#محتر��
Explore tagged Tumblr posts
airnews-arngbad · 2 months ago
Text
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 15 ؍نومبر 2024ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے
 پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭  آدی واسی گورو دِن کی منا سبت سے ملک بھر میں متعدد تقاریب کا اہتمام 
٭  ریاست کی تر قی کے لیے مہا یوتی کو چُن کر دیں  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل 
٭ مہا وِکاس آ گھاڑی کو اقتدار ملتا ہے تو سویابین کی فصل  7؍ ہزار روپئے فی کوئنٹل کے بھائو سے  خریدیں گے  ‘  کانگریس پارٹی کا تیقن 
٭ رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کےلیے انتظامیہ کی جانب سے مختلف سر گر میوں کا اہتمام  ‘  کئی علاقوں میں  گھر میں ووٹ دینے کا  عمل جاری 
اور
٭ لڑ کیوں کے ایشین ہاکی کپ میں بھارت کی متواتر  تیسری فتح
اب خبریں تفصیل سے...
قبائیلی برادری کےقائد رہ چکے آنجہا نی بھگوان بِر سا منڈا کا یومِ پیدائش آج  آدیواسی گورو دن کے طور پر منا یا جا رہا ہے ۔ اِسی منا سبت سے کل شام قوم سے خطاب کر تے ہوئے صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو نے کہا کہ قومی روایات میں قبائیلی برا دری کا تعاون بھی خاصہ اہمیت کا حامل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قبائیلی برا دری کی تر قی سے ملک کی تر قی ہو گی ۔ انھوں نے بتا یا کہ قبائلی برا دری کی فلاح  و  بہبود کے لیے مختلف اسکیمات چلائی جا رہی  ہیں۔صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ملک کی جدو جہد آزادی میں قبائیلی برادری کا تعاون بھی قابل ستائش ہے ۔ انھوں نے کہا آزادی کے لیے بھگوان بِر سا مُنڈا کی قیادت میںکی گئی جدو جہد آنے والے دور میں بھی حوصلہ افزائی کا باعث ہو گی ۔ 
 آدیواسی گورو دن کی منا سبت سے آج بہار میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیاہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی  اِس میں شرکت کریں گے۔
***** ***** ***** 
سِکھ مت کے بانی  ‘  پہلے گرو  گرو  نا نک کی  555؍ ویں جینتی آج منا ئی جا رہی ہے ۔ اِس خصوص میں ناندیڑ کے شری سچ کھنڈ گرو دوارا سمیت متعدد گرو دواروں میں بھجن  کیرتین تقاریب کا اہتمام کیاگیا ہے ۔
***** ***** ***** 
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جل یُکت شیوار منصوبے کے سبب مراٹھواڑے میں پانی کی قلت دور ہوئی ہے ۔ وہ کل چکل تھانہ میں منعقدہ جلسہ عام میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔  یہ جلسہ چھتر پتی سنبھا جی نگر  اور  جالنہ ضلعے سے مہا یوتی کے امید واروں کی تشہیر کے لیے منعقد کیاگیاتھا ۔ اِس موقعے انھوں نے بتا یا کہ مراٹھواڑے میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے مہا یوتی حکو مت ٹھوس منصوبے بنا رہی ہے ۔
  انھوں نے کہا ...
مراٹھواڑہ میں لمبے سمئے سے پانی کا سنکٹ رہا ہے ۔ لیکن کانگریس  اور  آ گھاڑی والے ہمیشہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے ۔ ہماری سر کار نے پہلی بار سو کھے کے خلاف ٹھوس پر یاس شروع کیے ۔ مہا یو تی کی سر کار نے وئے تار نا  اور  اُلہاس  سب بیسِن سے پانی مراٹھواڑا تک پہنچا نے کا فیصلہ لیا ہے۔
وزیر اعظم نےمزید کہا کہ اگر مہا یوتی کی حکو مت قائم ہو تی ہے تو اگلے  5؍ برسوں میں مہاراشٹر کی تر قی کو نئی جہت عطا کرے گی ۔ اپنی تقریر میں انھوں نے مہا یو تی حکو مت کی جانب سےچلائی جا رہی متعدد اسکیمات کا جائزہ پیش کیا ۔ 
اِس جلسے میں شیو سینا کے سر کر دہ رہنما  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  ‘  ریپبلیکن پارٹی کے سر براہ  رام داس آ ٹھولے  اور  مہا یوتی میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنما  اور  امید وار بھی موجود تھے ۔
***** ***** ***** 
 اگر مہا وِکاس آ گھاڑی کی حکو مت قائم ہو تی ہے تو سویا بین کی فصل  7؍ ہزار  روپئے فی کوئنٹل کے بھائو سے خریدے گی ۔ کانگریس پارٹی کے سر براہ  ملک ارجُن کھر گے نے یہ اعلان کیا ہے ۔ وہ کل پونا میں صحا فیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے مزید بتایا کہ پیاز  کی قیمتوں سے متعلق بھی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ 
***** ***** ***** 
کانگریس پارٹی کے رہنما  راہل گاندھی نے کل نا ندیڑ  اور  نندور بار میں جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ اپنی تقا ریر میں انھوں نے کہا کہ ریاست میں اگر مہا وِکاس آ گھاڑی کی حکو مت قائم ہو تی ہے تو خواتین  اور  کاشتکاروں کے مفاد کو تر جیح دی جائے گی ۔اِس کے علا وہ  انھوں نےکاشتکاروں کے
  3؍ لاکھ روپئے تک کے قرض معاف کرنے سمیت کئی اعلانات کیے ۔ 
 انھوں نے کہا ...
’’  جب آپ دھان ‘  سو یا بین ‘  کپاس  بیجیں گے  تو  آپ کو صحیح دام منی مم سپورٹ پرائز کانگریس پارٹی کی اِنڈیا گٹھ بندھن کی سر کار دے گی۔‘‘
***** ***** ***** 
سامعین ‘  ریاستی اسمبلی انتخاب کے خصوص میں آکاشوانی سے ہر شام 7؍ بج کر  10؍ منٹ پر نشر کیےجا رہے پروگرام  ’’  آڈھا وا  وِدھان سبھا متدار  سنگھا چا  ‘‘  میں آج  ساتار ضلعے کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائےگا ۔ 
***** ***** ***** 
رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے مراٹھواڑے کے کئی حصوں میں کل ریلیوں سمیت کئی سر گر میوں  کا اہتمام کیاگیا تھا ۔  اِسی سلسلے میںچھتر پتی سنبھا جی نگر کے اورنگ آ��اد- مغرب حلقہ انتخاب میں میرا تھان ریلی کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ اِس میں ضلع کلکٹر   نیز  ضلع چُنائو افسر  دلیپ سوامی بھی شریک ہوئے تھے ۔  اِس ریلی کے شر کاء  نے   ’’  رائے دہندگان بیدار ہو  جمہوریت کا دھا گا ہو  ‘‘ 
   ’’میرا  ووٹ  میرا فخر  ‘‘   اور   ’’  آپ کا انمول ووٹ  کرے جمہوریت کو مضبوط  ‘‘   کےنعرے لگائے ۔
***** ***** ***** 
دھا را شیو ضلعے میں رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے  ’’  رن  فار  ووٹ  ‘‘  کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ اِس میں دھا راشیو شہر کے سبھی اسکولوں کے طلباء  و  طالبات  نےکثیر تعداد میں حصہ لیا ۔
***** ***** ***** 
ہنگولی ضلعے میں بھی ووٹروس کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے کل   دو  پہیہ گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر  نیز  ضلع چُنائو افسر ابھینئو گوئل نے ضلعے میں رائے دہی کاتناسب  75؍ فیصد  سے بھی زیادہ  بڑھانے کی اپیل کی ۔
***** ***** ***** 
 پر بھنی شہر میں کل شنی وار بازار  سے  راج گوپال چاری گارڈن تک  ’’  رن  فار  ووٹ  ‘‘  دوڑ کا اہتمام کیاگیا تھا ۔ ضلع کلکٹر  رگھو ناتھ گائوڈے‘  پولس افسران  اور  چُناوی افسران  نے اِس دوڑ کو ہری جھنڈی دکھائی تھی ۔ اِس سے قبل ضلع کلکٹر نے حاضرین کو رائے دہی کا حلف بھی دلایا ۔
***** ***** ***** 
جالنہ ضلع کلکٹر  نیز  ضلع چُنائو افسر  ڈاکٹر شری کرشن پانچاڑ  اور  پولس  سپرنٹنڈنٹ  اجئے کمار بنسل نے کل بھو کر دن اسمبلی حلقے میں  رائے دہی مراکز  اور  رائے شماری مراکز کا دورہ کیا ۔ اِس دوران جناب پانچاڑ نے بھو کر دن نگر پریشد کے ہال میں قائم کیے گئے رائے شماری مرکز پہنچ کر ووٹنگ مشینوں کی تیاری کے دوران  امید وار کے نام کی جانچ کرنے کے لیے ایک مشین پر   ’’  ماک پول  ‘‘   کرکے  وی   وی  پیٹ کے ذریعے ظاہر کی جا رہی پر چی کی بھی تسلی کی ۔
***** ***** ***** 
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے کنڑ اسمبلی حلقہ میں گھر میں ووٹ دینے کی سہولت پر عمل در آمد جا ری ہے ۔ کل کنڑ شہر کے شانتی نگر علاقے میں رہنے والی  86؍ سالہ ضعیفہ  شکُنتلا  انوڈے نے گھر پر ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر دلیپ سوامی بھی اُن کے گھر میں موجود تھے ۔ 
***** ***** ***** 
پر بھنی میں بھی معذور  اور  بزرگ رائے دہندگان کے لیے گھر میں ووٹ دینے کا عمل جاری ہے ۔کل اِس عمل میں ضلع کلکٹر رگھو ناتھ گائوڈے بھی متعلقہ عملے کے ساتھ تھے ۔  
***** ***** ***** 
بہار میں کھیلے جارہے  لڑ کیوں کے ایشین ہاکی کپ میں کل بھارت نے تھائی لینڈ کو  0 -13 ؍  سے شکست دی ۔ بھارتی کھلاڑی دپیکا نے بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  5؍ گول کیے ۔ اِسی طرح  پریتی دوبے  ‘   لال ریم سیامی  اور  منیشا چوہان نے  فی کس  2 - 2؍  گول کیے ۔ اِس ٹور نا منٹ میں یہ بھارت کی متواترتیسری جیت ہے ۔ 
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے نلنگا اسمبلی حلقہ میں بھی کل سے گھر میں ووٹ دینے کی عمل شروع ہوا  ۔ اِس موقعے پر عام انتخابات کے نگراں افسر لکشمی کانت  پر دھان نے  موقعے پر پہنچ کر کام کاج کا جائزہ لیا ۔اِس کے علا وہ انھوں نے  ضلعے کے  آئی  ٹی   آئی  میں قائم کیے گئے محفوظ کمرے کا بھی جائزہ لیا ۔
***** ***** ***** 
پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم سےپانی کا اخراج  روک دیاگیا ہے ۔  خیال رہے کہ گزشتہ  24؍ ستمبر سے ڈیم سے گودا وری ندی میں پانی چھوڑا جا رہا تھا ۔ ڈیم انتظامیہ سے موصولہ تفصیلات کے مطا بق اِس موسم باراں میں ڈیم میں  3؍ہزار  145؍ میلین مکعب میٹر پانی ذخیرہ ہوا ہے ۔ جبکہ ڈیم سے 863؍ میلین مکعب میٹر پانی گودا وری ندی میں چھوڑا گیا ۔ 
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭  آدی واسی گورو دِن کی منا سبت سے ملک بھر میں متعدد تقاریب کا اہتمام 
٭  ریاست کی تر قی کے لیے مہا یوتی کو چُن کر دیں  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل 
٭ مہا وِکاس آ گھاڑی کو اقتدار ملتا ہے تو سویابین کی فصل  7؍ ہزار روپئے فی کوئنٹل کے بھائو سے  خریدیں گے  ‘  کانگریس پارٹی کا تیقن 
٭ رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کےلیے انتظامیہ کی جانب سے مختلف سر گر میوں کا اہتمام  ‘  کئی علاقوں میں  گھر میں ووٹ دینے کا  عمل جاری 
اور
٭ لڑ کیوں کے ایشین ہاکی کپ میں بھارت کی متواتر  تیسری فتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
m3tamad · 6 months ago
Text
وظائف فورية مطلوب مصمم جرافيك محترف للعمل لدى شركة مرموقة في مكة المكرمة
https://m3tamad.com/?p=13610 نحن شركة كبرى للتسويق الالكتروني وإدارة وسائل التواصل الاجتماعي نبحث عن مصمم محتر للتقديم على الوظيفة 👇 https://m3tamad.com/?p=13610
0 notes
crookedfanparadise · 2 years ago
Text
مطلوب للعمل بمطعم فول وطعميه صنايعي محتر
مطلوب للعمل بمطعم فول وطعميه صنايعي محتر
وظائف مصر – بدايه الخبر #طلب_عضو مطلوب للعمل بمطعم فول وطعميه صنايعي محترف تجهيزات تسويه وتقطيع عشر ساعات يوميا عدا الجمعه. ٠١١١٨٧٣١٦٩٦ المصدر : مطلوب وظيفه قسم وظائف مصر مطلوب للعمل بمطعم فول وطعميه صنايعي محتر بداية بدايتكم الصفحة الرئيسية
View On WordPress
0 notes
amrselim · 4 years ago
Video
youtube
ما سر تعلم البرامج في سؤال مهم .. ما هو سر فهم البرامج و تصير مهندس محترف .. مثلاً السر في احتراف اللغة الانجليزية هي الاستماع و الممارسة .. طيب ما هو سر احتراف البرامج ؟!Thanx November 2, 2020 at 09:14AM by BIMarabia
0 notes
qroads-and-cobon · 3 years ago
Link
0 notes
islam365org · 4 years ago
Text
New Post has been published on Islam365
https://islam365.org/quran-collection/principles-studying-quran-syed-abu-al-hassan-ali-nadvi/
Principles of studying the Qur'an by Syed Abu Al Hassan Ali Nadvi
#4586
مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی
مشاہدات : 5159
مطالعہ قرآن کے اصول و مبادی
ڈاؤن لوڈ 1 
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔ زیرتبصرہ کتاب  ” مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی ” ہندوستان کے معروف عالم دین محتر م مولانا سید ابو الحسن علی  ندوی کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسن…
0 notes
issam-pro · 5 years ago
Text
افضل 8 تطبيقات لقراءة الكتب
Tumblr media
افضل تطبيقات اندرويد لقراءة الكتب
على هذه التدوينة جمعت افضل التطبيقات لانظمة الاندرويد التي تمكنك من البحث والاستطلاع على احسن واروع الكتب والقصص. منها اي هذه الاخيرة ما يمكنك من قراءة الكتب عبر الاتصال بالنترنت ومنها بدون انترنت. ستجد كذلك من بين هذه التطبيقات افضل الكتب لكتاب ومؤلفين عالميين ومشاركتها مع لصدقائك.
تطبيق Kotobi
يعتبر تطيبق كتبي Kotobi تطبيق على شكل متصفح وقارئ للكتب العربية ويتوفر بدوره على العديد من المميزات مثل كإدارة رفوف الكتب وعمل قائمة منها. كما يمكنك بإضافة الإشارات المرجعية والتعليقات. يتوفر تطبيق كتبي Kotobi بخاصية تمييز الصفحات المفضلة داخل الكتب، كما يمكن تسجيل الدخول عبر الفايس بوك أو عن طريق البريد الالكتروني، مع إمكانية تصفح الكتب بدون الاتصال بالإنترنت.
تحميل Kotobi
تطبيق Audible
يعتبر تطبيق اندرويد Audible هو الآخر يُوفر خاصية الاستماع إلى الكتب، كما يُوفر لك طذلك أكثر من مئة الف عنوان لكتاب يُمكنك الاستماع إليها عن طريق شرائها أو تحميلها. تطبيق Audible له مميزات عديدة كنقل الكتب إلى الهاتف المحمول او لوحة ذكية عبر Wi-Fi، بالإضافة لكونه يستطيع العمل في الخلفية لتمارس روتينك الاعتيادي على هاتفك الشخصي أثناء الاستماع الى احد الكتب او عناوين، وللاشارة فالتطبيق يوفر لك نسخة مسموعة والتانية مقروئة من كل كتاب او عنوان.
تحميل Audible
تطبيق LibriVox
يحتوي تطبيق اندرويد LibriVox على أكثر من 15000 كتاب سمعي مجانا كما يمكن تحميل و تنزيل هذه الكتب قصد الرجوع اليها للاستماع ان كنت غير متصل بشبكة الانترنت. يحصل التطبيق على تحميلات مهمة و خصوصا من سكان الولايات المُتحدة بحيث يصل شراء الكتب على ما يزيد عن 50000 كتاب صوتي. يجعل التطبيق موسوعة كبيرة من الكتب يمكنك من خلالها إيجاد ما تبحث عنه غاية في السهولة عن طريق البحث في الكتب الرائجة  من خلال اسم الكاتب أو النيش بمعنى المجال. كما يمنحك تطبيق اندرويد LibriVox متابعة كل كتاب تم رفعه جديد مع سبل البحث عن طريق الكلمات المفتاحية.
تحميل LibriVox
تطبيق Wattpad
الجميل في تطبيق اندرويد Wattpad لا يعتبر فقط لقراءة ملفات ذات صيغة PDF . بل يعتبر ايضا منصة كبير يقوم من خلالها الكتاب بنشر مواضيعهم و منشوراتهم و مشاركة افكارهم وآرائهم في في معضم المجالات. بعد تحميل و تثبيت تطبيق Wattpad على هاتف محمول او لوحة ذكية تحث نظام الاندرويد يمكنك قراءة كل المقالات التي يتم تدوينها و نشرها مجانا. كما يمكنك متابعة الالمنشورات لتتوصل بكافة التحديثات والتعليقات. اضافة الى ذلك يسمح لك التطبيق بالتواصل مع الكتاب والقراء ووضع تعليقاتك قصد مناقشة كل ما في التدوينات المكتوبة. 
تحميل Wattpad
تطبيق ezPDF Reader
يعتبر تطبيق اندرويد ezPDF Reader من أحد أفضل تطبيقات قراءة ملفات PDF وأكثرهم شهرة و مبيعًا. يوفر لك هذا التطبيق إمكانية قراءة و تصفح ملفات PDF. كما يوفر لك ايضا إمكانية تخصيص نمط القراءة مع القدرة على إضافة التعليقات داخل الملفات يشمل تطبيق ezPDF Reader الكثير من مُميزات اضافية مهمة
تحميل ezPDF Reader
تطبيق Kindle
يتوفر تطبيق اندرويد Kindle على أكثر من مليون ونصف من الكتب الرقمية او الالكترونية التي يمكنك تصفحها في اي زمان و مكان، بالإضافة الى ذلك فإنه يحتوي على عدد مهم من المجلات والصحف. كما يمكنك من خلال تطبيق Kindle التسوق وشراء الكتب الإلكترونية بكل سهولة. من أفضل البائعين وبأسعار مناسبة لأحدث الإصدارات. حيث تقدر اقتناء من بين أكثر 650 ألف بسعر 4 دولار فقط مع 200 ألف مقال او موضوع جديد لا يوجد الا في تطبيق Kindle.
تحميل Kindle
تطبيق اقرأ
يعتبر تطبيق اندرويد اقرأ لي عربي للمحتوى المسموع يوفر لك تجربة منفردة في الاستمتاع بالاستماع و التنصت للكتب والأخبار والقصص بصوت محتر من باق�� مذيعي تطبيق اندرويد اقرأ لي. يضم تطبيق اقرا لي مجموعة من كتب الدكتور مصطفي محمود والدكتور إبراهيم الفقي وغيرهم، بالإضافة إلى ذلك قراءة مقالات من مجلات و الجرائد المصرية وقصص صوتية للأطفال. التطبيق يدعم اللغة العربية وهو مجاني ومتوافق مع كافة أجهزة الذكية لنظام الأندرويد.
تحميل اقرأ
تطبيق NOOK
يعمل التطبيق NOOK موسوعة الكتب الرقمية على الإصدار ربعة و ما فوق من الهواتف الذكية المحمولة والاجهزة اللوحية، بحيث يتوفر التطبيق على اكثر من 3.5 مليون كتاب وأكثر من 1000 مجلة، اضافة إلى العديد من الصحف وكتب الأطفال.
تحميل NOOK
source https://www.issam-pro.tech/2020/06/best-apps-read-books.html
0 notes
Text
ربما انك عريس جديد وتحضر لتنقل اثاثك الجديد الي عش الزوجيه ولكنك قلق بشان نقله وتخاف من ان يحصل اي مشكله في العفش الخاص بك وانت محق فان العفش الخاص ببيت الزوجيه هو العفش الاول الذي ستبدء به حياتك وبيتك الجديد لذالك فان عليك الاهتمام جيدا بمنظره ورونقه فلا يجوز ان تضع عفش منزلك مخدوش او مكسور فهذا يشوه جمال عفش منزلك وكذالك فهذا غير لائق ليكون منظر وشكل عفش عش الزوجيه الخاص بكم فاذا اردت حقا ان تكون مميز ويكون منزلك جديد حقا وعفش منزلك كما هو دون اي خدوش ولذالك عليك ان تتمعن وتحسن الاختيار في اثناء نقلك لعفش منزل الزوجيه الخاص بك بمنتهي الاهتمام والامان ودون اي مشكلات فمشكله صغيره لا يمكن التجاوز عنها في مثل تلك الحاله اذا كنت محتر في ذالك الامر فقط قم بالتصال علي الرقم اعلاه ..
اذا ما هذا الرقم؟؟ ما الذي سوف يقدمه الي ذالك الرقم؟؟
سوف اخبرك عزيزي العميل اما عن هذا الرقم فهو رقم شركة نقل عفش الكويت .. اذا ما الفرق بين هذه الشركة وباقي شركات النقل الخاصه بالاثاث ما الخدمه التي تقوم بتقديمها وما الاختلاف؟؟… شركة الكويت لنقل الاثاث شركه ذات اسم وتاريخ طويل وعريق في مجال نقل الاثاث فمهما كان الاثاث الخاص بك دقيق او قابل للكسر او الخدش فان شركة الكويت لنقل الاثاث هو الشركة الاولي في هذا المجال وهو ما يجعلها الاختيار الامثل والاكثر تقدما واختلافا عن نظيرها في مثل تلك الاعمال الخاصه بنقل الاثاث فشركة الكويت لنقل الاثاث تقوم بنقل الاثاث من خلال مجموعه من العاملين من ذوي الخبره الكبيره والتديب المنتظم والمتكامل والذي يجعل من عمليه نقل العفش تتم بمنتهي الامان والدقه ودون اي خدش بسيط او اي كسر يذكر فسوف يصلك عفشك بنمتهي الدقه والامان ودون اي مشكلات حيث اننا نقوم بنقله باستخدام سياراتنا المجهزه جيدا لنقل الاثاث الخاص بكم بكل امان وجوده كما اننا نقوم بتغليف العفش الخاص بكم بالصناديق الكبيره والتي تحفظ العفش جدا وبشكل مميز لمنعه من الكسر وكذالك فاننا لدينا من الاغلفه الخاصه بالمواد القابله للكسر وجعلها اكثر امانا اثناء نقلها ,
1 note · View note
shiitemedia · 5 years ago
Photo
Tumblr media
مبلغ ولایت استاد محتر علامہ قبلہ سید جواد نقوی سے سوال فرزندان وطن،مدافعان ولایت،پیروان ولایت کے جبرئ پابند سلاسل پہ آپ کی خاموشی کیوں ہے...؟؟
0 notes
airnews-arngbad · 4 months ago
Text
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 9؍ اکتوبر 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 
٭  وزیر اعظم  آج  ہنگولی  اور  جالنہ میڈیکل کالج سمیت  دیگر منصبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں
گے 
٭  ریاست میں آبپاشی اسکیمات کو شمسی توانائی سے چلانے کے لیے 29؍ ہزار  کروڑ  روپئےکا فنڈ موصول
٭ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے ریاست کا پہلا ہاسٹیل سلوڑ میں قائم کیا جائے گا
٭ 70؍ ویں قومی فلم ایوارڈ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں تقسیم 
اور
٭ لڑ کیوں کےT-20 ؍ کرکٹ ورلڈ کپ ٹور نا منٹ میں آ ج بھارت کا مقابلہ شری لنکا سے 
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نریندر مودی آج ریاست کے لیے  7؍ ہزار 600؍ کروڑ  روپیوں کےمنصبوں کا سنگ بنیاد  اور  افتتاح کریں گے ۔  اِس میں وہ  جالنہ  اور  ہنگولی سمیت  ممبئی  ‘  ناسک  ‘  بلڈھانہ  ‘  واشم  ‘ امرا وتی ‘  بھنڈا را  ‘  گڈ چِرولی  اور  امبر ناتھ کے میڈیکل کالجوں کا آن لائن افتتا ح کریں گے ۔ 
اِسی طرح ناگپور بین الاقوامی ہوائے اڈے کی توسیع  اور  شر ڈی ہوائی  اڈے کے نئے  ٹر مِنل کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔  
***** ***** ***** 
ریاست میں اگر مہا وِکاس آ گھاڑی کی حکو مت قائم ہو تی ہے تو وزیر اعلیٰ کون ہو گا  اِس کی وضاحت کی جائے ۔ شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ  اُدھوٹھاکرے نے اپنا یہ مطالبہ دہرا یا ہے ۔ وہ کل ممبئی میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے مزید کہا کہ  کانگریس پارٹی  اور  راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی  وزیر اعلیٰ عہدے کے امید وار کا اعلان کریں  ہم  اُس کی حمایت کریں گے ۔
***** ***** ***** 
  ریاست کے سبھی آبپاشی منصبوبے اب شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے ۔ اِس کے لیے مرکزی حکو مت نے ریاست کو تقریباً  29؍ ہزار کروڑ  روپئے کا فنڈ دیا ہے ۔  وزیر توانائی دیویندر پھڑ نویس نے یہ بات بتائی ۔ وہ کل شولا پور میں وزیر اعلیٰ میر ی لاڈ لی بہن یو جنا کے جلسے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ فی الحال اِس پرو جیکٹ کے پہلے مرحلے میں  12؍  ہزار کروڑ  روپئے  اور  دوسرے  مرحلے میں  3؍ ہزار کروڑ  روپیوں کے اخراجات پر مشتمل کام جاری ہیں ۔ 
اِس جلسے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بھی موجود تھے ۔ اِس موقعے پر دونوں وزراء اعلیٰ نے اپنی اپنی مخاطبت میں کہا کہ وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یوجنا کسی صورت میں بند نہیں کی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ اِس بارے میں مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے پر کوئی دھیان نہ دیں ۔
***** ***** ***** 
مرکزی وزیر برائے اقلیتی بہبود  کِرن ریجی جو نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت اپنی مختلف اسکیمات  اور  مہمات کے ذریعے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود  اور  تر قی کے لیے کوشاں ہیں ۔  وہ کل چھترپتی سنبھا جی نگر ضلعے کے سلوڑ میں اقلیتی طلباء کے لیے قائم  کیے جا رہے ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔  خیال رہے کہ یہ ہاسٹیل وزیر اعظم عوامی ترقیات پروگرام تحت قائم کیا جا رہا ہے ۔ اِس موقعے پر جناب ریجی جو نے  مزید کہاکہ خصوصی طور پر اقلیتی طلباء کے لیے قائم کیاجا رہا یہ ریاست کا پہلا ہاسٹیل ہے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس ہاسٹیل کی تعمیر کے لیے 36؍ کروڑ  روپئے کا فنڈ مہیا کیاگیا ہے ۔
***** ***** ***** 
گور نر  سی  پی  رادھا کرشنن آج بیڑ  اور  جالنہ کا دورہ کریں گے ۔ وہ اب سے ٹھیک دیڑ ھ گھنٹہ بعد  یعنی  ساڑھے دس  بجے  چھتر پتی سنبھا جی نگر سے ہیلی کاپٹر کے  ذریعے بیڑ کے لیے روانہ ہوں گے۔وہاں وہ مختلف شعبوں کی سر کر دہ شخصیات کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔ اِس کے بعد  دو پہر  تقریباً  سووا  دو  بجے  وہ  بیڑ سے  جالنہ کے لیے روانہ ہوں گے ۔
***** ***** ***** 
70؍ ویںقومی فلم ایوارڈس کل صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے ۔ یہ تقریب نئی دِلّی میں منعقدہ کی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے لیے فلمی دنیا کو مزید اقدام کرنے چاہیے ۔ اِس تقریب میں مرکزی وزیر برائے اطلاعات  و  نشر یات  اَشوِنی ویشنو   اور  مملیکتی وزیر   ایل  مُر گن سمیت کئی نامور شخصیات موجود تھیں ۔ اِس موقعےپر صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ  ...
'' 
ادھیکانش اُچ شکشن سنستھا میں پُرسکار پراپت کرنے والے  چھاترائوں کی سنکھیا  چھاتروں سے ادھیک ہو تی ہے ۔ ایسا ہی بدلائو روزگار  اور  اُدیوگ جگت میں بھی ہونا چاہیے ۔ فلم اُدیوگ دوارا وومینیڈ  ڈیولپمنٹ کی دِشا میں  اور  ادھیک پر یاس کیا جا سکتا ہے ۔ فلم  اور  سوشل میڈیا سماج کو بدلنے کا سب سے ادھیک مضبوط مادھیم ہے ۔ لوگوں میں جاگرُکتا پیدا کرنے کےلیے جتنا اثر اُن مادھیمو سے پڑتا ہے اُتنا کسی اور  مادھیم سے سنبھو نہیں ہے ۔‘‘
اِس مرتبہ بزرگ اداکار مِتھون چکر ورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا۔ اِسی طرح دیپک دعا  کو بہترین فلمی نقاد کے لیے سونے کا کمل  دے کر اُن کی ستائش کی گئی۔ اِس کے علاوہ فلمی دنیاسے متعلق بہترین کتاب کا ایوارڈ  اَنی رُدھ بھٹا چاریہ کی کتاب   ’’  کشورکمار  دی   ال ٹیمیٹ بایو گرافی  ‘‘  کو دیاگیا ۔فلم ’’  کانتارا   ‘‘  میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے  رُشبھ شیٹی کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ  پر مود پُن ہا نا کو دیاگیا ۔ بہترین فلم کا ایوارڈ  ملیا لم فلم  ’’  آٹم   ‘‘  کو دیاگیا ۔ 
’’  مر مرس آف دی جنگل  ‘‘  نامی مراٹھی دستا ویزی فلم کے لیے سہیل ویدیہ  کو  اور   ’’  وارثا  ‘‘  مراٹھی نامی فلم کے لیے سچن سوریہ ونشی کو  نقرئی کمل سے نوازا گیا ۔
اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے اِس مرتبہ قومی فلم ایوارڈ پانے والے سبھی فنکاروں کو  مبارکباد پیش کی ۔
***** ***** ***** 
دبئی میں کھیلےجا رے لڑ کیوںکے
  T-20 
؍ کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بھارت کا مقابلہ شری لنکا سے ہوگا ۔ بھارتی وقت کے مطابق یہ مقابلہ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا ۔ 
دوسری جانب بھارت  اور  بانگلہ دیش کے لڑ کوں کی کرکٹ ٹیم کے ما بین جاری تین  T-20؍کرکٹ مقابلوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج دِلّی میں کھیلا جائے گا ۔ خیال رہے کہ سیریز کا پہلا مقابلہ بھارت نے جیتا تھا ۔ 
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کلکٹر ابھینو گوئل نے آئندہ اسمبلی چنائو کی تیاریوں کا کل جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے سبھی نوڈل افسران کو انتخاب کا اطلاع نامہ جاری ہونے کے بعد سے  نتائج کا اعلان ہونے تک  سبھی مراحل کے کام کاج بہترین طریقے سے پور ے کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** ***** 
ریاستی کمیشن برائے عوامی حقوق کےکمشنر   کِرن جا دھو نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہر یان کو دی جانے والی خدمات کی شفافیت میں مزید  اضا فہ کریں  اور   جلد از جلد خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ وہ کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں عوامی خدمات حقوق ایکٹ پر عمل آوری کے جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرر ہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے متعلقہ افسران کو کہا کہ وہ تمام خدمات آن لائن مہیا کرنے کو تر جیح دیں ۔ جناب کرن جا دھو نے کہا کہ آف لائن سروِسیس کو بھی جلد از جلد آن لائن کیا جائے ۔ 
***** ***** ***** 
ریاستی فوڈ کمیشن کے صدر نشین  سُبھاش رائوت نے کل پر بھنی ضلع عوامی نظام تقسیم  کے سرکاری گوداموں  ‘  راشن دکانوں  اور  شعبہ کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے متعلقہ افسران  کو  اناج کے سرکاری گو داموں  ‘ راشن دکانوں  ‘  اسکولوں  اور  آنگن واڑیوں کا دورہ کرکے خوراک کی تقسیم کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی ۔
***** ***** ***** 
ریاست کا پہلا ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پارک دھارا شیو میں قائم کیا جائے گا ۔ اِس کے پہلے مرحلے میں راستوں کی تعمیر کی جائے گی ۔ اِس کے لیے  کل ساڑھے سوبیس کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔اِس موقعے پر رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے بتا یا کہ مختلف بنیادی سہو لیات مہیا کرنے کے لیے  114؍ کروڑ روپئے کے اخراجات پر مشتمل تخمینی خاکہ تیار کیاگیا ہے ۔ 
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈِجیٹل ڈوم تھیٹر   Planetarium   تعمیر کیاگیا ہے ۔ کل اِس ڈِجیٹل ڈوم تھیٹر  Planetarium    میں پہلا شو دکھا یا گیا ۔ ساتھ ہی اِس موقعے پر Planetarium  کے چو تھے ہال کا افتتاح  میونسپل منتظم  جی  شریکانت کے ہاتھوں کیاگیا ۔
***** ***** ***** 
ناندیڑ شہر سمیت کل ضلع بھر میں زور دار بارش ہوئی ۔ اِسی دوران کندھار تعلقے میں آباد مسلگ کے مقام پر بجلی گر نے سے ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی   جبکہ  2؍ خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں ۔ 
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھی کل رم جھم بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے آج  لاتور  ‘  جالنہ  اور  بیڑ شہر میں رم جھم بارش ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ 
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...
٭  وزیر اعظم  آج  ہنگولی  اور  جالنہ میڈیکل کالج سمیت  دیگر منصبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے 
٭  ریاست میں آبپاشی اسکیمات کو شمسی توانائی سے چلانے کے لیے 29؍ ہزار  کروڑ  روپئےکا فنڈ موصول
٭ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے ریاست کا پہلا ہاسٹیل سلوڑ میں قائم کیا جائے گا
٭ 70؍ ویں قومی فلم ایوارڈ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں تقسیم 
اور
٭ لڑ کیوں کےT-20 ؍ کرکٹ ورلڈ کپ ٹور نا منٹ میں آ ج بھارت کا مقابلہ شری لنکا سے 
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
0 notes
lakhasly · 5 years ago
Link
م تعيين مزرعة الحيوانات في مزرعة إنجليزية تدعى مانور مزرعة، يملكها السيد جونز. قصة تشبه الحكاية تتعلق تمرد الحيوانات المزرعة ، وقال تماما من وجهة نظر. القصة يفتح السيد جونز التعثر في السرير ، غير قادر على حبس المزرعة بشكل صحيح بعد ليلة من الإفراط في شرب الويسكي. الرائد القديم ، والموقرة و خنزير محتر via Lakhasly.com Rss Feed
0 notes
healthzigzag · 6 years ago
Photo
Tumblr media
2دن عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا کراچی(این این آئی)حکومت سندھ کے اعلا میہ کے مطا بق محتر مہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر27دسمبر بروز جمعرات2018 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق اس موقع پر صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے تعطیل کے باعث بند رہیں گے ما سوا ئے لا زمی سروسز کے۔دریں اثناء حکو مت سندھ کے اعلا میہ کے مطا بق با نی پا کستا ن قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے یو م پیدا ئش اور کر سمس کے مو قع پر 25دسمبر برو ز منگل
0 notes
shekheltib · 6 years ago
Text
شمعة تهييج و ربط عن باقي النساء الشيخ عبدالرحمن الطيب 00201144227154
شمعة تهييج و ربط عن باقي النساء الشيخ عبدالرحمن الطيب 00201144227154
خذي شمعة حمراء مرريها علا فرجك سطحيا ثم
اكتبي فيها بقلم عادي هيجتك وليجتك يا ف ولد ف اذا راك وسط ناسا زبك يذبال ويرش
واذا راك في دار يشعل في زبك نار وتبقا محتر وماتتهني حتا نجي انا ف بنت ف نطفي 
ناركثم ادهنيها بزيت ورمديها بلفل حار احمر وقول
درتلك حار في ذكارك عليا تهيجوكنعتادر على الكلمات المستعملة
View On WordPress
0 notes
islam365org · 4 years ago
Text
New Post has been published on Islam365
https://islam365.org/quran-collection/study-quran-memorizing-study-verses-quran-wahiduddin-khan/
Study of the Qur'an A memorizing study of the verses of the Qur'an by Wahiduddin Khan
#4806
مصنف : وحید الدین خاں
مشاہدات : 3026
مطالعہ قرآن آیات قرآنی کا تذکیری مطالعہ
ڈاؤن لوڈ 1 
قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔ زیرتبصرہ کتاب  ” مطالعہ قرآن آیات قرآنی کا تذکیری مطالعہ ” ہندوستان کے معروف عالم دین محتر م مولانا وحید الدین خاں صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان…
0 notes
issam-pro · 5 years ago
Text
تحميل تطبيق اندرويد اقرأ لي موسوعة الكتب العربية
Tumblr media
تطبيق اقرأ لي موسوعة الكتب العربية
يعتبر تطبيق اندرويد اقرأ لي عربي للمحتوى المسموع يوفر لك تجربة منفردة في الاستمتاع بالاستماع و التنصت للكتب والأخبار والقصص بصوت محتر من باقة مذيعي تطبيق اندرويد اقرأ لي.
يضم تطبيق اقرا لي مجموعة من كتب الدكتور مصطفي محمود والدكتور إبراهيم الفقي وغيرهم، بالإضافة إلى ذلك قراءة مقالات من مجلات و الجرائد المصرية وقصص صوتية للأطفال. التطبيق يدعم اللغة العربية وهو مجاني ومتوافق مع كافة أجهزة الذكية لنظام الأندرويد .
youtube
مميزات تطبيق اقرأ لي
تصميم ممتاز لواجهة التطبيق الرئيسية لتتمكن من سهولة التحكم و الإستخدام.
امكانية التحميل واستماع عبر مقاطع صوتية للكتب بدون إتصال بالإنترنت.
امكانية التحكم في سرعة القراءة و استطاعة تقديم و تأخير مقاطع الكتاب عبر مشغل صوتي ذكي.
خاصية بحث لسهولة الوصول إلى الكتاب.
توفير قائمة استماع تحتوي على كل الكتب التي قمت بالإستماع إليها على التطبيق إقرأ لي.
دعم وضع القيادة.
تحميل تطبيق اقرأ لي من جوجل بلاي
source https://www.issam-pro.tech/2020/05/Read-to-me-app.html
0 notes
belgiumtimes-blog · 7 years ago
Photo
Tumblr media
د کھی انسا نیت کی خد مت پیپلز پارٹی کا اولین ترجحی ہے برسلز(بیلجیئم ٹائمز) رانا مصرف سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نے کہا ہے کہ ووٹ کو عز ت دو کا نعرے لگانے والے پہلے ووٹر ز کی عز ت کر نا تو سیکھیںصر ف انتخابا ت میں نظر آ نے والے امیدوارو ں کوعوام پہچا نیں اور د کھ سکھ میں سا تھ دینے والو ں کو بھی عوام پہچانے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی تار یخ عوام کی خد مت سے بھر ی پڑی ہے پیپلز پار ٹی واحد سیا سی پار ٹی ہے جس کی قیاد ت نے ملک اور قوم کیلئے اپناخو ن دیا پیپلزپارٹی کی قیا د ت پر جتنے بھی برے حا لا ت آ ئے انہو ں نے کبھی ڈیل نہیں کی محتر مہ بینظیر بھٹو شہید ‘ آ صف علی زرداری سمیت جماعت کے لیڈر کئی سا لو ں تک جیلو ں بند رہے انہو ں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی خد مت میں پہلے بھی کو ئی سستی نہیں کی د کھی انسا نیت کی خد مت میرا مشن ہے حلقہ میں پیپلز پار ٹی کے دور میں ہی تر قیا تی کام ہو ئے آ ئندہ بھی پیپلز پار ٹی عوام کو ما یو س نہیں کرے گی عوام اپنا قیمتی ووٹ ہمیں دیں ہم ان کی ز ند گی میں خو شحا لی لا ئیں گے پاکستان کا مستقبل رو شن ہے بلاو ل بھٹو مستقبل کے وزیراعظم ہیں وفد نے اہل علا قہ کی جانب سے بھر پور سپور ٹ کی حما یت کا یقین دلا یا۔
0 notes