#پیرس اولمپکس 2024
Explore tagged Tumblr posts
urduchronicle · 1 year ago
Text
پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کی دوڑ سے باہر
تین بار کی اولمپکس چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس 2024 کی دوڑ سے باہر ہوگئی،قومی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائر کے تیسری پوزیشن کے میچ  میں نیوزی لینڈ نے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین دو سے شکست دی۔ پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری بار اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائی،پاکستان ہاکی ٹیم اس سے قبل 2016 اور 2020 کے اولمپکس کیلئےکوالیفائی نہیں کرسکی تھی  ۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
airnews-arngbad · 6 months ago
Text
Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 30 July-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰؍ جولائی  ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
                ٭             معذورو ں کیلئے قرض کی حد 50ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ ر وپئے کرنےا ور بزرگ شہریوں کیلئے علیحدہ فلاحی کارپور یشن قائم کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔
                ٭             خریف ہنگام میں کپاس اور سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ہیکٹر مالی امداد دینے کا اعلان۔
                ٭               دہلی میں خانگی کوچنگ کلاس میں طلبہ کی موت کی تحقیقات کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم۔
اور۔۔۔٭       پیرس اولمپکس میںبھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی آج کانسے کے تمغے کیلئے میدان میں اُترے گی۔
***** ***** *****
                اب خبریں تفصیل سے:
                ریاست کی تمام میونسپل کارپوریشنوں کو معذوروںکی فلاح و بہبود کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے تربیت، مشاورت اور طبی امداد جیسی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فلاحی مراکز شرو ع کرنے کی ہد ایت وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی ہے۔ وہ کل ممبئی میں فلاحِ معذورین کارپوریشن کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال بھی ریاست میں معذور افراد کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ای رکشہ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ شندے نے فلاحِ معذورین کارپوریشن کیلئے بہبودی فنڈ 500 کروڑ روپےاور معذوروں کیلئے قرض دینے کی حد 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے معذور افراد کے روزگار اور خود روزگار کیلئے فروغِ ہنر مراکز کے تعاون سےہنر مندانہ تربیت کی اسکیم پر عمل درآمد کرنے کی تجویز بھی اس موقعے پر دی۔
                دریں اثناء بزرگ شہری پالیسی کے حوالے سے گزشتہ روز منعقدہ ایک علیحدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے بہبودیِ بزرگ شہری کارپوریشن قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بزرگ شہریوں کیلئے فلاحی اسکیموں پر موثر عملدرآمد کیلئےبیداری مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔
***** ***** *****
                سال 2023 کے خریف ہنگام میں کپاس اور سویا بین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو ��ی ہیکٹر پانچ ہزار روپے کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ر یاستی وزیرِ زراعت دھننجے منڈے نے یہ اطلاع دی۔اس سے متعلق سرکاری حکمنامہ محکمہ زراعت نے کل جاری کیا۔ ریاست میں کپاس اور سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو کم از کم ایک ہزار اور دو ہیکٹر کی حد کے اندر کاشت کرنے والے کسانوں کو فی ہیکٹر پانچ ہزار روپےکی مالی امداد دی جائے گی۔ کپاس کی کاشت کرنے والے کسانوں کیلئےایک ہزار 548 کروڑ 34 لاکھ روپئے اور سویابین کے کاشتکاروں کیلئےدو ہزار 646 کروڑ 34 لاکھ روپے کے فنڈ کے خرچ کو منظوری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
                عد الت ِ عظمیٰ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ارکان کی اہلیت سے متعلق معاملے میں اجیت پوار اور ان کے ساتھی ارکانِ اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کو شرد پوار نےعد الت ِ عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔ اسی طرح کے دیگر ایک معاملے میں اُدھو ٹھاکرے نے بھی عرضی داخل کی ہے۔ دونوں ہی عرضیوں پر عدالت ِ عظمیٰ ایک ساتھ فیصلہ کرے گی۔ جاری کردہ نوٹس کا جواب موصول ہونے کے بعد عد الت‘ درخواست کو سماعت کیلئے تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔
***** ***** *****
                ممبئی عد الت ِ عالیہ کے چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے نے کہا ہےکہ عام شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا ہم سبھی کی ذمہ داری ہے۔ کل دھولیہ ضلع عد الت کی جدید عمارت کا سنگ ِبنیاد جسٹس اپادھیائے کے ہاتھوں رکھا گیا‘ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
                 دہلی کی ایک کوچنگ کلاس میں بارش کا پانی در آنے سے تین طلباء کی موت کے معاملے میں مرکزی وزارت داخلہ نےایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اندرونِ 30 دن یہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
                دریں اثناء کل اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بھی بحث ہوئی۔ اس دو ران رکنِ پا رلیمان ڈاکٹر فوزیہ خان نے اسکولوں اور کالجوں میں دی جانے والی تعلیم کا معیار بلند کرنے کی ضرورت پر زور د یا۔ انھوں نے کوچنگ کلاسیز کی صورت میں متوازی تعلیمی نظام کی ضرورت نہ ہونے اور اس سلسلے میں ایک ریگولیٹری ادارے کے قیام کی ضرورت کا بھی اظہار کیا۔
                وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اس بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے حادثے دوبارہ نہ ہوں ۔ پردھان نے ریاستی حکومتوں سے کوچنگ کلاسوں کے حوالے سےقوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
                دریں اثنا، اس واقعے کے بعد،دہلی کے 13 تربیتی مراکز کو میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سیٖل کر دیا ہے جبکہ تہہ خانے میںچلنے والے تین تربیتی مراکز بھی بند کردئیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی کوچنگ کلاسیز کی تحقیقات کا حکم دئیے جانے کی وضاحت بھی متعلقہ خبر میں کی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولس نے مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے پر مختصر بحث کے بعد راجیہ سبھا میں مرکزی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگیا۔
                دوپہر کے اجلاس کے بعد لوک سبھا میں بھی بجٹ پر بحث شروع ہوئی، اس بجٹ میں ذات پر م��نی مردم شماری کے بارے میں کوئی وضاحت نہ ہونے پر حزبِ اختلا ف کے قا ئد راہل گاندھی نےناراضگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سانگلی کے رکن پارلیمنٹ وشال پاٹل نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے  آسام اور بہار کے سیلاب پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے‘ تاہم مہاراشٹر میں سیلابی صو رتحال سے ہونے والے نقصانات پر وزیر خزانہ کی جانب سے کوئی تذکرہ نہ کیے جانے پر نار اضگی ظاہر کرتے ہوئے بجٹ پر تنقید کی۔
***** ***** *****
                 دریں اثنا‘راہل گاندھی کے لوک سبھا اسپیکر سے متعلق پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے سوال پر وزیرِ اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نےتنقید کی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی راہل گاندھی کو آئینی عہدہ پر رہتے ہوئے ذمہ داری سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
                پیرس اولمپکس میں بھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلوں میں کانسے کے تمغے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس جوڑی کا مقابلہ آج جنوبی کوریاکی جوڑی سے بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا۔
                 بیڈمنٹن میں، مردوں کے ڈبلز میں چراغ شیٹی اور ساتوک سائی راج رینکی ریڈی کی جوڑی کوارٹر فائنل میں انڈونیشیائی جوڑی سے ٹکرائے گی۔ چراغ-ساتوک کی جوڑی اولمپک مقابلوں میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ جبکہ ہاکی میں بھارتی ٹیم کا ارجینٹینا کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ بھارتی ہاکی ٹیم آج آئرلینڈ سے اپنا میچ کھیلے گی۔
***** ***** *****
                 ایران میں منعقدہ 54ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ مقا بلوں میں بھارت نے پانچ تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ ان میں دو طلائی اور تین نقرئی تمغے شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ کے رِدَم کیڑیا اور مدھیہ پردیش کے وید لاہوٹی نے طلائی تمغہ ، جبکہ مہاراشٹر کے آکرش راج سہائے، اتر پردیش کے بھویہ تیواری اور راجستھان کے جے ویر سنگھ نے نقرئی تمغہ حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں میڈل ٹیبل میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔
***** ***** *****
                رکنِ کونسل پنکجا منڈے نے کل بیڑ ضلعے کا دورہ کیا۔ قانون سا ز کونسل کی رُکنیت کا حلف لینے کے بعد ان کا یہ پہلا بیڑ دورہ تھا‘ جس کے پیشِ نظر عوام کی جانب سے ان کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ منڈے نے ساوَر گائوں گھاٹ اور نارائن گڑھ پہنچ کر درشن کیے‘ جبکہ بیڑ میں چھترپتی شیو اجی مہارا ج کے مجسّمے پر پھول نچھاور کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
                قانون ساز کونسل کے قائد ِ حزبِ اختلاف امباداس د انوے نے الزام عائد کیا ہے کہ لاڈلی بہن اسکیم کا اعلان کرنے والی حکومت لاڈلی بہنوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ نئی ممبئی کے اُرَن میں خاتون کے ساتھ زیا��تی اور قتل کے معاملے میں متاثرہ کے افرادِ خانہ سے د انوے نے کل ملاقات کرکے انھیں دلاسہ دیا۔ اس معاملے میں انھوں نے ممبئی کے پولس کمشنر ملند بھارمبے سے بھی ملاقات کرکے خاطیوں کو جلد گرفتار کرکے فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے اور ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
                لاتور کی ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے نے وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کیلئے موصولہ درخواستوں کی جلد سے جلد چھان بین کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ اس ضمن میں تحصیلدار‘ بلاک ڈیولپمنٹ افسر، بہبودیِ اطفال افسر اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ ایک ویڈیو کانفرنسنگ جائزاتی اجلاس منعقد کیا گیا‘ اس موقعے پر وہ مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم سے ایک بھی اہل خاتون محرو م نہ رہے، اس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ لاتور ضلعے میں اس اسکیم کیلئے اب تک تین لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
***** ***** *****
                کنڑ کے سابق رکنِ اسمبلی نتن پاٹل نے کل ممبئی میں اپنے حامیوں کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کی رہائش گاہ پر یہ تقریب منعقد ہوئی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
                ٭             معذورو ں کیلئے قرض کی حد 50ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ ر وپئے کرنےا ور بزرگ شہریوں کیلئے علیحدہ فلاحی کارپور یشن قائم کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔
                ٭             خریف ہنگام میں کپاس اور سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ہیکٹر مالی امداد دینے کا اعلان۔
                ٭               دہلی میں خانگی کوچنگ کلاس میں طلبہ کی موت کی تحقیقات کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم۔
اور۔۔۔٭       پیرس اولمپکس میںبھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی آج کانسے کے تمغے کیلئے میدان میں اُترے گی۔
***** ***** ***** 
0 notes
urduintl · 8 months ago
Text
0 notes
breakpoints · 3 years ago
Text
پیرس نے ٹوکیو کو کھیلوں سے دور کرنے پر سراہا ایکسپریس ٹریبیون۔
پیرس نے ٹوکیو کو کھیلوں سے دور کرنے پر سراہا ایکسپریس ٹریبیون۔
2024 گیمز کے چیف تھوبوس کا کہنا ہے کہ منتظمین چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن حد تک تیار ہوں گے۔ پیرس: پیرس 2024۔ سی ای او ایٹین تھوبوس نے جمعہ کے روز ٹوکیو کی کوویڈ 19 وبائی امراض کے درمیان اولمپکس سے دستبردار ہونے کی “قابل ذکر” صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ پیرس تین سال کے عرصے میں کھیلوں کے انعقاد کی تیاری کرتے ہوئے لاٹھی لینے کے لیے تیار ہے۔ تھوبوس نے ایک انٹرویو میں رائٹرز کو بتایا کہ…
View On WordPress
0 notes
all-urdu · 3 years ago
Text
ٹوکیو اولمپکس امریکا کی برتری کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا
ٹوکیو اولمپکس امریکا کی برتری کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا
ٹوکیو کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب میں اولمپک پرچم 2024 گیمز کے میزبان شہر پیرس کے حوالے کر دی گئی ، تقریب کے اختتام پر دلکش آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔  اختتامی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کےسربراہ  تھامس بیخ  نے ٹوکیو اولمپکس کے اختتام کا اعلان کیا اس دوران  افتتاحی تقریب کی طرح اسٹیڈیم  خالی رہا ۔ 23 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
omega-news · 3 years ago
Text
اولمپک گیمزامریکا کی برتری کے ساتھ ختم، پرچم پیرس کے حوالے
اولمپک گیمزامریکا کی برتری کے ساتھ ختم، پرچم پیرس کے حوالے
ٹوکیو: 32ویں اولمپک گیمز امریکا کی برتری کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔ اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی تمغے حاصل کیے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب میں اولمپک پرچم 2024 گیمز کے میزبان شہر پیرس کے حوالے کر دی گئی ، تقریب کے اختتام پر دلکش آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ اختتامی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کےسربراہ تھامس بیخ نے ٹوکیو اولمپکس کے اختتام کا اعلان کیا اس دوران…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
zaraeynews-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
مزید پڑھنے کے لیے نیچے کلک کریں ذرائع (نیوزڈیسک) اولمپک گیمز 2028 کی میزبانی کے حوالے سے امریکی ریاست لاس اینجلس اور انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد 2028 میں یہ میگا ایونٹ لاس اینجلس میں منعقد ہو گا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس نے ابتدائی طور پر 2024 اولمپکس گیمز کی میزبانی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی تاہم اس کے مدمقابل فرانس کے دارالحکومت پیرس نے بھی اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔اس سلسلے میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے کہا تھا کہ چونکہ لاس اینجلس اور پیرس دونوں ہی مضبوط امیدوار ہیں  لہذا وہ ایک شہر کو 2024 اور ایک شہر کو 2028 کی میزبانی دے دے گا۔بعد ازاں لاس اینجلس نے کہا تھا کہ وہ اولمپکس 2024 کی میزبانی کے حوالے سے اپنی درخواست پر نظر ثانی کرے گا تاہم پیرس نے کہا تھا کہ وہ ہر حال میں 2024 اولمپک گیمز کی ہی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔ اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ لاس اینجلس اور اولمپکس کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور لاس اینجلس میں اولمپکس کا عالمی میلہ 2028 میں سجے گا اور اس سلسلے میں جلد باضابطہ اعلان بھی کردیا جائے گا۔2028 میں اولمپک گیمز کا لاس اینجلس میں ہونا پاکستان کے لیے بھی خوشی کی خبر ہے کیوں کہ لاس اینجلس سے پاکستان کی سنہری یادیں وابستہ ہیں اور پاکستان نے لاس اینجلس کے میدان میں ہی ہاکی میں اپنا آخری اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔ یہ اولمپک گیمز 1984 میں منعقد ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے اب تک پاکستان کسی بھی کھیل میں اولمپک گولڈ حاصل نہیں کرسکا ہے۔
0 notes
urdupower · 7 years ago
Photo
Tumblr media
پیرس کو 2024 اولمپک گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا پیرس: (آن لائن نیوزاردو پاور)فرانس کے دارالحکومت پیرس کو 2024 اولمپک گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرلیاگیا، تاہم اس کا باضابطہ اعلان 13 ستمبر کو لیما میں آئی اوسی کانگریس میں ممبران سے منظوری کے بعد ممکن ہو��کے گا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :اولمپک گیمز 2028 کی میزبانی لاس اینجلس کرے گا پیرس کو 2024 اولمپک گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اسی طرح 2028 گیمز کی میزبانی بھی لاس اینجلس کو ملنا یقینی ہوچکا ہے، پیرس اس سے قبل 1992، 2008ا ور2012 میں گیمز میزبانی کے امیدواروں میں شامل رہا لیکن تینوں بار اسے ناکامی ملی تھی لیکن اب اس نے اولمپکس گیمز کی میزبانی یقینی بنالی ہے۔ فرانس کی موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے بھی گیمز کی میزبانی کے لیے درکار فنڈز فراہم کرنے کی ضمانت دی ہے۔
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
فرانس کے اولمپک ایتھلیٹس کی نئی ڈیزائن کردہ کٹس پہن کر کیٹ واک
اس سال کے اولمپکس کے لیے ڈیزائن کردہ کٹس میں ایک درجن فرانسیسی اولمپک ایتھلیٹس نے منگل کو پیرس فیشن ویک کے پہلے دن کیٹ واک کی۔ فرانسیسی اولمپک کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منظر عام پر آنے والی اس کٹ میں ایتھلیٹس کے گاؤں کا یونیفارم شامل تھا، جس میں 1990 کی دہائی کا ماحول تھا، ساتھ ہی تربیت اور مقابلہ کے لباس جو فرانسیسی برانڈ Le Coq Sportif فراہم کرے گا۔ ایشپول نے کہا کہ یہ دو سال کا منصوبہ تھا۔ “یہ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
اولمپک 2024: پیرس کے ہوٹلوں نے کرائے تین گنا بڑھا دیئے
 ایک صارف تنظیم کے مطالعے کے مطابق پیرس کے ہوٹل 2024 کے اولمپک کھیلوں کی افتتاحی رات کے لیے اوسطاً اپنی قیمتیں تین گنا بڑھا کر 1,000 یورو ($1,092) سے زیادہ کر رہے ہیں۔ UFC-Que Choisir نے کہا کہ دسمبر کے اواخر میں 80 تین اور چار ستارہ ہوٹلوں کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 26 جولائی کی رات، دریائے سین کے کنارے اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دن، ایک ڈبل کمرے کی قیمت 1,033 ہوگی۔ اوسطاً یورو ($1,128)، دو ہفتے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
پیرس اولمپکس میں پہلی بار سٹیڈیم سے باہر پانی پر افتتاحی تقریب ہوگی، ریہرسل کا آغاز
پیر کے روز دریائے سین پر پیرس اولمپکس کی انتہائی پرجوش افتتاحی تقریب کی پریکٹس میں تقریباً 40 کشتیوں نے حصہ لیا۔پیر کی صبح سٹی آف لائٹ کے وسط سے دریا  سین پر تمام نقل و حرکت روک دی گئی تھی اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار، افتتاحی تقریب مرکزی ایتھلیٹکس اسٹیڈیم کے باہر منعقد ہونے والی ہے، جس میں ٹیمیں اور آفیشلز 100 سے زائد جہازوں کے فلوٹیلا پر پیرس سے گزریں گے۔ شرکاء کے ساتھ ساتھ سین کے کنارے کئی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduchronicle · 1 year ago
Text
سمر اولمپکس 2024: پیرس کے کتب فروش دریائے سین کنارے سٹالز بچانے کی جنگ میں مصروف
دریائے سین کے کنارے سیکنڈ ہینڈ کتابوں کے سٹال مقامی شہریوں اور سیاحوں کی پسند ہیں لیکن پیرس 2024 سمر اولمپکس کے لیے ان سٹالز کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہٹایا جا سکتا ہے اور سٹالز کے مالک ان سٹالز کے بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اگست کی گرم دوپہر کو، پیرس کے دریا کے کنارے کتابوں کی دکانوں میں کافی لوگوں کی دلچسپی ہوتی ہے۔ سیئن اور ہوٹل ڈی وِل سٹی ہال کے درمیان راستے پر چلنے والے سیاح اور مقامی لوگ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years ago
Text
اتحاد کی ضرورت | کھیل #کھیل
New Post has been published on https://mediaboxup.com/%d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af-%da%a9%db%8c-%d8%b6%d8%b1%d9%88%d8%b1%d8%aa-%da%a9%da%be%db%8c%d9%84/
اتحاد کی ضرورت | کھیل
Tumblr media
پیپاکستان کے کھیلوں کو اگلے ڈھائی سالوں میں 2024 کے پیرس اولمپکس تک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اگلا سال خاص طور پر ایونٹ سے بھرپور ہے کیونکہ ہمیں کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور اسلامک گیمز میں اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنا ہے۔ اور پھر 2023 کے اوائل میں ہم ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرنے والے ہیں جو کہ آگے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اور تب تک اولمپک کوالیفائرز بھی شروع ہو چکے ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ حکام کو چیزوں کو مناسب طریقے سے سنبھالنے کے لیے توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن ایک بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان چیلنجوں کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتے ہیں؟ مجھے نہیں لگتا کہ ہم ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کچھ مثبت کر رہے ہیں۔ سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہے کہ حکومت اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) ایک پیج پر نہیں ہیں۔
ان کے درمیان فاصلہ بہت وسیع ہے۔ جب تک اس پر قابو نہیں پایا جاتا ہمیں ان واقعات کا راستہ کانٹوں سے بھرا ہوا ملے گا۔ کسی ملک کے کھیلوں کے ڈھانچے میں این او سی اور سرکاری اداروں دونوں کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایک مضبوط ہے اور دوسرا کمزور ہے۔ دونوں مضبوط ہیں اور ساتھ ہی دونوں کی حدود بھی ہیں۔ اگر یہ دونوں جسم ایک ساتھ رہیں تو چیزیں آسانی سے چلیں گی۔ اور اگر وہ تصادم کی راہ پر گامزن ہیں تو کچھ بھی مثبت حاصل نہیں ہو سکتا۔
میں ایک عرصے سے ان دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کا مشاہدہ کر رہا ہوں اور یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمیشہ کوئی نہ کوئی تنازعہ رہتا ہے۔ یہ دو تین سال کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ محاذ آرائی کئی سالوں سے ملکی کھیلوں کو متاثر کر رہی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اگر کمیونیکیشن گیپ ہے تو چیزیں ہوشیاری سے آگے نہیں بڑھیں گی اور یہ سب سے بڑے مرحلے پر ایک بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے جیسا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد ہوا تھا۔
اگر NOC تعاون نہیں کرتا تو ہم نہ تو ٹیمیں بیرون ملک بھیج سکتے ہیں اور نہ ہی ساؤتھ ایشین گیمز جیسے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کر سکتے ہیں۔ اگر ریاستی ادارہ تعاون نہ کرے تو پھر بھی ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے حکام اپنی محاذ آرائی ختم کریں، متحد ہو جائیں اور پورے جوش و جذبے کے ساتھ کھلاڑیوں کی خدمت شروع کریں تاکہ وہ مستقبل کے واقعات کے لیے صحیح طریقے سے تیار ہو سکیں۔ ہمارے کھلاڑی ایسے مسائل کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ یہ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہے کہ NOC اور ریاستی کھیلوں کے محکمے دونوں موجود ہیں۔ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے۔ اتحاد ہوگا تو اللہ کی نصرت بھی حاصل ہوگی۔ اگر ہماری نیت غلط ہے تو ہم ہمیشہ مصیبت میں رہیں گے۔ لیکن موجودہ صورتحال افسردہ کن ہے اور مجھے امید نہیں ہے کہ ہم اپنے کھیلوں کو اس طرح ترقی دے سکتے ہیں۔ ایک مربوط نقطہ نظر کی اشد ضرورت ہے۔ ہم نے میڈیا کو بھی ��قسیم کر دیا ہے اور ہر حلقہ اسے اپنے حق میں استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ میڈیا کے کندھے پر بندوق رکھ کر فائر کرنا آسان ہے۔ ہم یہ فن جانتے ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ان چیزوں کا انتظام کیسے کیا جاتا ہے۔ ہمارے سپورٹس اتھارٹیز کو ہمارے کھلاڑیوں کے خادم بن کر کام کرنا چاہیے، مالکان نہیں۔ جب تک ہم اپنی سوچ کو درست نہیں کریں گے ہم ماحول کو درست نہیں کر سکتے۔
ایتھلیٹس کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔ ہمیں باقی دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کیسے کرتے ہیں اور ہم ان کے کیریئر کو کیسے تباہ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ فیڈریشنز بھی اپنے کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے مناسب خیال نہیں رکھتیں۔ وہ سیاست میں بھی شامل ہیں۔ بہت کم فیڈریشنز ہیں جو پیشہ ورانہ سوچ رکھتی ہیں۔ باقی کچھ نہیں کر رہے۔
میں ایک بار پھر زور دیتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاستی ادارے اور این او سی دونوں ہاتھ ملا لیں اور ایسا ماحول پیدا کریں جس میں ہمارے کھلاڑی آنے والے ایونٹس کے لیے اچھی تربیت کر سکیں اور کچھ اچھے نتائج حاصل کر سکیں۔
پاکستان 2023 کے اوائل میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے لیکن آج تک ہم نہیں جانتے کہ یہ دو سالہ تماشا کہاں منعقد ہوگا۔ اس کی وجہ ملک کے معروف کھیل حکام کے درمیان کشیدہ تعلقات ہیں۔ ہمارے پاس وقت کی کمی ہے کیونکہ تیاری کے محاذ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں ابھی صحیح سمت میں کام کرنا چاہیے ورنہ ہم ایس اے جی کی میزبانی کا یہ بڑا موقع بھی کھو سکتے ہیں۔ ہم پہلے بھی دو بار اس تقریب کی میزبانی کر چکے ہیں لیکن اس بار ہمیں اس کی میزبانی انتہائی شاندار طریقے سے کرنی چاہیے۔ یہ الیکشن کا سال بھی ہو گا اس لیے یہ تقریب پی ٹی آئی کی حکومت کے لیے بہت اہم ہے۔ مجھے امید ہے کہ آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اپنے دستوں کو اچھی طرح سے مارشل کریں گی اور این او سی کو اعتماد میں لینے سے ایس اے جی کی تیاری شروع ہو جائے گی۔
. Source link
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years ago
Text
ٹوکیو اولمپکس میں ٹائٹ نٹ یونٹ ہونا ہماری سب سے بڑی طاقت تھی: مڈ فیلڈر ہاردک سنگھ
ٹوکیو اولمپکس میں ٹائٹ نٹ یونٹ ہونا ہماری سب سے بڑی طاقت تھی: مڈ فیلڈر ہاردک سنگھ
نوجوان ہندوستانی ہاکی مڈفیلڈر ہاردک سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ “تنگ دستی ٹیم” ہونا ٹوکیو اولمپک گیمز میں ٹیم کے شاندار مظاہرے کی بنیادی وجہ تھی۔ ہندوستان نے 41 سال کے بعد چوتھی سالانہ نمائش میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ ہم ایک مضبوط ٹیم ہیں ، اور میں سمجھتا ہوں کہ اولمپکس میں یہ ہماری سب سے بڑی طاقت تھی۔ 7 نقصان) ، ہم اکٹھے بیٹھے اور ایک دوسرے سے کھل کر بات کی کہ کیا غلط ہوا اور ہمیں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے آئندہ میچوں میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک ، “ہاردک نے کہا۔
22 سالہ ، جو انڈین مڈ فیلڈ کی اہم شخصیات میں سے ایک تھا ، نے اپنے پہلے اولمپک کھیلوں میں دو اہم گول کیے۔
2018 کے ورلڈ کپ کے بعد ، یہ (ٹوکیو اولمپکس) سینئر ٹیم کے ساتھ میرا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ تھا ، اور میں واقعی ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھا۔ لہذا ، میں اپنے آپ کو ثابت کرنا چاہتا تھا کہ میں بڑے مراحل میں بہتر کام کرسکتا ہوں۔ تو ، میرے لیے ، یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا ، اور مجھے خوشی ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکا ، اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے میں کامیاب رہا۔
ہاردک نے انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں ایک یادگار ��یلڈ گول کیا جس سے ہندوستانی ٹیم کو چار دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد اولمپکس میں میڈل راؤنڈ میں داخل ہونے میں مدد ملی۔
اس شاندار گول کو یاد کرتے ہوئے ، نوجوان نے کہا ، “یہ ایک ٹیم گول تھا ، ہماری دفاعی لائن کھیل کے ایک انتہائی اہم مرحلے میں 2-1 کی برتری حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ پھنس گئی کیونکہ ہم 10 مرد تھے۔ ہرمن پریت نے گیند کو بہت اچھی طرح سے ٹیل کیا ، اس کے بعد اس نے اسے میرے پاس پہنچا دیا ، اور میرے پاس سٹرائیکنگ دائرے میں گھسنے کے لیے کھلی جگہ تھی ، حالانکہ میرا شاٹ گول کیپر کے پیڈ سے اچھال گیا ، خوش قسمتی سے مجھے ریباؤنڈ ملا ، اور نیٹ کا پچھلا حصہ ملا۔ نیلکانتا نے یہاں بھی ایک اہم کردار ادا کیا کیونکہ اس نے گول کیپر کو اندھا دیکھا ، جس نے مجھے اس ریباؤنڈ کے دوران خلا تلاش کرنے میں مدد کی۔
22 سالہ مڈفیلڈر نے مزید کہا کہ ٹیم پیرس 2024 اولمپکس میں سونے کی تلاش شروع کرنے کے لیے بے چین ہے۔
ہم پیرس اولمپکس میں سونے کی تلاش شروع کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ ہمیں قدم بہ قدم جانا پڑے گا ، اور ہمارا پہلا قدم 2022 ایشین گیمز میں گولڈ جیت کر اولمپک گیمز 2024 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنا ہوگا۔ پھر 2023 میں ، ہمارے پاس ایک اور مارکی ایونٹ ہے- ہاکی ورلڈ کپ ، جو اڈیشہ میں کھیلا جائے گا ، اس لیے آگے مشکل اور دلچسپ وقت ہے ، اور ہم اس کے منتظر ہیں۔
سب پڑھیں۔ تازہ ترین خبریں، تازہ ترین خبر اور کورونا وائرس خبریں یہاں
. Source link
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years ago
Text
ہم پیرس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے شوقین ہیں: ہاردک
ہم پیرس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے شوقین ہیں: ہاردک
Tumblr media Tumblr media
تصویر: ہاردک سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم 2022 کے ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی کوشش کرے گی۔ تصویر: جولین فننی/گیٹی امیجز
نوجوان مڈفیلڈر ہاردک سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹوکیو کانسی کا سایہ بدلنے کے لیے بے چین ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم اب اگلے سال ایشین گیمز جیت کر پیرس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔
منپریت سنگھ کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ ماہ ٹوکیو گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد اولمپک میڈل کے لیے 41 سال پرانا انتظار ختم کیا تھا۔
اگلے سال 10 سے 25 ستمبر تک ہینگ ژو ، جیانگ ، چین میں ہونے والی تمام اہم ایشین گیمز کے ساتھ ، ٹیم کی اولین ترجیح براعظم ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیت کر پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگی۔
“ہم پیرس اولمپکس میں سونے کے لیے اپنی تلاش شروع کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ہمیں قدم بہ قدم رجوع کرنا پڑے گا ، اور ہمارا پہلا قدم 2022 ایشین گیمز میں گولڈ جیت کر براہ راست اولمپک گیمز 2024 کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا۔” ہاردک نے ہاکی انڈیا کی میڈیا ریلیز میں کہا۔
انہوں نے مزید کہا ، “پھر 2023 میں ، ہمارے پاس ایک اور مارکی ایونٹ ہے- ہاکی ورلڈ کپ ، جو اڈیشہ میں کھیلا جائے گا ، لہذا آگے مشکل اور دلچسپ وقت ہے ، اور ہم اس کے منتظر ہیں۔”
22 سالہ ، جو انڈین مڈ فیلڈ کی اہم شخصیات میں سے ایک تھی ، نے ٹوکیو میں اپنے پہلے اولمپک کھیلوں میں دو اہم گول کیے۔
جب ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کی کامیابی کے پیچھے وجہ پوچھی گئی تو ہاردک نے کہا ، “ہم ایک مضبوط ٹیم ہیں ، اور میں سمجھتا ہوں کہ اولمپکس میں یہ ہماری سب سے بڑی طاقت تھی۔ ہم نے ایک خاص بندھن قائم کیا ہے ، اور ایک دوسرے کی مہارت سے بہترین
“آسٹریلیا کے خلاف مایوس کن نتائج کے بعد ، ہم اکٹھے بیٹھے اور ایک دوسرے سے کھل کر بات کی کہ کیا غلط ہوا اور ہمیں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے آئندہ میچوں میں کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کے لیے تمغہ جیتیں۔ “
اس نے انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں ایک یادگار فیلڈ گول کیا ، جس سے ٹیم کو چار دہائیوں سے زیادہ کے بعد اولمپکس میں میڈل راؤنڈ میں داخل ہونے میں مدد ملی۔
شاندار گول کو یاد کرتے ہوئے ، نوجوان گن نے کہا ، “یہ ایک ٹیم گول تھا ، ہماری دفاعی لائن کھیل کے ایک انتہائی اہم مرحلے میں 2-1 کی برتری حاصل کرنے کے لیے اکٹھی ہوئی کیونکہ ہم 10 مردوں پر تھے۔
“ہرمن پریت نے گیند کو بہت اچھی طرح سے ٹیل کیا ، اس کے بعد اس نے اسے میرے پاس پہنچا دیا ، اور میرے پاس سٹرائیکنگ دائرے میں گھسنے کے لیے کھلی جگہ تھی ، حالانکہ میرا شاٹ گول کیپر کے پیڈ سے اچھال گیا ، خوش قسمتی سے مجھے ریباؤنڈ ملا ، اور نیٹ کا پچھلا حصہ ملا۔
انہوں نے مزید کہا ، “نیلکانتا نے یہاں بھی ایک اہم کردار ادا کیا کیونکہ اس نے گول کیپر کو اندھا دیکھا ، جس نے مجھے اس ریباؤنڈ کے دوران خلا تلاش کرنے میں مدد کی۔”
. Source link
0 notes
classyfoxdestiny · 3 years ago
Text
مسائل کی بھرمار | کھیل
مسائل کی بھرمار | کھیل
Tumblr media Tumblr media
ارشد ندیم۔
پی۔پاکستان کے کھیل ان دنوں مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ یہاں اور وہاں بہت سے تنازعات ہیں اور کچھ مثبت بھی۔ حکومت-پی او اے کی دراڑ ایک بڑی غیر یقینی صورتحال ہے اور مستقبل قریب میں کوئی بڑی بات متوقع ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کے انتخابات سے خوش ��ہیں ہے جو اس نے چند روز قبل پشاور کے گرینز ہوٹل میں کیا تھا۔ پی ایس بی نے اسے نئی قومی کھیلوں کی پالیسی کے نفاذ تک ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن بین الاقوامی ذمہ داریوں نے پی ڈبلیو ایف کو انتخابات میں جانے پر مجبور کیا کیونکہ اس کی مدت 4 ستمبر کو ختم ہو گئی تھی۔ پی ڈبلیو ایف الیکشن روکنے کے لیے۔ عدالت کے اختیار کے مطابق ڈی جی پی ایس بی نے 7 ستمبر کو عمر بٹ کے میڈل منسوخی کیس میں متعلقہ فریقوں کی سماعت بھی کی۔ پی ڈبلیو ایف نے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کیا ہے۔
پی ایس بی چیزوں کو ریگولیٹ کرتا نظر آتا ہے لیکن اسے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے جن پر فیڈریشنز کو عمل کرنا ہوگا۔ یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ فوج کے کرنل صدف کو پی ڈبلیو ایف کا نائب صدر بنایا گیا حالانکہ انہیں اس بارے میں علم نہیں تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کے نمائندے محمد انور نے نائب صدارت کے لیے انتخابی اجلاس کے دوران اپنا نام تجویز کیا جسے دوسروں کی حمایت حاصل تھی۔ پی ایس بی نے اپنے مبصر کو پی ڈبلیو ایف انتخابات کے لیے نہیں بھیجا اور یہ دیکھا جائے گا کہ بورڈ اور وفاق کے درمیان معاملات کیسے چلتے ہیں۔
ریسلنگ ایک بڑا کھیل ہے اور پاکستان بین الاقوامی سرکٹ میں اس ڈسپلن میں اچھا کام کر رہا ہے۔ بورڈ کو اس فیڈریشن کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔ اس فیڈریشن کو تمام حلقوں کے مزید تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے پاس ایک وسیع ٹیلنٹ بیس ہے جو پاکستان کو ایک طاقتور ریسلنگ قوم بنا سکتا ہے اگر ہم دستیاب ٹیلنٹ پر کام کریں اور اسے پیشہ ورانہ طور پر تیار کریں۔
پی ایس بی کا موقف یہ ہے کہ فیڈریشنز نئی اسپورٹس پالیسی کے تحت اپنے انتخابات کرائیں گی جس کی بورڈ کو توقع ہے کہ کابینہ جلد منظوری دے دے گی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے چلتا ہے کیونکہ یہ فیڈریشنوں سے بغاوت کی دعوت دے سکتا ہے۔
اگر ہم آج سے ریسلنگ کے فروغ پر کام شروع کریں اور اس میں سرمایہ کاری شروع کریں تو ہم 2024 پیرس اولمپکس میں کچھ پہلوانوں کو دیکھ سکیں گے۔
پی ڈبلیو ایف کا موقف ہے کہ وہ پی ایس بی کی ہدایات پر عمل کر رہا ہے اور اگر کوئی نئی سپورٹس پالیسی بنائی گئی اور دوسرے لوگ اس پر عمل کریں گے تو پی ڈبلیو ایف بھی اس پر عمل کرے گی۔
پی ڈبلیو ایف کو ایک طاقتور فیڈریشن سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کے کھلاڑی میڈل لاتے رہے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے ورلڈ بیچ ریسلنگ کنگ محمد انعام بٹ نے اٹلی کے روم میں منعقدہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں سونے کا تمغہ جیت کر چوتھا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے لیے اس نے پانچ لڑائی جیتی۔ وہ پہلے ہی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے دو تاج اور ورلڈ بیچ گیمز کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔
Tumblr media
جمعہ (10 ستمبر) کو وہ یونان میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں ٹائٹل کی تلاش شروع کرنے والا تھا۔ یہاں کریڈٹ آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو جاتا ہے جنہوں نے انعام اور ان کے ساتھی زمان انور کو روم میں رہتے ہوئے یونان کا ویزا ملنے کو یقینی بنانے کے لیے اچھا کام کیا۔ اس میں وزارت خارجہ ، روم اور یونان میں پاکستان کا سفارت خانہ شامل تھا۔
یہ اس قسم کا کردار ہے جو ایک ریاست کو اپنے کھلاڑیوں کی دیکھ بھال کے لیے انجام دینا چاہیے۔ یہ قابل تحسین ہے اور جب یہ مضمون ظاہر ہوگا انعام نے پاکستان کے لیے ایک اور ٹائٹل جیت لیا ہوگا۔
پاکستان کے حیدر علی ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پیرالمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو میں سمٹ ختم کیا۔ 2008 بیجنگ پیرالمپکس میں لمبی چھلانگ میں چاندی اور 2016 ریو پیرالمپک کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد ، حیدر نے اس بار ڈسکس ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے قابل ذکر کام کیا۔ 36 سالہ گوجرانوالہ ایتھلیٹ کو ریاست اور کارپوریٹ سیکٹر دونوں کی بہترین کارکردگی پر سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور جیولین تھرو ارشد ندیم کو ٹوکیو میں اپنے متعلقہ مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر حمایت حاصل تھی۔
جبکہ طلحہ نے اگلے مہینے سنگاپور میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ کے لیے گوجرانوالہ میں اپنی تربیت دوبارہ شروع کی ہے ، ارشد کی تقریبات جاری ہیں۔ ان دنوں وہ کراچی میں ہیں ، مختلف لوگوں سے مل رہے ہیں۔ انہیں سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے یہاں سونے کا تمغہ دیا اور دوسرے دن 200،000 روپے نقد انعام کے طور پر دیا۔
ارشد امیر ہو گیا ہے۔ اسے مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔ اسے اگلے سال کے بڑے ایونٹس کے لیے اپنی تیاری دوبارہ شروع کرنی چاہیے جن میں ورلڈ چیمپئن شپ ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز شامل ہیں۔ قوم اس سے تمغے کی توقع کرے گی ، اس بار پانچویں پوزیشن کی نہیں۔
ایک اور خوش آئند پیش رفت پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی تربیت میں واپسی ہے۔ وہ دبئی پہنچ گیا ہے اور اس نے ورلڈ ٹائٹل مقابلے کے لیے اپنی تربیت شروع کر دی ہے جس کے لیے وہ نومبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا۔ یہ آٹھ طویل مہینوں کے بعد ہے کہ وسیم کو مناسب طریقے سے تربیت کے دوران ایکشن میں دیکھا گیا ہے۔
اگلے چند ماہ وسیم کے پیشہ ورانہ باکسر کیریئر میں بہت اہم ہیں۔ وہ عالمی ٹائٹل جیتنا چاہتا ہے اور اس کے بعد اس کی شوقیہ سرکٹ میں واپسی کی توقع ہے کیونکہ وہ 2024 پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہے۔
اگر اس نے ایسا کیا تو یہ ایک اچھا قدم ہوگا۔ اس کے پاس ایسا کرنے اور پیرس میں پاکستان ک�� لیے تمغے جیتنے کی صلاحیت ہے کیونکہ حال ہی میں کئی پیشہ ور باکسرز کو ٹوکیو میں اولمپکس میں تمغوں کا دعوی کرتے دیکھا گیا تھا۔
شوقیہ باکسنگ میں ان کی واپسی سے پاکستان کی باکسنگ کو راحت ملے گی جسے ان جیسے لڑاکا کی ضرورت ہے۔ یہ 2004 کے ایتھنز اولمپکس میں تھا جب پاکستانی باکسرز نے آخری بار دنیا کے سب سے معزز اسراف میں حصہ لیا تھا۔
16 ستمبر کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی جنرل کونسل کا ایک اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوگا جس میں حکومت کے اس مطالبے کے تناظر میں فیصلہ کیا جائے گا کہ این او سی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن مستعفی ہو جائیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ POA کی جنرل باڈی اس مطالبے پر کیا رد عمل ظاہر کرتی ہے۔ جنرل کونسل میں ریاست کے محکموں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ کس طرح کا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔
[email protected]
. Source link
0 notes