Tumgik
#پاکستان سپر لیگ
urduintl · 6 months
Text
0 notes
urduchronicle · 8 months
Text
رمیز راجہ کی پی ایس ایل 9 میں بطور کمنٹیٹر واپسی
پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا گیا،پی ایس ایل سیزن 9 میں پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی بطور کمنٹیٹر واپسی ہوگئی۔ کمنٹری پینل میں وقار یونس، عامر سہیل، ثنا میر، بازید خان، عروج ممتاز، مرینا اقبال شامل ہیں،دیگر کمنٹیٹرز میں این بشپ، مائیکل کلارک، ڈینی موریسن، سائمن ڈول، پومی امبنگوا اور مارک بوچر شانل ہیں۔ سکندر بخت، ڈومینک کورک، طارق سعید، علی یونس اور مائک ہسمین بھی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
emergingpakistan · 1 year
Text
برکس اتحاد عالمی معیشت کے لیے کتنا مفید ؟
Tumblr media
جب دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا اور سوویت یونین کے مابین چھڑنے والی سرد جنگ میں دونوں بڑی طاقتیں چھوٹے ممالک کو اپنے اپنے کیمپ میں لانے کے لیے طرح طرح سے رجھا رہی تھیں تو اس دباؤ سے تنگ آ کے انیس سو پچپن میں سوئیکارنو کی دعوت پر تیسری دنیا کے چوٹی کے رہنما انڈونیشیا کے شہر بنڈونگ میں جمع ہوئے۔ انھوں نے منٹو کے افسانے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مرکزی کردار کی طرح فیصلہ کیا کہ وہ اس سرد جنگ میں امریکا کی یا سوویت یونین کا ساتھ دینے کے بجائے غیر جانبداریت کے درخت پر رہیں گے۔ نعرہ اچھا تھا مگر اس تحریک کے بیشتر رہنماؤں اور ممالک کا جھکاؤ غیر اعلانیہ طور پر یا تو سوویت کیمپ کی جانب تھا یا پھر مغربی کیمپ کی جانب۔ آپ چاہیں تو اس دعوی کی تصدیق کے لیے غیر جانبدار تحریک کے رکن ممالک کی سوویت و امریکا نواز فہرست دیکھ لیں۔ غیر جانبدار تنظیم انیس سو اکسٹھ میں سابق یوگو سلاویہ کے مردِ آہن مارشل ٹیٹو کی میزبانی میں قائم ہوئی۔ نمایاں مہمانوں میں سوئکارنو، جمال ناصر ، نکروما اور نہرو تھے۔ یہ تنظیم بہت تیزی سے مقبول ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اقوامِ متحدہ کے بعد سب سے بڑی تنظیم بن گئی جس میں ایک سو بیس ممالک بطور ممبر، سترہ ممالک اور دس بین الاقوامی تنظیمیں بطور مبصر شامل ہوئیں۔ 
اس تنظیم کی انیس سو اسی کی دہائی تک بہت دھاک تھی۔ مگر پھر شاید اس کا حجم ہی اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتا چلا گیا۔ نوے کی دہائی میں سرد جنگ ختم ہو گئی تو غیر جانبدار تحریک کا نام بھی الگ تھلگ ہوتا چلا گیا۔ چنانچہ گزشتہ روز یہ خبر سن کے میں اچھل پڑا کہ اس تنظیم کا وجود نہ صرف برقرار ہے بلکہ آنے والے جنوری میں غیر جانبدار ممالک کی تنظیم کی کانفرنس یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ہو رہی ہے۔ بلاک سیاست رہی نہ سوویت یونین رہا۔ چین اور امریکا کی کش مکش دو نظریاتی طاقتوں کے بجائے دو سپر پاورز کی اقتصادی رسہ کشی ہے۔ چنانچہ غیرجانبدار تحریک بزرگوں کی یادگار کے طور پر آج بھی سانس لے رہی ہے تو بڑی بات ہے۔ ایسی کئی تنظیمیں ہیں جو ایک خاص نظریاتی، اسٹرٹیجک، سیاسی ماحول میں قائم ہوئیں اور جب زمانہ و ترجیحات بدلیں تو بے دم ہو گئیں۔ مثلاً پہلی عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والی لیگ آف نیشنز ہو کہ جس کی راکھ سے اقوامِ متحدہ نے جنم لیا۔ یا پھر سرد جنگ کے سبب قائم ہونے والے سیٹو ، سینٹو اور وارسا پیکٹ جیسے اتحاد ہوں۔
Tumblr media
عرب لیگ اگرچہ اقوامِ متحدہ کے بعد سب سے پرانی تنظیم ہے لیکن یہ کبھی بھی کوئی ٹھوس نقش نہیں چھوڑ سکی۔ یہی حال اسلامی کانفرنس کی تنظیم کا ہے۔ ہمارے خطے میں ساٹھ کی دہائی میں پاکستان، ایران اور ترکی کی تنظیم آر سی ڈی کے تحت کئی اقتصادی منصوبے شروع ہوئے۔ آج واحد نشانی کراچی تا کوئٹہ آر سی ڈی ہائی وے ہے۔ نئی نسل آر سی ڈی کے بارے میں صرف درسی کتابوں کی حد تک جانتی ہے۔ انیس سو اسی کی دہائی میں سارک کو جنوبی ایشیا میں بطور گیم چینجر متعارف کروایا گیا۔ خطے میں تعاون کے امکانات اچھے خاصے تھے۔ مگر اس کی افادیت بھارت اور پاکستان کی ضد بحث کی نذر ہو گئی۔ واحد ترکہ سارک یونیورسٹی کی شکل میں سانس لے رہا ہے۔ یا پھر سارک کے چھوٹے ارکان نے کچھ عرصے کے لیے شہریوں کو ویزا میں تھوڑی بہت باہمی رعائتیں دیں۔ چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے اور شنگھائی تعاون کونسل کے ہوتے سارک کے دوبارہ فعال ہونے کا امکان اور بھی کم ہو گیا۔
اس وقت جو اجتماعی تنظیمیں واقعی فعال ہیں۔ ان میں سرِ فہرست ناٹو، یورپی یونین ، او ای سی ڈی ، جی سیون ، جی ٹوینٹی ، افریقی اتحاد کی تنظیم او اے یو ، خلیج تعاون کونسل اور آسیان قابلِ ذکر ہیں۔ ان کی فعالیت کا راز ٹھوس مشترکہ اقتصادی وا سٹرٹیجک مفادات ہیں۔ گویا بیسویں صدی کی نظریاتی دنیا کے برعکس اکیسویں صدی میں دشمنی و تعاون کا معیار معاشی مسابقت اور یہ بنیادی سوال ہے کہ ’’ مجھے اس اتحاد کا رکن بننے سے کیا کیا اقتصادی و دفاعی فائدہ ہو گا۔‘‘ اس پس منظر میں گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس کے سربراہ اجلاس نے میڈیا کی خاصی توجہ حاصل کی اور یہ سوالات اٹھائے گئے کہ کیا یہ اتحاد ایک نیا مالیاتی نظام تشکیل دے کے مغرب کے زیرِ نگیں موجودہ بریٹن وڈ عالمی نظام کا متبادل ثابت ہو کے عالمی معیشت کو ڈالرائزیشن کی قید سے نجات دلا کے اپنی کوئی اجتماعی کرنسی متعارف کروا پائے گا۔ 
برکس کی بنیاد دو ہزار نو میں برازیل ، بھارت ، چین اور روس نے رکھی اور اگلے برعکس جنوبی افریقہ پانچواں رکن بن گیا۔ برکس کے یہ پانچوں سوار تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشتوں کی تنظیم جی ٹوئنٹی میں بھی شامل تھے اور اپنے تئیں بھی عالمی پیداوار میں ان کا اجتماعی حصہ چھبیس فیصد اور عالمی تجارت میں بیس فیصد کے لگ بھگ ہے۔ دنیا کی آٹھ ارب میں سے ساڑھے تین ارب سے زائد انسان انھیں پانچوں ممالک میں آباد ہیں۔ مگر عالمی معاشی فیصلوں میں ان کا اجتماعی اثر حجم کے اعتبار سے بہت کم ہے۔ مثلاً آئی ایم ایف میں پانچ بنیادی برکس ممالک کی ووٹنگ پاور محض پندرہ فیصد ہے۔ بیشتر ووٹنگ پاور جی سیون ممالک کو حاصل ہے۔ یہی تناسب عالمی بینک میں بھی ہے۔ دو ہزار پندرہ میں باہمی تجارت کے لیے برکس بینک قائم کیا گیا۔ اس کا ہیڈکوارٹر شنگھائی میں ہے۔ ڈالر کی گرفت ڈھیلی کرنے کے لیے مشترکہ تجارت مقامی کرنسی میں کرنے کے خیال کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ چنانچہ روس اور چین کی تجارت روبل اور یوآن میں ہو رہی ہے۔ انڈیا روسی تیل کی ادائیگی روپے میں کرتا ہے۔ امارات اور انڈیا تجارت میں ڈالر کے ساتھ ساتھ روپے اور درہم کو بھی قبول کر رہے ہیں۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ آج کی دنیا میں کوئی ملک بھلے کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنا سکتا۔ چین اور بھارت میں فوجی تصادم کے نتیجے میں گزشتہ تین برس سے کشیدہ تعلقات کے باوجود باہمی تجارت سوا سو بلین ڈالر سے اوپر ہے۔ دونوں طاقتیں شنگھائی تعاون کونسل ، ہارٹ آف ایشیا ، جی ٹوئنٹی اور برکس کی چھتری تلے ایک دوسرے سے تعاون پر مجبور ہیں۔ بھارت کو روس کا تیل بھی چاہیے اور امریکی ٹیکنالوجی بھی۔ برازیل اور جنوبی افریقہ ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہونا چاہتے ہیں مگر ان کی بیشتر تجارت امریکا اور یورپ سے ہے۔ برکس میں مزید چالیس ممالک شامل ہونے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان میں سے تئیس نے رکنیت کے لیے تحریری درخواست دی ہے۔ پہلے مرحلے میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، ایران ، مصر ، ایتھوپیا اور ارجنٹینا کو رکنیت مل گئی ہے۔ یوں برکس پانچ سے گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔ مگر ان میں سوائے ایران کے باقی ممالک کی معیشتیں مغرب سے جڑی ہوئی ہیں۔ برکس کی رکنیت سے البتہ ایران کی بین الاقوامی تنہائی کم ہو گی۔
چین کی کوششوں سے یو اے ای ، سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے بعد سے برکس میں چین کا وزن بھی بڑھا ہے۔ پوتن اپنی اسٹرٹیجک اور معاشی مصلحتوں کے تحت ویسے ہی چین کی بات ماننے پر مجبور ہیں۔ جرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزامات میں پوتن کے وارنٹ نکال رکھے ہیں لہٰذا وہ ملک سے باہر زیادہ نقل و حرکت کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ یہ اتحاد اگر چین اور بھارت کا سرحدی جھگڑا ختم کروانے اور رکن ممالک کے مابین آنے والے برسوں میں تجارتی حجم بڑھانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو کچھ امید بندھے گی کہ اس میں دم ہے۔ ورنہ ہم نے بڑے بڑے اتحاد دو یا تین غالب ممالک کی کھینچا تانی میں ٹوٹتے بگڑتے دیکھے ہیں۔ اگر چین اور بھارت کے تعلقات نارمل ہوئے تو اس کا مثبت اثر پاک بھارت تعلقات پر بھی پڑ سکتا ہے۔ نائجیریا اور انڈونیشیا جیسی ابھرتی ہوئی معیشتیں بھی برکس میں شامل ہونا چاہتی ہیں مگر فی الحال انھیں اتنی عجلت بھی نہیں۔ یہ ممالک دیکھنا چاہتے ہیں کہ پانچ رکنی تنظیم گیارہ رکنی ہونے کے بعد اور مضبوط ہوتی ہے یا کمزور۔ اس اتحاد کو وسائل کی کمی نہیں۔ وسائل کا مشترکہ استعمال اصل چیلنج ہے۔
وسعت اللہ خان 
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 notes
aspireblogging · 1 year
Text
نظرانداز کیا گیا، پاکستان کیخلاف یو اے ای سے کھیلنا چاہتا ہوں، عثمان خان
  کراچی:  پاکستان سپر لیگ (  پی ایس  ایل ) کی تاریخ میں تیزترین سنچری اسکور کرنے والےعثمان خان متحدہ عرب امارات  کی قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کے خلاف کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
28 سالہ اوپننگ  بیٹسمین کا آبائی وطن پاکستان ہے مگر وہ ڈھائی سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ عثمان خان نے ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف  36 گیندوں پر سنچری اسکور  کرکے توجہ حاصل کی تھی۔
عثمان خان کی اس شاندار اننگز کے  بعد یہ تبصر ے کیے جانے لگے تھے  کہ انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم  میں شامل کیا جاسکتا ہے  تاہم  عثمان خان کا کہنا ہے  کہ ان کا خواب یو اے ای کی نمائندگی کرنا ہے۔
عثمان خان   نے ’’ دی نیشنل ‘‘  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’ میرا خواب پاکستان کے لیے نہیں بلکہ یو اے ای کے لیے کھیلنا ہے، اور میں اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔ میں یو اے ای کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اپنا  ٹیلنٹ دکھانا چاہتا ہوں، اور اس کے لیے وقت کا انتظار کررہا ہوں۔‘‘
عثمان خان کی یو اے ای کی  قومی ٹیم میں شمولیت کا انحصار آئی سی سی کی کسی ملک کی نمائند گی سے پہلے وہاں تین سالہ رہائش کی  شرط پر منحصر ہے۔ پی ایس ایل اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے  عثمان خان  رواں سال کے اواخر میں یہ شرط  پوری کرپائیں گے۔
پاکستان کے علاوہ کسی ملک  کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے عثمان خان کا کہنا  تھا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے مجھے کھیلنے کا موقع نہیں دیا  جارہا تھا۔ مجھے احساس ہوگیا تھا کہ وہاں مجھے  نظرانداز کیا جارہا ہے، چنانچہ میں نے یو اے ای کی جانب سے کھیلنے کو ہدف بنایا اور یہاں چلا آیا۔
عـثمان خان نے کہا کہ میں نے یہاں اپنی صلاحیتیں نکھارنے پر بہت محنت کی ہے اور کررہا ہوں تاکہ  یو اے ای کی قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع مل سکے۔
(function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "//connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v2.3&appId=770767426360150"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk')); (function(d, s, id) { var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) return; js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = "//connect.facebook.net/en_GB/sdk.js#xfbml=1&version=v2.7"; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, 'script', 'facebook-jssdk')); #نظرانداز #کیا #گیا #پاکستان #کیخلاف #یو #اے #ای #سے #کھیلنا #چاہتا #ہوں #عثمان #خان
from Aspire Blogging https://ift.tt/UkHKB3p via https://ift.tt/ocK2u0q
0 notes
Text
ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
میچ ریفری روشن مہاناما نے پی سی بی کے فیصلہ کو برقرار رکھا (فوٹو: پی ایس ایل) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر کو آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ لاہور قلندرز نے پی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptosecrets · 2 years
Text
پنجاب حکومت کا پی ایس ایل 8 کیلیے پی سی بی کو فنڈز نہ دینے کا حتمی فیصلہ
 لاہور: پنجاب کی نگراں  حکومت نے پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کیلیے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے دینے سے صاف انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کیلیے مانگے جانے فنڈز پر بات کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے پی ایس ایل کے لیے پچیس کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی اور فنڈ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoking009 · 2 years
Text
اعظم خان کی شاندار بیٹنگ پر معین خان نے کیا کہا؟
کراچی: پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے بیٹر اعظم خان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اننگز پر ان کے والد معین خان کا ردعمل آیا ہے۔ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ میں اسلام  آباد کی جانب سے کھیلنے والے اعظم خان کی دھواں دھار بیٹنگ نے ان کی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ  کے بعد شاداب اور اعظم خان جب گراؤنڈ سے نکلے تو سامنے معین خان کھڑے تھے جو ان دونوں…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
gamekai · 2 years
Text
میں خالی پیٹ آیا تھا، گراؤنڈ میں سب کچھ کھالیا، اعظم خان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ آج لنچ میں کچھ نہیں کھایا، میں خالی پیٹ آیا اور گراؤنڈ میں سب کچھ کھا لیا۔ شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ پاکستان میں کسی سابق کھلاڑی کا بیٹا ہونا بہت مشکل کام ہے کیوں کہ اس کو منفی لیا جاتا ہے مگر والد صاحب نے مجھے مثبت چیزیں ہی سکھائی ہیں انھوں نے سکھایا کہ آپ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoguys657 · 2 years
Text
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت: پی ایس ایل 8 میں سب سے بڑا سکور
پاکستان سپر لیگ 8 کے جمعے کو ہونے والے میچ م��ں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ جیت کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 221 رنز کا ہدف دیا جو کہ اس ٹورنامنٹ کا اب تک سب سے زیادہ سکور ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز سکور کیے، 221 رنز کے ہدف…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
marketingstrategy1 · 2 years
Text
پی ایس ایل8؛ میچز کراچی منتقل کا اختیار فرنچائز نے نجم سیٹھی کو دیدیا
فرنچائز مالکان کا ضلعی انتظامیہ کو اخراجات دینے سے صاف انکار (فوٹو: ایکسپریس ویب)  لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا اختیار مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو دیدیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن میٹنگ جاری ہے جس کے بعد حتمی…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
urduintl · 6 months
Text
0 notes
urduchronicle · 9 months
Text
پی ایس ایل 9 کا شیڈول سامنے آ گیا
پاکستان سپر لیگ  ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچ ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے اور فائنل میچ بھی کراچی میں ہوگا۔ افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
762175 · 2 years
Text
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
ملتان: ملتان سلطانز کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کنگز نے 6.1 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر رنز 79 بنا لیے ہیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 64…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
toptopic4u · 2 years
Text
psl2023 karachi kings imad ’ویلنٹائن ڈے پر کنگز کے مداحوں کو تحفہ دیں گے‘
پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر کنگز کے مداحوں ویلنٹائن ڈے پر تحفہ دیں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل میں دلیری سے کھیلیں گے اور ویلنٹائن ڈے پر زلمی کے خلاف میت جیت کر کنگز کے شائقین کو تحفہ دیں گے۔ عماد وسیم نے کہا کہ کرکٹ میں دوستی یاری پر یقین نہیں رکھتا کنگز…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptosecrets · 2 years
Text
میں خالی پیٹ آیا تھا، گراؤنڈ میں سب کچھ کھالیا، اعظم خان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ آج لنچ میں کچھ نہیں کھایا، میں خالی پیٹ آیا اور گراؤنڈ میں سب کچھ کھا لیا۔ شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ پاکستان میں کسی سابق کھلاڑی کا بیٹا ہونا بہت مشکل کام ہے کیوں کہ اس کو منفی لیا جاتا ہے مگر والد صاحب نے مجھے مثبت چیزیں ہی سکھائی ہیں انھوں نے سکھایا کہ آپ…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes
cryptoking009 · 2 years
Text
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت: پی ایس ایل 8 میں سب سے بڑا سکور
پاکستان سپر لیگ 8 کے جمعے کو ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ جیت کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 221 رنز کا ہدف دیا جو کہ اس ٹورنامنٹ کا اب تک سب سے زیادہ سکور ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز سکور کیے، 221 رنز کے ہدف…
Tumblr media
View On WordPress
0 notes