#supre
Explore tagged Tumblr posts
Text
Instagram
Sophie B | Fayt The Label suit • Supré bodysuit • Basque sandals
3 notes
·
View notes
Text
My Fav Brands
Some of my favourite brands at the moment are:
Brandy Melville
Glassons
Princess Polly
Supre
Pretty Little Thing
2 notes
·
View notes
Text
جسٹس یحییٰ آفریدی کیلئے چیلنجز؟
یحییٰ آفریدی پاکستان کے نئے چیف جسٹس بن گئے۔ اُنکے ماضی اور اُنکی شہرت کے بارے میں سب جانتے ہیں لیکن اُن کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے جس کا نتیجہ تین سال کے بعد نکلے گا جب وہ ریٹائر ہونگے اور جس کی بنیاد پر اُنہیں یاد رکھا جائے گا، اُن کے پاس ہونے یا فیل ہونے کا فیصلہ ہو گا۔ ججوں نے سیاست بہت کر لی، آزادی اور ’نہ جھکنے والے، نہ ڈرنے والے‘ سچے یا جھوٹے تاثر کے تمغے بھی کچھ نے اپنے سینوں پر سجا لیے اور کچھ یہ تمغے سجانے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے فیصلوں میں شیکسپیئرن انگریزی لکھنے، انگریزی ناولوں کا ذکر کرنے اور یہ تاثر دینے کہ میرے جیسا کوئی نہیں کا مقابلہ بھی دیکھ چکے۔ اب خدارا اپنا بنیادی کام بھی کر لیں۔ نئے چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ عدلیہ کو اپنے اصل کام یعنی عوام کو جلد اور سستا انصاف دینے پر بھی لگا دیں۔ اب ٹی وی چینل کے ٹِکرز اور بریکنگ نیوز کو بھول کر اس ملک کے عوام کو انصاف دیں۔ لاکھوں مقدمات جو عدالتوں میں سالہا سال اور دہائیوں سے پڑے ہیں اُن کا فیصلہ کریں۔ لوگ جو کورٹ کچہری کا نام سن کر ڈرتے ہیں اُن کا پاکستان کے عدالتی نظام پر اعتماد بحال کریں۔
ہمیں سیاسی جج نہیں چاہئے، ہمیں وہ جج چاہیے جو عوام کو جلد انصاف دے۔ یہ وہ اصل چیلنج ہے جس کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سامنا ہے۔ پاکستان کی عدلیہ پر کسی کو اعتماد نہیں۔ اگر ایک طرف عوام اپنے عدالتی نظام سے بہت مایوس ہیں تو دوسری طرف دنیا بھر میں بھی ہماری عدلیہ آخری نمبروں پر آتی ہے۔ چند روز قبل رول آف لا کی رپورٹ برائے سال 2024ء میں 142 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 129واں رہا۔ جس کا مطلب ہے کہ ہمارا حال بہت ہی بُرا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے جس طرح ہماری اعلیٰ عدلیہ خصوصاً سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج ایک دوسرے کو اپنے عدالتی فیصلوں اور خطوط کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں اُس کی وجہ سے عدالت ِعظمیٰ اور اس کے ججز کے احترام میں بہت کمی ہوئی ہے۔ اس نے ججوں اور اعلیٰ عدلیہ پر لوگوں کو جگ ہنسائی کا موقع فراہم کیا ہے۔ یعنی جج خود اپنے آپ کا اور عدلیہ کے مذاق کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ ایسے خط (جن کو فوری طور پر میڈیا کو لیک کیا جاتا ہے) لکھنے کا رواج سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے شروع اور اب تو اتنا رواج پا چکا ہے کہ آئے روز ایک جج دوسرے جج کی پوری دنیا کے سامنے ایسی تیسی کر رہا ہوتا ہے۔
قاضی فائز عیسٰی کی ریٹائرمنٹ کے روز جسٹس منصور علی شاہ نے جو خط لکھا اور اُس میں جس قسم کی زبان استعمال ہوئی اُسے پڑھ کر افسوس بھی ہوا۔ اس خط میں جسٹس منصور نے قاضی فائز عیسٰی کی ایسی تیسی کی جس پر بہت سے لوگ خوش ہوئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت سے اس بات پر حیران بھی ہوئے کہ جسٹس منصور نے یہ کیا خط لکھا، کیسی زبان استعمال کی اور کس موقع پر ایسا کیا۔ کسی کیلئے اس خط نے اگر فائز عیسیٰ کو ایکسپوزکیا تو دوسروں کیلئے ایسا کرنے سے جسٹس منصور خود ایکسپوز ہو گئے۔ بہت اچھا ہو کہ نئے چیف جسٹس اعلیٰ عدلیہ میں اس رجحان کے خاتمے کیلئے کوئی اقدام اُٹھائیں اور ایسے خطوط کو لکھ کر اُنہیں میڈیا کو لیک کرنے پر فوری پابندی لگائیں۔ آپس کے اختلافات کو بند کمرے میں آپس میں بیٹھ کر حل کریں بجائے اس کے کہ دنیا بھر کے سامنے اپنا ہی تماشہ بنواتے رہیں۔ کچھ عرصہ سے ہماری اعلیٰ عدلیہ خصوصاً سپریم کورٹ بہت بُری طرح سے تقسیم ہے۔ جج سیاست دانوں سے زیادہ سیاسی بن چکے ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا یہ بھی چیلنج ہو گا کہ وہ کس طرح ججوں کو سیاست سے پاک کرتے ہیں۔ جس نے سیاست کرنی ہے وہ جج کے عہدے سے استعفیٰ دے اور کھل کر سیاست کر لے۔ جج ہو اور اُسے دیکھ کر ہی پتا چل جائے کہ یہ کس سیاسی جماعت کے حق میں اور کس سیاسی جماعت کے خلاف فیصلہ کرے گا تو پھر ایسے ججوں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیے اور سوچنا چاہیے کہ آیا وہ اپنے کام اور اپنے حلف سے انصاف کر رہے ہیں کہ نہیں۔ ایسے جج اگر اپنی سیاست نہیں چھوڑتے تو اُن کیلئے عدلیہ کی بجائے باقاعدہ سیاست کے میدان کا راستہ ہموار کرنے کا طریقہ کار بھی نئے چیف جسٹس کو سوچنا چاہیے تاکہ ہماری عدالتوں میں منصفوں کی جگہ کوئی سیاستدان نہ بیٹھا ہو۔
انصار عباسی
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
Text
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کون ہیں؟
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے کامن ویلتھ اسکالر شپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے 1990ء میں ہائی کورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004ء میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا۔ انہوں نے خیبر پختون خوا کے لیے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی ��ر انجام دیں، 2010ء میں پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15 مارچ 2012ء کو مستقل جج مقرر کیا گیا۔ 30 دسمبر 2016ء کو چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا، 28 جون 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلیٰ عدلیہ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں لارجر بینچ کا حصہ رہے، کیس سے متعلق فیصلے میں اپنا اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
Text
07.19.24 - Happy birthday, Timmyyy <3 🦆
#timkon#kontim#tim drake#happy birthday tim drake#kon-el#conner kent#this art is kind of old and i'm not supre happy with it but... i don't have anything else for you timmy#i'm sorry lmao
488 notes
·
View notes
Photo
Customer: (not on record) DMV: SUPER POO Verdict: DENIED
#California license plate with text SUPR POO#bot#ca-dmv-bot#california#dmv#funny#government#lol#public records
692 notes
·
View notes
Text
got too lazy to finish rendering but yeaaa
#right could be her b4 tpot methinks#osc#osc art#bfdi#bfdi art#tpot#xfohv#one tpot#one xfohv#making a design for her was so hard ohmymath.. im still not supr happy w the 1st one yet T_T
179 notes
·
View notes
Text
boomers won
2024.15.04
#hlvrai#hlvrai fanart#hlvrai coomer#hlvrai bubby#im becoming a big fan of this lineless style if u cant tell#its supr fun and easy#eyestrain cw
208 notes
·
View notes
Text
2 gifs i made for my website
#art#fanart#my art#animated gif#gif#mad mew mew#utdr fandom#utdr fanart#utdr#mew mew kissy cutie#deltarune spamton#spamton#spamton g spamton#spamton g addison#undertale#undertale fanart#deltarune fanart#deltarune#spamton deltarune#spamtom#undertale gif#deltarune gif#free to use!!! i would appreciate credit though ! (also maybe notify me only because i love seeing people use my stuff its such a nice supr
73 notes
·
View notes
Text
#gaydogs#my oc#my art#furry oc#weirdfur#I have no idea for their names#one of them might be seb/astion but like the other name? ehhh? idk. seb could be either one too so its not supr helpful. lol#furry
62 notes
·
View notes
Text
Sundely seb shows up and you got charl (usually he makes evrydy act like girl whit a crush) acting as his firt crush from school came to say hi and he can't función
#like sebcahl yoy move me so bad#the karma you were for seb ...#seweet karma#the ferrari narraitve once a new supre come thr other one has to dieeed#the nexlti clip of you all touching whit seb ciltirn whit you while being screm by silvia abaut avting more ftiendly#the ring touch ahhh#sebchal#sebastian vettel#charles leclerc#formula 1#f1
41 notes
·
View notes
Text
Pink character of the day-★
ᵈᵃʸ ³⁴
Sweetheart
From the game: Omori
#daily pinkies#sweetheart#omori sweetheart#sweetheart omori#omori game#omori#omori perfectheart#anyways shes one if my favorites from omori so im supr happy she got suggested\(^ヮ^)/
88 notes
·
View notes
Text
hastag experimenting wit new formats by drawing sectonia wowie zowiwe
#kirby gijinka#kirby#queen sectonia#joronia#tacokat.art#actually supr proud of ths im prolly#gonna keep using dis format in da future whoopieee 😁#also i put lik mayjor filters on both of dem so sry if her skin tone is rlly off
37 notes
·
View notes
Text
Rate the fit from this morning rahhh!!!! I ran out of poses😭😭😭
#:3#do I tag this recovery becasue I gained sum weight and I’m supr proud :33#also what do I tag the style?-#Goth??? Emo? Punk??
10 notes
·
View notes
Note
Ton compte est tellement aléatoire je trouve ça trop marrant 😂 (dans le bon sens du terme évidemment lol)
Krilling myself
#j'essaye de tt supr mois pr mois ds les archives/l'edition de posts en bloc mais c'est long 😭#ask#anon
7 notes
·
View notes
Text
absolutní zločin nám dát na slohovky 2 hodiny a ještě po nás chtít málo slov
#jak mám do 250 slov narvat supr čupr zápletku a spoustu vtipnýho dialogu????#ženský vy se mnou nespolupracujete#no wonder že pak studenti píšou o tom jak jeli ráno tramvají do školy#jokes on them napíšu zeměplocha fanfikci#čumblr
15 notes
·
View notes