئے جانے والے اکثر پاکستانی بھکاری جیب کترے تھے جو عازمین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے پکڑے گئے۔ سیکریٹری اوورسیز کے مطابق صرف رمضان المبارک میں سعودی عرب کی پولیس نے 202 بھکاریوں جن میں 90 خواتین بھی شامل تھیں، کو گرفتار کر کے پاکستان ڈی پورٹ کیا جو عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور زیارات کے مقامات پر بھیک مانگنے اور جیب کاٹنے میں ملوث تھے۔ یہ امر قابل افسوس ہے کہ پاکستانی پیشہ ور بھکاریوں کی سرگرمیاں صرف سعودی عرب تک محدود نہیں بلکہ یو اے ای بھی پھیل گئی ہیں۔ صرف رمضان المبارک کے دوران یو اے ای میں پہلے دو عشروں میں 200 سے زیادہ پیشہ ور پاکستانی بھکاری پکڑے اور 5 ہزار درہم جرمانہ کی ادائیگی کے بعد ڈی پورٹ کئے گئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔
یہ بھکاری یو اے ای کی نرم ویزا پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئے تھے تاکہ لوگوں کی رحمدلی کا فائدہ اٹھا کر بھاری رقم بٹوری جاسکے۔ سعودی عرب اور یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے اور اور درخواست کی ہے کہ گداگروں کو ان ممالک میں آنے سے روکا جائے کیونکہ ان کی جیلیں پاکستانی بھکاریوں سے بھری ہوئی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ پکڑے جانے والے بھکاریوں کو اب پاکستانی قونصلیٹ اور سفارتخانوں کے حوالے کیا جارہا ہے جبکہ یو اے ای حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح ایران اور عراق سے بھی ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ان ممالک میں بھی زیارت کے نام پر وہاں جا کر گداگری کا پیشہ اختیار کرنے والے پاکستانیوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور ان ممالک کی حکومتوں نے بھی حکومت ِپاکستان سے شکایت کی ہے۔ گزشتہ دنوں ایف آئی اے کے حوالے سے یہ خبر منظر عام پر آئی کہ ملتان ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے ایک گروہ کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان مسافروں سے امیگریشن حکام کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ افراد بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جارہے تھے جہاں ایجنٹ ان کا منتظر تھا اور بھیک کی آدھی رقم اس ایجنٹ کو دینی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ یہ ایجنٹ ان افراد سے بیرون ملک بھیجنے کیلئے بھاری رقم وصول کرتے ہیں اور یہ ایجنٹ ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ اسی طرح یو اے ای سے ڈی پورٹ کئے جانے والے پاکستانی بھکاریوں نے فی کس 5 ہزار درہم جو تقریباً 4 لاکھ روپے بنتے ہیں، جرمانہ یو اے ای حکومت کو ادا کیا۔ اس طرح اگر ٹکٹ، ویزا، رہائش اور ٹرانسپورٹ اخراجات بھی شامل کر لئے جائیں تو ایک بھکاری پر 10 لاکھ روپے بنتے ہیں جو معمولی رقم نہیں اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ عرب ممالک میں پکڑے جانے والے غریب افراد نہیں بلکہ فیملی سمیت عرب ممالک جا کر پیشہ ور بھکاری کا روپ دھار لیتے ہیں اور صاحب حیثیت لوگوں کو دیکھ کر انہیں اپنی دکھ بھری داستان سناتے اور بھاری رقم بٹورتے ہیں۔ بھارتی میڈیا بھی پاکستانی بھکاریوں کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں کوخوب مرچ مسالہ لگا کر پیش کر رہا ہے اور مختلف وی لاگ میں تضحیک آمیز تبصرے کئے جارہے کہ پاکستان دنیا کو بھکاری (Beggars) ایکسپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
اس طرح کے تبصرے پاکستان کی تضحیک کا سبب بن رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی ساکھ مجروح ہو رہی ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ خلیجی ممالک میں ان واقعات کے بعد وہاں مقیم پاکستانی ورکرز کو بھی شک کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اور انہیں خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں بھیک مانگنے پر 3 سال قید کی سزا ہے مگر وکلاء اور پولیس حکام کے بقول ان پیشہ ور بھکاریوں کو یہ سزا کم ہی ملتی ہے اور وہ معمولی جرمانہ ادا کر کے دوبارہ اپنا پیشہ اختیار کر لیتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ پیشہ ور بھکاریوں اور اس دھندے میں ملوث مافیا سے سختی سے نمٹا جائے اور سخت قوانین مرتب کئے جائیں تاکہ یہ افراد ملک کی بدنامی کا سبب نہ بن سکیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں، جو وبا کی صورت اختیار کر گئے ہیں، کے خاتمے کیلئے بھی موثر اقدامات کیے جائیں اور ان ایجنٹس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو لوگوں کی غربت کا فائدہ اٹھاکر انہیں گداگری کیلئے اکسا رہے ہیں۔ اسی طرح خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کئے جانے والے بھکاریوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ یہ افراد دوبارہ ان ممالک کا سفر نہ کر سکیں۔
مرزا اشتیاق بیگ
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
Text
فخر زمان نے فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دے کر ہنگامہ برپا کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر فٹنس سے متعلق سنسنی خیز بیان دیکر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان اوپنر فخر زمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں سلیکٹر و عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جانب سے اپنے اَن فٹ ہونے کے بیان کومسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں فٹ اور کھیلنے کیلئے تیار ہوں، جنوبی افریقا سے سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہ…
0 notes
Text
پھر نیا سال نئی صبح نئی امیدیں
اے خدا خیر کی خبروں کے اجالے رکھنا
0 notes
Text
Daily Mashriq Newspaper Peshawar | Aaj ka Akhbar - روزنامہ مشرق پشاور - Mashriq TV
روزنامہ مشرق پچھلے ۵۵ سالوں سے پاکستان کی تمام اہم خبروں سے اپنے پڑھنے والوں کو باخبر رکھے ہوئے ہے۔Copyright © 2023, Mashriq TV All rights reserved. Live TV | About Us | Contact Us | Privacy Policy source
View On WordPress
0 notes
Text
جنرل الیکشن2024:فیصلے کی گھڑی آن پہنچی
ملکی و غیر ملکی میڈیا کے تجزیوں، خبروں،تبصروں اور سیاست پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے اندازوں سے انتخابات سے پہلے ہی تصویر واضح ہوتی جا رہی ہے۔صاف نظر آنے لگا ہے کہ اگلا سیٹ اپ کیسا ہوگا اور کون ابھر کر سامنے آنے والا ہے۔ یہ تصور اور تصویر محض قیاس آرائیوں پر مبنی نہیں ، عوام کا رجحان بھی بتا رہا ہے کہ انتخابات کے ممکنہ نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔ مسلم لیگ)ن( کے جیتنے کے امکانات زیادہ نظر آتے…
View On WordPress
0 notes
Text
انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کارخ نہیں کرے گا،عظمی بخاری
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کارخ کرنےکی غلطی نہیں کرےگا۔ صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا بیان میں کہنا تھا کہ ڈی چوک احتجاج تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی۔تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجےپرفائزہے،یہ لوگ اپنی ذلت اوربدنامی کوجعلی خبروں اور افواہوں کے پیچھےچھپارہے ہیں۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات نےکہا…
0 notes