#کروڑ
Explore tagged Tumblr posts
topurdunews · 13 hours ago
Text
ایک شخص بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا  
کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں ایک شخص بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک شخص آفس کے لئے گھر سے نکلا تو اپنا کھانا ساتھ لانا بھو ل گیا، جب بیوی نے لنچ بکس دیکھا تو فون کرکے واپس آ کر کھانا لے جانے کے لئے کہا۔شوہر نے گھر واپس جانے کی بجائے قریب ہی ایک گروسری سٹور پر جانا پسند کیا، اس نے وہاں کھانے کی چیزوں کے ساتھ ملینیئر باکس بھی خرید لیا۔ جب اس شخص…
0 notes
pinoytvlivenews · 22 days ago
Text
��نیا بھر میں1 ارب 10 کروڑ افراد شدید غربت میں مبتلا ہیں: اقوام متحدہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام ( یو این ڈی پی) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 1 ارب سے زائد افراد شدید غربت میں مبتلا ہیں جن میں نصف سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ( او پی ایچ آئی) کے اشتراک سے جاری کردہ مقالے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جنگوں سے متاثرہ ممالک میں غربت کی شرح…
0 notes
urdu-e24bollywood · 2 years ago
Text
'اوتار-2' نے چھٹے دن اتنے کروڑ کمائے
‘اوتار-2’ نے چھٹے دن اتنے کروڑ کمائے
اوتار-2 BO درجہ بندی کا دن-6: جیمز کیمرون کی فلم ‘اوتار: دی مینز آف واٹر’ سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔ اس فلم کا کریز بے اثر ہے اور فلم کی آمدنی فیلڈ ورک پلیس پر بہت زیادہ ہے۔ وہیں اس فلم نے اتنی کمائی کی ہے اور اب اس فلم کی چھٹے دن کی درجہ بندی سامنے آگئی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فلم جلد ہی 200 کروڑ کی ممبر شپ کا حصہ بن جائے گی۔ اتنے کروڑوں کا سیٹ کیا۔ جیمز کیمرون کی فلم ‘اوتار: دی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 3 months ago
Text
 چیمپئنز ٹرافی کیلئے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص
پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص کر دیا گیا۔ اگلے سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کی جانب سے اسکروٹنی کے بعد منظور کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے 70 ملین ( 7 کروڑ) ڈالرز کا بجٹ مختص کیا  گیا اور ایونٹ کے اضافی اخراجات کے لیے 4.5 ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی۔ آئی سی سی فنانشل اور…
0 notes
emergingkarachi · 18 hours ago
Text
کراچی میں نئی بسوں کی آمد؟
Tumblr media
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ۔ میں نے اپنی صحافت کا آغاز ہی بلدیاتی رپورٹنگ سے کیا تھا۔ اُس زمانے میں شام کے اخبارات شہری مسائل پر زیادہ توجہ د��تے تھے چاہے وہ پانی کا مسئلہ ہو، ٹرانسپورٹ کے مسائل ہوں یا شہر کا ’’ماسٹر پلان‘‘۔ کرائمز کی خبریں اس وقت بھی سُرخیاں بنتی تھیں مگر اُن کی نوعیت ذرا مختلف ہوتی تھی۔ مجھے میرے پہلے ایڈیٹر نے ’’ٹرانسپورٹ‘‘ کی خبریں لانے کی ذمہ داری سونپی، ساتھ میں کرائمز اور کورٹ رپورٹنگ۔ اب چونکہ خود بھی بسوں اور منی بسوں میں سفر کرتے تھے تو مسائل سے بھی آگاہ تھے۔ یہ غالباً 1984ء کی بات ہے۔ جاپان کی ایک ٹیم شہر میں ان مسائل کا جائزہ لینے آئی اور اُس نے ایک مفصل رپورٹ حکومت سندھ کو دی جس میں شہر میں سرکلر ریلوے کی بہتری کیساتھ کوئی پانچ ہزار بڑے سائز کی بسیں بشمول ڈبل ڈیکر لانے کا مشورہ دیا اور پرانی بسوں اور منی بسوں کو بند کرنے کا کیونکہ ان کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے شدید آلودگی پھیل رہی تھی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب غالباً ٹرام یا تو ختم ہو گئی تھی یا اُسے بند کرنے کی تیاری ہو رہی تھی۔ اُس وقت کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ چوہدری اسماعیل ہوتے تھے جن کے ماتحت کئی پرائیویٹ بسیں چلتی تھیں اور اُن کی گہری نظر تھی۔ اِن مسائل پر وہ اکثر کہتے تھے ’’ شہر جس تیزی سے پھیل رہا ہے ہم نے اس لحاظ سے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل نہ کیا تو بات ہاتھوں سے نکل جائے گی‘‘۔
کوئی چالیس سال بعد مجھے یہ نوید سُنائی جا رہی ہے کہ اب انشا ءالله کئی سو نئی بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی آرہی ہیں۔ مگر مجھے خدشہ ہے کے اِن ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر یہ بسیں کیسے چلیں گی مگر خیر اب یہ بسیں آ رہی ہیں لہٰذا ان کا ’’خیر مقدم‘‘ کرنا چاہئے۔ میں نے حیدر آباد اور کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں میں سفر کیا ہے پھر نجانے یہ کیوں بند کر دی گئیں۔ ایک مضبوط کراچی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تحت بڑی بڑی بسیں چلا کرتی تھیں جن کے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرمینل ہوتے تھے۔ اس کے اندر جس طرح لوٹ مار کی گئی اُس کی کئی خبریں میں نے ہیڈ لائن میں دی ہیں اور اچانک یہ بند ہو گئیں کیوں اور کیسے؟ پھر وہ بسیں کہاں گئیں ٹرمینلز کی زمینوں کا کیا بنا۔ ایسا ہی کچھ حال سرکلر ریلوے کا ہوا ورنہ تو یہ ایک بہترین سروس تھی، اب کوئی دو دہائیوں سے اس کی بحالی کی فائلوں پر ہی نجانے کتنے کروڑ خرچ ہو گئے۔ اس سارے نظام کو بہتر اور مربوط کیا جاتا تو نہ آج کراچی کی سڑکوں پر آئے دن ٹریفک جام ہوتا نہ ہی شہر دنیا میں آلودگی کے حوالے سے پہلے پانچ شہروں میں ہوتا۔
Tumblr media
قیام پاکستان کے بعد بننے والا ’’کراچی ماسٹر پلان‘‘ اُٹھا لیں اور دیکھیں شہر کو کیسے بنانا تھا اور کیسا بنا دیا۔ ماسٹر پلان بار بار نہیں بنتے مگر یہاں تو کیونکہ صرف لوٹ مار کرنا تھی تو نئے پلان تیار کئے گئے۔ میں نے دنیا کے کسی شہر میں اتنے بے ڈھنگے فلائی اوور اور انڈر پاس نہیں دیکھے جتنے اس معاشی حب میں ہیں۔ عروس البلاد کراچی کی ایک دکھ بھری کہانی ہے اور یہ شہر ہر لحاظ سے اتنا تقسیم کر دیا گیا ہے کہ اسکی دوبارہ بحالی ایک کٹھن مرحلہ ہے۔ تاہم خوشی ہے کہ وزیر اطلاعات نے رنگ برنگی اے سی بسیں لانے کا وعدہ کیا ہے جن کا کرایہ بھی مناسب اور بکنگ آن لائن۔ یہ سب کراچی ماس ٹرانسزٹ کا حصہ تھا جو کوئی 30 سال پہلے بنایا گیا تھا۔ اُمید ہے یہ کام تیزی سے ہو گا کیونکہ جو حال پچھلے پانچ سال سے کراچی یونیورسٹی روڈ کا ہے اور وہ بھی ایم اے جناح روڈ تک، اللہ کی پناہ۔ شہر کی صرف دو سڑکیں ایم اے جناح روڈ اور شاہراہ فیصل، چلتی رہیں تو شہر چلتا رہتا ہے۔ حیرت اس بات کی ہے کہ چند سال پہلے ہی جیل روڈ سے لے کر صفورہ گوٹھ تک جہاں جامعہ کراچی بھی واقع ہے ایک شاندار سڑک کوئی ایک سال میں مکمل کی گئی، بہترین اسٹریٹ لائٹس لگائی گئیں جس پر ایک ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئی اور پھر... یوں ہوا کہ اس سڑک کو توڑ دیا گیا۔ اب اس کا حساب کون دے گا۔ 
اگر ایک بہتر سڑک بن ہی گئی تھی تو چند سال تو چلنے دیتے۔ ہمیں تو بڑے پروجیکٹ بنانے اور چلانے بھی نہیں آتے صرف ’’تختیاں‘‘ لگوا لو باقی خیر ہے۔ دوسرا بسوں کا جال ہو یا پلوں کی تعمیر یہ کام دہائیوں کو سامنے رکھتے ہوئے کئے جاتے ہیں اس شہر کا کھیل ہی نرالا ہے یہاں پلان تین سال کا ہوتا ہے مکمل 13 سال میں ہوتا ہے۔ میں نے کئی بار شرجیل میمن صاحب کو بھی اور خود وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ صاحب کو بھی کہا کہ سڑکوں کا کوئی بڑا پروجیکٹ ہو، کوئی فلائی اوور یا انڈر پاس تو سب سے پہلے سائیڈ کی سڑکوں کو اور متبادل راستوں کو بہتر کیا جاتا ہے اور سڑکوں کی تعمیر یا مرمت سے پہلے متعلقہ اداروں سے پوچھا جاتا ہے کہ کوئی لائن و غیرہ تو نہیں ڈالنی؟ یہاں 80 فیصد واقعات میں واٹر بورڈ، سوئی گیس اور کے الیکٹرک والے انتظار کرتے ہیں کہ کب سڑک بنے اور کب ہم توڑ پھوڑ شروع کریں۔ اب دیکھتے ہیں ان نئی بسو ں کا مستقبل کیا ہوتا ہے کیونکہ 70 فیصد سڑکوں کا جو حال ہے ان بسوں میں جلد فٹنس کے مسائل پیدا ہونگے۔ مگر محکمہ ٹرانسپورٹ ذرا اس کی وضاحت تو کرے کہ چند سال پہلے جو نئی سی این جی بسیں آئی تھیں وہ کہاں ہیں کیوں نہیں چل رہیں اور ان پر لاگت کتنی آئی تھی۔ 
اگر یہ اچھا منصوبہ تھا تو جاری کیوں نہ رکھا گیا اور ناقص تھا تو ذمہ داروں کو سزا کیوں نہ ملی۔’’خدارا‘‘، اس شہر کو سنجیدگی سے لیں۔ ریڈ لائن، اورنج لائن، گرین لائن اور بلیو لائن شروع کرنی ہے تو اس کام میں غیر معمولی تاخیر نہیں ہونی چاہئے مگر اس سب کیلئے ٹریک بنانے ہیں تو پہلے سائیڈ ٹریک بہتر کریں ورنہ ایک عذاب ہو گا، یہاں کے شہریوں کیلئے بدترین ٹریفک جام کی صورت میں۔ سرکلر ریلولے بحال نہیں ہو سکتی اس پر پیسہ ضائع نہ کریں۔ اس کی وجہ سرکار بہتر جانتی ہے۔ جب بھی میں یا کوئی شہر کے مسائل کے حل کے اصل مسئلے پر آتا ہے تو اُسے سیاسی رنگ دے دیا جاتا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈیفنس والے بھی خوش نہیں ہوتے ایک ’’میٹرو پولیٹن سٹی‘‘، ایک میئر کے انڈر ہوتی ہے۔ اُس کی اپنی لوکل پولیس اور اتھارٹی ہوتی ہے۔ کیا وقت تھا جب ہم زمانہ طالب علمی میں نارتھ ناظم آباد کے حسین ڈسلوا ٹائون کی پہاڑیوں پر جایا کرتے تھے، ہاکس بے ہو یا سی ویو پانی اتنا آلودہ نہ تھا، بو نہیں مٹی کی خوشبو آتی تھی۔ جرم و سیاست کا ایسا ملاپ نہ تھا۔ اس شہر نے ہم کو عبدالستار ایدھی بھی دیئے ہیں اور ادیب رضوی بھی۔ اس شہر نے سب کے پیٹ بھرے ہیں اور کچھ نہیں تو اس کو پانی، سڑکیں اور اچھی بسیں ہی دے دو۔ دُعا ہے نئی بسیں آئیں تو پھر غائب نہ ہو جائیں، نا معلوم افراد کے ہاتھوں۔
مظہر عباس
بشکریہ روزنامہ جنگ
0 notes
airnews-arngbad · 1 day ago
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 07 November-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں 
تاریخ:  ۷/ نومبر ۴۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
 ::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم تیز۔
٭ مہاوِکاس آگھاڑی کے مشترکہ تشہیری جلسے میں کانگریس کے پانچ نکاتی منشور کا اجراء۔
٭ باصلاحیت طلباء کی مالی اعانت کیلئے پی ایم - وِدّیا لکشمی اسکیم کو منظوری۔
٭ انتخابی نشان گھڑی عدالت میں زیرِ سماعت ہونے کا اعلان تمام اخبارات میں کرنے کا راشٹروادی کانگریس کو عدالت ِ عظمیٰ کا حکم۔
اور۔۔۔٭ رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
  ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے تشہیری مہم میں اب تیزی آگئی ہے اور مختلف جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے عام جلسوں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مہاوِکاس آگھاڑی کا مشترکہ اجتماع کل باندرہ- کُرلا کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے، لوک سبھا میں قائد ِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی‘ راشٹروادی شرد چندر پوار پارٹی کے سربراہ شرد پوار‘ شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے صدر اُدّھو ٹھاکرے اور مہاوِکاس آگھاڑی کی رُکن جماعتوں کے دیگر قائدین بھی اس جلسے میں شریک ہوئے۔ اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کا پانچ نکاتی منشور بھی اس موقع پر جاری کیا گیا۔ خواتین کو ماہانہ تین ہزارر روپئے مالی امداد دینے سے متعلق مہالکشمی یوجنا اور بے روزگاروں کو چار ہزار روپئے امداد دینے کے وعدے بھی اس میں شامل ہیں۔ اس اجتماع میں مہاوِکاس آگھاڑی کے رہنماؤں نے بی جے پی کی زیرِ قیادت قومی جمہوری اتحاد حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر سخت تنقید کی۔ 
***** ***** *****
اسی دوران کانگریس کے رہنماء‘ راہل گاندھی نے کل صبح ناگپور میں ”سنویدھان سمّیلن“ میں بھی شرکت کی۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دستورِ ہند محض ایک کتاب نہیں بلکہ زندگی گذارنے کا ایک طریقہ اور ایک فلسفہ ہے۔ اس سے قبل انھوں نے ناگپور کی دِکشا بھومی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یادگار کا دورہ کرکے معمارِ آئین کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر نونرمان سیناکے سربراہ راج ٹھاکرے نے کل لاتور ضلع کے ریناپور میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ لاتور دیہی حلقہئ انتخاب سے مہاراشٹر نونرمان سیناکے امیدوار سنتوش ناگرگوجے کی تشہیر کیلئے یہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں راج ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست کے مسائل کے حل کیلئے ایک بار اقتدار مہاراشٹر نونرمان سینا کے ہاتھ میں دیا جائے۔ مراٹھواڑہ میں ایم این ایس کے تشہیری اجتماع سے راج ٹھاکرے کا یہ پہلا خطاب تھا۔ اورنگ آباد مشرق حلقے سے مہایوتی کے امیدوار اتل ساوے نے کل بھارت نگر میں پدیاترا کرکے رائے دہندگان سے بات چیت کی۔
***** ***** *****
 ممبئی کے ماہم اسمبلی حلقے میں مہایوتی کے امیدوار سداسروَنکر اور مانخورد- شیواجی نگر حلقے کے امیدوار سریش پاٹل کی ریپبلکن پارٹی نے باضابطہ حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی صدر اور مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے نے کل یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ ریپبلکن کارکنوں کو ریاست میں اقتدار میں حصہ دلوانے کیلئے ریپبلکن پارٹی مہایوتی کی حمایت کررہی ہے۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کیلئے انتخابی کمیشن کی جانب سے آئندہ 8  نومبر سے موبائل وینس چلائی جائیں گی۔ ان وینس کے ذریعے رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق معلومات دی جائیں گی۔ یہ گاڑیاں ریاست کے 15  اضلاع میں رائے دہی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے کام کریں گی۔ 
***** ***** *****
ضابطہئ اخلاق کے نفاذ کے دوران ریاست بھر سے C-Vigil اَیپ پر کُل دو ہزار 833 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جن میں سے 819 شکایات انتخابی کمیشن کے ذریعے نمٹائی جاچکی ہیں۔ چیف انتخابی افسر کے دفتر سے یہ اطلاع دی گئی۔ ریاست اور مرکزی حکومت کی ضابطے کے نفاذ کی ذمہ دار مشنریوں کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں بے قاعدہ پیسہ، شراب، منشیات اور قیمتی دھاتوں کی شکل میں مجموعی طور ��ر 218 کروڑ 78 لاکھ روپئے کی اشیاء ضبط کیے جانے کی اطلاع ذرائع نے دی ہے۔ 
***** ***** *****
سامعین! اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ”آڑھاوا وِدھان سبھا متدار سنگھاچا“ کے عنوان سے ایک پروگرام روزانہ شام سات بجکر 10منٹ پر آکاشوانی سے نشر کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں آج آکولہ اور واشم ضلع کے حلقہئ انتخاب کا جائزہ آپ سماعت کرسکتے ہیں۔ 
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
 باصلاحیت طلبہ کو مالی امداد دینے کیلئے مرکزی حکومت نے پی ایم- وِدّیا لکشمی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے کل ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کل مرکزی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ معاشی کمزوری کے باعث ذہین طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہیں‘ اس مقصد سے اہل طلبہ، بلاضمانت یہ قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کیلئے سال 2024-25 میں 10 ہزار سات سو کروڑ روپئے کے شیئر کیپٹل کو بھی کابینہ نے منظوری دی۔ جس سے کارپوریشن کی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ 
***** ***** *****
عدالت ِ عظمیٰ نے راشٹروادی کانگریس اجیت پوار گروپ کو حکم دیا ہے کہ انتخابی نشان گھڑی کا معاملہ سرِدست عدالت میں زیرِ سماعت ہونے سے متعلق آئندہ  36 گھنٹوں میں تمام اخبارات میں اعلان جاری کیا جائے۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دونوں گروپوں میں انتخابی نشان کے تنازعے پر کل عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے دونوں گروپوں کو مشورہ دیا کہ عین انتخابات کے وقت اپنی توانائی عدالتی تنازعات میں صرف کرنے کی بجائے تشہیری مہم چلانے پر لگائیں۔
***** ***** *****
قومی انتخابی کمیشن کے ڈپٹی کمشنر ہردیش کمار نے انتخابی مشنریوں کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی عمل کے دوران کوئی ابہام نہ رہے، اس بات کو انتخابی افسران یقینی بنائیں‘ نیز انتخابی عمل کی شفافیت کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر‘ ناگپوراور امراوتی ڈویژن کے تمام حلقوں میں انتخابات کی تیاریوں کے جائزے کیلئے کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقدہ ایک اجلاس سے وہ خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ریاست کے چیف انتخابی افسر ایس چوکّ لنگم اور ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے بھی شرکت کی۔ 
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات میں EVM ہیک کرکے فتح دلانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ناسک کے شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے امیدوار سے 42 لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنے والے ایک شخص کو ناسک پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس شخص کا نام بھگوان سنگھ چوہان بتایا گیا ہے۔ ناسک وسطی اسمبلی حلقے کے امیدوار وسنت گیتے کے ممبئی ناکہ دفتر پر جاکر اس ملزم نے یہ مطالبہ کیا تھا۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع لائبریری آفیسر دفتر اور رُگن سیوا منڈل عام لائبریری کے مشترکہ تعاون سے رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کیلئے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کل میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ رائے دہندگان کو ترغیب دینے کیلئے ”رائے دہی کی روشن��ئی لگی اُنگلی دکھائیں اور آنکھوں کی مفت جانچ کرائیں“ یہ پروگرام چلایا جارہا ہے۔ اس موقع پر بڑے پیمانے پر عوام کو رائے دہی سے متعلق معلومات دی گئی۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میں معذور اور 85 برس سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے آئندہ 13 نومبر سے گھر سے ووٹنگ کا عمل شروع ہورہا ہے۔ ضلع میں چار ہزار 424  ایسے رائے دہندگان ہیں۔ سلوڑ حلقے میں 13 تا 16 نومبر‘ پیٹھن- گنگاپور اور کنڑ حلقوں میں 15 تا 17نومبر‘ پھلمبری میں 14 تا 17‘ اورنگ آباد وسطی اور مغربی حلقے میں 13 تا 15‘ اور اورنگ آباد مشرق میں 13 تا 18 اور ویجاپور حلقے میں 14 تا 16 نومبر کے دوران گھر سے رائے دہی کا یہ عمل ہوگا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
  ٭ ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم تیز۔
٭ مہاوِکاس آگھاڑی کے مشترکہ تشہیری جلسے میں کانگریس کے پانچ نکاتی منشور کا اجراء۔
٭ باصلاحیت طلباء کی مالی اعانت کیلئے پی ایم - وِدّیا لکشمی اسکیم کو منظوری۔
٭ انتخابی نشان گھڑی عدالت میں زیرِ سماعت ہونے کا اعلان تمام اخبارات میں کرنے کا راشٹروادی کانگریس کو عدالت ِ عظمیٰ کا حکم۔
اور۔۔۔٭ رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری۔
***** ***** *****
0 notes
urduweb · 2 days ago
Text
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہریوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب پورا ہونے کے قریب ہیں، 850 سے زائد شہریوں کو 60 کروڑ روپے مل گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے- ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے- پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کو پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60کروڑ روپے مل…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
dpr-lahore-division · 8 days ago
Text
پریس ریلیز
31 اکتوبر 2024ء
*عظمیٰ بخاری نے ڈیمارکیشن لیٹر صحافی کالونی ایف بلاک کے متاثرہ الاٹیوں کے حوالے کر دیئے*
*صحافیوں کے فلاح کے لئےکام کر کے بہت خوشی ہوتی ہے: عظمٰی بخاری*
*میرے لئے رپورٹرز اور کیمرہ مینز برابر ہیں، میں نے کمرہ میںنز کے لئے پلاٹس کی بڑی بہت جنگ لڑی: عظمٰی بخاری*
صحافیوں کے لئے مخصوص گرانٹ کو کئی گنا بڑھا دیا گیا، گرانٹ کے لئے پہلے سے موجود تمام درخواستوں کو منظور کر کے بھیج دیا ہے: عظمٰی بخاری
اللہ کرے پنجاب کا خزانہ اتنا مضبوط ہو کہ میں صحافیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں: عظمٰی بخاری
عظمی بخاری ہمارے لئے وزیر نہیں، بہن کی طرح ہیں،ان کا رویہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ ایک جیسا ہی رہا ہے: ارشد انصاری
لاہور () وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ صحافی کالونی کے ایف بلاک کے متاثرہ الاٹیوں کے ڈیمارکیشن لیٹر ان کے حوالے کر دیئے ہیں،مجھےصحافیوں کے فلاح کے لئے کام کر کے بہت خوشی ہوتی ہے۔میرے لئے تمام رپورٹرز اور کیمرہ مینز برابر ہیں، میں نے کمرہ میںنز کے لئے پلاٹس کی بڑی جنگ لڑی یے۔ صحافیوں کے لئے مخصوص گرانٹ کو کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے، گرانٹ کے لئے پہلے سے موجود تمام درخواستوں کو منظور کر کے بھیج دیا ہے۔ اللہ کرے پنجاب کا خزانہ اتنا مضبوط ہو کہ میں صحافیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں "میٹ دی پریس" میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری لیڈر مریم نواز ہیں۔ میری وزیراعلٰی صحافیوں کی فلاح کے لئے ہر بات پر فورا مان جاتی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب خود آ کر صحافیوں کیلئے پریس کلب میں 5 کروڑ کا چیک دینا چاہتی تھیں مگر وہ جلد صحوفیوں کو پلاٹس تقسیم کرنے آئیں گی۔ جلد ہی اس نئی سکیم کے لئے درخواستیں مانگ لی جائیں گی، جن میں ڈی جی پی آر، ریڈیو پاکستان ، پی ٹی وی اور اے پی پی کے ملازمین کا کوٹا بھی ہوگا۔ مریم نواز بطور وزیراعلٰی بہت زیادہ کام کر رہی ہیں۔ ایک سال سے کم عرصے میں 80 مختلف منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ جو کام حکومتیں پانچ پانچ سالوں میں نہیں کر پاتیں وہ ہم چند مہینوں میں کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے باہر ہم سخت موسم میں احتجاج کیا کرتے تھے تو میں سوچتی تھی کہ مجھے جب بھی موقع ملا میں صحافیوں کے لئے کچھ کروں گی۔ مجھے آج موقع ملا ہے کہ میں لوگوں کے لئے کچھ کر سکوں۔ میں آج ایف بلاک کی ڈیمارکیشن کا لیٹر ساتھ لے کر آئی ہوں۔ کئی وزیر یہ کام بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود نہیں کر سکے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ملک میں مخالفین کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ ہر معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔حکومتوں کو فساد نہیں بلکہ کام کرنے چاہئیں۔ میری وزیراعلٰی کام اور خدمت پر یقین رکھتی ہیں۔حکومت پنجاب کسانوں کے لئے بہت سے اقدامات کر چکی ہے۔کسانوں کو تمام زرعی آلات پر سبسڈی اور غریب کسانوں کو کرائے پر زرعی آلات دیئے جائیں گے۔ ایک وقت تھا جب لاہور پریس کلب کے باہر مفت ادویات بند ہونے پر مریض اور لواحقین احتجاج کیا کرتے تھے، مگر اب سب کو ان کی دہلیز پر مفت ادویات مل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد انصاری نے وزیراعلی کی طرف سے دی گئی پانچ کروڑ روپے گرانٹ میں سے سولر سسٹم لگا کر گرانٹ کا صحیح استعمال کیا ہے۔ میری تجویز ہے کہ اس کلب کو فیملی کلب بنایا جائے جس کے لئے کلچر ڈیپارٹمنٹ سے کوئی مدد درکار ہے تو میں حاضر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلٰی نے خواتین کے لئے سکوٹیز کی سکیم کا اعلان کر رکھا ہے، صحافی خواتین کے لئے وزیراعلٰی سے سکوٹیز کا اعلان جلد کرواؤں گی۔ فیز ٹو کے لئے جب درخواستیں آئیں گی تو ان کی میرٹ پر سکروٹنی کرینگے۔ پریس کلب کے جن اراکین کی فہرست ہمارے پاس آ چکی ہے ان کو دوبارہ درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ میری خواہش ہے کہ جب ہماری حکومت پانچ سال پورے کر کے جائے تو ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر صحافیوں کی اپنی کالونی ہونی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کے حق میں ہوں اور میں اس پر ہمیشہ بات بھی کرتی ہوں۔میں مالکان سے درخواست کروں گی کہ میڈیا ورکرز کی کم از کم تنخواہ لازمی دی جائے اور تنخواہیں تاخیر کر کے میڈیا ورکرز کیساتھ زیادتی نہ کریں۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ عظمٰی بخاری ہمارے لئے وزیر نہیں ہیں بلکہ بہن کی طرح ہیں،یہ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ان کا رویہ ہمیشہ ایک جیسا ہی رہا ہے۔ کلب اور صحافیوں کے کسی بھی مسئلے اور حقوق کے لئے ان کی کاوشوں کی مثال نہیں ملتی۔ یہ بہترین صحافی دوست وزیر ہیں۔ ہم وزیراعلٰی مریم نواز کے بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے لاہور پریس کلب کو 5 کروڑ روپے کی گرانٹ دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت عظمٰی بخاری پر صحافیوں کو دھمکی دینے کا غلط الزام لگایا گیا۔
عظمٰی بخاری نے بطور وزیر جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے۔
0 notes
painfully-your · 26 days ago
Text
توں لکھ کروڑ ہزار سہی
میں ککھ دا نہیں لاچار سہی
توں حسن جمال دا مالک سہی
میں کوجھا تے بیکار سہی
توں باغ بہار دی رونق سہی
توں گل پھل تے میں خار سہی
میکوں شاکر اپنے نال چا رکھ
میں نوکر توں سرکار سہی!
شاکر شجاع آبادی.
0 notes
topurdunews · 2 days ago
Text
نیپرا نے آئیسکو پر5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا
(اویس کیانی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نےاسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( آئیسکو) پر5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔  تفصیلات کے مطابق جرمانہ نجی کمپنیوں کی انٹرکنکشن سٹڈی کی منظوری میں تاخیرپر عائدکیاگیا،نیپرا نےآئیسکو پرجرمانہ لگانے کا حکم بھی نامہ جاری کردیا۔   نیپرا کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق انٹرکنکشن سٹڈیزمیں تاخیرکرنے پرکمپنیوں کے سابقہ ٹیرف لیپس کرگئے…
0 notes
pinoytvlivenews · 22 days ago
Text
فاتح مینٹور کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  چیمپئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم کے مینٹور کو ایک کروڑ روپے کا انعام ملے گا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پہلے سیزن کی چیمپیئن ٹیم پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق پی سی بی سے جلد اپنا انعام وصول کریں گے۔ انعامی رقم ٹورنامنٹ کی اعلان کردہ انعامی رقم سے الگ ہے۔ پی سی بی نے حوصلہ افزائی کے لیے بونس کے طور پر رقم دینے کا…
0 notes
urdu-e24bollywood · 2 years ago
Text
اوتار-2 بی او ایسورٹمنٹ ڈے-5: جیمز کیمرون کا 'اوتار-2' جلد ہی 200 کروڑ کی ممبرشپ کا حصہ بنے گا، جانیں اعداد و شمار
اوتار-2 بی او ایسورٹمنٹ ڈے-5: جیمز کیمرون کا ‘اوتار-2’ جلد ہی 200 کروڑ کی ممبرشپ کا حصہ بنے گا، جانیں اعداد و شمار
اوتار-2 BO درجہ بندی کا دن-5: جیمز کیمرون کی فلم ‘اوتار دی اپروچ آف واٹر’ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔ یہ فلم فیلڈ ورک پلیس پر زبردست پیسہ کما رہی ہے۔ اس فلم کا کریز فالوورز کا سر بلند کر رہا ہے۔ فلم کی کہانی سے لے کر فلم کے ڈائیلاگز تک لوگوں کو فلم دیکھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ وہیں، فلم کے پانچویں دن (اوتار-2 بی او ایسورٹمنٹ ڈے-5) کے فیلڈ ورک پلیس کی ترتیب منظر عام پر آ گئی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
googlynewstv · 3 months ago
Text
امیتابھ نے پھر کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی قبول کرلی
امیتابھ نےایک بار پھر ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی میزبانی قبول کرلی۔تصویر بھی جاری کردی گئی۔  رپورٹ کے مطابق ‘ کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 16 کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں میزبانی ہمیشہ کی طرح امیتابھ بچن ہی کررہے ہیں۔  شو کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور اس حوالے سے امیتابھ نے بھی پہلی تصویر اپنے سوشل اکاؤنٹ ایکس پر جاری کی گئی ہے ۔تصویر میں سینئر اداکار کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور…
0 notes
apnabannu · 4 months ago
Text
پراسرار پستول، شاطر سرغنہ اور دس کروڑ انعام: راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والے قیدی کون ہیں؟
http://dlvr.it/T95D4B
0 notes
airnews-arngbad · 5 days ago
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar Date: 03 November-2024 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں تاریخ: ۳/نومبر ۴۲۰۲ء؁ وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹ ***** ***** *****
::::: سرخیاں:::::: پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں: ٭ آج منایا جارہا ہے جوش و خروش کے ساتھ دیوالی کے بھاؤ بیج کا تہوار؛ اور کل مختلف قسم کی خریداری کے ساتھ کیا گیا پاڑوے کا اہتمام۔ ٭ مرکزی خفیہ ایجنسی کے الرٹ کے بعد ریاست کے نائب وزیرِ اعلیٰ اور بی جے پی رہنماء دیویندر پھڑنویس کی سیکوریٹی میں کیا گیا اضافہ۔ ٭ احمدنگر ضلع میں 23 کروڑ روپئے مالیت کے سونے کے بسکٹ ضبط۔ اور۔۔۔٭ ممبئی کرکٹ ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف دوسری اننگ میں 143 رنو ں کی برتری۔ ***** ***** ***** اب خبریں تفصیل سے: بھائی‘ بہن کے رشتے کو اور مضبوطی دینے والا اور محبت میں اضافہ کرنے والا دیوالی کا دیوالی کے موقع پر ہر جگہ شائقین ِ موسیقی اور مختلف ثقافتی پروگرام سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس طرح کی تقریبات کو آج کل کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ ناندیڑ میں آج صبح مشہور گلوکار بھیم راؤ پانچالے کے غزل کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔یہ پروگرام سرکاری ریسٹ ہاؤس میں صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ اسی طرح کل پونے میں سنت مکتا بائی کی زندگی کا احاطہ کرنے والا ��رہمچت کلا مکتائی نامی پروگرام پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہاراشٹر کے سنتوں کے کام کی معلومات اور اہمیت کو بیان کیا گیا۔ ***** ***** ***** اہلیہ نگر ضلع کے مثالی گاؤں ہیورے بازار کے مکینوں نے کل روشنی کا تہوار دیوالی منائی۔ ہر خاندان کی جانب سے ایک چراغ یعنی کُل 850 دئیے جلاکر پانی میں چھوڑے گئے۔ یہاں ہر برس اسی طرح روشنی کا یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ ***** ***** ***** واشم ضلع کے کارنجہ میں ضلع پریشد اسکول کے استاد گوپال کھاڑے نے اپنے مکان پر لگائی گئی آسمانی قندیل کے ذریعے رائے دہی کے فیصد میں اضافے کا پیغام دیا ہے۔ کھاڑے خاندان کی جانب سے رائے دہی کی خاطر ووٹروں کو بیدار کرنے کیلئے دیوالی کی اس آسمانی قندیل کے ذریعے کوشش کی گئی۔ ***** ***** ***** مرکزی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے خبردار کیے جانے کے بعد ریاست کے نائب وزیرِ اعلیٰ اور بی جے پی رہنماء دیویندر پھڑنویس کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الحال انھیں ”Z“ درجہ کی سیکوریٹی دی جارہی ہے۔ پھڑنویس کی جان کو خطرہ ہونے اور ایک سازش رچے جانے کی اطلاع مرکزی خفیہ ایجنسی نے ریاستی خفیہ ادارے کو دی۔ جس کے بعد ریاستی پولس چوکس ہوگئی اور نائب وزیرِ اعلیٰ کی حفاظت بڑھا دی گئی۔ فورس وَن کے 12 سپاہی پھڑنویس کی حفاظت کیلئے تعینات کیے گے ہیں۔ ممبئی‘ ناگپور میں ان کی رہائش گاہوں پر اور ان کی تقریبات میں سیکوریٹی فراہم کرنے کیلئے پولس کو ہدایات دی گئی ہیں۔ ***** ***** ***** نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میئر اور کانگریس کے ضلع صدر اَنل کوشک کل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے۔ دیویندر پھڑنویس کی موجودگی میں کوشک کے پارٹی میں شامل ہونے سے نئی ممبئی میں اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ***** ***** ***** بی جے پی کے باغی رکنِ اسمبلی گوپال شیٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ انتخابات میں بوریولی اسمبلی حلقے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ شیٹی نے کل نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھو ں نے بتایا کہ ان کی یہ ملاقات دیوالی کی مبارکباد دینے کیلئے تھی۔ شیٹی نے وضاحت کی کہ انھوں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے اور نہ وہ آئندہ پارٹی چھوڑیں گے۔ انھو ں نے بتایا کہ ان کا ہر قدم پارٹی کے فائدے کیلئے ہے اور وہ پارٹی میں رہ کر پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ہے۔ اسی دوران پھڑنویس نے کہا ہے کہ شیٹی نے اب تک پارٹی نظم و ضبط کی پاسداری کی ہے اور اُمید ظاہر کی کہ وہ بوریولی حلقے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ ***** ***** ***** ناگپور سے پانچ مرتبہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے چکے انیس احمد کل دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔ چند دن قبل وہ ونچیت بہوجن آگھاڑی میں شمولت اختیار کرچکے تھے اور وسطی ناگپور اسمبلی حلقے سے آگھاڑی کے امیدوار کے طور پر میدان میں اُترنے والے تھے، تاہم پرچہ داخل کرنے میں دیری کے سبب اُن کی درخواست داخل نہ ہوسکی۔ کل ممبئی میں کانگریس پارٹی کے دفتر میں مہاراشٹر کیلئے پارٹی کے مبصر رمیش چینّی تھلا کی موجودگی میں دوبارہ پارٹی سے جُڑ گئے۔ ***** ***** *****
0 notes
mindroastermir2 · 4 months ago
Text
جیل سے بھٹو کا آخری انٹرویو ۔ تبصرہ لاہور 1979 ۔ اختر کشمیری
جیل سے بھٹو کا آخری انٹرویو ۔ تبصرہ لاہور 1979 ۔ اختر کشمیری شاہ احمد نورانی بریلوی نے 5 کروڑ روہے رشوت طلب کی سیاسی مفاہمت کرنے کے لیے
View On WordPress
0 notes