#چکن
Explore tagged Tumblr posts
Text
سندھ بھر میں چکن گونیا کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ اعدادوشمار جاری
Share (24 نیوز) محکمہ صحت سندھ نے صوبہ بھر میں چکن گونیا کے رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سندھ میں مجموعی طور پر 1098 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 831 افراد کی چکن گونیا تشخیص کے لیے سکریننگ کی گئی، جنوری سے اب تک چکن گونیا کے 181 کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کون کون؟ اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں…
0 notes
Text
پہلی بار پشاور میں بننے والی بٹر چکن ڈش کس کی تخلیق، بھارتی عدالت فیصلہ کرے گی
بٹر چکن – عالمی سطح پر مشہور ترین پکوانوں میں سے ایک – مزیدار اور بظاہر متنازعہ بھی ہے، دو ہندوستانی ریستوران چینز اس کی اصلیت کے دعووں پر عدالت میں لڑ رہی ہیں۔ مقدمہ – جو ہندوستان میں ایک گرما گرم موضوع بن گیا ہے – موتی محل کے پیچھے خاندان کی طرف سے لایا گیا تھا، ایک مشہور دہلی ریستوران برانڈ موتی محل جس کے مہمانوں میں آنجہانی امریکی صدر رچرڈ نکسن اور ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو…
View On WordPress
0 notes
Text
بچوں کو امتحان میں شعلے فلم کے لیجنڈری ولن گبر سنگھ (امجد خان) کے کردار کے بارے میں لکھنے کو کہا گیا تو ایک لڑکے نے لکھا گبر سنگھ سادہ زندگی تھی انکی, بھیڑ بھاڑ سے دور جنگل میں رہتے تھے۔ایک ہی کپڑوں میں کئی کئی دن گزار دیتے تھے۔ پانی کی بچت کے لیے کبھی کبھار ہی نہاتے تھے۔ قاعدہ و اصول کے پابند ایسے تھے کہ کالیا اور اس کے ساتھیوں کو پراجیکٹ ٹھیک سے نہ کرنے پر براہ راست گولی مار دی تھی۔ رحم دلی کا تو پوچھیں مت، ٹھاکر کو قبضے میں لینے کے بعد صرف اس کا ہاتھ کاٹ کر چھوڑ دیا تھا، اگر وہ چاہتے تو اس کا گلا بھی کاٹ سکتے تھے۔
فنون لطیفہ کے دلدادہ تھے، ان کے ہیڈ کوارٹر میں ڈانس میوزک کے پروگرام چلتے تھے اور سب خوشی سے جھوم جھوم جاتے
بسنتی کو دیکھتے ہی پرکھ لیا تھا کہ وہ ایک ماہر رقاصہ ہے.مزاحیہ کو سمھجنے والے تھے، کالیا اور اس کے ساتھیوں کو ہنسا ہنسا کے مارا تھا، خود بھی ٹھٹھے مار مار کے ہنستے تھے، وہ اس دور کے لافنگ بدھا تھے۔ عورت کی عزت وآبرو کے حوالے سے بہت حساس بھی تھے، بسنتی کے اغوا کے بعد صرف اس کا رقص دیکھنے کی درخواست کی تھی۔ فقیری زندگی گزاری انہوں نے، ان کے آدمی صرف زندہ رہنے کے لیے خشک اناج مانگتے تھے. کبھی بریانی یا چکن تکے کی مانگ نہیں کی۔ سب سے اہم کام جو وہ کر گئے، وہ یہ کہ جب تک زندہ رہے سماجی کارکن بنے رہے، رات کو بچوں کو سلانے کا کام بھی کرتے تھے۔
3 notes
·
View notes
Text
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 1060
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس، اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری
تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی کا پراجیکٹ منظور،دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائیگی
فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی13 اشیاگفٹ کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ مریم نوازکی اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت
پنجاب بھر میں عارضی کاشت کیلئے ایک لاکھ ایکڑ اراضی کوتین اور پانچ سال کیلئے لیز پر بے زمین کاشتکاروں کو الاٹ کرنیکی منظوری
ای بس سروس کی منظوری، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی، چارجنگ کیلئے 1.2 میگا واٹ کے سولر پینل لگائے جائیں گے، 680 ای بسیں سال کے آخر تک فنکشنل ہونگی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی سروس کا پلان طلب کر لیا، صوبہ بھر میں آٹا اور چکن کے نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم
پنجاب میں ایک لاکھ 70ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ مل گئے، دو لاکھ 67ہزار کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ جاری کر دیئے گئے: بریفنگ
کسان کارڈ کیلئے 11لاکھ کاشتکاروں نے اپلائی کیا،گرین ٹریکٹر سکیم کیلئے 12لاکھ درخواستیں وصول کی گئی، سات لاکھ درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل
لاہور08 - اکتوبر:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب بھر میں تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی کا پراجیکٹ منظور۔ دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی13 اشیاگفٹ کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔ کابینہ نے پنجاب بھر میں عارضی کاشت کے لئے ایک لاکھ ایکڑ اراضی کوتین اور پانچ سال کیلئے لیز پر بے زمین کاشتکاروں کو الاٹ کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں پنجاب میں ای بس سروس سکیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی۔ ای بسوں کی پارکنگ میں چارجنگ کے لئے 1.2 میگا واٹ کے سولر پینل لگائے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں 680 ای بسیں سال کے آخر تک فنکشنل ہوجائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی سروس کا پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں آٹا اور چکن کے نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک لاکھ 70ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ مل گئے۔ دو لاکھ 67ہزار کاشتکاروں کے لئے کسان کارڈ جاری کر دیئے گئے۔ کسان کارڈ کے لئے 11لاکھ کاشتکاروں نے اپلائی کیا۔ گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے 12لاکھ درخواستیں وصول کی گئی۔سات لاکھ درخواست دہندگان کی گرین ٹریکٹرز کے لئے جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔ اجلاس میں رائیونڈ، چنیوٹ اور سرگودھا میں نئے پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے 839 گھر اور فنڈز ہاؤسنگ ڈیپارنمنٹ کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ انسپکٹر، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر پروموشن کے لئے پانچ سال کی عمر میں رعایت کی منظوری دی گئی۔ گورنمنٹ آف پنجاب کے ہیلی کاپٹرکی سالانہ مرمت کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے شیخو پورہ میں آئل سٹوریج اور دیگر مقاصد کے لئے اراضی آئل سٹوریج پاکستان سٹیٹ آئل کو منتقل کرنے کی منظوری دی۔ ای سٹیمپنگ سسٹم
(جاری۔۔صفحہ2)
(بقیہ ہینڈ آؤٹ نمبر1060) (2)
کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس کی وصولی کے لیے بورڈ آف ریونیو اور پنجاب بینک کے معاہدہ کی منظوری دی گئی۔ وفاق میں سیڈ سے متعلق بورڈ میں نمائند گی کے لئے منسٹر زراعت اور ٹیکنیکل ممبر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہیلتھ انیشیٹوز مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دوبارہ تعیناتی اور نئے ڈائریکٹرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹرشری کیئر ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لئے سامان اور فرنیچر خریدنے کیلئے 1.7 ارب روپے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔ پانچ بڑے ہسپتالوں میں ترقیاتی منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنر کی تشکیل نو اور محکمہ آبپاشی سے شیئر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کومنتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ وقف انتظامیہ، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ 2023 ء کے لیگل فریم ورک ڈرافٹ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فرانزک ایکٹ 2007 ء کو منسوخ کرکے پنجاب فرانزک سائنس ایکٹ2024 ء کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ہوم ڈیپارنمنٹ کے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے سٹاف کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی۔ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہورکے لئے پریزائیڈنگ آفیسر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ اے کیٹگری پراپرٹی خریدار کے لئے سیل ڈیڈ کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز 2024 ء کی منظوری دی گئی اور ہر ضلع میں جوائنٹ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چائلڈ میرج کی روک تھام کے لئے ایکٹ 1929 ء میں ترمیم کے لئے اعلیٰ سطح وزراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور الحمراء میں اجوکا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کے لئے 10ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ کے سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ اور پی آئی ٹی بی کے درمیان ہیلپ لائن کے معاہدے کے تجدید کی منظوری دی گئی۔توسیعی فیملی ویلفیئر سنٹرز اینڈ انٹروڈکشن آف کمیونٹی بیس فیملی ورکر2024-21 کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں چھ ماہ توسیع کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چھ نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی اور پیڈمک اور فیڈمک کے آرٹیکل آف ایسوسی ایشن میں ترمیم کی منظوری دی۔ وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس کے قیام کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس3408 ملین ہیکٹر اراضی پر مشتمل 96 پروٹیکڈ وائلڈ لائف ایریاز میں فرائض سرانجام دے گی۔ پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چکوال میں سنٹر آف ایکسی لنس سکولز کی تکمیل اور سٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے سبسڈی ریٹس بڑھا کر1200 کرنے کی منظوری دی۔ 13ہزار پرائمری سکولوں کی ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈیشن ہوگی جس کے تحت ایک لاکھ 4ہزار تعلیم یافتہ مرد و خواتین کو روزگار ملے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک کی عارضی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب سروس ٹربیونل لاہور کے ممبران کی تعیناتی کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹس کی تجدید کی منظوری اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی اور پاکستان سنگل ونڈو کے مابین معاہدے کی منظوری دی گئی۔ ڈینگی سٹاف کی بھرتی اورڈینگی کٹس کی خریداری کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت فنڈز کی منظوری دی گئی۔ سینئر سکیل سٹینوگرافر قمر مبین کے علاج معالجہ کے لئے آٹھ لاکھ روپے کے میڈیکل چارجز کی ادائیگی اورمحکمہ خوراک کے سینئر ریسرچ آفیسر محمد عمر دراز کے لئے ایکس گرایشیاگرانٹ کی منظوری دی گئی۔ ویسٹ پاکستان سول سرونٹس میڈیکل انٹنڈٹس رولز کے تحت میڈیکل چارجز ری ایمبرسمنٹ میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزراء،معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، آئی جی،سیکرٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭٭٭
0 notes
Text
عالمی ادارہ صحت نےنئےوائرس سےخبردارکردیا
عالمی ادارہ صحت نےدنیا بھرمیں ڈینگی،چکن گونیااورزیکاوائرس کےپھیلاؤسے خبردارکردیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس سال ڈینگی، چکن گونیااورزیکاوائرس جیسے کیسز گزشتہ سال کےمقابلےمیں دگنےہوگئےہیں۔ ڈبلیو ایچ او کابتانا ہےکہ اس سال اگست تک ڈینگی اورمچھروں سےپھیلنےوالے کیسز کی تعداد ایک کروڑ23لاکھ پہنچ گئی ہےجب کہ پچھلے سال ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنےوالی وائرل بیماریوں کی تعداد65لاکھ تھی۔ ڈبلیوایچ او…
0 notes
Text
مانسہرہ: صحت کے حکام نے یہاں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان مکینوں سے چکن گونیا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
0 notes
Video
youtube
How to cook Tasty Chinese Chicken Veggies Noodles!
مزیدار چائنیز چکن مکس ویجیٹیبلز نوڈلز بنانے کی ترکیب
Star Creatives Cooking
#chinesechickenveggiesnoodles #chinesechickenveggiesnoodlesrecipe #chickennoodles #veggies #noodles
0 notes
Text
0 notes
Text
میتھی والا چٹپٹا چکن۔ #pakistanifood #میتھی والا چکن
http://dlvr.it/SzmyRW
0 notes
Text
بیلٹ میں بیڈ کا بحران ، 23 ڈینگو کے اور ایک چکن گنیا کا مریض ملا
0 notes
Text
ہائی گریڈ فیور، وائرل ہلیریا، چکن گنیا وغیرہ سے عوام بے حال
0 notes
Text
کیا کیلے کا چھلکا مچھروں کودور بھگاتا ہے؟
(ویب ڈیسک) مچھروں کو بھگانے کے لیے ہم طرح طرح کے کیمیکل پر مبنی امصنوعات استعمال کرتے ہیں، جو ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ آج ہم کیلے کی مدد سے مچھروں کو بھگا نے کی ایک حیرت انگیز ترکیب جانیں گے۔ آج کل مچھروں کے ذریعے پھیلی جانے والی وبا بہت عام ہوگئی ہے، ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا جیسی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، ایسے میں مچھروں سے خود کو اور اپنے خاندان کو بچانا بہت ضروری ہوگیا…
0 notes
Text
روبوٹ فرائیڈ چکن: فوڈ انڈسٹری کے معیار اور حفظان صحت کو بہتر بنانے کی ایک کوششش
فرائیڈ چکن کے جنون میں مبتلا جنوبی کوریا میں، ملک کی پسندیدہ فاسٹ فوڈ ڈش پیش کرنے والے ریستوران گلیوں کے ہر کونے پر موجود ہیں۔ لیکن کانگ جی ینگ کا ریستوران میز پر کچھ مختلف لاتا ہے: ایک روبوٹ چکن پکا رہا ہے۔ جنوبی کوریا کی مقامی منڈی — امریکہ اور چین کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی — کی مالیت تقریباً سات ٹریلین وون ($ 5.3 بلین) ہے، لیکن مزدوروں کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ جنوبی کوریا کو دنیا کی سب…
View On WordPress
0 notes
Text
وادی تیراہ میں 8 بچوں سمیت 11 افراد میں چکن پاکس کی تصدیق
http://dlvr.it/SvXPmY
0 notes
Text
با تسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصور
محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب
محمد احمد
٭٭٭٭٭
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی مہم ”اربن فاراسٹیشن“مون سون کے تحت ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا
نیوبس ٹرمینل گول چکر گرین بیلٹ پر 22کنال جگہ پر مختلف قسم کے 4500پودے لگائے گئے ہیں‘ پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘ڈپٹی کمشنر محمدا رشد بھٹی
قصور (03 اگست 2024ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی مہم ”اربن فاراسٹیشن“مون سون کے تحت ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد جعفر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مرتضیٰ ملک، اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، پتوکی رانا امجد محمود، چونیاں طلحہ انور، کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اسلم جاوید، میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس چوہدری محمداشرف، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر حاجی محمد اکمل، چیف سینٹری انسپکٹر فیصل جمیل، امن کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر اربن فار اسٹیشن مہم کے تحت نیوبس ٹرمینل گول چکر گرین بیلٹ پر 22کنال جگہ پر مختلف قسم کے 4500پودے لگائے گئے ہیں۔جس سے شہر کے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ اور آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربن فار اسٹیشن مہم کے تحت ضلع کی تمام تحصیلوں میں شہروں کے اندر چھوٹے چھوٹے جنگل کی صورت میں مختلف قسم کے درخت لگائے جائینگے تا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پودے لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ آنیوالی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔��یادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہی ہم خوشحال اور سرسبز پاکستان کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی وہ بھی اپنے اپنے حصے کا ایک پودا لازمی لگائیں اور ماحول کو سرسبز بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں۔
٭٭٭٭٭
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں اشیاء خورونوش کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنائیں‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی
گرانفروشی پر ذمہ داروں کو بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج کروایا جائے‘سبزیوں، پھلوں،گوشت اور کریانہ آئٹمز پر ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں‘ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات
قصور (03 اگست 2024ء)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے عوام ریلیف پروگرام کے تحت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں اشیاء خورونوش کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنائیں‘سبزیوں، پھلوں،گوشت اور کریانہ آئٹمز پر ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں،کم وزن اور گرانفروشی پر ذمہ داروں کو بھاری جرمانے اور انکے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ملک مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی رانا امجد محمود، کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید سمیت تمام ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 25تا 31جولائی تک کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران 11ہزا ر473انسپیکشنز کی گئیں 686خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر7لاکھ30ہزار روپے جرمانہ9 افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج اور72افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے عوام ریلیف پروگرام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مزید متحرک ہو کر روٹی،آٹا،پھلوں،سبزیوں،چکن،گوشت، کریانہ آئٹمز اور ڈبل روٹی کی قیمتوں کو چیک اور گرانفروشوں کیخلاف سخت کاروائی کریں۔نرخناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروایا جائے اوور چارجنگ کرنیوالوں کیخلاف سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ تمام سبزی منڈیوں میں بولی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے مقررہ ریٹس پر خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
٭٭٭٭٭
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے حوالے سے جائزہ اجلاس
قصور (03 اگست 2024ء)ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت ضلع بھرمیں قائم کردہ رجسٹریشن سینٹرز کی ابتک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو رجسٹریشن کاؤنٹرز اور یوزرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر غریب اور مستحق افراد کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ضلع بھر میں قائم کردہ پی ایس ای آر سینٹروں میں لوگوں کی تمام معلومات کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے اندراج کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ عوام کی آگاہی کیلئے شہر،قصبات،گلی محلوں میں رجسٹریشن کیلئے اعلانات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے کیونکہ آئندہ تمام حکومتی ریلیف پروگراموں کا صرف ان افراد کو فائدہ ہو گا جن کی رجسٹریشن ہوئی ہو گی۔ شہری پی ایس ای آر سنٹرز پر اور اپنے آپ بھی آن لائن کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن پر شہر ی کسان کارڈ،ہمت کارڈ،لائیوسٹاک، سکالر شپ پروگرام، ٹریکٹر سکیم، لیپ ٹاپ سکیم، اپنی چھت اپنا گھر سمیت دیگر حکومتی ریلیف پروگراموں سے مستفید ہو سکیں گے۔
٭٭٭٭٭
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری کے صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس‘نئے کرایہ نامے مقرر
نیا کرایہ نامہ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کیا جائے‘خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی ہو گی‘ محمد جعفر چوہدری
قصور (03 اگست 2024ء)پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد جعفر چوہدری کے صدارت عوامی ریلیف کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام ٹریول سروس ایسوسی ایشن کے نمائندگان‘پرائیویٹ اڈا مالکان، لاری اڈا ایڈمنسٹریٹرز، منیجرز اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے کرایہ نامے مقرر کئے گئے جس کے مطابق نیو بس ٹرمینل اے سی سروس قصور تا لاہور 210روپے سے کم کرکے 200روپے،اے سی کوسٹر قصور تا لاہور (افضل ذکی ٹریولز)230سے کم کر کے 225روپے، نیو سٹار بس سروس اے سی210سے کم کر کے 205روپے، قصور تا لاہور ویگن چونگی امرسدھو100سے کم کر کے90روپے، قصور تا ملتان1150سے کم کرکے1100روپے،قصور تا کھڈیاں 75روپے سے کم کر کے70روپے‘قصور تا ڈھنگ شاہ سٹاپ 100سے کم کر کے 90روپے، قصور تا الہ آباد 150روپے سے کم کر کے140روپے، قصور تا پتوکی 230روپے سے کم کر کے 220روپے، قصور تا چونیاں 200روپے سے کم کر کے 190روپے، قصور تا رائے ونڈ 95سے کم کر کے 90روپے، قصور تا منڈی عثمان والا 140سے کم کر کے130روپے، قصور تا فیصل آباد 560سے کم کرکے 550روپے، قصور تا پاکپتن 500سے کم کرکے 480روپے، چونیاں تا لاہور 370سے کم کرکے 360روپے، الہ آباد تا لاہور 420سے کم کر کے 410روپے جبکہ قصور تا کراچی3200سے کم کر کے3000روپے کرایہ مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں نئے کرائے نامے مقرر کئے گئے ہیں تا کہ حالیہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ اس حوالے سے ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز انتظامیہ سے تعاون کریں نیا کرایہ نامہ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کیا جائے اور ایسا نہ کرنیوالے ٹرانسپوروں کو گاڑیوں سمیت تھانہ میں بند کیا جائیگااور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی۔
٭٭٭٭٭
وزیر اعلی پنجاب کے احکامات‘ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی ضلع بھر میں سموگ کیخلاف بھرپور آپریشن جاری
تحصیل پتوکی میں گملے بنانے والی 4بھٹیاں مسمار‘
قصور (03 اگست 2024ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سموگ کیخلاف بھرپور آپریشن جاری ہے‘تحصیل پتوکی میں گملے بنانے والی 4بھٹیاں مسمار۔ ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی رانا امجد محمود اور محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے تحصیل پتوکی میں ہنجرائے کلاں، شیخم، میگا روڈ پر سموگ کا موجب اور زہریلا دھواں چھوڑنے والی 4بھٹیوں کو مسمار کر دیا ہے۔ زگ زیگ کے بغیر اور آلودگی کا باعث بننے والی بھٹیوں کو کرین کے ذریعے مسمار کیا گیا۔ گملے بنانے والی بھٹیوں کے نیچے پلاسٹک، ریگزین، گندے کپڑے اور کچرا وغیرہ جلا یا جا رہا تھا جو سموگ کا باعث بن رہا تھا۔
٭٭٭٭٭
0 notes
Text
اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ قابل برداشت نہیں،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مہنگائی کے خاتمے کے لئے سرگرم،ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں چکن دودھ کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ اجلاس کے دوران چکن,…
0 notes