Don't wanna be here? Send us removal request.
Text
پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: جنوبی افریقا کو ابتدا ہی میں مشکلات کا سامنا
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے 272 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار ہو گئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے کیا لیکن 26 کے مجموعی اسکور پر ایلگر 15 رنز بنا کر حسن علی کا شکار ہو گئے، اگلے آنے والے بلے باز وین ڈر ڈاؤسن بھی 26 رنز پر ہی حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
قبل ازیں دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 145 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
بابر اعظم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے 77 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے، فواد عالم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور گزشتہ روز کے اسکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد باووما کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم اور فواد عالم کے درمیان 123
https://dailypakistan.pk/sports/173278/ رنز کی شراکت ہوئی۔
محمد رضوان بھی 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ حسن علی نے 8 رنز بنائے لیکن فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔ مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 272 رنز پر آؤٹ
حسن علی اور یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8، 8 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، فہیم اشرف 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے انرچ نورجی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور قومی ٹیم کے ابتدائی تین بلے باز صرف 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد بابراعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔
0 notes
Text
کرس گیل نے 12 بالز پر ٹی 10 کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا
ابوظبی / لاہور: ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے ٹی 10 کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
کرس گیل نے ابوظبی ٹی 10 لیگ میں ٹیم ابوظبی کی جانب سے مراٹ��ا عریبیئنز کیخلاف صرف 22 بالز پر 84 رنز اسکور کیے، گیل نے اس میں سے 78 رنز باؤنڈریز کے ذریعے بنائے، اس دوران9 چھکے اور 6 چوکے جڑے، انھوں نے ففٹی صرف 12 بالز پر مکمل کر کے محمد شہزاد کا ریکارڈ برابر کیا جو2018 کے ایڈیشن میں بنا تھا۔
ابوظبی ٹی 10 لیگ میں قلندرز کے فاتحانہ سلسلے کو بریک لگ گیا، دہلی بلز نے 9 وکٹ سے شکست دے دی، یہ قلندرز کی مسلسل 5 فتوحات کے بعد پہلی شکست ہے، دہلی بلز نے 108 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ پر 16 بالز قبل حاصل کرلیا، ایون لیوس 48 اور روی بوپارا 37 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اس سے پہلے قلندرز نے 6 وکٹ پر 107 رنز بنائے،ٹام بینٹن نے 26 رنز اسکور کیے۔
https://dailypakistan.pk/sports/173303/
ابوظبی ٹی 10لیگ میں شرکت کے بعد محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے، بروقت بائیو ببل میں نہ پہنچنے کے معاملے پر ڈیڈ لاک کے بعد پی سی بی نے آل راؤنڈر کو جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا تھا، پاکستانی اور پروٹیز کرکٹرز بدھ سے لاہور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہیں اور جمعے کوپریکٹس کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔
گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا بھر کے بیٹسمینوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد حفیظ جنوبی افریقہ سے سیریز گھر بیٹھ کر دیکھیں گے، صرف ایک دن کے فرق کی وجہ سے سینئر کرکٹر کو ڈراپ کیے جانے پر کرکٹ حلقوں میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
0 notes
Text
شادی کے وقت پریانکا اور نک جونس کے درمیان کیا طے ہوا تھا ؟
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی کے وقت شوہر کے ساتھ ایک اصول طے کیا تھا۔ خیال رہےکہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں پریانکا نے بتایا کہ شادی کے وقت ہم نے طے کیا تھا کہ ہم لوگ ہرماہ چند دن ایک ساتھ ضرور گزاریں گے۔
https://dailypakistan.pk/entertainment/173162/
پریانکا کےمطابق اسی اصول کے تحت ہم ہر تین ہفتے بعد دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں اکھٹے ہوجاتے ہیں اور کچھ دن ایک ساتھ گزارتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اصول کی وجہ سے ہم دونوں اپنی اپنی مصروفیات کے باجود ایک دوسرے کے لیے وقت نکال لیتے ہیں۔
0 notes
Text
دوست سے مجبوری میں پیسے مانگے تو اس نے زیادتی کی کوشش کی: راکھی کا انکشاف
بالی وڈ کی متنازع شخصیت راکھی ساونت نے بگ باس 14 کی حالیہ قسط میں اپنی پریشان کن ازدواجی زندگی سمیت ماضی میں دوست کی جانب سے جنسی استحصال کا بھی انکشاف کیا ہے۔
راکھی ساونت نے بگ باس میں اپنے شریک حریف راہول وادیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ جب میری والدہ پہلا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل تھیں تو مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی جس پر میں نے دوست سے پیسوں کے لیے مدد طلب کی تو اس نے ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
راکھی کا کہنا تھا کہ وہ مجھے اس شرط پر پیسے دینے کے لیے رضامند ہوگیا کہ میں اسے پیسے واپس کردوں گی، میں خوش تھی اور سوچ رہی تھی کہ وہ ایک بہت اچھا انسان ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس نے اگلے دن مجھ سے ملنے کو کہا اور جب وہ اس سے ملنے گئی تو اس نے مجھے کار میں بند کردیا اور مجھ سے کہا کہ راکھی اس دنیا میں مفت لنچ کی طرح کچھ بھی نہیں ہے، میں تمہیں پیسے دوں گا تو تم مجھے کیا دو گی؟
https://rozenews.com.pk/02/04/37077/
راکھی کے مطابق انہوں نے دوست سے کہا کہ وہ اسے کچھ نہیں دے سکتی لیکن اس کے باوجود اس نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی اور میرے چیخنے اور منع کرنے پر مجھے گاڑی سے نیچے پھینک دیا۔
0 notes
Text
شاہ رخ ’برج خلیفہ‘میں ایکشن اسٹنٹ دکھانے والے پہلے بالی وڈ ہیرو بننے کو تیار
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز سے قبل ہی ایک منفرد اعزاز بنانے میں کامیاب ہونے جارہی ہے کیونکہ کہا جارہا ہے فلم پٹھان کے ایکشن اسٹنٹ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں شوٹ کیے جائیں گے۔ فلم پٹھان بالی ووڈ کی پہلی فلم ہوگی جس میں ایکشن اسٹنٹ کی شوٹنگ دنیا کی بلند ترین اور مشہور ترین عمارت برج خلیفہ میں کی جائے گی۔
ہالی وڈ فلم ٹام کروز ،مشن امپاسبل اور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے علاوہ زیادہ تر فلموں کو اب تک برج خلیفہ میں شوٹ کیے جانے کااعزاز حاصل نہیں ہوسکا ہے۔پنک ولا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹھان غالباً پہلی بالی وڈ فلم ہوگی جس میں برج خلیفہ کے اندر کا حقیقی نظارہ عکس بند ک��ا جائے گا۔ فلم پٹھان کی ٹیم برج خلیفہ کے ارد گرد ایک بڑے پیمانے پر ایکشن سین عکس بند کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
https://rozenews.com.pk/02/05/37144/
متحدہ عرب امارات کے بہت سے مقامات کو بالی ووڈ کی متعدد ایکشن فلموں میں دکھا یا جاچکا ہے لیکن برج خلیفہ کے پس منظر میں ایکشن سین کی عکس بندی فلم پٹھان میں ایک منفرد چیز ہے۔واضح رہے کہ فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
0 notes
Text
امریکا کا یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکا نے یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صدر جو بائیڈن کے مقرر کردہ مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کے مطابق امریکاکی پالیسی میں اس حوالے سے تبدیلیوں کا اعلان آج کردیا جائے گا۔
2014 میں یمنی حکومت اور حوثی باغی تحریک کے مابین شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد سعودی عرب نے آٹھ عرب ممالک کے ساتھ ملک کر یمن میں کارروائیاں کرنے کے لیے ایک عسکری اتحاد تشکیل دیا تھا۔ اس اتحاد کی حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مدد بھی حاصل ہوتی تھی۔
https://dailypakistan.pk/%d8%aa%d8%a7%d8%b2%db%81-%d8%aa%d8%b1%db%8c%d9%86/173351/
یمن کے تنازع میں بائیڈن کی جانب سے سعودیہ کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کے فیصلے سے حوثیوں اور یمنی حکومت کے مابین جاری جنگ متاثر ہوگی۔ اس سے قبل امریکا متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرچکا ہے۔امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جزیرۂ نما عرب میں القاعدہ کے خلاف جاری امریکی کارروائیاں متاثر نہیں ہوں گی۔
متوقع طور پر صدر بائیڈن یمن کے لیے نمائندہ خصوصی کا اعلان بھی کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد عرب دنیا میں ٹرمپ حکومت کے دور کی پالیسیوں میں ایک بڑی تبدیلی آجائے گی۔ خیال رہے کہ صدر بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
0 notes
Text
سعودی عرب: کرونا وائرس سے متعلق ایپ تکنیکی مسائل کا شکار
ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متعلق مو��ائل فون ایپلی کیشن توکلنا تکنیکی مسائل کے باعث ڈاؤن ہوگئی جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سعودی عرب میں توکلنا موبائل فون ایپلی کیشن تک رسائی حاصل کرنے کے لئے صارفین کی بڑی تعداد کوششیں کر رہی ہے، رجسٹریشن کے لیے رش کے باعث صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سعودی عرب میں محکمہ صحت نے گزشتہ برس کرونا وائرس سے متعلق معلومات اور مدد کے لیے توکلنا ایپ کا آغاز کیا تھا، اب توکلنا ایپلی کیشن میں کرونا ویکسی نیشن سے متعلق معلومات شامل کر کے اسے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔اس میں کسی فرد کی صحت کے متعلق معلومات درج کی جا سکتی ہیں، مثلاً اسے ویکسین لگائی گئی ہے یا یہ شخص کرونا وائرس میں مبتلا ہوا یا نہیں۔
اب یہ ایپ کرونا پاسپورٹ کے طور پر بھی کام کر رہی ہے، عوام کو اس ایپلی کیشن میں رجسٹریشن کروانے کے لیے کہا گیا ہے کیونکہ عوامی مقامات جیسے مالز، دکانوں اور ریستورانوں میں داخلے کی اجازت کے لیے ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔اس ایپلی کیشن کو صارفین کی بڑی تعداد نے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جس کے باعث تکنیکی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔
بعض لوگ اپنے گھرسے ہی سسٹم میں اپنی رجسٹریشن کروا سکتے تھے لیکن ایک بار جب کسی نے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پروفائل کھولنے کی کوشش کی تو پروگرام ہوم پیج پر واپس آگیا اور وہ مطلوبہ معلومات حاصل کرنے سے قاصر رہے۔
https://dailypakistan.pk/world/173284/
نتیجتاً بہت سے لوگ مختلف مالز اور روزمرہ استعمال کی اشیا خریدنے کے لیے مختلف اسٹورز کے داخلی دروازوں کے باہر کھڑے رہے اور وہ موبائل کے ذریعے اس ایپ کو ڈاون لوڈ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
ایک سابق سعودی سفارتکار کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ رات ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی لابی میں کاروباری میٹنگ کی تھی، مجھے قریباً ایک گھنٹہ باہر انتظار کرنا پڑا کیونکہ میں اس دروازے پر سیکیورٹی گارڈ کو دکھانے کے لیے ایپ نہیں کھول سکا تھا۔
توکلنا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے استعمال کے لیے ٹریفک میں زبردست اضافے کی وجہ سے سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی چنانچہ صارفین کو پیغام ارسال کیا گیا کہ ایپ سروس پر زیادہ بوجھ کے باعث برائے مہربانی چند منٹ میں دوبارہ کوشش کریں۔
توکلنا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایپلی کیشن کو اس وقت عارضی تکنیکی مسئلے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے خدمات میں خلل واقع ہوا ہے، تکنیکی ٹیم اس مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مصروف ہے۔
0 notes
Text
سعودی عرب: ریستورانوں میں ٹیبل سروس پر پابندی عائد
ریاض: سعودی عرب کے تمام شہروں کے ہزاروں ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس پر پابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔ سعودی عرب کے تمام شہروں کے ہزاروں ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس پر پابندی جمعرات رات دس بجے سے نافذ کردی گئی ہے۔
دارالحکومت ریاض میں 9 ہزار 623 قہوہ خانوں اور ریستورانوں میں پابندی پر عمل درآمد کیا گیا ہے، یہ ریستوران اور قہوہ خانے ریاض شہر سمیت ریجن کے تمام شہروں اور قصبوں میں واقع ہیں، ٹیبل سروس پر پابندی کرونا وائرس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے کے لیے لگائی گئی ہے۔
ریاض میونسپلٹی نے بتایا کہ جمعرات کی رات 10 بجے سے 6 تجارتی سرگرمیوں پر پابندی لاگو کردی گئی، اس کے تحت 143 شادی گھر 14 سو 1 ہوٹلوں کے ہالز، 116 تفریحی مراکز، 40 گیمز مراکز، 632 اسپورٹس سینٹرز اور 9 سینما گھر شامل ہیں۔ریاض میونسپلٹی نے انتباہ دیا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات ہوں گے،خلاف ورزی پر انتہائی سزا دی جائے گی۔ پورے ہفتے چھاپہ مہم ہنگامی بنیاد پر چلائی جائے گی۔
https://rozenews.com.pk/02/05/37229/
ریاض میونسپلٹی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوراً 940 پر رابطہ کر کے مطلع کریں، القصیم میونسپلٹی نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 14 ادارے سیل کیے ہیں۔مکہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر 25 قہوہ خانے اور تجارتی ادارے سیل کردیے جبکہ مقررہ ڈریس کوڈ کی پابندی نہ کرنے پر کارکنان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
جدہ میونسپلٹی نے ترجمان محمد البقمی نے بتایا کہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 بلدیاتی کونسلوں کے دائرے میں آنے والے تجارتی مراکز پر چھاپے مار کر 104 کو سیل کردیا، ان میں سے 3 مشہور تجارتی مراکز ہیں، انسپکٹرز نے 380 چھاپے مارے۔جدہ میونسپلٹی نے پھر پورے شہر میں سینی ٹائزنگ بڑے پیمانے پر شروع کی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے جن ایس او پیز کا اعلان کیا گیا تھا ان پر عملدر آمد کیا جا رہا ہے۔ 30 روز تک شادی تقریبات اور کمپنیوں کے پروگرام معطل رہیں گے پابندی میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔سماجی پروگراموں میں 20 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوسکتے، یہ پابندی 10 دن تک رہے گی توسیع ہوسکتی ہے، تمام تفریحی پروگرام 10 روز کے لیے معطل ہیں، پابندی میں توسیع کا امکان ہے۔
سینما گھر اور انڈور تفریحی مراکز، گیمز کے مقامات، شاپنگ سینٹر اور اسپورٹس سینٹر 10 روز تک بند رہیں گے، اس میں بھی مزید توسیع ہوسکتی ہے، کرونا ایس او پیز کی پابندی کروانے کے لیے نگراں ٹیمیں بڑے پیمانے پر چھاپہ مہم چلائیں گی۔وزارت بلدیات و دیہی آبادیاتی امور نے پابندیوں پر عمل درآمد کے لیے فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔وزارت بلدیات و دیگر نگراں ادارے ریستورانوں اور قہوہ خانوں کی کڑی نگرانی کریں گے، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔ جگہ جگہ انتباہی بورڈ بھی لگائے جا رہے ہیں۔
قبرستانوں میں جنازے کی نماز 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت ادا کی جاسکتی ہے، یہ سہولت بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لیے دی جارہی ہے۔ قبرستانوں میں جنازے کی نماز کی جگہیں متعین ہیں، ایک قبر سے دوسری قبر کے درمیان تقریباً 100 میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔
0 notes
Text
کےٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے، پاکستانی کوہ پیما
سکردو : کے ٹو پر مہم جوئی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، پاکستانی کوہ پیماوں کی ٹیم کیمپ 4 تک پہنچ گئی۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو محدود وسائل کے ساتھ سر کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی کوہ پیماوں کی پیش قدمی جاری ہے، کوہ پیماوں نے مختصر آرام کے بعد دوبارہ سفر کا آغاز کردیا۔
https://dailypakistan.pk/national/173336/
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کوہ پیماوں کی ٹیم کیمپ فور تک پہنچ گئی۔کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کہا کہ کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے، صبح کے ٹوکے کی انتہائی بلندی کو چھو لیں گے۔
کوہ پیما جان اسنوری نے کہا کہ ہم نے آرام کیے بغیر سفر جاری رکھا ہوا ہے، کوہ پیماوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج کے ٹو سر کرکے خوشخبری دیں گے، ہماری مہم جوئی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
0 notes
Text
پنجاب حکومت کا بچوں کیلئے ‘کامیاب جوان جونیئر’ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد : حکومت نے عالمی ادارے یونیسف کے اشتراک سے بچوں کے لیے ’کامیاب جوان جونیئر‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی ادارے یونیسف اور حکومت کے درمیان باہمی اشتراک کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت 10سے 19 سال کےبچوں کیلئے منفرد پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔
معاون خصوصی عثمان ڈار اور یونیسف کی آیڈاگرمانے معاہدے پر دستخط کیے اور حکومت اور یونیسف نے پاکستان میں ایڈولیسنٹ ایکویلٹی اینڈیکس مرتب کرنے پر اتقاق کیا۔بچوں کی فلاح و بہبود، درپیش مشکلات کے مستقل حل کےلیے پالیسی تشکیل دی جائے گی اور ایکویلیٹی انڈیکس کے ذریعے کم عمری میں بچوں کی رہنمائی ممکن ہوسکے گی۔
https://dailypakistan.pk/national/173342/
آیڈا گرما کا کہنا ہے کہ یونیسف متعلقہ لوگوں کو ٹریننگ اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا اور بچوں سے متعلقہ سوشل سیکٹر پالیسیز کا جائزہ لینے کےلیے بھی تعاون کرے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انڈکس کا مقصد 10 سے 19 سال کے بچوں کے مسائل اور مشکلات جانچنا ہے، پروگرام کے ذریعے بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے ملکر کام کریں گے۔
0 notes
Text
کشمیر الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے: بلاول بھٹو
مظفر آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف سیاست کرتے ہیں لیکن مودی جیسی حرکت نہیں کریں گے، ہم انسانیت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں گے، کشمیر الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار وہ یومِ یک جہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد آزاد کشمیر میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں کر رہے تھے، انھوں نے کہا ہمارا وزیر اعظم اور مودی ایک پیج پر ہیں، مودی نے کشمیر میں اپنے مخالفین کوگرفتار کرایا، پاکستان میں ن لیگ اور پی پی کی معصوم قیادت کوگرفتار کرایا گیا۔
بلاول بھٹو نے کہا پی ڈی ایم اجلاس میں فیصلہ ہو چکا ہے کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، مارچ کے لیے عوام ملک کے ہر کونے سے نکلیں گے، آزاد کشمیر کا قافلہ یہاں سے نکلے گا اور اسلام آباد ضرور جائے گا، کشمیر الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے، عمران خان وزیر اعظم نہیں رہےگا۔
https://rozenews.com.pk/02/05/37235/
انھوں نے کہا پیپلز پارٹی اور کشمیر کے عوام کا آج کا نہیں، 3 نسلوں کا ساتھ ہے، ذوالفقار بھٹو نے کہا تھا کشمیر کی آزادی کے لیے ہزار سال بھی جنگ لڑیں گے، بی بی شہید نے کہا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ وہاں ہمارا خون گرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی تکالیف کا احساس ہے، کشمیر کی آزادی تک آواز بلند کروں گا، عمران خان
پی پی چیئرمین نے کہا ماضی کے وزرائے اعظم نے کشمیر کی آواز دنیا بھر میں پہنچائی، آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی ہو رہی ہے، موجودہ وزیر اعظم کے دور میں کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا، ہم جانتے ہیں مودی کے مظالم کا جواب کیسے دینا ہے، یہ حکومت جواب نہیں دے سکتی، مودی کو عوام کا منتخب کردہ وزیر اعظم ہی جواب دے سکتا ہے، مودی کو ہرانا ہے تو جمہوریت قائم کرنا ہوگی۔
بلاول نے کہا کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کی اجازت دی جائے، ہم آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بات پر کھڑے ہیں، ہمارا نعرہ آپ کا نعرہ ایک ہی ہے کہ رائے شماری ہونی چاہیے۔
0 notes
Text
اوپن بیلٹ کی حمایت کیلئے عمران خان کے بڑوں کے فون آرہے ہیں، مریم نواز
مظفر آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ اوپن بیلٹ کی حمایت کیلئے عمران خان کے بڑوں کے فون آرہے ہیں لیکن ہم نے انکار کردیا۔
مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط کشمیر کے ساتھ عمران خان کا نام آتاہے، راجہ فاروق حی��ر کہتے ہیں عمران خان کا نام نہ لیں، سنا ہے کوٹلی میں آج عمران خان آرہے ہیں، وہ آج کشمیریوں کیلئے کیا پیغام لا رہے ہیں ؟ وزیراعظم کو ڈر لگتاہے لوگ ان کا گریبان پکڑیں گے، ایک تو ویسے ہی بیچارہ کسی جلسے میں جانے کے قابل نہیں رہا،کشمیر کس منہ سے آئے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی مفادات اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک ہے، کچھ حقائق ایسے ہیں جن کا جواب عمران خان اور ان کو لانے والوں کو دینا ہوگا، کیوں ایک تابعدار بن کر پاکستان کو خارجہ اور داخلی محاذ پر کمزور کیا؟ پاکستان میں چار دفعہ آمرانہ حکومت رہی ہے، کسی ڈکٹیٹر کے دور میں بھارت کو ہمت نہیں ہوئی کشمیر اپنے نام کرسکے، عمران خان جواب دیں کشمیر کے ہاتھ سے جانے کے بعدبھی حکومت بے بسی کی تصویر کیوں بنی، دومنٹ کی خاموشی آپ کی مجرمانہ خاموشی ہے، عمران خان کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے میں ناکام کیوں ہوئے، ان کی خارجہ پالیسی کہاں ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کیوں ایسے شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا جو سلیکٹڈہے اور عوام کو جمہوری حکومت سے کیوں محروم کیا، مودی کی جیت کی دعائیں کس نے مانگیں تھیں، عمران خان نے کہا تھا مودی آئے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، جب کشمیر کو تمہاری آواز کی ضرورت تھی یہاں کےوزیراعظم کیخلاف غداری کے مقدمے کرارہے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عالمی سطح پرمسئلہ کشمیر پر کیوں ایک قرارداد منظور نہیں کراسکے، ووٹ چوری سے آنے والی حکومت عوام کو جوابدہ نہیں ہوتی، بھارتی وزیراعظم نے اعلان لاہور پر کہا مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، نوازشریف کو وقت مل جاتا تو آج کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا۔
نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ عمران خان سے جب اپوزیشن کنٹرول نہیں ہوتی تو وہ اپنے بڑوں کو فون کرکے کہتا ہے کہ ذرا اپوزیشن کو ایک تھپکی تو لگاؤ، آج کل ن لیگ کو عمران خان کے بڑوں کی طرف سے فون آتے ہیں کہ آپ کی بڑی مہربانی اور آپ کو اللہ کا واسطہ سینیٹ میں شو آف ہینڈز کی قانون سازی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں، اس پر میں نے اور نواز شریف نے جواب دیا کہ ہماری سینیٹ کی سیٹیں جاتی ہیں تو جائیں، اس جعلی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر کوئی کام نہیں کرنا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان سینیٹ کے الیکشن میں دوسری جماعتوں کے ووٹ توڑنے میں لگے ہوئے تھے، چیرمین سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کےبعدآج اپنےارکان کھسکتےنظرآرہےہیں توتمہیں شوآف ہینڈ سمجھ آگیا، شو آف ہینڈ بھی ہوگا اور اوپن بیلٹنگ بھی ہوگی مگر اس جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کے بعد۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان تو استعفے کےلیے بھی پیسے مانگ رہے ہیں، تمہاری مانگنے کی عادت نہیں گئی، لیکن اب عوام نے پیسے نہیں دینے بلکہ آپ سے استعفی لینا ہے، تمہیں پیسے بھی دینے پڑیں گے اور استعفا بھی دینا پڑے گا، تم نے صادق اور امین نہیں ثاقب اور امین بن کر چینی آٹا اور گیس پر ڈاکا ڈالا، استعفا دواورگھرجاؤ عوام آپ کومعاف نہیں کریں گے۔
0 notes
Text
’ہاں میں راجہ رینٹل ہوں ، مگر آپ لوگ کون ہیں؟‘، پرویز اشرف حکومت پر برس گئے
قومی اسمبلی میں دوسرے روز بھی احتجاج، نعرے بازی اور شورشرابا جاری رہا۔ اپوزیشن ارکان پلے کارڈز لے آئے ،نعرےلگائے ، ایوان میں ڈیسک اورسیٹیاں بجاتے رہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری وڈیو بناتے رہے۔ قومی اسمبلی: حکومتی اور اپوزیشن اراکین گتھم گتھا، دھکم پیل سے کئی ممبران گرپڑے
اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف بولے کہ آئینی ترمیم میں ہم نہیں ، آپ خود بے نقاب ہورہے ہیں، ہم بجلی 4 روپے یونٹ دیتے تھے تم 26 روپے یونٹ دے رہے ہو، شرم کرو۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہاں وہ راجہ رینٹل ہیں، مگر یہ لوگ کون ہیں ؟ جھوٹے اور مکار لوگ، جولوٹا ہے وہ بات کرنے کے قابل ہی نہیں ہے، شرم کرو اگر شرم بازار سے ملتی تو انہیں لاکر دے دیتے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے مانا کہ ترمیم کے نمبرز نہیں ہیں، صرف اپوزیشن کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں، یہ ترمیم کرنا ہی نہیں چاہتے کیونکہ انہوں نے ایڈوانس پیسے پکڑ لیے ہیں۔
https://dailypakistan.pk/national/173168/
پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ وہ سلیکٹڈ ہے۔
0 notes
Text
پاکستان میں کورونا نے مزید 31 افراد کی جان لے لی
ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے اور 1508 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44173 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1508 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 31 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11833ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 50540 تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32889ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1772 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 5818 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 248919 ہوگئی ہے جب کہ 4036 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 159311 ہے اور 4821 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18840 اور ہلاکتیں 196 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67803 اور 1931 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9100 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 269 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4912 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41655 ہے اور اب تک 478 مریض انتقال کر چکے ہیں۔
#Rozenews #Dailypakistan #coronavirus #COVID19
0 notes
Text
سچی بات سردار خان نیازی کے ساتھ
READ MORE: https://bit.ly/3toBr2B
0 notes
Text
بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، گریٹا کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی
نئی دہلی: بھارتی کسانوں کے احتجاج کو عالمی پزیرائی حاصل ہونے پر مودی سرکار تلملا اٹھی ہے، سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کی جانب سے کسانوں کے حق میں کئے گئے ٹوئٹ پر ان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کردیا گیا ہے۔ گذشتہ روز بھارتی کسانوں کے حق میں کئے گئے ٹوئٹ پر دہلی پولیس نے گریٹا تھنبرگ کے خلاف ایف آئی آر کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جس میں گریٹا پر ملک میں عدم استحکام پھیلانے اور بڑی سازش رچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس مذموم مقصد کے لئے حادثاتی طور پر پروپیگنڈہ ٹول کٹ استعمال کیا، جس میں مہم کے حوالے سے حکمت عملی تھی کہ دنیا کہاں کہاں انڈین کسانوں ” زرعی اصلاحات ” پر احتجاج کرنا ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹول کٹ کا استعمال صارف کو ایسی دستاویز میں لے جاتا ہے جس میں احتجاج کی حمایت کرنے کے لئے متعدد حکمت عملی شامل ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے مودی نے کمر کس لی
READ MORE: https://bit.ly/39MtXi2
واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی گلوکارہ ریانا نے کسانوں پر تشدد سے متعلق مضمون کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے، جیسے ہی ریانا کی ٹویٹ سامنے آئی ، ہندو توا کی بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے حامی ان کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے تھے۔
امریکی پاپ گلوکارہ ریانہ کے بعد سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھارتی کسانوں سے اظہار یک جہتی کیا تھا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھارتی حکومت کے متنازعہ زراعت کے قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہیں اور احتجاجی کسانوں کے ساتھ ہیں۔
0 notes