Tumgik
#اردو کے رنگ مزاح کے سنگ
shazi-1 · 4 years
Text
مسکرائیے ۔۔
مدد کے لیے بے تاب قوم ۔۔۔
جب میں پہلی بار تیزگام ٹرین میں سوار ہوا اور پہلے سے موجود مسافروں سے پوچھا "دینہ" کب آئے گا مجھے وہاں اترنا ہے
تو مسافروں نے بتایا بھائی یہ تیزگام گاڑی ہے دینہ نہیں رکتی ۔ دینہ سے گزرے گی مگر رکے گی نہیں ۔
یہ سن کر میں گھبرا گیا ۔
مسافروں نے کہا گھبراؤ نہیں ، دینہ سٹیشن پر یہ ٹرین آہستہ ہو جاتی ہے ، تم ایک کام کرنا جیسے ہی ٹرین آہستہ ہو تم دوڑتے ہوئے ٹرین سے اترنا اور آگے کی طرف بنا رکے دوڑتے ہوئے کچھ دور جانا جس طرف ٹرین جا رہی ہے ، اس طرف ہی دوڑنا تو تم گرو گے نہیں ۔
دینہ آنے سے پہلے ہی مسافروں نے مجھے گیٹ پر کھڑا کر دیا ۔
اب دینہ آتے ہی میں ان کے بتائے ہو طریقے کے مطابق پلیٹ فام پر کودا اور کچھ زیادہ ہی تیزی سے دوڑ گیا ، اتنا تیز دوڑا کہ اگلے ڈبے تک جا پہنچا ۔
اس دوسرے ڈبے کے مسافروں میں سے کسی نے میرا ہاتھ پکڑا تو کسی نے شرٹ پکڑی اور مجھے کھینچ کر ٹرین میں چڑھا لیا ۔ اب ٹرین رفتار پکڑ چکی تھی اور سب مسافر کہہ رہے تھے تیرا نصیب اچھا ہے جو تجھے یہ گاڑی مل گئی ورنہ یہ تیزگام ہے دینہ میں نہیں رکتی ..!!
Tumblr media
7 notes · View notes