#ماڈل کالو
Explore tagged Tumblr posts
alphapatterns · 5 years ago
Link
Tumblr media
  بزنس ریکارڈر کی اطلاعات کے مطابق، کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں ،پی آئی اے کا طیارہ جس میں  
سو سے زائد افراد تھے گر کر تباہ ہوگیا ہے 
اس کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے ، پی آئی اے کا طیارہ جو کہ کراچی سے لاہور آرہا تھا ، اسے 
،کراچی کے ائیر پورٹ جناح ٹرمینل پر لینڈ کرنا تھا 
  Flight No. A230 جس میں ، سو سے زائد مسافر سوار تھے 
تاہم ابھی ، زخمی اور اموات ، کی تعداد کا کوئی علم نہیں 
پی آئی اے کا طیارہ ،کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے کی وجہ سے 
مبینہ طور پر 
کم از کم پانچ گھر
اور کچھ گاڑیاں تباہ ہوگئ ہیں 
قانون نافذ کرنے والے اداروں/میڈیکل/طبی عملے/ریسکیو ٹیم  نے جناح ٹرمینل ، اور متعلقہ علاقے کا گھیراو کرلیا ہے ، سول ایوی ایشن نے کراچی کے ہوائے اڈے پر ، ایمرجنسی نافذ کردی ہے 
0 notes
mwhwajahat · 6 years ago
Photo
Tumblr media
اٹک؛ پاک آرمی کا جوان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے شہید اٹک؛ پاک آرمی کا جوان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے شہید ، تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاؤں بسال سے تعلق رکھنے والا حساس ادارے کا ملازم وسیم رزاق جو کراچی میں تعینات تھا دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہو گیا ، شہید کی نماز جنازہ بسال گاؤں میں ادا کی گئی شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اٹک ؛خانہ بدوشوں کی جھگی میں آگ بھڑک اٹھی ، تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں غریبوال میں غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے خانہ بدوشوں کے خیمہ میں اچانک آگ لگ گئی ، آگ لگنے کے سبب 80 سالہ عمر حیات آگ کی لپیٹ میں آ گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر فوری طور پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا آگ لگنے سے زخمی ہونے والے شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے راولپنڈی ہسپتال ریفر کیا گیا عمر حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔ اٹک ؛ تھانہ جنڈ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے ارکان کو قتل ، موٹر سائیکل چوری اور منشیات کے الزامات میں گرفتار کر لیا یہ بات ڈی پی او نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی ایس پی جنڈ سید اعجاز حسین شاہ ، ایس ایچ او تھانہ جنڈ سب انسپکٹر مظہر السلام بھی موجود تھے ڈی پی او نے بتایا کہ انہوں نے جنڈ میں بڑھتی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او کی زیر نگرانی سب انسپکٹر خادم حسین ، اے ایس آئی شبیر احمد و کنسٹیبلان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی کہ وہ علاقہ میں مؤثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کریں اسی دوران 31 دسمبر کو سید محمد عرف زبیری ولد پیر محمد ساکن جنگل خیل کوہاٹ حال محلہ غوثیہ جنڈ کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی علاقہ بھنڈر نزد دربار بابا روڈو سرکار ریلوے لائن کے قریب پلی کے نیچے سے ملی جسکو نا معلوم قاتلوں نے چھری کے پے در پے وار کر کے زخمی کیا پھر مذکورہ کا تیز دھار چھری سے گلہ کاٹ دیا گیا تھا جس پر تھانہ جنڈ نے فوری نا معلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ قتل درج کر لیا تھا اس پر پر ان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ، ایس ایچ او تھانہ جنڈ کی زیر نگرانی انچارج ایچ آئی یو سرکل جنڈ سب انسپکٹر احمد نواز ، اے ایس آئی ممریز خان ،کنسٹیبل رفعت حیات پر ٹیم تشکیل دے کر ان کو ٹاسک دیا کہ جلد از جلد تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نا معلوم ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں جس پر ٹیم نے انتھک محنت کر کے اور جدید طریقہ تفتیش سے اس اندھے قتل کا سراغ لگا کر محمد جبران ولد صفدر خان ، افسر خان ولد صفدر خان سکنائے لڑی بھال جنڈ ، محمد سعید عرف کالو ولد محمد وزیر اعوان سکنہ محلہ فاروقیہ جنڈ کو ڈرامائی انداز میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے دوران تفتیش ملزمان نے بین الصوبائی سطح پر موٹر سائیکل ، ٹرانسفامر و دکانات وغیرہ پر چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان سے جدید طریقہ تفتیش سے مال مسروقہ 5 موٹر سائیکل بھی برآمد کیے گئے مزید تفتیش بھی جاری ہے تفتیشی آفیسر نے اندھے قتل کے ملزم شفقت عرف شتی کو گرفتار کیا جس نے بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی زبیر عرف زبیری کو زیادہ حصہ مانگنے پر سردار خان کے ہمراہ چھریوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کیا تھا ملزم سردار خان کی گرفتاری باقی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ پانچوں ملزمان ایک ہی گینگ جن کا سرغنہ شفقت عرف شتی ہی ہے ان کی گرفتاری پر تھانہ جنڈ سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے پولیس کی اس کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اٹک ؛ اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم 6قمار با ز اور 3 منشیات فروش گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی جنڈ سید اعجاز حسین شاہ کی ہدایت پر اے ایس آئی تھانہ انجرأ کریم نواز نے مخبر کی اطلاع پر ڈھوک چشمی لکڑ مار میں پولیس ملازمین کے ہمراہ چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم پڑ ایک لاکھ 3 ہزار 750 روپے ، ایکس ایل آئی کار ، 8 موبائل ، موٹر سائیکلیں کل مالیتی 14 لاکھ 28 ہزار 750 روپے قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ اٹک ؛ بھاری مقدار میں چرس برآمد مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ انجرأ افتخار احمد نے محمد مزمل ولد صد�� خان سکنہ نندرک آباد جنڈ جو کا رنمبر D-8272 پر سوار تھا کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، جبکہ اے ایس آئی تھانہ سٹی حسن ابدال محمد سجاد نے دوران گشت زبیر ولد اول بہادر سکنہ باجوڑ ایجنسی سے 1260 گرام چرس برآمد کر لی ، اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک سجاد احمد نے دوران ناکہ بندی بشارت ولد محمد شریف شیخ سکنہ محلہ نور سے 2 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ اٹک ؛جعلی چیک دینے پر 2 مقدمات درج تفصیلات کے مطابق اعجاز حسین شاہ ولد سید صابر حسین شاہ ساکن محلہ محمد نگر اٹک کینٹ نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ سید حبدار حسین شاہ ولد سید عابد حسین شاہ ساکن دھمریال وارڈ نمبر 8کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان جہلم نے میں نے ایک گاڑی سید حبدار حسین شاہ سے خرید کی اور نقد رقم 4 لاکھ روپے جو مابین فریقین معاہدہ بابت فروختگی گاڑی ادا کیے بقایا رقم 4 لاکھ 30 ہزار روپے کی بابت اس نے مجھے ایک چیک رقم 2 لاکھ روپے اور دوسرا چیک رقم 2 لاکھ 30 ہزار روپے حبیب بنک کھیوڑہ تحصیل پنڈ داد نخان دیئے جن کو میں بینک میں جمع کرانے گیا تو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، دوسرا مقدمہ محمد اعجاز ولد محمد اکبر ساکن محلہ مسجد میر غلام عباس شکردرہ نے تھانہ سٹی اٹک میں درج کرایا کہ ہارون اعجاز ولد عبدالقیوم ساکن نیو ٹاؤن نے مجھ سے مکان خریدنے کیلئے 7 لاکھ روپے بطور لی اور اس نے مجھے 7 لاکھ روپے کا چیک الائیڈ بنک سٹی اٹک دیا جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا پولیس نے مقدمات درج کر لیے تفتیش اے ایس آئی احتشام الحق کر رہے ہیں ۔ اٹک؛فصل خراب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر 9افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق علی عارف ولد خدابخش ساکن پنڈ بہادر خان نے تحریری درخواست دی کہ سائل کی اراضی موضع پنڈ بہادر خان تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک میں واقع ہے باونڈری پر خاردار تار اور سیمنٹ کے پول نصب کر رکھے ہیں اور فصل گندم کاشت کررکھی ہے جس پر 4ماہ قبل رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فیصل شہزاد اخلاق احمد،اتضنفرعرف سنی پسران غلام رسول عرف ماسٹر گینگ غلام رسول ولد نیک محمد،محمد شفیق ولد محمد مسکین بمعہ 4نامعلوم اشخاص آتشیں اسلحہ سے لیس تھے نے رات ہمارے پول توڑ کر چوری کررہے تھے اور کاشت شدہ گندم کو لکڑ کے پنجے سے اکھاڑ رہے تھے منع کر نے پر مذکورہ ملزمان جو آتشیں اسلحہ سے لیس تھے نے ہم پر دھاوا بول دیا اور ہم کوگالم گلوچ بھی کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جس پر ہم اپنی جان بچا کر موقع سے بھاگ گئے اورپولیس کو فون کیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اٹک؛ بجلی چوری کر نے پر 2 افراد کے خلاف مقدما ت درج تفصیلا ت کے مطا بق واپڈا کی ٹیم نے تھانہ رنگو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ محمد شعیب ولد سید نجیم کے میٹر کو چیک کیا تو بجلی چوری پائی گئی ، دوسری کاروائی حسن ابدال میں کی جہاں منور خان ولد فضل الٰہی ساکن گاؤں چکڑہ حسن ابدال کا بجلی میٹر چیک کیا تو بجلی چوری پائی گئی پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔ اٹک؛سقہ آباد باہتر روڈ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار حادثات معمول بن گئے گزشتہ روز بھی ایک نوجوان موٹر سائیکل حادثے میں ٹانگ توڑوا بیٹھا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سقہ آباد کا رہائشی ملک سہیل جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ایک جنازے پر جا رہا تھا کہ سقہ آباد باہتر روڈ پر سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے گڑھا بچاتے ہوئے ملک سہیل کو ٹکر مار دی جس سے ملک سہیل شدید زخمی ہو گیا اور اُس کی ٹانگ ٹوٹ گئی مذکور ہ روڈ پر پڑے ہو ئے گڑھوں کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں کونسلر طاہر محمود ،ملک مبشر علی خان، نوازش خان ، کونسلر ثاقب خان، ملک خالدو دیگرنے محکمہ ہائی وے سے مذکورہ روڈ کی فی الفور مرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اٹک؛درخت چوری کرنے پر دس افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق غضنفر علی ولد ملک م��زا خان سکنہ موضع بھلوٹ نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ موضع بھلوٹ میں اراضی کا مالک ہے میر ے ملکیتی رقبہ پر کاٹے ہو ئے درخت اور اشجار سے چند افراد نے درخت /اشجار چوری کی نیت سے کاٹ کر رکھ دئیے گزشتہ ماہ یکم نومبر کو نور حسین ولد گلاب خان ، عرفان ، حبیب ، رفیق پسران نورحسین ، نذر ولد میاں خان ہمراہ 4/5 نامعلوم افراد جن کو محمد ظفر اور محمد نعیم سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں ٹریکٹر ٹرالی مسلح کلہاڑیاں اور درانتیاں لیے میرے رقبہ پر آگئے اور درخت /اشجار کٹے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی پر لادنے لگے جن کو منع کیا تو انہوں نے کلہاڑیاں اور درانتیاں دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ اٹک ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی کے علاقہ اسلم کالونی کے قریب سے 23 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے جس کے کپڑے اترے ہوئے تھے اطلاع پر ڈی ایس پی اٹک ، ایس ایچ او اور دیگر عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے لاش قبضہ میں لے کر اس ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مقامی قبرستان میں امانتاً دفن کر دی ہے اور نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا ہے ۔
0 notes