#al zuhad in islam
Explore tagged Tumblr posts
Photo
نیوائیر نائٹ پروگرام مغربی کلچر کے فروغ کا ذریعہ ہیں: مفتی محمد نعیم کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ نیو ائیر نائٹ کے پروگراموں پر پابندی عائد کی جائے ، اسلامی سال کاآغاز محرم سے ہوتاہے۔ افسوس ہماری نوجوان نسل کو اسلامی سال کا معلوم نہیں اور مغرب کی اندھی تقلید میں نئے سال کا جشن منانے کو برا نہیں سمجھتے،نئے سال کے آغاز میں رقص وسرور کے محافل اور ہلے گلے کے بجائے ملکی استحکام وترقی کی��ئے دعائیں کی جائے ۔ جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ نیوائیرنائٹ کا تصور1980سے پہلے یورپ تک محدود تھا 1992 میں کراچی کے ایک ہوٹل میں پہلی بار نیو ایئر نائٹ مناکر اس نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے مغربی کلچر کو ملک میں لایا گیا ،سابق ڈکٹیٹر مشرف نے بیک ڈور سرکاری سرپرستی کے ذریعے روشن خیالی کا نعرہ لگاکر پورے ملک میں پھیلایا،انہوں نے کہاکہ آج ہمارے بچوں کو اسلامی سال کے آغاز کا معلوم نہیں اور وہ دسمبر آتے ہی نئے سال کے جشن کی تیاریوں میں مشغول ہوجاتے ہیں یہ من الحیث قوم ہمارے لئے افسوس کا مقام ہے ، انہوں نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر معارض وجود میں آیا ہے نہ پہلے یہاں مغربی کلچر کو برداشت کیا ہے اور نہ ہی اب کرسکتے ہیں اس کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدات کا تحفظ فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو مکمل ضابطہ حیات عنایت فرمایا ہے اور ہماری بھلائی اسی کے دیئے ہوئے راستوں پر چلنے میں ہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مغربی تہذیب مادر پدر آزادہے اس سے مرعوب ہوکر یا دیکھا دیکھی ان کے نقش قدم پر چلنا اسلامی تہذیب سے لاعلمی اور دوری کی دلیل ہے اور غیر شرعی اور حیا باختہ کلچر کو عام کرنا اللہ کے عذاب کو دعوت ہے،نوجوان نسل اس سے گریز کریں ، انہوں نے کہاکہ نیوائرنائٹ کے پروگرام جہاں وطن عزیز کی نظریاتی سرحد سے متصادم ہیں وہی پر اس کے باعث ہر سال مالی وجانی نقصان بھی ہوتا ہے اس لیے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بروقت اقدام کے ذریعے اس پر مکمل پابندی عائد کریں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیوائیر نائٹ کے نام پر اخلاق سوز پروگراموں پر پابندی لگائی جائے اور عوام نئے سال کا آغاز رقص و سرود کی بجائے ملکی استحکام وترقی کی دعاؤں سے کریں۔ نوٹ: براہِ مہربانی اِس خبر کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں اور کمنٹ کے ذریعے اپنی قیمتی رائے کا اِظہار بھی کریں
#(13.12.17)#abdul wali#adv faiz syed 2015#adventure#ahle hadees#ahle hadees bangladesh#ahle hadis#ahle haq#al zuhad in islam#album 2016#az zuhd in islam#bangla waz#bangla waz 2016#bangla waz 2017#bangla waz 2017 amir hamza#bangla waz 2017 new full#bangla waz amir hamza#bangla waz delwar hossain sayeedi full#bangla waz k boleche oke ahle hadis#bangla waz k boleche oke ahle hadis by mujaffor bin mohsin#bangla waz mahfil#business women#champion pigeons#comedy#comilla waz#desi nuskha#documentary#docuseries#duniya ki haqeeqat#duniya se beraghbati ka bayan
0 notes