Don't wanna be here? Send us removal request.
Text
آخر تبدیلی ہار گئی
پی ٹی آئی کے اہم لوگ سیاست سے توبہ کرچکے!
عمران خان زوجہ کے ساتھ نیب اور عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ طاقت کا ننگا ناچ کر رہی ہے، اب وہ کھل کر سامنے آگئے ، عمران خان جیت تو گئے ان سب سے لیکن کس قیمت پر، ارشد شریف قتل ہوگئے ، 9 مئی کو 25 کارکن شہید، مرکزی قیادت پابند سلاسل اور اب پریس کانفرنسیں کرکے سیاست کو خیرآباد بھی کہہ چکے۔ ہم کسی کو بر ا نہیں کہہ رہے لیکن جو کچھ ہوا اور ہورہا ہے وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ اس ملک میں ہمیشہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا راج تھا اور ہے، اور اب کوئی انکار بھی نہیں کرتا اور سب آرمی کوگالیا ں بھی دے رہیں ، لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں۔ آہستہ آہستہ لوگ عمران خان کو بھی بھول جائیں گے، سب پہلے کی طرح بزدلی و ٹھگی کے ساتھ خود کو ایڈجسٹ کرلیں گے۔ یاہماری طرح ملک ہی چھوڑ جائیں گے۔
اب کسی کو ئی امید نہیں ، عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی دلالی سے باز نہیں آئے گی، موروثی سیاست دان بے حسی سے کام کریں گے کیونکہ وہ پیسہ بنانے آئے ہیں اور اسی کیلئے آرمی نے انہیں آگے رکھا ہے۔
میں لعنت بھیجتا ہوں ہو اس نظام پر اور اس کاغذی آئین پر جو حق کا ساتھ نا دے سکے ، عدالت اپنا فیصلہ نا منوا سکے، پولیس عورتوں کے کپڑے پھاڑے ، آرمی کے گمنام سپاہی زنا کریں ، لوگوں پر پیشاب کریں انہیں اذیّتیں دیں اور پھر کہیں یہ ملک کا غدّار ہے اس نے آرمی کے خلاف بات کی ، یعنی جرنیل کو آرمی کا لقب مل چکا ہے، یہ قرآنی آیات کی طرح محترم ہیں ان کی نیک نیتی کا انکار آپکو دنیا میں جہنم کے مزے کروادے گا۔
#PakistanEconomicCrisis #WeRejectOneManShow
1 note
·
View note